ان سنی باتیں

  • Home
  • ان سنی باتیں

ان سنی باتیں Great Grandson of Imam Ahmed Raza Khan. My youtube:
https://youtube.com/?si=TQ1tc7XQF
(4)

30/06/2024

اعلی حضرت نے نیوٹن کا جھوٹ سوا سو سال پہلے کیسے پکڑا؟
امام احمد رضا خان نے سینٹریفیوگل فورس کے بارےبمیں جو کہا، آج سائنس نے کیوں مان لیا؟
اعلی حضرت کا نیوٹن کو چیلنج!
ہمارے ریسرچ ٹیم لیڈر
محمد اعظم خان
فیس بُک پیج: https://web.facebook.com/fauzemubeen

والسلام
جواد رضا خآن

28/06/2024

سترھویں صدی سے آج تک اہل سنت و جماعت کا امت محمدی کے لیئے کیا سیاسی کردار رہا؟
تحریک پاکستان کے دوران اور قیام پاکستان کے بعد اہل سنت کے سیاسی کردار پہ کس نے قدغن لگائی؟
سنیئے اور سمجھئیے
ان سنی باتیں جواد رضا خان

22/06/2024

اعلی حضرت ایک معیشت دان | 1912 میں اعلی حضرت کے معاشی نکات
اعلی حضرت امام احمد رضا خان کے چاہنے والوں کو یہ ویڈیو بہت متاثر کرے گی۔
میں دعوت دیتا ہوں اعلی حضرت کے ناقدین کو کہ وہ تعصب کی عینک اتار کر اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں۔

21/06/2024

Part 3 Imam Ahmad Raza Khan theory of stationery Earth
امام احمد رضا خان کے سکون زمین کانڑوورسی کے حوالے سے ہم نے اپکو پچھلی دو اقساط میں اس مسسئلہ کی مختصر تاریخ اور فوز مبین کیوں مشکل لگتی ہے اسکے بارے میں بیان کیا۔۔ آج کی قسط میں ہم آپکو فوز مبین کا فارمیٹ پیش کریں گے۔
ہمارے ریسرچ ٹیم لیڈر
محمد اعظم خان
فیس بُک پیج: https://web.facebook.com/fauzemubeen

میں نے دیکھا ہے کہ جب بھی لوگ فوز مبین کا مطالعہ شروع کرتے ہیں تو بعض اوقات ان باتوں پر اعتراض کرنا شروع کر دیتے ہیں جو کہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے ہیں ہی نہیں۔۔ جی ہاں۔۔ ہے نا مزے کی بات۔۔ یعنی لوگوں کو یہ نہیں پتہ چل پاتا کہ اعلیٰ حضرت کس مقام پر مروجہ سائسنی اصول یا ماڈرن اسٹرانومی یا فزکس یا ریآجی کا قرار یافتہ اصول بیان کر رہے ہیں، جیسے کسی کا قول قوٹ کیا جاتا ہے اور اسکے بعد جہاں وہ اقول لکھتے ہیں وہان سے اس اصول یا رائج بات پر وہ اپنی تنقید یا تبصرہ پیش فرماتے ہیں۔

جو لوگ کہتے ہیں کہ حرکت زمین ایک سائنسی مسئلہ ہے اور اعلیٰ حضرت ایک مولوی تھے وہ ایسے ہی لوگ ہیں جنکی اتنی بھی صلاحیت نہیں کہ وہ کتاب کے فارمیٹ کو ہی سمجھ سکیں ورنہ وہ ایسی بات کبھی نا کہیں۔۔

بہر حال!
فوز مبین کا فارمیٹ کُچھ یوں ہے کہ سب سے پہلے امام صاحب وہ اصول بیان کرتے ہیں جو کہ ماڈرن اسٹرانومی و فزکس میں اس وقت تک رائج تھے۔ اور کتاب کو مقدمہ سے سٹارٹ کرتے ہیں۔ اس مقدمہ میں 35 اصول بیان کیے جاتے ہیں جو کہ فزکس و فلکیات میں مانے جاتے ہیں۔۔ اور ان 35 اصولوں پر اپنا تجزیہ و تبصرہ و تنقید پیش کرتے ہیں۔۔ تو میری سمجھ سے باہر ہے کوئی کسطرح یہ الزام لگا دیتا ہے کہ امام صآحب کو سائنس نہیں اتی تھی کیا آپ جانتے ہیں کہ ان 35 اصولوں میں سے نیوٹن کے پرنسپیا میں سے بھی اصولوں کو کوٹ کیا گیا ہے؟؟؟

بہر حال!۔۔ اس مقدمہ تک تو کوئی دلیل نہیں پیش کرتے۔ اسکے بعد پہلا فوز مبین کا پہلا چیپٹر ہے جسے فصل اول کہتے ہین اور اس میں سینٹریفیوگل فورس پر بارہ دلائل پش کرتے ہیں۔۔
پھر دوسرا چیپٹر ہے۔۔ یعنی فصل دوم۔۔ اس میں فورس آف گریویٹی کے رد پر پچاس دلائل قائم کرتے ہیں۔
اسکے بعد فصل سوم یعنی تسرے چیپٹر میں جنرلی زمین کی حرکت کے باطل ہونے پر 43 مزید دلائل پیش کرتے ہیں۔۔

