Khatm-e-Nabuwat Shangla

  • Home
  • Khatm-e-Nabuwat Shangla

Khatm-e-Nabuwat Shangla ختم نبوت کے خاطر ہم جان نچھاورکردیں گے
گر وقت نے ہم نے ?

08/01/2024

ختم نبوت کی ایک دلیل قرآن کریم کے سورۃ بقرہ سے ملاحظہ ہو
بزبان
شیخ القرآن والحدیث استاذ محترم حضرت مولانا عنایت اللہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ
آپ بھی سماعت کیجئے ان شاءاللہ فائدہ ہوگا ۔
پیج فالو ضرور کرے

23/02/2023

*حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ کا درد دل*

تحریک ختم نبوت 1974ء زوروں پر تھی۔پاکستان کا ہر مسلمان کسی نہ کسی طور پر اس مقدس تحریک میں شریک تھا اور کاروان تحریک کے قاٸد حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ تھے۔اس وقت کا ایک واقعہ مولانا محمد یوسف صاحب لدھیانوی رحمہ اللہ نے یوں بیان فرمایا:
”ان دنوں حضرت رحمہ اللہ پر سوز و گداز کی جو کیفیت طاری رہتی تھی،وہ الفاظ کے جامۂ تنگ میں نہیں سما سکتی۔تحریک کے دنوں میں جو آخری سفر حضرت رحمہ اللہ نے کراچی سے ملتان،لاہور،راولپنڈی اور پشاور تک کا کیا،اس کی یاد کبھی نہ بھولے گی۔کراچی سے روانہ ہوۓ تو حضرت پر بےحد رقت طاری تھی اور جناب مفتی ولی حسن کو فرمارہے تھے:مفتی صاحب!دعا کیجیے حق تعالٰی کامیاب فرماٸیں،میں کفن ساتھ لے کر جارہا ہوں،مسٸلہ حل ہوگیا تو الحَمْدُ ِلله ورنہ شاید بنوری زندہ واپس نہ آۓ گا۔“ حق تعالٰی نے آپ کے سوز درد کی لاج رکھ لی اور قادیانی ناسور کو جسد ملت سے کاٹ کر جدا کردیا گیا۔

