Hazara News

Hazara News Global News, KPk Hazara, Mansehra authentic news channel

20/09/2022

" کراچی کے حالات "
ایک آدمی نے آئی فون بیچ کر ایک پستول لے لی
اب تک اس پستول سے وہ دس آئی فون لے چکا ھے
🤪🤓😉

20/09/2022
20/09/2022

ڈومیسائل ، نکاح نامہ ،لائسنس،پیدائش اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ آن لائن جاری کرنے کا فیصلہ

19/07/2022

*تازہ ترین*

*پی پی 7 راولپنڈی: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ مؤخر*

*عمران خان کا دباؤ مسترد؛ حکومت اور اتحادی جماعتیں عام انتخابات مقررہ وقت پہ کرانے پر ڈٹ گئیں*

*ملک بھر میں 20 سے 26 جولائی تک موسلا دھار بارشوں کا امکان*

* دعا زہرا سخت سکیورٹی میں دارالامان منتقل، پنجاب پولیس کو ظہیر کی تلاش*

*ڈالر کی انٹربینک قیمت 225 روپے تک پہنچ کر 222 کی بلند ترین سطح پر بند*

*کراچی سمیت سندھ بھر میں بازاروں اور شادی ہالز کیلیے نئے اوقات کار جاری*

*گال ٹیسٹ: پاکستان کو پانچویں روز جیت کیلئے 120رنز درکار*

*فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا جرمن فلم فیسٹول میں شرکت سے انکار*

*شوہر ظہیر کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں رہے، دعا زہرا کا عدالت میں بیان*

*برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے درجہ حرارت ریکارڈ*

کیا آپ کو معلوم ھے کہ گرمی سے زیادہ متاثر ھونے والے ممالک اس وقت پاکستان اور انڈیا ھیں۔ 14 مئ 2022 کو دنیا کے 15 گرم شہر...
15/05/2022

کیا آپ کو معلوم ھے کہ گرمی سے زیادہ متاثر ھونے والے ممالک اس وقت پاکستان اور انڈیا ھیں۔
14 مئ 2022 کو دنیا کے 15 گرم شہروں میں انڈیا کے 10 شہر شامل ھیں
جبکہ پاکستان کے چار شہر آج دنیا کے گرم ترین شہروں میں سر فہرست ھیں۔
کئ ماہرین نے یہ بھی پیشن گوئی کی ھے۔ کہ برصغیر کے کچھ علاقے گرمی کی وجہ سے ناقابل رہائش بن جائیں گے

فضا میں بڑھتی ھوئی کاربن ڈائ آکسائڈ اس گلوبل وارمنگ کی بڑی وجہ ھے۔ جب سے انسان نے تیل جلانا شروع کیا۔ کاربن ڈائ آکسائڈ بڑھ رھی ھے۔

اس تشویشناک صورتحال کو روکنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگانے پڑیں گے۔ ھمارے ملک میں 2 فی صد سے کم جنگلات رہ گئے ھیں۔ اور درختوں کو بے دردی سے کاٹا جا رھا ھے۔ تیل اور کوئلے والے پاور پلانٹ کی بجائے سولر، ونڈ اور پانی سے بجلی بنانی پڑے گی۔ دھواں اڑاتی گاڑیوں کی بجائے الیکٹرک گاڑیاں استعمال کرنی پڑے گی۔ فیکٹریوں کو سولر ، ونڈ اور بجلی سے چلانا ھوگا۔

15/05/2022

آسٹریلیا کے معروف کرکٹر اینڈریو سائمنڈ المناک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈ 46 برس کی عمر میں کارحادثے میں چل بسے۔کوئنز لینڈ پولیس کے مطابق، اینڈریو سائمنڈ کی کار اچانک الٹ گئی ، طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی لیکن انہیں بچایا نہیں جاسکا.

