تلہ گنگ ایکسپریس

  • Home
  • تلہ گنگ ایکسپریس

تلہ گنگ ایکسپریس تلہ گنگ ایکسپریس عوام کی آواز ہے

14/09/2024

لاہور: سوتیلی ماں کے بدترین تشدد سے 8 سالہ بیٹی جاں بحق

13/09/2024

ایم ایس سٹی ہسپتال ڈاکٹر ذیشان اعوان ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر فیصل نعمان اور انتظامیہ سٹی ہسپتال کی جانب سے اہلیان تلہ گنگ کو پیغام :
سٹی ہسپتال میں آنکھوں کے مریضوں کیلئے آئی کیمپ شروع ہو چکا ہے جو 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔ 450 آپریشن بھی کئے جائیں گے جن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایم ایس سٹی ہسپتال ڈاکٹر ذیشان اعوان اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر فیصل نعمان کیمپ کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور انکی جانب سے اہلیان تلہ گنگ کو اس کیمپ سے مستفید ہونے کی دعوت ہے۔مریضوں کو آپریشن کے ذریعے آئی او ایل بھی مفت لگائے جا رہے ہیں۔ کیمپ کےلئے خصوصی تعاون کرنل (ر)تنویر افضل ، اللہ والا فلاحی تنظیم چینجی ، انجمن بہبودی مریضاں تلہ گنگ ، ضلعی انتظامیہ تلہ گنگ اور ضلعی محکمہ پولیس نے کیا۔

سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ سیاسی لاوارث اور لگڑبھگے سستی شہرت حاصل کرنے کیلے اپن...
13/09/2024

سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ سیاسی لاوارث اور لگڑبھگے سستی شہرت حاصل کرنے کیلے اپنی پروپیگنڈا فیکٹریوں کے زریعے افواہیں پھیلا رہے ہیں جن میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے میں اور میرے دوست پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں میرے دوستوں نے جس فسطائیت اور جھوٹے مقدمات کا مقابلہ کیا ہے میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس طرح میرے گھر پر فسطائیت اور توڑ پھوڑ کی گئی اور جس کے کہنے پر کی گئی ہم نہیں بھولے پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے ہم اس کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں کوئی پروپیگنڈا باز ہمیں پی ٹی آئی سے علیحدہ نہیں کر سکتا

12/09/2024

تلہ گنگ کے انفرادی نہیں اجتماعی مسائل کون کون سے ہیں ؟

*ملتان خورد کے نواحی گاؤں میں شادی شدہ خاتون (سپیشل پرسن) سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ**باسط نامی اوباش نوجوان...
12/09/2024

*ملتان خورد کے نواحی گاؤں میں شادی شدہ خاتون (سپیشل پرسن) سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ*

*باسط نامی اوباش نوجوان ہائی ایس ڈرائیور نے مبینہ طور پر شادی شدہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،*

*متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج، تھانہ ٹمن پولیس نے اوباش ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔*

تلہ گنگ (نمائندہ ریڈ نیوز) تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹمن کی حدود میں ملتان خورد کے نواحی گاؤں میں ص ن نامی شادی شدہ خاتون (سپیشل پرسن) سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ خاتون کے مطابق وہ خصوصی افراد کی رجسٹریشن کے لیے تلہ گنگ گئی تھیں جہاں سے واپسی پر ہائی ایس پر سوار ہوئیں جس کا ڈرائیور باسط علی ولد محمد نواز تھا، میرے ساتھ اس گاڑی میں 20 کے لگ بھگ دیگر افراد بھی سوار تھے، جب واپس آئے تو سوار افراد اپنے مطلوبہ اسٹاپ پر اتر گئے جب گاڑی ملتان خور اڈہ پر پہنچی تو میں نے ڈرائیور کو اتارنے کا کہا لیکن اس نے مجھے کہا کہ تم بیٹھی رہو میں تمہیں گھر کے پاس اتار دوں گا۔ ڈرائیور باسط علی چونکہ میرا پڑوسی بھی ہے اور رشتہ دار بھی تو میں نے اس وجہ سے اس کی بات مان لی اور گاڑی سے نہ اتری اس کے بعد اس نے تمام افراد کو مطلوبہ اسٹاپ پر اتار دیا اور میں گاڑی میں اکیلی رہ گئی جب گاڑی پرائمری سکول بمقام ڈھوک کسمال پہنچی تو اس نے گھر کی طرف موڑنے کے بجائے مخالف سمت موڑ لی جس پر میں نے پوچھا کہ آپ اس طرف کیوں جارہے ہیں تو اس نے پستول نکال لیا اور میری طرف تان کر بولا کہ خاموش بیٹھی رہو اگر شور کیا تو گولی مار دوں گا یہ گاڑی وہاں سے واپس ملتان خورد پچنند روڈ پر لے آیا اور گاڑی کا رخ ملتان خورد کی طرف موڑ دیا تقریباً 01 کلو میٹر بعد ویرانے میں روڈ کے سائیڈ پر گاڑی روک دی اور تمام شیشے بند کر کے شیشوں کے آگے پردے کر دیئے پھر بزور پستول مجھ سے میرا موبائل فون چھین کر مجھے یرغمال بنالیا اور ڈرا دھمکا کر خاموش رہنے کا کہا تقریباً آدھا پونا گھنٹہ مجھے گاڑی میں یرغمال بنائے رکھا جب تقریباً مغرب ہو گئی تو اس نے گاڑی کا دروازہ کھولا اور اندر آکر میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی اور زبردستی میری شلوار اتار دی اور دوپٹہ بھی اتار پھینکا جس پر میں نے عزت بچانے کے لیے شور شرابہ کیا بہت چیخی چلائی تو میرے شور اور چلانے کی آواز سن کر موٹر سائیکل سوار 2 افراد رک گئے اور گاڑی کے پاس آکر دروازہ کھولا ان افراد نے اس کی منت سماجت کی اور میری عزت اور جان بچائی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ ٹمن پولیس نے مقدمہ درج کرکے باسط نامی اوباش ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔ افسوسناک واقعے پر علاقے بھر میں شدید تشویش پائی جارہی ہے اہل علاقہ نے ڈی پی او چکوال، ڈی ایس پی تلہ گنگ سے نوٹس لیکر میرٹ پر تفتیش کرکے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا بھرپور مطالبہ کیا ہے۔