تو ان تین چیپٹرز میں کل 105 دلائل مکمل ہو جاتے ہیں۔۔

آپکو امام صاحب پر تنقید کرنی ہے تو اسکے لیے آپ سے گزارش ہے کہ پہلے اسطرح علمی و تحقیقی طور ہر آپ امام صآحب کی ان 105 دلائل کا مکمل رد لکھیں۔۔ نا کہ محض تعصب میں ان پر تنقید شروع کر دیں۔

آئندہ اقساط میں ہم کوشش کریں گے کہ ان 105 دلائل میں سے چند دلائل آپکو آسان فہم انداز میں پیش کی جائیں۔

والسلام
جواد رضا خآن

15/06/2024

اعلی حضرت کا موقف زمین ساکن ہے کو سمجھنے کے لیئے فوز مبین در رد حرکت زمین کو سمجھنا بہت ضروری ہے!
ہمارے ریسرچ ٹیم لیڈر
محمد اعظم خان
فیس بُک پیج: https://web.facebook.com/fauzemubeen

پچھلی قسط میں ہم نے آپکو اما احمد رضا خان کے زمین ساکن ہونے پر کلام کی مختصر سی تاریخ بیان کی اور آپکو بتایا کہ کسطرح لوگ امام صاحب کے موقف کو پوری طرح پڑھے سمجھے بغیر ان پر بے جا تنقید و اعتراضات اور یہاں تک کہ تحقیر شروع کر دیتے ہیں جو کہ علمی بددیانتی و خیانت ہے۔

تو کچھ دوستوں نے کہا کہ جواد بھائی۔۔ ہم انکے موقف کو کیسے سمجھیں۔۔ جبکہ انکی کتاب فوز مبین سمجھ نہیں اتی بہت ٹف ہے۔

اسکی ایک وجہ ہے۔ کہ لوگ فوز مبین کو محض ایک عام اردو کی کتاب کے طور پر لیتے ہیں۔۔ جبکہ فوز مبین ایک پوری طرح سے ایک مکمل سائنسی کتاب ہے۔ اس میں فزکس، جیومیٹری اور ریاضی و فلسفہ کی باتیں کی گئی ہیں۔ تو اگر میں آپکے سامنے نیوٹن کی کتاب پرنسپیا کا رکھ دوں بھلے ہی آپکو انگریزی آتی ہو کیا آپ اسکو حرف با حرف سمجھ پائیں گے کہ آپکو سائنسی علوم پر مہارت نا ہو؟ یا آئنسٹائن کی کتاب،، یا ماسٹرز کی کوئی بھی ایڈوانس ریاضی کی کتاب؟؟

تو جسطرح کسی بھی دوسری سائنسی کتب کو سمجھنے کے لیے آپ کو بنیادی سائنسی علوم پر دسترس ہونا لازمی ہے اسی طرح فوز مبین کو اچھی طرح سمجھنے کے لیے آپکو فزکس، جیومیٹری، ریاضی اور فلسفہ کی بنیادی باتوں اور اصولوں کا علم ہونا بھی لازم ہے۔ اور ہاں ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ امام صاحب کا ڈائلیکٹ، اس دور کی عربی اردو کا مکسچر ہے اور سائنسی ریاضیاتی و جیومیٹری کی اصطلاحات خالص اردو میں ہونے کی وجہ سے مزید دشورای کا باعث بنتا ہے۔۔ مگر اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے ایک مختصر سی ٹیم ےشکیل دی ہے جو فوز مبین کو آسان کر کے عوام تک پہنچانے میں کام کر رہی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ہم آپکو اپنی شارٹ ویڈیوز کے ذریعے فوز مبین کے خاص خاص دلائل کو انتہائی آسان اور ویزوئل ایڈ سے پیش کرتے رہیں گے۔

والسلام
جواد رضا خان

14/06/2024

زمین ساکن ہے؟
آخر اعلی حضرت امام احمد رضا خان سکوت زمین پر کیوں ڈٹ گئے؟
1919 میں البرٹ پورٹا نے کیا پیشگوئی کی؟
ان سنی باتیں پیش کرتے ہیں امام احمد رضا خان کی تصنیف فوز مبین در رد حرکت زمین کی حقیقت جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنی۔
ہماری تحقیقی ٹیم کے لیڈر جناب محمد اعظم خان
فیس بُک پیج: https://web.facebook.com/fauzemubeen

امام احمد رضا خان ایک پولی میتھ تھے۔ان کے سائنسی کمالات پر امت نے کوئی توجہ نہ دی۔آج ان کے وصال کے 103 سال بعد ہم نے ایک...
13/06/2024

