امت مسلمہ کو تمام باتیں پس پشت ڈال کر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوجانا چاہیئے،مولانا فضال الرحمان
جو بھی مدد ممکن ہو فلاسطینیوں کو پہنچانی چاہئے،مولانا فضل الرحمان
Babar azam important press conference before India Vs pak Match #cwc2023 #india#IndvsPak
ہمارے اوپر میچ کا کوئی دباؤ نہیں ہے ،بابر اعظم
بھارت میں کراؤڈ ہمیں سپورٹ کریگا
Pakistan vs India I Asia cup 2022 I Kohli vs Babar I Who will win??? Prediction
Pakistan vs India I Asia cup 2022 I Kohli vs Babar I Who will win??? Prediction
#Asia #AsiaCup #ShoaibAkhtar #PakistanVsIndia #pti #75thindependenceday #IndiaAt75 #indian #indvspak #viratkohli #babarazam #dhoni #Pakistan
کراچی: بجلی کی اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر قائد کے باسیوں کا صبر جواب دے گیا۔ شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج۔ اِسی سلسلے میں کورنگی میں مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا ۔ اس دوران مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی ، فرنیچر تباہ کردیا اور دیگر سامان بھی بکھیر دیا ۔عوامی کالونی کے رہائشیوں نے احتجاج کے دوران رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا اور ٹائر نذر آتش بھی کیے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل ادا کرنا اب استطاعت سے باہر ہوچکا ہے جب کہ مہنگی بجلی کے بھاری بھرکم بل بھرنے کے باوجود کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی شدید متاثر کرنے کے ساتھ کاروبار بھی درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے۔
ملیر ہالٹ میں بھی علاقہ مکینوں نے اوور بلنگ کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کی آمدن کا ایک بڑا حصہ صرف بجلی کے بلوں کی نذر ہورہا ہے اور اس کے باوجود لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ نے زندگی اجیرن بنادی ہے۔مظاہرین میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی، جو کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔
نیشنل ہائی وے کے قریب جوگی موڑ پر بھی مکینوں نے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا، جس کی وجہ سے مرکزی شاہراہ کے جانے
اسلام آباد کی ضلعی اور سیشن عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق ایک اور مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف 20 اگست کو پابندی کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں جلسہ کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔اے ٹی سی سے دہشت گردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش ہوئے جہاں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ان کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نو حلقوں سے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور عدالت سے استدعا کی کہ انہیں عبوری ضمانت دی جائے تاکہ ان کے موکل آزادانہ طور پر الیکشن لڑ سکیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد انہیں 5000 روپے کے ضمانتی مچلکے پر 7 ستمبر تک عبوری ضمانت دے دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
#ImranKhan #PTI #ImranKhanPTI
بلاول بھٹو اور وزری اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو عوام نے گھر لیا
بلاول بھٹو اور وزری اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو عوام نے گھر لیا سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کا سلسلہ تھم نہ سکا، ۔سندھ میں مختلف حادثات اور واقعات میں اموات کی تعداد 234 ہوگئی۔سندھ میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے تباہی کی نئی داستان رقم کردی، خیرپور، سکھر، بدین سمیت سندھ کے بیشتر شہروں سے تاحال پانی نہ نکالا جاسکا۔این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور چھت گرنے سمیت مختلف حادثات اور واقعات میں اب تک 231سے زائد افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔بارشوں کے باعث سب سے زیادہ اموات خیرپور میں 70سے زائد ہوئیں، اس کے علاوہ بدین میں 17، سانگھڑ اور ٹھٹھہ میں 11،11، کندھ کوٹ اور سکھر میں 7،7،جامشورو میں 6 اورٹنڈو محمد خان میں 3افراد جان سے گئے۔بارش کے باعث لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ گولارچی اورساحلی پٹی میں تیز بارش سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔موسلادھا بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے،بارش کے باعث مکانات اور سڑکیں سب کچھ تباہ ہوگیا تاحال امداد سے محروم بے یارومدد گار متاثرین بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں پاک فوج کی ٹیمیں موجود ہیں، متاثرہ علاقوں میں راشن پیک اور دیگر امدادی سامان بھی تقسیم کیا جا