Bi News Brick Image

  • Home
  • Bi News Brick Image

Bi News Brick Image We are not fighting for our own cause.
(1)

We don't have even any personal issue but we want to enlighten cruelties and atrocities by Mafia's, Landlords and inefficiency of institutions, to know more keep watching our youtube channel and page
Thanks

25/07/2021
راجپوت شخصیت، حاجی راو مراتب علی خان ایم پی اے مرحوم  بچپن سے ہی قائدانہ صلاحیتوں کے حامل راؤ مراتب علی خاں قیام پاکستان...
25/07/2021

راجپوت شخصیت،
حاجی راو مراتب علی خان ایم پی اے مرحوم
بچپن سے ہی قائدانہ صلاحیتوں کے حامل راؤ مراتب علی خاں قیام پاکستان سے قبل ابتدائی تعلیم پاکر پولیس میں تھانیدار بھرتی ہوئے اور مختلف جگہوں پر بطور ایس۔ایچ۔او تعینات رہے۔
انکی نوکری اورخاندانی تربیت انکی شخصیت اور انکی صلاحیتوں میں مزید اضافہ اور تقویت کا باعث بنی۔
ایک انتہائی اعلٰی کردار کے حامل راؤ مراتب علی خاں ولی صفت انسان تھے دوسروں کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے تھے۔
تقسیم پاکستان کے وقت تقریباً 22 سال کے کڑیل اور بارعب جوان راؤ مراتب علی خاں نے پاکستان آکر نہ صرف اپنی برادری بلکہ یہاں پر دیگر مہاجر برادریوں کو لیڈ کیا بلکہ انکی آبادکاری انکی زمینوں کی الاٹمنٹ انکے لیئے ملازمتوں کے حصول کے لیئے ناقابل فراموش کامیاب کوششیں کی۔
انکی انہی قائدانہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے اس وقت کے نواب آف بہاولپور نے انہیں اپنی ریاست کا کپتان مقرر کیا۔جبکہ اس وقت اس علاقہ پر وڈیراہ شاہی قائم تھی۔
نواب صاحب کی طرف سے مراتب علی خاں اب کیپٹن راؤ مراتب علی خاں بن گئے تھے اور ریاست کے علاوہ ملک کے دیگر اضلاع میں اپنے علاقہ اور برادری کی پہچان بن کر ابھرے۔
لٹے پٹے آئے مہاجرین اور یہاں ڈونگہ بونگہ میں پہلے سے آباد کمزور طبقہ کو نیچے سے اوپر اٹھانے اور طاقتور ظالم وڈیروں سے نجات دلانے میں ان کا رول ناقابل فراموش ہے ان کے اس مرکزی کردار ہی کی وجہ سے اہل علاقہ نے انہیں اپنے لیڈر کے طور پر تسلیم کیا اوراپنے شہر کا چیئرمین منتخب کیا جو کہ اس وقت یہاں کے طاقتور سماج دشمن وڈیروں پر بجلی بن کر گرا۔جس کے اثرات ابھی تک ظہور پذیر ہوتے رہتے ہیں۔
یوں ایک تھانیدار پہلے تھانیدار سے کیپٹن بنا اور پھر رب کریم کی بابرکت ذات نے کیپٹن سے چیئرمین ڈونگہ بونگہ بنا دیا۔