انجمن بہبود مریضاں کے وفد کا صدر انجمن ڈاکٹر ارشد ملک کی سربراہی میں کیمرج کالج تلہ گنگ کا دورہ انجمن کے وفد نے کمیرج کا...
11/09/2024

انجمن بہبود مریضاں کے وفد کا صدر انجمن ڈاکٹر ارشد ملک کی سربراہی میں کیمرج کالج تلہ گنگ کا دورہ انجمن کے وفد نے کمیرج کالج کے پوزیشن ہولڈر بچوں کو مبارک باد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کالج پہچنے پر پرنسپل کالج سفیر اعوان توقیر اعوان اور کالج کے بچوں نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیشں کیے ۔صدر انجمن بہبود مریضاں ڈاکٹر ارشد ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد بچوں اور استاتذہ کی حوصلہ افزائی ہے انجمن بہبود مریضاں تمام پوزیشن ہولڈر بچوں اور ان کے استاتذہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہو گا رشوت طلب کرنے کی اے ڈی ایل آر کی عجیب منطق ۔چھٹیوں میں ڈیوٹی جج نے اسٹے آر...
11/09/2024

ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے
انجام گلستاں کیا ہو گا
رشوت طلب کرنے کی اے ڈی ایل آر کی عجیب منطق ۔چھٹیوں میں ڈیوٹی جج نے اسٹے آرڈر کیے جبکہ ستمبر میں متعلقہ جج نے اسٹے خارج کیا میں اس لیے کھیوٹ سے اسٹے ختم نہیں کروں گا کہ جس جج نے اسٹے دیا اسی کا خارج آرڈر لائیں جبکہ فریقین میں معاملات طے پا گئے لیکن اے ڈی ایل آر کا کہنا ہمارے ساتھ معاملات کون ختم کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق نکہ کہوٹ واقع کھیوٹ نمبر 500 کو اسٹے آرڈر فریق اول نے حاصل کیے اور بعد ازاں فریق دوئم سے معاملات طے ہونے پر اسٹے خارج کر دیا گیا ۔فریقین نے میڈیا کے ذریعے وزیر اعلی پنجاب ،کمشنر راولپنڈی ،ڈی سی چکوال ،اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سے اپیل کی ہے کہ ہمارے جائز کام کے لیے بھی صرف رشوت کی خاطر رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں غریب عوام کدھر جائے

11/09/2024

تلہ گنگ کے تین جج تبدیل
محمد بابر جاوید تلہ گنگ سے ماڈل ٹاون
محمد عمران خان لودھی تلہ گنگ سے ماڈل ٹاون
محمد توصیف تلہ گنگ سے شور کوٹ

پی پی 272 مظفرگڑھ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالمنان ساجد گرفتارلیگی ایم پی اے رانا عبد المنان کے خلاف اسس...
09/09/2024

پی پی 272 مظفرگڑھ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالمنان ساجد گرفتار

لیگی ایم پی اے رانا عبد المنان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج تھا

رانا عبدالمنان کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا

18 اور 19 مئی کی درمیانی شب اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عبد المنان اور دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا

موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار ایس ایچ او ٹمن ضمیر حسین کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی۔اے ایس آئی رفاقت نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ...
09/09/2024

موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
ایس ایچ او ٹمن ضمیر حسین کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی۔
اے ایس آئی رفاقت نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کیا جن میں قسمت علی ولد نصیب حیدر سکنہ کوٹ شیرہ اور محمد سہیل ولد غلام مصطفٰی سکنہ ڈھوک منیاں ٹمن سے 13 عدد موٹر سائیکل برآمد کیے گئے جن کی مالیت 15,00000 روپے ہے۔
ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے شاندار کاروائی پر ٹمن پولیس کو بھرپور شاباش۔

پوسٹ کو شئیر کریں ہو سکتا ہے آپ کی ایک شئیرنگ سے بچہ والدین کو مل جائے شکریہ
08/09/2024

پوسٹ کو شئیر کریں ہو سکتا ہے آپ کی ایک شئیرنگ سے بچہ والدین کو مل جائے شکریہ

تحریر۔۔ڈاکٹر ارشد ملکمایوسی کوئی راستہ نہیں ہے کل 6 ستمبر 24 ربیع اول کے با برکت مہینے میں سائبان کا افتتاح ہوا اور آج ب...
08/09/2024

