گورنے خیبرپختونخوا حاجی غلام علی قائم مقام وزیر اعلیٰ اعظم خان سے حلف لیتے ہوئے
04/09/2022
سٹی پولیس ہری پور کی کامیاب کاروائی خاتون سے پرس اور موبائل زبردستی چھین کر بھاگنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان سعیدالرحمٰن ولد انور رحمان سکنہ آلائی بٹگرام حال نئی آبادی روشن آباد اور عمر ولد عباس سکنہ ڈوئیاں آبی سے مسروقہ موبائل فون، کارڈز اور رقم 3500 روپے برآمد کر لی گئی
ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
18/08/2022
درویش محلہ ملکاں کا 200 کے وی کا ٹرانسفارمر چور رات کی تاریکی میں لے اڑے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین وی سی درویش تیمور خان موقع پر پہنچ گئے قانونی معاملات پورے کرنے کے بعد نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لئے کوششیں شروع کر دی
29/07/2022
ممتاز مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل صاحب کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس ایبٹ آبادآمدڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے خوش آمدید کہا بعد از پولیس لائن مسجد میں نماز جمعہ کے دوران نمازیوں سے خطاب، سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران اور جوانوں سمیت، شہریوں کی شرکت
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ممتاز مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل صاحب نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس ایبٹ آبادکا دورہ کیا اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے انہیں خوش آمدید کہا، دورہ کے موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان،ایڈیشنل ایس پی عارف جاوید ،ایس پی ٹریفک قمر حیات خان،ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق، نے مولانا صاحب کو یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے۔جبکہ پولیس افسران اور جوانوں سمیت کثیر تعداد میں عوام الناس نے مولانا طارق جمیل صاحب کی امامت میں پولیس لائن مسجد میں نماز جمعہ ادا کیا جہاں انہوں نے خطاب کے دوان شرکاہ کو اسلامی تعلیمات کے متعلق آگاہی دی اور ملکی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
20/07/2022
محسن ہری پور قاضی محمد اسد سابق ایم این اے بابر نواز خان کے ہمراہ TiP ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں میں کمرشل میٹرز ختم کر کے ڈومیسٹک میٹرز کی تنصیب کے لیے حوالے کر رہے ہیں، اهلیان TiP ہاؤسنگ سوسائٹی کو ریلیف دینے کا یہ منصوبہ مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت میں شروع کیا گیا تھاجو کہ گزشتہ چار سال سے التواء کا شکار تھا، آج الحمدللہ ترقی کا رکا ہوا سلسلہ دوبارہ جاری و ساری ہے،اس منصوبے سے TiP ہاؤسنگ سوسائٹی ہری پور کے صارفین کے بجلی بلوں کا بوجھ کم ہو جاۓ گا۔ جس پر ٹی آئی پی ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں نے محسن ہریپور سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد اور سابق ایم این اے بابر نواز خان کا شکریہ ادا کیا۔
12/07/2022
محسن ہریپور سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد اپنی رہائش گاہ پر اپنے چاہنے والوں کو عید ملنے آرہے ہیں ۔ خوبصورت انداز
05/07/2022
09/06/2022
ہری پور پولیس تھانہ سرائے صالح کی کامیاب کاروائی!کارلفٹر گروہ کے 2 سرغنے گرفتار، چوری ہونے والی 03 موٹر کار برآمد.تھانہ سرائے صالح کی حدود سے کچھ روز قبل ونڈر لینڈ پارک اوربلال کارپوریشن سے مختلف اوقات میں گاڑی چوری ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ جس پر مدعیان کی تحریری درخواستوں پر ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد کی نگرانی میں مشتبہ افراد کو انٹاروگیٹ کرنے کے ساتھ جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور اپنے ذرائع سے معلومات پر مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے ایاز ولد شاہجان سکنہ مردان پارہوتی اور بخت زمین شاہ ولد ظاہر شاہ سکنہ باغیچہ ڈھیری مردان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا۔ جنکے قبضہ سے مختلف مقامات سے چوری ہونے والی 03 عدد موٹر کار برآمد کرلی گئی ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئی ہیں۔ جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے کارلفٹر گروہ کو ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرنے اور 03 گاڑیوں برآمد کرنے پر پولیس پارٹی کو شاباش دینے کے ساتھ تلقین کی کہ آئندہ بھی عوام کی عزت و آبرو کا خیال رکھتے ہوئے مقدمات میں میرٹ پر کام کریں۔....
