Creative Thoughts

  • Home
  • Creative Thoughts

Creative Thoughts critical thinking , motivations and insight of creativity

16/04/2024
17/12/2023
07/12/2023
06/12/2023

Really interesting fact about owls🦉🦉

اسی تصویر سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے صوبے میں ایڈز بیماری کی تناسب کافی زیادہ بڑھ گئی ہے۔ یہ ایک جان لیوا مرض...
03/12/2023

اسی تصویر سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے صوبے میں ایڈز بیماری کی تناسب کافی زیادہ بڑھ گئی ہے۔ یہ ایک جان لیوا مرض ہے جو ایک انسان کو دیمے دیمے مارتی ہے ۔ یہ بیماری چونکہ مغرب میں کافی زور و شور سے چل رہی ہے کیونکہ وہاں کے لوگ LGBTQ کے ماننے والے ہیں،تو ایک دوسرے سے پھیلتی ہے ۔
ہمارے معاشرے میں یہ ناثور اتنا نہیں ہے مگر پھر بھی کچھ عناصر ہے جس کی وجہ سے آج یہ ایڈز کی پریولینس ہمیں دیکھنے کو ملا۔ اس سے نمٹنے کیلئے کچھ احتیاطی تدابیر ضروری ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہے ۔
1. Stop sharing needles and syringes .
2. Have a safe s*xual partner.
3. Don't share razor 🪒 and blades .
4. All donor body fluids like blood , should be screened out.
5. Follow safe s*x practices.
6. HIV infected mother should feed their child formula .
7. Have a personal barber kit .


03/12/2023

Hi everyone

مجھ پہ تحقیق میرے بعد کرے گی دنیا مجھے سمجھیں گے میرے بعد زمانے والے  #14اپریل 2010 یوم وفات ڈاکٹر اسرار احمد رح جس خطے ...
14/04/2023

مجھ پہ تحقیق میرے بعد کرے گی دنیا
مجھے سمجھیں گے میرے بعد زمانے والے
#14اپریل 2010 یوم وفات ڈاکٹر اسرار احمد رح

جس خطے میں اسلامی نظام نہیں ہے وہاں سانس لینا بھی حرام ہے۔۔۔۔(ڈاکٹر اسرار احمد رح)

Human beings are of four types:1. A man who knows, and knows that he knows. This is the scholar, so take and patiently l...
13/04/2023

Human beings are of four types:

1. A man who knows, and knows that he knows. This is the scholar, so take and patiently learn from him.

2. A man who knows, but does not know that he knows. This one has forgotten, so quietly remind him.

3. A man who does not know, and knows that he does not know. This one is a student, so teach him continuously because he will be a great scholar one day.

4. A man who does not know, and does not know that he does not know and isn’t even interested in knowing. This one is an idiot, so reject him".
©️
Rehman Afridi

A Pregnant Woman to her husband: What you are expecting... will it be a boy or girl?"Husband - "If we have a boy, I'll t...
06/04/2023

A Pregnant Woman to her husband: What you are expecting... will it be a boy or girl?"

Husband - "If we have a boy, I'll teach him maths, we will go for sports, I will teach him fishing and so on."

wife - "Ha.. Ha.. And what if its a girl?

Husband- "If we have a girl.. I'll not have to teach her anything..
Because she will be the one who will teach me all the things, again..like how to dress, how to eat, what to say, what not to say.. In short, she will be my second mom..and She will consider me as her hero even if I do not do anything special, she'll always understand when I'll refuse her for something.

She'll always compare her husband to be me.. No matter how old she will be, she'll always want that I should treat her like my baby doll. She'll fight with the world for me and if someone will hurt me, she will never forgive that person

Wife- "So you mean to say that your daughter will do all those things but your son will not?"

Husband - "No.. no! May be he will do the same but he will learn to do them. But daughters are born with it. Being the father of a daughter is the pride for any man."

Wife - "But, she will not be with us forever."

Husband - "Yes, but we will be with her, in her heart, forever. So it really doesn't make a difference where she goes."

Daughters are Angels... Born with Unconditional Love & Care...Forever😘😘

Dedicated to all lucky fathers blessed with daughters.

