Awaz e Duki News with Asmat Ullah journalist

  • Home
  • Awaz e Duki News with Asmat Ullah journalist

Awaz e Duki News with Asmat Ullah journalist very nice
(1)

دکی۔۔۔شفاف الیکشن وقت کی ضرورت ہے قوم پرستی نے علاقے کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا  روز پارٹیاں تبدیل کرنے والے بلوچست...
21/11/2023

دکی۔۔۔شفاف الیکشن وقت کی ضرورت ہے قوم پرستی نے علاقے کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا روز پارٹیاں تبدیل کرنے والے بلوچستان کے پسماندگی کا زمہ دار ہیں۔ حاجی محمد اشرف ناصر
پاکستان تحریک انصاف ضلعی کابینہ کا یونین کونسل غربی تھل یارو شہر کا دورہ۔ ورکر کنونشن سے قائدین کا خطاب۔
تحصیل تھل چوٹیالی یونین کونسل غربی تھل میں پاکستان تحریک انصاف ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالغنی شادوزئی کی کی رہائش گاہ پر ورکر کنونشن کا انعقادکیا گیا۔ جس میں یارو شہر کے تمام بزرگوں نوجوانوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ بچوں کو خصوصی طور پر اس کنونشن میں مدعو کیا گیا تھا۔
ورکر کنونشن سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر حاجی محمد اشرف ناصر، جنرل سیکرٹری ملک امیر محمد ترین سنیئر وائس پریزیڈنٹ شیرافغان زرکون، فنانس سیکرٹری دلبر خان ناصر،
ائی ایس ایف ضلعی صدر صاحب جان سرگڑھ، یوتھ ونگ دکی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سجاد شاہ نے معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بچانے والا اس وقت صرف اور صرف عمران خان ہی ہیں عمران خان کے علاؤہ ملک کو بچانے والا کوئی اور نہ تھا نہ ہی آسکتا ہے۔۔
قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن اپنے تاریخ پر ہوتے ہیں تو ملک میں خان صاحب کو دو تہائی اکثریت سے جیتوا کر وزیر اعظم بنائیں گے اور ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے ہر حال میں خان صاحب کو لائیں گے۔۔۔
یارو شہر کے تمام نوجوانوں اور بزرگوں نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے آنے والے وقت میں تمام سیاسی سرگرمیوں میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا اور پر عزم ہوکر کہا کہ انشااللہ جب بھی خان صاحب پکاریں گے ہم تیار ہونگے اور ملک میں ترقی لانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔۔۔۔
قائدین نے یارو شہر کے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہت کم وقت میں بہترین ورکر کنونشن کاانعقاد کیا اور خان صاحب کے ساتھ کھڑے ہونے کا ثبوت پیش کیا۔
ضلع سنیئر نائب صدر ناصر خان ناصر، نائب صدور حاجی اشرف ترین حسن جان ناصر ، فاروق خان، سید خان محب استرانی محیب اللہ فرمان اللہ کاکڑ میروائس ترین اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ضلعی سیکرٹری اطلاعات ساحل خان ترین

دکی۔خوشخبری  اب افغانی لیبر کو ملک بدر نہیں کیا جائیگا آل پاکستان ماہینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ پریس ریلیز ...
17/11/2023

دکی۔خوشخبری

اب افغانی لیبر کو ملک بدر نہیں کیا جائیگا آل پاکستان ماہینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنی متحرک ٹیم کو مبارکباد دیتی ہیں۔ جن کے مسلسل کاوشوں کے ذریعے ماہیننگ کمیونٹی کو درپیش مشکلات خاص کر افغان لیبر جن پر اکثریت ماہیننگ کمپنیاں منحصر تھیں حکومت کے ساتھ ملکر ماہیننگ سیکٹر کو پی الالحال کسی بڑے مشکل سے بچایا گیا۔
آل پاکستان ماہینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے صدر میر بہروز ریکی، حسن رضا اعوان اور سیکریٹری جنرل فتح شاہ عارف کی بمع ٹیم کے تین ہفتوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ماہیننگ ایریاز میں افغانی لیبر جن کے پاس اسناد نہیں ہیں انکی رجسٹریشن جلد سے جلد شروع کیجاۓ گی۔ اس سلسلے میں آل پاکستان ماہینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن وفاقی وزیر داخلہ ، وزارت پیٹرولیم، وزیر اعلی بلوچستان, چیف سیکریٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، سیکریٹری ماہینز اور سیکیورٹی اداروں کا مشکور ہے جن کی تعاٶن سے یہ سب کچھ ممکن بنا۔
اس سلسلے میں ایک مرتبہ پھر تمام ماہیننگ کمپنیوں سے گزارش کیجاتی ہے کہ اپنے لیبر کا مکمل ڈیٹا جلد سے جلد آل پاکستان ماہینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے کولیکشن پواہینٹ پر جلد سے جلد جمع کروادیں۔

شکریہ
فتح شاہ عارف
سیکریٹری جنرل
آل پاکستان ماہینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن پاکستان

دکی  ڈپٹی کمشنر فیاض علی نے کہاکہ ملیریا خطرناک مرض ہے بچاوّکےلئے احتیاطی تدابیر ضروری ہے عوام میں عدم شعور آگاہی کیوجہ ...
16/11/2023

