Rescue1122 torghar

  • Home
  • Rescue1122 torghar

Rescue1122 torghar only for public awareness

انتقال پُرملالریسکیو1122 تورغر میں عوام الناس کو خدمات فراہم کرنے والا شفٹ انچارج محمد اسحاق سکنہ ڈگر ہسپتال ضلع بونیر ک...
28/11/2023

انتقال پُرملال

ریسکیو1122 تورغر میں عوام الناس کو خدمات فراہم کرنے والا شفٹ انچارج محمد اسحاق سکنہ ڈگر ہسپتال ضلع بونیر کینسر جیسے جان لیوا مرض سے لڑتے لڑتے خالق حقیقی سے جاملا
مرحوم محمد حسین بابو صاحب کا بیٹا، محمد اشفاق،محمد اسماعیل ڈگر ہسپتال اور محمد جاوید انغاپوہ کا بھائی ہے،
اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

ریسکیو 1122تور غر 14/اگست 2023 ملک بھر کی طر ح ضلع تورغر  میں بہی 14_اگست پورے جوش وخروش سے منا یا گیا۔ سیکرٹری ریلیف خی...
14/08/2023

ریسکیو 1122تور غر
14/اگست 2023

ملک بھر کی طر ح ضلع تورغر میں بہی 14_اگست پورے جوش وخروش سے منا یا گیا۔
سیکرٹری ریلیف خیبر پختون خواہ جناب عبدالباسط صاحب کے آحکامات کی روشنی میں اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 جناب خطیراحمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریسکو 1122 تور غرکے اہلکاروں نے پورے جذبے کے ساتھ ,یوم آزادی منایی۔
ریسکیو1122تور غر کے ضلعی آفس میں جشن آزادی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
جشن آزادی کی تقریب تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوئی
اور بعد میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں سلامی پیش کی گئی اور ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کا عملی مظاہرہ پیش کیا،

04/08/2023
ریسکیو1122تورغر ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دندنیا بھر میں آج ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو11...
25/07/2023

ریسکیو1122تورغر
ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن

دنیا بھر میں آج ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر خطیر احمد صاحب کی خصوصی ہداہت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو تورغر عدنان حبیب کے زیر نگرانی آج ضلع تورغر میں ڈوبنے کا عالمی دن منایا گیا۔
جس میں ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمان مروت اے ڈی سی ریلیف ڈاکٹر عبدالواجد نے شرکت کی ۔
عالمی ڈوبنے کا دن منانے کا مقصد عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔سالانہ رپورٹ میں لا تعداد ڈوبنے کے واقعات رونماء ہوتے جاتے ہیں ۔ زیادہ تر ڈوبنے کے واقعات میں بچوں کے واقعات رونماء ہوتے جاتے ہیں ۔
ڈوبنے کا عالمی دن کے موقع پر ڈی ای او تور غر عدنان حبیب نے عوام الناس کے نام پیغام جاری کرتے ہوے کہا کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر دریاے میں پانی کا بہاو میں تیزی ہوتی جاتی ہیں عوام اپنے اپ کو محتاط رکھے ,اباسین کے کنارےگھومنے پھرنے سے گریز کریں

ریسکیو 1122 تورغرتاریخ 06جولائئ 2023وزیراعظم شہباز شریف خان کا تورغر ضلع کا دورہ.تورغر: پلان کے مطابق  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ...
07/07/2023

ریسکیو 1122 تورغر

تاریخ 06جولائئ 2023
وزیراعظم شہباز شریف خان کا تورغر ضلع کا دورہ.

تورغر: پلان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عدنان حبیب کی سربراہی میں ریسکیو 1122 تورغر سٹیشن کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا ۔ اور ریسکیو دستے مختلف اہم مقامات پر تعینات تھے۔

تورغر :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

تورغر: اس موقعے پر وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی ممبران بھی موجودتھے۔

عوامی نمائندوں کی طرف سےریسکیو1122 تورغر کی زبردست تعریف کی گئی۔ جس کو سراہا گیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122تورغر.

