پشین ، یاسین زئی سیدان میں منشیات کیخلاف لیویز کی کارروائی
اے سی ظہیر احمد زہری کی نگرانی میں بھنگ کی کاشت کو تلف کردیا گیا
پشین ( سمیع ترین سے) ڈپٹی کمشنر پشین زاہد خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین ظہیر احمد زہری نے بمعہ لیویز فورس کارروائی کرتے ہوئے پشین کے نواحی علاقے کلی یاسین زئی سیدان میں دائیوں ایکڑ اراضی پر منشیات میں استعمال ہونیوالی بھنگ کی کاشت کو تلف کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ظہیر احمد زہری نے کہا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر پشین زاہد خان کے احکامات کی روشنی منشیات کی ناسور کو ختم کرنے ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں میں مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ، علاقے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
پشین سرخاب مہاجر کیمپ میں عمان کے گودام پر اسسٹنٹ کمشنر پشین ظہیر احمد زہری کا لیویز فورس کے ہمراہ چھاپہ
پشین / منشیات نذر آتش
پشین ، کاریزات لیویز کا بوستان میں گودام پر چھاپہ ، تین ہزار کلو گرام اومان برآمد
پشین ، اومان پودہ ہے جو منشیات میں استعمال ہوتی ہے ، اے سی کاریزات
پشین ، برآمد ہونیوالی اومان کو موقع پر نذر آتش کردیا گیا ، اے سی ہدایت اللہ
پشین ، منشیات کیخلاف کارروائی کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر پشین کی ہدایت پر کی گئی ، اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ
جشن آزادی کی مناسبت سے ٹک ٹاک گراونڈ پر ڈی ایف اے کی جانب سے مبعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔
ڈی سی ریسٹ ہاوس پشین میں جشن آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بھی شرکت
پشین / جشن آزادی تقریب
پشین میں بھی جشن آزادی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
پشین ، ریسٹ ہاوس میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد
پشین ، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی
پشین ، ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل ، ایس پی پولیس منظور احمد بلیدی اور اراکین صوبائی اسمبلی نے پرچم کشائی کردی۔
پشین ، پرچم کشائی تقریب میں سیاسی ، سماجی اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت
ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشین میں بھی #جشن_آزادی کے سلسلے میں ریسٹ ہاوس پشین میں #آتشبازی کا بڑا شاندار مظاہرہ ، ضلعی انتظامیہ سمیت عوام کی بڑی تعداد میں شرکت ، پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔77 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پشین کے ریسٹ ہاوس میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ #جمعہ_داد_خان_مندوخیل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر #نذیر_احمد_بوستانی ، اسسٹنٹ کمشنر #سلیمان_بلیدی اور دیگر ضلعی آفیسران سمیت عوام کی بڑی تعداد نے آتشبازی کی تقریب میں شریک تھی ، آتشبازی کے بعد میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا ، جس میں فن کاروں نے ثقافتی اور ملی نغموں سے شرکاء کے دل جیت لیئے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ سمیع ترین
پشین میں یوم استحصال کے موقع پر ریلی کا انعقاد
پشین ، آج کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی ، اے ڈی سی نذیر احمد بوستانی
پشین ( پی آر او سمیع ترین سے ) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) نذیر احمد بوستانی کی قیادت میں ڈی سی کمپلیکس سے خصوصی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک افراد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور پانچ اگست 2019 کے آمرانہ اقدام کیخلاف نعرے بازی کی۔ریلی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زمان ترین ، ترجمان ضلعی انتظامیہ سمیع ترین ، مختلف محکموں کے آفیسران ، سول سوسائٹی کے اراکین ، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء کی جانب سے ڈی سی کمپلیکس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ بینرز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نذیر احمد بوستانی نے واضح کیا کہ بھارت کے جبری فیصلے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکتے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا لیکن ہم انکے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔5 اگست 2019 کو کش
امن وامان سے متعلق ہنگامی اجلاس
*ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت گزشتہ شب دہشگردوں کی فائرنگ سے ملیزئی چوکی پر شہید لیویز اہلکاروں کے حوالے سے ( ڈسٹرکٹ انٹیلیجینس کوارڈینیشن کمیٹی) کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا*
*اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، کمانڈر ایف سی پشین ، ودیگر انٹیلیجنس اداروں کے آفیسران نے شرکت کیں*
*ڈپٹی کمشنر پشین نے اجلاس میں شریک ذمہ داران کو تمام اداروں کے درمیان بہتر کوارڈینیشن، دہشگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن اور فوری انفارمیشن شیئرنگ پر زور دیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت بچایا جاسکے مزید امن و امان کی بحالی و سیکورٹی کے انتظامات کی صورتحال کو بہتر بنانے و دیگر اہم امور کے حوالے سے گفت و شنید و مشاورت کی گئیں*
دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید لیویز اہلکاران مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک
نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل ، ڈی جی لیویز اسٹاف سمیت دیگر ضلعی آفیسران اور قبائلی و سیاسی عمائدین کی شرکت
پشین( پی آر او سمیع ترین سے ) گزشتہ شب پشین کے علاقے کلی ملیزئی میں واقع لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے لیویز اہلکار یاسیر الیاس کو انکے آبائی گاوں کلی ہیکلزئی جبکہ عبدالقدیر کو کلی ملیزئی قبرستان میں مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ لیویز اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا لیویز کی قبروں پر سلامی بھی دی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل ، ڈی جی لیویز اسٹاف ، ایس پی پولیس منظور احمد بلیدی اور اسسٹنٹ کمشنروں سمیت علماء ،سیاسی ، سماجی اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز نصیب اللہ کاکڑ کی جانب سے شہدا کے قبر پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی کی گئی۔
پشین کے تحصیل حرمزئی کے بوائز انٹر کالج ہال میں ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی فرید احمد کاکڑ ، ڈی ای او زمان ترین ، ڈی او ای فیمیل خالدہ تاج اور ڈپٹی ڈی او ای فیمیل سید فریدہ شاہ سمیت دیگر ضلعی آفیسران ، تحصیل حرمزئی کے سیاسی، قبائلی وسماجی عمائدین نے شرکت کی . ڈپٹی کمشنر پشین نے کھلی کچہری میں عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی اس کے حل کیلئے ہر ممکن حد تک اقدامات اٹھاکر حکام بالا تک پہنچائے جائینگے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام سب ڈویژنل افسران تحصیل حرمزئی میں اپنے دفاتر کو فعال کرکے اپنی حاضری کو یقینی بناکر عوامی مسائل ان کے دہلیز پر حل کریں گے ۔ہم غریب عوام کی فلاح پر یقین رکھتے ہیں. عوام کے بنیادی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے عملی کاوشیں کر رہے ہیں۔۔۔ (رپورٹ:پی آر او سمیع ترین)
#ڈپٹی کمشنر #پشین کیپٹن ریٹائرڈ #جمعہ_داد_خان_مندوخیل کی تمام لیویز تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران کو ہدایت