DAILY SWAT News

  • Home
  • DAILY SWAT News

DAILY SWAT News da

13/08/2023
03/02/2023

پساور ماڈل سکول جمیل چوک میں سکول ٹیچر نے عمر بن الخطاب رضی اللہ کے بارے میں گستاخی کے خلاف سٹوڈنٹس کا احتجاج

ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے صف...
07/11/2022

ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال اور سڑک کے اوپر گاڑیاں پارک کرنے / ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے پر بیلا سیاؤ ریسٹورنٹ کے منیجر کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

24/10/2022

‏میں جھکا نہیں__ میں بکا نہیں
کہیں چھپ چھپا کے کھڑا نہیں
جو ڈٹے ہوئے ہیں____ محاذ پر
مجھے ان صفوں میں تلاش کر

💔💔💔💔💔💔💔

کیا "صادق و امین" صرف نبی کریم سے مخصوص اصتلاح ہے؟ پاکستان کے آئین کی شق باسٹھ ون ایف کے تحت "کوئی بھی شخص ممبرِ پارلیما...
24/10/2022

کیا "صادق و امین" صرف نبی کریم سے مخصوص اصتلاح ہے؟
پاکستان کے آئین کی شق باسٹھ ون ایف کے تحت "کوئی بھی شخص ممبرِ پارلیمان منتخب ہونے یا چنے جانے کا اہل نہیں ہوگا جب تک کہ وہ ذی فہم، راست باز، نیک چلن، صادق اور امین نہیں ہو گا۔" اب کچھ لوگ پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ آئین سے صادق و امین ہونے کی شرط ختم ہونی چاہیے کیونکہ "صادق و امین" صرف نبی کریم سے مخصوص اصتلاح ہے اور عام گناہ گار آدمی اس مقام پر پہنچ ہی نہیں سکتا۔

صادق کا مطلب قول و فعل کی سچائی اور امین کا مطلب ہر قسم کی امانت کو نبھانا ہے۔ یہ امانت کسی قومی راز، مالی امانت کی حفاظت سے واپسی یا اپنی ذمہ داریاں کماحقہ ادا کرنے کی ہو سکتی ہیں۔ اب کیا آئین پاکستان سے صادق و امین کی شرط ختم کروانے والے چاہتے ہیں کہ ممبر پارلیمنٹ خواہ کیسا ہی صریح بدکردار، جھوٹا، دغا باز، بے ایمان اور خائن کیوں نہ ہو، اسے ان تمام بداعمالیوں کے باوجود عوامی نمائندگی کا کھلا حق حاصل رہنا چاہیے؟ دراصل مندرجہ بالا دلیل ایک پُر فریب مغالطہ اور ممبران پارلیمنٹ کو بد کردار و بدعنوان ہونے کے باوجود اسمبلیوں میں دندنانے کی چھوٹ دینے کی سازش ہے۔

اسلام چند عبادات و رسومات کا مجموعہ نہیں بلکہ اپنے آپ کو قرآن و سنت کی تعلیمات کا مطیع اور فرماں بردار کر لینے ہی کا نام اسلام ہے۔ سُنت رسول دراصل قرآن پاک کی تعلیمات کی عملی تفسیر ہے اور ہر مسلمان کے لیے نبی کریم کی ذات ہی قرآن کے الفاظ میں بہترین نمونہ ہے۔
"تمھارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں بہترین نمونہ ہے" (٣٣:٢١)
"ہم نے ہر رسول اس لیے بھیجا تاکہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے۔"(سورة النساء ٦٤ )

صادق و امین کا لقب کفار مکہ نے نبی کریم کا کردار دیکھ کر اس وقت دیا تھا جب ابھی آپ نے نبوت کا اعلان بھی نہ کیا تھا، نبی کریم نے کفار کی اس گواہی کو بطور اپنی نبوت کی دلیل اور وحی الٰہی کے سچا ہونے کے طور پر بھی پیش کیا۔ اب کچھ امور ایسے ہیں جو اللہ کی طرف سے صرف نبی کریم سے مخصوص ہیں اور امت کے لیے ان پر عمل فرض نہیں۔ مثلاً عام مسلمانوں کو بیک وقت چار بیویاں رکھنے کی اجازت ہے لیکن نبی کریم پر تعدد ازواج کی پابندی نہ تھی، عام مسلمان اپنی بیوی کو طلاق دے سکتا ہے، لیکن نبی کریم پر اپنی ازواج کو طلاق دینے پر پابندی لگا دی گئی تھی، نبی کریم پر تہجد کی نماز فرض تھی جب کہ عام مسلمان کے لیے تہجد نفلی عبادت ہے وغیرہ وغیرہ۔ لیکن باقی امور میں ایک مسلمان کے لیے نبی کریم کا اسوہ حسنہ ہی رول ماڈل ہونا چاہیے اور اس سے انحراف اس کے ایمان کو ناقص بنا دے گا۔

