VOP Urdu

VOP Urdu Aslamu Alekum You can get here all kind of Top Ranked News on daily basis
Paid Promotion is also av

پاکستانی تھیٹر کے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی طویل علالت کے بعد آج لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔چند روز قبل ہی وزیرِاعلیٰ پن...
19/11/2022

پاکستانی تھیٹر کے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی طویل علالت کے بعد آج لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
چند روز قبل ہی وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اداکار طارق ٹیڈی کا مفت علاج کرانے کا اعلان کیا تھا۔
وہ کافی عرصے سے سانس اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
طارق ٹیڈی کے بھائی نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ طبیعت بگڑنے کے باعث کامیڈین طارق ٹیڈی کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔
پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کے مطابق جگر میں کی وجہ سے طارق ٹیڈی علیل تھے۔
ہسپتال کا کہنا ہے کہ ان کے 70 فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

سب سے بڑا کھلاڑی کون؟ بابر اعظم، ویرات کوہلی، جو روٹ یا اسٹیو اسمتھ ؟ اس دلچسپ سوال پر آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپت...
17/11/2022

سب سے بڑا کھلاڑی کون؟ بابر اعظم، ویرات کوہلی، جو روٹ یا اسٹیو اسمتھ ؟ اس دلچسپ سوال پر آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں بابر اعظم کا کوئی جوڑ نہیں۔
اسٹریلوی کپتان نے کہا کہ کبھی کبھی آپ کچھ بھی کر لیں بابر اعظم کو آؤٹ کرنا مشکل ہوجاتا ہے، ان کے پاس آپ کے تمام حربوں کا توڑ ہوتا ہے۔
آسٹریلیا کے کھلاڑی مارنس لبوشین نے کہا کہ بابر اعظم کرکٹ کے تمام فارمیٹس کا بڑا کھلاڑی ہے۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتے آئے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی تو خوشی منائی جا رہی ہے مگر سوشل میڈی...
09/11/2022

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی تو خوشی منائی جا رہی ہے مگر سوشل میڈیا پر آج سب سے زیادہ چرچا اگر کسی کا ہے تو وہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی کی شاندار پرفارمنس کا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں اب تک بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ بلے بازی کچھ خاص نہیں رہی ہے تاہم یہ وہ جوڑی ہے جو ماضی میں پاکستان کو کئی میچ جتوا بھی چکی ہے۔

چنانچہ آج پاکستانی کرکٹ کے شائقین یہی دعا کر رہے تھے کہ کاش یہ پارٹنرشپ گذشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ کی یاد تازہ کر دے جب بابر اعظم اور محمد رضوان نے 152 رنز بنا کر انڈیا کو ہرا دیا تھا۔

یہ تو نہ ہو سکا کیونکہ بابر اعظم 53 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تاہم اس کے بعد میچ پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے 44 گیندوں پر 48 رنز ہی درکار تھے۔
یہ میچ آخری اوور تک گیا جہاں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی اور محمد رضوان اپنی 57 رنز کی اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز، کمنٹیٹرز اور پاکستانی شائقین نے آج پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ کارکردگی کی کھل کر تعریف کی جس نے نیوزی لینڈ کو ان کی اننگز میں صرف 152 رنز پر محدود کر دیا تھا۔

معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ اگر آپ پاکستان سے کہتے کہ وہ ایسی واپسی کا سکرپٹ لکھیں، تو وہ شاید خود بھی یہ نہ لکھ پاتے۔

اس موقع پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ایک ٹویٹ بھی موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے۔

ہوا کچھ یوں کے پاکستان کی فتح کی چند ہی منٹوں بعد عمران خان کی جانب سے پاکستان کو فتح کی مبارکباد دینے کی غرض سے ایک ٹویٹ کی گئی تاہم اس ٹویٹ کا متن کچھ یوں تھا: ’بابر اعوان اور ان کی ٹیم کو عظیم فتح پر مبارکباد۔‘

تاہم کچھ ہی دیر بعد اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا اور بعدازاں بابر اعوان کے بجائے بابر اعظم لکھ کر اس ٹویٹ کو دوبارہ پوسٹ کیا گیا۔
میر کاشی نامی صارف نے لکھا کہ منفی باتیں، تنقید، گالیاں، نفرت، حوصلہ شکنی اور فارم کی کمی۔ یہ وہ باتیں ہیں جو بابر اعظم کے لیے اجنبی ہیں، آج بادشاہ نے اپنے آپ کو ثابت کر دیا ہے۔انڈیا کے سپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے لکھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے اس دن کارکردگی دکھا دی ہے جس دن اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔

09/11/2022

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بابراعظم “کچھ خاص” کرسکتے ہیں۔

