21/04/2021
گزشتہ روز یوم اقبال پر لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات سے خطاب کے دوران میں نے یہی بات کی کہ فکر اقبال کو سمجھنے کے لیے ابلاغی مسائل پیدا ہو رہے ہیں.ابلاغ عامہ کے ایک استاد اور ورکنگ جرنلسٹ ہونے کی وجہ سے اللہ تعالی نے اپنی رحمت سے اسٹوڈنِس اور فیلڈ کے مسائل سمجھنے میں آسانی پیدا کر دی ہے.جناب محمود شام صاحب بڑے آدمی ہیں ان کی فہم و فراست کا سب احترام کرتے ہیں. انہوں نے اغلبآ اسی لیے فرمایا کہ " زابر سعید ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں" تمام تعریفیں میرے رب کے لیے ہی ہیں اسی نے اپنے اس کمزور بندے کو اس قابل کیا کہ اس معاشرے کے لیے کوئی مفید کردار ادا کر سکے.علامہ اقبال کی فکر و فلسفہ کے حوالے سے جلد ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے گا کہ نئی نسل کو کس طرح دانائے راز کا پیغام پہنچایا جا سکے. انشاءاللہ
آنے والی کئی صدیاں بھی اقبال کی ہیں | صاحبزادہ زابر سعید
اقبال کا پیغام ہمت,امید اور مسلسل کوشش کا ہے. ممتاز اسکالر کا یوم اقبال پر خطاب
ممتاز صحافی,دانشور, محقق,تجزیہ کار اور ماہر تعلیم و ابلاغ عامہ صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر نے کہا ہے کہ ہم نے علامہ اقبال کو ایک مخصوص دائرے میں مقید کر لیا ہے ان کی شخصیت کےمختلف پہلوؤں پر مختلف فورمز پر مباحثے تو ہوتے ہیں لیکن اقبال کی فکر کو ہم نے نوجوانوں سے دور کر دیا ہے
موجودہ دور ابلاغ عامہ کا ہے.علامہ اقبال کے پیغام کو آسان فہم انداز میں نوجوانوں تک پہچانے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی. یوم اقبال کے موقع پر مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے وائی کئی صدیوں میں مجھے اقبال کے کلام کی گونج سنائی دے رہی ہے. اقبال نے نوجوانوں کو اپنے کلام سب سے زیادہ مخاطب کیا ہے لیکن افسوس نئی نسل ابلاغی مسائل کی وجہ سے اقبال کو سمجھنے سے قاصر ہے ابھی اہل علم اس ابلاغی پیچیدگی کو سمجھ نہیں پا رہے لیکن اس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے. صاحب زادہ زابر سعید نے مزید کہا کہ یوم اقبال پر عام تعطیل کے خاتمے کی مزمت کرتے ہیں اور تجویز پیش کرتے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں کم از کم آدھے دن کی تعطیل ضرور دی جائے تاکہ طالب علموں کو علامہ اقبال کی عظمت کے حوالے سے نفسیاتی حوالوں سے شعور دیا جا سکے اور ہالف ڈے کی تعطیل کا سلسلہ عیدین کے علاوہ سب قومی تعطیلات پر لاگو کیا جائے.
https://dailypakistan.com.pk/E-Paper/lahore/2019-11-10/page-2/detail-24