صداقت اور امانت جیسی خوبیوں کے بارے میں قرآن پاک میں جابجا مومنین کو حکم دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذیل میں چند آیات کا ترجمہ دیا جا رہا ہے۔
"مسلمانو! اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ (الْأَمَانَاتِ) امانتیں اہل امانت کے سپرد کرو، اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ کرو، اللہ تم کو نہایت عمدہ نصیحت کرتا ہے اور یقیناً اللہ سب کچھ سنتا اور دیکھتا ہے" ﴿النساء: ٥٨﴾
"(مومن) اپنی امانتوں اور اپنے عہد و پیمان کا پاس رکھتے ہیں " ﴿المؤمنون:8}
"تاکہ خدا سچّوں کو اُن کی سچائی کا بدلہ دے اور منافقوں کو چاہے تو عذاب دے اور (چاہے) تو اُن پر مہربانی کرے۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے"﴿الأحزاب: ٢٤﴾
یہی وجہ ہے کہ صحابہ صادق و امین ہونے کے حوالے سے خاص اہتمام کرتے تھے اور حدیث پاک میں مومن کی یہ خاص صفت بتائی گئی کہ وہ بزدل یا بخیل تو ہو سکتا ہے لیکن جھوٹا نہیں ہو سکتا۔ (مؤطا امام مالک:1630) حضرت ابوبکر کو ان کی صداقت کی وجہ سے نبی کریم نے خود "صدیق" کا لقب دیا اور حضرت ابو عبیدہ بن الجراح کو "امین الامت" کا لقب دیا۔

بد قسمتی سے اس وقت ہماری نمائندگی کرنے والے اکثر پارلیمنٹیرینز کے بارے میں انھیں ووٹ دینے والے بھی بخوبی جانتے ہیں کہ جنہیں وہ حق نمائندگی تھما رہے ہیں وہ جھوٹے بھی ہیں اور خائن بھی، لیکن پھر بھی اپنی سیاسی عصبیت، برادری یا لالچ کی وجہ سے ان ہی کھوٹے سکوں کو اسمبلیوں میں بھیج دیتے ہیں، نتیجتاً عوام کی زندگی پہلے سے زیادہ اجیرن بنتی جا رہی ہے۔ اگر عوام قرآن و سنت پر عمل کو ہی معیار بنا کر خوف خدا رکھنے والے نمائندگان اسمبلیوں میں بھیجے تو اس ملک کی قسمت حقیقتاً بدل سکتی ہے۔ آج بھی پانامہ کیس کے دوران جسٹس کھوسہ کے یہ ریمارکس ارکان اسمبلی چننے کے حوالے سے عوامی ترجیہات پر سوالیہ نشان ہیں کہ " اگر آئین کی دفعہ 62، 63 پر عمل ہو گیا تو پارلیمنٹ میں سراج الحق کے علاوہ کوئی نہیں بچے گا۔"

*تعلیمی اداروں میں غیراخلاقی پروگرامات قابل مذمت و افسوس ناک ہیں**قاری فخرعالم صدیقی صاحب**صدر اہلسنت والجماعت پشاور**در...
24/10/2022

