Popular News HD Plus

  • Home
  • Popular News HD Plus

Popular News HD Plus ملکی و غیر ملکی بدلتی ہوئی صورتحال اور تازہ ترین نیوز اپ ڈیٹ کیلئے ہمارا پیج لائک کریں

09/04/2024

پاکستان میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو چاند رات مبارک ہو
پاپولر نیوز

09/04/2024

شوال کا چاند نظر آگیا ہے کل بروز بدھ 10 اپریل 2024 کو پاکستان میں عیدالفطر منائی جائیگی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان

20/03/2024

کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ...!!!!

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Irshad Mohsin, Muhammad Saleem, Shahid Ghazlani, Ahmad Ha...
20/03/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Irshad Mohsin, Muhammad Saleem, Shahid Ghazlani, Ahmad Hassan Laar, رائے محمد قمریسین بھٹی, Rao Nadeem Qayyum, Husnain Shakoor Bhatti, صدائے وسیب, Muhammad Shahid Rahi

*مظفرگڑھ، تحفظ مرکز کے تحت قائم کردہ شیلٹر ہوم اور جھونپڑی سکول پسے ہوئے طبقات کی فلاح کیلئے مظفرگڑھ کا مثالی کارنامہ ہی...
20/03/2024

*مظفرگڑھ، تحفظ مرکز کے تحت قائم کردہ شیلٹر ہوم اور جھونپڑی سکول پسے ہوئے طبقات کی فلاح کیلئے مظفرگڑھ کا مثالی کارنامہ ہیں، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کا مظفرگڑھ کا دورہ*

تفصیل کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے مظفرگڑھ پولیس اسٹیبلشمنٹ کا وزٹ کیا، پولیس لائنز میں ڈی پی او سید حسنین نے ان کا استقبال کیا، پولیس لائنز میں سلامی دی گئی اور ایڈیشنل آئی جی نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے ٹریفک کمپلیکس کا وزٹ کیا ویٹنگ روم میں بیٹھے امیدوار سے گفتگو بھی کی اورایڈیشنل آئی جی نے وولینٹئیرز ان پولیس کے جاری سیشن میں بھی شرکت کی شریک طلبا سے گفتگو بھی کی ان کا کہنا تھا کہ یہ آئی پنجاب کا احسن اقدام ہےجس سے نوجوان نسل کو پولیس کی ورکنگ کی آگاہی دی جا رہی ہے
ایڈیشنل آئی جی نے تھانہ سٹی، صدر اور سول لائنز مظفرگڑھ کا بھی وزٹ کیا جہاں ڈی پی او نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز کی ورکنگ بارے بریفنگ دی، افسران نے ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ایس ڈی پی او سٹی دفتر، تحفظ اور خدمت مرکز مظفرگڑھ کا بھی وزٹ کیا، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کا کہنا تھا کہ شیلٹر ہوم اور جھونپڑی سکول مظفرگڑھ ضلع کا روشن چہرہ ہیں جس سے پسے ہوئے طبقات کی فلاح کا کام کیا جا رہا ہے، ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب نے ڈی پی او دفتر میں ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی او،ز کے ساتھ میٹنگ کی، ڈی پی او سید حسنین حیدر نے ضلع بھر کے سنگین جرائم، مجرمان اشتہاری، ٹرینڈز آف کرائمز، پولیس کی کامیابیوں بارے بریف کیا، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان نے تھرمل پاور میں موجود غیر ملکی شہریوں کی رہائش گاہ اور ورکنگ ایریا کا وزٹ کیا ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سے ہے جس کو ہر حال میں یقینی بنایا جا رہا ہے،

19/03/2024

چنیوٹ
اوسی
چنیوٹ اور گردونواح میں اڑھائی لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی گندم میں فصل کی بیماری زرد کنگی نے کاشتکاروں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،،، فصل میں بیشتر جگہوں پر کہیں کہیں گندم کی فصل پر زرد کنگی کا جزوی حملہ فصل کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر
وی او
زرعی ماہرین نے موجودہ موسم کو گندم کی بیماری کے حملہ کے لئے فیورایبل قرار دے دیا گندم کی خطرناک بیماری کے اٹیک کے پیشِ نظر کاشتکاروں نے گندم کی فی ایکڑ پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا جبکہ ملکی اہم غذائی جنس گندم ضلع بھر میں تقریباً اڑھائی لاکھ ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے زرعی ماہرین کے مطابق پاکستان میں زرد بھوری پھپھوندی تین اقسام سے پھیلتی ہے موسم سرما میں بارشیں اس بیماری کو پھیلانے کا مؤجب بنتی ہیں پتوں پر زرد نما پاؤڈر بنتا یے جو بعد میں پودے میں خوراک بنانے کے عمل میں رکاوٹ بنتا یے کسان بھائیوں نے کہا بیماری سے فصل کا نقصان ہو رہا محکمہ اقدامات کرے زرعی ماہرین کا کہنا ہے گندم کی فصل اس وقت نازک ترین مراحل سے گزر رہی یے فصل کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت کاشتکار بھائی بیماری سے فصل کو بچانے کے لئے وقفے وقفے سے فصل کا معائنہ کریں اور جہاں حملہ ہو محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ سے مشورہ کے بعد صرف اسی جگہ پر پھپھوندی کش سپرے کریں تاکہ فصل کو مزید بیماری کے نقصان سے بچایا جا سکے ۔

