Sadae Paharpur News صدائے پھاڑپور نیوز

  • Home
  • Sadae Paharpur News صدائے پھاڑپور نیوز

Sadae Paharpur News صدائے پھاڑپور نیوز سچ کے ساتھ

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس :- تھانہ پروآ میں شہداء پولیس کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور ملکی و علاقائی امن و امان کیلئے ...
14/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس :-
تھانہ پروآ میں شہداء پولیس کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور ملکی و علاقائی امن و امان کیلئے دعا کرائی گئی ۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او پروآ سرکل سردار عالمگیر خان ، نو تعینات آیس ایچ او تھانہ پروآ شیخ محمد بلال خان و دیگر سٹاف بھی موجود ہے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان :-تھانہ پروآ کی حدود انڈس ہائیوے پرکہری اڈا کے قریب فلائنگ کوچ اور کنٹینر میں تصادم کے نتیجے میں متعدد ...
14/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان :-
تھانہ پروآ کی حدود انڈس ہائیوے پرکہری اڈا کے قریب فلائنگ کوچ اور کنٹینر میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منقتل کردیا گیا۔۔

ضلع ڈیرہ کی تمام تحصیلوں کے پٹواریوں کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں
14/11/2023

ضلع ڈیرہ کی تمام تحصیلوں کے پٹواریوں کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان:-تھانہ درابن پولیس کی کامیاب کاروائی۔ملزم گرفتار،آلہ قتل رپیٹر اور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد۔  ڈسٹرکٹ پو...
14/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان:-
تھانہ درابن پولیس کی کامیاب کاروائی۔
ملزم گرفتار،آلہ قتل رپیٹر اور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت اور ایس پی صدر سرکل عمر حیات خان کی زیر نگرانی تھانہ درابن پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او درابن سرکل ملک انیس الحسن ہمراہ ایس ایچ او عطاءاللہ خان نے 02 روز قبل علاقہ گنڈی عاشق میں رشتہ داروں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے زخمی اور بعد میں قتل ہونیوالے مقدمہ میں کاروائی کرتے ہوئے واردات میں مطلوب ملزم فیاض ولد ملک داد قوم ترگ سکنہ گنڈی عاشق کو آلہ قتل یکضرب رپیٹر 12 بور معہ 07 عدد کارتوس اور 01 عدد پسٹل 30بور معہ 05 عدد کارتوس برآمد کرکے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈپٹی کمشنر  ڈیرہ اسماعیل خان منصور ارشد کا ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان فرحان احمد کے یارک چیک پ...
14/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان:
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان منصور ارشد کا ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان فرحان احمد کے یارک چیک پوسٹ نزد چنڈا کا دورہ،
حکومتی احکامات کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکوں کے اہلکاران کو ضروری ہدایات جاری۔
صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں اشیائے خوردونوش و اشیائے ضرورہ کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان نے شکنجہ کس لیا۔ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں چار کے قریب چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں۔ جن پر محکمہ خوراک ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکوں کے اہلکاران اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں تاکہ حکومتی احکامات کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے اور ضلع بھر سے اشیائے ضرورہ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔
اس ضمن ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان منصور ارشدنے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد کے یارک چیک پوسٹ کا دورہ کیا ۔اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نےچیک پوسٹ پر تعینات محکموں کے عملہ کو ہدایات کی کہ وہ اسمگلنگ کی روک تھام کے عمل میں کوتاہی نہ کریں، چیک پوسٹ پر تعینات اسٹاف گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کو یقینی بنائیں ، تاکہ اسمگلنگ جیسے گھناؤنے عمل کو روکا جا سکے اور عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