امام احمد رضا خان ایک پولی میتھ تھے۔
ان کے سائنسی کمالات پر امت نے کوئی توجہ نہ دی۔
آج ان کے وصال کے 103 سال بعد ہم نے ایک ٹیم بنائی۔ جس میں محمد اعظم خان سر فہرست ہیں۔
فیس بُک پیج: https://web.facebook.com/fauzemubeen
اعلی حضرت کی کتاب فوز مبین در رد حرکت زمین پر ویڈیوز کی ایک سیریز شروع کر رہے ہیں۔
آپ کا ساتھ چاہیئے۔
آیئے اعلی حضرت کے کام پر تحقیق ایک صدی بعد ہی صحیح ہم کریں تو صحیح۔
پہلی مختصر ویڈیو کل 14جون بروز جمعہ انشاءاللہ

ان سنی باتیں جواد رضا خان

آج کے اس مادی دور میں جہاں علم کو بھی پیسے میں تولا جاتا ہے، آپ لوگوں کا میرا ساتھ دینا میرے لیئے اطمینان بخش ہے۔جیتے رہ...
11/06/2024

آج کے اس مادی دور میں جہاں علم کو بھی پیسے میں تولا جاتا ہے، آپ لوگوں کا میرا ساتھ دینا میرے لیئے اطمینان بخش ہے۔
جیتے رہیئے
آباد رہیئے
خوش رہیئے
آمین یا رب العالمین

Nazim Husain, Irfan Ahmad, Bilal Khan, Rashid Bhatti, Saeed Misbahi, Intekhab Alam, Iftikhar Khan Khan, Ali Sher, Muhammad Sheraz, افکار اہلسنت

03/06/2024

السلام علیکم
آپ لوگوں کی کمنٹنگ میرے کام کو آسان کر رہی ہے۔
آپ لوگوں کا بہت شکر گزار ہوں۔
اللہ آپ سب اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
جیتے رہیئے
آباد رہیئے
خوش رہیئے۔
دعاوں کا طالب جواد رضا خان Muhammad Junaid Iqbal, Muhammad Yaqoob, Nazim Husain, ابو رضا, Saeed Misbahi, Abu Muhammad Bin Anwar, Allahrakha Wasli, Akbar Khan, Zia Muhammad, Bilal Khan

اہل سنت و جماعت کا اتحاد میرا خواب ہے۔مجھے یقین ہے کہ جسطرح آپ لوگ میرے ساتھ جڑتے جا رہے ہیں ہم ایک ایسا قافلہ تشکیل دے ...
02/06/2024

اہل سنت و جماعت کا اتحاد میرا خواب ہے۔
مجھے یقین ہے کہ جسطرح آپ لوگ میرے ساتھ جڑتے جا رہے ہیں ہم ایک ایسا قافلہ تشکیل دے پائیں گے جو عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا ایک ناقابل تسخیر دستہ بن کر ابھرے گا۔
انشاءاللہ
دعاؤں کا طالب جواد رضا خان

السلام علیکم بیٹا،اس ہفتے بھی آپ ہی۔جیتے رہیئے۔آمین یا رب العالمین Faizan Rafi, Mesam Shazli
02/06/2024

السلام علیکم
بیٹا،اس ہفتے بھی آپ ہی۔
جیتے رہیئے۔
آمین یا رب العالمین
Faizan Rafi, Mesam Shazli

"اسلام آباد میں فلسطین کے حق میں ہوئے مظاہرے کو روکنے کے دوران لی گئی ایک تصویر"ہے انگلی کا اشارہ تو طاقت سے بھرپورتاثرِ...
25/05/2024

"اسلام آباد میں فلسطین کے حق میں ہوئے مظاہرے کو روکنے کے دوران لی گئی ایک تصویر"

ہے انگلی کا اشارہ تو طاقت سے بھرپور
تاثرِ باریش میں ہے مگر قوت مستور
یزیدیت کا پرچار ہے غرور کے ساتھ
حسینیت کو پھر ہے سولی منظور

ان سنی باتیں جواد رضا خان

اعلی حضرت کے دادا حضرت مفتی رضا علی خان 1809 میں بریلی میں پیدا ہوئے۔ گوکہ 1857 کی جنگ آزادی ناکام ہوئی لیکن تاریخ شاہد ...
12/05/2024