ریسکیو 1122 تورغر 27جون 2023ڈائرکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمد صاحب  کی خصوصی ہدایات پر  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر تورغ...
28/06/2023

ریسکیو 1122 تورغر
27جون 2023
ڈائرکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمد صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر تورغر عدنان حبیب کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے آج جدباء دریا آباسین کے مختلف سیاحتی مقامات پر آگاہی مہم چلائی۔۔

جس میں عوام کو بتایا گیا کہ سیر و تفرح کے دوران دریا آباسین کے کنارے اپنے اپ کو محتیاط رکھیں ۔

کسی بہی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی ریسکیو سروس کا فری ٹال نمبر 1122 پر مفت کال کرکے ریسکیو کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں

ریسکیو 1122 تورغر۔ *جیپ حادثے کا شکار جس کے نتیجے میں 3 تین افراد جاں بحق اور 08 افراد شدید زخمی ریسکیو 1122 تورغر*تفصیل...
24/06/2023

ریسکیو 1122 تورغر۔

*جیپ حادثے کا شکار جس کے نتیجے میں 3 تین افراد جاں بحق اور 08 افراد شدید زخمی ریسکیو 1122 تورغر*

تفصیلات کے مطابق۔۔
تورغر: بالکوٹ روڈ پر جیپ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 11 افراد شدید زخمی کی اطلاع۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 تورغر کی میڈیکل ٹیم بمعہ دو ایمبولینسیز موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی۔۔

تورغر: ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کرنے کے بعد فوراً قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔جہاں پر ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی تصدیق کر دی۔۔اور شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں بٹگرام اور ایبٹ آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق۔
حادثے کا شکار جیپ جھٹکول سے شگئ جا رہا تھا۔۔

میڈیا کوارڈینٹر ریسکیو 1122 تورغر

ریسکیو 1122 تورغر:تورغر۔ ڈپٹی کمشنر تورغر جناب ضیاءالرحمن مروت عیدالاضحی کے موقع پر پیش آنے والے قدرتی حادثات کے پیش نظر...
14/06/2023

ریسکیو 1122 تورغر:
تورغر۔ ڈپٹی کمشنر تورغر جناب ضیاءالرحمن مروت عیدالاضحی کے موقع پر پیش آنے والے قدرتی حادثات کے پیش نظر اور صفائی ،کانگو واٸرس سے بچاؤ کے حوالے سے ضلعی محکمہ جات کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

تورغر۔ اس اجلاس میں ریسکیو 1122 تورغر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عدنان حبیب صاحب محکمہ لاٸیو سٹاک، محکمہ ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے آفیسرز نے شرکت کی۔

تورغر۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جناب عدنان حبیب صاحب نے کہا کہ عیدلاضحی میں ریسکیو 1122 سروس 24/7 دینگے، عیدلاضحی کےموقع پر ریسکیو اہلکار عیدگاہ اور بڑے بڑے مساجد پر تعینات ہونگے، عیدلاضحی کے موقع پر اسپیشل ڈیوٹی روسٹر تیار ہونگے اور اس کے ساتھ ساتھ عید کے دن جس جگہ اجتماعی قربانی کرتے وقت ریسکیو اہلکار تعینات ہونگے تاکہ خدا نہ خواستہ اگر کوٸی شخص قربانی کرتے وقت زخمی ہوجاۓ تو ان کو ٹاٸم پر ابتداٸی طبی امداد فراہم کرسکے۔ مزید انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں کوٸی کوتاہی نہیں کی جاٸیگی جس پر ڈپٹی کمشنر تورغر نے ریسکیو 1122 ضلع تورغر کے سروس کو سراہتے ہوۓ کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لٸے شانہ بشانہ کڑے ہیں۔
میڈیا کوارڈینیٹر تورغر۔

عوامی اگاہی پیغام
12/06/2023

عوامی اگاہی پیغام

عدنان حبیب :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122تورغر۔۔
07/06/2023

عدنان حبیب :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122تورغر۔۔

ریسکیو 1122 تورغر:تورغر۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عدنان حبیب نے آپنے عہدے کا جارج سنبھالا۔تورغر۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عدنا...
05/06/2023

ریسکیو 1122 تورغر:
تورغر۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عدنان حبیب نے آپنے عہدے کا جارج سنبھالا۔

تورغر۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عدنان حبیب اس سے پہلے ضلع صوابی میں بطور ایمرجنسی آفیسر اپنا فرض نبا چکے ہے۔