Thanks for reading

کوہاٹ سے پشاور جاتے ھوئے کوہاٹ ٹنل کے قریب سڑک کے کنارے نصب ایک مجسمہ ہے جس کی اپنی ھی ایک تاریخ ھے ۔  نئی نسل کو اس بار...
04/04/2023

کوہاٹ سے پشاور جاتے ھوئے کوہاٹ ٹنل کے قریب سڑک کے کنارے نصب ایک مجسمہ ہے جس کی اپنی ھی ایک تاریخ ھے ۔ نئی نسل کو اس بارے میں کم ہی معلوم ھے

یہ مجسمہ ایک تاریخی شخصیت عجب خان آفریدی کا ہے جنہوں نے انگریز سامراج کی مخالفت میں 1923 میں درہ آدم خیل میں لڑائی لڑی تھی اور یہ لڑائی اس وقت شدت اختیار کر گئی تھی. جب غازی عجب خان نے انگریز کی کوہاٹ فوجی چهاؤنی اور دیگر مراکز کو حملوں کا نشانہ بنانا شروع کیا۔

انہوں نے فوجی چهاؤنی سے بھاری اسلحہ نکالنے کے ساتھ ساتھ بہت سے انگریز فوجیوں کو ہلاک بھی کیا، جس پر انگریز انٹیلی جنس اداروں اور عجب خان آفریدی میں ٹھن گئی۔

ایک دن انگریز فوج نے ان کے گھر پر ہلہ بول دیا اور عجب خان آفریدی کی والدہ سے بدتمیزی کی جس کے بعد ماں نے عجب خان آفریدی کو انگریز سے بدلہ لینے کا حکم دیا کہ جب تک تم انگریز سے میری بےعزتی کا انتقام نہ لے لو مجھے اپنی شکل مت دکھانا اور نہ ہی تب تک گھر آنا۔ یہاں تک کہ اسے اپنا دودھ تک نہ بخشنے کی بھی دھمکی دی۔

اس کے بعد عجب خان آفریدی نے دل میں مصمم ارادہ کیا کہ وہ انگریز قوم سے ایسا بدلہ لیں گے کہ وہ تاعمر یاد رکھیں گے۔ یہ وہ وقت تھا جب زیادہ تر پختون قوم انگریزوں کی حمایتی تھی، اور چند گنے چنے لوگ ہی عجب خان آفریدی کے ساتھ تھے۔ انگریزوں کے ساتھی پختون عجب خان آفریدی کو غدار سمجھتے تھے اور اسے ملک دشمن سمجھتے تھے۔ ظاہر ہے کہ اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ وہ انگریزوں سے پیسے وصول کرتے تھے۔

اپنی والدہ سے بدسلوکی کا بدلہ لینے کے لیے عجب خان آفریدی نے ایک دن کوہاٹ کے انگریز آفیسر کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے وہاں سے مس ایلس کو اغوا کر لیا۔ لڑکی کی ماں نے چیخ وپکار کی تو انہوں نے اسے قتل کر دیا اور پہرے پر مامور انگریزوں کو بھی قتل کرتے ہوئے مس ایلس کو اغوا کر لیا۔

اس پر تمام انگریز حیرت میں ڈوب گئے کہ اتنے کڑے پہرے کے اندر داخل ہو کر اتنا بڑا واقعہ کیسے پیش آ گیا۔

عجب خان آفریدی مس ایلس کے ساتھ 10 دن کوہاٹ کے کوتل پہاڑ کے ایک غار میں رکا رہا۔ پھر افغانستان جا کر وہاں کی حکومت سے پناہ مانگی جنہوں نے پناہ کے ساتھ سینکڑوں ایکڑ زمین بهی مزار شریف میں عجب خان آفریدی کے نام کر دی۔ اس وقت کی انگریز حکومت نے عجب خان آفریدی کے سر کی قیمت ایک لاکھ روپیہ (جو موجودہ کے کروڑوں بنتے ہیں) لگائی۔

نو مہینے بعد افغان حکومت نے انگریز حکومت اور عجب خان آفریدی کے مابین فیصلہ کرایا اور پهر طورخم باڈر پر مس ایلس کو انگریز حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ جب مس ایلس کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا توہ حیران رہ گئے کہ مہنیوں عجب خان آفریدی اور اُن کے ساتھیوں کے چنگل میں وہ کیسے باعزت اور محفوظ رہی۔