دکی ڈپٹی کمشنر فیاض علی نے کہاکہ ملیریا خطرناک مرض ہے بچاوّکےلئے احتیاطی تدابیر ضروری ہے عوام میں عدم شعور آگاہی کیوجہ سے ملیریا پھیل کرخطرناک شکل اختیار کرلیتی ہے سب نے ملکر کردار اداکرنا ہوگا ۔ MERFکے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر عابد خان بڑیچ اور لائن آفیسرپیرمحمدکاکڑ نے کہاکہ ملیریاسے بچاومہم اور مچھردانیوں کی تقسیم کےسلسلے میں ڈور ٹو ڈور سروےاوراندراج مکمل کرلیاگیاہے جلد تقسیم کاعمل شروع کیاجائےگا عوام دوا لگی مچھردانیوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ملیریاسے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر اور بروقت علاج کرائیں تفصیلات کیمطابق MERFکےزیراہتمام ڈپٹی کمشنر دکی فیاض علی کے زیرصدارت میں اجلاس منعقد ہوا جسمیں MERF کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر عابد خان بڑیچ لائن آفیسر پیر محمد کاکڑڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نیوٹریشن اکبر لونی انڈس اسپتال نیٹ ورک کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر امین اللہ شبوزئی ڈی ایچ او محمدرفیق ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی بلوچ رسالدارمیجرلیویز علی محمدشادوزئی ایم ایس ڈاکٹر جوہر شادوزئی ڈی او ایجوکیشن نصیب اللہ ناصر ای پی آئی کےایم او ای آفیسر رفیع اللہ ۔MERFکےایس بی سی سی محمودخان پی پی ایچ ائی کے اختر محمد سرگڑھ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شاہد امان اللہ ڈی او ای محمد یوسف ڈی ڈی اوفقیراللہ ودیگر افیسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر MERFعابد خان بڑیچ اور ڈسٹرکٹ لائن آفیسر پیر محمد کاکڑ نے شرکاء کو ملیریا LLIN کی تقسیم پرتفصیلی بریفنگ دیتےہوئے کہاکہ ہماری ٹیمیں گھر گھر جاکر سروے اور اندراج کاعمل مکمل کرلیاگیا ہے جلد مچھردانیوں کی تقسیم شروع کیجائیگی انہوں نے مچھر دانیوں کی افادیت سے شرکاء کو آگاہ کرتےہوئے کہاکہ دوالگی مچھر دانیاں ملیریا سے بچاوّ میں انتہائی موثر کرداراداکرتی ہے طویل المدتی دوالگی مچھردانی کاخاص خیال رکھا جائے سورج کےشعاء سے بچاکررکھیں اور غروف آفتاب سے طلوع افتاب تک استعمال کریں انہوں۔نے کہاکہ ملیریا انتہائی خطرناک بیماری ہے ضلع دکی کے دیہی علاقوں میں عوام میں شعور کی آگاہی نہ ہونے کیوجہ سے ملیریا کو ایک چھوٹی سی بیماری سمجھی جاتی ہے جس کی وجہ سے ملیریاپھیل کر خطرناک شکل اختیار کرلیتی ہے انہوں نے کہاکہ ملیریا کی علامات ظاہرہوتےہی عوام کو ملیریا ٹیسٹ کرائیں اور مثبٹ ٹیسٹ آنے پر فوری بروقت علاج کرائیں احتیاطی تدابیرضروری ہے ڈپٹی کمشنر فیاض علی نے کہاکہ ملیریا کو چھوٹی بیماری سمجھ کر نظرانداز نہیں کرنا چاہے عوام احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں حکومت بلوچستان عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے یرممکن اقدامات کررہی ہے ملیریا ایک خطرناک جان لیوا مرض ہے جس سے بچاو کے لئے علاقے کی۔معتبرین علماء کرام سماجی وسیاسی تنظمیں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کرداراداکرناہوگا اور عوام میں شعور آگاہی پیدا کرناضروری ہے انہوں نےکہاکہ ملیریا سے بچاوّ کے لئےبی آر ایس پی کے سینٹرز موجود ہیں عوام مفت ٹیسٹ اور علاج کراسکتےییں جبکہ MERF مچھردانیوں کی تقسیم کےزریعے ملیریا کنٹرول اور مکمل خاتمہ کےلئے کوشاں ہیں عوام نے استعفادہ حاصل کریں اور اپنی اور اپنے پیاروں کے زندگیوں کو صحت مند خوشحال اور محفوظ بنائیں

دکی۔۔۔ اطلاع برائے عوام الناسازطرف ایس ایچ او دکی۔۔
16/11/2023

دکی۔۔۔ اطلاع برائے عوام الناس

ازطرف ایس ایچ او دکی۔۔

15/11/2023

اطلاع عام تمام ماہین اونرز

تمام ماہین اونرز جن کے پاس افغانی لیبر کام کر رہے ہیں ان تمام ماہین اونرز سے گزارش کیجاتی ہے کہ اپنے لیبر کا ڈیٹا آل پاکستان ماہین اونرز ایسوسی ایشن کے کولیکشن پواہینٹ پر دکی, ہرناٸی، شاہرگ، مچھ اور کوہیٹہ میں دو دن کے اندر اندر کمپنی کے لیٹر پیڈ پر جمع کروادیں رجسٹر نہ ہونے کی صورت میں سیکیورٹی ادارے کارواٸی کرنے کے مجاز ہونگے۔