{ تربیتی نصاب،صفحہ 44 از حضرت مولانا منیر احمد علوی صاحب مدظلہ العالی }

23/02/2023

*میں ڈاکو ضرور ہوں پر* *بےغیرت نہیں*
مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی رحمۃ الله علیہ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے اور فرماتے ہیں:
"مجھے وہاڑی کے ایک گاؤں سے بڑا محبت بھرا خط لکھا گیا کہ مولانا صاحب ہمارے گاؤں میں آج تک سیرة النبى صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بیان نہیں ہوا۔
ہمارا بہت دل کرتا ہے، آپ ہمیں وقت عنایت فرما دیں ہم تیاری کر لیں گے۔
میں نے محبت بھرے جزبات دیکھ کر خط لکھ دیا کہ فلاں تاریخ کو میں حاضر ہو جاؤں گا۔
دیے گئے وقت پر میں فقیر ٹرین پر سے اتر کر تانگہ پر بیٹھ کر گاؤں پہنچ گیا تو آگے میزبانوں نے مجھے ھدیہ پیش کرکے کہا..
مولانا صاحب آپ جا سکتے ہیں،
ہم بیان نہیں کروانا چاہتے۔
وجہ پوچھی تو بتایا کہ ہمارے گاؤں میں %90 قادیانی ہیں وہ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں کہ
نہ تو تمہاری عزتیں نہ مال
نہ گھربار محفوظ رہیں گے۔
اگر سیرة النبى صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بیان کروایا تو۔
مولانا صاحب ہم کمزور ہیں
غریب ہیں تعداد میں بھی کم ہیں۔۔
اس لیے ہم نہیں کرسکتے۔
میں نے لفافہ واپس کر دیا اور کہا بات تمہاری ہوتی یا میری ہوتی تو واپس چلا جاتا۔
بات مدینے والے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی آگئی ہے۔
اب بیان ہوگا اور ضرور ہوگا۔
وہ کہنے لگے کہ حضرت
آپ تو چلے جائیں گے مسئلہ تو ہمارے لیے ہوگا۔
میں نے کہا،
اس گاؤں کے آس پاس کوئی ڈنڈے والا یعنی بااثر یا غنڈہ ہے؟
انہوں نے بتایا کہ گاؤں سے کچھ دُور نُورا ڈاکو رہتا ہے ۔
پُورا علاقہ اس سے ڈرتا ہے۔
میں نے کہا چلو مجھے لے چلو نُورے کے پاس۔ جب ہم نورے کے ڈیرے پر پہنچے تو دیکھ کر نورا بولا اج خیر اے!
مولوی کیویں آگئے نیں؟
میں نے کہا کہ بات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی آگئی ہے تم کچھ کرو گے؟
میری بات سن کر نورا بجلی کی طرح کھڑا ہوا اور بولا،
*"میں ڈاکو ضرور آں پر بےغيرت نئی آں۔"*
وہ ہمیں لے کرچل نکلا
مسجد میں 3 گھنٹے بیان کیا میں نے۔
اور نورا ڈٹ کر کھڑا رہا۔
آخر میں نورے نے یہ کہا
کہ اگر کسی نے مسلمانوں کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو نورے سے بچ نہیں سکے گا۔
میں واپس آگیا
کچھ ماہ بعد میرے گھر پر ایک آدمی آیا سر پر عمامہ
چہرے پرداڑھی زبان پر درود پاک کا ورد ۔۔۔!
میں نے پوچھا،
"کون ہو..؟ "
وہ رو کر بولا،
"مولانا …
میں نورا ڈاکو آں۔
جب اس دن میں واپس گھر کو لوٹا جا کر سو گیا.
آنکھ لگی ہی تھی کہ پیارے مصطفٰی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے خواب میں تشریف لائے۔
میرا ماتھا چوما اور فرمایا،
*"آج تو نے میری عزت پر پہرہ دیا ہے، میں اور میرا اللہ تم سے خوش ہوگئے ہیں"*
"اللہ نے تیرے پچھلے سب گناہ معاف فرما دیئے ہیں."

مولانا صاحب اس کے بعد میری آنکھ کھلی تو سب کچھ بدل چکا تھا اب تو ہر وقت آنکھوں سے آنسو ہی خشک نہیں ہوتے مولانا صاحب میں آپ کاشکریہ ادا کرنے آیا ہوں آپ کی وجہ سے تو میری زندگی ہی بدل گئی میری آخرت سنور گئی ہے۔۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواب میں زیارت اور قیامت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرما! آمین!! ثمہ آمین!!!
👆🏻بہت ہی عمدہ تحریر خود بھی پڑھ لیجئے اور دوسروں کو شئیر بھی کیجئے ۔

01/11/2022

‏علماء و طلباء سے محبت ترکوں کی گھٹی میں شامل ہے
ایک ترک شہری اپنی دکان کے آگے کھڑا تھا۔ دیکھا کہ حفظ قرآن کے بچے آرہے ہیں۔ پھر اس نے کیا کیا؟ دیکھئے اس ویڈیو میں ❤️
بشکریہ ضیاء چترالی

مولانا اللہ وسایا صاحب کی تحفظ ختم نبوت کے لئے قربانیاں کوئی ڈھکی چھپی نھیںنیز اللہ تعالیٰ نےان میں تواضع و انکساری کی ص...
12/10/2022