تحریر۔۔ڈاکٹر ارشد ملک

مایوسی کوئی راستہ نہیں ہے
کل 6 ستمبر 24 ربیع اول کے با برکت مہینے میں سائبان کا افتتاح ہوا اور آج بہت سارے دوستوں کی محبت کو دیکھ کر اپنے جذبات کو تحریر میں لانے کی سعی کی ہے ۔ کمی کوتاہی کی پیشگی معذرت ۔
میں کئی دفعہ سوچتا ہوں کہ اتنے نظریاتی ، لسانی اور فروعی ٹکڑوں میں بٹی اس قوم کو اکٹھا کرنا کتنا آسان ہے ۔ ناموس رسالت ( ص ) کی بات ہو ، ہندوستان کی طرف سے چلنے والی ایک گولی ہو ، کوئی ناگہانی ہو یا کوئی بھی اجتماعی خیر کا کام ہو ۔ ہم سب ایسے اکٹھے ہوتے ہیں جیسے کہ کبھی کوئی اختلاف تھا ہی نہیں ۔ لیکن کیا کبھی ہم نے سوچا ہے کہ یہ جتنی خرابیاں ہمارے ارد گرد ہیں کرپشن ، مہنگائی ، vip کلچر ، نااہل اور ظالم حکمران وغیرہ یہ ہماری اجتماعی طاقت اور سوچ ( collective wisdom ) کے آگے کتنی چھوٹی ہیں۔
اس وقت نوجوان نسل میں مایوسی انتہا کو پنہچ رہی ہے ۔ انہیں کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا اور وہ مسائل کا سامنا کرنے کی بجائے فرار کے راستے تلاش کر رہے ہیں ۔ ایسے میں جب ریاست اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی تو میں سمجھتا ہوں کہ ایسے میں صاحب علم و عقل لوگوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان بچوں کو یہ بتائیں کہ اندھیرا کبھی روشنی پر غالب نہیں آ سکتا ۔ برائی کبھی اچھائی سے جیت نہیں سکتی ۔ سوچ کو مثبت رکھنا ہی اکلوتا option دیا ہے اللّٰہ پاک اور اس کے آخری اور سب سے پیارے حبیب (ص ) نے ۔ کیا ہمارے آج کے معاشی حالات مدینہ منورہ ہجرت کرنے والوں سے بھی کمزور ہیں؟ کیا مشکل حالات اور ظلم کے آگے سر جھکانا حسنیت کے خلاف نہیں ہے ؟ کیا 1947 میں جب ہمیں بے سرو ساماں اور زخموں سے چور پاکستان دیا گیا ہمارے اجداد اس وقت مایوس ہوئے ؟
نا امیدی کوئی راستہ نہیں ہے ۔ ہمیں گلاس کے خالی حصے کو نہیں بھرے ہوئے حصے کو دیکھنا ہے ۔ ہمیں صرف اپنے حصے کا کام کرنا ہے۔ اگر آپ کسی پھلدار یا پھولدار درخت کو دیکھتے ہیں تو آپ کی نظر فطری طور پر صرف پھلوں اور پھولوں کو دیکھ رہی ہوتی ہے آپ کا دھیان کانٹوں کی طرف نہیں جاتا ایسی طرح ہمیں ایک دوسرے کی اچھائیوں کو ڈھونڈنا ہوگا ۔
سائبان ، مرکز بحالی معذوران ، بلڈبینک ، مفت دسترخوان ، مفت ایمبولینسز ، مدارس میں لاکھوں بچوں کو مفت رہائش و تعلیم ، اخوت جیسے لاجواب منصوبے ، عیدھی ، انڈس ، الخدمت جیسی تنظیمیں ، شوکت خانم جیسے ہسپتال اور اس طرح کے بیشمار اِدارے اور منصوبے میری قوم اور ملک کا روشن چہرہ ہیں اور ہمیں اپنے بچوں کو یہی چہرہ دکھانا ہے انہیں خیر کے کاموں کے ساتھ جوڑنا ہے اور انہیں وہ لذت محسوس کروانی ہے جو کسی دکھی انسان کی تکلیف بٹّا کر ملتی ہے ۔ مایوسی کوئی راستہ نہیں ہے ۔

پریس ریلیز (تلہ گنگ) یومِ دفاع  6 ستمبر کے حوالے سے مادرِ وطن  کے جاں نثاروں کو بے مثال خراج  عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع...
07/09/2024

