Himalaya Media Network

  • Home
  • Himalaya Media Network

Himalaya media network(HMN) is an online Gilgit base media organization that provide content about Education, Politics, culture,and entertainment of Gilgit Baltistan and all over the world.

13/08/2023

بلا عنوان 🥲🥲

09/08/2023

پنیالہ
شہید محمد ابرہیم شیخ کے والد محترم گلنواز شیخ اپنے بیٹے کی آخری دیدار کراتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
اللہ عزوجل درجات بلند فرماۓ .آمین


pti

09/08/2023

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا

اجلاس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا مکمل جائزہ لیا گیا، آئی ایس پی آر
28/12/2022

اجلاس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا مکمل جائزہ لیا گیا، آئی ایس پی آر

25/09/2022

یادگار چوک۔گلگت میں موٹر سائیکل کا خطرناک حادثہ دو افراد شدید زخمی زخمیوں کو سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ذرائع
Courtesy:GMN

04/09/2022

صفا صفا کے بعد مزاق مزاق زیادہ ہوگیا 😂😍

🎥 Sony Gilgit Baltistan

بالائی چترال کی وادی یارخون کے گاؤں بریپ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
28/08/2022

بالائی چترال کی وادی یارخون کے گاؤں بریپ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

27/08/2022

غذر تحصیل اشکومن میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی

27/08/2022
نگر:موسمی حالات کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کیلئے نگر کے رضاکاروں کی جانب سے راکاپوشی ویو پوائنٹ نگر کے مقام پر مفت قیام اور ...
26/08/2022

نگر:
موسمی حالات کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کیلئے نگر کے رضاکاروں کی جانب سے راکاپوشی ویو پوائنٹ نگر کے مقام پر مفت قیام اور کھانے کا بندوبست کیا گیا۔

Courtesy :North media

گلگت بلتستان، قدرتی آفات اور تقاضہ! 💔(تحریر: حاجت حسین آرش) ملک کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کے تقریبا" تمام اضلاع ...
26/08/2022

گلگت بلتستان، قدرتی آفات اور تقاضہ! 💔
(تحریر: حاجت حسین آرش)

ملک کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کے تقریبا" تمام اضلاع بھی ایک قیامت خیز مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ مشکل کی اس گھڑی میں یہاں کے سیاسی اور انتظامی اداروں کے اعلی سربراہان اگلے صفوں میں موجود رہتے اور اس گھمبیر صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوئی ھ حکمت عملی ترتیب دیں لیکن باوجود پیش گوئی کے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ اس مہینے کے آخر تک رہے گا یہ صاحبان اسلام آباد میں تشریف فرما ہیں۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے اس خطے کی مختلف آبادیاں آفتوں کی نذر ہوتی جارہی ہیں اور لوگ بے سرو سامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بے بسی ایسی کہ جیتے جاگتے انسان اپنے پیاروں کے سامنے خونی موجوں میں بہے جارہے ہیں۔ یہ سانحات کوئی اچانک شروع نہیں ہوئے یا ان ذمہ داروں کے اسلام آباد جانے کے بعد یہ سلسلہ شروع ہوا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ اس سلسلے کو شروع ہوئے کم سے کم ایک مہینے سے زائد کا عرصہ ہوا ہے۔ اس دوران کونسے ٹھوس اقدامات اُٹھائے گئے؟ کوئی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہو؟ کہیں پہ اس حولے کوئی پریس کانفرینس کر کے عوام کو آگاہی دی گئی ہو؟ صوبائی سطح پر کوئی کنٹرول روم قائم کرکے ریسکو کے لیے مدد طلب کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہو؟ یا متاثرین کی احوال پرسی کے لیے باضابطہ اقدامات اُٹھائے گئے ہوں۔ اس کا جواب یقینا" نفی میں ہو۔ حکمران طبقے کی اس لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا یہاں کے بے بس عوام کا حق بنتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام آخر کہاں جائیں کوئی راستہ دکھایا جائے؟ کس دروازے کو کھٹکھٹائے؟
یہاں ایک نکتہ یہ بھی اہم ہے کہ اس قسم کے قدرتی آفات اور نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بنائے جانے والے ادارے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی کیا زمہ داری بنتی ہے؟ اس مد میں اسے لازمی طور پر ایک خطیر رقم ملتی ہوگی۔ آج جب وقت آگیا ہے تو اس ادارے کا وجود کہاں ہے؟ کیا صرف ایک میٹینگ کے رکھنے سے یا چند سو فوڈ پیکجز دینے سے اس کا حق ادا ہوجاتا ہے یا ان بڑے پیمانے کے نقصانات کے منیجمنٹ کی ذمہ داری بھی ان کے سر ہے۔ بہرحال وزیراعلی، ان کی کیبنیٹ، اپوزیشن اسی طرح چیف سکریٹری اور دیگر سکریٹیرز جب تک سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرینگے اتنے بڑے سانحے سے نمٹنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ ایسے حالات کو کنٹرول میں لانے کے لیے ہرممکن اقدام کرنا ہم سب کی بالخصوص اربابِ اقتدار کی محض ایک قانونی تقاضا ہی نہیں اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔

26/08/2022

گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں سیلاب آنے سے لوگوں کے گھروں اور فصلوں کی کھیت تباہ حکمران نظروں سے غائب ہے اللّٰہ پاک رحم و کرم کرے آمین
Team The Karakoram Tourism Club
ARY News ARY Stories BOL Samaa TV PTV News Geo News Urdu Imran Khan BBC BBC URDU قناة الجزيرة مباشر - Aljazeera Mubasher Channel Aljazeera International Documentary Film Festival مهرجان الجزيرة للأفلام 92 News HD Plus Zee News Mian Shehbaz Sharif GNN Dunya News 24 News HD JDC Foundation Pakistan Alkhidmat Foundation Pakistan

Courtesy:The Karakorum tourism club

26/08/2022

فرانس سے انگلش سیکھنے کیلئے ایک بندہ اقبال حراموشی کے پاس پہنچ گیا ۔😯😯

کل دوبیر کوہستان میں پانچ بھائی سیلابی ریلے کے بیچوں بیچ پورے چار گھنٹے زندگی اور موت کے درمیان جھولتے رہے، سوشل میڈیا پ...
26/08/2022

کل دوبیر کوہستان میں پانچ بھائی سیلابی ریلے کے بیچوں بیچ پورے چار گھنٹے زندگی اور موت کے درمیان جھولتے رہے، سوشل میڈیا پر بھرپور دہائیوں کے باوجود صوبائی حکومت ایک ہیلی کاپٹر پشاور سے نہ بھیج سکی جسے آنے اور جانے میں فقط ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ہی لگتا۔ یوں بیچ منجھدار ایک ہی خاندان کے چار جوان دیکھتے ہی دیکھتے سیلابی موجوں کے نذر ہوگئے اور ایک آدھ مرے کو سیلاب خود ہی کنارے چھوڑ گیا ۔۔۔
زندگی کی امید اور موت کے وہم کا یہ درمیانی عرصہ گو کہ ہمارے لئے ایک مختصر دورانیہ تھا، لیکن ان بے یار و مددگار بھائیوں کےلئے یہ وقت کس قدر طویل اور کٹھن رہا ہوگا ۔۔۔؟ کنارے کھڑے تماش بین ان کے ورثاء کےلئے یہ کیسی قیامت کی گھڑیاں رہی ہونگی۔۔۔؟ اور اب اس پسماندہ گھرانے میں سوگ کا کیا سماں ہوگا ۔۔۔؟

ہمیں ان چاروں جوانوں کی اس اندوہناک موت پر نہیں، ہمیں مل بیٹھ کر ریاست اور نظامِ حکومت، حکمران اور ان میں منقسم رعایا کی بے حسی اور ناکامی پر بین کرنا چاہیئے۔ مل کر سر پیٹنا چاہیئے، اور دردناک ایسے انجام کی اپنی اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیئے ۔۔۔ !

محمد گل

26/08/2022

کوہستان دوبیر میں چار جوان سیلاب میں بہنے سے پہلے کے مناظر

Courtesy:GMN

25/08/2022

اپر کوہستان میں زیادخد نالے میں سیلاب سے KKH کے کٹاؤ کی خوفناک ویڈیو۔ سیلاب نے پانچ کاریں، موٹرسائیکلیں، سڑک کنارے ہوٹل اور دیگر انفراسٹرکچر بہا دیا ہے۔

08/08/2022

Arshad Nadeem creates a new Commonwealth Games and Personal Record!!

According to the Audit data shared by the senior Journalist Arshad Sharif, it has been revealed that approximately Rs 1....
07/08/2022

According to the Audit data shared by the senior Journalist Arshad Sharif, it has been revealed that approximately Rs 1.13 Billions are spent on the production of songs, movies and dramas by the ISPR

ARY's Journalist also demanded a probe against this spending by the ISPR on the public money.

گلگت بلتستان کے ٹیسٹ سینٹر میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ دینے والے طلباء و طالبات کے ساتھ PMC کی طرف سے شدید نا انصافی۔ ملک کے د...
07/08/2022

گلگت بلتستان کے ٹیسٹ سینٹر میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ دینے والے طلباء و طالبات کے ساتھ PMC کی طرف سے شدید نا انصافی۔
ملک کے دیگر شہروں میں امتحان دینے والوں کے لیے 7 ستمبر سے 31 ستمبر کے درمیان اپنی پسند کی تاریخ انتخاب کرنے کا موقع، جبکہ گلگت والے صرف 7 اور 8 ستمبر کو ہی ٹیسٹ دے سکتے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وقت پر اس بات کا نوٹس لے کر PMC سے مطالبہ کریں کہ کم از کم اس ٹیسٹ کا انعقاد 20 ستمبر کے بعد کریں تا کہ تمام امیدواروں کو تیاری کے لیے برابر وقت ملے اور غریب امیدوار ذہنی اذیت سے بچ سکے۔

آغا راحت الحسینی کا اہم پیغام۔۔۔مجھ پر حملے کا بہانہ بناکر اپنے سنی بھائیوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچائی جائے ایک عام سنی مز...
30/07/2022

آغا راحت الحسینی کا اہم پیغام۔۔۔
مجھ پر حملے کا بہانہ بناکر اپنے سنی بھائیوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچائی جائے ایک عام سنی مزدور، کاروباری یا نوکر شخص کا اس مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ہے
آغا راحت حسین الحسینی

30/07/2022

ڈپٹی کمشنر گلگت اسامہ مجید گلگت حالات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

courtesy:W TV

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Himalaya Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Himalaya Media Network:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share