Dera Live Urdu

  • Home
  • Dera Live Urdu

Dera Live Urdu آپ کی آواز

27/09/2022
ڈیرہ اسماعیل خان۔ایک فیمیل مریض کا آپریشن ہے جس کو اے بی پازٹیو خون کی اشد ضرورت ہے خون کا عطیہ دے کر ثواب کماٸیں۔ رابطہ...
10/08/2022

ڈیرہ اسماعیل خان۔

ایک فیمیل مریض کا آپریشن ہے جس کو اے بی پازٹیو خون کی اشد ضرورت ہے خون کا عطیہ دے کر ثواب کماٸیں۔
رابطہ 03433943148

28/07/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
محرم الحرام 2022کی آمد ،دفعہ 144 نافذ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے 1محرم الحرام سے 8 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری،9 محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل پر مکمل پابندی عائد کردی، موٹر سائیکل پر بچے، بوڑھے، بیمار اور خواتین مستثنٰی قرار، اسلحہ نمائش، کالے شیشے گاڑیوں پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

25/07/2022

خیبر پختون خواہ گورنمنٹ کی طرف سے انصاف فوڈ
پروگرام رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔

انصاف فوڈ پروگرام رجسٹریشن کے لیئے اپنی رجسٹر موبائیل نمبر سے درجہ ذیل طریقہ سے ایس ایم ایس کرنا ہے ۔
KP NAME 1620212345670 SEND TO 8583
میسج میں KP سپیس نام سپیس پھر شناختی کارڈ نمبر لکھ کر۔8583 پر سینڈ کریں۔

مرد اور خواتین دونوں اپلائی کر سکتے ہیں۔ آخری تاریخ : 31 جولائی 2022
معلومات کے لئے رابط کر سکتے ہیں
نوٹ۔جس کے آس پاس غریب لوگ موجود ہو اور اس کو طریقہ نہیں آتا ہے تو اس کے لئے مسیج ضرور کرے تاکہ اس کو کچھ فائدہ پہنچے اور آپ کا ثواب ہو جائے

پروآ،سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں ٹی ایم اے پروآ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی تقسیم تحصیل چیئرمین فخرالل...
25/07/2022

پروآ،سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں ٹی ایم اے پروآ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی تقسیم تحصیل چیئرمین فخراللہ خان میانخیل کی جانب سے سامان تقسیم کیا گیا اس موقع پر تحصلیدار اسلم خان بلوچ اور ٹی ایم او پروآ حمیداللہ خان بھی موجود تھےتفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سیلابی ریلوں نے تحصیل پروآ کے علاقوں گاؤں چاندنہ. بستی جت اور جھوک مسو خیل میں تباہی مچادی تھی کئی لوگوں کے گھر صفحہ ہستی مٹ گئے تاہم تحصیل چیئرمین فخراللہ خان میانخیل. تحصلیدار اسلم خان. ٹی ایم او پروآ حمیداللہ خان نے اپنے سٹاف سمیت متاثرہ علاقوں میں موجود رہے متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے اور متاثرین کو ریلیف دینے کے لئے تحصیل چیئرمین فخراللہ خان میانخیل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائے ضروریہ فراہم کی گئیں جنمیں ٹینٹ(خیمے).دریاں. کراکری. گدے(میٹریس)اور دیگر اشیاء شامل تھیں اس موقع پر فخراللہ خان میانخیل کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں اور لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے متاثرین کی بحالی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے

24/07/2022

پروآ

سیلابے ریلے سے رمک ڈراٸن ٹوٹنے سے گاٶں چاندنہ و آس پاس کے دیہاتوں میں سیلابی ریلے کا پانی داخل بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ

اِس مُشکل کی گھڑی میں عوامی نماٸندے و خدمت گار بھی اپنی عوام میں موجود برستی بارش اور اِس نازک صورتحال میں تحصیل ناظم سردار فخر اللہ خان میانخیل اور تحصیل دار اسلم خان بلوچ بھی موقعے پر پُہنچ گٸے ہیں اِن حقیقی خدمت گاروں کو تحصیل پروآ کی عوام خراجِ تحسین

