Maahal Digital

  • Home
  • Maahal Digital

Maahal Digital Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Maahal Digital, News & Media Website, .

مظفرآباد(ماہل ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت گزشتہ شب آزادجموں وکشمیر کابی...
25/06/2024

مظفرآباد(ماہل ڈیجیٹل)
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت گزشتہ شب آزادجموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کابینہ نے تخمینہ میزانیہ مالی سال 25 -2024ء اور نظر ثانی میزانیہ مالی سال 24 -2023ء کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, سردار میر اکبر خان, عبدالماجد خان, دیوان علی خان چغتائی, میاں عبدالوحید, چوہدری اظہر صادق, چوہدری محمد رشید, راجہ محمد صدیق خان, چوہدری قاسم مجید, پیر مظہر سعید, ملک ظفر اقبال, جاوید بٹ, عاصم شریف بٹ, چوہدری محمد اخلاق, محمد اکمل سرگالہ, سردار اختر حسین ربانی, سردار محمد حسین, محترمہ نثاراں عباسی, چوہدری یاسر سلطان, نثار انصر ابدالی, سردار عامر الطاف خان, چوہدری اکبر ابراہیم, چوہدری محمد ارشد, پروفیسر تقدیس گیلانی, محترمہ امتیاز نسیم, صبیحہ صدیق، چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ, سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان, سیکرٹری صاحبان حکومت نے شرکت کی.
٭٭٭٭٭

