Tasdeeq News تصدیق نیوز

  • Home
  • Tasdeeq News تصدیق نیوز

Tasdeeq News تصدیق نیوز Latest News update from Pakistan and all over the region

09/03/2021
کمار بھیل ہندو ہے اور یہ ہندو آج میرا ہیرو ہے.کمار بھیل موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اسے ایک وین میں آگ لگی نظر آئی، اس ن...
29/11/2020

کمار بھیل ہندو ہے اور یہ ہندو آج میرا ہیرو ہے.
کمار بھیل موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اسے ایک وین میں آگ لگی نظر آئی، اس نے فوراً موٹرسائیکل روکی اور گاڑی کی طرف لپکا دروازہ کھولا پتھر سے گاڑی کے شیشے توڑ کر مسافروں کو نکالا.

یہ وین مٹھی سے تھرپارکر جا رہی تھی جس میں اٹھارہ افراد سوار تھے، ان گاڑیوں کے شیشے مکمل طور پر بند ہوتے ہیں کھل نہیں سکتے. کمار بھیل اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جلتی ہوئی وین پر کود پڑا اور اٹھارہ انسانی جانیں بچا لیں. کچھ لوگ تھوڑے بہت جل کر زخمی بھی ہوئے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ بڑے نقصان سے بچا لیا. گاڑی میں تین خواتین ڈاکٹر بھی سوار تھیں، یہ سب مسلمان تھے لیکن جان بچانے سے پہلے کوئی دین دھرم مذہب نہیں پوچھتا. ہیروز کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہیرو بس ہیرو ہوتا ہے.

آئیے کمار بھیل کا شکریہ ادا کریں، آئیے اسے خراج تحسین پیش کریں. کاپی پیسٹ کریں یا شئیر کریں. کمار کے لیے ایک بٹن تو ہم دبا سکتے ہیں.
قمر نقیب خان

25/11/2020

اناڑی ڈرائیور ٹریکٹر کو دریا میں ڈال دیا

03/02/2020

Pakistani Army cornel Sheraz Answering to Indian Extremist Major Gaurav arya

https://youtu.be/Z7f_rf3FCJQ
08/01/2020

https://youtu.be/Z7f_rf3FCJQ

Iran has been attacked on American after Their General martyred janaza , exclusive Footage shows ballistic missiles in fire , Tension between both countries ...

امریکہ نے پاکستان سے باقاعدہ مدد مانگی ہے، وفاقی وزیر برائے ہوا بازیوفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ...
05/01/2020

امریکہ نے پاکستان سے باقاعدہ مدد مانگی ہے، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پہ امریکی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں امریکہ نے پاکستان سے باقاعدہ مدد مانگ لی ہے۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز ہوئے رابطے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہا کہ ایران سے بات کریں۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا خطے میں ہمیشہ مثبت کر دار رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز آرمی چیف کو فون کیا، اس دوران جنرل باجوہ نے مائیک پومپیو کو یہی کہا ہو گا کہ تھوڑا ٹھنڈے ہو جائیں لیکن کسی کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے بات نہیں کی ہو گی۔ پاکستان کا اس خطے میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے، دونوں ہمارے برادر اسلامی ملک ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کوئی بل جب اسمبلی میں لایا جاتا ہے کہ ہر ممبر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی تجاویز دے سکتا ہے۔ تمام اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھی اپوزیشن کے ارکان موجود ہوتے ہیں۔ یہ بات طے ہو چکی ہے اس پر لمبی بات نہیں کی جائے گی، زیادہ تر باتیں پہلے پی ہو چکی ہے۔

بریکنگ نیوزایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے جنرل اسماعیل قاآنی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کا سربراہ مق...
03/01/2020

بریکنگ نیوز
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی نے جنرل اسماعیل قاآنی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ جنرل اسماعیل امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے نائب تھے

پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر شان...
02/01/2020

پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر شاندار باؤلنگ سے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

حارث نے بگ بیش میں اپنے پہلے ہی میچ میں 20رنز عوض دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دوسرے میچ میں حارث نے 27رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں۔

آج اپنے تیسرے میچ میں 24رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کے سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ  پاک...
02/01/2020

ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان خصوصی تعلقات اور اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری صاحب کا اٹک پولیس کیلیے انقلابی قدم اٹک پولیس کے ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران کو مختلف...
30/12/2019

ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری صاحب کا اٹک پولیس کیلیے انقلابی قدم

اٹک پولیس کے ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران کو مختلف مقدمات کے پارسل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی لاہور لے جانے کے لیے سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنا پڑتے تھے جس کی وجہ سے مالی اور سفری پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزادندیم بخاری نے اس صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اٹک پولیس کے افسران کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے PFSAلاہور جانے کے لیے سرکاری گاڑی مہیا کیے جانے کا انتظام کیا ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر 04:00بجے صبح پولیس لائن اٹک سے PFSAلاہور کے لیے روانہ ہو گی ۔
جن تفتیشی افسران نے پارسل PFSAلاہور میں جمع کرانے ہوں وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

30/12/2019

سردی میں شدت کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب غریبوں کے لئے قائم پناہ گاہ کا معائنہ کرنے خود پہنچے اور انتظامات کا،جائزہ لیا ۔

ہم اور ہماری تہذیب، #جوگاڑ کسی صورت بھی قوموں کی نجات کا باعث نہیں بنتے بلکہ  #جوگاڑ بازی قوموں کو ذلت و پستی کا عادی او...
30/12/2019

ہم اور ہماری تہذیب،

#جوگاڑ کسی صورت بھی قوموں کی نجات کا باعث نہیں بنتے بلکہ #جوگاڑ بازی قوموں کو ذلت و پستی کا عادی اور موجودہ حالت کے ساتھ سمجھوتا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

۔

29/12/2019

Russian military face big lose ,top fifth Generation fighter jet su 57 crashed in Russia,

29/12/2019

16 ماہ میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی بہتری کے لیے کیا اقدامات اُٹھائے گئے؟جانیں صوبائی وزیر سکول تعلیم مُراد راس کی زبانی:

https://youtu.be/-1-Sk5pXprM
28/12/2019

https://youtu.be/-1-Sk5pXprM

Indian army trying to ready for attack on Pakistani Kashmir, big war will be start between both countries ,

 2 سے 10 جنوری کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان۔۔۔پہلے 2 سے 4 جنوری کے دوران  #بلوچستان  #خیبرپختونخوا  ...
28/12/2019


2 سے 10 جنوری کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان۔۔۔
پہلے 2 سے 4 جنوری کے دوران #بلوچستان #خیبرپختونخوا #کشمیر میں کہیں کہیں #بارش اور #برفباری جبکہ 5 اور 6 جنوری کے دوران #پاکستان بھر میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان 7 جنوری سے 10 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا ایک #طاقتور سلسلہ آنے کی امید۔۔۔۔۔۔۔
حتمی پوسٹ 31 دسمبر کو انشاءاللہ۔۔۔
اگلے 3 روز کے دوران #دھند کا سلسلہ جاری رہےگا۔۔۔

صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں ہونے والے بم دھماکے میں 90 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
28/12/2019

صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں ہونے والے بم دھماکے میں 90 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ملائشیاء میں قید مزید 300 سے زائد پاکستانیوں کی رہائی 31 دسمبر کو PIA کی خصوصی فلائٹ سے پاکستان آئیں گے.
28/12/2019

ملائشیاء میں قید مزید 300 سے زائد پاکستانیوں کی رہائی 31 دسمبر کو PIA کی خصوصی فلائٹ سے پاکستان آئیں گے.

پاکستان جدید ترین ہتھیار سے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے پرخچے اڑانے کیلئے تیار پاکستان جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے پرخ...
28/12/2019

پاکستان جدید ترین ہتھیار سے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے پرخچے اڑانے کیلئے تیار

پاکستان جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے پرخچے اڑانے کیلئے تیار، پاک فوج جلد چین سے جدید ترین توپ حاصل کر لے گی، اس توپ کی مدد سے 50 کلومیٹر کے فاصلے تک دشمن کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
بھارت کے بڑھتے ہوئے جنگی جنون کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان نے بھی اپنی دفاعی صلاحیت میں مطلوبہ اضافہ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان نے چین سے دنیا کی جدید ترین توپیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان جدید ایس ایچ 15 توپوں کی خریداری کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ جلد پاکستان کو 300 ایس ایچ 15 توپیں موصول ہو جائیں گی۔
ایس ایچ 15 توپ اس قدر جدید اور بہترین ہے کہ یہ 50 کلومیٹر کے فاصلے پر بھی اپنے ٹارگٹ کو بہترین نشانے کے ساتھ تباہ و برباد کر کے رکھ دیتی ہے۔ پاکستان ان توپوں کے علاوہ بھی چین سے دیگر دفاعی ساز و سامان کی خریداری کرے گا۔ اس ساز و سامان میں میزائل دفاعی نظام اور جدید جنگی آبدوزیں بھی شامل ہیں۔