اعلی حضرت کے دادا حضرت مفتی رضا علی خان 1809 میں بریلی میں پیدا ہوئے۔
گوکہ 1857 کی جنگ آزادی ناکام ہوئی لیکن تاریخ شاہد ہے کہ پورے ہندوستان میں بریلی اور روہیلکھنڈ میں مجاہدین نے انگریزوں کو شکست دی And Bareli never Fell. اس میں میرے پردادا مفتی حامد رضا خان کے پر دادا مفتی رضا علی خان کا مرکزی کردار رہا۔ انگریز مورخ ڈاکٹر ملی سن لکھتا ہے مفتی رضا علی خان، جرنل بخت خان، خان بہادر خان اور فضل حق برکاتی انگریزوں کے سب سے بڑے دشمن تھے۔ واضح رہے کے جرنل بخت خان، خان بہادر خان اور مفتی رضا علی خان کا تعلق پشتون قبیلے بڑیچ سے تھا اور اسی لیئے ان میں خصوصی محبت، اخوت اور یگانگت تھی۔
مفتی رضا علی خان روہیلکھنڈ کے واحد مذہبی راہنما تھے اور جرنل بخت خان، خان بہادر خان مفتی رضا علی خان کی راہنمائی کے بغیر ایک قدم نہ چلتے تھے۔ یہاں تک کے جرنل ہڈسن جیسے برطانوی کمانڈر نے مفتی رضا علی خان کے سر کی قیمت اس زمانے میں 500 روپے لگائی تھی۔
اعلی حضرت کے دادا حضرت مفتی رضا علی خان اور ان کے والد صاحب مولانا مفتی نقی علی خان کے زندگی کے واقعات پر تھریڈز، ریلز، اور ڈوکیومنٹری بھی بنانی ہے۔
مجھے تو لگتا ہے کہ مجھے درست مطالعہ پاکستان لکھنا پڑے گی۔
حوالہ جات👇
https://archive.org/details/hujjatul-islam-mufti-hamid-raza-khan/Jahan%20e%20Hujjat%20ul%20Islam/mode/1up?view=theater
ان سنی باتیں جواد رضا خان

حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار سے متصل ایک نیم کشادہ گلی میں کجھ کتب خانوں پہ نظر پڑی۔زیادہ تر کتب خانوں کے...
10/05/2024

حضرت سید علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار سے متصل ایک نیم کشادہ گلی میں کجھ کتب خانوں پہ نظر پڑی۔
زیادہ تر کتب خانوں کے نام امام احمد رضا خان کے نام پر تھے اور جب ان کتب خانوں میں موجود افراد سے ملاقات ہوئی تو یہ احساس اور قوی ہو گیا کہ اعلی حضرت سے علمی دوستی رکھنے والوں تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ایک عاشق رسول کے ساتھ محبت و عقیدت میں حضور انور ﷺ سے عشق کی ایک معمولی سی جھلک پنہاں ہے۔
اللہ ہم کو ایک بہترین عاشق رسول بننے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین

09/05/2024

ان سنی باتیں
آج میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھ رہا ہوں کہ مجھے سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان صاحب کے پوتے محترم جواد رضا خان صاحب سے شرف ملاقات حاصل ہوا۔ اور یہ سب صرف اور صرف فیضان رضا کے طفیل ممکن ہو سکا۔ محترم سے مل کر ایسا لگا جیسا کہ وہ مجھے بہت عرصہ سے جانتے ہوں اور میرے بہت عزیز دوست ہوں۔ انتہائی نرم مزاج و شفیق رویہ ہے محترم کا۔ اور جذبہ بہت ہی بلند۔

سیکولرز و لبرلز خیال کرتے ہیں کہ وہ ہماری تحقیر کریں گے، ہمارا مذاق اڑائیں گے، ہمیں گالیاں دیں گے تو شاید ہم سکون زمین کے موقف سے دست بردار ہو جائیں گے۔۔

تندی باد مخالف سے نا گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے

کُچھ ایسا ہی جذبہ مجھے حضرت میں دیکھنے کو ملا، کسی تنظیم و کسی ادارے کی فنڈنگ یا سپورٹ کے بغیر حضرت خود اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے کام کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور سکون زمین تو بہت ہی چھوٹ سی بات ہے یہ تو سائنس کے میدان میں اہل سنت کی آنے والی نسل کی حقیقی سائنس کی تعلیم کے لیے کوشاں ہیں۔۔

انشاءاللہ ہمارے کُچھ منصوبے بنے ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے جتنا ہم سے ہو سکا ہم حضرت کی مدد کریں گے بالخصوص فوز مبین و سکون زمین کے حوالے سے مکمل سائنسی سپورٹ کے حوالے سے۔

یاد رکھئیے۔۔ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے دلائل ایک طرف رکھ دیں تو بھی سائنس میں ایک بھی ایسی دلیل یا ثبوت موجود نہیں کہ زمین حرکت کرتی ہے۔۔ سب کہانیاں اور مفروضے اور اداروں پر ایمان ہے۔۔ خالص سائنس میں ایسا کچھ بھی نہیں۔

دعاؤں کا طبگار
مجاہدِ رضا

03/05/2024

میانی شاہ قبرستان لاہور میں اعلی حضرت کے خلفاء۔
اسی پیج پر پوری ڈوکیومنٹری ملاحظہ فرمائیں۔
ان سنی باتیں جواد رضا خان

