Daily Awaz Times Maizai Adda

  • Home
  • Daily Awaz Times Maizai Adda

Daily Awaz Times Maizai Adda Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Maizai Adda, Media/News Company, .

بریکنک نیوزلیویز فورس کی کامیاب کاروائی تین چور گرفتار دو چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد تینوں چوروں کو حراست میں لینے کے بع...
10/08/2023

بریکنک نیوز
لیویز فورس کی کامیاب کاروائی تین چور گرفتار دو چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
تینوں چوروں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش شروع کردی مزید کاروائی جاری رہینگے اسسٹنٹ کمشنر ہاشم کرد کی پریس کانفرنس
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ جہانزیب شیخ کو اطلاع ملی کہ جنگل پیر علیزئی میں چوروں کی گروہ کی سرغنا گروپ موجود ہیں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہاشم کردنے لیویز فورس کے رسالدار عمر خان کاکڑ لیویز تھانہ جنگل پیر علیزئی انچارج سعداللہ اور عبداللہ دفعدار لیویز فورس اور کیو آر ایف ٹیم کے ہمراہ جنگل پیر علیزئی میں ایک گروہ چوروں پر چھاپہ لگایا اور موقع پر تین چور گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی چوروں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش شروع کردی چوروں میں شامل سید احمد سید ، سمیع اللہ کاکڑ اور شراف الدین بلوچ تینو چور افغانی ہے جنگل پیر علیزئی کیمپ کے رہائشی ہے
ان چوروں سے دو چوری شدہ موٹرسائکل ایک پستول ایک چوری شدہ موبائل برامد ہوا
جب پبلک کو پتہ چلا تو تین اور موٹرسائکل کے گواہاں نے گواہی دیا کہ ہمارے موٹرسائکل بھی انہی تین چوروں نے اسلحہ کے زور پر چوری کیاہے اسسٹنٹ کمشنر ہاشم کرد نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی ہدایات پر چوروں کے خلاف مزید کاروائی کرینگے
لیویز جنگل پیر علیزئی میں مزید تفتیش کر رہی ہیں اور مزید اس سے سخت کاروائیاں جاری رکھیں گے

میزئی اڈہ اٹل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ انگلش میڈیم سکول میزئی آڈہ  میں  مہمان خصوصی قائد نوجوانان حاجی حمید اللہ خان کاکڑ ایم...
05/08/2023

میزئی اڈہ
اٹل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ انگلش میڈیم سکول میزئی آڈہ میں مہمان خصوصی قائد نوجوانان حاجی حمید اللہ خان کاکڑ ایم پی اے حاجی محمد نواز خان کاکڑ ایڈوکیٹ ملک آمین اللہ کاکڑ ضلعی چئیرمین دین محمد سیگئی اٹل ایجوکیشن فاونڈیشن اور یوتھ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کررہے ہیں

05/08/2023

5۔ اگست یوم استحصال کشمیر یکجہتی کی مناسبت سے ریلی نکالی اور پرچم کشائی کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ جہانزیب شیخ اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ ہاشم کردنے کی اس موقع پر تمام محکموں اور انتظامیہ لیویز اور پولیس کے ضلعی آفسیران نے شرکت کی

05/08/2023
جمعیت کے ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی کی کوششیں رنگ لے آئیںوزیراعظم نے چمن تا کوئٹہ ڈبل روڈ کی منظوری دے دی۔ 77 ار...
03/07/2023

جمعیت کے ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی کی کوششیں رنگ لے آئیں

وزیراعظم نے چمن تا کوئٹہ ڈبل روڈ کی منظوری دے دی۔ 77 ارب روپے بجٹ میں مختص
چمن۔
قلعہ عبداللہ و چمن سے جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی کی کوششوں سے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کے خصوصی تعاون سے چمن تا کچلاک -104کلومیٹر ڈبل ویں روڈ کی تعمیر اور کوژک پہاڑی میں 3 کلومیٹر ٹینل کی منظوری دی گئی۔

حالیہ بجٹ کے PSDP میں مذکورہ منصوبہ منظور ہوکر عید سے ایک دن پہلے ٹینڈر پروسیس بھی جاری کردیا گیا جو مندرجہ ذیل پوسٹ میں آرڈر کاپی ملاحظہ فرمائیں جسکی لاگت تقریباً 77 ارب ہوں گے۔

31/03/2023

: میزئی اڈہ ،قلعہ عبداللہ، گلستان جنگل پیرعلیزئی سمیت پورے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