تورغر۔ ڈی ای او عدنان حبیب چارج سنبھالتے وقت اپنے چاق وچوبند ریسکیو اہلکاروں نے نٸے آنے والے ڈی ای او کو سلامی پیش کی اور اس کے بعد تمام سٹاف ان سے ملے اور اپنا تعارف کروایا۔

تورغر۔ ڈی ای او تورغر عدنان حبیب نے سٹیشن کا وزٹ کرکے ایمرجسی میں استعمال ہونے والے تمام ویہکلز اور آلات کا معاٸنہ کرکے خاص کر ڈراٸیور حضرات کو ہدایات جاری کی کہ ایمرجنسی کے دوران اپنا اور ایمرجنسی ویہکل کا خاص خیال رکھا کریں تاکہ ایمرجنسی میں کوٸی تاخیر نہ آٸیں، انہوں نے کنٹرول روم کا وزٹ بھی کرکے لین لاٸن نمبر چیک کرکے کنٹرول روم انچارج کو ہدایت جاری کی کہ کوٸی بھی نمر ریسیوڈ کرنے میں کوٸی تاخیر نہ کیا جاۓ ۔
میڈیا کوارڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو 1122 تورغر:تورغر۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جان محمد آفریدی کا تبادلہ۔تورغر۔ جان محمد آفریدی ایک فرض شناس ڈیوٹی...
02/06/2023

ریسکیو 1122 تورغر:

تورغر۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جان محمد آفریدی کا تبادلہ۔

تورغر۔ جان محمد آفریدی ایک فرض شناس ڈیوٹی فل آفیسر ہے، انہوں ضلع تورغر میں مارچ 2022 سے لیکر مٸ 2023 تک اپنے خدمات بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر ریسکیو 1122 ضلع تورغر ایمانداری سے آدا کئے۔ وہ اپنے ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ نرمی اور خوش اخلاقی سے پیش آتاھے۔

تورغر۔ جان مخمدآفریدی وہ واحد افسر ھے کہ جس نے ضلع لکی مروت،ضلع اورکزئی اور ضلع تورغر میں ابتدا ہی سے ریسکیو 1122 کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے ہر مشکل ھدف کو انتہائی جان فشانی، لگن اور خوش اصلوبی سے پایا تکمیل تک پہنچھایا ۔

تورغر۔ جان محمد آفریدی کے تبادلہ پر ڈپٹی کمشنر جناب ضیاءالرحمن صاحب نے اپنے آفس میں ضلع تورغر سے رخصتی کے وقت تعریفی شیلڈ سے بھی نوازا اور ڈپٹی کمشنر صاحب نے ان کے اس مدت کو جو انہوں نے ضلع تورغر میں گزارا بہت سراہا اور کہا کہ ریسکیو 1122 وہ واحد محکمہ ہے جو 24/7 عوام کی خدمت میں الرٹ رہتے ہیں، ریسکیو 1122 محکمہ کی خدمات قابل ستائش ہیں جو لگاتار عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی نے ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحن صاحب کا شکریہ آدا کیا۔

تورغر۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی اپنے آفس سے رخصتی وقت پر اپنے چاق وچوبند ریسکیور کے دستے نے سلامی پیش کرکے اہلکاروں سے الوداعی خطاب کیا اور اپنے اھلکاروں کا شکریا ادا کرتے ھوئے رخصت ھوئے۔
میڈیا کوار ڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو 1122 تورغر:تورغر: ڈپٹی کمشنر  تورغر ضیاءالرحمن صاحب نے مختلف محکموں کے ساتھ تفصیلی میٹنگ ہوٸی جس میں ریسکیو 1122 ...
31/05/2023

ریسکیو 1122 تورغر:
تورغر: ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاءالرحمن صاحب نے مختلف محکموں کے ساتھ تفصیلی میٹنگ ہوٸی جس میں ریسکیو 1122 تورغر کے ضلعی آفیسر جان محمد آفریدی نے بھی شرکت کی۔

تورغر۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر عبدلواجد اور اسیسٹنٹ کمشنر تحصیل جدباء حصرت خان بھی موجود تھے۔

