اسلام آباد: حکومت نے زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد قانونی ٹیم نے بل کے مسودے پر کام شروع کردیاگیا ہے۔ بل میں جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا تجویز کی جائے گی
05/08/2020
بیروت: لبنان کے درالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 78 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ قریباً چار ہزار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہم نیوز نے لبنان کے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالےسے بتایا ہے کہ دو دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد گھروں، دفاتر اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ درجنوں گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں
04/08/2020
اسلام آباد: کورونا کیسز میں مسلسل کمی کے بعد حکومت پاکستان نے شادی ہالز اور پارکس کھولنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
04/08/2020
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو مخصوص حالات میں موبائل فون سروس بند کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
سپریم کورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے موبائل فون کمپنیوں کیخلاف دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔
قبل ازیں2019 نے سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ حکومت چھوٹے ایونٹ پر موبائل فون سروس بند نہ کرے۔موبائل ٹیلی کام کمپنی کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ کوئی بڑا ایونٹ ہوتو سروس بند کرنا سمجھ بھی آتا ہے، لیکن معمولی معمولی باتوں پر سروس بند کر دی جاتی ہے۔
اس وقت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے تھے کہ موبائل کمپنیوں والے بھی حوصلے سے کام لیں، اگر کوئی واقعہ ہوا تو موبائل کمپنی کے سربراہ پر دہشتگری کا مقدمہ ہوگا
04/08/2020
اسلام آباد: احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں سابق صدرآصف علی زرداری پرفرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 7 اگست تک ملتوی کر دی ہے
03/08/2020
بریکنگ نیوز
02/08/2020
حکومت پنجاب کا کل سے لاک ڈاوَن ختم کرنے کا فیصلہ، ذرائع
02/08/2020
امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستان کی جانب سے کورونا پرقابو پانے سے متعلق اقدامات پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے دو ماہ قبل تیزی سے پھیلتے کورونا پر80 فیصد تک قابوپایا۔
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دوماہ میں ملک کے اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں خاطرخواہ کمی آئی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں وینٹی لیٹرز پرموجودمریض ایک ماہ میں نصف سے بھی کم ہوئے۔ پاکستان کے ہمسائے بھارت اور ایران بدستورکورونا سے بری طرح متاثر ہیں۔
31/07/2020
Eid Mubarak
31/07/2020
لاہور: حکومت پنجاب نے تمام بیوروکریٹس کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا ہے
29/07/2020
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پہلے کار چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
وزیرتوانائی عمر ایوب نے اسلام آباد میں کار چارجنگ ا سٹیشن کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر عمرایوب کا کہنا تھا کہ حکومت ملک بھر میں بجلی کی فراہمی کے لیے بہتر اور ایسے اقدامات کررہی کہ صارفین بجلی کے بہتر نرخ میسر آئیں۔
حکومت نے20جولائی2020 کو اسلام آباد میں جناح ایونیو پر واقع پی ایس او پیٹرول پمپ پر چارجنگ اسٹیشن کا آغاز کیا تھا۔ حکومت اٹک آئل کی جانب سے فلیگ شپ چارجنگ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے لکھاتھا کہ الیکٹرک کار کے اسلام آباد میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کی لانچنگ کے حوالے سے میں بہت پُرجوش ہوں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں فی الحال الیکٹرک کاروں کا استعمال نہیں کیا جا رہا۔ کچھ عرصہ قبل کراچی کی ایک کمپنی نے الیکٹرک کار متعارف کرائی تھی جس کی قیمت محض چار لاکھ روپے مقرر کی گئی۔
گاڑی میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ کمپنی نے رکشہ اور موٹر سائیکلیں بھی متعارف کرائی ہیں جن کی قیمتیں بالترتیب دو لاکھ روپے اور 55 ہزار روپے رکھی گئی ہیں۔
28/07/2020
اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کامیابی سےآگے بڑھ رہے ہیں،2 رویہ شاہراہ 80 کلومیٹر طویل ہے
27/07/2020
اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاْصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود شنگھائی الیکٹرک کا تھربلاک 1 پرکام جاری ہے
27/07/2020
سری نگر: مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے ایام میں تمام مساجد اور عید گاہیں بند رہیں گی جب کہ سری نگر، جموں سمیت کشمیر بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ہو گی۔
کے ایم ایس کے مطابق انتہا پسند بھارتی حکومت کی جانب سے عید کی نماز پر پابندی کے لیےکورونا کا بہانہ بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد: آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے مشترکہ پریس کانفرنس میں 15 اگست سے اسکولز کھولنے کا اعلان کیا گیا
19/07/2020
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے وزیرجنگلی حیات اسد کھوکھر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
اسد کھوکھر کو چند ماہ قبل ہی جنگلی حیات کا قلمدان سونپا گیا تھا اور اب وہ مستعفی ہوگئے ہیں۔ اسد کھوکھر نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وزارت سے خود استعفی دیا، ذاتی وجوہات کی بنا پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیرجنگلی حیات پنجاب اسد کھوکھر کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: حکومت پاکستان کم عمر بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سینیٹ کو آگاہ کیا کہ حکومت نے بچوں کے تحفظ کیلئے مذکورہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی گھر سے شروع ہوتی ہے، حکومت بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی لگا رہی ہیں اور کابینہ نے بھی اس کے متعلق بل کی منظوری دی ہے
لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) کی دستاویزات کے مطابق منظور پاپڑ فروش سے شہباز شریف فیملی کو کروڑوں روپے منتقل ہوئے ہیں۔
نیب دستاویز کے مطابق منظور پاپڑ فروش کے نام سے ایک کروڑ 60 لاکھ 86 ہزار435 امریکی ڈالرزمنتقل ہوئے۔ 12ٹرانزیکشن کے ڈالرزکی قیمت پاکستانی کرنسی میں8 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار141 روپے بنتی ہے۔
منظور پاپڑوالے کے نام سے 12 ٹرانزیکشن2007 اور8میں ہوئی ہیں۔ ٹرانزیکشن سلمان، حمزہ اور رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں ہوئیں۔
17/07/2020
لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے سیالکوٹ کینٹ ہاؤسنگ اسکینڈل کی تفتیش کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو پھر طلب کرلیا ہے۔
خواجہ آصف کو ذاتی حثیت میں پیش ہونے کی ہدایات کی ہے۔ ن لیگی رہنما 3 جولائی کو بھی نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خواجہ آصف کی جانب سے دیا گیا ریکارڈ اور سوالات کے جوابات غیر تسلی بخش تھے۔
Be the first to know and let us send you an email when Influx News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.