Qasim Munir
- Home
- Qasim Munir
معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا اپنا رول ادا کریں
Address
Telephone
Website
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Qasim Munir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Videos
اسلام آباد میں افطار سے بمشکل ایک گھنٹہ قبل سی ڈی اے نےایف 11 میں کچی آبادی کے گھروں کا آپریشن کرکے توڑ دیا گیا صبح آٹھ بجے سے سی ڈی اے انفورسمنٹ پولیس کی نفری آپریشن کے لیے موجود رہی افطاری سے ایک گھنٹہ قبل ہی آپریشن کیا گیا موقع پر موجود صحافیوں کو سی ڈی اہلکاروں نے کوریج سے روک دیا ان کا موبائل چھین لیا صحافیوں کو دھکے دیے موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خان نے جب موبائل منگوایا تو سی ڈی ایل کار موبائل سے تمام قیمتی ڈیٹا ڈیلیٹ کر چکے تھے انفورسمینٹ سی ڈی ایل کاروں کا کہنا تھا کیمرہ ہمارے راستے کی رکاوٹ ہے یہ کیمرہ توڑنا پڑے گا سی ڈی اے اس وقت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے شہر اقتدار کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے پورے شہر میں تجاوزات اپنی سرپرستی میں بنوانے کے بعد آپریشن کے نام پر ڈرامہ رچا کر اپنے افسران بالا کو خوش کرنے کا دھندہ عروج پر ہے پہلے تجاوزات بنوائی جاتی ہے اس کا بھی پیسہ وصول کیا جاتا ہے پھر تجاوزات گرانے کے نام پر لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے
راولپنڈی خاتون پر سابقہ شوہر کے تشدد کی شکایت سامنے آنے پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا نوٹس ملزم کو فوری طور پر ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم، نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت ظہیر عباس کے نام سے ہوئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے سابقہ اہلیہ کو دوسری شادی سے روکنے کے لئے تشدد کیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزم کی فوری گرفتاری پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی راول اور نیوٹاؤن پولیس کو شاباش خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، زیرو ٹالیرنس پالیسی کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی
اسلام آباد ہم نیوز کے سینئر کیمرامین علی باقر جن کے خوبصورت دوستوں نے مردہ قرار دے دیا تھا 3سال کی مسلسل محنت کے بعد آخر کار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ان کو زندہ تسلیم کر لیا وہ مردہ کیسے ہوئے اور زندہ کیسے ہوئے انہی کی زبانی سنتے ہیں
راولپنڈی اسلام آباد جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو گزشتہ شام ایڈوکیٹ راولپنڈی ہائی کورٹ اور سینئر قانون دان چوہدری مہران اعجاز کی طرف سے پی سی ہوٹل راولپنڈی میں بہترین ڈنر دیا گیا
راولپنڈی پولیس اور پنجاب ہیومن ٹراسپلائنٹ اتھارٹی کی مورگاہ کے علاقہ میں اہم کاروائی، نجی ہسپتال میں گردہ نکالنے کی اطلاع پر بروقت کاروائی، 03ڈاکٹروں سمیت10افراد گرفتار، ڈاکٹروں کی شناخت زاہد، اطہر اور عابد لطیف کے ناموں سے ہوئی، دیگر ملزمان میں اسرار حسین، ارشد محمود، شہزاد، شاہنواز، محمد عمران، عاصم اور انس الرحمان شامل ہیں، ملزمان سے02کروڑکے قریب کیش برآمدہوئے، اطلاع کے مطابق صبح سے آپریشن جاری تھے جن میں آپریشن کے دوران ایک 65سالہ شخص افتخار جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، گرفتار ڈاکٹر زاہد قبل ازیں بھی گردے نکال کر فروخت کرنے کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،