انگریز حکومت اس حسن سلوک سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ اگر عجب خان آفریدی ایلس کی ماں کو قتل نہ کرتا تو وہ عام معافی دیتے اور انعام سے بھی نوازتے۔ اس تاریخ سے ہمارے نوجوان بے خبر ہیں کہ ہماری قوم کے بہادروں کی داستانیں تاریخ کا حصہ ہیں۔

1985 میں مس ایلس سرکاری پروٹوکول کے ساتھ درہ آدم خیل آئیں اور عجب خان آفریدی کے گهر اور وہ پناہ گاہ جس میں مس ایلس رہ چکی تهی، وہاں گئیں اور جا کر وہ بہت روئیں۔

اس کے بعد عجب خان آفریدی کے آخری زندہ دوست ملک شیر خان باش خیل، جو شاید اب اس دنیا میں نہیں ہیں، سے ملاقات کی اور سننے میں آیا ہے کہ مس ایلس عجب خان آفریدی کے حسن سلوک سے اتنی متاثر ہوئی تھیں کہ اُنہوں نےکہا تھا کہ عجب خان آفریدی کو دیکھنے کے بعد انہیں کوئی پسند ہی نہیں آیا۔
اس موضوع پر پشتو میں ایک بھی فلم بن چکی ہے اور پھر ایک دور میں یہ داستان ہمارے نصاب کا حصہ رہی ہے مگر پھر نجانے کس طرح اور کیسے یہ کہانی ہمارے نصابی کتاب سے غائب ہو گئی۔ حالانکہ ہماری نئی نسل کو مشاہیر کے کارناموں سے روشناس کرنا ہمارا فرض بنتا ہے۔

کوہاٹ پشاور روڈ پر کوہاٹ سرنگ سے آگے جس نے بھی عجب خان آفریدی کا مجسمہ نصب کرنے کا سوچا ہے، وہ داد کا مستحق ہے۔
تحریر : عبدالرحمن آفریدی

Rehman Afridi

03/04/2023

جاپان کا ٹوکیو شہر آج کل ایمانداری میں ساری دنیا میں ٹاپ کر گیا ھے اورجاپانی اقوام عالم میں نمبر ون کیسے ھیں!!

یہ دس حقائق آپ کو وجہ بتائیں گے۔

1- جاپان میں پہلی جماعت سے لے کر تیسری جماعت تک بچوں کو ایک ایسا سبجیکٹ بھی پڑھاتے ہیں جس میں انہیں روزمرہ کے معاملات اور لوگوں کے ساتھ برتاؤ کی اخلاقیات کے بارے میں سمجھایا اور بتایا جاتا ہے۔

2- جاپان میں پہلی جماعت سے تیسری تک بچوں کو فیل کرنے کا کوئی تصور نہیں ہے۔ کیونکہ ان چھوٹے بچوں کی تعلیم کا مقصد ان کی تربیت اور ان کی شخصیت کی تعمیر ہوتی ہے ناکہ ان کو تلقین اور روایتی تعلیم۔

3- چہ جائکہ جاپانی دنیا کی امیر ترین قوموں میں شمار ہوتے ہیں مگر ان کے گھر میں کام کاج کیلئے نوکر اور خادم کا کوئی تصور نہیں پایا جاتا۔ ماں باپ ہی بچوں اور گھر کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

4- جاپانی بچے روزانہ اپنے اساتذہ کے ساتھ مل کر 15 منٹ کیلئے اپنے سکول کی جھاڑ پھونک اور صفائی ستھرائی کرتے ہیں، اس مشق کا مقصد انہیں اخلاقی طور پر متواضع بنانا اور عملی طور پر صفائی پسند بنانا ہوتا ہے۔

5- جاپان میں ہر بچہ اپنا دانت صاف کرنے والا برش بھی سکول ساتھ لیکر جاتا ہے، سکول میں کھانے پینے کے بعد ان سے دانت صاف کرائے جاتے ہیں، اپنے بچپن سے ہی ان کو اپنی صحت کا خیال رکھنے والا بنایا جاتا ہے۔

6- سکولوں میں اساتذہ اور منتظمین کھانے کا معیار جانچنے اور بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے طلباء سے آدھا گھنٹہ پہلے کھانا کھاتے ہیں۔ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہی بچے ہی جاپان کا مستقبل ہیں اور ان کی حفاظت کا یقینی بنایا جانا کتنا اہم ہے۔