⛈️🌧️ موسم کی صورتحال ⛈️🌧️21 جولائی جمعرات سے 25 جولائی کے دوران پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کیساتھ ⛈️ بارش🌧️ کا...
19/07/2022

⛈️🌧️ موسم کی صورتحال ⛈️🌧️
21 جولائی جمعرات سے 25 جولائی کے دوران پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کیساتھ ⛈️ بارش🌧️ کا امکان بعض مقامات پر ⛈️موسلادھار🌧️ بارش کا بھی امکان ہے

منگل بدھ کے روز بھکر، لیہ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، ڈی آئی خان کے علاقوں میں زیادہ تر موسم خشک حبس کی شدت برقرار رہنے کا امکان

جمعرات سے 25 جولائی کے دوران بھکر، لیہ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، ڈی آئی خان سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران بیشتر علاقوں میں🌧️ موسلادھار🌧️ بارش⛈️ کا بھی امکان ہے

19/07/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
کرک کے علاقے میں لاپتہ ہونے والے طلباء لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل کے علاقے سے بازیاب ، طلباء کی بازیابی میں مقامی عمائدین نے کردار ادا کیا ، واضح رہے کہ گزشتہ روز بسم اللّٰہ سکول رمک کے طلباء امتحان دینے کے سلسلے میں کرک جا رہے تھے جو کرک ٹول پلازہ کراس کرنے کے بعد گاڑی سمیت غائب ہو گئے تھے ۔ ان طلباء میں 2بھاٸیوں احمد و اویس پسران مزمل بشیر محمد زاہد ولد طارق بشیر اقوام قیصرانی سکنہ بنگلہ حسوخان رمک نیاز ولد الف خان سلیمانخیل قدیر ولد الللہ یار قوم استرانہ سکنہ رمک شامل تھے ۔

17/07/2022

مبارک ہو
بھکر پی ٹی آئی کے امیدوار عرفان اللّٰہ نیازی جیت گئے

17/07/2022
17/07/2022

غیر حتمی غیر سرکاری تنائج کے مطابق فلحال 🏏 سب سے آگے

17/07/2022

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 17 سیٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ نون لیگ 4 سیٹس لے کر دوسرے نمبر پر ہے

ڈیرہ اسماعیل خان غیر رجسٹرڈ بلا نمبر پلیٹ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف ٹریفک وارڈن کارروائی میں مصروف عمل ہیں ۔۔ شہر میں...
17/07/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
غیر رجسٹرڈ بلا نمبر پلیٹ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف ٹریفک وارڈن کارروائی میں مصروف عمل ہیں ۔۔ شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک وارڈنز سے تعاون کریں

17/07/2022

*محکمہ موسمیات کا ہیوی مون سون رین الرٹ جاری آج تیز بارش متوقع ہے*

 #سَچ_کہوں_گا_ #سَچ_لکھوں_گاانٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 98 ڈالر فی لیٹر ہوگٸی ہے امپورٹ کرنے کا کرایہ 2.16 ڈالر ف...
16/07/2022

#سَچ_کہوں_گا_

#سَچ_لکھوں_گا

انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 98 ڈالر فی لیٹر ہوگٸی ہے امپورٹ کرنے کا کرایہ 2.16 ڈالر فی لیٹر ایل سی چارجِز بینک چارجز 9 فیصد انشورنس چارجز وغیرہ ٹوٹل 2.01 ڈالر فی بیرل واریج 2.0 فیصد 1.25 ڈالر فی بیرل آٸل کمپنیز مارجن 90 فیصد 1.10 ڈالر فی بیرل ریفاٸنگ چارجِز 1.2 ڈالر فی بیرل