دیگر اضلاع جہاں ایسوسیشن کے پوکل پواہینٹ موجود نہیں جن میں لسبیلہ۔ خضدار ۔ چاغی۔ واشک ۔ اواران۔ کوہلو۔ قلعہ سیف اللہ۔ لورالاٸی۔ موسی خیل اور دیگر اضلاع والے ماہین اونرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل افس واقع شہباز ٹاٶن ہاٶس نمبر 41 فیز تھری میں ڈیاٹا جمع کرواسکیں گے۔ یاد رہے کہ وہ لیبر جنکا ڈیٹا جمع نہیں ہوگا وہ لیبر ماہیننگ ایریاز سے سیکیورٹی ادارے بے دخل کرنے اور بارڈر پاس بھیج دیں گے۔ ڈیٹا بیس جمع ہونے کے بعد حکومتی ادارے ماہین اونرز اور انکے کمپنیوں کو دخل اندازی نہیں کریں گے اور ماہیننگ اپریشن جاری رہیگا۔

آپکے تعاٶن کا شکریہ

رابطہ کے لۓ درج ذیل نمبرز پر معلومات لیے جاسکتے ہیں۔

کوہیٹہ افس نجیب اللہ ترین.
03333181745
دکی افس نصیب شاہ۔
03461478788
ہرناٸی نقیب اللہ ترین۔
03328091497
شاہرگ کوسٹ۔ عبدالعلی کاکڑ۔
03352567721
کوہیٹہ ہنہ ڈیپو۔ سراج الدین درانی۔
03128364623
کوہیٹہ سپیزنڈ ڈیگاری کراس صفدر ساتکزٸی
03180009643
مچھ گریڈ سٹیشن افتیخار ساتکزٸی
03138362169

مچھ جمیل پوسٹ۔ ضیا سمالانی۔
03337896968

انتقال پرملالدکی۔ مولاداد استاد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ وہ ولی داد استاد اور کریم داد کے بھائی تھے۔ انکی نماز ج...
15/11/2023

انتقال پرملال

دکی۔ مولاداد استاد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ وہ ولی داد استاد اور کریم داد کے بھائی تھے۔ انکی نماز جنازہ آج عصر کو 4 بجے کلی دین محمد قلعہ تھل کے قبرستان میں ادا کیجائے گی۔

دکی۔۔۔ قبائلی و سماجی رہنما محمد اسلم ترین کی جانب سے علماء کرام قبائلی عمائدین سمیت دیگر مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دی...
14/11/2023

دکی۔۔۔ قبائلی و سماجی رہنما محمد اسلم ترین کی جانب سے علماء کرام قبائلی عمائدین سمیت دیگر مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

قبائلی و سماجی رہنما محمد اسلم ترین کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیر اللہ ناصر پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما حاجی رشید ناصر قبائلی رہنما حاجی جعفر خان ناصر قبائلی رہنما انجینئر ملک اسد خان ترین عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اکبر خان ناصر میجر علی محمد شادوزئی قبائلی رہنما حافظ اللہ داد لونی جمیعت علمائے اسلام کے رہنما شہبادین زیارمل قبائلی رہنما حاجی آدم خان ترین تحریک انصاف کے ضلعی صدر حاجی اشرف ناصر جنرل سیکرٹری ملک امیر محمد ترین قائد ریزڈیشنل ڈیریکٹر ہاشم فیروزی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی ۔۔۔۔

تلاش میں مدد کی اپیلدکی۔۔۔ یہ وریجنل ب فارم باچا خان چوک اور کھجوری چوک کے آس پاس کئی گر کر کھو گیا ہے جس کسی کو بھی ملے...
14/11/2023

تلاش میں مدد کی اپیل

دکی۔۔۔ یہ وریجنل ب فارم باچا خان چوک اور کھجوری چوک کے آس پاس کئی گر کر کھو گیا ہے جس کسی کو بھی ملے برائے مہربانی اس نمبر پر رابط کریں شکریہ ۔03118016561

دکی ۔ظریف خان ہوشخیل ناصر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے مرحوم معصوم خان، آصف خان اور ،محمد اسلم کے والد جبکہ شہباز خا...
13/11/2023

دکی ۔ظریف خان ہوشخیل ناصر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے مرحوم معصوم خان، آصف خان اور ،محمد اسلم کے والد جبکہ شہباز خان کا بھائی تھا نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

تلاش میں مدد کی اپیل پشین کے رہائشی سید محمد کیمطابق ان کابیٹا عین الدین ایک ماہ سے کوئلہ کانوں میں کام مزدوری کرنے کی غ...
13/11/2023

تلاش میں مدد کی اپیل

پشین کے رہائشی سید محمد کیمطابق ان کابیٹا عین الدین ایک ماہ سے کوئلہ کانوں میں کام مزدوری کرنے کی غرض سےدکی آیا ہے اس کے بعد گھر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے گھروالے پریشان ہے جس کو معلوم ہو یا ملے تو اس نمبر پر رابطہ کریں
03354075420
03138288042

دکی۔۔۔ قبائلی رہنما حاجی جان محمد ترین کے دو بیٹوں کی منگنی کے موقع پر قبائلی عمائدین علماء کرام سمیت دیگر معززین کے اعز...
12/11/2023

دکی۔۔۔ قبائلی رہنما حاجی جان محمد ترین کے دو بیٹوں کی منگنی کے موقع پر قبائلی عمائدین علماء کرام سمیت دیگر معززین کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا شاہ محمد ترین الیکٹرک سٹور والے کے چھوٹے دو بھائی صالح محمد ترین محمد شریف ترین کو منگنی کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
پیج ایڈمن کی جانب سے اللہ تعالیٰ سے دعا گو کہ ان کی زندگی آنے والے وقت میں خوشیوں سے بھر دے