اسلام آباد تھانہ نیلوردوستوں کا آپس کا لین دین جرگے میں جانے والا 29 سالہ عبدالرحمان دوستوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی میں فائرنگ کے نتیجہ میں موت کے منہ میں چلا گیا جبکہ اس کا ایک دوست زخمی ہو گیا اسلام آباد مقدمہ مدعی مسعود الرحمان مکان نمبر1253 آہی ٹن ون اسلام آباد جس نے روزنامہ انکشاف کے نمائندہ کا موقف کیا کہ میرا بیٹے کا اس واقعہ سے کوئی خاص تعلق نہ تھا یہ اپنے دوست حماد صدیقی کے ساتھ وہاں لین دین کے معاملے پر حمزہ کاشی اور اسامہ کے پاس گئے تھے جو پہلے سے منصوبہ بندی کر کے آتشی جدید اسلحہ کے ساتھ ایک ڈیرہ موریاں چراہ پر موجود تھے انہوں نے جان بوجھ کر لڑائی جھگڑے کا ماحول بنا کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی میرا بیٹا عبد الرحمان فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا اور اس کے ساتھ اس کا دوست زخمی ہوا میرا بیٹا زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا میرے بیٹے کو ناحق اور بے گناہ قتل کیا گیا ہے متعلقہ پولیس نے فوری طور پر قتل اقدام قتل ایف آئی آر کا اندراج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے تمام قانونی تقاضے پورے کر لئے گئے ہیں جبکہ وقوع کو غلط رنگ دے کر قبضہ مافیا کے درمیان لڑائی کا نام دیا
حافظ آباد پنجاب ریاست مکمل طور پر ناکام مختلف نوعیت کے جرائم سر چڑھ کر بولنے لگے معاشرے کے افراد کی بے حسی جرم کرنے کے بعد اسے انجوائے کرنے لگے سوشل میڈیا پر ہٹ ہونے کے شوق میں نجی کالج کے طالب علموں نے گینگ بنا لیا حافظ آباد میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے طالب علم پر 25 نوجوانوں کا تشدد طلباء و طالبات اور ان کے والدین سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر خوف ہراس کا شکار
نجی کمپنی کی گاڑی روک کر شیشہ توڑ کر اسلحے کے زور پر رقم اور موبائل فونز چھیننے والے دو ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ تھانہ کورال پولیس ٹیم نے لوٹی گئی رقم 475000 روپے اور موبائل فونز برآمد کر لئے۔ متاثرہ شہریوں کا اسلام آباد پولیس سے اظہارِ تشکر۔ #ICTP #OPS
کے پی کے گورنمنٹ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد گورنمنٹ کے منہ پر زور دار طمانچہ رزاق نامی شخص جو پچھلے تین مہینے سے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر انصاف کے لئے ذلیل و خوار اپنی فیملی کے ساتھ ہو رہا ہے پوری فیملی اردو زبان نہیں جانتی بونیر کے علاقہ سے ان کا تعلق ہے کے پی کے گورنمنٹ کے دعوے بھی ادھورے نکلے اپوزیشن اور حکومت چور سپاہی کے کھیل میں مصروف ملکی معشیت کے ساتھ ساتھ عوام ذلیل و خوار یہ خاندان جو اپنی پوری فیملی کے ساتھ انصاف کے لئے کے پی کے سے ہوتا ہوا شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی ذلیل و خوار ہو رہا ہے حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیمیں صرف ذاتی مفاد پرستی پر کام کر رہی ہے انہیں مجبور بے بس بے سہارا عوام کہیں بھی دکھائی نہیں دیتی ظلم کی انتہا کھلے آسمان تلے یہ فیملی بے یارومددگار بزرگ آدمی اپنی جوان بیٹیوں کے ساتھ انصاف کے لیے غم کی تصویر بنا پھر رہاہے حکومت مکمل طور پر لولی لنگڑی ہو چکی ہے
عورت مارچ کے شرکا، میڈیا نمائندوں میں جھگڑا بھاشن دینے والی بے لگام آنٹیاں ایکسپوز خاتون صحافی پر ہاتھ اٹھایا گیا، کیمرہ مین کو زخمی کردیا گیا