مولانا اللہ وسایا صاحب کی تحفظ ختم نبوت کے لئے قربانیاں کوئی ڈھکی چھپی نھیں
نیز اللہ تعالیٰ نےان میں تواضع و انکساری کی صفت رکھی ھے
اگر تحفظ ختم نبوت کے لئے کسی گدی نشین کے سامنے فرش پر بیٹھ گئے تو اس میں کونسی برائی ھے ؟
لیکن کچھ لوگوں نے اس بات پر ان پر ایسی تنقید شروع کردی کہ گویا آسمان سر پہ اٹھالیا
اور اس فرش پر بیٹھنے سے ان کے ساری زندگی کے اعمال ضائع قرار دیئے
اگر یہ موصوف خانقاہ گولڑہ شریف کے گدی نشین ھیں
تو پیر مھر علی شاہ آف گولڑہ شریف کی بھی تحفظ ختم نبوت کے لئے بھت قربانیاں ھیں

09/10/2022

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو ہوئے آپ کے اُن پہ سب کُچھ فِدا ! جو نہیں آپ کا وہ ہمارا نہیں

جیسے صِدیق کو باپ بیٹے سے بھی ! بِن محمد تعلق گوارہ نہیں

یہ جو اعمال ہیں اِن پہ تکیہ نہیں ! جیب میں سکے جتنے ہیں کھوٹے ہیں سب !!
آپ ہوں گے وہاں ہے یہ کافی ہمیں ! ہم گناہگار ہیں بے سہارا نہیں

آپ نے پتھروں کو نگینہ کیا ! عام سے شہر کو پھر مدینہ کیا
آپ اُترے زمیں آسماں بن گئی آپ سے جو جُڑا پھر وہ ہارا نہیں

اتنی صدیوں تلک آ گئی روشنی ! تا قیامت ضیا آپ کی جائے گی
کہکشائیں ہیں کیا ! گردِ نعلین ہیں ! آپ کی ضو کا کوئی کِنارا نہیں

کالی کملی نہیں آسماں ہے کوئی اُس پہ رب٘ نے چُنے اپنے سب لاڈلے !!
آپ کے ساتھیوں کے مقابل دِکھے ایسا اِک بھی فلک پہ سِتارہ نہیں

چاند پر داغ ہیں اور ہیں سورج کئی ! پھول باسی ہوا ، رنگ سب عارضی !
نعت کہنے کو اِک بھی جہاں میں کہیں ! ہاں نہیں ! ایک بھی اِستعارہ نہیں

کتنے آئے گئے ! آئیں گے جائیں گے ! فلسفی منطقی ! رہبر و رہنما
عقل کی عشق کی سلطنت پہ مگر ! بِن محمد کسی کا اِجارہ نہیں

ایک اُنگلی نہیں جو اُٹھے آپ پر ایسا پاکیزہ دامن کسی کا نہیں !
رب٘ نے ایسا کسی کو نکھارا نہیں ! رب٘ کو اتنا تو کوئی بھی پیارا نہیں

آپ کی گفتگو جتنی محفوظ ہے اُس کے ہر لفظ میں ہیں خزانے چُھپے !
آپ جیسا سوا آپ کے کون ہے !! رب٘ نے پھر کوئی اُم٘ی اُتارا نہیں

نوعِ انساں کے ہر دُکھ کی ٹھہری دوا سیرتِ مصطفیٰ !! دِینِ ختم الرُسل !!
آپ سب کے نبی آپ سب کے شفیع !! یہ اُجالا ہمارا تمھارا نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عابی مکھنوی

29/09/2022

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

27/09/2022

دا محراب او ممبر کار دے دا مولا سیاست دلتہ پکار دے دا مولا اے غمازہ تاتی ولی دومرہ سوازی راروان ھم اقتدار دے مولا وااااہ ❤️✌️

جے یو آئی قیادت کو منصوبہ بندی سے نشانہ بنا کر امن وامان کی صورتحال خراب کی جارہی ہے ۔مولانا راحت حسین حملے میں زخمی ہون...
09/09/2022

جے یو آئی قیادت کو منصوبہ بندی سے نشانہ بنا کر امن وامان کی صورتحال خراب کی جارہی ہے ۔مولانا راحت حسین
حملے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد دی جائے ۔مولانا راحت حسین
اللہ تعالی محرومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے

چہل احادیث  سلسلہ شروع کیا ہے احباب آگے شئیر کرتے جائے (2) حدیث
07/09/2022

چہل احادیث سلسلہ شروع کیا ہے احباب آگے شئیر کرتے جائے
(2) حدیث

چہل احادیث  سلسلہ شروع کیا ہے احباب آگے شئیر کرتے جائے (1) حدیث
07/09/2022

چہل احادیث سلسلہ شروع کیا ہے احباب آگے شئیر کرتے جائے
(1) حدیث

اردن کا ایک عبرتناک واقعہ اردن میں گزشتہ دنوں ایک عجیب واقعہ رونما ہوا۔ نہایت ہی عجیب!!! ابوانس ایک نیک تاجر تھا۔ اس کا ...
12/08/2022

اردن کا ایک عبرتناک واقعہ

اردن میں گزشتہ دنوں ایک عجیب واقعہ رونما ہوا۔ نہایت ہی عجیب!!! ابوانس ایک نیک تاجر تھا۔ اس کا چھوٹا بھائی یونیورسٹی میں پڑھتا تھا۔ جس کے جملہ اخراجات ابوانس پورے کرتا۔ کچھ عرصہ بعد ابوانس کا نوجوانی میں ہی انتقال ہوگیا۔ لواحقین میں نوجوان بیوہ اور ایک بیٹا انس رہ گیا۔ کچھ دن بعد ابوانس کا چھوٹا بھائی بھی اس کے گھر منتقل ہوا اور یہ آسرا دیا کہ مرحوم بھائی کی تجارت سنبھالنے کے ساتھ یتیم اور بیوہ کی کفالت بھی میں کروں گا۔ کچھ وقت تو معاملہ ٹھیک چلتا رہا۔ بعد میں اس کی نیت میں فتور آگیا۔ اس نے چھپکے سے ساری جائیداد اپنے نام کرائی اور راتوں رات سب کچھ فروخت کرکے امریکا بھاگ گیا۔ پیچھے یتیم اور اس کی ماں سڑک پہ آگئے۔ اس بدبخت نے امریکا جا کر گاڑیوں کا کاروبار سیٹ کردیا اور ایک گوری لڑکی سے شادی بھی کرلی۔ اس کا بزنس چمک اٹھا اور یہ ارب پتی بن گیا۔ 15 برس بعد اسے خیال آیا کہ اب وطن واپس جانا چاہئے۔ یہ سوچ کر وہ اردن آگیا اور پھر یہیں بزنس کرنے کا ارادہ بنا۔ اس نے "ام اذینة" کے علاقے میں ایک بڑی جگہ خریدی اور اس پہ شاندار بلڈنگ بھی تعمیر کردی۔ پھر یہاں بھی گاڑیوں کا بزنس شروع کردیا اور کچھ عرصے میں ہی اردن بھر میں اس کا ڈنکا بجنے لگا۔ ادھر انس اور اس کی ماں انتہائی کسمپرسی سے رات دن گزارتے رہے۔ ایک خیراتی ادارے کے تعاون سے انس نے تعلیم حاصل کی اور اب وہ شادی کرکے نوکری بھی کرنے لگ چکا تھا۔ غربت کے باوجود وہ اپنی ماں کا بہت خیال رکھتا۔ مگر بدبخت چچا کو کبھی اس کا خیال ہی نہیں آیا۔ لیکن انس اور اس کی ماں کو سب معلوم تھا کہ وہ حرام خور واپس آچکا ہے۔ ایک دن ماں نے بیٹے سے کہا کہ ہمت کرو، جاؤ اپنے چچا کے پاس اور اس سے اپنے باپ کے مال کا کچھ حصہ مانگو۔ ماں کے کہنے پہ انس چچا کے شو روم میں پہنچ گیا۔ مگر چچا نے کھٹور دلی کا مظاہرہ کرکے اسے بھگا دیا اور کہا کہ آئندہ ادھر کا رخ بھی کیا تو گرفتار کرادوں گا۔ وہ بوجھل قدموں کے ساتھ ماں کے واپس آیا اور ماجرا سارا سنایا۔ بیوہ سوائے بددعا کے کیا کرسکتی تھی۔ اس حرام خور بزنس مین نے اب اردن میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہ ایک جنت نما محل تعمیر کر چکا تھا اور اب اس نے بیوی بچوں کو اپنے پاس اردن بلالیا۔ ادھر وہ لوگ امریکا سے روانہ ہوئے اور ادھر یہ بدبخت انہیں لینے کیلئے اپنی نئی ماڈل کی پرتعیش گاڑی لے کر ایئرپورٹ روانہ ہوا۔ جب وہ ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو یہ سب اس نئی گاڑی میں سوار ہوکر اپنے محل کی طرف چل پڑے۔ یہ سارا منظر دیکھ کر فرشتہ اجل ہنس رہا تھا۔ جیسے ہی ان کی گاڑی مین سڑک پہ پہنچی تو ایک تیز رفتار ٹرالر نے اسے روند ڈالا اور انس کا حرام خور چچا اپنی امریکن بیوی اور دونوں بچوں کے ساتھ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ پیچھے اس کا سوائے انس کے کوئی نہیں تھا۔ یہی اکلوتا وارث۔ اب اس کا محل، شو روم اور بزنس بیٹھے بٹھائے انس کی جھولی میں گر گیا۔ کیسا عجیب معاملہ ہے رب کریم کا۔ اس نے یتیم کے مال کو کئی گنا بڑھا کر اسے لوٹا دیا۔ وہ مظلوم کی دعا ضرور سنتا ہے اگرچہ اس کے ظاہر ہونے میں 15 برس بھی لگ جائیں۔ دوسرا یہ کہ وہ ظالم کو ڈھیل ضرور دیتا ہے۔ لیکن جب پکڑتا ہے تو سامان عبرت بنا کر چھوڑتا ہے۔ تیسرا یہ کہ حرام کا انجام کبھی اچھا نہیں ہوتا۔ اس لیے میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مال حرام سے پلنے والے جسم کا زیادہ حقدار دوزخ ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو حرام سے بچائے اور حلال ہی پہ اکتفا کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
(عربی سے ترجمہ: ضیاء چترالی)