12/11/2023
ڈیرہ اسماعیل خان:-تھانہ درابن پولیس کی کامیاب کاروائی،03 روز قبل چوری ہونیوالا موٹرسائیکل برآمد،02 ملزمان گرفتار.  ڈسٹرک...
12/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان:-
تھانہ درابن پولیس کی کامیاب کاروائی،03 روز قبل چوری ہونیوالا موٹرسائیکل برآمد،02 ملزمان گرفتار.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت اور ایس پی صدر سرکلز عمر حیات خان کی زیر نگرانی تھانہ درابن پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او درابن سرکل ملک انیس الحسن ہمراہ ایس ایچ او عطاءاللہ خان نے 03 روز قبل ہونیوالے چوری کے کیس میں کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں مطلوب ملزمان آزاد ولد عبدالرحیم قوم شیرانی سکنہ کوٹ لعلو اور جہانگیر عرف دانیال ولد بشیر خان قوم بلوچ سکنہ درابن کو حسب ضابطہ گرفتار جبکہ ملزمان کے قبضہ سے چوری کیا گیا 01 عدد موٹرسائیکل 125 ہنڈا کمپنی برآمد کرکے ملزمان بند بحوالات کردیا۔

پشاور:-جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ بخاری نگراں وزیر اعلیٰ کے پی کے نامزدایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ارشد حسین بخاری اسلا...
12/11/2023

پشاور:-
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ بخاری نگراں وزیر اعلیٰ کے پی کے نامزد
ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ارشد حسین بخاری اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری اور ایس ایس پی میڈم زائدہ بخاری کے بڑے بھائی ہیں۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان:-ڈیرہ پولیس کی نان کسٹم پیڈ اشیاء کی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری.تھانہ درازندہ پولیس کی کاروائیاں،16 ل...
12/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان:-
ڈیرہ پولیس کی نان کسٹم پیڈ اشیاء کی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری.
تھانہ درازندہ پولیس کی کاروائیاں،16 لاکھ روپے مالیت کا NCP سامان و ڈیزل قبضہ پولیس.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت اور ایس پی صدر سرکلز عمر حیات خان کی زیر نگرانی ضلع ڈیرہ پولیس کی نان کسٹم پیڈ اشیاء کی سمگلنگ کیخلاف کاروائیاں جاری
تھانہ درازندہ پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او درازندہ سرکل شیر اللہ خان ہمراہ ایس ایچ او فواد خان بدوران چیکنگ مختلف گاڑیوں سے 113 ڈبے پنیر،05 گٹو چھالیہ،22 ڈبے چاکلیٹ،36 پیکٹ چاکلیٹ،90 ڈنڈے سیگریٹ،03 ڈبے بادام،240 کیک کریم چینیز،13 کاٹن کریم،02 گٹو کریم جبکہ 700 لیٹر ایرانی ڈیزل NCP پاکر قبضہ پولیس کرلیا جسے حسب الحکم افسران بالا کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا، متذکرہ نان کسٹم پیڈ سامان و ڈیزل کی مالیت تقریبا 16 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

اسلام آباد:-قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پشتون اسٹوڈنٹ کونسل کی دعوت پر سابقہ ایم پی اے جناب احمد کریم خان کنڈی کا ...
11/11/2023