تورغر۔یہ میٹنگ فارسٹ فاٸر کے حوالے سے منعقد ہوٸی جس پر ڈپٹی کمشنر ضیاءالرحمن صاحب نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے محکموں کے آفیسرز کو ہدایات جاری کی کہ اس کی روکتام کے لۓ لا ٸحئہ عمل طے کی جاۓ تاکہ کسی قسم کی نقصان نہ ھو جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جان محمد آفریدی نے یقین دہانی دی کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار 24/7 الرٹ رہیں گےتاکہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں کوٸی تاخیر نہ آۓ۔

تورغر: DC تورغر ضیاءالرحمن صاحب نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا اور ہر قسم تعاون کی یادیہانی کی۔
میڈیا کورڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو 1122تور غر:                                                    تورغر : تحصیل جدباء بالکوٹ کے مقام پر تبلیغی جماعت...
30/05/2023

ریسکیو 1122تور غر:

تورغر : تحصیل جدباء بالکوٹ کے مقام پر تبلیغی جماعت کا جیپ حادثے کا شکار :

تورغر: ریسکیو1122 تورغر کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس موقع پر پہنچ گٸی۔

تورغر: تبلیغی جماعت جیپ جدباء سے (سچکاہ) جارہاتھا کہ اچانک بریک فیل ہونے کی صورت میں حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں تین 3 تبلیغی حضرات شدید زخمی ہوۓ۔

تورغر۔ ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم نے زخمی بندوں کو ابتدایٸ طبی امداد دی موقع پر فراھم کی اور مزید علاج معالجے کیلئے تینوں تبلیغی حضرات کو ڈی ایچ کیو بٹگرام ہسپتال منتقل کردیا۔

تورغر۔تبلیغی حضرات جو اس حادثے میں زخمی ہوۓ تھے ان کا تعلق بلوجستان سے ہے۔

میڈیا کوارڈینیٹر تورغر۔

28/05/2023

ریسکیو 1122 تورغر/زلزلہ کے جھٹکے۔

تورغر: ڈسٹرکٹ تورغر اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ریسکیو1122

تورغر: ریسکیو 1122 کا عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔ ریسکیو 1122

تورغر: ابھی تک کوئی ایمرجنسی کال ریسکیو 1122 تورغر کنٹرول روم کو موصول نہیں ہوئی - ریسکیو 1122

تورغر: ریسکیو 1122 کے تمام چاک و چوبند دستے 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے کسی بھی سانحہ یا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے الرٹ اور تیار ہیں ۔۔
کسی بھی ناگہانی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لے مندرجہ ذیل نمبرز پر کال کریں۔
03139920802
03449628215
03159120034

ترجمان ریسکیو 1122 تورغر۔

28/05/2023

ریسکیو 1122 تورغر ۔
ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو 1122 تورغر کے ہیلپ لاٸن نمبرز
0997541068
0997541069
0997541089

فنی خرابی کی وجہ سے کام نہیں کررہا،لہزا تورغر کے عوام کو مطلع کیا جاتاہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔
03449628215
03139920802
03159120034

ریسکیو 1122 تورغر:تورغر۔ واک/ریلی برائے یوم تکریم شہداء پاکستان۔تورغر۔ یوم تکریم شہداء پاکستان کے لیے واک/ ریلی میں ریسک...
25/05/2023

ریسکیو 1122 تورغر:

تورغر۔ واک/ریلی برائے یوم تکریم شہداء پاکستان۔

تورغر۔ یوم تکریم شہداء پاکستان کے لیے واک/ ریلی میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی شرکت ۔

تورغر۔ پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور سول سوسائٹی کے شہداء سے اظہار یکجہتی اور انکی قربانیوں کے اعتراف کے حوالے سے مورخہ 25-05-2023 کو صبح 10:00 بجے ضلع تورغر میں کثیر تعداد میں لوگوں نےشرکت کی۔

تورغر۔ مذکورہ ریلی/واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر تورغر جناب ضیاءالرحمن مروت صاحب نے کی۔

تورغر۔ ریلی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جان محمد آفریدی کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کے اہلکاران، ضلعی انتظامیہ تورغر کے افسران واہلکاران، لائن ڈپارٹمنٹ تورغر کے افسران و اہلکاران، علاقائی مشران/ سیاسی شخصیات، تحصیل چیئرمین جدباء، سکولوں کے طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تورغر۔ ریلی ضلعی سیکرٹریٹ جدباءسے شروع ہو کر سول کالونی کے داخلی دروازے پر اختتام پذیر ہوئی۔