05/06/2022
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ضلع بھر میں کاروائیاں
کھلی کچہری میں عوامی شکایت پر ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں کم سن رائیڈرز، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، بلیک شیشوں والی گاڑیوں، پریشر ہارنز اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں سے متعلق ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی اور انچارج ٹریفک راجہ بشیر کو احکامات جاری کئے۔ جنہوں نے مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران 46 کم سن رائیڈرز و ڈرائیورز، 69 پریشر ہارنز، 74 کالے شیشے، 62 غیر نمونہ نمبر پلیٹ، 54 بغیر نمبر پلیٹس کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔ متعدد کم سن رائیڈرز/ڈرائیوروں کو بند بھی کیا گیا۔
ڈی پی او ہری پور نے ٹریفک سٹاف کو ہدایت دی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں۔ عوام الناس ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔ والدین اپنے کم سن بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں۔
16/05/2022
محسن ہریپور سابق صوبائی وزیر قاضی محمد اسد خادم ہریپور بابر نواز خان کے ہمراہ ٹی آئی پی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈومیسٹک میٹنگ کی فراہمی کی تقریب کے دوران یادگاری تختی کی رونمائی کرتے ہوئے ربن کاٹ رہے ہیں۔
14/05/2022
تھانہ کھلابٹ پولیس کی کامیاب کاروائی، راہزنی اور موبائل سنیچنگ میں ملوث گروہ گرفتار
گرفتار ملزمان سے 10 عدد موبائل، نقدی رقم 01 لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونے والے 02 عدد موٹر سائیکل اور 05 عدد پستول برآمد
تھانہ کھلابٹ کی حدود پڈھانہ روڈ پر 1 ماہ قبل رات کی اوقات میں گھر کو جاتے ہوئے 2 موٹر سائیکل پر سوار 6 نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر 2 راہ گیروں سے نقدی و موبائل چھیننے کا واقع کا رونما ہوا۔ جس پر بعد از دریافت مدعی کی رپورٹ پر زیر دفعات 382/148/149 کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے راہزن گروہ کو گرفتار کرکے مالمسروقہ برآمد کرنے کی ہدایت دی۔ ڈی ایس سرکل صدر افتخار احمد نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ اختر حسین، تفتیشی سٹاف اور دیگر نفری پولیس کے مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے جدید سائنسی و تکینکی بنیاوں، موبائل ڈیٹا اور اپنے ذرائعے سے معلومات پر ملزمان مصطفیٰ خان ولد دوران گل سکنہ کیمپ نمبر 3 پڈھانہ، ظفر اللہ ولد احمد اللہ ، عتیق اللہ ولد اللہ گل ساکنان کیمپ نمبر 5، حسن اللہ ولد حاجی عبدالقیوم اور سلیمان ولد لعل شاہ ساکنان کیمپ نمبر 16 کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم مبلغ 1 لاکھ، 10 عدد موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والے 2 عدد موٹر سائیکل و 5 عدد پستول معہ 20 عدد کارتوس برآمد، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
13/05/2022
اندھے قتل کا ڈراپ سین۔ پولیس نے کچھ ہی وقت میں ملزمان کو ٹریس کرکے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
تھانہ کھلابٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ سوکا موھریاں دہیہ ناڑہ میں ایک نوجوان العمر لڑکے کی قتل شدہ پڑی ہے جسکی اطلاع پاکر ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی ہمراہ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ اختر حسین اور دیگر نفری پولیس کے موقع پر پہنچ گئے جہاں پر نعش اپنے قبضہ میں لے کر ٹرامہ سنٹر منتقل کی۔ مقتول کے چچا کی مدعیت میں نامعلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈ ی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمن اور ڈی ایس پی سرکل صدر اور دیگر افسران کو مقدمہ میں نامعلوم ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پولیس پارٹی نے مقدمات میں تفتش کا آغاز کرتے ہوئے کچھ ہی وقت میں جدید سائنسی و تکینیکی بنیادوں اور اپنے ذرائعے کی معلومات پر مختلف مقامات پر چھاپہ زنیاں کرتے ہوئے ملزمان خیال محمد ولد خیالی گل اور نوراللہ ولد اسلم خان ساکنان کیمپ نمبر 20 کو گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مقدمہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ مقدمہ میں میرٹ پر مبنی تفتیش کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے اصل حقائق سامنے لانے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گئے۔
12/05/2022