: زلزلے کی شدت سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

: زلزلے کے جھٹکے 10 بجکر 1 منٹ پر محسوس کیے گئے

زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے کمروں سے باہر نکل آئے

: زلزلے کے جھٹکے حالیہ کئی عرصے میں بار بار محسوس کیے گئے ہیں

30/03/2023

ڈپٹی کمشنر نورمحمد مندوخیل کا فوری اور احسن اقدام،
رابطہ پل بحال کردیا، عوامی حلقوں کا خیرمقدم دیگر علاقوں میں بھی ہنگامی اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نورمحمد مندوخیل نے گزشتہ روز کلی قطب جنگل پیرعلیزئی میں سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والے رابطہ پل کو ہنگامی بنیادوں پر بھاری مشنری طلب کرکے اس سے فوری طور پر بحال کردیا اور بڑے علاقے کے لوگوں کو دوبارہ آمدورفت کی سہولت میسر کردی، قلعہ عبداللہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس احسن اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے دیگر علاقوں میں متاثر ہونے والے رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

30/03/2023
30/03/2023

*ضلع قلعہ عبداللہ میں رابطہ سڑکیں خستہ حالی کا شکار محکمہ بی اینڈ آر اور عوامی نمائندے ایکشن لینے سے قاصر*

*گزشتہ سال اگست میں لاتعداد رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے، عوامی حلقے*

ضلع قلعہ عبداللہ کے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے محکمہ بی اینڈ آر اور عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ سال اگست میں آنے والے سیلاب سے لاتعداد رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے جس کی مرمت اور بحالی کیلئے ابھی تک اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے جبکہ حالیہ بارشوں نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اگست میں آنے والے سیلاب سے قلعہ عبداللہ بازار بائی پاس سمیت مختلف علاقوں،ماچکہ کاکوزئی، لاجور سیدان، گلستان، آرمبی کاکوزئی، بالا مسے زئی، حبیب آباد اور دیگر بیشتر علاقوں میں بڑے پیمانے پر زمینی رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے جس پر متعلقہ محکمہ بی اینڈ آر اور عوامی نمائندوں کی جانب سے مختلف علاقوں کا معائنہ کرنے کے باوجود ابھی تک کام نہیں ہوسکا ہے جوکہ انتہائی قابل تشویش عمل ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے جس سے اب نہ صرف منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہوتا ہے بلکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سڑکوں کی حالت خطرے سے خالی نہیں ہے لہذا متعلقہ محکمہ بی اینڈ آر اور عوامی نمائندے نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے فوری طور پر راستوں کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کریں بصورت دیگر ان راستوں پر ہونے والے تمام ناخوشگوار واقعات کی ساری ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی

30/03/2023

ملک کی ہرقسم خبروں، آرٹیکلز، کاروبار، کھیل، صحت، تعلیم، ٹیکنالوجی، سیاست اور ہرشہر کی خبروں کیلئے ابھی سبسکرائب کریں
www.awaztimes.com.pk

26/03/2023

رمضان المبارک، میزئی اڈہ قلعہ عبداللہ انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام، ابتک سستا بازار نہیں لگایا جاسکا۔
ضلع قلعہ عبداللہ میں رمضان المبارک آنے کے باوجود بھی انتظامیہ اب تک عوام کو ریلیف دینے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے سرکاری نرخنامہ جاری ہونے کے باوجود بھی دکانداروں نے اس سے ردی کی ٹوکری کی نظر کرتے ہوئے من مانے ریٹ مقرر کئے ہیں گوشت اور دیگر اشیاء خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے مگر انتظامیہ گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے غریب عوام کی قوت خرید جواب دیں گئی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک غریبوں کے لئے سستا بازار کا انعقاد ممکن نہیں بنایا جاسکا ہے سرکاری ریٹ پر آنے والا آٹا حلقے کے منتخب ممبر کی ایماء پر سیاسی بنیادوں پر تقسیم کیا گیا اور جہاں ضرورت تھی ان علاقوں کو نظر انداز کیا گیا۔

عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ڈاکٹر سید عبدالحنان آغاعوامی خدمت سے خداملتا ہے ت...
26/03/2023

عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ڈاکٹر سید عبدالحنان آغا
عوامی خدمت سے خداملتا ہے تمام ہستپالوں کی مکمل بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ڈی ایچ او
اس وقت رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے بھی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں دورہ کے موقع پر گفتگو
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع قلعہ عبداللہ ڈاکٹر سید عبدالحنان آغا نے کہاکہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عبدالحنان آغا نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرتے ہوئے کہاکہ بی ایچ آئی سی پی کی خصوصی تعاون سے ضلع قلعہ عبداللہ کے تمام پیرامیڈیکل اسٹاف اور ہیلتھ ورکر کو آغا خان ہسپتال کی سینئر پروفیسر ز نے ٹریننگ دی گئی جس میں پولیو میزلز اور بلد پریشر ،شوگر مریضوں کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی اس کے ساتھ ساتھ بی ایچ آئی سی پی کے پروجیکٹ کوارٹینٹر ساقب کاکڑ سے مزید ہیلتھ کی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ نورک سلیمان خیل قلعہ عبداللہ میزئی اڈہ سمیت تمام ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ کی آبادی زیادہ ہونے اور ضلع چمن اور ضلع قلعہ عبداللہ الگ ہونے سے کافی مشکلات سامنے آئی ہے جو میڈسن سمیت مختلف حوالے سے درپیش ہے ان کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ پی ایچ آئی سی بلوچستان ہیلتھ انسوسمنٹ پروجیکٹ کے تحت تمام ہسپتالوں کو لیڈی ہیلتھ ڈاکٹرز مہیا کرکے عوام کی مشکلات دور کی اور جلد انشاء اللہ آپریشنز بھی شروع کردیں گے جن ایکسپرٹ سسٹم جو ڈی ایچ او اور ورلڈ بینک اور ٹی بی کی تعاون سے فراہم کیا گیا اورسیلاب سے آفت زدہ علاقوں میں 40سے فری کیمپس کا انعقاد کرکے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی گئی آئے روز بعض بلیگ ملیر نام نہاد عناصر کی سوشل میڈیا پر بے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور ان کو یہ چیلنج دیتے ہیں کہ آئے آپ کو ضلع قلعہ عبداللہ کے تمام ہسپتالوں کا وزٹ کرائیں گے کہ جہاں کتنا کام ہوا ہے ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عبدالحنان آغا نے کہاکہ میں خود ضلع قلعہ عبداللہ میں دن رات موجود ہوں تمام ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کررہا ہوں آئے روز ہر ہسپال میں 100کے قریب اوپڈیز ہورہے ہیں جس میں مریضوں کے چیکپ کے ساتھ ساتھ میڈسن بھی دی جارہی ہیں اس وقت رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے بھی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے اوربی ایچ آئی سی پی کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال عبدالرحمن زئی ،بی ایچ یو کلازئی،بی ایچ یو سیگی ،بی ایچ یو نورک سلیمان خیل ،بی ایچ یو جنگل میں صفائی کے مکمل سامان کے ساتھ ساتھ بی ایچ یو جنگل میں فرنیچر سامان بھی فراہم کی گئی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ضلع قلعہ عبداللہ ڈاکٹر سید عبدالحنان آغا نے کالی کانسی اور مختلف بیماریوں کانوٹس لے لیا ،قلعہ عبداللہ،کے مختلف علاقوں ارمبی، کولک، ماچکہ ،دیوبندی، ژڑہ بندہ ودیگر علاقوں کو صحت کی ٹیمین بھیج دی گئی اور کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں خدمت نہ کرسکوں تو عوام کو کیاجواب دونگا،رمضان المبارک کے مہینے میں ہماری ٹیمیں مختلف علاقوں میں سرچنگ کررہی ہے،عوام سے اپیل ہےکہ بیماریوں کی نشاندہی کرائے جلد ہی صحت کی ٹیمیں بھیج دی گئی ہے، اور آرایچ سی قلعہ عبداللہ سمیت ضلع کی تمام ہسپتالوں کوادویات کی فراہمی، عملہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے،

پہلا آل شہید سرور خان کاکڑ فٹبال ٹورنامنٹ  مسے زئی شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی قائد نوجوانان فخر بلوچستان  حمیداللہ ...
22/03/2023

پہلا آل شہید سرور خان کاکڑ فٹبال ٹورنامنٹ مسے زئی شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی قائد نوجوانان فخر بلوچستان حمیداللہ خان کاکڑ کھلاڑیوں وتماشائیوں سے خطاب کررہے ہیں۔

ضلع قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں جن میں قلعہ عبداللہ بازار میزئی اڈہ جنگل بازار گلستان بازار عبدالرحمن زئی حبیب زئی بازا...
11/03/2023

ضلع قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں جن میں قلعہ عبداللہ بازار میزئی اڈہ جنگل بازار گلستان بازار عبدالرحمن زئی حبیب زئی بازار توت اڈہ کے تمام قصابان عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دوسری جانب رمضان المبارک جیسے مقدس مہینہ شروع ہونے ہوئے والا ہے تمام قصابان ہڑتال ختم کرکے جاری سرکاری نرخ نامے کے مطابق عوام کو گوشت فراہم کیا جائے خلاف ورزی کی صورت میں اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ وگلستان اور تمام ایریا انجارچ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
ترجمان ڈپٹی کمشنر کمپلیکس قلعہ عبداللہ

01/03/2023

اسسٹنٹ کمشنر حسنین ایجوکیشن آفیسر قلعہ عبداللہ احمد خان یونسیف قلعہ عبداللہ کوارٹینٹر جمیل کاکڑ ہر بچہ سکول میں اچھا داخلہ مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

پہیہ جام ہڑتال کا اعلان زمیندارایکشن کمیٹی بلوچستان کی کال پر   کل 2مارچ بروز جمعرات کو ضلع قلعہ عبداللہ اور ضلع پشین  م...
01/03/2023

پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
زمیندارایکشن کمیٹی بلوچستان کی کال پر کل 2مارچ بروز جمعرات کو ضلع قلعہ عبداللہ اور ضلع پشین میں مکمل طور پہیہ جام ہڑتال ھوگا تمام مسافر حضرات سفر کرنے سے گریز کریں شکریہ
منجانب زمیندار ایکشن کمیٹی ضلع پشین و ضلع قلعہ عبداللہ

19/10/2022

ٹانک، ایبٹ آباد، کولائی پلاس، ملاکنڈ، باجوڑ، اپر چترال، لوور چترال، لوور دیر، اپر دیر، صوابی، جنوبی وزیرستان سے ڈسٹرکٹ بیوروچیفس کی ضرورت ہے

21/09/2022

ڈیرہ غازی خان بیوروچیف چوھدری اد ) نومنتخب گورنر بلوچستان سردار یعقوب خان ناصر کو "روزنامہ آواز ٹائمز" کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی کی مبارکباد

21/09/2022

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیر احمدخان کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس قلعہ عبداللہ نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کا سلسلہ جاری قلعہ عبداللہ لیویز کی کامیاب کارروائی میں بین الصوبائی موٹرسائیکل چور گروہ کے3 ارکان گرفتار، اہم انکشافات کی توقع ہے ملزمان سے مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہے تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ لیویز نے ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیراحمد خان کاکڑ کی ہدایت پر دو مختلف کارروائیوں میں بین الصوبائی موٹرسائیکل چوروں کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے لیویز ہیڈ کوارٹر میں پریس بریفنگ کے موقع پر رسالدار میجر زین اللہ خان، رسالدار عمرخان کاکڑ نائب رسالدار محمد نسیم، دفعدار لیویز تھانہ عبدالرحمن زئی انچارج حاجی محمد رسول کاکڑ رسالدار علی محمد قربان علی دفعدار لیویز تھانہ جنگل پیرعلیزئی انچارج سعداللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروہ سے ہیں جنہوں نے اسلام آباد سے موٹرسائیکل چوری کیا تھا جبکہ دیگر نے گلستان ریلوے اسٹیشن سے موٹرسائیکل چوری کیا تھا، لیویز نے مختلف مقامات پر گزشتہ کئی دنوں سے ناکے لگانے کا سلسلہ شروع کیا تھا گرفتار ملزمان کی گرفتاری اہم کامیابی ہے ان سے تفتیش جاری ہے اور ان سے اہم انکشافات کی توقع ہے پہلی کارروائی لیویز تھانہ عبد الرحمن زئی انچارج دفعدار حاجی محمد رسول نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے چوری کی گی موٹرسائیکل اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کارروائی میں ریلوے اسٹیشن گلستان سے چوری کی گئی موٹرسائیکل کو چوڑی لیویز چیک پوسٹ کے انچارج رسالدار عمر خان کاکڑ نے لیویز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سمیت برآمد کرلی
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں، لیویز حکام کیمطابق ملزمان سے مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

21/09/2022
21/09/2022

کوئٹہ، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مسٹر جسٹس نعیم اختر افغان سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل رئوف عطاء، ڈپٹی اٹارنی جنرل انور سلیم کاسی، ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالظاہر کاکڑ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل علائوالدین سعید، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل انوارالحق اللہ والا، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راشد رحمٰن، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل محمد اشرف بازئی نے ملاقات کی۔

19/06/2022

روزنامہ آواز ٹائمز بلڈنگ، پٹیل روڈ کوئٹہ میں آگ لگ گئی ہے۔

قلعہ عبداللہ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیر احمد کاکڑ نے روزنامہ آواز ٹائمز کی جانب سے اٹھائے گئے بند سکولوں کے معاملے کا ...
23/04/2022

قلعہ عبداللہ
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیر احمد کاکڑ نے روزنامہ آواز ٹائمز کی جانب سے اٹھائے گئے بند سکولوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا

دعا صحت کی اپیل وال مسےزئی کے نوجوان  قبائلی وسماجی رہنما حاجی محمد اشرف کاکڑ اور داد محمد کاکڑ کے چھوٹا بھائی زین اللہ ...
22/03/2022

دعا صحت کی اپیل
وال مسےزئی کے نوجوان قبائلی وسماجی رہنما حاجی محمد اشرف کاکڑ اور داد محمد کاکڑ کے چھوٹا بھائی زین اللہ خان کاکڑ کی گردوں میں انفیکشن اور تبیت خراب ہونے کی وجہ سے ہستپال میں داخل ہے تمام دوستوں سے دعا صحت کی خصوصی اپیل کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ زین اللہ خان کو جلد ازجلد صحت دیں

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Maizai Adda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share