اسلام آباد:-
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پشتون اسٹوڈنٹ کونسل کی دعوت پر سابقہ ایم پی اے جناب احمد کریم خان کنڈی کا وفاقیت ، صوبائی خودمختاری اور قُدرتی وسائل آئین کے تناظر کے موضوع پر خطاب کر رہے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان:-تھانہ پہاڑپور پولیس کی سنیپ چیکنگ،03 ملزمان گرفتار،01 عدد پسٹل معہ ایمونیشن، 545 گرام چرس،305 گرام ہیر...
11/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان:-
تھانہ پہاڑپور پولیس کی سنیپ چیکنگ،03 ملزمان گرفتار،01 عدد پسٹل معہ ایمونیشن، 545 گرام چرس،305 گرام ہیرئوین اور 95 گرام آئس برآمد.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پہاڑپور فہیم عباس خان معہ نفری پولیس نے بدوران سنیپ چیکنگ ملزم تیمور حسین ولد منظور حسین قوم ماچھی سکنہ مچھوڑا شمالی کے قبضہ سے یکضرب پسٹل 30بور معہ فٹ میگزین و 05 عدد کارتوس،ملزم مہران ولد نصیر قوم مروت سکنہ محلہ فخر آباد پہاڑپور کے قبضہ سے 545 گرام چرس جبکہ ملزم عمر خطاب ولد غلام سرور قوم بھٹنی سکنہ لکھرا کے قبضہ سے 305 گرام ہیرئوین اور 95 گرام آئس برآمد کرکے تینوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مقدمات درج رجسٹر اور ملزمان کو بند بحوالات کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان:- آئی جی ایف سی میجر جنرل ہارون حمید کا پولیس لائن ڈیرہ کا دورہ،ڈی پی او ڈیرہ نے استقبال کیا.ڈی پی او ڈ...
11/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان:-
آئی جی ایف سی میجر جنرل ہارون حمید کا پولیس لائن ڈیرہ کا دورہ،ڈی پی او ڈیرہ نے استقبال کیا.
ڈی پی او ڈیرہ نے آئی جی ایف سی کو پولیس کے پیشہ وارانہ امور بارے بریف کیا.
آئی جی ایف سی کی غازی ہیڈکانسٹیبل مشکوۃ اللہ سے بھی ملاقات،انعام سے نوازا.
ڈیرہ پولیس دہشت گردوں کیخلاف جس جوش وجذبہ سے لڑ رہی ہے وہ قابل تحسین ہے،میجر جنرل ہارون حمید.
آئی جی ایف سی سائوتھ ریجن میجر جنرل ہارون حمید نے امروز اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ کا دورہ کیا ،پولیس لائن پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے انکا استقبال کیا ،پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی جس بعد آئی جی ایف سی میجر جنرل ہارون حمید،ڈی پی او ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی و دیگر پاک فوج اور پولیس کے افسران نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل حسن،ایس پی CTD ڈیرہ آصف محمود،ڈی ایس پیز اصغر علی شاہ،سید پرویز شاہ،طارق سلیم خان بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے آئی جی ایف سی کو پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں بارے بریف کیا ۔ آئی جی ایف سی نے پولیس لائن میں قائم مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور یادگار شہداء پولیس کے باغچہ میں پودا بھی لگایا ۔ آئی جی ایف سے میجر جنرل ہارون حمید نے پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ پولیس دہشت گردوں کیخلاف جس جوش وجذبہ سے لڑ رہی ہے وہ لائق داد اور قابل تحسین ہے،پاک فوج اور پولیس ملکر دہشت گردوں کا خاتمہ کرینگے ۔ آخر میں غازی ہیڈ کانسٹیبل مشکوۃ اللہ سے ملاقات کی اور بہادری وجوانمردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے پر بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انعام سے نوازا .

ٹانک کے علاقہ کڑی شاہ نور میں پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ حملے میں ایس ایچ او عبدالعلی خان شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ...
11/11/2023

ٹانک کے علاقہ کڑی شاہ نور میں پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ حملے میں ایس ایچ او عبدالعلی خان شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل ریاض اور اکرام شامل ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ روانہ کر دی گئی ہے۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ابھی تک جاری ہے.

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر ہر فرد ہے ملّت کے مقدر کا ستارا09 نومبر یوم اقبال
09/11/2023

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملّت کے مقدر کا ستارا
09 نومبر یوم اقبال

اہم خبر۔۔۔خیبر پختونخوا عبوری حکومت میں کی گئی بھرتیاں غیر قانونی قرار اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مراسلہ جاری کردیاخیبر...
09/11/2023