دکی پریس کلب رجسٹرڈ
12/11/2023

دکی پریس کلب رجسٹرڈ

دکی۔افغانی ہمارے بھائی ہیں انکی مجبوری سے فائدہ نہ اٹھایا جائے ٹھکیدار محمد اشرف ناصردکی۔ سیاسی و سماجی رہنما ٹھیکدار مح...
12/11/2023

دکی۔افغانی ہمارے بھائی ہیں انکی مجبوری سے فائدہ نہ اٹھایا جائے ٹھکیدار محمد اشرف ناصر

دکی۔ سیاسی و سماجی رہنما ٹھیکدار محمد اشرف ناصر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانی ہمارے بھائی ہیں۔ہمیں چائیے کہ کوئی ان کی مجبوری سے غلط فائدہ نہ اٹھائیں اور ان سے انکے مکان سمیت کوئی چیز بھی کم قیمت پر نہ خریدا جائے اور نہ ہی انکی مجبوری سے فائدہ اٹھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ افغانوں کو ملک سے نکالنا غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔نگران حکومت کو اسطرح کے فیصلوں کا اختیار نہیں مگر اندھیر نگری کی وجہ سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے

*کوٸٹہ۔۔۔سابق وزیر اعلی بلوچستان   نواب جام کمال خان عالیانی سے انکی رہائش گاہ جام ہاوس کوٸٹہ میں  دکی کی معروف قبائلی س...
11/11/2023

*کوٸٹہ۔۔۔سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی سے انکی رہائش گاہ جام ہاوس کوٸٹہ میں دکی کی معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصيت سردار انور خان ناصر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا*

سنجاوی کے علاقے بغاو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جان بحقسنجاوی۔ جاں بحق شخص دکی سے سنجاوی جار رہا تھا سنجاوی۔ جا...
11/11/2023

سنجاوی کے علاقے بغاو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جان بحق

سنجاوی۔ جاں بحق شخص دکی سے سنجاوی جار رہا تھا

سنجاوی۔ جاں بحق شخص کی شناخت مہراب ولد مراد بخش قوم مری سکنہ کوہلو کے نام سے ہوگئی ہے ۔لیویز ذرائع

11/11/2023

چمن۔۔۔ال بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک شاندار فائنل میچ باچا خان کلب لورالائی اور شائستہ پشتون کلب چمن کے درمیان کھیلا گیا۔۔ شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی قبائلی رہنما سردار معصوم خان ترین تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار حاجی آختر آسترانہ سماجی رہنما محمد سیلم خان حاجی عصمت کاکڑ سمیت دیگر نے شرکت کی

چمن۔۔۔ال بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک شاندار فائنل میچ باچا خان کلب لورالائی اور شائستہ پشتون کلب چمن کے درم...
11/11/2023

چمن۔۔۔ال بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک شاندار فائنل میچ باچا خان کلب لورالائی اور شائستہ پشتون کلب چمن کے درمیان کھیلا گیا۔۔ شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی قبائلی رہنما سردار معصوم خان ترین تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ سردار حاجی آختر آسترانہ سماجی رہنما محمد سیلم خان حاجی عصمت کاکڑ سمیت دیگر نے شرکت کی اسموقع پر فائنل میچ کے مہمان خصوصی قبائلی رہنما سردار معصوم خان ترین نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہی سے معاشرے کو مثبت سرگرمیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اور نوجوان نسل میں اسطرح کے مقابلوں کے انعقاد سے فٹبال کا رجحان بڑھتا ہے۔ نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرکے انہیں منشیات سے بچایا جاسکتا ہے۔ کھیل نوجوان نسل میں مثبت سوچ پیدا کرتی ہے۔ اپس میں مل جلکر بیٹھنے سے قوم پرستی جیسے ناسور کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
میچ کے آخر میں قبائلی رہنما سردار معصوم خان ترین نے دونوں ٹیموں میں نقد انعامات اور شلڈ تقسیم کئے۔۔

دکی۔۔ گورنمنٹ ڈگری کالج دکی میں جاری امتحان سینٹر کے سپرینٹنڈنٹ احمد جان ترین ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ محمد شریف کی سخت نگرانی ام...
09/11/2023

دکی۔۔ گورنمنٹ ڈگری کالج دکی میں جاری امتحان سینٹر کے سپرینٹنڈنٹ احمد جان ترین ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ محمد شریف کی سخت نگرانی امتحان جاری ہے ان کے ہمراہ نیک محمد دین محمد عبدالعنان ترین انعام اللہ نور محمد بھی امتحانی سینٹر میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نقل ایک ناسور ہے اور اسکا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ نقل کی روایات کیوجہ سے ہمارے علاقے کے قابل اور نااہل طلباء میں فرق ختم ہوجاتا ہے نقل کی روک تھام کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں تاکہ نقل کے ناسور کا خاتمہ ہوسکے۔ علاقے کے قابل طلباء کی پہچان کیلئے نقل کے ناسور کو ختم کرنا انتہائی ضروری ہے۔

06/11/2023

دکی۔کرم خان کول ایریا میں رات گئے چوروں کی فائرنگ سے ایک کان کن سیدالرحمان ولد تیمور شاہ قوم کاکڑ سکنہ توبہ کاکڑی شدید زخمی ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی ریفر کر دیا گیا ھے ہسپتال ذرائع