07/04/2022

بائیس کروڑ پاکستانیوں کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ۔ فیصلہ کچھ ہی دیر بعد سنایا جائے گا

06/04/2022

ڈی این اے DNA میں خدا کی نشانیاں۔

100 کھرب One Hundred Trillion بے جان ایٹموں Atom
سے ملکر ایک انسانی خلیہ Cell بنتا ہے۔جس میں زندگی ہوتی ہے۔اس میں زندگی کون ڈالتا ہے۔100 کھرب (One Hundred Trillion) خلیوں (Cells) سے ایک انسان بنتا ہے۔اور ہر خلیہ Cell ایک DNA سالمہ کا حامل ہوتا ہے۔ہر DNA میں انسانی جسم کے متعلق تین ارب Three Billion مختلف موضوعات کی معلومات Information ہوتی ہے۔اگر اس معلومات کو آپ کسی کتاب میں لکھنا چاہیں تو اسکی ایک ہزار جلدیں Volume بنیں گی اور ہر جلد 10 لاکھ صفحات (Pages) پر مشتمل ہوگا۔ اگر آپ اس معلومات کو کمپیوٹر کی Hard Disk میں ڈالنا چاہیں تو اسکے لئے آپکو 215 ارب (215 Billion GB) کی Hard Disk چاہیئے ہوگی۔D.N.A میں جو معلومات درج ہوتی ہے۔اسی کے مطابق انسان کی ظاہری شکل و صورت عادات اور رویہ بنتا ہے۔
جس طرح کمپیوٹر کے براؤزر پر نظر آنے والے صفحہ(Page) کے پیچھے (HTML) کے (Codes) کار فرما ہوتے ہیں۔

اس لئے مشہور ملحد رچرڈ ڈاکنز نے بھی کہا ہے کہ:
The machine code of
the genes is uncannily computer like.
انسانی ڈے این اے میں جینز کا مشین کوڈ غیر معمولی طور پر کمپیوٹر جیسا ہے۔
(River out of Eden Page 17)

بل گیٹس (Bill Gates) نے کہا کہ:
“DNA is like a computer program but far,far more advanced than any software ever created.
ڈی این اے ایک کمپیوٹر پروگرام ہی کی طرح ہے۔
لیکن آج تک جتنے بھی سافٹ ویئر بنائے گئے ہیں ان سے زیادہ ترقی یافتہ ہے۔
(The Road Ahead Page 188)

یہ صرف ایک انسان کی بات ہے اور دنیا میں ساڑھے سات ارب (7.5 Billion) موجود ہیں اور اس سے پہلے کتنے انسان گذرے ہیں۔اور کتنے کھرب انسان گزریں گے۔ہم نہیں جانتے۔یہ صرف انسانوں کی بات تھی۔انسان کے علاوہ زمین پر ساڑھے آٹھ ملین 8.7 Million جانداروں کی نوع (Species) موجود ہیں۔ اور ہر جاندار کی مختلف انواع (Species) ہوتی ہیں۔

کیا یہ اتنا پیچیدہ(Complex) اور ڈیزائن کیا ہوا(Designed) ڈی این اے خودبخود بن گیا۔کیا اس میں یہ معلومات اپنے آپ آ گئی؟ کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایک کمپیوٹر پروگرام بغیر کسی سافٹ ویئر انجینئر کے بن گیا ہے۔جبکہ ڈی این اے دنیا کے بڑے سے بڑے کمپیوٹر پروگرام سے بھی کھربوں گنا زیادہ ترقی یافتہ Advanced ہے۔اور کسی سافٹ ویئر سے بھی بہت ہی زیادہ پیچیدہ ہے۔

معلومات کے لئے عالم کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈیزائن کے لئے DESIGNER کی ضرورت ہوتی ہے۔پروگرام کے لیے ایک اعلی باکمال PROGRAMMER کی ضرورت ہوتی ہے۔

هُوَ اللّـٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَـهُ الْاَسْـمَآءُ الْحُسْنٰى ۚ يُسَبِّـحُ لَـهٝ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِـيْمُ

وہ اللہ ہی ہے جو تخلیق کرنے والا ٹھیک ٹھیک وجود میں لانے والا چیزوں کو صورت دینے ولا ہے۔ تمام اچھے نام اسی کے ہیں۔ کائنات کی ہر چیز اسکی پاکائی بیان کرتی ہے۔ وہ بہت ہی غالب اور حکمت والا ہے۔الحشر:24

وَفِىْ خَلْقِكُمْ وَمَا يَبُثُّ مِنْ دَآبَّةٍ اٰيَاتٌ لِّقَوْمٍ يُوْقِنُـوْنَ

اور تمہاری تخلیق میں اور اان جانداروں میں جن کو زمین میں پھیلایا گیا ہے یقین کرنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔
الجاثیہ آیت:4

02/04/2022

اس بار سحری نئے پاکستان اور افطاری پرانے پاکستان میں متوقع 😂

02/04/2022

اپوزیشن کا اجلاس صبح 10 بجے، عمران خان بھی اسمبلی جائیں گے:

شہزاد ملک، بی بی سی

متحدہ اپوزیشن کا اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے اور شہباز شریف اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو کل کے اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نے اپنے ارکان کو حکم دیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن وہ اجلاس میں شریک نہ ہوں۔

یہاں تک کہ حکومتی ارکان کو اس حوالے سے تادیبی کارروائی کی تنبیہ تک کی گئی تھی۔

مقامی میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق خود وزیرِ اعظم عمران خان بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے، تاہم ابھی تک باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

30/03/2022

بلدیاتی انتخابات، ضلع مانسہرہ میں 10 لاکھ 94ہزار607 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے
ضلع بھر میں کل پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد2658 ہوگی

ضلع مانسہرہ میں 10 لاکھ 94ہزار607رجسٹرڈ ووٹرز بلدیاتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 5 لاکھ 96ہزار614مرد جبکہ 4 لاکھ 97ہزار993خواتین شامل ہیں۔
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع مانسہرہ میں بھی 31مارچ کو الیکشن کا انعقاد ہو گا جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ضلع بھر میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 10لاکھ 94ہزار607ہے جن میں 5 لاکھ96 ہزار614مرد اور4 لاکھ97ہزار993خواتین شامل ہیں۔
تحصیل کی سطح پر رجسٹرڈ ووٹ
تحصیل بالاکوٹ میں رجسٹرڈ ووٹ 2 لاکھ34 ہزار301ہیں جن میں 130385مرد اور103916خواتین ووٹرز ہیں۔تحصیل مانسہرہ میں 360818رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 193895مرد اور166923خواتین ہیں۔تحصیل بفہ پکھل میں 2لاکھ91 ہزار858رجسٹرڈ ووٹ ہیں جن میں 159940مرداور131918
خواتین شامل ہیں ۔تحصیل اوگی میں رجسٹرڈ ووٹ 167362 ہیں جن میں 90605 مرد اور 76757 خواتین شامل ہیں۔تحصیل دربند میں 40268 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 21789 مرد اور 18479 خواتین شامل ہیں۔
پولنگ اسٹیشنز..
الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع مانسہرہ میں مجموعی طور پر 2658 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جس میں 1444مردوں کے لئے اور 1214 خواتین کے پولنگ اسٹیشنز قاٸم کٸیے گٸیے ہیں۔ تحصیل بالاکوٹ میں 589،مانسہرہ میں 887،بفہ پکھل میں 666،اوگی میں 414 اور تحصیل دربند میں کل 102 پولنگ سٹیشن قاٸم کٸیے گٸیے ہیں۔
ویلج کونسلوں کی تعداد۔
ضلع مانسہرہ کی پانچ تحصیلوں میں مجموعی طور پر 194 ویلج کونسلز ہیں، تحصیل بالاکوٹ میں 44 ،مانسہرہ میں 95،بفہ پکھل میں 48،اوگی میں 25 اور دربند میں 7; ویلج کونسلز ہیں۔