سڈنی میں بڑے مقابلے سے قبل قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیدر لینڈز نے جب جنوبی افریقہ کو ناقابلِ یقین انداز میں شکست دی تو یہ ہمارے لیے ایک اہم لمحہ تھا، یہ ایونٹ پاکستان کیلئے رولر کوسٹر کی طرح رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم کیویز خلاف بہترین کھیل پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم کے پیس اٹیک میں بہتری آئی ہے البتہ بیٹنگ میں کچھ مشکلات درپیش ہیں، انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں بابراعظم “کچھ خاص” کرسکتے ہیں، وہ 5 میچز میں محض 39 رنز بناسکے ہیں، اس میں کوئی سوال نہیں ہے کہ بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ نیوزی لینڈ طویل عرصے سے وائٹ بال کرکٹ میں ایک طاقت رہا ہے لیکن عالمی ٹائٹلز جیتنے کے حصول میں ناکامی رہی ہے، ہم کیویز کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
قبل ازیں سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آرام کو ترجیع دینے کے بجائے اکیلے ہی پریکٹس سیشن کیا، اس دوران بیٹر نے گھنٹوں پریکٹس کی جبکہ میتھیو ہیڈن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا جس کے لیے کرکٹ شائقین بھرپورجوش میں ہیں...
09/11/2022

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا جس کے لیے کرکٹ شائقین بھرپورجوش میں ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جہاں بارش کے میچ میں انٹری دینے کے کوئی خاص امکانات نہیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی میں کل بارش کے 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں، عام طور پر مطلع صاف رہے گا تاہم جزوی طور پر ابر آلود بھی ہوسکتا ہے۔

سڈنی میں کل درجہ حرارت دن کے اوقات میں 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جب کہ 15 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہےکہ اس گراؤنڈ کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کے لیے بہترین رہی ہے اس لیے دونوں جانب سے کل تابڑ توڑ رنز اسکور کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 170 سے 180 تک کا ٹارگٹ دے سکتی ہے۔

اس کے علاوہ نئی بال سے بال کرانے والے بالرز کے لیے پچ مددگار ثابت ہوگی۔

دعائیں، قدرت اور کرکٹ کے انوکھے فینز: ’میں پیشگوئی کرتی ہوں پاکستان یہ ورلڈ کپ جیتے گا‘پرتھ کے آپٹس کرکٹ سٹیڈیم سے نکلتے...
07/11/2022

دعائیں، قدرت اور کرکٹ کے انوکھے فینز: ’میں پیشگوئی کرتی ہوں پاکستان یہ ورلڈ کپ جیتے گا‘
پرتھ کے آپٹس کرکٹ سٹیڈیم سے نکلتے ہوئے گیٹ پر موجود ایک آسٹریلوی نژاد گارڈ نے ہماری جانب دیکھ کر کہا ’آپ لوگوں کو یہ میچ نہیں ہارنا چاہیے تھا۔‘

وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی ایک رن سے شکست کے بارے میں بات کر رہے تھے اور ان کے تاثرات سے ایسے محسوس ہو رہا تھا کہ انھیں بھی اکثر پاکستانی مداحوں اور صحافیوں کے طرح یہ یقین ہو چلا تھا کہ پاکستان اب سیمی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے گا۔

صورتحال تھی بھی کچھ ایسی ہی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کا بہترین آغاز کیا تھا اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز بھی ان کے لیے گھر جیسی تھیں۔ ایسے میں جنوبی افریقہ اور انڈیا دونوں ہی اس گروپ سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

لیکن جب ہم سٹیڈیم سے باہر نکل کر پاکستانی مداحوں سے بات کرنے لگے تو پہلے کیمرے پر تو انھوں نے برہمی کا اظہار کیا، لیکن جب کیمرا بند ہوا تو ان میں سے ایک نے کہا ’ٹیم تو اپنی ہے سر، ظاہر ہے بوائز کو سپورٹ تو کریں گے۔‘
دو روز بعد جب نیدرلینڈز کے میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن آپٹس سٹیڈیم سے واکا شفٹ کر دیا گیا تو انڈیا کی پریکٹس دیکھنے کے لیے بھی یہاں دو پاکستانی دوست موجود تھے۔

سمیع اور شاز، یہاں پڑھائی کے علاوہ نوکری بھی کرتے ہیں اور اگلے روز دونوں میچ اس امید پر دیکھنا چاہتے تھے کہ انڈیا کی جنوبی افریقہ پر جیت پاکستان کی راہیں ہموار کر دے گی۔

تاہم ایسا نہ ہو پایا اور پرتھ کی پچ پر انڈین بلے باز جنوبی افریقی اٹیک کا مقابلہ نہ کر پائے۔ میچ کے بعد کہیں ڈھکے چھپے الفاظ میں پاکستانی مداحوں کو انڈیا سے شکوہ تھا کہ وہ یہ میچ کیوں ہارے اور کچھ نے تو یہ الزام بھی لگایا کہ انڈیا نے ایسا جان بوجھ کر کیا ہے۔

اس کے بعد اصولاً امید ختم ہو جانی چاہیے تھی کیونکہ جب تک پاکستانی ٹیم سڈنی پہنچی تو صورتحال معجزوں، بارش کی دعاؤں اور’قدرت‘ پر منحصر تھی۔

تاہم یہی چیز شاید پاکستانی ٹیم اور اس کے فینز کو دوسری ٹیموں سے مختلف بناتی ہے۔ پاکستانی مداح آخری وقت تک امید نہیں چھوڑتے اور ٹورنامنٹس میں کسی نہ کسی طریقے سے پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی کی سکیمز بناتے رہتے ہیں۔