پریس ریلیز (تلہ گنگ) یومِ دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے مادرِ وطن کے جاں نثاروں کو بے مثال خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دفاعِ ارضِ پاکستان کے تحت سوشل ویلفیئر کونسل ، ریچ آرگنائزیشن اور ٹیم آئی کے لائیو کی پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت فیز 12 کیلئے تمام طلباء میں پودے تقسیم کیئے گئے۔
تفصیل کے مطابق معروف سماجی تنظیمات ریچ آرگنائزیشن ، سوشل ویلفیئر کونسل اور ٹیم آئی کے لائیو کے باہمی اشتراک اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 تلہ گنگ کے تعاون سے سکول ھذا میں 6 ستمبر (یومِ دفاع) کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر معروف سماجی شخصیت اور پاک فوج کے عظیم سپوت کرنل (ریٹائرڈ) ملک تیمور اعوان ، پرنسپل ملک عارف خان و سٹاف سکول ھذا احمد حسین، غلام یٰسین ، ممتاز حیدر، محمد نصیر، امتیاز حسین سیٹھی، محمد شاہد، ملک محمد سہیل، ثاقب سعید، محمد اسحاق، زاہد حسین، محمد ارشد کے علاوہ سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ کے صدر عاصم رشید ملک، محمد کامران سلیم (جنرل سیکرٹری) ، بلال شیخ (میڈیا سیکرٹری)، ایگزیکٹو ممبران محمد وحید ملک، سید نوید شاہ, اور ملک جواد عباس نے شرکت کی۔
ریچ آرگنائزیشن کے صدر سید نجم الثاقب ہمدانی سمیت ٹیم آئی کے لائیو سے سینئر اینکر پرسن ملک عمران کریم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
شرکاء نے شہداء کی لازوال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور طلباء میں ملک تیمور اعوان نے پودے بھی تقسیم کیئے۔ اس منفرد سر گرمی کو ملک تیمور اعوان نے خوب سراہا اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 تلہ گنگ میں ایک یادگاری پودا بھی لگایا۔
ملک تیمور اعوان، سید نجم الثاقب ہمدانی، ملک عمران کریم، ملک عاصم رشید اور ملک عارف خان کی قیادت میں پودوں کی اہمیت اور شہداء کی یاد میں آگاہی مہم کے سلسلہ میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بچوں نے پودا گود لیا اور اسکو پروان چڑھانے کا عہد کیا۔ مزید برآں پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو احسن انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور افواج پاکستان اور ملک پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیئے اور طلباء نے پودے پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے نبرد آزما ہونے کا اعادہ کیا۔ سینئر اینکر پرسن ملک عمران کریم نے طلباء سے یومِ دفاع کے حوالے سے سوالات و جوابات کا ایک بھرپور سیشن کا انعقاد کیا۔ جس میں بچوں نے یومِ دفاع کے حوالے سے فی البدیع جوابات دیئے۔
تقریب کے آخر میں پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 تلہ گنگ ملک عارف خان نے سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ، ریچ آرگنائزیشن، ٹیم آئی کے لائیو سمیت کرنل (ریٹائرڈ) ملک تیمور اعوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور صدر سوشل ویلفیئر کونسل تلہ گنگ ملک عاصم رشید کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 تلہ گنگ میں پانی کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک تیمور اعوان کی جانب سے فوری طور پر پانی کی موٹر فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

07/09/2024

تلہ گنگ مرکز خالدبن ولید میں عیسائی خاندان نے اسلام قبول کرلیا۔الشیخ فاروق محسن نے کلمہ پڑھایا اہل علاقہ نے مبارکباد دی۔
سربراہ کا پرانا نام Samsun gillتھا نیا نام محمد ندیم رکھا گیا۔
اللہ تعالی ان کو ثابت قدم رکھے آمین

بے سہارا اور لاوارث افراد کے لیےسائبان کی افتتاحی تقریبمیں شرکت کالم نگار حافظ عبدالرحمنمعصومی بدھڑ 🌹  انجمن بہبودئ مریض...
07/09/2024

بے سہارا اور لاوارث افراد کے لیے
سائبان کی افتتاحی تقریب
میں شرکت

کالم نگار حافظ عبدالرحمن
معصومی بدھڑ 🌹

انجمن بہبودئ مریضاں کے زیر اہتمام سائبان کی پروقار اور انتہائ شاندار افتتاحی تقریب میں اپنے عزیز دوست معروف صحافی چوہدری نذر حسین کے ہمراہ شرکت کی سعادت حاصل کی۔ انجمن بہبودئ مریضاں کے قابل فخر اور جذبہ خدمت خلق سے سرشار اراکین نے ڈاکٹر ارشد ملک کی مدبرانہ قیادت اور شیخ عزیز احمد صاحب کی سرپرستی میں تلہ گنگ کی سرزمین پر سائباں کے خوبصورت نام سے لاوارث اور بے سہارا عمررسیدہ افراد کی سکونت اور انکی نگہداشت کا عظیم فریضہ سر انجام دینے کے لیے ایک ایسے نیک اور فلاحی کام کا آغاز کیا ہے کہ جس سے انسانیت کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے جذبہ ایثار وقربانی سے مزین ہماری وہ معاشرتی اقدار اور اعلی روایات جو کہ ہمارے اسلاف کے اعلی کردار کی غماز اور خوبصورت پہچان تھیں آج کے نفسانفسی دور میں ہوس پرستی، خودغرضی، نمود و نمائش، جھوٹی شان وشوکت، مال ودولت کی اندھی حرص، اخلاقی زبوں حالی، ضمیرفروشی ، حقوق وفرائض سے روگردانی، حقائق سے چشم پوشی، ہمدردانہ بےاعتنائ، غفلت، لاپروائی اور حددرجہ ہماری بےحسی کے سبب دم توڑ چکی ہیں ان اعلی اور قابل رشک روایات واقدار میں نئ روح پھونک کر انجمن بہبودئ مریضاں نے ایک بار پھر وہ احسن قدم اٹھایا ہے کہ انسانیت اش اش کر اٹھی ہے ہماری گمشدہ اقدار اور اعلی روایات کی ایک بار پھر یاد تازہ ہوگئ ہے ضلع تلہ گنگ کے ممتاز صحافی اور دانشور چوہدری غلام ربانی نے قابل فخر اس انسانی کردار کی حقیقت کو اپنے مختصر مگر پراثر خطاب میں یوں بے نقاب کیا ۔۔۔۔

درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لیے کم نہ تھے کروبیاں

اس سے قبل مجلس ختم نبوت ضلع تلہ گنگ کے امیر اور نامور عالم دین علامہ عبید الرحمن انور نے اپنے مدلل جامع اور پراثر خطاب میں قرآن وحدیث کی روشنی میں خدمت خلق، جذبہ ایثار وقربانی، خیر خواہانہ اسلامی کردار، انسانی ہمدردی، مخلوق خدا سے والہانہ اور بے لوث محبت سے مزین وآراستہ اپنے شاندار خطاب میں خلفائے راشدین اور اہلبیت اطہار کے سنہری بےمثال اور لازوال کردار پر اس انداز میں روشنی ڈالی کہ آپکی اس صدائے دل نواز سے نہ صرف حاضرین کے دلوں کی بنجر کھیتیاں ہری بھری ہوگئیں بلکہ آپکی پر اخلاص او ردرد بھری پر گفتگو سن کر مردہ روحیں بھی باغ و بہار ہوگئیں آپ نے مسلمان کے ضمیر کو جھنجھوڑ تے ہوئے یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ انسانیت سے محبت اور اسکی خدمت ایک مسلمان کی معراج ہے کیونکہ