اہم خبر۔۔۔خیبر پختونخوا عبوری حکومت میں کی گئی بھرتیاں غیر قانونی قرار اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مراسلہ جاری کردیا
خیبرپختونخوا کے عبوری حکومت میں 17/1/2023 سے جتنی بھی بھرتیاں ہوئی ہیں سب الکشن کمیشن کے مطابق غیر قانونی ہیں اور ان کا کوئی آفس ریکارڈ موجود نہیں
الیکشن کمیشن اور اینٹی کرپشن نے صوبائی محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان:اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات پر بجلی چوروں کے خل...
09/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان:
اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات پر بجلی چوروں کے خلاف مزید شکنجہ تیز کرنے کیلئے ٹاسک فورس کی مدد کرنے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان سرکل میں مختلف علاقوں میں کنڈا مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیلئے تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان کے گرداوروں کو بھی مختلف علاقے سونپ دیئے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اسلام آباد نے خیبر پشتونخواہ ایف آئی اے اختیارات یعنی دوزون میں تقسیم کرکے سابق وزیر اعلیٰ سردا...
06/11/2023

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اسلام آباد نے خیبر پشتونخواہ ایف آئی اے اختیارات یعنی دوزون میں تقسیم کرکے سابق وزیر اعلیٰ سردار عنایت اللہ خان گنڈہ پور مرحوم کہ فرزند گرامی گریڈ 20 سردار انعام اللہ خان گنڈہ پور کو زون ٹو خیبر پشتونخواہ جنوبی اضلاع کے لئے بطور ڈائریکٹر ایف آئی اے جاری نوٹیفکیشن نمبر A728/HR/8176-87کے مطابق موصوف کو تعیناتی کا لیٹر جاری کردیا سردار انعام اللہ خان گنڈہ پور کہ زیر کنٹرول علاقوں میں ضلع بنوں ۔ ضلع کوھاٹ ۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان وزیر ستان شامل ہیں موصوف ایک ایماندار عوام دوست آفیسر ہے سردار انعام اللہ خان گنڈہ پور کہ دو بھائی اپنے گھر میں دہشت گردوں کہ حملے میں جام شھادت نوش کیا ہے جس میں سابق صوبائی وزیر سردار اسرار اللہ خان گنڈہ پور ۔ سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور شامل ہیں شہید اکرام اللہ خان گنڈہ پور کہ فرزند گرامی آغاز خان گنڈہ پور صوبائی اسمبلی میں بطور ایم پی اے کلاچی عوامی خدمت میں پیش پیش رہے جبکہ تحصیل چیرمین شپ بھی شہید خاندان کہ کنٹرول میں ہیں اہلیان ڈیرہ اسماعیل خان نے انعام اللہ خان کو تعیناتی پر مبارکباد پیش کی.

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی تلمبہ آمد، معروف مذہبی سکالر مولانا طا...
06/11/2023

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی تلمبہ آمد، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات، بیٹے کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین۔