عاجزی انکساری راؤ مراتب علی خاں میں کوٹ کوٹ کر بھری تھی اور ساتھ میں مخلوق کی بے لوث خدمت کے جذبہ سے بھی سرشار تھے۔
آپ ایک کامل ولی کے مرید تھے۔مرشد کریم کی نظر نے سیاستدان کے ساتھ ساتھ ولی صفت انسان بھی بنایا ہوا تھا۔
22 سال کے جوان نے پاکستان آکر مزید 22 سال اپنےعلاقہ کی بے لوث دن رات خدمت کی تو انکا نام حکومتی ایوانوں میں گونجنے لگا۔
علاقہ کی دور دور کی عوام نے نہ صرف راؤ مراتب علی خاں پر اعتماد کا اظہار کیا بلکہ انہیں علاقہ کے لیڈر کے طور پر تسلیم کیا اور پھر اس باشعور اور غیورعوام نے اپنےاس محبوب لیڈر کو پنجاب اسمبلی میں اپنے نمائندہ کے طور پر پہنچا دیا۔
جہاں پر دو دہائیوں تک انکا نام گونجتا رہا اور تین بار ہیٹ ٹریک مکمل کرتے ہوئے ایم۔پی۔اے بنے۔
ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ وہ کوئی عام شخصیت نہیں تھے وہ ایک خاص شخصیت تھے جنہیں انکی بے لوث خدمت اور بے خوف قیادت کی بدولت علاقہ کی عوام بار بار اپنے نمائندہ کے طور پر منتخب کرتی رہی تھی۔
ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈر انکی ہمت دلیری اور صلاحیتوں کے معترف تھے اور 1977 کے الیکشن میں بھٹو صاحب نے خود راؤ مراتب علی خاں صاحب کو بلا کر پارٹی ٹکٹ سے نوازا اور اس علاقہ میں وہ واحد سیاستدان تھے جو بلا مقابلہ اپنے حلقہ سے ایم پی اے منتخب ہوئے۔ ان سے پہلے یا ان کے بعد یہاں سے آج تک کوئی بلامقابلہ منتخب نہیں ہوا ہے۔یہ اعزاز صر ف انہی کو حاصل ہے۔
مزید اہل علاقہ کو ان سے بے پناہ محبت اور پیار تھا جس کے خوف سے کوئی بھی انکے مقابلہ کے لیئے نہیں آیا۔
میں اگر انکی شخصیت کے پہلوؤں پر روشنی ڈالوں تو میرے میرے پاس نہ تو وہ الفاظ ہیں جو انکے شایان شان ہوں اور نہ ہی مجھ میں اتنی ہمت بلاشبہ حاجی راؤ مراتب علی خاں مرحوم ہی علاقہ کی عہد ساز شخصیت ہیں۔
کوئی بھی شخص عہدساز شخصیت ایسے ہی نہیں بن جاتا اسکے لیئے اسے اپنی ذات اور نفس کی قربانی دینا پڑتی ہے اور بلاامتیاز عوام اور علاقہ کی خدمت کرنا پڑتی ہے۔
یہاں اگر میں راؤ مراتب علی خاں مرحوم کی علاقہ کے لیئے خدمات کا ذکرکرنے لگ جاؤں تو ایک لمبی اور نہ ختم ہونے والی فہرست بن جائے گی۔
بہرحال جو میرے علم میں ہیں اگر انکا ذکر بھی نہ کروں تو یہ اس عظیم ہستی سے بے وفائی ہوگی
ڈونگہ بونگہ شہر کے لیئے خدمات
1-تقسیم ہند کے وقت علاقہ میں آنے والے مہاجرین اور پہلے سے یہاں کے جاگیردارانہ نظام میں پسے ہوئے کمزور اور غریب لوگوں کی آباد کاری اور انکی زمینوں کی الاٹمنٹ کروائی۔