سڈنی میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔ پاکستان کے جنوبی افریقہ کے میچ سے ایک روز قبل ایک ایسے ہی پاکستانیوں کے اکثریتی علاقے آبرن میں جانا ہوا تو ایک شیشہ کیفے کے باہر لوگوں کا ہجوم موجود تھا۔
وہاں جا کر معلوم ہوا کہ یہ تمام لوگ انڈیا اور بنگلہ دیش کا میچ انتہائی انہماک سے دیکھ رہے تھے کیونکہ اگر بنگلہ دیش یہ میچ جیت جاتا تو پاکستان کی سیمی فائنل کی راہ ہموار ہو جاتی۔ یہ منظر دیکھ کر خاصی حیرت ہوئی اور ان انوکھے فینز پر رشک بھی آیا۔

بنگلہ دیش بھی یہ میچ جیتنے میں ناکام رہا، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان کے لیے صورتحال مشکل تر ہونے لگی۔

تاہم جنوبی افریقہ سے میچ کے روز جب ہم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پہنچے تو کم از کم تماشائیوں خصوصاً پاکستانی شائقین کی قطاریں دیکھ کر ایسا محسوس ہی نہیں ہو رہا تھا کہ پاکستان کی اس ٹورنامنٹ میں کارکردگی اب تک ناقص رہی ہے۔

میچ شروع ہونے کے بعد بھی کافی دیر تک سٹیڈیم کے باہر شائقین کی قطاریں لگی رہیں جن میں سے اکثر پاکستانی مداح تھے اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ یہ پاکستان کا ’ہوم گیم‘ ہے۔
سڈنی میں اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی فینز کی موجودگی کا اثر تھا یا کچھ اور لیکن شاداب خان اور افتخار احمد کی جارحانہ بیٹنگ اور پھر پاکستان کی بہترین بولنگ کے باعث جنوبی افریقہ بھاری شکست سے دوچار ہوا۔

اس فتح کے بعد احساس ہوا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ پاکستانی ٹیم کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں، اعداد و شمار کے ذریعے ان کی کمزوری بتا سکتے ہیں یا کسی ایک پیٹرن کے مطابق پیشگوئی کر سکتے ہیں تو یہ ٹیم آپ کو اچانک حیران کر دیتی ہے۔

تاہم پھر بھی میچ کے بعد بات کرنے والے پاکستانی شائقین میں سے اکثریت کو یقین تھا کہ پاکستان سیمی فائنل کھیلے گا، اس کی وجہ کیا تھی، یہ بتانے سے بظاہر ہر کوئی قاصر تھا۔

ہمارا اگلا پڑاؤ ایڈیلیڈ میں تھا جہاں پہنچنے پر بارش سے جڑی امیدوں اور توقعات کو ایئرپورٹ سے ہوٹل چھوڑنے والے ڈرائیور نے ہی توڑ دیا۔ انھوں نے بتایا کہ ایڈیلیڈ میں گذشتہ کئی ہفتوں سے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا لیکن گذشتہ چند روز سے یہاں سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا تھا اور اتوار کو موسم گرم رہنے کے امکان ہیں۔

پاکستان کی ایڈیلیڈ میں پریکٹس منسوخ کر دی گئی تھی۔ اب میچ سے پہلے پاکستانی شائقین کے دلوں کا حال جاننے کا کوئی اور طریقہ نہیں تھا، لیکن اچھے خاصے دیوانے فینز کو دل ہی دل میں معلوم تھا کہ نیدرلینڈز کی جنوبی افریقہ کو شکست دینے کی امید رکھنا، کسی دیوانے کا خواب ہی ہو سکتا ہے۔

اتوار کے روز پاکستانی فینز نیدرلینڈز کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔ اکثر ایسے تھے جنھیں گراؤنڈ میں پہنچنے سے پہلے نیدرلینڈز کی فتح کے بارے میں علم ہوا اور انھوں نے سڈنی کے لیے بذریعہ روڈ سفر کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔
یہاں کئی ایسے مداح بھی موجود تھے جو ورلڈکپ میں پاکستان کے تمام میچ دیکھنے دنیا کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے تھے۔

ان میں سے ایک جوڑا بریحہ جعفری اور سیف ملک کا بھی تھا جو دبئی سے آسٹریلیا خصوصاً پاکستان کے میچ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے ہیں۔

بریحہ کے شوہر کو تو باآسانی ویزا مل گیا تھا لیکن بریحہ کا ویزا انھیں پاکستان انڈیا میچ سے صرف دو روز قبل موصول ہوا اور یہ دونوں اپنی بیٹی مائل کے ساتھ گذشتہ ماہ آسٹریلیا پہنچے تھے۔

سیف نے بتایا کہ ’بریحہ ہمیں دو دن سے کہہ رہی ہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے ساتھ جو کر دیا ہے، وہ نیدرلینڈز کے خلاف ہار جائیں گے۔‘ اس پر بریحہ نے کہا کہ ’میں پیشگوئی کرتی ہوں کہ پاکستان یہ ورلڈ کپ بھی جیتے گا۔‘

سیف کا مزید کہنا تھا کہ ’انڈیا کے فین پوری دنیا میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں تو ہم کیوں ایسا نہیں کر سکتے۔ مجھے پتا ہے کہ ہر کسی کے پاس اس کی استطاعت نہیں، ہم بھی بہت مشکل سے انتظامات کرتے ہیں، لیکن پاکستان کے لیے۔۔۔ دل نہیں مانتا اگر ہم نہ آتے تو۔‘
ایک پاکستانی مداح نے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی ٹیم کے لیے ناممکن کبھی بھی ناممکن نہیں ہوتا، یہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ کر کے جیت جائیں گے۔‘