ڈیرہ اسماعیل خان:-تھانہ پہاڑپور پولیس کی کاروائیاں۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 03 افراد سمیت 05 ملزمان گرفتار۔...
06/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان:-
تھانہ پہاڑپور پولیس کی کاروائیاں۔
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 03 افراد سمیت 05 ملزمان گرفتار۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت اور ایس پی صدر سرکلز عمر حیات خان کی زیر نگرانی تھانہ پہاڑپور پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل کاشف ستار ہمراہ ایس ایچ او فہیم عباس ڈھانڈلہ نے بدوران سنیپ چیکنگ مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان بازید ولد دوران خان ،میر عجب ولد پیر محمد اقوام دوتانی ساکنان توئے خلے حال تیر گڑھ اور محمد نعیم ولد وحید الدین قوم راجپوت سکنہ گلشن اعظم کالونی پہاڑپور کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا جبکہ دوسری کاروائی میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے محمد عزیز ولد امیر حسین ،محمد شہریار ولد لیاقت اور محمد عدیل ولد حاجی اورنگزیب اقوام بلوچ ساکنان لاڑ کے قبضہ سے یکضرب پسٹل 30بور معہ 05 عدد کارتوس برآمد کرکے تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر اور ملزمان کو بند بحوالات کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان:-تھانہ کڑی خیسور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن.03 ملزمان گرفتار،01 عدد کلاشنکوف،01 رائفل 7MM اور 01 ...
06/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان:-
تھانہ کڑی خیسور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن.
03 ملزمان گرفتار،01 عدد کلاشنکوف،01 رائفل 7MM اور 01 عدد بندوق 12بور معہ ایمونیشن برآمد.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت اور ایس پی صدر سرکلز عمر حیات خان کی زیر نگرانی تھانہ کڑی خیسور پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او پہاڑپور سرکل کاشف ستار ہمراہ ایس ایچ او ملک عمران نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس 30 گھروں،40 گاڑیوں،درجنوں موٹرسائیکلوں کو چیک کیا بدوران سرچ فیروز خان ولد محمد خان قوم دادی خیل سکنہ کڑیخیسور کے قبضہ سے یکضرب بندوق 12بور معہ 05 عدد کارتوس،محمد عزیز ولد غلام سرور قوم خواجہ خیل سکنہ بھنٹیاں کے قبضہ سے یکضرب کلاشنکوف معہ 05 عدد کارتوس جبکہ محمد شریف ولد حاجی غلام سرور قوم خواجہ خیل سکنہ بھنٹیاں کے قبضہ سے 01 عدد رائفل 7MM فولڈنگ بٹ معہ 05 عدد کارتوس برآمد کرکے تینوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مقدمات درج رجسٹر اور ملزمان کو بند بحوالات کردیا۔

دوسال سےداخلہ نادیےکرہماری بچیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا ظلم ہے۔ چیرمین جنیدطارق قریشی ہمیں دوسال سے داخلہ نہیں دیا نا ا...
06/11/2023

دوسال سےداخلہ نادیےکرہماری بچیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا ظلم ہے۔ چیرمین جنیدطارق قریشی
ہمیں دوسال سے داخلہ نہیں دیا نا اسلامیات، نا ہی اردو ہم کیسے مسلمان ۔طالبات
تحصیل پہاڑپور کی طالبات AD پروگرام شروع نا کرے پر طالبات کا چیرمین جنیدطارق قریشی ایڈووکیٹ کی قیادت میں احتجاج

ڈیرہ سپرنٹنڈنٹ پولیس انوسٹی گیشن ونگ اقبال بلوچ اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد انور خٹک حال ہی میں  ترقی یاب ہونے والے ا...
06/11/2023

ڈیرہ سپرنٹنڈنٹ پولیس انوسٹی گیشن ونگ اقبال بلوچ اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد انور خٹک حال ہی میں ترقی یاب ہونے والے انسپکٹرلطیف خان کو عہدے کا بیج لگا رہے ہیٸ۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان ........لینڈ سلائڈنگ کے بعد ٹریفک کے لیے بند ہونے والی بین الصوبائی شاہراہ کو کمشنر ڈیرہ رینج ظفر السلا...
06/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان ........لینڈ سلائڈنگ کے بعد ٹریفک کے لیے بند ہونے والی بین الصوبائی شاہراہ کو کمشنر ڈیرہ رینج ظفر السلام کی ھدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد خٹک کی ذاتی کوششوں اور ضلعی انتظامیہ ژوب و شیرانی سے رابطوں کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کو کوئٹہ سے منسلک کرنے والی بین الصوبائی شاہراہ دانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث بند ہو گئی تھی اور ہزاروں مسافر پھنس گئے تھے جن میں چھوٹے بچے خواتین اور بزرگ شامل تھے۔ شاہراہ بند ہونے سے مسافروں کو شدید تکلیف کا سامنا کرناپڑ رہا تھا۔ کمشنر ڈیرہ ظفر السلام نے فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر روڈ کھلوانے کے احکامات جاری کیے۔ کمشنر ڈیرہ کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان منصور ارشد نے فوری عمل درآمد کرتے ہوئے روڈ کھلوانے کے لیے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کرتے ہوئے روڈ پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث گرے ہوئے پتھروں کو فوری طور پر ہٹوا دیا اور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔

ٹانک اڈہ پر ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی وقاص محسود بھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج سہ پہر ...
06/11/2023

ٹانک اڈہ پر ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی وقاص محسود بھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج سہ پہر 2:30 بجے آڑہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
اللہ پاک شہید کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی۔

چوہدری محمد محسن رضا صدر آ ل مرکزی انجمن تاجران وائس چیئرمین نیبر ہڈ کونسل 2 پہاڑ پور نے پریس ریلیز جاری کی کہ ڈیرہ اسما...
03/11/2023

چوہدری محمد محسن رضا صدر آ ل مرکزی انجمن تاجران وائس چیئرمین نیبر ہڈ کونسل 2 پہاڑ پور نے پریس ریلیز جاری کی کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔
انتہائی افسوناک واقعہ رونما ہوا جس کی پروزور مذمت کرتے ہیں ۔واقعہ میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا گو ہیں اور انکو لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں
ملک دشمن عناصر کے عزائم کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور عوام کی حفاظت کیلئے جان کی بازی لگانے والے سیکورٹی اہلکاروں کے شانہ بشانہ ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان  : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی بم دھماکہ میں زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں اور شہریوں ...
03/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی بم دھماکہ میں زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت کرتے ہوئے

جائے دھماکہ پر پڑا ایک بچے کا رول نمبر سلپ اور نویں کلاس کا پرچہ جسکو دینے کہ بعد وہ شاید اپنے گھر کی طرف روانہ تھا کہ ا...
03/11/2023

جائے دھماکہ پر پڑا ایک بچے کا رول نمبر سلپ اور نویں کلاس کا پرچہ جسکو دینے کہ بعد وہ شاید اپنے گھر کی طرف روانہ تھا کہ ایک "مجاہد" نے دھماکہ کر دیا ۔۔۔۔ 💔

جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے
جنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی
آگ اور خون آج بخشے گی
بھوک اور احتیاج کل دے گی

ساحر لدھیانوی

03/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان۔
7 بہنوں کا اکلوتا بھائی قمر زمان ولد حبیب الرحمن قوم ماچھی آف ھتھالہ ڈیرہ اسماعیل خان دھماکے میں شھید...
اللہ تعالی والدین کو صبروجمیل عطا فرمائے اور شھید کے درجات بلند کرے

03/11/2023

ڈیرہ میں دوسرا دھماکہ
ڈیرہ : ٹانک روڑ ہھتھالہ پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکے کی اطلاع ،زرائع

03/11/2023

ڈی آئی آئی دوسرا دھماکہ

پولیس کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ ٹکواڑہ میں پولیس اور ارمی کی گاڑی کے قریب ائی ڈی دھماکہ، پولیس کی باری نفری روانہ۔بی ڈی یو کی سکواڈ کی ٹیم بھی روانہ۔امدادی ٹیمیں علاقے کی طرف روانہ۔

ڈی آئ خان۔۔  ٹانک اڈا دھماکہ میں شہید ہونے والے پانچ نوجوان افراد کی فہرست جاری۔۔ اللہ تمام افراد کو جنت الفردوس نصیب کر...
03/11/2023

ڈی آئ خان۔۔ ٹانک اڈا دھماکہ میں شہید ہونے والے پانچ نوجوان افراد کی فہرست جاری۔۔
اللہ تمام افراد کو جنت الفردوس نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے ۔۔۔

ڈی آئ خان ۔۔ دھماکہ میں 20 سے زائد زخمیوں کی فہرست جاری۔۔
03/11/2023

ڈی آئ خان ۔۔ دھماکہ میں 20 سے زائد زخمیوں کی فہرست جاری۔۔

03/11/2023

ڈیرہ اسماعیل خان۔ٹانک اڈہ پر سلطان میڈیکل ہال کے سامنے پولیس کانوائے کے قریب دھماکہ