دکی : محکمہ تعلیم کی خالی اسامیوں پر میرٹ پرتعلیم یافتہ نوجوانوں کو تعینات کیا جائے اے این پی کے سینئر نائب صدر دوئم ملک...
06/11/2023

دکی : محکمہ تعلیم کی خالی اسامیوں پر میرٹ پرتعلیم یافتہ نوجوانوں کو تعینات کیا جائے اے این پی کے سینئر نائب صدر دوئم ملک زادہ سلیم تریالئ
محکمہ میں اساتذہ کی 9ہزار سے زائد اسامیوں پر جلد از جلد تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں
اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے کئی سکولز بند پڑے ہیں لیکن کوئی پوچھنا والا نہیں
دکی : ملک زادہ سلیم تریالئ نے اپنے بیان میں کہا کہ پورے بلوچستان میں محکمہ تعلیم کی خالی اسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر اعلی نوجوانوں کو تعینات کیا جائیں محکہ تعلیم میں کی 9 ہزار سے زیادہ خالی اسامیوں پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں۔ بیان میں ہے کہ اعلی تعلیم یافتہ نوجوان حصول رزق کی در کی ٹھوکریں کھا کہ ملازمت نہ ملنے ہو جاتے ہیں ملک زادہ محمد سلیم تریالئ
حالانکہ ان پوسٹوں کے اور نمیٹ بھی ہو چکے ہیں۔ تقریبا پانچ ماہ کے باوجود انتہائی اہم مسئلہ عدالتوں میں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ژوب سمیت بلوچستان بھر میں سکولوں کے اساتذہ ریٹائر ہو چکے ہے۔ دور دراز کے دیہاتی علاقوں کے کئی پرائمری کیا ساتذہ ریٹائر ہو چکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کی وجہ سے وہاں کے کئی سکولز ہیں جبکہ ان علاقوں کے بچے تعلیم اور داخلوں
نظریاتی کے محروم ہیں۔ اور اسی طرح شروب کے تمام سرکاری وا۔ بیان میں سکولوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو داخلے کہ تعلیم کے نہیں مل رہے ہیں کیونکہ شہر میں کئی سالوں سے امر تعلیم یافتہ چند سکولز ہیں جبکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ان سیکو اساتذا سرکاری سکولوں میں طلبا و طالبات کی تعداد گنجائش با جلد از جلد سے زیادہ ہونے کی وجہ سے مذید بچوں کو داخلہ شاہ کہا گیا دینا مشکل بن گیا ہے جسکی وجہ سے بچوں کے نے خاطر در والدین سخت مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ سرکاری جوا پر مایوس سکولوں میں داخلہ نہ ملنے کی وجہ سے لئے انٹرویو اکثر طلبا و طالبات پرائیوٹ سکولوں کا رخ کرنے گزرنے پر مجبور ہیں حکام بالا چیف سیکرٹری ایس بی کے وا۔ خاص کر وزیراعلی بلوچستان اور وزیر تعلیم سے اپیل کرتے کرتے ہیں کہ بلوچستان کی پسماندگی کو مد نظر رکھ کر اساتذہ کی اساتذہ کی ان خالی پوسٹوں پر جلد از جلد اعلی تعلیم یافتہ بند پڑے نوجوانوں کو تعینات کیے جائیں تا کہ شروب شہر کے سے مختلف سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور ہوسکیں۔

دکی۔حاجی عبداللہ خان لونی انتقال کرگئے۔۔وہ ملک حاجی  معصوم خان ،مرحوم سعد الله خان اور شائستہ خان کے بھائی ،اکرام الله، ...
05/11/2023

دکی۔حاجی عبداللہ خان لونی انتقال کرگئے۔۔

وہ ملک حاجی معصوم خان ،مرحوم سعد الله خان اور شائستہ خان کے بھائی ،اکرام الله، آصف خان ،امجد خان کے والد تھے۔نماز جنازہ آج اتوار کے دن1:0 کلی گزھ لونی کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

دکی۔۔۔قبائلی رہنما میرشمس محمد ترین نے کہاکہ میرے زمین پر ٹیکسی سٹینڈ نہ بنایا جائے مذکورہ زمین میرے والد مرحوم کو اجارہ...
04/11/2023

دکی۔۔۔قبائلی رہنما میرشمس محمد ترین نے کہاکہ میرے زمین پر ٹیکسی سٹینڈ نہ بنایا جائے مذکورہ زمین میرے والد مرحوم کو اجارہ داری پر دی گئی تھی اب بھی ہمارے قبضہ میں ہے انصاف دلایاجائے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کرتےہوئے کہاکہ بائی پاس روڈ بالمقابل ڈاکٹر رشید احسان کلینک کے ساتھ ہماری زمین ہے جوکہ گورنمنٹ نے میرے والد مرحوم آغامحمد ترین کو اجاری کاشتکاری پر دی تھی جس پر اب بھی ہم قابض ہے مگر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہمارے پلاٹ پر ٹیکسی سٹینڈ بنایاجارہاہے اور شہر سے ریڑھیوں کو مذکورہ پلاٹ پر منتقل کیاجارہاہےاور باقاعدہ کام شروع کیاگیاہے جو ہمارے ساتھ ظلم کے مترادف ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر دکی فیاض اسسٹنٹ کمشنر ظہوراحمد بلوچ سے اپیل کی کہ ہمیں انصاف دلایاجائے اور ٹیکسی سٹینڈ پر کام بند کیاجائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں

دکی۔ چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک کلیم اللہ ترین اور چیف آفیسر سمندر خان ناصر کی ہدایت پر ہزارہ محلہ میں نالیوں گلیوں کی صف...
03/11/2023

دکی۔ چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک کلیم اللہ ترین اور چیف آفیسر سمندر خان ناصر کی ہدایت پر ہزارہ محلہ میں نالیوں گلیوں کی صفائی مہم شروع کردی کام کی نگرانی صابر خان ترین کررہےہیں اہلیان ہزارہ محلہ نے چئیرمین ملک کلیم اللہ ترین اور چیف آفیسر سمندر خان ناصر کاشکریہ اداکیا

ضلع زیارت بغاؤ  آر ایم کے فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع زیارت کی بغاؤ مقام پر (آر ایم کے) فاؤنڈیشن کےنادرن بلوچستان کے صدر  سر...
02/11/2023

ضلع زیارت بغاؤ

آر ایم کے فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع زیارت کی بغاؤ مقام پر (آر ایم کے) فاؤنڈیشن کےنادرن بلوچستان کے صدر سردارزادہ محبوب ترین نے بے سہارا اور ضرورت مند طلبہ اور حفاظ قرآن طلباء میں بڑی تعداد میں قرآن پاک کے نسخے اور گرم کپڑے تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر سردار ذادہ محبوب خان ترین نے کا کہنا تھا کہ آر ایم کے فاؤنڈیشن کی یہ مہم انشاءاللہ پورے صوبے میں آیندہ بھی اس طرح کا کردار ادا کرتے رہینگے۔ آر ایم کے فاؤنڈیشن کے مرکزی چیرمین جناب انجینئر رانا مفاز خان کا کہنا تھا ہمیں دین کے طالبہ سے ایک عجیب لگاؤ ہے، ہم چاہتے ہے کے نادرن بلوچستان کے ہر ضلعوں میں ہم اور بہت سی شعبوں میں رفاہی کام کریں اور یہاں کے نادار لوگوں کی امداد کرتے رہیں گے اور نیک عمل انشاء اللہ جاری رہے گا ۔۔

دکی۔۔۔ تھل میں ملک ظفر اللہ خان ترین کا ساتھیوں کے ہمراہ ملک بسم اللہ جان کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار او...
31/10/2023

دکی۔۔۔ تھل میں ملک ظفر اللہ خان ترین کا ساتھیوں کے ہمراہ ملک بسم اللہ جان کے اہل خانہ سے ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔

ضلع دکی تحصیل تھل چوٹیالی یاروشہر شادوزئی کور میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی آمد. جہاں پر ...
31/10/2023

ضلع دکی تحصیل تھل چوٹیالی

یاروشہر شادوزئی کور میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی آمد.
جہاں پر رسالدار میجر حاجی علی محمد شادوزئی ، شادوزئی قبیلے کے معزز مشران، حسنی قبائل کے معزز عمائدین اور مری قبائل کے بزرگوں نے پرتپاک استقبال کیا. اور رسالدار میجر حاجی علی محمد شادوزئی کی طرف سے چائے پارٹی دی گئی.

دکی۔معراج مائننگ ایریے کی بندش کے خلاف مکمل شٹرڈاون ہڑتالدکی۔شٹرڈاون ہڑتال آل پارٹیز انجمن تاجران ،کول ایسوسی ایشن ،پیٹی...
29/10/2023

دکی۔معراج مائننگ ایریے کی بندش کے خلاف مکمل شٹرڈاون ہڑتال

دکی۔شٹرڈاون ہڑتال آل پارٹیز انجمن تاجران ،کول ایسوسی ایشن ،پیٹی ٹھیکداران اور نیشنل لیبر فیڈریشن کی اپیل پر کی جارہی ہے

دکی۔شٹرڈاون ہڑتال کی وجہ ہر قسم کے کاروباری مراکز بند ہیں

دکی۔مطالبات کے حق میں تین دن سے دھرنا بھی تاحال جاری ہے

دکی۔مظایرین مشرقی بائی پاس پر سردار درمحمد ناصر مونامنٹ کے مقام پر روڈ ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاج کررہے ہیں

دکی۔مظاہرین نے ٹائر جلاکر نعرے بازی کی

دکی۔کوئلے کی لوڈنگ بھی گزشتہ تین دنوں سے تاحال بند ہے

دکی۔کوئلے کی لوڈنگ کی بندش کی وجہ سے ملک بھر کے لئے دکی سے کوئلے کی ترسیل نہ ہوسکی ہے

دکی۔کلی دکی میں سلیم خان ترین کی رہائش گاہ پر منعقدہ اولسی جرگے میں پی کے میپ کے چیرمین محمود خان اچکزئی اور دیگر صوبائی...
28/10/2023

دکی۔کلی دکی میں سلیم خان ترین کی رہائش گاہ پر منعقدہ اولسی جرگے میں پی کے میپ کے چیرمین محمود خان اچکزئی اور دیگر صوبائی اور مرکزی قائدین شریک ہیں۔

28/10/2023
دکی۔معراج مائننگ ایریے کی بندش کے خلاف آل پارٹیز پیٹی ٹھیکداران اور دیگر تنظمیوں کی اپیل پر دھرنا دوسرے دن بھی جاری ہے د...
28/10/2023