21/03/2022

‏نومبر 1989 میں مرحومہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف عدم اعتماد تحریک پیش ہوئی تمام مسلمان ممبران کو قرآن شریف پر ہاتھ رکھوایا گیا اور رانا چندر سنگھ کو کہا گیا کہ گیتا پر ہاتھ رکھو۔ رانا نے کہا میں راجپوت ہوں میری زبان ہی کافی ہے۔
‏ بعد میں جنہوں نے قرآن شریف اٹھایا تھا جب وقت آیا تو وہ اپنی زبان سے مکر گئے مگر رانا چندر سنگھ اپنی زبان پر قائم رہا۔
‏اب بھی مسلمان قرآن پر ہاتھ رکھ کر ہمیں بتا رہے ہیں کہ انہوں نے اپوزیشن سے ووٹ کے بدلے کچھ نہیں لیا اور اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے۔

21/03/2022

ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی سے تنازع ختم اور 11 ارب ڈالر کا جرمانہ ختم

ریکوڈک بلوچستان کے ضلع چاغی کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جو نوکنڈی علاقے سے تقریبا 70ً کلومیٹر کے فاصلے پر ایران اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ اس قصبے کا اصل نام “ریکو دق” ہے جو بلوچی زبان کا لفظ ہے جس کےمعنی ہیں “ریتیلی پہاڑی”۔ اسی علاقے میں ایک قدیم اور مردہ آتش فشاں کو بھی اسی نام سے پکارا جاتا ہے جبکہ اسی علاقے کے قریب سے وہی مشہور زمانہ “ٹیتھیان بیلٹ” گزرتی ہے جو ایران، ترکی سے ہوتی ہوئی یورپ تک جاتی ہے اور جسے دنیا میں تانبے و سونے کے ذخائر کے لحاظ سے اہم ترین قرار دیا جاتا ہے۔اس علاقے میں قیمتی معدنیات کی تلاش کے لیے کئی سروے کیے گئے لیکن کہا جاتا ہے کہ مئی 1998ء میں پاکستان کے ایٹمی تجربات جب اس علاقے میں ہوئے تو زمین نے اپنی ساری چھپی ہوئی معدنیات ظاہر کردیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس علاقہ میں تانبے اور سونے کے ذخائر اپنی مقدار کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