*تعلیمی اداروں میں غیراخلاقی پروگرامات قابل مذمت و افسوس ناک ہیں*

*قاری فخرعالم صدیقی صاحب*
*صدر اہلسنت والجماعت پشاور*

*درسگاہ دراصل ھدایت کا مرکز ہوتی ہے اور تعلیم ہدایت کا بنیادی سبب ہوا کرتی ہے*
۔
*مگر کچھ عرصہ سے دیکھا جا رہا ہے کہ ہماری درسگاہیں ہدایت تو ایک طرف بنیادی اخلاقی حدود سے بھی محروم ہوتی جا رہی ہیں*
۔ *اس بات کے بعد گزارش ہے کہ گزشتہ دنوں*
*NCS University*
*پشاور میں جس قسم کا اخلاق سے عاری گھٹیا پروگرام ہوا جس میں انتہائی نازیبا نیم برہنہ ڈانس پیش کیاگیا انتہائی افسوس ناک ہے اور پھر یہ تعلیمی ادارے کی حدود میں پروگرام کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے*
۔
*حکومت کا فرض تھا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کی تربیت کے لیے مستقل تربیت کا نظام لایا جاتا لیکن یہاں اخلاق کی تباہی کے اسباب پیدا کیے جا رہے ہیں بےراہ روی کی نئی راہیں کھولی جارہی ہیں*
۔
*اہلسنت والجماعت پشاور اس کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر یونیورسٹیز کے اندرایسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے اور اس واقعے کے محرکات اور اس واقعے میں ملوث افراد اس پروگرام کے آرگنائزر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے*
۔
*اہلسنت واجماعت پشاور*

24/10/2022

خیبر پختونخواہ کی سرکاری ملازمین کیلئے غم کی خبر

صحافی ارشد شریف صاحب شہید کی خبر سن کر دل خون کے انسو رو رہا ہے ۔اپ کی سوالات ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔اللہ آپ کو جنت الفردوس...
24/10/2022

صحافی ارشد شریف صاحب شہید کی خبر سن کر دل خون کے انسو رو رہا ہے ۔اپ کی سوالات ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔اللہ آپ کو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین😭😭😭😭

یہ بچی گلالئی دکوڑک ملالئی سے لاپتہ ہوگئی ہے اگر کسی کو ملے تو اس نمبر پر رابطہ کریں۔03329459242
11/10/2022

یہ بچی گلالئی دکوڑک ملالئی سے لاپتہ ہوگئی ہے اگر کسی کو ملے تو اس نمبر پر رابطہ کریں۔
03329459242

سوات گلی باغ سکول گاڑی پر  نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ڈرائیور شہید ، 2 ننھے طلباء زخمی
10/10/2022

سوات گلی باغ
سکول گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ۔
ڈرائیور شہید ، 2 ننھے طلباء زخمی

اسلام آباد سینٹورس شاپنگ پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی اللّٰہ تعالٰی خیر فرمائے آمین
09/10/2022

اسلام آباد سینٹورس شاپنگ پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی
اللّٰہ تعالٰی خیر فرمائے آمین

سوات ، فیض آباد پل پر ٹیوب ویل کا مین پائپ انجینئیر کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ناقص منصوبہ بند...
28/09/2022

سوات ، فیض آباد پل پر ٹیوب ویل کا مین پائپ انجینئیر کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عوام کے ٹیکس کا پیسہ ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ضائع ہورہا ہے۔

انسپکٹر محمد ارشد خان ایس ایچ او تھانہ کوتوالی تعینات۔
24/09/2022

انسپکٹر محمد ارشد خان ایس ایچ او تھانہ کوتوالی تعینات۔

20/09/2022
شکریہ چارسدہچارسدہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا خطاب سننے عوام کا سمندر امڈ آیا۔
17/09/2022

شکریہ چارسدہ
چارسدہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا خطاب سننے عوام کا سمندر امڈ آیا۔

17/09/2022
17/09/2022

خیبر پختونخواہ کے تمام 8 تعلیمی بورڈز میں ہڑ تال جاری سیکنڈ ائیر بچوں کا قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ، حکومت فوری نوٹس لیں۔

انتہائی افسوسناک خبر ۔۔۔  سوات خوازہ خیلہ کارہائشی کشور علی (ویلڈر) دوران کام کرنٹ لگنے سے جاں بحق ۔۔
17/09/2022

انتہائی افسوسناک خبر ۔۔۔ سوات خوازہ خیلہ کارہائشی کشور علی (ویلڈر) دوران کام کرنٹ لگنے سے جاں بحق ۔۔

17/09/2022
17/09/2022

Address


Telephone

+923499135056

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DAILY SWAT News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share