یہ پہلا سبق تھا کتاب ہدی کا
کہ ہے ساری مخلوق کنبہ خدا کا

اس موقع پر آپ نے نہایت فراخدلانہ انداز میں اپنے بھر پور تعاون کا بھی اعلان کیا اور انجمن بہبودئ مریضاں کی پوری ٹیم کو انکے قابل فخر کردار پر انتہائ شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

انجمن بہبودئ مریضاں کے جنرل سیکرٹری محترم ندیم اختر صاحب سٹیج کی دنیا کے وہ مہکتے ہوئے پھول ہیں جو اپنی سحر انگیز اور پرمغز گفتگو سے دلوں پر دھاک جماتے ہیں اور پھر لفظوں کی چاشنی سے دل ودماغ کو خوب مہکاتے ہیں آپ نے انجمن کی کارکردگی بارے قومی زبان میں ایسی پراثر اور دل کی گہرائیوں میں اتر جانے والی پراثر گفتگو کی کہ سماعتیں مقناطیس بن کر آپ کے درد بھرے پیغام سے جڑی رہیں یہاں تک کہ آپ کی گفتگو کا سلسلہ ختم ہوا یقین جانیےآپ کی زبان سے ادا ہونے والےحروف پھولوں کاروپ دھارے دل ودماغ کو خوب مہکاتے رہے اور آپ کے دہن سے نکلتے ہوئے خوبصورت الفاظ چمکتے دمکتے موتیوں کی طرح سامعین پر یوں اثر انداز ہوتے رہےکہ من کی دنیا میں ایک انقلاب برپا رہا۔

سائباں کی اس تقریب میں نیک دل اور ایماندار پولیس آفیسر ڈی ایس پی سید نصیر شاہ نے بھی خوب درد دل بیان کیا اور انہوں نے فرمایا میرا ایمان ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے حقوق معاف فرما دے گا مگر جس نے والدین اور اللہ کی مخلوق کو ستایا اخروی عذاب میں مبتلا ہوکر دردناک انجام سے دوچار ہوگا اس اہم اور یادگار موقع پر قافلہ خدمت کے سالار اور روح رواں انجمن بہبودئ مریضاں کے صدر ڈاکٹر ارشد ملک کا مرکزی خطاب طلوع سحر کی نوید تھا عزم و ہمت کے کوہ گراں اور جذبہ خدمت خلق سے سرشار ڈاکٹر ارشد ملک نے اپنے رفقاء کی معیت اور تعاون سے سائباں جیسے عظیم اور انسان دوست منصوبے کا آغاز کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ

آج بھی ہو جو براھیم کا ایمان پیدا
تو آگ کرسکتی ہے انداز گلستاں پیدا

اللہ تبارک وتعالی جب کسی بندے سے پیار ومحبت کرتاہے تو اسے مخلوق خدا کی فلاح وبہبود اور خیر خواہی پر لگا دیتا ہے جب سے ڈاکٹر ارشد ملک نے انجمن کی صدارت کی بھاری اور مشکل ذمہ داری اپنے کندھوں پر لی ہے آپ نے خدمت ووفا کی ایک خوبصورت مثال قائم کی ہے آپکی انسانیت سے لازوال اور بے مثال محبت کا اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہوگا بقول شاعر
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اورکارواں بنتا گیا

آج کی تقریب میں آپکے شعبہ سے وابستہ ڈاکٹر حضرات کی اچھی خاصی تعداد آپ کے دائیں بائیں دیکھ کر جودلی مسرت ہوئ وہ ناقابل بیان ہے نہ صرف ڈاکٹر حضرات بلکہ مخیر حضرات کی بھی ایک معقول تعداد آج کی اس خوبصورت تقریب میں رونق افروز تھی جس میں مزید اضافے کی امید واثق ہے انجمن بہبودئ مریضاں اور ڈاکٹر ارشد ملک نے دکھی انسانیت سے پیار ومحبت کی جو شمع فروزاں کی ہے اس میں انسانیت کے نام ایک خوبصورت پیغام ہے ۔

اب جسکے جی میں آئے وہ پائے روشنی🌠
ہم نے تو دل ❤️ جلا کے سرعام رکھ دیا

انجمن بہبودی مریضاں، کے زیر سرپرستی ، محکمہ سوشل ویلفیئر کی نگرانی اور پولیس تحفظ مرکز کے تعاون سے تلہ گنگ میں منفرد فلا...
07/09/2024

