kotli sohlanan news

  • Home
  • kotli sohlanan news

kotli sohlanan news meda town

(میرپور)    مشیر حکومت میڈم صبیحہ کی کو ششیاں رنگ لے آیں عوامی ایکشن کمیٹی کے زعما ء کی مشیر حکومت میڈم صبیحہ صدیق کی قی...
27/09/2024

(میرپور) مشیر حکومت میڈم صبیحہ کی کو ششیاں رنگ لے آیں عوامی ایکشن کمیٹی کے زعما ء کی مشیر حکومت میڈم صبیحہ صدیق کی قیادت میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سے میرپور میں ملاقات میڈم صبیحہ صدیق صاحبہ نے چڑہوہی کی عوام کی نمائندگی کی ، چڑہوئی کے بنیادی جملہ مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا ۔ وزیر اعظم کی تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میرپور میں چڑہوئی کے مسائل پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے چڑہوئی انجمن تاجراں اور ایکشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی ،مشیر حکومت محترمہ صبیحہ صدیق کی کوششوں سے وزیراعظم سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میڈم صبیحہ صدیق صاحبہ ایکشن نےچڑہوئی کے بنیادی بجلی ،صحت اور شاہرات کے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے فوری اقدمات کا مطالبہ کیا۔ جس پر وزیر اعظم نے کہاکہ میں عوام کا نمائندہ ہوں،میں ہر شہری کی بات سننے کے لئے تیار ہوں،چڑہوئی کے مسائل میری حکومت کے پیدا کرتا نہیں ،بلکہ یہ پرانے مسائل ہیں چڑہوئی کےبنیادی مسائل کا حل آپ کے منتخب ممبر اسمبلی کا ہوتا ہے،مجھے معلوم ہے آپ کافی عرصہ سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اگر ممبر اسمبلی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے تو میں بحثیت ریاستی وزیراعظم عوام کے دکھ درد کو دور کرنے لئے کے ہر ممکن کوشش کرونگا، چڑہوئی کے لوگوں سے بہت پہلے ملنا چاہتا تھا۔مگر اسلئے نہیں ملا کہ پہلے ان کے مسائل کا حل کرلو پھر ان سے ملاقات کرونگا،میں صرف اعلان کرنے کا عادی نہیں ہوں ،عملی کام کرنے کا قائل ہوں۔ ریاست کے ہر شہری کو سہولت دینا اور مسائل حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ چڑہوئی کے وولٹیج کے مسئلےکے فوری حل کے لئے ایک نئے فیڈر کی منظوری کے لئے پی سی ون تیار ہے۔اس منصوبہ کے لئے ساڑھے سات کروڑ روپے کی منظوری آئندہ ہفتہ تک ہو جائےگی اور اس پر جلدکام بھی شروع ہو جائیگا،امید ہے اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے پر وولٹیج کا ایشو ختم ہوجائے۔چڑ ہوئی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہاکہ اکتوبرمیں پی ایس سی کے امتحان ہونے جارہے ہیں ۔چڑہوئی کی خالی آسامیوں پر ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں گے ۔ ایڈھاک تقرری کے بجائے ریاست کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو مستقل بنیادوں پر ملازمت دینا ضروری ہے تاکہ وہ بہتر طریقہ سے کام کر سکیں۔ اسی وجہ سے ہر محکمہ میں این ٹی اس اور پی ایس سی کے ذریعے تقرریوں کو عمل جاری ہے ۔ شاہرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر حلقہ کے ممبر اسمبلی کو پچاس کلومیٹر سالانہ بجٹ فراہم کیاجاتا ہے۔ حلقہ کے ممبر اسمبلی کو چاہیے کہ وہ پہلے مین روڈز کی تعمیر مکمل کریں۔پھر لنک روزکا کام کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ان دنوں آزاد کشمیر کے ٹھنڈے علاقوں کی شاہرات کے کام پر روز دیا ہوا ہے۔کیونکہ کے آنے والوں دنوں میں وہاں موسمی اثرات سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ 15اکتوبر کے بعد میرپور ڈویژن کی شاہرات کا کام تیزی سے کیا جائے گا۔ایکشن کمیٹی کے وفد میں صدر انجمن تاجراں راجہ سکندر بھٹو ، سابق صدر عنصر یعقوب ،سینئر نائب صدر سردار کبیر عنائت ،راجہ شوکت، سیکرٹری جنرل انجمن تاجران امیر افضل ، ایکشن کمیٹی کے متحرک رہنما سجاد یونس،خرم خورشید،فہدالحق،راجہ رئیس ،زیشان کرامت ،چوہدری شوکت اور دیگر شامل تھے ۔ جبکہ اس موقع پر صہیب صدیق،ڈسٹرکٹ کونسلر غفارت شاہد ،چوہدری اظہر،چوہدری جاوید اقبال، چوہدری سیف اللہ، چوہدری عثمان غفور،شکور قریشی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ وفد نے امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم چڑہوئی کے مسائل پر جلد کام شروع کروائیں گے تاکہ چڑہوئی کے عوام کے دکھوں کا مداوہ ہو سکے۔

14/09/2024
آج میدہ ٹاؤن بازار مکمل بند تاجر برادری ایکشن کمیٹی چڑھوی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے
10/09/2024

آج میدہ ٹاؤن بازار مکمل بند تاجر برادری ایکشن کمیٹی چڑھوی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے

لال خان کھوئی رٹہ کنڈے والوں کا جواں سالہ بیٹا سہیل خان روڈ ایکسیڈنٹ میں قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں اللہ پاک جنت الفر...
06/09/2024

لال خان کھوئی رٹہ کنڈے والوں کا جواں سالہ بیٹا سہیل خان روڈ ایکسیڈنٹ میں قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں
اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائیں آمین 🤲

چڑھوئی ناڑاکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو ڈھونڈنے میں مدد کریں
19/08/2024

چڑھوئی ناڑاکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو ڈھونڈنے میں مدد کریں

الحمدللہ بچے کے ورثاء مل گئے ہیں .بچے کا تعلق کڑتی سے ہے اور ڈی.ایف .سی  تھانہ  پولیس کھوئی رٹہ اخمل صاحب  کی موجودگی می...
16/08/2024

الحمدللہ
بچے کے ورثاء مل گئے ہیں .
بچے کا تعلق کڑتی سے ہے اور ڈی.ایف .سی تھانہ پولیس کھوئی رٹہ اخمل صاحب کی موجودگی میں بچے کو اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا......

بہت بہت مبارکباد عمر صاحب
15/08/2024

بہت بہت مبارکباد عمر صاحب

گلپور افسوسناک خبر !سہنسہ تڑالہ کی لڑکی نے دریا پونچھ میں چھلانگ لگا دی ۔اور جان کی بازی ہار گئی۔تاہم وجوہات ابھی تک سام...
06/08/2024

گلپور افسوسناک خبر !
سہنسہ تڑالہ کی لڑکی نے دریا پونچھ میں چھلانگ لگا دی ۔
اور جان کی بازی ہار گئی۔
تاہم وجوہات ابھی تک سامنے نہ آسکی

Address


Telephone

+923455525395

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when kotli sohlanan news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to kotli sohlanan news:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share