US$ 98+US$ 2.16+US$ 2.01+US$ 1.25+US$ 2.40=

اسی طرح ٹوٹل فی بیرل قیمت $105 بنتے ہیں اور ایک بیرل میں 159 لیٹر ہوتے ہیں اور پٹرول کی اصل قیمت پاکستان میں 118 روپے ہے پاکستان کو پٹرول 118 روپے کا پڑتا ہے دیگر سیلز ٹیکس فیڈرل ایکساٸز ڈیوٹی اور اضافی 6 فیصد لگانے کے بعد بھی قیمت تقریباً 170 روپے بنتی ہے مگر پھر بھی عوام کو 230 روپے فروخت کرنا سمجھ سے بالا تر ہے آخر یہ ظلم کب تک چلے گا

16/07/2022

ڈیرہ اسما عیل خان بھکر ڈیرہ پل بند کرنا عوام کو صرف تکلیف دینا ہے علی امین گنڈہ پور

ڈیرہ اسما عیل خان اگر عمران خان آج حکم کردے تو کنٹینر ہٹانا کونسا مشکل ہے علی امین خان گنڈہ پور

ڈیرہ اسما عیل خان حکومت اس وقت اپنی ناکامی ناہلی چھپانے کیلٸے اوچھے ہتکنڈے استعمال کررہی ہے علی امین

ڈیرہ اسما عیل خان اگر میں جاتا تو انکو پتہ ہے کہ ان کے شیل کنٹیر اور پوری طاقت کے باجود ڈی چوک پہنچ گیا یہ تو دریا خان ہے علی امین

ڈیرہ اسما عیل خان عمران خان نے منع کیا ہے ورنہ دریا خان کونسا دور ہے علی امین گنڈہ پور

ڈیرہ اسما عیل خان پل بند کرنے صرف عوام کو تکلیف ہے علی امین خان گنڈہ پور

بھکر/ سیکورٹی ہائی الرٹ بھکر: بین الصوبائی چیک پوسٹ کے علاوہ تمام دریائی راستے  سیل کردیئے گئے ، پولیس ڈیرہ اسماعیل خان ...
16/07/2022

بھکر/ سیکورٹی ہائی الرٹ

بھکر: بین الصوبائی چیک پوسٹ کے علاوہ تمام دریائی راستے سیل کردیئے گئے ، پولیس

ڈیرہ اسماعیل خان اور بھکر کو ملانے والی شاہراہ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات

بھکر: زمینی راستے17 جولائی تک ہر قسمی آمدورفت کے لیے بند رہیں گے ، پولیس حکام

صوبائی حکومت کے فیصلہ پر بھکر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، پولیس حکام

بھکر میں علی امین گنڈا پور کا داخلہ بند ، پابندی پر ہر صورت عملدر آمد ہوگا ، پولیس حکام

بھکر: ضمنی الیکشن میں قیام امن کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ، پولیس

ٹانک۔!!  وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان کی کاوشوں سے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت...
16/07/2022

ٹانک۔!! وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان کی کاوشوں سے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی جانب سے پائی کے سیلابی ریلے سے نقصانات کے ازالے کیلئے پائی نندور متاثرین کے لئے 20کروڑ،وفات پانے والے دونوں افراد کے لئے 8لاکھ فی کس،پروٹیکشن بند کے لئے 5کروڑ، کا اعلان۔

پنجاب اور خیبرپختونخواہ کو ملانے والی دریا خان پُل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، ڈیرہ بھکر روڈ ٹریفک کیلے بند گاڑیوں...
16/07/2022

پنجاب اور خیبرپختونخواہ کو ملانے والی دریا خان پُل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، ڈیرہ بھکر روڈ ٹریفک کیلے بند گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

لاہور: صوبائی حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگا دی  دونوں ر...
16/07/2022

لاہور: صوبائی حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگا دی دونوں رہنما 15 جولائی سے 18 جولائی تک پنجاب کی حدود میں داخل نہیں ہو سکتے، نوٹیفکیشن جاری 4 روزہ پابندی کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے نوٹیفکیشن جاری کیا دونوں شخصیات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ یہ لاہور اور دیگر حلقوں میں پولنگ سٹاف اور دیگر لوگوں کو ہراساں کر سکتے ہیں، نوٹیفکیشن یہ دونوں شخصیات انتخابی عمل کو خراب اور ووٹروں کو ہراساں کر سکتے ہیں، نوٹیفکیشن

جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ڈیرہ اسماعیل خان سپریم کورٹ کے جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ذمہ دا...
15/07/2022

جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان
سپریم کورٹ کے جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل 65 سال کی عمر کی آئینی حد تک پہنچنے کے بعد بدھ کو بطورجسٹس سپریم کورٹ ریٹائر ہوئے ہیں۔ان کے اعزاز میں چیف جسٹس پاکستان نے 7 جولائی کو فل کورٹ ریفرنس طلب کیا تھا لیکن فاضل جج کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کے باعث فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا گیا تھا جبکہ جسٹس مظہر عالم کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کا عشائیہ بھی منسوخ کیا گیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت 18 روپے اور ڈیزل کی قیمت 40 روپے کم کرنے کا اعلان کر دیا
14/07/2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت 18 روپے اور ڈیزل کی قیمت 40 روپے کم کرنے کا اعلان کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان۔ تحصیل پہاڑپور کے گاؤں پیر اصحاب میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، ریسکیو1122 ڈیرہ ریسکیو1122 اسٹیشن،4...
14/07/2022

ڈیرہ اسماعیل خان۔ تحصیل پہاڑپور کے گاؤں پیر اصحاب میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، ریسکیو1122 ڈیرہ
ریسکیو1122 اسٹیشن،44 کی میڈیکل ٹیم نے میت کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ایک مریض کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ میں +O خون اشد ضرورت خون کا عطیہ دیکر اَجر عظیم کماٸیں‪0344 8950502‬
13/07/2022

ایک مریض کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ میں +O خون اشد ضرورت خون کا عطیہ دیکر اَجر عظیم کماٸیں
‪0344 8950502‬

13/07/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
چشمہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش/گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوار

ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خانڈیرہ اسماعیل خان ؛ سب ڈویژن درازندہ کے علاقے پرواڑہ کے قریب کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر...
13/07/2022

ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان ؛ سب ڈویژن درازندہ کے علاقے پرواڑہ کے قریب کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کو خوفناک حادثہ، ریسکیو1122 ٹیم کا بروقت رسپانس،
ریسکیو1122 ڈیرہ

ڈیرہ؛ مسافر بس بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے جا گری، ریسکیو1122 ڈیرہ

ڈیرہ؛ حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جانبحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو1122 ڈیرہ

ڈیرہ؛ ریسکیو1122 اسٹیشن،55 کی میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو1122 ڈیرہ

ڈیرہ؛ ریسکیو1122 ریکوری ٹیم بس کے نیچے پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن میں مصروف۔ ریسکیو1122 ڈیرہ

اعزاز محمود
ترجمان ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان

12/07/2022

سابقہ ایم این اے رہنما مسلم لیگ ن داور خان کنڈی کا ٹانک سیلاب زدگان سے واپسی کے بعد پوٹہ کے مقام پر روڈ ایکسیڈنٹ گاڑی میں تمام سوار محفوظ رہے

چیف الیکشن کمشنر  بتائے کتنی بار حمزہ اور مریم سے ملاقات کی؟ خبر ملی ہے تم نے ’مسٹر  وائے‘ کو  ملتان دھاندلی کیلئے  پہنچ...
12/07/2022

چیف الیکشن کمشنر بتائے کتنی بار حمزہ اور مریم سے ملاقات کی؟ خبر ملی ہے تم نے ’مسٹر وائے‘ کو ملتان دھاندلی کیلئے پہنچادیا ہے، مسٹر ایکس اور وائے دونوں کو پھینٹا لگے گا الیکشن ہم جیتیں گے: عمران