یہ قدرت کا کمال تھا یا 92 کے ورلڈکپ کا ری پلے؟ جو بھی ہے لیکن پاکستانی فینز کی اس ٹیم کے لیے مشکل وقت میں بھی بھرپور سپورٹ انھیں کسی بھی اور ٹیم کے فینز سے منفرد بناتی ہے۔

ایڈیلیڈ میں فینز سے بات کر کے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ 9 تاریخ کو ایک بار پھر سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل پاکستان کے لیے ہوم گیم ثابت ہو گا۔

پولیس افسر کے بینک اکاؤنٹ میں 10کروڑ روپے کی موجودگی کا انکشافراچی پولیس کے افسرکے بینک اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپے موجود ہ...
07/11/2022

پولیس افسر کے بینک اکاؤنٹ میں 10کروڑ روپے کی موجودگی کا انکشاف
راچی پولیس کے افسرکے بینک اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بہادرآباد تھانے کے شعبہ تفتیش میں تعینات تفتیشی افسر عامر گوپانک راتوں رات کروڑ بتی بن گئے۔

اس حوالے سے تفتیشی افسر عامر گوپانگ نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ ایک تنخواہ دار سرکاری افسر ہیں اور 31 اکتوبر کو ان کے اکاؤنٹ میں تنخواہ منتقل ہوئی تھی اور اے ٹی ایم کارڈ ان کی اہلیہ کے پاس موجود ہوتا ہے، تنخواہ کی منتقلی کے بعد ان کی اہلیہ مسلسل کوشش کر رہی تھیں کہ وہ اے ٹی ایم کارڈ سے تنخواہ کے پیسے نکلوا سکیں لیکن تنخواہ کے پیسے اے ٹی ایم سے نہیں نکل رہے تھے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ جمعے کے روز وہ خود متعلقہ بینک پہنچے تو معلومات کرنے پر انہیں بینک عملے کی جانب سے بتایا گیا کہ آپ کا اے ٹی ایم بلاک کر دیا گیا اور وجہ بتائی گئی کہ قومی شناختی کارڈ ایکسپائر ہوگیا ہے جس پر انھوں نے بتایا کہ ان کا شناختی کارڈ آج رات کو ہی ایکسپائر ہو رہا ہے لیکن بینک پہلے سے کیسے اے ٹی ایم کارڈ بلاک کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینک عملے کی جانب سے بتایا گیا کہ بینک کی پالیسی ہے کہ وہ پہلے سے اے ٹی ایم بلاک کرسکتا ہے جس کے بعد بغیر کسی اطلاع کے ان کا اکاؤنٹ بھی سیل کر دیا گیا۔
تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ اسی دوران انھوں نے اے جی سندھ اور کراچی پولیس آفس میں اکاؤنٹ برانچ سے پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ ان کی جانب سے بینک اکاؤنٹ سیل کرنے کے حوالے سے کو کوئی ہدایت نہیں کی گئی ہے جس پر بینک عملے نے انہیں بتایا کہ بینک نے ان کے نئے اے ٹی ایم کارڈ بنوانے کے لیے پہلے سے درخواست کر دی تھی، آپ کا نیا اے ٹی ایم کارڈ بن گیا ہوگا جس پر انھوں نے عملے سے اپنا نیا اے ٹی ایم کارڈ مانگا۔

عملے کی جانب سے اے ٹی ایم تلاش کرنے کا کہا گیا اور تین مرتبہ بینک کے عملے نے ان کا نیا اے ٹی ایم تلاش کیا، اس کے بعد انہیں نیا اے ٹی ایم دیا گیا اور جب انھوں نے نئے اے ٹی ایم کو ایکٹیویٹ کرکے اپنا اکاؤنٹ چیک کیا تو اکاؤنٹ میں 9 کروڑ 99لاکھ 35 ہزار990 روپے 40 پیسے موجود تھے جس پر وہ پریشان ہوگئے کیوں کہ بے نامی اکاؤنٹس کے بارے میں وہ پہلے سن چکے تھے۔
اس کے بعد انھوں نے ایف آئی اے میں اپنے دوستوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن نماز جمعہ کی وجہ سے ان کا اپنے دوستوں سے رابطہ نہیں ہوسکا تو انھوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ وائرل کی کہ انہیں مشورہ دیا جائے کہ وہ ایف آئی اے میں شکایت درج کروائیں یا نہیں؟ انھوں نے بتایا کہ جمعے کو ہی کچھ دیر کے بعد ان کا اکاؤنٹ نارمل ہوگیا اور ان کے اکاؤنٹ میں بس ان کی تنخواہ کے پیسے موجود تھے۔

انھوں نے بتایا کہ وہ پیر کو دوبارہ بینک اور ایف آئی اے جائیں گے اور مزید بھی معلومات حاصل کریں گے، ان کے اکاؤنٹ میں اپنی بڑی رقم کیسے اور کس نے منتقل کی۔

07/11/2022

شاداب نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کون سا ریکارڈ برابر کردیا؟
آل راؤنڈر شاداب خان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا اہم اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گئے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ میں آل راؤنڈر شاداب خان نے دو وکٹیں لیکر ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا
سابق کپتان شاہد آفریدی نے 98 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ شاداب خان 82 میچز میں 97 وکٹیں لے اڑے ہیں، اسپنر سیمی فائنل میں ایک وکٹ حاصل کرکے ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