یہ کراچی ہے
25/06/2024

یہ کراچی ہے

25/06/2024
25/06/2024

جولائی میں آزاد کشمیر بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

25/06/2024

مظفرآباد (ماہل ڈیجیٹل)
وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے منگل کے روز آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ سیشن میں اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ حکومت نے مالی سال25-2024کے لئے مجموعی وصولیوں / آمدن کا تخمینہ 2کھرب،1 ارب،17 کروڑ روپے،اخراجات کا تخمینہ 2کھرب 20 ارب،3کروڑ،30 لاکھ جبکہ ترقیاتی اخرا جات کا تخمینہ 44ارب لگایا ہے وصولیوں کی تفصیل اس طرح ہے۔محکمہ ان لینڈ ریونیو سے 75 ارب روپے،لینڈ ریکارڈ اینڈ سٹیلمنٹ 17 کروڑ،سٹیمپ 45کروڑ 5 لاکھ،اے جے کے ٹرانسپورٹ اتھارٹی 5 کروڑ،آرمڈ سروسز بورڈ 4 کروڑ،لا اینڈ آرڈر (ایڈ منسٹریشن آف جسٹس)14کروڑ 50 لاکھ،پولیس (داخلہ) 24 کروڑ،جیل خانہ جات 10 لاکھ،کمیونیکیشن اینڈ روکس 48 کروڑ،تعلیم 28 کروڑ،صحت 17کروڑ 3لاکھ،خوراک 40 کروڑ،زراعت 1 کروڑ 10 لاکھ،جنگلی حیات /فشریز 8 کروڑ،لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ4 کروڑ،جنگلات 45 کروڑ،بجلی/برقیات 15 ارب،پرنٹنگ پریس 10 کروڑ،انڈسٹریز 4 کروڑ 50 لاکھ،لیبر 50 لاکھ،ابریشم 60 لاکھ،منرلز 10 کروڑ،سیاحت 1کروڑ 20 لاکھ،سوشل ویلفئیر 2 لاکھ،مذہبی امور 7 کروڑ 50 لاکھ،متفرق 81کروڑ 90 لاکھ،فیڈرل ویری ایبل گرانٹ 1 کھرب 5 ارب،واٹر یوزج چارجز 1ارب،لون اینڈ ایڈوانسز 1 ارب روپے کل آمدن کا تخمینہ 2کھرب،1 ارب،17 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔مالی سال25-2024کے لئے مجموعی اخراجات کا تخمینہ اس طرح سے ہے:محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن 7ارب 86 کروڑ83 لاکھ،بورڈ آف ریونیو1 ارب 81 کروڑ،40 لاکھ،سٹیمپس 4 کروڑ 65 لاکھ،لینڈریکارڈ اینڈ سیٹلمنٹ 5 کروڑ 90 لاکھ،ریلیف و بحالیات 2ارب 65 لاکھ،پنشن 43 ارب 14 کروڑ،تعلقات عامہ 40کروڑ 13 لاکھ،عدلیہ 3 ارب،46 کروڑ،87 لاکھ،داخلہ پولیس 9 ارب،84 کروڑ،56 لاکھ،جیلخانہ جات 36کروڑ،54لاکھ،شہری دفاع 46کروڑ،65 لاکھ، آرمڈ سروسز بورڈ 11کروڑ89 لاکھ،مواصلات و تعمیرات عامہ 6 ارب 62 لاکھ،تعلیم 43 ارب 68 کروڑ 70 لاکھ،صحت عامہ 14 ارب 95 کروڑ,4 لاکھ،سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر و ٹرانسپورٹ 20 کروڑ 7 لاکھ،مذہبی امور27 کروڑ 70لاکھ،سماجی بہبود و ترقی نسواں 87 کروڑ 46لاکھ،زراعت1 ارب،15 کروڑ،15 لاکھ، لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ 1ارب 6 کروڑ50 لاکھ،خوراک 41کروڑ،60لاکھ،سٹیٹ ٹریڈنگ،41ارب62کروڑ68 لاکھ،جنگلات، وائلڈ لائف وفشریز1ارب98کروڑ84 لاکھ،کوآپریٹیو 2کروڑ13لاکھ،توانائی و آبی وسائل10ارب 81کروڑ33لاکھ،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی95 کروڑ 71لاکھ،صنعت،لیبر ومعدنی وسائل 31کروڑ39لاکھ،پرنٹنگ پریس 16 کروڑ,60لاکھ،ابریشم 15کروڑ 36 لاکھ،سیاحت وآثار قدیمہ 20کروڑ10لاکھ،متفرق 21ارب،56کروڑ24لاکھ90ہزار،کل 2کھرب 16 ارب،3کروڑ،30 لاکھ (جمع) کیپیٹل اخراجات 4 ارب،مجموعی ٹوٹل 2کھرب 20 ارب،3کروڑ،30 لاکھ روپے۔مالی سال25-2024کے لئے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ سیکٹر وائز اس طرح سے لگایا گیا ہے زراعت و لائیو سٹاک90 کروڑ،سول ڈیفنس /ایس ڈی ایم اے 15 کروڑ،ترقیاتی ادارہ جات34کروڑ50لاکھ، تعلیم4ارب80کروڑ،ماحولیات 15کروڑ,جنگلات واٹر شیڈ80کروڑ،وائلڈ لائف وفشریز7کروڑ50لاکھ،صحت عامہ3ارب، صنعت و معدنیات 52کروڑ،آزادجموں وکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی28کروڑ، گورننس متفرق2ارب3کروڑ50لاکھ،ٹرانسپورٹ3کروڑ،انفامیشن اینڈ میڈیا ڈویلپمنٹ 20کروڑ،انفارمیشن ٹیکنالوجی 80کروڑ،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی3ارب 70کروڑ،فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ2ارب 46کروڑ،50لاکھ، توانائی و آبی وسائل4ارب 80 کروڑ،ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ1ارب 40کروڑ، لینڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ1ارب 15 کروڑ،سماجی بہبود وترقی نسواں 30کروڑ،سپورٹس اینڈ یوتھ اینڈ کلچر50کروڑ،سیاحت 70کروڑ،موصلات و تعمیرات 14ارب 90کروڑ،کل ترقیاتی اخراجات برائے مالی سال 25-2024 کا تخمینہ 44ارب روپے لگایا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

25/06/2024

مظفرآباد
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مالی سال 2024اور 2025. بجٹ پیش کر دیا گیا

مالی سال کا تخمینہ بجٹ 264ارب 3کروڑ 30لاکھ تجویز

ترقیاتی میزانیہ کےلیے 44ارب غیر ترقیاتی میزانیہ کےلئے 220ارب 3کروڑ 30لاکھ روپے مختص کیے جانے کی تجویز

ترقیاتی میزانیہ کا 62فیصد جاری جبکہ38فیصد فنڈز نئے منصوبوں کےلئے مختص ہوں گے

ترقیاتی بجٹ میں 330کلو میٹر شاہرات کی ری کنڈیشنگ اور 660کلو میٹر نئی سڑکات کی تعمیر شامل

محکمہ صحت عامہ کےلیے نئے مالی سال کے بجٹ میں3ارب اور تعیلم کےلیے 4ارب 80کروڑ مختص