01/05/2024

‏"ماضی کی عدلیہ تحریک | امریکہ | انصاف اور اسلام
چوہدری افتخار جیسے کرپٹ جج کے حق میں بظاہر ایک فقید المثال تحریک کا چلنا پاکستان میں گہرے امریکی اثرو رسوخ کی کوئی پہلی مثال نہیں۔
اپنے سورسز کو استعمال کرکے ان کا قلع قمع کرنے میں سی آئی اے مجموعی طور پر ہمیشہ کامیاب رہی ہے، اور یہی کچھ اس عدلیہ تحریک کے نتیجے میں پرویز مشرف کے ساتھ ہوا۔
آج چودھری افتخار کے منظور نظر جناب موجودہ مائی لارڈ عزت مآب چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اس وقت پاکستان کے قاضی اول ہیں۔
آج اعلی عدلیہ کے تمام جج اور عوام جسٹس قاضی فائز عیسی صاحب کے خلاف ہیں لیکن سڑکیں اب تک ان کے خلاف نکلے وکلاء کی راہ تک رہیں ہیں۔
آخر کیوں؟
امریکہ بہادر یہ جانتا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف تحریک دراصل امریکہ کے اس خطے میں تسلط کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو سکتی ہے لیکن میں اس سے
اتفاق نہیں کرتا۔
اسلام بالعموم اور برصغیر بالخصوص کی تاریخ پر ایک عمیق نگاہ ڈالیں تو ہمارے ہاں انصاف کے قیام کے لیئے جو تحاریک اور جنگیں لڑی گئیں ان کی کامیابی کے پیچھے مذہب کا گہرا اثر رہا ہے۔ پرتھوی راج چوہان کی حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے ہاتوں شکست ہو یا شہنشاہ اکبر کی حضرت مجدد الف ثانی کے ہاتوں ذلت، اکبر کے بیربل کی پشتون سردار کالو خان کے ہاتھوں صوابی میں موت ہو یا پٹنہ سنی کانفرنس میں اعلی حضرت امام احمد رضا خان کا دو قومی نظریہ اور علامہ اقبال کا خطبہ الہ آباد ہو یا قیام پاکستان کا نعرہ "پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ"۔
انصاف کا قیام اسی وقت ممکن ہوا جب اسلام کے داعی بے انصافی کے خلاف برسریپیکار ہوئے۔
آج پاکستان میں انصاف کے قیام کے لیئے اہل سنت و جماعت کو اکھٹا اور متحد ہونے کی جتنی ضرورت ہے وہ شاید کبھی نہ تھی۔
میں امام اہل سنت احمد رضا خان کا پاکستان میں وارث، اہل سنت و جماعت کے مخلص علماء دین سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ صدق دل سے اور اپنے ذاتی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں انصاف کے قیام کے لیئے متحد ہو جائیں۔
ہمارے معاشرے کو آپ کی ضرورت ہے!
ان سنی باتیں جواد رضا خان

27/04/2024

السلام علیکم،
میرا ایک اسپیشل بیٹا ہے عمر رضا خان، کوئی دو مہینے پہلے اس کا نکاح کیا ہے۔
بچپن سے خون کی کمی کی بیماری میں بھی مبتلا ہے۔
2012 میں خون دینے کی ضرورت پڑی تھی، کل پھر اس کو خون کی ضرورت پڑی۔
دعاوں کا طالب جواد رضا خان

25/04/2024

‏ایک بیان جو ماں کی قسم سے منسلک کرکے دیا گیا۔ جب دیکھا تو ایسے لگا :
جیسے جھوٹ کا انبار
جیسے “احساسِ جرم” کا پہاڑ
جیسے گرتی دیوار
جیسے “ڈوبتے” کی پکار

جیسے چیختا نفاق
جیسے پشیماں قزاق
جیسے سر پہ پڑی خاک
جیسے ضمیری کچوکے کربناک

پھر نہ جانے کیوں کچھ اشعار ذہن میں آئے۔

"نسبتیں چراغوں سے، طرف دار ہوا کے
ہم لوگ منافق ہیں، منافق بھی بلا کے"
(شعر میں تھوڑی سے ترمیم کے لیے شاعرہ سے معذرت)
اور معین نظامی صاحب نے فرمایا :
"ثابت قدم نہیں ہے تو تلوار مت اٹھا
یوں سرسری سی زحمتِ پیکار مت اٹھا"
ان سنی باتیں
اختر نواز جنجوعہ

‏وہابیت | صیہونیت | پاکستان اور ایرانکیا ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کا حشر، 60 کی دہائی میں ہونے والا پاکستان ای...
24/04/2024