2-تعلیمی قابلیت کی بناء پر اس وقت کے نوجوانوں کے لیئے نوکریوں کے حصول میں کامیاب معاونت کی اور نوکریاں دلوائی۔
3-ڈونگہ بونگہ جو ایک پسماندہ قصبہ تھا کو ٹاؤن کا درجہ دلوایا
4-ڈونگہ بونگہ میں پہلی ٹاؤن کمیٹی بنوائی
5-ڈونگہ بونگہ ٹاؤن کمیٹی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دلوایا
6-تاریکی میں ڈوبے شہر کو اس وقت کے گورنر کو شہر کے وزٹ پر بلواکر اس بجلی حاصل کی۔
7-پرانےدور میں اپنے شہر کو سیوریج لائن اور ڈسپوزل لائن دی
اور گندے پانی کے شہر سے باہر نکاس کے لیئے گلاب علی روڈ پر تالابوں کے لیئے ذاتی تعلقات کے ذریعے عارضی زمیں حآصل کی۔
8-تعلیم صحت اور پانی کے لیئے
پہلے پرانا ہسپتال بعد میں نیا ہسپتال بنوایا
9-گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائی سکولز بنوائے
اور کئی مکتب پرائمری اور مکتب سکول بنوائے
10-ایلیمینٹری سکول ڈونگہ بونگہ بشنوئیاں بنوایا
11-بوئز ہائی سکول کو سیکنڈری سکول درجہ دلوایا
12-جدید غلہ منڈی اور سپرے مارکیٹ بنوائی
13-پانی کی دستیابی کے لیئے ہائی لیول واٹر ٹینکی اور پانی کی وافر مقدار کےحصول کے لیئے ڈگی سسٹم بنوایا
14-بڑے دینی مدارس کی رجسٹریشن میں معاونت کی اور منظور کروائے۔
15-ویٹرنری ہسپتال بنوایا
16-علاقہ میں سیم کے خاتمہ کے لیئے بنیادی تجویز پیش کی جو بعد میں منظور ہوئی۔
کسی بھی لیڈر کا بنیادی ویژن اپنے علاقہ کو تعلیم صحت اور صاف پانی مہیا کرنا ہوتا ہے۔
راؤ مراتب علی خاں کی شخصیت بنیادی طور پر اس ویژن کی حامل تھی۔
یہ ویژن انکا اپنے پورا علاقہ کی عوام کے لیئے تھا۔
اس کے پیش نظر انہوں نے اپنے علاقہ میں دیگر انتخابی حلقوں کی نسبت سب سے زیادہ ہائی و مڈل اور مکتب پرائمری سکولز بنوائے۔
1-گورنمنٹ ہائی سکول گلاب علی
2-گورنمنٹ ہائی سکول کھاٹاں
3-گورنمنٹ ہائی سکول چک سرکاری
4-گونمنٹ ہائی سکول منڈی مدرسہ
5-گورنمنٹ ہائی سکول نورسر
6-گورنمنٹ ہائی سکول مہاروالی
7-گورنمنٹ ہائی سکول تالیہ
8-گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانی منی رام اڈا گجیانی
9-گورنمنٹ ہائی سکول رامپورہ
10-گورنمنٹ ہائی سکو سونڈھا
11-گورنمنٹ ہائی سکول راجووالا
12-گورنمنٹ ہائی سکول کھیترانوالی
13-گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ والا
ان ہائی سکول کے علاوہ بے شمار مڈل ایلیمینٹری اور پرائمری اور مکتب پرائمری سکول بنوائے
یہاں یہ بھی کہ ان دیہات میں گرلز سکولز بھی بنوائے