توانائی و آبی وسائل کےلیے 2ارب 80کروڑ روپے مختص

گیارہ سیاسی جماعتیوں کی رجسٹریشن کی فائلیں دفتر داخل
25/06/2024

گیارہ سیاسی جماعتیوں کی رجسٹریشن کی فائلیں دفتر داخل

25/06/2024

مقبوضہ کشمیر میں یسین ملک نے بھی پاکستانی پرچم تھام رکھا ہے ۔سردار عتیق احمد

25/06/2024

آزاد کشمیر کی حثیت تبدیلی خود کشی کے مترادف ہے ۔سردار عتیق احمد

25/06/2024

لبریشن فرنٹ کے کمانڈر اشفاق مجید وانی کی قبر پر پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے ۔سردار عتیق احمد

25/06/2024

تازہ ترین / بجٹ میں آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کے برابر اضافہ کردیا گیا

25/06/2024

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا ہڈاباڑی پل پر کشمیر بنیگا پاکستان ریلی سے خطاب

*یہ کوئی عام لوگ نہیں، اگر آج سب 2000 کا من آٹا لے رہے ہیں تو انہیں لوگوں کی کاوشوں سے یہ ممکن ہوا ہے.. اور عنقریب ان شا...
25/06/2024

*یہ کوئی عام لوگ نہیں، اگر آج سب 2000 کا من آٹا لے رہے ہیں تو انہیں لوگوں کی کاوشوں سے یہ ممکن ہوا ہے.. اور عنقریب ان شاء اللّٰہ بجلی کے بل بھی سستے ریٹس پر ملیں گے...*

*ہمارے حقیقی لیڈر، جنہوں نے عوام کے حقوق کی خاطر عید جیل میں گذار دی*

25/06/2024
گزشتہ روز   حامد بیگ اور کامران صابر نے جنوبی باغ ٹوارزم فیسٹیول بمقام بلئیر پوٹھا درخواست دی ہے تاکہ اس خوبصورت مقام پر...
25/06/2024

گزشتہ روز حامد بیگ اور کامران صابر
نے جنوبی باغ ٹوارزم فیسٹیول بمقام بلئیر پوٹھا درخواست دی ہے تاکہ اس خوبصورت مقام پر سیاحت کو بھرپور فروغ دیا جا سکے۔یہ پورے جنوبی باغ ،یوسی نڑیولہ ساہلیاں نڑیولہ ٹوپی . راولی ساہلیاں دھڑے
اس لئے سب کی مشترکہ زمہ داری بنتی ہے کہ اس کی منظوری کہ لئے تمام لوگ بلاتخصیص اپنا کردار ادار کریں۔

25/06/2024

بریکنگ نیوز
27, 28, 29 جون کو انٹری پوائنٹس بند کرنے کی کال واپس لینے کافیصلہ تمام اسیران کچھ ہی دیر میں رہا ہونگے ذرائع

24/06/2024

تازہ ترین / آزاد کشمیر کا 2کھرب 64 ارب روپے کا بجٹ کل پیش کیے جانے کا امکان،
ترقیاتی بجٹ 44 ارب جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 220 ارب روپے کا ہوگا.
تعلیم صحت کے لئے تین تین ارب،
لوکل گورنمنٹ 3ارب 70 کروڑ پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے لئے تین ارب بیس کروڑ روپے رکھے جانے تجویز ہیں
محکمہ زراعت کے لئے 90 کروڑ روپے رکھے جانے کا امکان ہے

24/06/2024

آزاد کشمیر کے مالی سال 2024، 25 کا بجٹ کل دن 3 بجے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

24/06/2024
24/06/2024

آزادکشمیر کا بجٹ اجلاس کل طلب وزیر خزانہ عبدالماجد خان آزاد کشمیر کا بجٹ سال 2024-25 پیش کریں گے

24/06/2024

حویلی۔ٹورازم اور انتظامیہ کی غفلت فیسٹول میں لگانے گے سٹال ملکان کو لاکھوں کا ٹیکہ لگ گیا

مظفرآباد(ماہل ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اج...
24/06/2024

مظفرآباد(ماہل ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کے ایک سوال کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر میں آمدہ بجٹ میں وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہیلتھ کارڈ کی سہولت بحال کر رہی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کی عوام کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے. انہوں نے کہا کہ آمدہ بجٹ میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت بحال کر دیں گے. وزیراعظم نے کہا کہ صرف حقدار ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے. سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایل او سی پر قائم بی ایچ یو اور دیگر تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کریں گے. انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈاکٹرز کو 3 گنا تنخواہیں ادا کریں گے. انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت نے سٹیٹ سبجیکٹ کی شرط بھی ختم کر دی ہے تاکہ تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جا سکے.

Address


Telephone

+923345008715

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maahal Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Maahal Digital:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share