‏وہابیت | صیہونیت | پاکستان اور ایران
کیا ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کا حشر، 60 کی دہائی میں ہونے والا پاکستان ایران اور ترکی کے مابین آر سی ڈی (RCD) جیسا ہوگا؟
اعلی حضرت امام احمد رضا خان کی زندگی کا بغور مطالعہ کریں تو پتہ لگتا ہے ان کی مکمل توجہ در وھابیت اور اس کے مسلم سیاست پر اثرات پہ تھی۔ آٹھارویں صدی کے اوائل میں عبدل وہاب نے ناموس رسالت پر رکیک حملے شروع کیئے اور پھر اس کے پیروکار ال سعود نے 1932 میں حجاز پہ قبضہ کرکے ایک شیطانی حکومت قائم کی۔ ان ڈکیتوں، قاتلوں اور رہزنوں کو سلطنت عثمانیہ کے خلاف صہیونیوں نے کھڑا کیا اور آج 92 سال بعد تاریخ ان رہزنوں کا اثر و رسوخ غیر عرب مسلمان ممالک میں بڑھتا دیکھ رہی ہے۔
آج بھی صہیونی طاقتیں ہی ان منافقوں کا اصل چہرہ ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف حجاز میں بویا یہ بیج اب ایک تناور درخت ہے۔
مجھے ان حالات میں پاکستان وہ واحد مسلم ملک نظر آتا ہے جس میں امام اہل سنت کے پیروکار اپنی ہمت سے اس دجال کو روک سکتے ہیں۔
شرط صرف یہ ہے کہ ہم عوام کی سوچ پہ استوار حکومت بننے دیں، جس کے پیچھے 24 کروڑ عوام کی سیاسی قوت اور امام احمد رضا خان کی رد وھابیت کا نظریہ ہو۔
اب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے!

23/04/2024

قطرہ ملا سمندر سے سمندر ہوگیا
عشق ملا جو موت سے قلندر ہوگیا

‏آج دس شوال ہے۔عاشقان حضرت محمد ﷺ کو یوم ولادت اعلی حضرت امام احمد رضا خان مبارک ہو۔جنھوں نے ہم کو عشق رسول ﷺ کی اہمیت ب...
18/04/2024

‏آج دس شوال ہے۔
عاشقان حضرت محمد ﷺ کو یوم ولادت اعلی حضرت امام احمد رضا خان مبارک ہو۔
جنھوں نے ہم کو عشق رسول ﷺ کی اہمیت بتائی اور ان سے عشق کیسے کرتے ہیں اس کی تربیت دی،
آج ان کا یوم ولادت ہے۔
ان سنی باتیں جواد رضا خان

السلام علیکم۔آپ میں سے بہت سارے حضرات نے اس کتاب کا pdf Version مجھ سے مانگا تھا۔آپ لوگوں کی آسانی کے لیئے میں اپنا گوگل...
18/04/2024

السلام علیکم۔
آپ میں سے بہت سارے حضرات نے اس کتاب کا pdf Version مجھ سے مانگا تھا۔
آپ لوگوں کی آسانی کے لیئے میں اپنا گوگل ڈرائیو لنک آپ کو بھیج رہا ہوں۔
سچائی تک پہنچنے کی جستجو ہی ہمارا ایمان زندہ رکھتی ہے۔
ان سنی باتیں جواد رضا خان
https://drive.google.com/file/d/1zLz6EiLoVJNS-CsAecN3DHqZkYGJ5aoz/view?usp=drivesdk

📍8 جنوری سمرتھی ایرانی مدینہ منورہ میں مسجد قبا اور مسجد نبوی کی قرب و جواہر کا وزٹ کرتی دیکھی گئی۔ 📍رمضان کے مقدس مہینے...
17/04/2024

📍8 جنوری سمرتھی ایرانی مدینہ منورہ میں مسجد قبا اور مسجد نبوی کی قرب و جواہر کا وزٹ کرتی دیکھی گئی۔
📍رمضان کے مقدس مہینے میں ابوظہبی کے مندر میں یو اے ای کے شیخ افطار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
📍اور آج سے کوئی دو دن پہلے ایک وڈیو اس پیغام کیساتھ سرکولیٹ ہوتی ہے کہ ہندوستان کی ایمبیسی کے ہندو اسٹاف کو خانہ کعبہ کے اندرونی احاطے کا وزٹ کرایا گیا۔ اس وڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کے کیسے ایک شخص نہایت arrogant انداز میں خانہ کعبہ میں داخل ہو رہا ہے۔
میں نے جب اس واقعہ کو انٹرنیٹ پہ سرچ کرنا شروع کیا تو بار بار اجے بھٹ کی تصویر میرے سامنے آنے لگی۔ یہ صاحب ہندوستان کی وزارت دفاع اور ٹوارزم کے منسٹر آف اسٹیٹ ہیں اور انھوں نے 8 تا 12 فروری سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ کئی بار ویڈیو دیکھنے پر مجھے احساس ہوا کہ جو شخص سب سے پہلے خانہ کعبہ میں داخل ہو رہا ہے
اس کا رنگ، جسامت اور خدوخال منسٹر آف اسٹیٹ سے ملتی ہے۔
میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ میری اس ریسرچ کو کاونٹر چیک کریں اور اپنی رائے سے مجھے آگاہ فرمائیں۔۔۔
یہاں یہ بات قابل زکر ہے محمد بن سلمان کی religious tourism کو فروغ دینے کی پالیسی کے تحت 2024 تک تمام غیر مسلموں کو مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت کی بازگشت بھی عرب پریس میں سنی جاسکتی ہے۔ کیا اس وجہ سے بھارت کے ہندو منسٹر آف اسٹیٹ سیاحت (Tourism) کا خانہ کعبہ کا وزٹ کرایا گیا؟
اب سوال یہ بھی بنتا ہے کہ کیا نجدی کھلم کھلا قرآن پاک کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے رہیں گے؟ اور آخر کب تک 1.6 بلین مسلمان اس عمل کو برداشت کریں گے؟ ہم کیا سورۃ توبہ کی آیت نمبر 28 بھول گئے ہیں؟
ان سنی باتیں جواد رضا خان