12/07/2022

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری
امریکی کروڈآئل کی قیمت دواعشاریہ پانچ سات فیصد کم ہونے کے بعد ایک سو ایک اعشاریہ چار ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی دواعشاریہ دو سات فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت ایک سو چار اعشاریہ سات ڈالر ہو گئی

12/07/2022

اچھی خبر
پٹرول 50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان سمری تیار
ایک ماہ بعد مزید 55 روپے اور بھی سستا ہوجائے گا
ذرائع

ٹانک : سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران پولیس امدادی سرگرمیوں میں پیش پیشپولیس، ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی، ریسکیو 1122 اور مح...
11/07/2022

ٹانک : سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران پولیس امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش

پولیس، ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی، ریسکیو 1122 اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کی انتھک کوششیں جاری

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کے سرکل کنڈیان بالخصوص گاوں پائی میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ٹانک پولیس کے افسران اور جوان امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، پاک آرمی، ریسکیو 1122 اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور شہریوں کو جانی و مالی نقصانات سے بچانے کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں

ٹانک: پائی میں سیلاب کی صورتحال کی سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر تنویر خود تمام آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں اِس موقع پر م...
11/07/2022

ٹانک: پائی میں سیلاب کی صورتحال کی سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر تنویر خود تمام آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں اِس موقع پر متعلقہ تھانہ کی پولیس نفری اور علاقہ رہنما بھی اُنکے ساتھ ہیں

 #ٹانک:سرکل کنڈیان کے گاؤں پائی میں سمیت متعدد دیہاتوں میں سیلاب نے تباہی مچادی 70 فیصد شہری آبادی صفہ ہستی سے مٹ گئی 90...
11/07/2022

#ٹانک:
سرکل کنڈیان کے گاؤں پائی میں سمیت متعدد دیہاتوں میں سیلاب نے تباہی مچادی 70 فیصد شہری آبادی صفہ ہستی سے مٹ گئی 90 فیصد مکانات کریک ہوگئے چھتیں گرنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں سیلابی پانی میں بہنے والے دو بچے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد مقامی افراد نے زندہ نکال لئے فرنٹیر کور اسسٹنٹ کمشنر شوکت اقبال الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاء کار ریسکیو 1122 اور ہزاروں کی تعداد میں علاقائی نوجوانوں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا ممبر صوبائی اسمبلی محمود بیٹنی تحصیل چیئر مین صدام بیٹنی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت عرفان کنڈی ملک رمضان شوری امدادی سرگرمیوں کیلئے سارا دن موجود رہے گاؤں پائی کے مشرقی جانب شہر پناہ کے فوری تعمیر اور گھروں کی تعمیر کیلئے سیلاب زدہ گان کی مالی مدد کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق صبح 9 بجے بارش کے بعد اچانک آنے والے اونچے درجے کے سیلاب نے سرکل کنڈیان کو جب ہٹ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گاؤں پائی غریب آباد اماخیل نندور محمد اکبر اور دیگر چھوٹی بڑی آبادیوں کے اندر داخل ہوگیا گاؤں پائی میں سیلاب کے باعث 70 فیصد رہائشی مکانات زمین بوس ہوگئے اس دوران چھتیں گرنے سے طیب ولد مثل خان جانبحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے اوائل میں سیلابی پانی میں دو بچے بھی بہہ گئے تھے جنہیں کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد مقامی افراد نے ںدہ نکال لیا سارا دن پورا علاقہ سیلاب کہ زد میں رہا جبکہ ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش سوتی رہی اس دوران پورے علاقہ میں دیہاتوں میں لاؤڈ سپیکر سے اعلانات کئے گئے اور ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا بعد ازاں فرنٹیر کور ضلعی انتظامیہ ریسکیو 1122 الخدمت فاؤنڈیشن اورپولیس حرکت میں آئی آخری اطلاعات تک سیلابی پانی سرکل کنڈیا میں موجود رہا چھت سے محروم ہونے والے ہزاروں شہری شدید گرمی میں کھلے آسماں تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہین شہریوں نے حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر خیمہ بستی کے قیام سیلاب زدہ گام کو راشن فراہم کرنے اور گاؤں پائی کے مشرقی جانب شہر پناہ کی تعمیر اور سیلاب زدہ گان کے گھروں کی فوری تعمیر کی اپیل کی ہے پانی کی سطح میں آخری اطلاعات تک معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے علاقہ بھر سے سرکل بیٹنی سرکل جٹاتر شاہ عالم ملازئی اور دیگر دور افتادہ علاقوں سے مساجد میں اعلانات کرکے سیلاب زدہ گان کی مدد کیلئے پہنچے اور ان کیلئے کھانے کا بندوبست کیا گاؤں پائی کے ہزاروں مکین چھتوں محروم ہونے باعث کھلے آسماں تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئے علاقائی عمائدین ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے گھروں کی تعمیر کیلئے فوری مدد کرنے کی اپیل کی ہے