صحت کے حوالے سے آپ نوٹ کرلیں کہ ان سب دیہات جن میں ہائی سکول ہیں ان ان سب میں بنیادی ہیلتھ سینٹر BHU بنوائے جن میں سے کچھ نے اب RHC کا درجہ پالیا ہے۔
پانی کے لیئے بہت بہت سے مواضعات میں واٹر حوض اور کنویں سرکاری طور پہ بنوائے۔
اور بڑے دیہات میں واٹر سپلائی بنوائیں۔

سڑکیں:
اپنے علاقہ میں محدود گرانٹس کو مدنظر رکھتے ہوۓ۔
1-گجیانی اڈا سے مہاروالی میٹل روڈ۔
2-مدرسہ سے مہتہ جھیڈو پرانا میٹل روڈ جو اب آدھا دوبارہ بنا ہے
3-مدرسہ سے جنڈوالا نورسر کھیترانوالی پکا موڑ سنگل پہلےوالی میٹل روڈ
4-کھراج پورہ سے دیال سنگھ رامپورہ روڈ میٹل روڈ
5-ڈھاباں سے تالیہ پہلے والی میٹل روڈ
6-ڈونگہ بونگہ سے سونڈھا میٹل روڈ
7-ڈونگہ بونگہ سے گلاب علی پہلےوالی روڈ
اس کے علاوہ بزرگ جانتے ہیں کہ پہلے سولنگ دور ہوتا تھا
بہت سے دیہات کو سولنگ دیئے۔
یہاں یہ ذکر بھی ضروری ہے کہ ان کا ایم پی اے اقتدار دور بہت قلیل عرصہ پر محیط تھا
اور ان کے کاموں کا موازنہ انکے بعد آنے والے تیس سالوں میں جن میں کئی تو سدا بہار اقتدار میں وزارتوں پر براجمان رہے ان سے کرلیں
جب ایسا کرلیں گے تو یقیناً یہ شخصیت یہ عظیم ہستی ہمیشہ دعاؤں میں شامل رہے گی.
قارئین وقت دینے اورپڑھنے کاشکریہ یہ وہ چند کام تھے جو مجھے یاد ہیں باقی انکے قریبی ساتھی اب ہمارے بیچ موجود نہ ہیں جو بتا سکتے تھے لیکن کچھ ہیں وہ ہوسکے تو ضرور رہنمائی فرمائیے گا. میری عمر بہت تھوڑی ہے لیکن میں انکی شخصیت کو اپنے بزرگوں اپنی ماؤں اور عزیزواقارب اور اہل علاقہ کی باتوں میں انکی محفلوں میں پڑھا اور ذہن نشین کیا ہے۔آج لکھنے کی جسارت کی ہے شاید کچھ صرف کچھ مطلب رائی بھر جو مجھ پر انکا حق ہے وہ ادا ہوسکے ورنہ تو ہم کبھی بھی انکے احسانوں کا بدلہ نہیں دے سکتے.
ایک اور بات سب سے بڑھ کر وہ یہ کہ وہ اپنے علاقہ کے لوگوں کو خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتے تھے۔
اپنی عوام کو لڑائی جھگڑوں تھانہ تحصیل کورٹ کچہری سے دور رکھنے کی ہرممکن کوشش کرتے تھے تاکہ لوگوں کا معاشی استحصال نہ ہو۔
زیادہ تر معاملات اورجھگڑے پنچائتی طور پر فیصلہ کرکے ختم کردیتے تھے انکے فیصلے اتنے بہترین ہوتے تھے کہ ججز اور بیورکریٹس ان سے رہنمائی اور مدد لیتے تھے۔
ہر دو فریقین جو ایک دوسرے کو دیکھ کرراضی نہیں ہوتے تھے انکے فیصلے سن کر آپس میں بغلگیر ہوکر اور بھائی بھائی بن کرجایا کرتے تھے اور بے جا مالی نقصان سے بچ جاتے تھے

راو مراتب علی خان کے بیٹے راو محمد سلیم اختر پولیس سروسز سے اپنا شاندار کریئر گزار کر SSP کے عہدہ سے ریٹائرڈ ھوے اور اب چیرمین میونسپل کمیٹی ڈونگہ بونگہ ھیں انکے صاحبزادے راو عدیل اختر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ھیں.
یہ جو انکا عمل تھا یہ صرف انکو حاصل ہوتا ہے جن کا رب کی بارگاہ میں خاص مقام ہوتا ہے۔
حاجی راؤ مراتب علی خاں مرحوم کی روح سے کمی بیشی کی معذرت۔
ہم انکی خدمات کا صلہ ہرگز ہرگز نہیں دیں پائیں گے لیکن ایک چیز جو ہم انہیں تحفہ میں دے سکتے ہیں وہ ہے انکے لیئے دعا سب سے التماس ہے کہ راؤ مراتب علی خاں مرحوم کی بخشش ومغفرت اور بلندئ درجات کے لیئے دعا فرمادیں
اللہ رب العزت ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔درجات بلند فرمائے انکی قبر بےشمار رحمتیں اور اپنے نور کی بارش فرمائے اور پیارے آقا حضور پرنور علیہ الصلٰوة والسلام کی شفاعت اور پڑوس نصیب فرمائے۔آمین یارب العالمین.