‏To Whom It May Concernکوئٹہ چائے | پشتون | اور حقوق کی آگہیآج جب چائے کا آرڈر دیا تو حسب معمول ایک پشتون ویئٹر کو بتایا...
16/04/2024

‏To Whom It May Concern
کوئٹہ چائے | پشتون | اور حقوق کی آگہی
آج جب چائے کا آرڈر دیا تو حسب معمول ایک پشتون ویئٹر کو بتایا کہ میں چائے تھوڑی پیتا ہوں، میرا کپ لبالب نہ بھرنا۔
مجھے یقین تھا کہ حسب معمول ایسا نہیں ہوگا اور کپ میں چائے لبالب ہی بھری ہوگی، اور ہوا بھی کچھ یوں ہی۔
"لکا تم کو بولا تھا نا کہ کپ لبالب نہ بھرنا پھر بھی تم نے ہمارا بات نہیں مانا"۔
خان بولا: تمھارا حق بنتا ہے، تم نے پیسہ پورا دیا ہے تو ہم تم کو کپ بھی پورا بھر کے دے گا،
اب تمھارا مرضی تم چاہو تو اس میں سے آدھا چائے پھینک دو۔
خان کی جواب سن کر یہ احساس یقین میں بدل گیا کہ سچا پشتون جو دوسروں کے حقوق کا اتنا خیال کرتا ہے تو اپنے حق کے لیئے کیا کر جائے گا۔

27 فروری 2019 کو جب بالاکوٹ حملے کی ریٹیلیشن میں پاکستان نے ہندوستان کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے تو ہندوستان طیش میں آ گ...
15/04/2024

27 فروری 2019 کو جب بالاکوٹ حملے کی ریٹیلیشن میں پاکستان نے ہندوستان کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے تو ہندوستان طیش میں آ گیا۔ بات میزائل لانچنگ اور پاکستان کو نیست و نابود کرنے سے شروع ہوتی ہے اور
آخر میں آکر "پاکستان کو ٹماٹر کی سپلائی" بند کرنے پر رکتی ہے۔ بظاہر ایک عام آدمی کیلئے یہ نہایت مضحکہ خیز بات ہے لیکن غور کریں کہ ازل سے ابد تک جنگوں کا فیصلہ ہتھیاروں اور معاشی استحکام دونوں کے مرہون منت ہوتا ہے۔ مشہور ملٹری اسٹریٹجسٹ کلازوٹز کہتا ہے، War is an instrument of policy، یعنی جنگ ایک پالیسی ساز ہتھیار ہے۔ یوں کلازوٹز کا یہ قول اب نامکمل ثابت ہوا۔
آیئے اب زرا پچھلی صدی کے مجدد اعلی حضرت امام احمد رضا خان کے معاشی افکار پر روشنی ڈالتے ہیں۔