7- جاپان میں صفائی کا کام کرنے والے کو ایک خاص نام سے پکارا جاتا ہے جس کا مطلب ہیلتھ اینجینئر بنتا ہے۔ اس کی تنخواہ امریکی ڈالر میں 5000 سے 8000 کے درمیان رہتی ہے۔ اس ملازمت کیلئے امیدوار باقاعدہ زبانی اور تحریری امتحان پاس کرتے ہیں۔

8- جاپان میں گاڑیوں، ریسٹورنٹس اور بند مقامات پر موبائل استعمال نہیں کیا جاتا۔ جاپان میں سائلنٹ موڈ پر لگے موبائل کو ایک خاص نام دیا جاتا ہے جس کا مطلب اخلاق پر لگا ہونا بنتا ہے۔

9- جاپان میں اگر آپ کسی کھلی دعوت یا بوفے ڈنر پر چلے جائیں وہاں پر بھی یہی دیکھیں گے کہ لوگو اپنی پلیٹوں میں ضرورت کے مطابق ہی کھانا ڈالتے ہیں۔ پلیٹوں میں کھانا بچا چھوڑنا جاپانیوں کی عادت نہیں ہے۔

10- جاپان میں سال بھر گاڑیوں کی اوسط تاخیر 7 سیکنڈ تک ہوتی ہے۔ جاپانی وقت کے قدردان لوگ ہیں اور منٹوں سیکنڈوں کی بھی قیمت جانتے ہیں.....

11- بہت خوب لیکن ایک ضروری بات وہ یہ کہ۰۰
جاپانی امیر نہیں ہیں ۰۰ دنیا کے 100 امیر لوگوں میں ایک بھی جاپانی نہیں ہے۰۰ زندگی بہت سمپل ہے۰۰ اور ٹیلی فون سائلنٹ موڈ جس کو جاپانی میں "Manner mode" کہتےہیں اور ہمارے ہاں بائیک کا سائیلنسر بھی منہ پھٹ کرواتے ہیں نوجوان تاکہ بساط بھر مزید شور پیدا کر سکیں ۔۔۔

Cut a tomato in 4 and place it in a pot. You'll never have to buy another tomato again -
01/04/2023

Cut a tomato in 4 and place it in a pot. You'll never have to buy another tomato again -

31/03/2023

Great explanation by bro.

یہ رشتے بھی کتنے عجیب ہوتے ہیں، اپنے منہ میں پانی اس شدت سے آیا ہے کہ اسکا سیلاب زبان تک بہا کر باہر لے آیا ہے لیکن کھان...
31/03/2023

یہ رشتے بھی کتنے عجیب ہوتے ہیں، اپنے منہ میں پانی اس شدت سے آیا ہے کہ اسکا سیلاب زبان تک بہا کر باہر لے آیا ہے لیکن کھانا مل بانٹ کر ہی ہے، یہ محض تصویر نہیں بلکہ انسانیت کا عکسی عنوان ہے، آپ غور کیجئے بھائی کی سخاوت تو نظر آہی رہی ہے لیکن بہن کے ہاتھ بھی آپس میں جڑے نظر آرہے ہیں، جسکا مطلب ہے وہ حریص نہیں، اسے آئسکریم اپنے قبضے میں لینے سے بالکل بھی دلچسپی نہیں ہے، بھائی نے کھلادی تو اس نے کھالی، ہماری زندگی بس ایسی ہی ہونی چاہئے۔ سخاوت ہو اور حرص نہ ہو تو بہن بھائی بسا اوقات جن تنازعات کا شکار ہوجاتے ہیں، انکی نوبت ہی نہ آئے، قبضے کی نہیں مل بانٹنے کی سوچ ہونی چاہئے...
Rehman Afridi
Muzamil Shinwari

تصویر میں موجود شخص شامی نژاد فرانسیسی ناول نگار "البرٹ کوسری" ہے، انہیں سستی کا فلسفی کہا جاتا تھا کیونکہ وہ سارا دن سو...
28/03/2023

تصویر میں موجود شخص شامی نژاد فرانسیسی ناول نگار "البرٹ کوسری" ہے، انہیں سستی کا فلسفی کہا جاتا تھا کیونکہ وہ سارا دن سوتا تھا اور رات بھر جاگتا تھا۔
البرٹ اتنا سست تھا کہ اس نے ایک بار ادبی انعام لینے سے معذرت کر لی تھی کیونکہ پارٹی کا وقت صبح 10 بجے تھا اور یہ اس کے سونے کا وقت ہوتا تھا۔ 🥱
البرٹ کا ایک مشہور قول: " یہ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمیں ہر صبح اٹھ کر سانس بند کرنے والی شکلیں دیکھنا پڑتی ہیں۔"

27/03/2023

Big shout out to those who’ve recently engaged with me!