نوٹ اس پوسٹ کی تکمیل میں وکیل راو فرام ڈونگہ بونگہ کا تعاون شامل ھے.
راو محمد افضل خان
امید راؤ امید مڈاڈھ ایڈمن رانگھڑ راجپوت بیٹھک

19/07/2021
,ملک آختر بگا ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر نے رانا طاہر رحمان ڈی پی او بھکر کے احکامات پر قدیمی قبرستان میں موجود دربار حضر...
19/07/2021

,ملک آختر بگا ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر نے رانا طاہر رحمان ڈی پی او بھکر کے احکامات پر قدیمی قبرستان میں موجود دربار حضرت امام حسن حسین علیہ السلام اور دربار حضرت عباس علیہ السلام کی بے حرمتی کرنے والے ملزم ذیشان عرف شانی کو گرفتارکر لیا ملزم کی بروقت گرفتاری سے بھکر کے لوگوں میں موجود اضطرابی کیفیت کا خاتمہ ھوا ھے واقعات کے مطابق چند دن قبل ایک بدبخت شخص نے قدیمی قبرستان میں موجود دربار حضرت امام حسن حسین علیہ السلام اور دربار حضرت عباس علیہ السلام کی رات کو بے حرمتی کرتے ہوئے جالیاں توڑ دی تھیں متولی دربار کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر ملک آختر بگا موقع پر پہنچ گئے اور اندراج مقدمہ کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی ڈی پی او بھکر نے بھی فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا تاہم آج ملک آختر بگا نے زیشان عرف شانی ولد منظور قوم مسیح سکنہ امام بارگاہ جعفریہ بھکر کو گرفتارکر لیا عشرہ محرم الحرام کی آمد ہے اور مزکورہ واقعہ کی وجہ سے بھکر کے لوگوں میں ایک اضطرابی کیفیت تھی جس کا آج ملزم کی گرفتاری کے بعد خاتمہ ھوا ھے رپورٹ محسن رضا قریشی

14/07/2021

Zulam gurbat tara bap ne bate ki tang p**i p**i wald kra di

14/07/2021

Bhakkar ka khubsurat manzar

Sakba sadar Pakistan wafat pa giee
14/07/2021

Sakba sadar Pakistan wafat pa giee

خادمے بھکر سے میری درخواست ہے کہ وارڈ نمبر 17 کے کونسلر کو جواپ نے فنڈز دیے تھے ان میں سے نہ واڈ نمبر 17 محلہ جامعہ رشید...
13/07/2021

خادمے بھکر سے میری درخواست ہے کہ وارڈ نمبر 17 کے کونسلر کو جواپ نے فنڈز دیے تھے ان میں سے نہ واڈ نمبر 17 محلہ جامعہ رشیدیہ کی کوئی گلی بنی ہے اور گٹروں کے ڈکن بھی موجود نہ ہے وارڈ نمبر17 کا کونسلر جامعہ رشیدیہ میں سیاسی دورہ کرےعوامی حلقے۔۔

اجلاس ۔۔۔ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی بھکر زیرصدارت ۔ سید موسی رضا ڈپٹی کمشنر بھکر عباس رضا ناصر ADCGبھکر ۔۔۔۔۔  چدھڑ  ADC...
07/07/2021

اجلاس ۔۔۔ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی بھکر
زیرصدارت ۔ سید موسی رضا ڈپٹی کمشنر بھکر
عباس رضا ناصر ADCGبھکر ۔۔۔۔۔ چدھڑ ADCR ۔بھکر ۔۔۔ انور علی کانجو AC بھکر ۔۔۔ چوہدری ذوالفقار DFC بھکر ۔۔۔۔ DEO انڈسٹری بھکر ۔ فوڈ اتھارٹی بھکر ۔
حاجی رانا محمد اشرف خاں صدر انجمن تاجران ضلع بھکر کی اپنے وفد ( رانا خالد صدر کلورکوٹ ۔ چوہدری یامین صدر منکیرہ ۔ صابر کاکڑ صدر جہان خان ۔ رانا مدثر صدر بہل ۔ ملک عاشق حسین کھوکھر ۔ رانا خالد .اسلم مغل ۔رانا تصدق حسین ۔ شیخ اشرف ۔ ذیشان خان زادہ سمیت شرکت )
07_07_2021