09/08/2022

موضوع : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سہ مطالبہ کئی دہ امت مسلمہ نہ ؟
مفکر ختم نبوت ؛ مفتی محمد شھاب الدین پوپلزئی صاحب
امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت خیبرپختونخواہ 💕

"صلاح الدین ایوبی سیریز" میں دمشق کے تاریخی شہر کو دکھایا جائے گا، اور اس تاریخی شہر کی تیاری نہایت ہی خوبصورتی سے کی جا...
01/08/2022

"صلاح الدین ایوبی سیریز" میں دمشق کے تاریخی شہر کو دکھایا جائے گا، اور اس تاریخی شہر کی تیاری نہایت ہی خوبصورتی سے کی جا رہی ہے۔ 💥
جیسا کہ آپ تصاویر میں بھی دیکھ سکتے ہیں، دمشق کی جامعہ مسجد کو نہایت خوبصورتی سے بنایا جا رہا ہے۔ اور سیٹ سے ملنے والی معلومات کہ مطابق، یہ مسجد سیریز ختم ہونے کے بعد عام پبلک کے لیے کھول دی جائے گی، اور عام مساجد کی طرح استعمال کی جائے گی، ان شاء اللّٰہ ❤️

۔

(تمام حضرات سے گزارش ہے کہ صلاح الدین ایوبی پر مبنی پاک_تُرک سیریز کو بھرپور سپورٹ کریں، تاکہ ہمارے ملک پاکستان میں بھی تاریخی اسلامی ڈرامے بنانے کا ٹرینڈ چلے اور ہمارے بچے ٹی وی اور میڈیا پر گھٹیا ڈرامہ دیکھنے کی بجائے اپنی عظیم تاریخ دیکھیں اور اچھی پرورش پائیں۔)

30/07/2022

طالب علم ولی تروتازہ ئی

29/07/2022

مولانا فضل الرحمان صاحب اور مولانا گل نصیب خان صاحب آمنے سامنے

ہوائی جہاز کے ان لمبے لمبے سفروں کو میں تصنیف و تالیف کے ایسے کاموں میں استعمال کرتا تھا جو سفر میں انجام دیئے جاسکتے تھ...
28/07/2022