Gurriya Khan

27/03/2023

Big shout out to those who’ve recently engaged with me!

Kashif Khan Shinwari

۔۔۔۔۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال ۔۔۔۔۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا پشاور میں واقع ہے۔ یہ پاکستان میں اہم پوسٹ ...
27/03/2023

۔۔۔۔۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال ۔۔۔۔۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا پشاور میں واقع ہے۔ یہ پاکستان میں اہم پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں سے ایک ہے۔ اسے لویا ہسپتال (بڑا ہسپتال) اور جرنیلی ہسپتال بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ہندوستان کے وائسرائے لارڈ ریڈنگ کی بیوی ایلس اسہاک ریڈنگ کے نام پر ہے۔۔
لارڈ ریڈنگ برطانوی سیاست دان اور وائسرائے ہند لبرل پارٹی کی طرف سے پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہوا 1911ء میں اٹارنی جنرل بنایا گیا اور 1913ء سے 1921ء تک چیف رہا۔ 1921ء میںہندوستان کا وائسرائے ہو کر آیا اور 1926ء میں ریٹائر ہوا۔۔
لارڈ ریڈنگ کا اصل نام روفس ڈیئنل ائسیکس تھا اور ہندوستان میں پہلا یہودی وائسرائے تھا۔
جب 1924 میں اپنی بیگم لیڈی ایلس اسہاک ریڈنگ کے ہمراہ پشاور کے دورے پر آئے تھے۔ ان کا قیام قلعہ بالا حصار میں تھا ۔ لیڈی ریڈنگ ایلس اسہاک ریڈنگ قلعہ بالاحصار سے شہر کا نظارہ کرہی تھی اور شہرکی سیرکی طرف مائل ہوگئیں ۔ اس نے شہر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کی خواہش کی تعمیل میں گھوڑا مہیا کیا گیا اور وہ شہرشہرکی سیرکیلئے گئی۔ جب وہ واپس قلعے کی طرف لوٹ رہی تھی تو گھوڑا خوف زدہ ہوا،اور لیڈی گھوڑے سے گر گئی۔
اس کے نتیجے میں لیڈی ریڈنگ کو چوٹیں آئیں۔ طبی امداد کی عدم فراہمی نے اسے فوری طور پر بے ہوش کردیا۔۔ اسے فوری طور پر ایجرٹن اسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی سہولیات قلیل تھیں۔ جولیڈی ریڈنگ کے چوٹوں سے نمٹنے کے قابل نہیں تھے،جس کے وجہسے اسے رائل آرٹلری اسپتال منتقل کردیا گیا جسے اب "کمبائنڈ ملٹری اسپتال" (یا سی ایم ایچ) پشاور کہا جاتا ہے جہاں ان کا مناسب علاج کیا گیالیڈی ریڈنگ صحت ہوگئ لیکن اس پر اس واقعے کے بے تحاشا اثر ہوا اوردل میں پشاور کی ناکافی طبی سہولت کے خلش رہ گئ۔۔۔ 1926 میں لارڈ ریڈنگ کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ دہلی سے پشاور آئیں اور ایجرٹن ہسپتال کی جگہ ایک معیاری اسپتال تعمیر کرنے کی مہم چلائی جس کے لیئے اس نے دس لاکھ روپے جمع کیئے۔ اس تعمیر کے لئے انہوں نے 52000 ہزار روپے جوکہ اس وقت کافی بڑی رقم تھی اپنی جیب سے ادا کردی ۔۔
اس اسپتال کو بعد میں 150 بستروں پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ دیا گیا اور 1930 میں یہ 200 بستروں والا ہسپتال تھا۔ خان بہادر عبدالصمد خان اسپتال کے پہلے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بن گئے۔ محمد ایاز خان 1973 میں اسپتال کا پہلا ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوا تھا۔ یہ اسپتال 1955 میں خیبر میڈیکل کالج سے میڈیکل ، سرجیکل ، ای این ٹی ، آئی اور ٹی بی وارڈز سے وابستہ ہوگیا ۔
اس ہسپتال میں اب پورے صوبے اور افغانستان سے بھی مریضوں کے وسیع شعبے کی کوریج ہے۔ 24/7 حادثات اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ایک اندازے کے مطابق ، اس کا آؤٹ پیپٹ ڈیپارٹمنٹ کلینک روزانہ 5500 مریضوں کو دیکھتا ہے اور حادثات اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں CASUALTY کیسز کی تعداد 2500 یا 3000 سے زیادہ ہے۔۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور شہر میں موجودہ بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کا مرکز مرکز رہا ہے۔
Copied