دکی۔معراج مائننگ ایریے کی بندش کے خلاف آل پارٹیز پیٹی ٹھیکداران اور دیگر تنظمیوں کی اپیل پر دھرنا دوسرے دن بھی جاری ہے

دکی۔ہڑتال اور احتجاج کی وجہ سے دو دن سے دکی سے ملک بھر کے لئے کوئلے کی ترسیل بند کردی گئی ہے

دکی۔کل بھی ملک بھر کے لئے کوئلے کی لوڈنگ ہڑتال کی وجہ سے نہ ہوسکی تھی

دکی۔مظاہرہن سردار درمحمد ناصر مونامنٹ کے مقام پر مشرقی بائی پاس پر روڈ بند کرکے احتجاج کررہے ہیں

دکی۔مظاہرین نے ٹایر جلاکر نعرے بازی کی

دکی۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ معراج مائننگ ایریے کی کوئلہ لوڈنگ اور کانکنی شروع کرکے ایف سی سیکورٹی فراہم کرے

انتقال پرملالدکی۔ بسم اللہ جان ولد حاجی عبداللہ جان ترین انتقال کرگئے۔ وہ عظیم جان ترین اور ڈاکٹر حسن جان ترین کے بھائی،...
27/10/2023

انتقال پرملال

دکی۔ بسم اللہ جان ولد حاجی عبداللہ جان ترین انتقال کرگئے۔ وہ عظیم جان ترین اور ڈاکٹر حسن جان ترین کے بھائی، ٹھیکدار عمر جان ترین، ڈاکٹر نقیب ترین، انجنئیر عطاء اللہ ترین کے چچازاد بھائی جبکہ ماسٹر سیف اللہ جان اور خلیفہ ملا ظاہر جان کے بھتیجے تھے۔ انکی نماز جنازہ آج عصر 4 بجے کلی دین محمد قلعہ تھل کے قبرستان میں ادا کیجائیگی

دکی۔۔۔ مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک شاہ محمد ناصر کی جانب سے  کل دن 4 بجے سردار اکبر خان ناصر پر ہونے والے حملے کے...
26/10/2023

دکی۔۔۔ مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک شاہ محمد ناصر کی جانب سے کل دن 4 بجے سردار اکبر خان ناصر پر ہونے والے حملے کے خلاف مرحوم سردار در محمد ناصر چوک سے ایک احتجاجی مظاہرے کی شکل میں ریلی باچا خان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے ال پارٹیز انجمن تاجران رحیم آغا گروپ اور دیکر تنظیموں اور دکی کے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے

دکی۔۔۔تھل ترین قبیلے اور خروٹی قبیلے کے درمیان جاری لڑائی جگڑے کا تصفیہ قبائلی رہنما میر شمس ترین کی سربراہی میں ہوگیا۔ ...
25/10/2023

دکی۔۔۔تھل ترین قبیلے اور خروٹی قبیلے کے درمیان جاری لڑائی جگڑے کا تصفیہ قبائلی رہنما میر شمس ترین کی سربراہی میں ہوگیا۔

خروٹی قبیلے کی جانب سے ایک قبائلی جرگہ تیار ہو کر تھل گیا۔ جس میں قبائلی عمائدین علماء کرام سمیت علاقے کے دیگر معززین نے شرکت کی خروٹی قبیلے کی جانب سے جانے والے جرگے نے ترین قبیلے کو اپنا عزر پیش کیا۔ جس پر ترین قبیلے نے جرگے کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا۔ اور ایک دوسرے کے ساتھ خوش اسلوبی اور دونوں قبیلوں کے درمیان جاری تنازعہ کو ختم کر دیا واضح رہے کہ خروٹی قبیلے کی جانب سے جرگے میں اہم کردار فضل محمد ترین نے ادا کیا اور دونوں قبیلوں کے درمیان جاری تنازعہ کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا

قلعہ سیف اللہ  ممتاز قبائلی رہنما  نوابزادہ مامون خان جوگیزئی نے کہاکہ قبائلی وسیاسی رائنما سرداراکبرخان ناصر پر حملہ آف...
22/10/2023

قلعہ سیف اللہ ممتاز قبائلی رہنما نوابزادہ مامون خان جوگیزئی نے کہاکہ قبائلی وسیاسی رائنما سرداراکبرخان ناصر پر حملہ آفسوسناک ہے ہماری نیک تمنائیں انکےساتھ ہیں اللہ صحت کاملہ اجلہ نصیب فرمائیں ان کی علاقے میں آمن کےلئے کردار قابل ستائش ہے ان خیالات کااظہارنوابزادہ مامون خان جوگیزئی نےقبائلی رائنماسرداراکبرخان کمالخیل پر حملےپر آفسوس کااظہار کرتےہوئے اللہ تعالی ٰسےدعاکی کہ اللہ ان کوصحت کاملہ نصیب کرے انہوں نے کہاکہ علاقے کی قبائلی معتبرین پر حملے اچھی روایات نہیں سرداراکبر خان کمالخیل نے ہمیشہ علاقے میں آمن وآمان قبائلی دشمنیوں کاخاتمہ میں اہم کرداراداکیاہے اور ایک غریب پرور شخصیت ہے

دکی۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک زادہ سیلم تریالی  نے اپنے ایک بیان میں جھالار کے مقام پر جمعیت علمائے اسل...
22/10/2023