07/11/2022

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کی چھٹی بارسیمی فائنل میں رسائی
پاکستان نے چھٹی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی پالی جب کہ ٹیم نے اپنا ہی ریکارڈ بہتر کرلیا۔

ایڈیلیڈ میں بنگلہ دیش پر فتح کے ساتھ پاکستان نے چھٹی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بناتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ بہتر کرلیا۔

گرین شرٹس نے اس سے قبل 2007، 2009، 2010، 2012 اور 2021 میں فائنل فور مرحلے کیلیے کوالیفائی کیا تھا، 2014 اور 2016 میں ٹیم پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 4،4 جبکہ آسٹریلیا نے 3 مرتبہ سیمی فائنل کھیلا ہے، اگر حالیہ ورلڈکپ میں پاکستان نے سیمی فائنل جیت لیا تو تیسری بار فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ گرین شرٹس نے 2009 میں یونس خان کی قیادت میں پہلی اور آخری بار ٹائٹل جیتا تھا، لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 2بار سیمی فائنلز تک رسائی پانے والے پہلی پاکستانی کپتان کے طور پر اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

دریں اثناء شاداب خان نے شاہد آفریدی کا ملک کیلیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا، بنگلہ دیشی بیٹر شکیب الحسن کو آؤٹ کرکے آل رائونڈر کی وکٹوں کی تعداد 97 ہو گئی، انھوں نے یہ سنگ میل 82 میچز میں عبور کیا، شاہد آفریدی نے98 میچز میں اتنے ہی شکار کیے تھے۔

کارکن آج رات سے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کریں گے، پرویزخٹک کا اعلانمنگل سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں ل...
07/11/2022

کارکن آج رات سے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کریں گے، پرویزخٹک کا اعلان
منگل سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں لانگ مارچ شروع ہوگا، تمام ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کوپارٹی قیادت نےلانگ مارچ کی ہدایت دی ہے
کارکن آج رات سے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کریں گے، پرویزخٹک کا اعلان۔ منگل سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں لانگ مارچ شروع ہوگا، تمام ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کوپارٹی قیادت نےلانگ مارچ کی ہدایت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آج رات سے اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستے بند کریں گے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں پرویزخٹک کا کہنا تھاکہ منگل سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں لانگ مارچ شروع ہوگا، تمام ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کوپارٹی قیادت نےلانگ مارچ کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا کو چار ریجن میں تقسیم کیا گیا ہے، جنوبی اضلاع میں ڈی آئی خان تک لانگ مارچ کی قیادت علی امین گنڈاپورکریں گے، مالاکنڈ ڈویژن میں مراد سعید اور ہزارہ میں لانگ مارچ کی قیادت اسدقیصر اور شاہ فرمان سمیت میں خودکروں گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز شام ساڑھے 4 بجے ویڈیو لنک سے چاروں صوبوں میں کارکنوں سےخطاب کریں گے۔ پرویز خٹک نے بتایا کہ لانگ مارچ کے تمام جلوس 11 سے 14 دن تک راولپنڈی پہنچیں گے، راولپنڈی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کی قیادت عمران خان کریں گے۔ خیال رہے کہ عمران خان نے منگل سے لانگ مارچ وزیرآباد سے ہی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ی20 ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کے دوران ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے...
18/10/2022

ی20 ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کے دوران ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی جبکہ فییملز کا حال احوال پوچھا اور زندگی کیسی گزر رہی ہے اور نئی گاڑی کے حوالے سے معلومات لیں۔

بھارتی کپتان نے پاکستان کے خلاف میچ کے حوالے سے کہا کہ میچ کے لیے آخری منٹ میں کوئئی فیصلہ نہیں کریں گے، ٹی20 میں اب ہر ٹیم کی کوشش ہوگی ہے کہ اس کا مجموعی اسکور 200کے قریب ہو۔

روہت شرما نے کہا کہ جسپریت بہمرا کی کمی محسوس ہوگی، اہم ایونٹ سے قبل اس کا زخمی ہوجانا ہمارے لیے اچھی خبر نہیں۔ انجریز کھیل کا حصہ ہیں تاہم ان کی ابھی لمبی کرکٹ باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے ان فٹ ہونےکا مطلب مایوس ہونا نہیں بلکہ دوسروں کو مواقع دے کر بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرنا ہے، شامی ہمارے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور مید ہے کہ ورلڈکپ میں اچھی بولنگ کریں گے جبکہ ہماری بیٹنگ لائن بھی بہت مضبوط ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 3 بار مختصر ترین فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

پاکستان نے بھارت کو 2 مرتبہ شکست دی ہے جبکہ بھارت ایک میچ میں فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ہے، ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔

لاہور: پاکستان بیٹرز نے ٹی20 ورلڈکپ 2007کے بعد غیر روایتی اسٹروکس کھیلنا چھوڑ دیے۔ایک ٹی وی پروگرام میں سابق فاسٹ بولر ن...
18/10/2022

لاہور: پاکستان بیٹرز نے ٹی20 ورلڈکپ 2007کے بعد غیر روایتی اسٹروکس کھیلنا چھوڑ دیے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ملین ڈالر سوال ہے کہ میں نے اپنی کرکٹ میں کبھی بیٹرز کو ریورس سوئپ شاٹ کھیلتے نہیں دیکھا، ہر کوئی جانتا ہے کہ پاکستانی صرف مڈ آن، مڈآف، اسکوائر لیگ اور مڈوکٹ پر روایتی کرکٹ اسٹروکس کھیلتے ہیں۔

جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ انھوں نے ورلڈکپ 2007 فائنل میں میرے بعد ایسے شاٹس کھیلنا چھوڑ دیے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے اس شاٹ پرجو 15 چوکے لگائے وہ کسی کو یاد نہیں، زندگی میں کبھی وہ شاٹ مس نہیں کیا تھا لیکن ہم ہار گئے۔
میری وجہ سے پاکستانی بیٹرز نے غیرروایتی اسٹروکس چھوڑ دیے، مصباح
اسپورٹس رپورٹر ایک گھنٹہ پہلے
وسیم اکرم کے سوال پر مصباح الحق نے دلچسپ وضاحت پیش کردی (فوٹو: فائل)
وسیم اکرم کے سوال پر مصباح الحق نے دلچسپ وضاحت پیش کردی (فوٹو: فائل)

لاہور: پاکستان بیٹرز نے ٹی20 ورلڈکپ 2007کے بعد غیر روایتی اسٹروکس کھیلنا چھوڑ دیے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ملین ڈالر سوال ہے کہ میں نے اپنی کرکٹ میں کبھی بیٹرز کو ریورس سوئپ شاٹ کھیلتے نہیں دیکھا، ہر کوئی جانتا ہے کہ پاکستانی صرف مڈ آن، مڈآف، اسکوائر لیگ اور مڈوکٹ پر روایتی کرکٹ اسٹروکس کھیلتے ہیں۔

جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ انھوں نے ورلڈکپ 2007 فائنل میں میرے بعد ایسے شاٹس کھیلنا چھوڑ دیے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے اس شاٹ پرجو 15 چوکے لگائے وہ کسی کو یاد نہیں، زندگی میں کبھی وہ شاٹ مس نہیں کیا تھا لیکن ہم ہار گئے۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کو محمد شامی نے مفید مشوروں سے نواز دیا

سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں سامنے کھیلتا تو ادھر بھی تو فیلڈز تھے،اگر اسپنر بولنگ کررہا ہے اور فائن لیگ فیلڈر دائرے میں موجود ہے تو میں اس کے اوپر سے ہی شاٹ کھیل سکتا تھا، میں پلان پر عمل نہیں کرسکا۔

یاد رہے ورلڈکپ 2007 کے فائنل میں مصباح الحق پاکستان کو فتح کے قریب لے آئے تھے مگر غیر رویتی اسٹروک کھیلتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے، بھارت اولین ایڈیشن کا ٹائٹل لے اڑا تھا۔

لاہور: سنیل گواسکر کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات ہوگئی اور انہوں نے بابراعظم کو کیپ کا تحفہ بھی دیا۔گاوسکر آسٹریلیا میں ...
18/10/2022

لاہور: سنیل گواسکر کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات ہوگئی اور انہوں نے بابراعظم کو کیپ کا تحفہ بھی دیا۔

گاوسکر آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں، سابق کرکٹر اور بابراعظم سمیت قومی اسکواڈ کی ملاقات برسبین میں ایک ڈنر کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے وقت قومی ٹیم مینجمنٹ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے جبکہ قومی کھلاڑیوں نے سابق بھارتی لیجنڈ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
یاد رہے کہ سنیل گواسکر ہمیشہ سے ہی بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف رہے ہیں جبکہ وہ پیشگوئی بھی کرچکے ہپں کہ پاکستان ٹیم کے کپتان آل ٹائم گریٹ کرکٹرز کی فہرست میں جگہ بناسکتے ہیں۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اکتوبر کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا چار روپے فی یونٹ ک...
16/10/2022

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اکتوبر کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا چار روپے فی یونٹ کی کمی کردی۔

اسی ضمن میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا 4 روپے کی کمی کردی ہے، یہ کمی اکتوبر کے مہینے کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسی ضمن میں سیکریٹری توانائی ڈویژن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیپرا نے 14 اکتوبر 2022ء کو سال 2021-22ء کی چوتھی سہ ماہی (کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ) کا فیصلہ دیا ہے، حکومت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو ہی جاری رکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری توانائی ڈویژن کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے مہینے میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کے بجلی کے ریٹ میں 4.15 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

ئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ک...
16/10/2022

ئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر جی لانگ کے کارڈینیا پارک اسٹیڈیم میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلا مقابلہ نمیبیا اور سری لنکا کا جب کہ دوسرا مقابلہ متحدہ عرب امارات اور نیدرلینڈز کی ٹیم کے درمیان ہوگا۔

سری لنکن ٹیم داسن شنکا کی قیادت میں میدان میں اترے گی جب کہ نمیبیا کی کپتانی گیرہارڈ ایراسمس کر رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔

ئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ہندوستان 2022 کے گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی) میں چھ پوزیشنیں گر کر 121 ممالک میں سے 10...
16/10/2022

ئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہندوستان 2022 کے گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی) میں چھ پوزیشنیں گر کر 121 ممالک میں سے 107 ویں نمبر پر آگیا۔ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت دیگر جنوبی ایشیائی ممالک جیسے پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی بدتر رہی۔ یہ مسلسل تیسرا سال تھا جس میں بھارت کی درجہ بندی میں کمی ہوئی، اس سے پہلے 2021 میں یہ 101 اور 2020 میں 94 نمبر پر تھا۔