تورغر۔ ریلی کا خالصتاً مقصد مسلح افواج/پولیس اور سول سوسائٹی کے شہداء سے یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرنا تھا جنہوں نے پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور فخر کے لیے بے لوث اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

تورغر۔ ریلی میں افواج پاکستان، پولیس اور سول سوسائیٹی کے شہداء کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ ریلی کا اختتام ملک خداد پاکستان کی سر بلندی کے لئے اور شہداء پاکستان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیہ کلمات سے کیا گیا۔
میڈیا کوارڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو 1122 تورغر:تورغر۔ صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ سکٹری ریلیف ریلیف ریھبیلٹیشن اینڈ سٹلمنٹ  جناب عبدالباسط صاحب اور ڈ...
24/05/2023

ریسکیو 1122 تورغر:
تورغر۔ صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ سکٹری ریلیف ریلیف ریھبیلٹیشن اینڈ سٹلمنٹ جناب عبدالباسط صاحب اور ڈیرکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد صاحب کی ہدایت پر ریسکیو 1122تورغرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر جان محمد کی نگرانی میں سوشل ویلفیئر، سول ڈیفنس اور محکمہ لوکل گورنمنٹ تورغر کے اشتراک سے ایک mock exercise/فرضی مشق کا انعقاد ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ جدباء تورغر میں کیا گیا۔

تورغر۔ اس مشق کا مقصد ناخوشگوار حالات اور خطرات سے نمٹنے کے لیے مختلف مہارتوں اور تکنیکوں کا مظاہرہ اور مشق کرنا تھا۔ ریسکیو 1122 نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف ہنگامی حالات کا جواب دیتے ہوئے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

تورغر۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر تورغر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) اور اسسٹنٹ کمشنر جدباء تورغر نے شرکت کی اور سرگرمی کا مشاہدہ کیا۔

تورغر۔اس موقع پر انہوں نے ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس مشق نے خطرات اور آفات کے اثرات کو کم کرنے میں تیاری اور موثر ردعمل کی اہمیت کو اجاگر کیا.

تورغر۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے mock exercise/فرضی مشق کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمیونٹی کی لچک کو بڑھانے کے لیے ایسی فرضی مشقوں کی اہمیت بہت زیادہ ھے اور ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔

تورغر۔ فرضی مشق/mock exercise کے کامیاب انعقاد نے محکمہ ریسکیو 1122 کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ تورغر کے رہائشیوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تورغر کے عزم کا اظہار کیا۔ اس مشق میں حصہ لینے والے محکموں اور تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، جس سے ضلع میں ہنگامی ردعمل کے لیے ایک مضبوط نیٹ ورک کو فروغ ملے گا۔

تورغر۔ یہ تقریب رضاکاروں کو تربیت دے کر ضلع میں ہنگامی تیاریوں اور ردعمل کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
میڈیا کوارڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو 1122 تورغر:تورغر۔ ضلع تورغر تحصیل جدباء آباسین گراٶنڈ میں سالانہ تربیتی تبلیغی اجتماع کا انعقاد.  20 مئ  2023 اجت...
20/05/2023

ریسکیو 1122 تورغر:

تورغر۔ ضلع تورغر تحصیل جدباء آباسین گراٶنڈ میں سالانہ تربیتی تبلیغی اجتماع کا انعقاد. 20 مئ 2023 اجتماع کا تیسرا دن۔

تورغر۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جان محمد آفریدی کی ہدایت پرریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس تبلیغی اجتماع کے لیۓ تعینات رہے گی۔ تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیۓ فوراً اور فوری ابتداٸی طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

تورغر۔ تبلیغی اجتماع کے تیسرے دن بھی زیادہ دھوپ (گرمی)اور ھوا کی وجہ سے گرد و غبار بہت زیادہ تھی۔

تورغر۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جان محمد آفریدی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ریسکیو فاٸر ویہکل کی مدد سے پانی کا چھڑکاٶ کیا تاکہ تبلیغی حضرات کو کسی قسم کی مشکلات اس اجتماع میں پیش نہ آٸیں اور اس عمل پر تبلیغی حضرات نے ریسکیو 1122 کے ٹیم کا شکریہ آدا کیا۔