دکی۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک زادہ سیلم تریالی نے اپنے ایک بیان میں جھالار کے مقام پر جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماہ سردار محمد اکبر خان ناصر پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما سردار اکبر خان ناصر پورے بلوچستان کیلئے ان کی خدمات قابل قدر ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے سمیت پورے بلوچستان میں ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے چاھئے وہ قبائلی تنازعات اور لڑائی جھگڑے کی صورت میں ہوں انہوں نے ہمیشہ بلا رنگ و نسل سب کی خیر خواہی کی ہیں انہوں نے ہمیشہ طرح دن رات لوگوں نے مسئلے حل کرنے کیلئے کردار ادا کیا ہے قبائلی رہنما سردار اکبر خان ناصر پر حملے میں شہید ہونے والے کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ملک زادہ سیلم تریالی

دکی۔فائرنگ سے جانبحق ہونے والے سردار اکبر خان ناصر کے محافظ حکمت اللہ ولد سفر محمد قوم اسحاق زئی کی لاش ضروری کاروائی کے...
21/10/2023

دکی۔فائرنگ سے جانبحق ہونے والے سردار اکبر خان ناصر کے محافظ حکمت اللہ ولد سفر محمد قوم اسحاق زئی کی لاش ضروری کاروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی

21/10/2023

دکی۔ ممتاز قبائلی رائنما سرداراکبرخان کمالخیل کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ ۔ لیویز زرائع

دکی۔ فائرنگ سے ایک شخص حکمت اللہ ولد سفر محمدقوم ساگزئی جاں بحق لیویز زرائع

دکی۔ سرداراکبر خان کمالخیل اور گن مین عصمت اللہ زخمی ۔ لیویز زرائع

دکی۔ فائرنگ دکی کےعلاقہ جھالار میں کی گئی ۔ لیویز زرائع

دکی:کلی دکی میں ملک ظفر اللہ خان ترین کی سربراہی میں ایک قبائلی جرگہ جس میں سردارزادہ محبوب خان ترین،ڈاکٹر حاجی خالد تری...
20/10/2023

دکی:کلی دکی میں ملک ظفر اللہ خان ترین کی سربراہی میں ایک قبائلی جرگہ جس میں سردارزادہ محبوب خان ترین،ڈاکٹر حاجی خالد ترین، ناظم آدم خان ترین، حاجی قاسم ترین، مولوی محمد شاہ اور دیگر قبائلی معتبرین کی موجودگی میں امان اللہ زرکون عرف مانک کے گھر گیا۔جرگے میں قبائلی معتبرین کی طرف سے وینچی قبیلے کے چار گھرانوں کی قاتل کے گھرانے سے لاتعلقی کا عزر پیش کیا اور امان اللہ زرکون نے جرگے کا عزر قبول کیا اور ونیچی قبیلے کے چار گھرانوں کو معاف کیا۔
یاد رہے دو مہینے پہلے ونیچی قبیلے اور زرکون قبیلے کے درمیان لڑائی ہوہی تھی جس میں زرکون قبیلے کے امان اللہ زرکون زخمی جبکہ ان کے بیٹے حمید اللہ زرکون جانبحق ہوہے تھے

20/10/2023

ژوب سے تعلق رکھنے والے خان صاحب کا سپاہی محمد رزاق کاکڑ

لورالائ۔۔۔ آل پاکستان یوم آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں شاندار فائنل میچ کھیلا گیا فائنل میچ افغان ٹی وی اسلام آباد ...
18/10/2023

لورالائ۔۔۔ آل پاکستان یوم آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں شاندار فائنل میچ کھیلا گیا فائنل میچ افغان ٹی وی اسلام آباد کلب اور پرنس فٹبال کلب لورالائی کے درمیان کھیلا گیا یہ شاندار فائنل میں پرنس فٹبال کلب لورالائی نے 1۔0 سے اپنے نام کر لیا
اسی طرح ٹورنامنٹ آل پاکستان یوم آزادی فٹبال ٹورنامنٹ 2023 کا افتتاح 14 اگست کو کمانڈر بریگیڈیئر رزاق احمد نے کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں 36 لوکل اور 27 نیشنل لیول کے نامور فٹبال ٹیموں نے حصہ لیا تاہم اخر کار افغان ٹی وی فٹبال کلب اسلام آباد اور پرنس فٹبال کلب لورالائی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا آج کا فائنل میچ افغان ٹی وی فٹبال کلب اسلام آباد اور پرنس فٹبال کلب لورالائی کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا جو پرنس فٹبال کلب لورالائی نے 0 : 1 سے اپنے نام کیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی لورالائی سکاؤٹس بریگیڈیئر رزاق احمد تھے اس موقع پر سابق گورنر سردار گل محمد جوگیزئی قبائلی رہنما محمد اسلم ترین قبائلی رہنما سردار فاروق خان لونی قبائلی رہنما سردار محبوب خان ترین سمیت دیگر قبائلی عمائدین ،قبائلی معتبرین ، سرکاری آفیسرز، سماجی شخصیات ،میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کمیٹی نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں لورالائی سکاؤٹس بریگیڈیئر رزاق احمد کا شکریہ ادا کیا۔ بریگیڈیئر رزاق احمد نے ونر ٹیم کو دو لاکھ روپے اور رنر کو ایک لاکھ روپے اور ٹورنارمنٹ کمیٹی کو ایک لاکھ انعام دیا۔

Address


Telephone

+923448297915

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz e Duki News with Asmat Ullah journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awaz e Duki News with Asmat Ullah journalist:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share