ایران کا پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ کی خواہش کا اظہارایران نے پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون ک...
28/12/2019

ایران کا پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ کی خواہش کا اظہار
ایران نے پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ایران کی طبی تعلیم کیلئے صحت کے نائب وزیر نے اسلام آباد میں سماجی بہبود کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور ایران کو صحت کے شعبے میں اپنی استعداد کار کا جائزہ لینا چاہئے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا چاہئے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ بہترین دوستانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے ایرانی وفد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور غربت کے خاتمے کی وزارت کے کام کے طریق کار سے بھی آگاہ کیا۔

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں میزائلز فائرنگ کا کامیاب  کراچی پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اورمکران کوسٹ پرمیزائلز فائرکرنے...
27/12/2019

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں میزائلز فائرنگ کا کامیاب

کراچی پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اورمکران کوسٹ پرمیزائلز فائرکرنے کے کامیاب مظاہرے کیے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے اور فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پرمیزائل فائر کیا گیا۔

مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کئے گئے اور مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلز کی فائرنگز کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عوام کے ٹیکس پر ہر ماہ قومی خزانے سے مستفید ہونے والے 'غرباء' کی تفصیلات
26/12/2019

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عوام کے ٹیکس پر ہر ماہ قومی خزانے سے مستفید ہونے والے 'غرباء' کی تفصیلات

25/12/2019

پرویز مشرف کیس کے فیصلے بعد عمران خان پریشانی کا شکار

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے پابندی لگا دی ہئے  ایکشن کی درس...
24/12/2019

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے پابندی لگا دی ہئے ایکشن کی درستگی تک حفیظ انگلینڈ کے کسی بھی ایونٹ میں بولنگ نہیں کرسکیں گے۔ بولنگ ایکشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ محمد حفیظ کے باز کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہے۔ حفیظ کا بولنگ ایکشن رواں سال ہونے والی ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔

حکومت پرویز مشرف کی سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے پر گومگو کا شکارپاکستان تحریک انصاف کی حکومت سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی ...
24/12/2019

حکومت پرویز مشرف کی سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے پر گومگو کا شکار
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سنگین غداری کیس میں ملنے والی سزائے موت کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے معاملے میں گومگو کا شکار ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نہ صرف پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ نہیں کر پا رہی بلکہ وہ خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے بھی دلچسپی نہیں رکھتی تاہم حکومتی عہدیدار اس سے قبل اپنے میڈیا بیانات میں حکومت کی جانب سے صدارتی ریفرنس اور اپیل دائر کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر قانونی اور سیاسی وجوہات کی بنا پر خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی سخت مخالفت کی جا رہی ہے،ذرائع نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ سیاسی لحاظ سے ایسا کرنا پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کیلئے سبکی کا باعث ہو گا جو ماضی میں پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس چلانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

تحریک انصاف کے ایک حصہ کا کہنا ہے کہ قانونی لحاظ سے حکومت کیسے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتی ہے جبکہ وہ خود اس کیس میں شکایت کنندہ ہے،دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر غداری کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تیاری کر رہے ہیں جو رواں ہفتے دائر کر دی جائے گی۔

بعض حکومتی عہدیدار چاہتے ہیں کہ یہ کیس معروف وکیل مخدوم علی خان کو دیا جائے،یہ بھی معلوم ہو ا ہے کہ تحریک انصاف کا ایک حصہ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے متعلقہ اس ہائی پروفائل کیس میں کارکردگی نہ دکھانے پر وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل انور منصور خان کے خلاف بھی متحرک ہے۔

https://youtu.be/yndIKl-XDsI
23/12/2019

https://youtu.be/yndIKl-XDsI

Indian army attack on Pakistani area neelam valley source Indian media , but the reality is now open from tasdeeq news

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tasdeeq News تصدیق نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share