بلوچستان کی حکومت نے پہلے اس علاقے میں بین الاقوامی مائننگ کمپنی بی ایچ پی بلیٹن کے ساتھ 1993ء میں دستخط کیے تھے جس میں یہ طے پایا تھا کہ ایک مشترکہ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا جس میں بلوچستان کا حصہ 25 فی صد اور بی ایچ پی کا حصہ 75 فیصد ہوگا۔ اُس وقت ہونے والے معاہدہ میں یہ طے ہو چکا تھا کہ معدنیات تلاش کرنے والی کمپنی کو ہی معدنیات نکالنے کا لائسنس ملے گا۔ بعد ازاں دی آسٹریلین مینکو ریسورسز کمپنی نے سنہ 2000ء میں بی ایچ پی بلیٹن کے حصص خرید لیے۔ اس سلسلے میں جون 2000 ء میں ایک تحریری دستاویز کے ذریعہ بی ایچ پی بلیٹن کے حقوق سے دست برداری اور ٹیتھیان کمپنی کو منتقلی کا ایک معاہدہ بھی ہوا تھا- ٹیتھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) دراصل مینکور ریسورسز کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔ یہ ٹیتھیان کمپنی مزید آگے بارک گولڈ آف کینیڈا اور چلی کی انتوفاگستا منرلز کمپنیوں کا جوائنٹ وینچر ہے۔ اس کے بعد اپریل 2006ء میں ایک تجدیدی معاہدہ ہوا جس کے ذریعہ ریکوڈک منصوبہ میں اینٹوفگسٹا کا حصہ 5 .37 فیصد، بیرک گولڈ کا حصہ 5 .37 فیصد اور بلوچستان کا حصہ 25 فیصد بنا۔ اسی تجدیدی معاہدہ کے تحت سال 2006 میں ٹیتھیان کاپر کمپنی کو “ڈیٹیلڈ بینک ایبل فزیبلٹی اسٹڈی” (تفصیلی بین الاقوامی قابل اطلاق مطالعہ) کے لیے پراجیکٹ دیا گیا۔
ٹیتھیان کمپنی نے اگست 2010ء میں اپنی رپورٹ بنا کر حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کو سونپ دی۔ جس میں بتایا گیا کہ اس مقام پر اتنا تانبہ اور سونا موجود ہے جسے 56 سال تک متواتر نکالا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ریکوڈک سے 2 لاکھ ٹن خالص تانبا اور 180 من خالص سونا سالانہ نکالا جاسکتا ہے۔ ٹیتھیان کمپنی کی رپورٹ کے بعد دسمبر 2010ء میں قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع سونے اور تانبےکے ریکوڈک منصوبے کو چلانے کی اجازت دے دی۔ اس وقت کوئٹہ میں سرکاری ذرائع نے قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ اس کے علاوہ اسلم رئیسانی نےبھی اس سے ایک مہینہ پہلے کہا تھا کہ چاغی کے علاقے ریکوڈک میں ایک کھرب ڈالرسے زیادہ سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں۔

یہاں تک تو معاملات ٹھیک ہی چل رہے مگر اعلی عدالت نے ایک درخواست پر ازخود نوٹس لے اس معاہدے کو کالعدم قرار دے دیا
عدالت اور پھر حکومت بلوچستان کے اس فیصلے کے بعد ٹیتھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) نے کہا تھا کہ انہوں نے اگست 2010ء میں فزیبلٹی اسٹڈی جمع کرانے کے بعد فروری 2010ء میں EL5 ایریا کے لیے کان کنی کے لائسنس کے اجراء کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔ کمپنی کے بقول بلوچستان حکومت نے مسئلہ کےحل کے لیے ملاقات کی متعدد درخواستوں کا خاطر خواہ جواب نہیں دیا جبکہ ٹی سی سی نے ہمیشہ مسئلہ کے حل کے لیے مذاکرات کی راہ اپنانے کو ترجیح دی ۔ کمپنی کا مؤقف تھا کہ یہ فیصلہ بلوچستان حکومت کے ساتھ ہونے والے “چاغی ہل جوائنٹ وینچر ایگریمنٹ” کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

ان فیصلوں کے بعد اپنے مفادات اور سرمایہ کے تحفظ کے لیے ٹیتھیان کمپنی نے نومبر 2011 ء ہی میں آسٹریلیا ( جہاں ٹی سی سی رجسٹرڈ ہے) میں حکومت پاکستان کے خلاف اور انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس میں حکومت بلوچستان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ ان مقدمات میں اس نے پاکستان پر 16 ارب ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔ پاکستان نے جن قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کیں، اُن میں برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔ حکومت پاکستان نے اس حوالہ سے جو مؤقف اختیار کیا اُن میں یہ نکتہ بھی شامل تھا کہ ٹی سی سی نے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کو رشوت دے کر ابتدائی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید علاقے اپنے لیز میں شامل کرائے۔
بین الاقوامی ثالثی فورم انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس (ایکسڈ) نے گذشتہ دنوں اپنے فیصلے میں پاکستان ٹیتھیان کمپنی کو 5 ارب 97 کروڑ ڈالرز (9 سو 44 ارب روپے) کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ چھ ارب ڈالر کا مطلب ہے بلوچستان کے چار سالانہ بجٹ کے برابر رقم۔ اگر یہ رقم ہمیں دینی پڑی تو آپ اندازہ کرلیں ہمارے ساتھ کیا ہوگا؟۔ عالمی بینک کے ٹریبونل کا فیصلہ 700 صفحات پر مشتمل ہے،

ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی سے تنازع ختم اور 11 ارب ڈالر کا جرمانہ ختم ۔

گزشتہ دن حکومت نے بتایا 10 سال کی قانونی لڑائیوں اور گفت و شنید کے بعد بالآخر ریکوڈک کان کی ڈویلپمنٹ کے لیے بیرک گولڈ کے ساتھ کامیاب معاہدے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ تقریباً 11 ارب ڈالر کا جرمانہ ختم ہو گیا ہے،
اور مذید دس ارب ڈالر بلوچستان میں انوسٹ کئے جائیں گے جس سے 8 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئے معاہدے کے مطابق ریکوڈک پراجیکٹ کو بیرک گولڈ کی پاکستانی اداروں کے ساتھ شراکت کے ساتھ بحال اور تیار کیا جائے گا، نئے پراجیکٹ میں 50 فیصد حصہ بیرک گولڈ کے پاس ہوگا، باقی 50 فیصد شیئر ہولڈنگ پاکستان کی ملکیت ہوگا جو وفاقی حکومت اور بلوچستان کی حکومت کے درمیان مساوی طور پر تقسیم کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کا 25 فیصد شیئر ہولڈنگ وفاقی حکومت کے تین سرکاری اداروں میں یکساں طور پر تقسیم کیا جائے گا، بلوچستان کا حصہ ایک کمپنی کے پاس ہوگا جس کی مکمل ملکیت اور حکومت بلوچستان کے کنٹرول میں ہے، اس منصوبے کے لیے حکومت بلوچستان کا حصہ سرمایہ اور آپریٹنگ اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان مائنز کی ترقی پر کوئی خرچ نہیں اٹھائے گی اور اس کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی

ڈاکٹروں کے لیے بری خبر!ادویات کے نام لکھنے پر پابندی,  ڈاکٹروں کا کمیشن ختم !جو بھی ڈاکٹر فارمولے کے علاوہ دوائی کا نام ...
17/03/2022

ڈاکٹروں کے لیے بری خبر!
ادویات کے نام لکھنے پر پابندی, ڈاکٹروں کا کمیشن ختم !
جو بھی ڈاکٹر فارمولے کے علاوہ دوائی کا نام لکھے گا ۔ 10 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا ۔
نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

سعودی عرب کا چین کو امریکی ڈالر کی بجائے چینی کرنسی یوآن میں تیل فروخت کرنے کا اعلان۔ واضع رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی ...
17/03/2022

سعودی عرب کا چین کو امریکی ڈالر کی بجائے چینی کرنسی یوآن میں تیل فروخت کرنے کا اعلان۔
واضع رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی خریدوفروخت امریکی ڈالر میں ہوتی ہے۔ امریکی ڈالر نے دنیا کی اکانومی پر اجارہ داری حاصل کررکھی ہے۔ امریکی ڈالر کی اتار چڑھاؤ پر اشیاء کی قیمتوں کا تعین ہوتا ہے۔
سعودی عرب کا چینی کرنسی یوآن میں تیل کی فروخت پر دنیا بھر میں چرچہ ہو رہا ہے۔ سعودی عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر تیل پیدا کرنے والا ملک ہے اس کے ساتھ چین دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیل کی کھپت والا ملک ہے۔
سعودی عرب کے اس فیصلے سے امریکی ڈالر کی قدر و قیمت میں کمی ہوگی ۔ آہستہ آہستہ ڈالر کی اجارہ داری ختم ہوگی۔

12/03/2022

شاہد خاقان عباسی عبوری وزیراعظم، عبدالعلیم خان وزیراعلی پنجاب، ذرائع۔
2022 عام انتخابات کا سال، متحدہ اپوزیشن کا حتمی اعلان باقی