پولیس کا کارکنان پر تشدد [ پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دی [ پولیس کی بھاری نفری تعینات [پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے ارد گرد موجود پولیس نے کنٹینر لگا کر زمان پارک جانے والے راستوں کو بند کر دیا۔ [: پولیس کا میڈیا کے ساتھ بھی ٹکرائو۔ پولیس حکام نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا۔ [: پی ٹی آئی کے کارکنان کو کینال روڈ پر پریزن وین میں ڈال دیا پولیس کا کارکنان پر تشدد
راولپنڈی ۔ تاجر برادری کا کنٹونمنٹ بورڈ کی کروڑوں روپے لیز مطالبے کیخلاف احتجاج تاجروں کی کنٹونمنٹ بورڈ کیخلاف نعرے بازی احتجاج میں آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر فاروق چوہدری اور نمائندے شامل احتجاج میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر ، جنرل سیکرٹری و دیگر نمائندے بھی شریک احتجاج میں احاطہ مٹھو خان کے صدر اجمل خان ، چھوٹے بازار کے صدر اور دیگر صدور شامل تاجروں نے سوموار کو احتجاجی دھرنے کی کال دے دی سوموار کو کنٹونمنٹ بورڈ آفس کے باہر مرکزی شاہراہِ کو بند کیا جائے گا ۔ مظاہرین ایک مرلہ جگہ کے کروڑوں روپے مانگنا کہاں کا انصاف ہے ۔ تاجر رات کی تاریکی میں دوکانیں سیل کی گئیں ۔ فاروق چوہدری دکانیں سیل کرنے سے 400 سے زائد گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ۔ صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ حفیظ ہم احتجاج میں اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ لیگی رہنما ملک ابرار تاجروں کا معاشی استحصال نہیں ہونے دینگے ۔ چوہدری اسامہ سوموار کو پورا راولپنڈی کینٹ اپنی دکانیں بند رکھے گا ۔ احتجاج میں اعلامیہ
اسلام آباد سب انسپکٹر نیشنل ہائی وے موٹروے ٹریفک پولیس شہزاد حسین واصف مجید موٹروے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سنیچر گرفتار شاہد حسن ھال ڈریس بنگش کالونی راولپنڈی مستقل ایڈریس ممنمد ایجنسی موٹروے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی دبنگ کاروائی راولپنڈی کا ریکارڈ یافتہ سنیچر پکڑ کر تھانہ ترنول پولیس کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق چند دن قبل 26 نمبر چونگی بس اسٹینڈ یہاں پر شہزاد اور واصف موٹروے ٹریفک پولیس اہلکار معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے میں نے کافی دنوں سے شک تھا کہ یہ شخص لوگوں کے موبائل چھین کر چکر ہو جاتا ہے جب ان کو مکمل یقین ہو گیا تو انہوں نے سنیچر کو اپنی باتوں میں الجھا کر عوام کی مدد سے قابو کرکے تھانہ ترنول پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے فورا گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا اس کے بعد جب اس کی شناخت کے لئے متاثرہ ا فراد کو بلایا گیا تو کلیم اللہ نام کے شخص نے اس کو پہچان لیا اور اس نے کہا یہ شخص مجھ سے میرا قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو گیا تھا پولیس نے ملزم سے مال مسروقہ ایک اپلائیڈ فار 125 برآمد کرکے اسے 14 دن کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ ملزم نے کی وارداتوں کا کرتے ہوئے انکشاف کیا وہ سفید پوشی کا لبادہ اوڑھ کر وارداتیں کرتا ہے جس سے شہریوں کو شک نہیں ہوتا
اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس کے پل سے گارڈرز گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ۔۔!! یہ پاکستان ہے یہ پل خدانخوستہ تیسری بار بھی گر جائے پھر بھی کوئی نہیں پوچھے گا
عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو بری کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ جنرل ر امجد شعیب رہائی کے بعد گھر روانہ ہوگئے