یہ *ایلیسا کراؤسن* ہے۔ یہ وہ لڑکی ہے جو *مریخ* پر جانے والی پہلی خاتون ہوگی اور اپنی پوری زندگی مریخ پر گزارے گی، اور زم...
26/03/2023

یہ *ایلیسا کراؤسن* ہے۔
یہ وہ لڑکی ہے جو *مریخ* پر جانے والی پہلی خاتون ہوگی اور اپنی پوری زندگی مریخ پر گزارے گی، اور زمین پر مختلف ڈیٹا بھیجتی رہے گی اور وہیں مر جائے گی۔
مزے کی بات یہ ہے کہ اس کی شادی نہیں ہو سکتی کیونکہ *ناسا* والوں کا کہنا ہے کہ اگر مسافر کا یہاں زمین پر کوئی رشتہ (بچے) ہو، جس سے اس کی لامتناہی محبت ہو، تو مشن کی کامیابی میں مسئلہ پیدا کر سکتی ہے۔ اس لیے وہ شادی نہیں کرے گی۔ یہ ساری قربانی پوری نسل انسانی کے لیے ہو گی کیونکہ مستقبل میں انسان مریخ پر رہنے والا ہے...🌸💫

رمضان المبارک کا مہینہ ہے اس کے حوالے سے یہ پوسٹ ضرور پڑھیں اور عمل کیجئے،شکریہ  "عورت سحری میں سب سے پہلے جاگتے ہے۔ اور...
25/03/2023

رمضان المبارک کا مہینہ ہے اس کے حوالے سے یہ پوسٹ ضرور پڑھیں اور عمل کیجئے،شکریہ
"عورت سحری میں سب سے پہلے جاگتے ہے۔ اور سب گھر والوں کے لیئے سحری تیار کرتی ہے لیکن سب سے آخر میں کھاتی ہے۔🍝
روزہ رکھنے کے بعد دوپہر میں بچوں کو کھانا کھلاتی ہے۔🍜
پھر 4 بجے کے بعد سے افطاری تک اپنے خاندان والوں کے لیئے افطاری تیار کرنے میں لگ جاتی ہے۔
چاول۔ پالک۔ گوشت۔ چٹنی وغیرہ وغیرہ تیار کرتی ہے اور ساتھ میں یہ ڈر بھی رہتا ہے کہ پتہ نہیں کیسے پکایا ہوگا۔
ساس اور سسر کے لیئے الگ چیز پکاتی ہے۔اور ساتھ ساتھ میں افطاری سے پہلے شوہر کے غصہ کو صبر سے جھیلنا بھی پڑتا ہے۔⭐

اذان سے پہلے دسترخوان لگانا تعریف تو دور کی بات 2۔۔2 روٹیاں کھانے کے بعد ایک ٹھنڈا گلاس🍺 لسی مانگنا اور پھر کہنا کہ نمک کم ہے اور خاص ٹھنڈا نہیں ہے اور افطاری پوری کی پوری کر لی جناب نے۔🌙

اسکے بعد چھپکے سے کسی کمرے میں افطاری کرلیتی ہے۔
تراویح کے بعد پھر سے حضرات کے لیئے چائے اور میوہ تیار کرتی ہے۔☕🍱

اور پھر سے سحری میں سب سے پہلے جاگتی ہے۔💆
اگر خدا نا خواستہ نہ جاگی 2 بجے یا سحری لیٹ ہوئی تو سب خاندان کا نزلہ بیچاری عورت پر گرتا ہے سارا دن۔

🙏👏آپ سے درحواست ہے ک۔ ۔
گھر کی ساری عورتیں خواہ وہ ماں ہو بیوی ہو بیٹی ہو بہن ہو یا کوئی اور رشتہ ہو انکا لازمی خیال رکھنا چاہیئے۔
آخر وہ بھی ہماری طرح انسان ہے۔🌙⭐

"You work 6 days to enjoy 1 days.You work 8 hours to eat in 15 minutes. You work all year just to take a week or two vac...
25/03/2023

"You work 6 days to enjoy 1 days.