انجمن بہبودی مریضاں، کے زیر سرپرستی ، محکمہ سوشل ویلفیئر کی نگرانی اور پولیس تحفظ مرکز کے تعاون سے تلہ گنگ میں منفرد فلاحی منصوبے کا آغاز ۔۔۔۔۔ ۔۔بے سہارا اور لاوارث عمر رسیدہ افراد کےلیے سائبان پراجیکٹ۔۔۔۔جہاں رہائش ،طعام اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات دستیاب ۔۔شیخ عزیز احمد کی سرپرستی ، ڈاکٹر ارشد اعوان کی قیادت ، ملک ندیم اختر کی نظامت اور ملک غلام عباس، شیخ عبدالمجید ، ملک ارسلان رفیق ، حامد علی اعوان ،ایاز امیر سمیت انجمن بہبودی مریضاں کی فعال ٹیم کی معاونت اور سید نجم الثاقب ہمدانی کی معیت میں شاندار تقریب کا انعقاد ، قداور صحافتی ، سماجی ، علمی اور طبی شخصیات کی بھرپور شرکت ، مہمانان گرامی میں نصیر الدین شاہ ڈی۔ایس ۔پی، عمران رسول جرنلسٹ معروف سماجی شخصیت شیخ شفیق احمد ، ڈاکٹر شاہ روز خان کی خصوصی شرکت ، علامہ عبید الرحمن انور ، علامہ قاسم نقشبندی اور علامہ عاشق حسین نقوی ، ڈاکٹر صابر امیر اور چوہدری غلام ربانی کے پرمغز خطابات ، تلہ گنگ کے پرعزم نوجوانوں پر مشتمل " سائبان ٹیم کی تشکیل اور تفویض کار ، سائبان کے پہلے مہمان محمد اسماعیل کے ہاتھوں ادائیگی رسم افتتاح ، دربدر عمر رسیدہ افراد ۔۔جنھیں لوگ جھونپڑوں میں بھی رکھنے سے عاری ، انھیں جدید ترین سہولیات سے آراستہ محل نما گھر کی مفت سہولت۔۔۔۔اور یہ سب کچھ محض اللہ تبارک وتعالیٰ کے بعد اس کی درد دل رکھنے والی مخلوق کی کے تعاون کی بدولت۔۔۔اے۔بی۔ایم تجھے سلام

06/09/2024
06/09/2024

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم
چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین نادرا لیفٹینٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی

06/09/2024

تلاگنگ کے گاٶں چینجی میں بد بخت انسان تصور نامی شخص نے اپنی بیوی کےساتھ جھگڑا کیا بیچ میں ماں قرآن پاک لے آٸ اور قرآن پاک کے واسطے دینے لگی کہ اس کو چھوڑ دو اس بدبخت نے ماں سے قرآن پاک چھین کر کلہاڑی سے قرآن پاک کے ٹکڑے کردیے اہل محلہ نے اکھٹے ہوکر پکڑ کر کمرے میں بند کرکے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس فوری ایکشن لیتے ہوۓ اس بد بخت کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا

Chakwal Police
05/09/2024

Chakwal Police

معروف سماجی شخصیت و صدر فرنیچر یونین ضلع تلہ گنگ سجاد حیسن کی گورنر پنجاب سردار سیلم حیدر خان سے ان کی خوش دامن اور چوہد...
04/09/2024

معروف سماجی شخصیت و صدر فرنیچر یونین ضلع تلہ گنگ سجاد حیسن کی گورنر پنجاب سردار سیلم حیدر خان سے ان کی خوش دامن اور چوہدری نثار علی خان سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی

معروف سماجی شخصیت و صدر پی ایم اے ضلع تلہ گنگ صدر انجمن بہبود مریضاں تلہ گنگ ڈاکٹر ارشد ملک نے پنڈی بورڈ ٹاپ کرنے پر بچو...
04/09/2024

معروف سماجی شخصیت و صدر پی ایم اے ضلع تلہ گنگ صدر انجمن بہبود مریضاں تلہ گنگ ڈاکٹر ارشد ملک نے پنڈی بورڈ ٹاپ کرنے پر بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ تلہ گنگ کہ بچوں اور بچیوں نے پنجاب کالج نے بورڈ میں 8 اور کمیرج کالج نے بوائز میں پہلی پوزیشن لے کر اور دیگر تعلیمی اداروں نے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اہلیان تلہ گنگ کا سر فخر سے بلند کر دیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کالج کے استاتذہ اور ذمہ داران ملک فلک شیر اعوان ملک شوکت ایڈوکیٹ ملک قاسم کمیرج کالج کے استاتذہ سفیر اعوان توقیر اعوان اور ان تمام بچوں کے والدین خراج تحسین کے مستحق ہیں جن کی محنت اور شفقت سے ان بچوں نے پورے پنڈی ڈویزن میں تلہ گنگ کا نام روشن کیا ڈاکٹر ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل پنڈی بورڈ میں پوزیشن اور ہر شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی نے یہ ثابت کیا ہے کہ اہلیان ضلع تلہ گنگ کسی سے کم نہیں اور ہماری مٹی الحمداللہ بہت زرخیز ہے اور یہ پوزیشنزز نہ صرف بچوں ان کے والدین اور کالجز کے لیے اعزاز ہیں بلکہ ان ہونہار بچوں نے ضلع تلہ گنگ کے ہر فرد کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ہونہار بچوں کو آنے والے تعلیمی سیشن میں کسی بھی رہنمائی کی ضرورت ہو تو انجمن بہبود مریضاں اور پی ایم اے ضلع تلہ گنگ حاضر ہے

منڈی بہاؤالدین گاؤں " کٹھیالہ شیخاں " 😪سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 4 ماہ قبل بیاہ کر لائی گئی دلہن کے گلے میں پھندا ڈال کر...
02/09/2024

منڈی بہاؤالدین گاؤں " کٹھیالہ شیخاں " 😪
سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 4 ماہ قبل بیاہ کر لائی گئی دلہن کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔

گوجرانوالہ کی 19سال مناہل کی شادی 4ماہ قبل کٹھیالہ شیخاں میں ہوٸی تھی۔ ناچاقی کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور گھر والے تشدد کرتے تھے۔
میری بیٹی کو ساس ،نند ودیگر اہل خانہ نے مل کر قتل کیا ہے۔متاثرہ خاتون