ڈیرہ اسماعیل خانسٹی پولیس کی کامیاب انٹروگیشن کی بدولت گرفتار شدہ شخص سے مزید 02 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدتفصیلات کے مط...
11/07/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
سٹی پولیس کی کامیاب انٹروگیشن کی بدولت گرفتار شدہ شخص سے مزید 02 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی خانزادہ خان ہمراہ تفتیشی افسر تھانہ سٹی، زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی صدر گیلانی نے گرفتار ملزم ساجد ولد حبیب اللہ سکنہ بگوانی شمالی تحصیل پہاڑپور کے قبضے سے مزید 02 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے،
ایس ایچ او سٹی خانزادہ خان نے گزشتہ دنوں اسی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکل پہلے سے برآمد کر لیے تھے، جبکہ مزید تفتیش کے دوران مزید موٹر سائیکل چوری کا انکشاف ہوا،جس کے بعد ملزم کی نشاندہی پر دو چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس✍پریس ریلیز مورخہ 2022-07-11*کینٹ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش وسیم کو علاقہ مریالی سے گرف...
11/07/2022

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس
✍پریس ریلیز مورخہ 2022-07-11
*کینٹ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش وسیم کو علاقہ مریالی سے گرفتار کرلیا، ایک کلو سے زائد چرس برآمد*
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کینٹ طارق سلیم ہمراہ نفری پولیس نے منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ کی حدود مریالی سے بدنام زمانہ منشیات فروش وسیم عرف ننھا ولد غلام یسین کے قبضہ سے 1020 گرام چرس برآمد کر لی گئی، جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا گیا یا اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس

ڈیرہ اسماعیل خان۔ پیسکو واپڈا کی ہٹ دھرمی حکومت احکامات کھوہ کھاتے عیدالاضحی کے پہلے روز ٹاون حال فیڈر، توپانوالہ سٹی ٹو...
10/07/2022

ڈیرہ اسماعیل خان۔ پیسکو واپڈا کی ہٹ دھرمی حکومت احکامات کھوہ کھاتے عیدالاضحی کے پہلے روز ٹاون حال فیڈر، توپانوالہ سٹی ٹو سمیت مختلف فیڈرز پر لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔

عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے، ہمیشہ کی طرح ہوا کی نظربازار،مارکیٹیں اور دفاتر بھی بند لیکن لوڈشیڈنگ اور ٹرپکنگ پھر بھ...
10/07/2022

عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے،
ہمیشہ کی طرح ہوا کی نظر

بازار،مارکیٹیں اور دفاتر بھی بند لیکن لوڈشیڈنگ اور ٹرپکنگ پھر بھی جاری،
پتہ نہیں یہ ذیادتی کب بند ہوگی؟

09/07/2022

ڈیرہ اسماعیل خان و گردو نواح میں اَبر رحمت شروع موسم خوش گوار گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Address


Telephone

+923419998327

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera Live Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dera Live Urdu:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share