ہوائی جہاز کے ان لمبے لمبے سفروں کو میں تصنیف و تالیف کے ایسے کاموں میں استعمال کرتا تھا جو سفر میں انجام دیئے جاسکتے تھے ۔اس طرح ہوائی سفروں میں میرا معمول یہ رہتا تھا کہ جہاز کی پرواز کے بعد میرا زیادہ تر وقت کمپیوٹر پر کام میں گذرتا تھا ۔ سفروں کی کثرت کی وجہ سے پی آئی اے، طیران الخلیج اور امارات ائیر لائنز کے عملے کے بہت سے افراد مجھے پہچان بھی گئے تھے ۔
ایک مرتبہ میں لندن جانے کے لئے پی آئی اے کے جہاز میں سوار ہوا ، ابھی جہاز نے اڑان نہیں بھری تھی ، اور میں اپنی سیٹ پر تھا ، تو جہاز کا ایک اسٹیورڈ ایک ائیر ہوسٹس کو ساتھ لے کر آیا ، اور اس سے کہنے لگا کہ تم کافی دن سے چاہتی ہو کہ تقی صاحب سے کچھ سوالات کرو ۔ ابھی یہ سیٹ پر خالی بیٹھے ہیں ، ان سے بات کرلو ، ورنہ جہاز کے اڑتے ہی ان کا کمپیوڑ کھل جائے گا ، اور لندن کے قریب پہنچنے تک بند نہیں ہوگا ، پھر ان سے کوئی تفصیلی بات کرنے کی فرصت نہیں ملے گی ۔ اس طرح ان سفروں میں سب سے پہلے میں نے معارف القرآن کی آٹھ جلدوں کے انگریزی ترجمے پر گہری نظر ثانی کا کام مکمل کیا ۔ یہ صرف سرسری نظر ثانی نہیں تھی ، بلکہ اس کے پیراگراف کے پیراگراف مجھے از سرِ نو لکھنے پڑتے تھے ۔ اس کام سے فراغت کے بعد میں نے قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ خود کرنے اور اس پرمختصر تفسیری حواشی لکھنے کا کام شروع کیا ۔ اس کے لئے مجھے انگریزی کے مُروّجہ تقریبا بارہ ترجموں کو سامنے رکھنا پڑتا تھا ، لیکن چونکہ سفر میں ان سب کو کتابی شکل میں ساتھ رکھنا مشکل تھا ، اس لئے میں ان تراجم کے زیرِ تالیف حصے کو کاغذ کی چند شیٹوں پر ٹائپ کرا کر وہ کاغذ اپنے سامنے رکھتا تھا ، اور کمپیوٹر میں تمام اہم تفاسیر پہلے سے موجود تھیں ۔ پھر بھی کچھ کام مجھے کراچی پہنچ کر بھی کرنا پڑتا تھا ۔ اس طرح تقریبا تین سال میں یہ کام بفضلہ تعالی مکمل ہوگیا ، اور The Meaninngs of The Noble Quran کے نام سے شائع ہوا ۔ اور اس لحاظ سے بفضلہ تعالی بہت مقبول ہوا کہ اس کی زبان آسان ، جدید محاورات کے مطابق اور سادہ ہے ۔ یہ روایتی علماء کے کسی خوشہ چین طالب علم کی طرف سے قرآن کریم کا پہلا انگریزی ترجمہ ہے ، اور اب لندن سے بھی اعلی معیار کے ساتھ شائع ہو گیا ہے ، اور انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہے ۔