18سالہ نوجوان غازی بھروٹھا بیراج کے قریب نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی افراد نے نعش تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دی۔ سمیع اللہ ولد وحید الرحمان جو کہ ایبٹ آباد کا رہائشی یے اپنے دوستوں کے ساتھ غازی بھروٹھا بیراج کے قریب سیر وتفریح کے لئے آیا اور شدید گرمی کے باعث دریا سندھ میں نہانے لگا اور نہاتے ہوئے گہرئے پانی میں جانے سے ڈوب گیا۔مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے نعش تلاش کی جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی لایا گیا جہاں پر پولیس نے قانونی کارروائی کرنے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ واضع رہے کہ ڈی سی ہری پور کی جانب سے نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے 144 نافذ کیا ہوا ہے تاہم اس کی خلاف ورزیوں سے ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ دفعہ 144 کی پابندی پر عمل درآمد کروایا جائے
10/05/2022
ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے 2 تھانہ جات کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔
سب انسپکٹر ارشد خان ایس ایچ او تھانہ حطار سے انچارج ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ، سب انسپکٹر ساجد نواز ایس ایچ او تھانہ بیڑ سے ایس ایچ او تھانہ حطار، سب انسپکٹر شفیق الرحمن پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ بیڑ، سب انسپکٹر قمر نواز تھانہ سٹی سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ اور سب انسپکٹر ذوالفقار ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سے تھانہ سٹی تعینات۔
09/05/2022
تلاش ورثاء
تھانہ مکھنیال کو کوہالہ جبری دوڑ سے ایک نعش ملی ہے۔ جو بہت گلی سڑی ہوئی ہے۔ جس کے پاس کوئی اپنی شناخت نہ ہے۔ پاس سے یہ ذیل سامان ملا ہے اگر ان سے کوئی شناخت کرسکتا ہوتو نعش خانپور ہسپتال میں منتقل کررہے ہے۔ یا ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔ شکریہ
پولیس کنٹرول روم 0995920109
09/05/2022
الحمد اللہ ہری پور میں سارا دن شدید گرمی کے بعد گرج چمکاور تیز ہواؤں کے ساتھ اللہ کی رحمت شروع
07/05/2022
اگر پرویزخٹک کل کے جلسے میں آیا تو ہم بھرپور احتجاج کا حق رکھتے ہیں مہربانی فرماکر پرویز خٹک کو ایبٹ آباد آنے سے روکا جائے۔
حالات خراب ہونے کی زمہ داری مقامی قیادت پر ہوگئی۔۔۔۔بشیر بٹ کی میڈیا سے خصوصی گفتگو
06/05/2022
ڈپٹی کمشنر ہری پور نے محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتہ کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشنگوئی کے پیش نظر چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر تمام ضلعی محکمہ جات، ریسکیو1122 اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ لہذا احتیاط کیجئے۔
06/05/2022
سابق صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم قاضی محمد اسد خان کی S.A سنوکر کلب ہری پور آمد پر پر تپاک استقبال اور بطور مہمان خصوصی شرکت۔ قاضی محمد اسد خان جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کر رہے ہیں
06/05/2022
تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود سرائے گداٸی میں جائیداد تنازعہ پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل .ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہری پور تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود سرائے گداٸی میں جائیداد تنازعہ پر دو بھائیوں کے درمیان تنازعہ پر ملزم امیر اللہ اور واجد علی شاہ پسران شاہ نذر نے اپنے سگے بھائی 35 سالہ محمد ساجد پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محمد ساجد شدیدزخمی ہونے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی
06/05/2022
ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ چھپر روڈ پر ون ویلنگ اور کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
06/05/2022
بستی شیر خان جی ٹی روڈ پر کار، سوزوکی، ٹیوٹا اور موٹر-سائیکل آپس میں آج جمعہ کی نماز کے بعد ٹکرا گے.. کافی سواریاں زخمی. ریسکیو 1122 نے اور مقامی لوگوں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا.
06/05/2022
پاکستان کے جھوٹی خبریں دینے میں نمبر ون نیوز چینل کا نام بتائيں
06/05/2022
ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے آج چکہائی تھیم پارک کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے گزشتہ روز پیش آنے والے حادثہ کی جگہ کا معائنہ کیا اور متاثرہ جھولا (ٹرین) کو سیل کر دیا گیا جب کہ مالکان کو متاثرہ جھولے کا دوبارہ فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے اور دستاویزات کی نقول دفتر جمع کروانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
05/05/2022
پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسوں کا شیڈول جاری
02/05/2022
ذوق سویٹس ،کافی اینڈ بیکرز بالمقابل نیشنل بنک مین برانچ ہری پور
ہری پور میں منفرد انداز میں پہلی بار آپ کو ملے مٹھاہیاں ،حلوہ جات ،بیکری آئٹم ،،اور فاسٹ فوڈ کی تمام ورائٹی ایک ہی چھت کے نیچے 24 گھنٹے ہوم ڈیلیوری کی سہولت کے ساتھ
0995 616444
0332 5665655
Be the first to know and let us send you an email when Geo Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.