*عنوان* *حقائق جان کر جیو* _*تحریر_ 🖋 *ملک مسعود اعوان** اسلام وعلیکم!  تمام نظرین کو آج اس خبر کی حقیقت  بتانا چاہتا ہو...
02/09/2024

*عنوان*
*حقائق جان کر جیو* _*تحریر_ 🖋
*ملک مسعود اعوان**
اسلام وعلیکم!
تمام نظرین کو آج اس خبر کی حقیقت بتانا چاہتا ہوں جو کل سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور اس کا کریڈٹ کچھ مفاد پرست لوگ موجودہ ایم پی اے کو دے رہیں اصل میں مجھے بہت ہی اہم ذرائع سے معلوم ہوا کہ سٹی اسپتال میں ڈائیلاسز یونٹ کو گراونڈ فلور پر منتقل کردیا گیاہے اور ساتھ ہی ایک نیا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیا گیا ہے جس کی صلاحیت 1000لیٹر فی گھنٹہ ہے اور اس پیش رفت سے یونٹ کو توسیع ملے گی اور ایک ہی وقت میں چودہ سے ڈائیلاسز مشینیں چلانے کی صلاحیت ہو گی

*اعزاذ* 🎖🏆
جس سے پنجاب بھر کے تمام تحصیل سطح اسپتال میں سے سٹی اسپتال واحد وہ اسپتال ہوگا جس میں سب سے بڑا ڈائیلاسز یونٹ موجود ہو گا جو ضلع تلہ گنگ کے لیے اعزاذ کی بات ہے

*جدوجہد.!* 🚶🏽🚶🏽
اس اہم مسئلہ کی نشاندہی کرآنے میں جن شخصیت نے اپنا رول پلے کیا ان میں سے چند متحرک شخصیت میں ایم ایس سٹی اسپتال ڈاکٹر ذیشان ملک عاصم رشید،ملک ندیم اختر ملکوال،سید عنصر علی شاہ،ملک عرفان صادق،ملک حامد علی اعوان،ملک اعجاز علی ،ملک جاوید اوردیگر نے اہم کردار ادا کیا

*ڈونر*! 💰
اس کام کو مکمل تکمیل تک پہچانے کا ذمہ سگھر اعوان فیملی جن میں ملک یاسر اٹلی ،ملک عقیل آنر گارڈن گرو سکول سگھر اور حاجی ملک فرید شامل ہے

*لاگت*! 💵
اس تمام کام کو تکمیل تک پہچانے میں تقریبا بائیس لاکھ روپے جوکہ اب تک لگ چکے ہیں جن میں چند مخیر حضرات اور بھی شامل ہے اور ابھی بھی اس پروجیکٹ پر کام جاری ہے جوکہ آئندہ ایک ہفتہ میں مکمل ہونے کی امید ہے

*ڈونر کا نام پہلے نہ بتانے کی وجہ* !🤐
چونکہ یہ خبر سب سے پہلے میں نے شائع کی جس میں ڈونرز کی ہدایت کے مطابق نام اس لیے نہیں بتایا گیا کہ یہ کام صرف اللّٰہ کی رضا اور انسانی ہمدردی کے ناطے کیا جا رہا ہے اس لیے مقصد صرف مریضوں کو فائدہ پہچاناہے
*ڈونر کی سوچ** 🧖🏼
ملک یاسر اٹلی اور ملک عقیل سگھر کے والد متحرم بھی کچھ عرصہ پہلے ڈائیلاسز کرآنے کے لیے راولپنڈی کے چکر لگاتے رہیے ہیں جس کی وجہ سے خواری کے ساتھ گاڑی کا کرایہ ،مریض کی تکلیف میں اضافہ اور دیگر اخراجات کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے ان کو جب اس اہم مسئلہ کی نشاندہی کرآئی گئی تو انہوں نے ڈائیلاسز یونٹ فعال کرنے میں دشواری کو دور کرنے کےلیے اپنی انکم میں سے اٹھارہ لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تاکہ ضلع تلہ گنگ میں موجود اس بیماری میں مبتالہ مریض تکلیف اور لواحقین اضافی اخراجات کے ساتھ دیگر پریشانیوں سے بچ سکیں
*فلاحی کاموں میں کردار* 🤝🏻
اس کے علاوہ سگھر سے تعلق رکھنے والی یہ فیملی الفلاع بلڈ بنک ،غریب گھرانوں کی معاونت، ضرورت کے وقت کیش تعاون ,دیگر فلاحی تنظیموں کے ساتھ تعاون میں اب تک ضلع تلہ گنگ کی محرومیوں اور بہتری کے چالیس لاکھ روپے کی کثیر رقم دے چکی ہے

💐 *خراج تحسین*
اس اہم اور نیک کام کو تکمیل تک پہچانے میں اہلیان ضلع تلہ گنگ ،ٹیم ڈیلی تلہ گنگ نیوز ،ڈسٹرکٹ پریس کلب تلہ گنگ اس فیملی اور ہر اس شخص کو زبردست الفاظ میں خراج تحسن پیش کرتی ہیں جنہوں نے اس نیک کام میں جہدوجہد کرکے اس کو تکمیل تک پُہچایا

*اپیل* 🙏🏻🙏🏻
میری ان تمام سوشل میڈیا ورکر سے گزارش ہے کہ اگر ایک شخص ضلع تلہ گنگ کی محرومیوں کو دور کرتا ہے تو اس کو خراج تحسین پیش کیا جائے نہ کےاپنی ساخت بنانے کے لیے منفی خبر کے ساتھ اس شخص کے جزبات کو ٹھیس پہنچائی جائے
*شکریہ*

