Alizeh Writes ヅ

  • Home
  • Alizeh Writes ヅ

Alizeh Writes ヅ ہمارے پیج پہ آپکو اخلاقیات سے بھرپور شاعری اور خوبصورت

01/12/2020
*ہم جس معاشرے کا حصہ ہیں وہاں!* *حرام معشوقہ پر شاعری اور**حلال بیوی پر لطیفے لکھے جاتے ہیں*💯
26/11/2020

*ہم جس معاشرے کا حصہ ہیں وہاں!*
*حرام معشوقہ پر شاعری اور*
*حلال بیوی پر لطیفے لکھے جاتے ہیں*💯

09/11/2020

زندگی ۔۔
زندگی کی کتاب محض ایسی کتاب ہے جو صرف چند صفحات میں مشتمل ہے اور پڑھتے جائیں , پھر اک دن اس کتاب نے ختم ہو جانا ہے۔۔
چاہے ہم کچھ بھی ہو، اس دنیا کہ امیر ترین شخص ، یا پھر عام سی زندگی گزارنے والے سادہ سے لوگ ۔۔۔ ختم ہماری کہانیوں نے ہونا ہی ہے۔۔۔
اسکی تلخ حقیقت کچھ ایسی ہے کہ دنیا میں موجود مغرور لوگ جو دوسروں کو اپنے سے چھوٹا اور نیچا سمجھتے ہیں ۔۔ آخر میں دونوں کی قبریں بھی اک ساتھ بن جائے تو مغرور کہاں رہے ؟ زندگی اک امتحان ہے۔۔۔
جو کہ ہم سب کو تیاری کے لیے ملی ہے, مرنے کے بعد کی۔۔
لیکن ہم سب زندگی میں صرف زندگی کی تیاری کرے تو بات نہیں بنے گی۔۔۔ کہیں نہ کہیں ہمارا دل پریشاں رہتا ہے اور معلوم بھی نہیں کہ کیوں۔۔ خود سے سوال کرے کہ کہیں ہم اس زندگی کو ابدی تو نہیں سمجھ بیٹھے؟ کہیں ہم بھول تو نہیں بیٹھے کہ یہ ایک فانی جگہ ہے۔۔۔
کیا ہم مرنے کے کے تیار ہے؟
کیا ہم جس کو دکھ دے رہے ہیں، پریشان کررہے ہیں۔۔۔ کیا یہ ہمیشہ چلتا رہے گا.؟
نہیں۔۔۔۔ بالکل نہیں۔۔ جانتے تو ہم سب ہے، لیکن مانتا کوئی کوئی ہے۔۔۔
بالکل ایسے ہی کہ ہم بھی تو زندگی کو دھوکا دینے آئے ہیں، ساری زندگی مسلسل، زندگی کے لیے لڑتے ہیں اور آخر میں موت کو گلے لگا لیتے ہیں۔۔۔۔
علیزہ۔۔🖤

Caption...?
27/10/2020

Caption...?

26/10/2020
23/10/2020

سکون۔۔
آخر کیا ہے؟ اور کیوں ہے اسکی تلاش۔۔
کیا یہ ان چیزوں میں ہے جس کہ پیچھے آپ بھاگ رہے ہیں؟
چلو وہ بھی مل گئی ،مل گیا سکون؟ نہیں ...
کیا یہ انسانوں میں ہے؟ جب تک وہ انساں ساتھ ہے آپکو لگے گا کہ آپ سکون کی وادیوں میں ہو۔۔۔ مگر وہ انسان ہی جب چلا جاۓ؟ تو سکون کہاں؟ پھر نکل پڑے سکون کی تلاش میں ۔۔۔ آپ سکون کو ایسی چیزوں میں تلاش کررہے جو صرف مختصر عرصے تک ہے۔۔ آپ سکون کو اپنی خواہشات، اپنی پسندیدہ چیزوں میں ڈھونڈ رہے ہیں۔۔ جو کہ ناممکن ہے۔۔۔
اگر سکون خریدا جاسکتا تو ہر امیر شخص سکون میں ہوتا۔۔۔
مگر میں نے یہ سکون روکھی سوکھی کھانے والوں کے چہرے میں بھی دیکھا ہے۔۔۔۔۔

اتنا طویل تو نہیں ہے سکون کا راستہ۔۔۔ جتنا ہم بناۓ جارہے ہیں۔۔
اک لمبی سانس لے اور اس سکون کو اپنے رب کہ حوالے کر کہ دیکھیں۔۔ ان چیزوں سے سکون نہیں ملتا۔۔جن کہ پیچھے آپ بھاگ رہے ہیں۔۔ ۔
میں اس سکون کی بات کررہی ہوں جو کسی کی مدد کر کہ ملتا ہے۔۔۔ کسی کی مشکل آسان کر کہ ملتا ہے۔۔ سکون اپکو، آپکے رب کا پتہ بتاۓ گی۔۔ یہ اپکو گھر ، دوکان، ہر وقت مسجدوں میں رہ کر نہیں بلکہ آپکے دل میں ملے گا اور دلوں میں تو ہمارا رب موجود ہے۔۔ جو ہمارے ہر حال سے واقف ہے۔۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے دل کو سکون ملے تو دوسروں کو بھی سکون دے ، دل نہ دکھاۓ۔۔ وہ سکون جو ایک سجدے میں ملتا ہے۔۔ وہ باتیں۔۔ جو آپ صرف اپنے رب سے کرتے ہیں۔۔ ایسا سکون جو آپکے پاس ہے ، بس زرہ سی کوشش، صبر اور یقین۔۔ یہ بات تو آپ نے سنی ہی ہوگی کہ لوگوں کو سکون دینے کی وجہ بنو، تمہیں سکون ملتا جاۓ گا۔۔۔
آپ اپنی دعاؤں میں کچھ بھی مانگتے ہو، اس کے ساتھ سکون بھی مانگنا شروع کردیں۔۔۔
یہ میں نہیں ہماری مقدس کتاب قرآن مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے
"دلوں کا سکون صرف اللّٰہ کی یاد میں ہے" (القرآن)

علیزہ

Address


Telephone

+923116404083

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alizeh Writes ヅ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Alizeh Writes ヅ:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share