اس سلسلے میں ایک اور واقعہ یاد آ گیا ۔ آسٹریلیا کے ایک سفر میں جب میں سڈنی کے ائیر پورٹ پر اترا اور کسٹم آفیسر کے سامنے پہنچا ، جو بظاہر آسٹریلوی غیر مسلم تھا تو اس نے میرا سوٹ کیس کھلوایا ، اور اس میں سے کچھ کھانے کی چیز میں اور میرے پان ، چھالیہ وغیرہ کا سامان نکال کر الگ رکھ لیا جس کا مطلب یہ تھا کہ یہ چیزیں اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ مجھے آسٹریلیا میں دس بارہ دن رکنا تھا ، اور میری پان خوری کی عادت کے لئے یہ ایک بڑا حادثہ ہوتا کہ یہ پورا عرصہ میں پان کے بغیر گذاروں ۔ اس لئے مجھے خاصی تشویش لاحق تھی ۔ اتفاق سے سوٹ کیس میں میرے انگریزی ترجمہ قرآن کا ایک نسخہ بھی تھا جو میں نے اپنے کسی دوست کو دینے کے لئے رکھا تھا ۔ کسٹم آفیسر کی نظر اس پر پڑی تو اس نے پوچھا یہ کون سی کتاب ہے ؟ میں نے بتایا کہ یہ قرآن کریم کا ترجمہ ہے ، اس نے پوچھا کہ یہ کس نے لکھا ہے ۔ میں نے جواب دیا کہ یہ میرا ہی لکھا ہوا ہے ۔ اب وہ کبھی مجھے اور کبھی کتاب کو دیکھنے لگا ۔ پھر اسے اٹھا کر تھوڑا بہت پڑھا ۔ پھر اس نے پوچھا کہ " آپ نے یہ کتنے دن میں لکھا ہے ؟ میں نے جواب دیا کہ " تقریبا تین سال میں اس نے ایک بار پھر حیرت کا اظہار کیا ، اور پھر کتاب اٹھا کر اپنے برابر ایک اور کسٹم آفیسر کے پاس لے گیا ، اور اس سے کہا کہ دیکھو ، یہ قرآن پاک کا ترجمہ ہے اور اس کا لکھنے والا یہاں میرے پاس کھڑا ہے ، اس سے آ کر ملو ۔ وہ بھی آ کر ملا ، اور اس نے بھی بڑی عزت و تکریم کا معاملہ کیا ۔ پھر اس نے سوٹ کیس سے جو چیزیں ضبط کرنے کے لئے نکال کر رکھی ہیں ، وہ ایک ایک کر کے دوبارہ سوٹ کیس میں قاعدے سے رکھیں ، اور سوٹ کیس بند کر کے مجھ سے معذرت کی اور کہا کہ میں خود آپ کو باہر آپ کے میز بانوں تک چھوڑ کر آؤں گا ۔ میں نے منع بھی کیا لیکن وہ نہ مانا اور کہا کہ آپ کو راستہ تلاش کرنے میں دقت نہ ہو ، اس لئے میں آپ کے ساتھ چلوں گا ۔ یہ کہہ کر وہ پورے اعزاز کے ساتھ مجھے باہر تک لایا اور میرے میزبانوں کے حوالے کیا ۔
انگریزی ترجمے کے بعد میں نے " آسان ترجمہ قرآن " کے نام سے اردو ترجمہ لکھنا شروع کیا ، تو اس کا بھی بہت بڑا حصہ سفروں کے درمیان لکھا گیا ، اور اس میں بھی دوسرے تراجم میں نے اسی طرح ساتھ رکھے جس طرح انگریزی ترجمے ساتھ رکھے تھے ۔ خلاصہ یہ کہ تقریبا دس بارہ سال کے سفر اس طرح گذرے کہ ان میں اللہ تعالی نے قرآن کریم کی کوئی نہ کوئی خدمت انجام دینے کی توفیق عطا فرمائی ۔اس کے بعد جوسفر ہوۓ مجھے اس لحاظ سے پھیکے معلوم ہوتے رہے کہ ان میں قرآن کریم کی کوئی خدمت میرے ساتھ نہیں تھی ، البتہ پھر بھی کوئی نہ کوئی مضمون وغیرہ کا کام تقریبا ہمیشہ ساتھ رہتا تھا ۔(مفتی محمد تقی عثمانی صاحب ،ماہنامہ البلاغ ۔ ذو الحجہ ٣٤٤١؁ھ ۔ یادیں قسط ٥٦)