1912ء میں امت مسلمہ کے لیئے اعلیٰ حضرت کی بےحد قیمتی معاشی راہنمائی کو ہم مسلمانوں بڑی بےدردی سے رد کیا۔
اور شاید آج مسلمانوں کا کشمیر سے فلسطین تک جو حشر ہو رہا ہے اس کی بڑی وجہ اپنے اسلاف کی تعلیمات کی ناقدری ہے۔
1857ء کی جنگ آزادی میں شکست کے بعد جہاں مسلمانوں کے اقتدار کا خاتمہ ہوا، وہاں برطانوی سامراج کا ہندوستان پر مکمل تسلط قائم ہو گیا۔ مسلمان اب غربت، اخلاقی پستی، اور تعلیمی انحطاط کا شکار تھے۔ مسلمان مفکروں نے سیاسی، تعلیمی اور معاشرتی میدانوں میں تو کام کیا لیکن ان سب کی جڑ یعنی مسلمانوں کی معاشی راہنمائی کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا۔
1912ء میں اپنے رسالے "تدبیر فلاح و نجات و اصلاح" میں اعلیٰ حضرت تحریر فرماتے ہیں "مسلمان صرف مسلمانوں سے اشیاء کی خریداری کریں، باقی کسی کے ساتھ تجارت نہ کریں"۔
اس مختصر مگر جامع نصیحت کو سمجھنے کے لیئے میں نے پروفیسر رفیع اللہ صدیقی کی کتاب "Economic Guide lines for Muslims by Ala Hazrat" سے استفادہ کیا۔
بین الاقوامی تجارت میں آزاد منڈی (Free Trade) ٹھیک ہے یا محفوظ تجارت (Protected Trade)؟
یہ ایک بہت پرانی بحث ہے۔
▪️آزاد منڈیاں (Free Trade):-
ایڈم اسمتھ جس کو "فادر آف اکانومی" کہا جاتا ہے آزاد منڈیوں یعنی Free trade کا حامی تھا، جس کا اس نے برملا اظہار 1776 میں اپنی کتاب، An Inquiry into wealth of nations میں کیا۔
▪️محفوظ تجارت (Protected Trade):-
دوسری طرف 1791 میں Alexendar Hamilton جو کہ ایک امریکی پالیسی ساز تھا (Protected Trade) یعنی "محفوظ تجارت" کا حامی تھا۔
محفوظ تجارت کے فروغ سے اپنی نامولود صنعت کو بین الاقوامی صنعت کے دباو یا مقابلے سے بچایا جاتا ہے
اور ملکی صنعت کاروں کو آگے بڑھنے کے زیادہ مواقع ملتے ہیں۔
آئیں اب زرا اس فری ٹریڈ اور پروٹیکٹڈ ٹریڈ" کا تجزیہ 1912 میں اعلی حضرت کی مسلمانوں کو معاشی نصیحت سے کرتے ہیں۔
"مسلمان صرف مسلمانوں سے اشیاء کی خریداری کریں، باقی کسی کے ساتھ تجارت نہ کریں"۔
اب زرا غور کریں:-
(1) ایک مسلمان کنزیومر کا پیسہ ایک مسلمان دوکاندار کے پاس جائے گا۔
(2) پھر وہ مسلمان دکاندار ایک مسلمان Wholesaler یعنی تھوک کا کاروبار کرنے والے کے پاس جائے گا۔
(3) اب وہ مسلمان Wholesaler ایک مسلمان کارخانہ دار (Manufacturer) کے پاس جائے گا۔
(4) کارخانہ دار اپنی پروڈکشن کو اور بڑھائے گا اور پروڈکشن بڑھانے کے لیئے زمین، مزدور، پڑھ لکھے نوجوان کو نوکری کے ساتھ ساتھ سرمایہ بڑھانہ ہوگا۔
(5) یوں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔
اسی رسالے میں اعلی حضرت نے سرمائے کو بڑھانے کے لیئے بچت اور اسلامی بینکاری نظام بھی وضع کیا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمنی فرانس اور اٹلی مکمل طور پر تباہ ہوگئے، اور Rome Treaty سائن ہوئی۔ اس میں ممبر ممالک کو ایک یونٹ کی حیثیت دی گئی اور اس یونٹ میں فری ٹریڈ کا نظام رائج کیا گیا۔ کارخانہ دار کو ممبر ممالک میں را میٹیریل(Raw Material) کی نقل و حرکت پہ کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوتا تھا اور تیار مال کی ممبران کو آسان ایکسپورٹ پالیسی کے تحت، سستے داموں ممبر ممالک کے عوام تک پہنچایا جاتا تھا۔
آج شاید یورپیین یونین بھی انھی خدوخال پر مرتب ہے۔ اور یوں معاشی خوشحالی کے لیئے جوکہ کام اعلی حضرت مسلمانوں کو بتا رہے تھے، یورپ نے کر دکھایا۔ افسوس آج ہم اپنے اسلاف کو بھول کر مغربی سیاسی، معاشی، معاشرتی اور تعلیمی کے گرویدہ ہو چکے ہیں۔ مغرب ہر دور میں ہمارے اسلاف کی تعلیمات کو اپنا نام دے کر ہمارے خلاف پوری کامیابی کے ساتھ استعمال کرتا رہا۔
ہم ترکی، ایران، سعودی عریبیہ اور پاکستان جیسی طاقتور افواج کو maintain تو کرسکتے ہیں لیکن معاشی اتحاد کے بغیر کچھ حاصل نہ ہوگا۔
اب سوال یہ ہے کہ اعلیٰ حضرت کی پروٹیکٹڈ اکانومی کی اس پالیسی کو اگر پوری امت پر اپلائی کریں تو کیا ہم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روک سکتے ہیں؟
میں نے انرجی اور خوردونوش کی اشیاء پیدا کرنے والے دس بڑے ممالک کے بارے میں ریسرچ کیا تو پتہ لگا کہ گندم، چاول، لائیو اسٹاک، پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں مسلمان ممالک بشمول پہلے دس ممالک میں نظر آئے۔
اسی طرح انرجی سیکٹر یعنی پٹرول اور گیس کے ذخائر میں بھی مسلمان ممالک ہی آگے آگے ہیں۔
اگر ہم مسلمان تجارت صرف آپس میں کریں تو شاید وہ انقلاب آسکتا ہے جس کو ہم اب ترس چکے ہیں۔

اعلیٰ حضرت کی 1912ء کی تحریر انگریزوں کے لیئے تو مشعل راہ بنی مگر ہم مسلمان ان کو سمجھنے سے ابھی بھی قاصر ہیں۔
ان سنی باتیں جواد رضا خان

Address


Telephone

+923212213961

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ان سنی باتیں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ان سنی باتیں:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share