تہذیب یافتہ ڈاکو کہیں گے؟
12/03/2022

تہذیب یافتہ ڈاکو کہیں گے؟

مانسہرہ پولیس کی کاروائی شہریوں کو گاڑیوں میں بیٹھا کرنقدی سے محروم کرنے والا نوسرباز گروہ گرفتار ، ملزمان ضلع کے مختلف ...
11/03/2022

مانسہرہ پولیس کی کاروائی شہریوں کو گاڑیوں میں بیٹھا کرنقدی سے محروم کرنے والا نوسرباز گروہ گرفتار ، ملزمان ضلع کے مختلف علاقوں میں 8 سے زائد وارداتیں کرچکے ہیں (ڈی پی او مانسہرہ)
ملزمان ہری پور سے اکھٹے ہوکر موٹروے کا راستہ استعمال کرکے مانسہرہ کےمختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔(ڈی پی او مانسہرہ)
ملزمان کسی ایک مسافر کو اپنی گاڑی میں بیٹھا کر اس کی جیب سے پیسے نکال کر گاڑی سے اتار دیتے تھے(ڈی پی او مانسہرہ)

تفصیلات:-

مورخہ 02.03.2022 کو تھانہ بفہ میں یوسف نامی شخص نے تحریری درخواست دی کہ بجنہ انٹرچینج پر گاڑی کا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک مہران گاڑی اس کے پاس آکر رکی جس میں چار اشخاص سوار تھے۔ وہ بھی انکے ساتھ سواریوں کی گاڑی سمجھ کر بیٹھ گیا۔بجنہ بازار کراس کرکے گاڑی کے ڈرائیور نے کہا کہ وہ یہاں سے آگے نہیں جاتا۔جس پر میں وہاں تک کا کرایہ نکالنے لگا توگاڑی میں بیٹھے اشخاص نے اس سے پرس چھین لیا۔جس میں کل رقم 1لاکھ 5ہزار روپے تھے۔پرس چھین کر مجھے گاڑی سے دھکا دے کر باہر پھینک دیا۔
مدعی کی رپورٹ پر تھانہ بفہ میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش و پتہ براری شروع کی گئی۔ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے لئیے ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر مختلف مقامات پرناکہ بندیوں کا سلسہ شروع کیا گیا۔اور مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔
مورخہ 04.03.2022 کو ایس ایچ او تھانہ بفہ نفری کے ہمراہ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ ایک مہران گاڑی نمبری 3929.LE کورکنے کا اشارہ کیا جو کہ رکنے کے بجائے بھاگنے کی کوشش کرنے لگے جسے تعاقب کرکے پکڑا گیا۔جس میں موجودچار اشخاص میں ایک شخص اتر کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ باقی تین افراد کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ لایا گیا۔اور انٹاروگیٹ کیا گیا دوران انٹاروگیشن ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ ضلع ہری پور سے اکھٹے ہوکر موٹروے کا راستہ استعمال کرتے ہوئے مانسہرہ آتے تھے اور کسی ایک مسافر کو سواری کے طور پر بٹھا کر اس سے رقم چھین لیا کرتے تھے۔علاوہ ازیں ملزمان نے ضلع مانسہرہ میں 8مختلف مقامات پر وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں عارف ولد بشیر احمد سکنہ گوجرانوالہ، شہزاد احمد ولدخدا بخش سکنہ واہ کینٹ اور کامران ولد سرفراز سکنہ ہری پور شامل ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

10/03/2022

اسلام آباد سیاسی درجہء حرارت میں تیزی سے اضافہ۔ مولانا فضل الرحمان نے طبل جنگ بجا دیا۔ اسلام آباد پولیس کی کاروائی ایم این ایز سمیت گرفتاریوں کی اطلاع۔جمیعت کے تمام کارکنوں کا مولانا صاحب نے اسلام آباد طلب کرلیا