اسلام آباد تھانہ لوی بیر کی حدود گلبرگ گرین میں بچوں کی سمگلنگ میں ملوث بڑا گروہ ہاتھ سے نکل گیا اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس نے اسلام آباد تھانہ لوہی بھیر پولیس کو اطلاع دی آپ کےہاں بچوں کی سمگلنگ میں ملوث ایک گینگ کام کر رہا ہے ہماری اطلاعات کے مطابق گلبرگرین کے ایریا کے آس پاس ہے ایس ایچ او لوئی بہھر پنجاب پولیس کے ساتھ اپنی ٹیم کے ہمراہ گینگ کا ٹھکانہ ڈھونڈنے کے لئے گلبرگ گرین کے ایریا میں چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا تو گلبرگرین کے قریب پل کے نیچے سے بچوں کو اسمگل کرنے والے گروہ کے حوالے سے ثبوت منظرعام پر آنے لگے وہاں سے بچوں کے اسکول بیگ کپڑے جوتے جانوروں کو لگانے والے ٹیکے دیگر انجیکشن برآمد ہوئے تھانہ الویر کی حدود میں ہونے والا یہ گھناؤنا کاروبار متعلقہ ایس ایچ او اور انکی ٹیم پر کئی سوالیہ نشان پیدا کرتا ہے پھر پنجاب پولیس کے بتانے کے باوجود تھانہ لوی بیر ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ اتنی عجلت میں بچوں کی سمگلنگ میں ملوث گروہ کو پکڑنے کے لیے کیوں نکلے کئی سوال پیدا ہوتے ہیں جب کہ چند دن قبل اسی تھانہ میں تعینات ہونے والے مہرر تعیناتی کے فورا بعد رقص و سرور کی محفل سجاتے ہیں جس میں جھگڑے کی صورت میں ان کو فائر مار کر زخمی کر دیا جاتا ہے اور جب انہیں اسپتال لے جایا جاتا ہے تو وہ زخمی ہونے کے باوج
حویلی لکھا میں غنڈہ گردی کا راج بااثر ملزمان کا بابر وٹو کو اغواء کرکے تشدد ویڈیو میں ملزمان کو تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے تشدد کرنے والے ملزمان کی شناخت شہروز ٹھکرکا وٹو ،عمر عرف عمری ٹھکرکا وٹو ، دانش ٹھکرکا وٹو، طاہر ٹھکرکا وٹو اور لقمان ٹھکرکا وٹو کے نام سے ہوئی ہے
*راولپنڈی: کینٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے ظالمانہ لیز کے نام پہ دکانیں سیل کرنے پر کینٹ کے تاجران کا کینٹونمنٹ بورڈ میں احتجاجی مظاہرہ، صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی محمد فاروق چوہدری خطاب کررہے ہیں۔*
اسلام آباد گولڑہ شریف کی کچی آبادیوں پر غیر ملکیوں کی یلغار ملکی حالات اور غربت جرائم پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جاوید نامی شخص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اکثر و بیشتر یہ غیر ملکی اور تو اور جوان لڑکیوں کی مختلف ویڈیو بناتے ہیں جب ہم نے مزید ان کے حوالے سے تحقیقات کی آج ان سے جب ہم نے پوچھنے کی کوشش کی پہلے لوگوں نے ہم سے جھگڑا کرنے کی کوشش کی جب ویڈیو بنانا شروع کی تو یہ لوگ اپنے سامان اور گاڑیاں سمیت بھاگ کھڑے ہوئے جاوید نامی شخص نے کہا ہماری مصدقہ اطلاعات اور معلومات کے مطابق یہ لوگ ان غریب لوگوں کی غربت دور کرنے کی آڑ میں گورکھ دھندہ کر رہے ہیں غریب عورتوں اور بچوں کو بہلا پھسلا کر شادیوں کے نام پر جسم فروشی اور ان کے جسم کے پارٹس فروخت کرنے کا مکروہ دھندا کر رہے ہیں تھانہ گولڑہ شریف کے چند قدم کے فاصلے پر کھلے عام غیر ملکی آ کر کن سرگرمیوں میں ملوث ہیں پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر اسپیشل برانچ اہی بی اور دیگر ادارے غفلت کی نیند میں سو رہے ہیں ماضی میں بھی بڑے پیمانے پر چائنیز شادیوں کے نام پر جسم فروشی کے ساتھ ساتھ جوان عورتوں کے جسم کے پارٹس فروخت کرنے میں ملوث رہے ہیں ملکی حالات اور غربت میں آج معاشرے کے اندر رہنے والے انسانوں کو سخت مجبور کر دیا ہے دو وقت کی روٹی کھانے کے لئے وہ جرائم میں
Shortcuts
- Address
- Telephone
- Alerts
- Videos
- Claim ownership or report listing
-
Want your business to be the top-listed Media Company?