دھماکے میں 8 سے 10 افراد کے زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاع زخمیوں کو سول ہسپتال میں شفٹ کیا جارہا ہے

3 سے 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ، ڈیرہ اسماعیل خان کے دونوں بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا

پہاڑپور سٹی:-اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خلیل الرحمٰن کا بڑا اقدام۔پہاڑپور سٹی میں دکانداروں کے خلاف مراسلہ برائے چاکیدگی پرچہ زی...
31/10/2023

پہاڑپور سٹی:-
اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خلیل الرحمٰن کا بڑا اقدام۔
پہاڑپور سٹی میں دکانداروں کے خلاف
مراسلہ برائے چاکیدگی پرچہ زیر دفعہ 3/6 فوڈ سٹف کنٹرول ایکٹ 1958ء

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا بیان پیپلزپارٹی انتخابات میں لیول پلیئنگ فلیڈ کی بات کرتی ہے توبونوں کے ما...
31/10/2023

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا بیان

پیپلزپارٹی انتخابات میں لیول پلیئنگ فلیڈ کی بات کرتی ہے تو
بونوں کے ماتھے پر پسینہ آتا ہے '
فیصل کریم کنڈی

صرف ایک شخص کیلئے قانون کا پیمانہ مختلف ہونے سے کئی سوالات جنم لے چکے ہیں 'فیصل کریم کنڈی

صرف ایک شخصیت کی خاطر انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے 'فیصل کریم کنڈی

الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے اپنی آئینی ذمہ داری
پوری کرے 'فیصل کریم کنڈی

انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے سے ملک کی ساکھ خراب ہو رہی ہے 'فیصل کریم کنڈی

صرف سندھ میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا طوفان ہے باقی تین صوبوں میں نہیں 'فیصل کریم کنڈی

‏‎‏‎‏‎‏‎‏‎‏‎‏‎‏‎‏‎‏‎پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ‎اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کی خوشاب میں ...
31/10/2023

‏‎‏‎‏‎‏‎‏‎‏‎‏‎‏‎‏‎‏‎پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ‎اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کی خوشاب میں سلطان محمد علی کی طرف سے سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔

*خیبر پختون خواہ / پشاور ہائی کورٹ*بلدیاتی الیکشن سے پہلے بلدیاتی نمائندوں کو جو اختیارات دیےگئے تھے بلدیاتی نمائندے سے ...
31/10/2023

*خیبر پختون خواہ / پشاور ہائی کورٹ*

بلدیاتی الیکشن سے پہلے بلدیاتی نمائندوں کو جو اختیارات دیےگئے تھے بلدیاتی نمائندے سے وہ اختیارات ہمارے پچھلے پی ٹی ائی حکومت نے تین جون 2022 کو اسمبلی میں بل پیش کر کے واپس لے لیے یعنی اختیارات مکمل طور پر ختم کر دیے؛ بلدیاتی نمائندے کو الیکشن سے پہلے دیے گئے تمام اختیارات اسمبلی میں بل کے ذریعے واپس لے لیے؛
پچھلے سال جولائی سے پشاور ہائی کورٹ میں اختیارات کی واپسی کے حوالے سے دائر کیس میں آج پشاور ہائی کورٹ میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کے حوالے سے جسٹس عبدالشکور اور جسٹس ارشاد علی صاحب کے ساتھ عدالت میں کیس ہے لھذا تمام دوستوں سے دعا کی درخواست ہیں کہ فیصلہ بلدیاتی نمائندوں کے حق میں ہوجائے؛ تاکہ بلدیاتی نمائندے اپنے حلقے عوام کے لیے کچھ کر سکے؛
لسٹ میں 10 نمبر پہ بلدیاتی نمائندوں کا کیس ہیں؛

Address


Telephone

+923467852187

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadae Paharpur News صدائے پھاڑپور نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sadae Paharpur News صدائے پھاڑپور نیوز:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share