میڈیا کوراڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو 1122 تورغر:تورغر۔ ضلع تورغر تحصیل جدباء آباسین گراٶنڈ میں سالانہ تربیتی تبلیغی اجتماع کا انعقاد.  19 مئ  2023 اجت...
19/05/2023

ریسکیو 1122 تورغر:

تورغر۔ ضلع تورغر تحصیل جدباء آباسین گراٶنڈ میں سالانہ تربیتی تبلیغی اجتماع کا انعقاد. 19 مئ 2023 اجتماع کا دوسرا دن۔

تورغر۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جان محمد آفریدی کی ہدایت پرریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس تبلیغی اجتماع کے لیۓ تعینات رہے گی۔ تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیۓ فوراً اور فوری ابتداٸی طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

تورغر۔ تبلیغی اجتماع کے دوسرے دن زیادہ دھوپ (گرمی)اور ھوا کی وجہ سے گرد و غبار بہت زیادہ تھی۔
تورغر۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جان محمد آفریدی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ریسکیو فاٸر ویہکل کی مدد سے پانی کا چھڑکاٶ کیا تاکہ تبلیغ حضرات کو کسی قسم کی مشکلات اس اجتماع میں پیش نہ آٸیں۔

میڈیا کوراڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو 1122 تورغر:تورغر۔ ضلع تورغر تحصیل جدباء آباسین گراٶنڈ میں سالانہ تربیتی تبلیغی اجتماع کا انعقاد کیاگیاھے جوکہ 18م...
18/05/2023

ریسکیو 1122 تورغر:
تورغر۔ ضلع تورغر تحصیل جدباء آباسین گراٶنڈ میں سالانہ تربیتی تبلیغی اجتماع کا انعقاد کیاگیاھے جوکہ 18مئ سے 21مئ 2023 تک جاری رہے گی ۔

تورغر۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جان محمد آفریدی کی ہدایت پرریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس تبلیغی اجتماع کے لیۓ تعینات رہے گی۔ تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیۓ فوراً اور فوری ابتداٸی طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

تورغر۔ تبلیغی اجتماع کے دوران مختلف نوغیت کے 5 سے لیکر 7 تک میڈکل ایمرجنسیز آئی جوکہ ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم نے ابتداٸی طبی امداد فراہم کی جس پر تبلیغ اجتماغ کے لیۓ آۓ ہوۓ تبلیغی حضرات نے ریسکیو 1122 ٹیم کا شکریہ آدا کیا۔
میڈیا کوراڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو 1122 تورغر:تورغر۔ ضلع تورغر تحصیل جدباء آباسین کرکٹ گراٶنڈ میں سالانہ تربیتی تبلیغی اجتماع کا انعقاد کیاگیا۔تورغر...
18/05/2023

ریسکیو 1122 تورغر:
تورغر۔ ضلع تورغر تحصیل جدباء آباسین کرکٹ گراٶنڈ میں سالانہ تربیتی تبلیغی اجتماع کا انعقاد کیاگیا۔

تورغر۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جان محمد آفریدی کی ہدایت پرریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس تبلیغی اجتماع کے لیۓ تعیانات۔

تورغر۔ ڈپٹی کمشنر تورغر اور اسیسٹنٹ کمشنر تورغر کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جان محمد آفریدی کی ہدایت پر سٹیشن ہاٶس انچارج منصور خان نے ان کے ساتھ تبلیغی اجتماع کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر تورغر ضیا ءالرحمان صاحب نے ریسکیو 1122 کی منقعد کیمپ کا دورہ کیا اور فراھم کی گئ سہولیات ادویات اورچاک و چوبندسٹاف کی موجودگی پر اطمنان کا اظہار کیا ہدایت جاری کئے کہ کسی بھی ایمرجنسی میں کوٸی کمی کوتاہی نہ آنی چاہئے۔

تورغر۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر جان محمد آفریدی کی ھدایات کے مطابق ریسکیو 1122 تورغر کے میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس وہاں پر24 گھنٹےتعینات رہے گی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیۓ فوراً اور فوری ابتداٸی طبی امداد فراہم کی جاسکے۔
میڈیا کوراڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو 1122 تورغر:تورغر۔ آباسین کرکٹ گراٶنڈ تحصیل جدباء تورغر میں فاٸنل کرکٹ میچ کا انعقاد کیاگیا۔تورغر۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ...
15/05/2023