جی ایچ آئی کی شائع شدہ رپورٹ میں بھارت کو 29.1 کا سکور دیا گیا ہے اور بھارت میں بھوک کی سطح کو 'سنگین' زمرے میں درج کیا گیا ہے۔ انڈیکس میں بھوک کی پانچ سطحیں ہیں جن کے نیچے ہر ملک آتا ہے - کم، اعتدال پسند، سنجیدہ، تشویشناک اور انتہائی تشویشناک۔ سنہ 2019-2021 کے اعداد و شمار کی بنیاد پر، ہندوستان کی 16.3 فیصد آبادی غذائی قلت کا شکار تھی۔ ہندوستان 1.4 ارب افراد کے ساتھ دنیا کی دوسری سب سے بڑی آبادی کا گھر ہے۔

Batter Fakhar Zaman and fast bowler Shaheen Shah Afridi Saturday joined the national cricket squad in Brisbane as they r...
16/10/2022

Batter Fakhar Zaman and fast bowler Shaheen Shah Afridi Saturday joined the national cricket squad in Brisbane as they recovered from injuries, Geo News reported.

Pakistan cricket team on Saturday reached Australia’s city, Brisbane, from Christchurch after winning the triangular series against New Zealand.

The national cricket team will take on England and Afghanistan in warmup matches on October 17 and 19 respectively. But Pakistan will play its first group-stage match against arch-rival India on October 23.

Batter Fakhar Zaman and pacer Shaheen Afridi, who were present in England for a rehabilitation programme after getting injured, have now joined the Pakistan cricket team after reaching Australia.

Shaheen Afridi will now be available for warm-up matches against England and Afghanistan.

Meanwhile, assistant bowling coach Umar Rasheed and mentor Mathew Hayden have also joined Pakistan’s squad.

Australian captain Aaron Finch became viral on Pakistani internet space on Saturday (October 15). The reason was Babar A...
16/10/2022

Australian captain Aaron Finch became viral on Pakistani internet space on Saturday (October 15). The reason was Babar Azam's 25th birthday. You must be wondering how? Babar turned 25th on Saturday and his big day co-incided with ICC all captains' press meet. He attended it with all other 15 captains and at the end of it, Aussie captain Finch asked captains to not leave the stage and came out from the back with a birthday cake. He wished Babar the best of birthdays and handed over the cake to him. ICC was live streaming the press conference and Pakistan fans clicked the screesnshots of the moment and recorded the video as well to make it viral on the internet.

Cricket fans are waiting anxiously for the high-voltage cricket action between Pakistan and India in the ICC Men's Twent...
16/10/2022

Cricket fans are waiting anxiously for the high-voltage cricket action between Pakistan and India in the ICC Men's Twenty20 World Cup starting today in Australia. However, the weather forecast says the much-hyped match is likely to be washed out.

Two teams will face each other in Melbourne at the iconic Melbourne Cricket Ground on October 23.
However, a weather forecast said that a heavy downpour is expected in Melbourne on Sunday [October 23]— a day when Pakistan and India are scheduled to play a group match.

Having been placed in Group 2, both teams will try to nudge their opponents to seal a berth in the next round. The other teams in their group are Bangladesh and South Africa. The group will have two more teams that will join after competing in the qualifiers.

Bilateral cricket between the arch-rivals remains suspended, thanks to their soured political relations. However, cricket-crazy nations welcome sporting events whenever they happen or whenever the two teams clash in multi-team tournaments.

A report says that all tickets for the much-hyped match have been sold out. In the event that the match is washed out, both teams will get one point each.

The weather forecast agency said Melbourne is expected to receive showers in the wet spell starting from Thursday. Three states of Australia are rain-affected these days. The weather is also cold in the country.

2 minute readOctober 10, 20226:32 AM GMT+5Last Updated 3 hours agoTesla's China-made sales hit record following Shanghai...
10/10/2022

2 minute readOctober 10, 20226:32 AM GMT+5Last Updated 3 hours ago
Tesla's China-made sales hit record following Shanghai factory upgrade
By Krystal Hu and Anirudh Saligrama
Visitors wearing face masks check a China-made Tesla Model Y sport utility vehicle (SUV) at the electric vehicle maker's showroom in Beijing
Visitors wearing face masks check a China-made Tesla Model Y sport utility vehicle (SUV) at the electric vehicle maker's showroom in Beijing, China January 5, 2021. REUTERS/Tingshu Wang/File Photo
Oct 9 (Reuters) - Tesla Inc (TSLA.O) delivered 83,135 China-made electric vehicles (EVs) in September, smashing its monthly record, according to a report released on Sunday by the China Passenger Car Association (CPCA).

The number marks an 8% increase from August and set a record for Tesla’s Shanghai factory since production began in December 2019, topping the prior deliveries high of 78,906 in June, as the U.S. car maker continues to invest in production in China.

WASHINGTON, Oct 9 (Reuters) - China's ambassador to the United States thanked Elon Musk for proposing a special administ...
10/10/2022

WASHINGTON, Oct 9 (Reuters) - China's ambassador to the United States thanked Elon Musk for proposing a special administration zone for Taiwan, while Taiwan's de facto ambassador to Washington reprimanded the billionaire saying its "freedom and democracy are not for sale."