05/07/2022
29/06/2022

جو شخص 9 ذوالحجہ کا روزہ رکھے گا
اگلے سال 9 ذوالحجہ تک وہ بندہ نہیں مرے گا
اگر مر گیا تو پھر بتانا مجھے
جو شخص اس آیت کو روزانہ صبح کے ٹائم پڑھے گا اس دن وہ بندا نہیں مرے گا
سنیے
استاد محترم حضرت مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل صاحب سے♥️♥️♥️جو شخص 9 ذوالحجہ کا روزہ رکھے گا
اگلے سال 9 ذوالحجہ تک وہ بندہ نہیں مرے گا
اگر مر گیا تو پھر بتانا مجھے
جو شخص اس آیت کو روزانہ صبح کے ٹائم پڑھے گا اس دن وہ بندا نہیں مرے گا
سنیے
استاد محترم حضرت مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل صاحب سے♥️♥️♥️

الحمد للہ
29/06/2022

الحمد للہ

22/06/2022

کرو میں تذکرہ شام او سحر ختم نبوت کا
رہیگا تا ابد روشن کمر ختم نبوت کا

21/06/2022

شیخ ادریس صاحب❤

15/06/2022

تلاوت قرآن پاک سماعت فرمائیں

14/06/2022

تن پہ کھا کھا کے ظالم کے کوڑے

11/06/2022
11/06/2022

میرے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم) جی میرے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) جی

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان"کے قیام کا مقصد تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لئے بالخصوص اور تحفظ ناموس اہل بیت رضی اللہ عنہم،...
11/06/2022

تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان"کے قیام کا مقصد تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لئے بالخصوص اور تحفظ ناموس اہل بیت رضی اللہ عنہم،تحفظ ناموس صحابہ رضی اللہ عنہم اور تحفظ شعائر اسلام کے لئے بالعموم عملی میدان میں سرگرم یا عملی جدوجہد کے خواہشمند خوش نصیب افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے آئیں!مسلکی،سیاسی،لسانی اور دیگر تفریقات سے بالاتر ہوکر تحفظ ناموس رسالت ﷺ،تحفظ ناموس اہل بیت رضی اللہ عنہم،تحفظ ناموس صحابہ رضی اللہ عنہم اور تحفظ شعائر اسلام کے لئے جمع ہوکر عملی جدوجہد کریں
منقول

WhatsApp Group Invite

قطری فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا میچ شروع ہونے سے قبل لی گئی تصویر ❤️فداک دمی و نفسی یا رسول اللہ ﷺ
09/06/2022

قطری فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا میچ شروع ہونے سے قبل لی گئی تصویر ❤️
فداک دمی و نفسی یا رسول اللہ ﷺ

اے زندگی تیرا حق ادا ہو جائےگر تو نام محمد ﷺ پر فدا ہو جائے
09/06/2022

اے زندگی تیرا حق ادا ہو جائے
گر تو نام محمد ﷺ پر فدا ہو جائے

09/06/2022

Address


Telephone

+923439873688

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khatm-e-Nabuwat Shangla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share