ریسکیو 1122 تورغر:

تورغر۔ آباسین کرکٹ گراٶنڈ تحصیل جدباء تورغر میں فاٸنل کرکٹ میچ کا انعقاد کیاگیا۔

تورغر۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جان محمد آفریدی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس کرکٹ گراٶنڈ پر تعیانات۔

تورغر۔ ریسکیو 1122 تورغر کے میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس وہاں پر تعینات تھے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لۓ یا کرکٹ کے دوران کوٸی کھلاڑی زخمی ہوجاۓ تو اس کو فوراً اور فوری ابتداٸی طبی امداد فراھم کیجا سکے۔

تورغر: کرکٹ انتظامیہ کی طرف سے ریسکیو 1122 کے ٹیم کو ٹرافی سے بھی نوازا اور ریسکیو 1122 ٹیم کا شکریہ آدا کیا۔
میڈیا کورڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو 1122تور غر:                                                    تورغر :گاٶں جدباء برکلے میں ایک بچہ اپنےگھر کے چھت...
13/05/2023

ریسکیو 1122تور غر:

تورغر :گاٶں جدباء برکلے میں ایک بچہ اپنےگھر کے چھت سے گرنے کی اطلاع:

تورغر: ریسکیو1122 تورغر کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس موقع پر پہنچ گٸی۔

تورغر: ریسکیو 1122 کی میڈکل ٹیم نے زخمی بچے کو ابتداٸی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

میڈیا کوارڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو1122 پشاور:پشاور: گزشتہ روز سے جاری مظاہروں کے دوران ریسکیو1122 کی 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، ریسکیو1122پشاور:...
10/05/2023

ریسکیو1122 پشاور:

پشاور: گزشتہ روز سے جاری مظاہروں کے دوران ریسکیو1122 کی 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، ریسکیو1122

پشاور: ریسکیو1122 2ایمبولینسز، فائر ویکل اور واٹر ریسکیو وین کو نقصان پہنچا، ریسکیو1122

پشاور: گاڑیوں کے شیشے، ہیڈ لائٹس اور دیگر آلات توڑے گئے، ریسکیو1122

پشاور: ریسکیو1122 کے اہلکاروں کو بھی زدوکوب کیا گیا، ریسکیو1122

پشاور: ریسکیو1122 خیبر پختونخوا الرٹ ہے اور خدمات کا سلسلہ جاری ہے، ریسکیو1122

08/05/2023

ریسکیو 1122 تورغر ۔
ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو 1122 تورغر کے ہیلپ لاٸن نمبرز
0997541068
0997541069
0997541089

فنی خرابی کی وجہ سے کام نہیں کررہا،لہزا تورغر کے عوام کو مطلع کیا جاتاہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔
03469605390
03489320731
03469745706

ریسکیو 1122 تورغر:تورغر: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جان محمد آفریدی کے ساتھ  C&W SDO عظمت علی نے ریسکیو 1122 کے انڈر کن...
05/05/2023

ریسکیو 1122 تورغر:

تورغر: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر جان محمد آفریدی کے ساتھ C&W SDO عظمت علی نے ریسکیو 1122 کے انڈر کنسٹرکشن بلڈنگ کا وزٹ کیا۔

تورغر: ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے میٹیریل اور کوالٹی کے حوالے سے بات چیت ہوٸی اور تمام تر لوازمات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ جلدی سے بلڈنگ بنانے کی ہدایت جاری کی تاکہ ریسکیو 1122 سروس سے عوام کو سہولت فراہم کی جاسکے ۔

میڈیا کورڈینیٹر ریسکیو تورغر۔

ریسکیو1122 نے گزشتہ ماہ اپریل کے دوران 18682 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیںجن میں 19165 مریضوں و زخمیوں کو طبی سہولیات و ...
02/05/2023

ریسکیو1122 نے گزشتہ ماہ اپریل کے دوران 18682 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں

جن میں 19165 مریضوں و زخمیوں کو طبی سہولیات و ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں میڈیکل 10884, ریفرل 4260, ٹریفک حادثات 2433, آگ 332, ڈوبنے 60, جرائم 368, عمارتیں منہدم 9 اور 475 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں.