07/07/2021

جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن اور ماں پر تشدد۔ اس وڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ حکام اس کا نوٹس لیں

افغانستان میں عورتوں نے طالبان کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا
07/07/2021

افغانستان میں عورتوں نے طالبان کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا

شائستہ ندیم SSP آپریشنز ملتان تعینات
07/07/2021

شائستہ ندیم SSP آپریشنز ملتان تعینات

یہ بچی اس وقت تھانہ فتح پور میں موجود ہے  جس کے والدین کا  پتہ نہی چل رہا اس پوسٹ کو ثواب کا کام سمجھ کر جلدی سے شئیر کر...
06/07/2021

یہ بچی اس وقت تھانہ فتح پور میں موجود ہے جس کے والدین کا پتہ نہی چل رہا اس پوسٹ کو ثواب کا کام سمجھ کر جلدی سے شئیر کرو خاص طور پر ضلع لیہ کے سب بھائی لوگ شکریہ تاکہ یہ بچی اپنے والدین کو مل جاے بہت زیادہ رورہی ہے اس وقت

05/07/2021

Bate na bap ki jan la li

05/07/2021

جھنگ
بیس روپے نہ دینے پر ہاتھ کاٹ دیا۔
گوجرہ ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور سے ٹھیکہ دار نے پرچی کے بیس روپے مانگے تھے۔بیس روپے نہ دینے پر جھنگ کے ٹھیکے دار نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کیا اور ہاتھ کاٹ دیا۔ میونسپل کارپوریشن نےچنگچی رکشہ کا ٹیکس بیس روپے مقرر کیا ہوا ہے۔

04/07/2021

جہلم میں خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ،بچے کے دو سر چار آنکھیں ،دو ناک اور دو منہ ہیں

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے لیبر روم میں خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے دو سر چار آنکھیں ،دو ناک اور دو منہ ہیں عجیب الخلقت بچے کو دیکھتے ہی نرسنگ اسٹاف کی چیخیں نکل گئیں ،نرسری وارڈ سے بچے کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہےدینہ / سنگھوئی عجیب الخلقت بچہ

دینہ:ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے لیبر روم میں خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ،ڈاکٹر

دینہ:دینہ کے نواحی علاقہ سنگھوئی کی خاتون کے ہاں بچے کے دو سر چار آنکھیں ،دو ناک اور دو منہ والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ،ڈاکٹر نعیم غفار

دینہ: سنگھوئی کی خاتون کے ہاں عجیب الخلقت بچے کو دیکھتے ہی نرسنگ اسٹاف کی چیخیں نکل گئیں

دینہ:نرسری وارڈ سے بچےکو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا،ڈاکٹر نعیم غفار

04/07/2021

پنجاب بھر میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کے حوالہ سے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کا کام جاری ہے،باوثوق ذرائع کے مطابق اس وقت جو تجاویز تحریری شکل میں ٹاسک فورس کے پاس زیر غور ہیں ان میں 4 نئی تحصیلیں اور 6 نئے اضلاع بنانے کا کہا گیا ہے چار نئی تحصیلیوں کے قیام کے حوالہ سے تجویز ہے کہ ضلع مظفر گڑھ میں چوک سرور شہید کو،ضلع وہاڑی میں گگو منڈی کو،ضلع گجرات میں جلال پور جٹاں کو،ضلع بہاولنگر میں ڈاہرانوالہ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا،جبکہ 6 نئے اضلاع میں مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو،ڈی جی خان کی تحصیل تونسہ شریف،بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں،راجن پور کی تحصیل جام پور اور فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کو نئے ڈسٹرکٹ بنانے کی عملی کاروائی جاری ہے

Address


Telephone

+923157837301

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bi News Brick Image posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bi News Brick Image:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share