05/03/2022

پی ٹی آئی کے ندیم افضل چن اپنے مختارے سمیت پیپلز پارٹی کو پیارے ہو گئے

💥میٹرک پاس خواتین کے لیے خوشخبری💥صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے میٹرک پاس خواتین سے کمیونٹی مڈوائف (CMW) ٹریننگ کورس میں داخل...
05/03/2022

💥میٹرک پاس خواتین کے لیے خوشخبری💥
صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے میٹرک پاس خواتین سے کمیونٹی مڈوائف (CMW) ٹریننگ کورس میں داخلے کیلئے درخواستیں مطلوب!!
رہائش فری اور ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
مکمل ٹریننگ کورس 24 مہینے پر مشتمل ہے جو ضلع کی سطح پر دیا جائے گا۔
داخلہ فارم متعلقہ اضلاع کے ڈی آیچ او آفس سے 21 مارچ تک مفت حاصل کرکے جمع کرائیں۔

ماضی کے معروف اداکار مسعود اختر طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اداکار مسعود اختر میں چند روز قبل پھیپ...
05/03/2022

ماضی کے معروف اداکار مسعود اختر طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اداکار مسعود اختر میں چند روز قبل پھیپھڑوں کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ گزشتہ ایک ماہ سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

05/03/2022

اہل تشیہ ہوں، اہل حدیث ہوں، بریلوی ہوں یا دیوبندی ہوں، مسجد میں سجدہ مسلک کو نہیں کیا جاتا بلکہ سب اللّٰہ کو سربسجود ہوتے ہیں۔ حقیقتً اللّٰہ کو سجدہ کرنے والوں کو شہید کیا گیا۔ اللّٰہ پولیس جوانوں سمیت تمام مسلمانوں کی شہادت قبول فرمائے۔

05/03/2022

‏خلیل جبران نے ایک بڑی خوبصورت لائن لکھی ہے کہ "نئی بنیادیں صرف وہی لوگ رکھ سکتے ہیں جو اِس راز سے واقف ہوں کہ پرانی بنیادیں کیوں بیٹھ گئی تھیں"۔
ماضی کی تلخیوں کو یاد کر کے رونے دھونے سے اچھا ہے کہ ان سے سبق سیکھا جائے اور مستقبل میں وہ غلطیاں دوبارہ نہ دوہرائی جائیں۔

04/03/2022

آسٹریلوی باؤلر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

04/03/2022

پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکے میں 20 افراد کی ہلاکت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ دھماکہ قصہ خوانی بازار کی گلی کوچہ رسالدار میں شیعہ مسلک کی مرکزی جامع مسجد میں پیش آیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں زخمیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور اس وقت 15 ایمبولینسز موقع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے بتایا ہے کہ یہ حملہ بظاہر خودکش حملہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے پہلے گیٹ پر موجود پولیس کے محافظوں کو نشانہ بنایا اور ان میں سے ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہو چکا ہے۔

04/03/2022

پشاور میں بم دھماکہ اموات کا خدشہ۔اللہ رحم فرمائے

04/03/2022

ملکی سیاسی صورتحال ناہموار راستوں پر ڈگمگا رہی ہے آئندہ دو چار دن میں پاکستان کی تقدیر کا نیا فیصلہ لکھا جائے گا سیاسی پنڈت راستوں کا تعین کرنے سے قاصر ہیں

04/03/2022

رنگ گردوں کا ہے بدلا ہوا
دیکھئے برسے گا یا برسائے گا

04/03/2022

بریکنگ نیوز
پرویز خٹک کے بھائ لیاقت خٹک کا مولانا فضل الرحمن سے ملاقات جمعیت میں شمولیت کا فیصلہ

حبیب سخی کو انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے
04/03/2022

حبیب سخی کو انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے

Address


Telephone

+923255061751

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hazara News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share