ڈاکٹر خطیر احمد
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122

ریسکیو 1122تور غر:                                                    تورغر : تحصیل جدباء میرہ سے ایک شخص کو دل کا دورہ ...
29/04/2023

ریسکیو 1122تور غر:

تورغر : تحصیل جدباء میرہ سے ایک شخص کو دل کا دورہ ہونے کی اطلاع:

تورغر: ریسکیو1122 تورغر کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس موقع پر پہنچ گٸی۔

تورغر: ریسکیو 1122 کی میڈکل ٹیم نے تکلیف میں مبتلا شخص کو ابتداٸی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

میڈیا کوارڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو 1122تور غر:                                                    تورغر : گوےآکازے سے ایک شخص کو دل کا دورہ ہونے کی ...
26/04/2023

ریسکیو 1122تور غر:

تورغر : گوےآکازے سے ایک شخص کو دل کا دورہ ہونے کی اطلاع:

تورغر: ریسکیو1122 تورغر کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس موقع پر پہنچ گٸی۔

تورغر: ریسکیو 1122 کی میڈکل ٹیم نے تکلیف میں مبتلا شخص کو ابتداٸی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

میڈیا کوارڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو1122 / عیدالفطر رپورٹریسکیو1122 نے عیدالفطر کے پہلے 3دنوں میں 2034 ایمرجنسیز میں 2132 افراد کو طبی امداد فراہم کیں...
25/04/2023

ریسکیو1122 / عیدالفطر رپورٹ

ریسکیو1122 نے عیدالفطر کے پہلے 3دنوں میں 2034 ایمرجنسیز میں 2132 افراد کو طبی امداد فراہم کیں جبکہ 25افراد جانبحق

صوبے بھر میں 452ٹریفک حادثات، 1400 میڈیکل، 67 آگ، 39 جرائم، 15 ڈوبنے اور 61 دیگر واقعات رونما ہوئے

ڈاکٹر خطیر احمد
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122

pic.twitter.com/qAbQZsx7Nk‎‎‎‎

ریسکیو 1122تور غر:                                                    تورغر : جدباء چیر سے آوارہ کتے نے 2 بچوں کی کاٹنے ...
25/04/2023

ریسکیو 1122تور غر:

تورغر : جدباء چیر سے آوارہ کتے نے 2 بچوں کی کاٹنے کی اطلاع:

تورغر: ریسکیو1122 تورغر کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس موقع پر پہنچ گٸی۔

تورغر: ریسکیو 1122 کی میڈکل ٹیم نے زخمی ہوۓ بچوں کو ابتداٸی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

میڈیا کوارڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو 1122تور غر:                                                    تورغر :گاٶں تیلی میں ایک بچہ اپنےگھر کے چھت سے گرن...
25/04/2023

ریسکیو 1122تور غر:

تورغر :گاٶں تیلی میں ایک بچہ اپنےگھر کے چھت سے گرنے کی اطلاع:

تورغر: ریسکیو1122 تورغر کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس موقع پر پہنچ گٸی۔

تورغر: ریسکیو 1122 کی میڈکل ٹیم نے زخمی بچے کو ابتداٸی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

میڈیا کوارڈینیٹر تورغر۔

ریسکیو 1122تور غر:                                                    تورغر : ضلع تورغر میں سیاحتی مقام پنجہ گلی میں عید...
25/04/2023

ریسکیو 1122تور غر:

تورغر : ضلع تورغر میں سیاحتی مقام پنجہ گلی میں عید کے تیسرے دن پنجہ گلی کو مختلف جگہوں سے سیروتفریح کے لٸے لوگ آرہےہیں۔

تورغر: سیاحتی مقام پنجہ گلی میں ریسکیو 1122 تورغر کے میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس وہاں پر ابتداٸی طبی امداد دینے کے لیۓ عید کے چوتھے دن بھی تعینات کیاگیا ہے۔

تورغر: ایک لڑکا گاٶں اگاٸی کا رہاٸشی پنجہ گلی میں کام کرتے وقت ہاتھ زخمی ہوگیا۔

تورغر: ریسکیو 1122 کی میڈکل نے زخمی ہوۓ شخص کو ابتداٸی طبی امداد دی۔

*ترجمان ریسکیو 1122 تورغر*

Address


Telephone

+923415331122

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue1122 torghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share