You work 8 hours to eat in 15 minutes.

You work all year just to take a week or two vacation.

You work all your life to retire in old age.
And contemplate only your last breaths.

Eventually you realize that life is nothing but a parody of yourself practicing your own oblivion.

We have become so accustomed to material and social slavery that we no longer see the chains.."

Life is a short journey, live it!

Cc: Chung Ta Cau Sau Nay.

24/03/2023

Thought of the day.

ایک دن ایک کسان کھیت میں کام کر رہا تھا۔ کچھ دیر بعد اس کے پاس ایک خوبصورت لڑکی آئی۔ اس لڑکی نے اس کسان سے کہا کہ میں بیمار ہوں اگر تم میرا علاج کرواؤ گے تو میں تم سے شادی کر لوں گی۔ کسان بہت خوش ہوا اور اس لڑکی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا۔ ڈاکٹر نے لڑکی کو دیکھا اور بولا کہ تم اتنی خوبصورت لڑکی ہو اس کسان کے ساتھ کیوں آئی ہو۔ اس لڑکی نے کہا کہ میں بیمار ہوں۔ یہ کسان میرا علاج کرواۓ گا۔ پھر میں اس سے شادی کر لوں گی۔ ڈاکٹر نے کہا کہ میں تمہارا مفت میں علاج کروں گا پھر تم مجھ سے شادی کر لینا، میں تمھیں بہت خوش رکھوں گا۔ لڑکی مان گئی۔ کسان کو بہت غصہ آیا اور ڈاکٹر سے لڑائی کرنے لگا۔ جب ان دونوں کی لڑائی زیادہ بڑھی تو لڑکی نے کہا کہ ایسا کرتے ہیں کہ ہم قاضی کے پاس چلتے ہیں۔ وہ جس کے حق میں فیصلہ دے گا۔ میں اس سے شادی کر لوں گی۔ وہ سب قاضی کے پاس گئے اور سارا ماجرا بیان کیا۔ قاضی نے کہا کہ فیصلہ تو میں نے ہی سنانا ہے۔ ایسا کرو تم مجھ سے شادی کرلو۔ لڑکی مان گئی۔ اب تینوں میں زبردست لڑائی ہونے لگی۔ لڑکی بولی کہ میں بھاگتی ہوں تم میں سے جس نے مجھے پہلے پکڑ لیا میں اس سے شادی کروں گی۔ وہ تینوں مان گئے۔ لڑکی نے بھاگنا شروع کیا۔ وہ تینوں بھی اس کے پیچھے بھاگے۔ کچھ دیر بعد قاضی تھک کر بیٹھ گیا۔ اس کے کچھ دیر بعد ڈاکٹر بھی تھک کر بیٹھ گیا۔ کسان سارا دن کام کرتا تھا اس لیے وہ بھاگتا رہا۔ آخر کار وہ بھی تھک کر بیٹھ گیا۔ اس نے لڑکی کو آواز دی کہ رک جاؤ ہم ہار مانتے ہیں۔ لڑکی واپس آئی تو ان تینوں نے پوچھا کہ ابھی تو تم بیمار تھی اب اتنی تیز کیسے بھاگ رہی ہو۔ اس لڑکی نے کہا کہ میں "دنیا" ہوں۔ میں سب کو اپنے پیچھے اسی طرح لگاتی ہوں لیکن کسی کے ہاتھ نہیں آتی۔ میرے بھائیو اور دوستو! آج ہم بھی اس دنیا کے پیچھے ایسے ہی بھاگ رہے ہیں۔ لیکن دنیا ہمارے پاس نہیں آۓ گی۔ لہذا دنیا کو چھوڑ کر اپنے رب کو راضی کرو۔

Address


Telephone

+923414845799

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Creative Thoughts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Creative Thoughts:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share