02/09/2024

معروف کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت و صدر فرنیچر ایسوسی ایشن ضلع تلہ گنگ ۔۔۔۔سجاد حسین (ماسٹر فرنیچر )
Sajjad Hussain
پر انجمن تاجران تلہ گنگ کی صدارت کے لیے
دوست احباب اور مقامی تاجران کی طرف سے دباو شدت اختیار کر گیا ۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ کے تاجران کا
اپنے حقیقی نمائندہ کے لیے روایتی طرز انتخاب سے اعلان برات

اس سال صدر انجمن تاجران کے لیے
سجاد حسین کو بطور صدر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تجویز کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔


#انجمن

:25

تمام دوست   احباب کو اسّلام و علیکم ۔ سائبان  ( بے آسرا بزرگوں کا گھر ) کو لے کر کل سے کافی  دوست اپنی محبت کا اظہار کر ...
02/09/2024

تمام دوست احباب کو اسّلام و علیکم ۔
سائبان ( بے آسرا بزرگوں کا گھر ) کو لے کر کل سے کافی دوست اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں ۔
میں ایک وضاحت ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ یورپین اولڈ ہوم کی طرز پر بنایا جانے والا ادارہ نہیں ہے بلکہ یہ ان بے اسرا بزرگوں کے لئے ٹھکانا ہے جو ہم سب کی بطور مُعاشرہ ذمہ داری ہیں ۔ اس کا کریڈٹ مجھے دینا زیادتی ہے ۔ میں سوشل میڈیا سے ذاتی طور پر دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں اور شاید یہ پوسٹ کافی عرصے بعد میں کر رہا ہوں ۔ سائبان ہماری انجمن بہبود مریضان کی ساری ٹیم کو ملنے والی اس تحریک کا نتیجہ ہے جو بابا نور حسین مرحوم جو کہ لگ بھگ دو ماہ ہمارے مہمان رہے انکی خدمت اور رحلت سے ملی ۔ جو چیلینج ہم نے اپنے محدود تعداد اور وسائل کے ساتھ لیا ہے آپ احباب اس میں ہمارے ثابت قدم رہنے اور کامیاب ہونے کی دعا کریں ۔ ہمیں اس کو ہر گز کسی کی ذات کی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کرنا ہے ۔ اور نا ہی اس تھوڑے سے نفع کے لیے اپنا اجر ضائع کرنا ہے ۔ انشاء اللّٰہ سائبان کے سارے خدوخال اور SOPs ہم 6 ستمبر بروز جمعہ مبارک آپ سب دوستوں تک خود پہنچائیں گے ۔
خیر اندیش۔ ڈاکٹر ارشد اعوان صدر انجمن بہبود مریضان TLg۔

31/08/2024

پنجاب بیوروکریسی/ تقرروتبادلے / 28 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری، نوٹیفیکیشن

اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ نبیل احمد میمن کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت

فاطمہ ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ تعینات کردیا گیا

توصیف حسن کو اسسٹنٹ کمشنر شرق پور تعینات کردیا گیا

عبدالواسط صدیقی کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور صدر تعینات کردیا گیا

خواجہ محمد عمیر محمود کو اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال لاہور تعینات کردیا گیا

محمد سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر نشتر لاہور تعینات کردیا گیا

محمد عامر کو اسسٹنٹ کمشنر واہگہ لاہور تعینات کردیا گیا

طارق شبیر کو اسسٹنٹ کمشنر راوی لاہور تعینات کردیا گیا

حمیرا شاہ کو اسسٹنٹ کمشنر فتح جھنگ تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت

ماہم مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال ازمان چودھری کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت

رانا اورنگزیب کو اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر میلسی طارق محمود کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت

خلیل احمد کو اسسٹنٹ کمشنر میلسی تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر ظفروال فاروق اعظم کو اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر تعینات کردیا گیا

شبانہ نزیر کو اسسٹنٹ کمشنر ظفروال تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر میانوالی حیدر عباس کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت

میاں مراد حسین کو اسسٹنٹ کمشنر میانوالی تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیاض احمد کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت

میاں عثمان امین کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال ارسلان بشیر کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ڈاکٹر عائشہ خان کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال تعینات کردیا گیا

غزالہ کنول کو اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد اقراء مبین کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ سٹی تعینات کردیا گیا

فاروق احمد قریشی کو اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد تعینات کردیا گیا

تابش محمود بٹ کو اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ تعینات کردیا گیا

31/08/2024

سگھر سنی شعیہ ممکنہ ہونے والے فساد کو اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ محمد ثاقب ترازی نے اہلسنت والوں کو بلا کر اتفاق رائے سے ختم کروا دیا اور اہلسنت والجماعت کو پابند کیا کہ 29,30 صفر کو ہونے والی مجلس میں جو بھی انتظامیہ و عدالت فیصلہ کرے گی اسے مانا پڑے گا اور کسی قسم کی شرارت نہ کی جائے اور قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اس موقع پر ایس ڈی پی او سید نصیر الدین شاہ ،چوکی ان انچارج میال نعمان ذوالفقار اور ایس ایچ او ٹمن ملک ضمیر حسین موجود تھے ۔اہلسنت والجماعت نے انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ قانون کی مکمل پاسداری کریں گے اور کسی قسم کی غیر ذمہ دارانہ حرکت نہیں کی جائے گی

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تلہ گنگ ایکسپریس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to تلہ گنگ ایکسپریس:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share