"Taiwan sells many products, but our freedom and democracy are not for sale," Hsiao Bi-khim, Taiwan's de facto ambassador to Washington, tweeted on Saturday. "Any lasting proposal for our future must be determined peacefully, free from coercion, and respectful of the democratic wishes of the people of Taiwan."

LIVERPOOL (AFP) – Cristiano Ronaldo struck the 700th club goal of his career as Manchester United came from behind to be...
10/10/2022

LIVERPOOL (AFP) – Cristiano Ronaldo struck the 700th club goal of his career as Manchester United came from behind to beat Everton 2-1 at Goodison Park on Sunday.

The five-time Ballon d Or winner was again left on the bench by Erik ten Hag but was handed an early introduction by an injury to Anthony Martial.

By that stage it was already 1-1 as Antony cancelled out Alex Iwobi s opener for Everton.

Ronaldo took his chance just before half-time to give United a deserved three points from an error-strewn game by both sides.

Victory takes Ten Hag s men up to fifth and within nine points of leaders Arsenal with a game in hand.

The Red Devils were seeking a response to being thrashed 6-3 by Manchester City last weekend but got off to the worst possible start.

On his first Premier League start since arriving for £60 million ($67 million) from Real Madrid, Casemiro was culpable for the opening goal as he was robbed in possession by Amadou Onana and the ball eventually broke for Iwobi to curl into the top corner from outside the box.

Everton came into the game with the best defensive record in the league, but were quickly undone as United levelled within 10 minutes.

Antony became the first United player to score in his first three Premier League games with a cool finish from Martial s pass.

Martial only lasted 30 minutes after pulling up with a hip injury in the warm-up and his departure paved the way for Ronaldo to make his entrance.

The 37-year-old has had to get used to life on the sidelines under Ten Hag.

However, Ronaldo gave his Dutch coach a reminder of the predatory instincts he retains.

Casemiro made amends for his earlier error by winning possession in midfield and playing in his former Real Madrid teammate to fire low under Jordan Pickford.

That strike took Ronaldo s tally in two spells with United to 144.

Madrid s record goalscorer hit 450 for the Spanish giants, while he scored 101 times for Juventus and five for Sporting Lisbon.

Ronaldo should have had a second just before the hour mark as he nodded wide from another teasing delivery from Casemiro.

Everton had been on a seven-game unbeaten run, but offered little in the search of an equaliser until a late aerial assault and were lucky to avoid conceding a third goal 10 minutes from time.

Marcus Rashford pounced on a mistake by Iwobi to round Pickford and slot into an empty net, but the United forward was penalised for handball by a VAR review.

LAHORE (Web Desk) - International Cricket Council (ICC) on Wednesday revealed three nominees for the ICC Men’s Player of...
05/10/2022

LAHORE (Web Desk) - International Cricket Council (ICC) on Wednesday revealed three nominees for the ICC Men’s Player of the Month for September 2022.

Mohammad Rizwan (Pakistan)

The No.1 T20I batter in the MRF Tyres ICC Men s Player Rankings continued his domination in the shortest format of the game and put his name on the shortlist for the Player of the Month for September.

In the 10 games that he played last month, Rizwan scored seven fifties. His month began with two scores of 70+ against Hong Kong and India in the Asia Cup. He finished the tournament with yet another fifty and as the leading run-scorer but Pakistan fell short on the final hurdle.

In the first five T20Is of the seven-match series against England, he registered four scores of 60+ to help his side take a 3-2 lead. Despite playing one less game, he still finished the series as the highest run-scorer with 316 runs at an average of 63.20 while going at 138.60.

Cameron Green (Australia)

Cameron Green s splendid month of September has seen fans and experts clamouring for him to be a part of Australia s T20 World Cup squad.

In the first ODI against New Zealand, Australia were staring down the barrel at 44/5 chasing 233 when he played a match-winning 89* battling through cramps that took the hosts to victory with two wickets to spare. In the next game, he made a quick-fire 25* off 12 balls and also picked up two wickets as Australia completed a whitewash over their Trans-Tasman rivals.

In the absence of several first-team players, Cameron Green found a spot in Australia s playing XI in the T20I series against India and was even promoted to open the batting. Chasing 209, he made a blistering 61 off 30 laced with eight fours and four sixes that set the platform for Australia to complete a memorable chase and take a 1-0 lead.

Green was even more destructive in the final match, smashing Indian bowlers to all parts en route to his 21-ball 52 and also achieved the record of scoring the second-fastest fifty by an Australian in T20Is.

Axar Patel (India)

The series between India and Australia was dominated by batters but Axar Patel was the one bowler who stood out both with his wicket-taking ability as well his skill to contain the runs.

In the game where Australia managed to chase down 209, Patel was India s best bowler by a mile with figures of 3/17 in four overs. In the rain-truncated eight-over affair in the second match, he gave away just 13 runs in two overs while scalping the big wickets of Glenn Maxwell and Tim David.

In the final game, he broke two crucial partnerships with the wickets of Aaron Finch and Josh Inglis before removing the dangerous Matthew Wade. Going at just 6.30 runs an over in the three games against Australia, Axar finished with eight wickets in a series where the next highest wicket-taker picked up only three wickets.

Axar continued his form in the series against South Africa, giving away just 16 runs in four overs in the first T20I in Thiruvananthapuram.

Address


Telephone

+923417774494

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOP Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VOP Urdu:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share