19/03/2024

میاں چنوں ، موسی ورک کے قریب ایف آئی اے کی ٹیم کی گاڑی کو ٹکر مار کر روکنے کی کوشش

میاں چنوں مخبر کی رپورٹ پر ایف آئی نے غیر قانونی پر ایک کروڑ تیس لاکھ رقم کو بر آمد کر لیی
میاں چنوں اوڑ برادری کے افراد نے ایف آئی اے کی ٹیم پر حملہ کر دیا

میاں چنوں حملہ آوروں نے ایف اے کی گاڑی کو نقصان پہنچا یا اور ایف آئی اے سب انسپکٹر خاتون ملازم پر حملہ آور ہوئے

میاں چنوں اوڑ برادی کے لوگوں نے ایف آئی اے کی ٹیم کے دست گروں بیاں ہوگئے

میاں چنوں گاڑی میں سوار افراد نے ایف آئی اے ٹیم کو مار مار کر بےحال کردیا

19/03/2024

*بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر مزید 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا*

*فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی: سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی*

*ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔*

*سی پی پی اےنے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی*

*سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے*

*فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی*

*مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی*.

*فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیداکی گئی*

*درخواست منظور ہونے پر صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا اور اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا*

*نیپرا 28 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کرے گی*

19/03/2024

بینظیر کفالت پروگرام کی جنوری تا مارچ 10,500روپے کی سہ ماہی قسط کا اجرا کر دِیا گیا ہے۔رقوم کی وصولی میں کسی بھی قسم کی شکایت کے اندراج اور فوری ازالے کے لیے کنٹرول روم فعال کر دِیا گیا ہے ۔
مستحقین اپنی شکایات کے اندراج اور ازالے کے لیے درج ذیل واٹس ایپ نمبرز پر رابطہ کریں ۔
سندھ 1: 03018472836
سندھ 2: 03028240958
خیبر پختونخواہ:03175370081
بلوچستان:03185761507
آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان :03155213394
ساؤتھ پنجاب 1: 03018472831
ساؤتھ پنجاب 2: 03175370095
سنٹرل پنجاب: 03028240972
پنجاب نارتھ: 03028240977

16/03/2024

پنجاب حکومت کا سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ,
صوبے کے سرکاری اسکولوں کو مرحلہ وار پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے زیر انتظامات کر دیا جائے گا

لاہور () پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ، صوبے کے سرکاری اسکولوں کو مرحلہ وار پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے زیر انتظامات کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب جہاں وفاقی حکومت متعدد اداروں کی نجکاری کی تیاریاں کررہی ہے، وہیں ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی حکومت نے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کی بھی تیاریاں شروع کر دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کی نجکاری اور انہیں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ سسٹم کے تحت چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ ابتدائی مرحلے میں مستقل اساتذہ کی کمی والے سرکاری اسکولوں کو فوری طور پر پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے زیر انتظامات کر دیا جائے گا جبکہ محکمہ نے اس عمل کو تیز کرنے کے لیے ایک ہفتے کے اندر ایسے اسکولوں کی فہرستیں طلب کی ہیں۔اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں جس میں کلاس رومز، اسٹاف روم، ہال، بند کمرے، عمارت کا کل رقبہ، اور اندراج شدہ طلبا و طالبات کی تعداد شامل ہیں۔ دوسری جانب اساتذہ کی تنظیموں نے نجکاری کے منصوبے کی سخت مخالفت کی ہے اور نئے اساتذہ کی فوری بھرتی کا مطالبہ کیا ہے۔ خبردار کیا گیا ہے کہ اسکولوں کی نجکاری سے تعلیمی اخراجات میں اضافہ اور ہر سطح پر فیسوں میں زبردست اضافہ ہوگا۔ مفت نصابی کتابوں کے نظام کو ختم کرنے سے سرکاری اسکولوں میں طلبا و طالبات کے اندراج میں کمی آئے گی۔

15/03/2024

*پی پی 269 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ،،پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں علمدار عباس قریشی کے حامی بھی احتجاج کے لیے نکل آئے،چوک کچہری پر احتجاجی دھرنا،،مظاہرین کا کہنا تھا کہ من پسند نتائج کے حصول کے لیے دباؤ کسی صورت قبول نہیں*

https://www.facebook.com/share/v/iok4xnu9C8YYnnEj/?mibextid=CDWPTG

آئینہ جو انکو دکھایا تو برا مان گئے۔ ضلعی آفیسر ڈیفنس مظفرگڑھ آئینہ دکھانے پر سینئر صحافی شبیر خان پر جھوٹی ور من گھڑت ا...
03/11/2023

آئینہ جو انکو دکھایا تو برا مان گئے۔ ضلعی آفیسر ڈیفنس مظفرگڑھ آئینہ دکھانے پر سینئر صحافی شبیر خان پر جھوٹی ور من گھڑت ایف آئی درج کرادی۔ صحافی برادری حیران شبیر خان نے کب اور کہاں دکان کھول لی۔؟
اس گھٹیا حرکت کی مذمّت کرتے ہیں۔
DC MUZAFFARGARH_Official DC Muzaffargarh DC Muzaffargarh DC Muzaffargarh

10/10/2023

‏فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کے بغیر اسرائیل تنازع کا حل ممکن نہیں: روس

10/04/2023

ٹوبہ ٹیک سنگھ:
تھانہ رجانہ کی حدود میں ڈکیتی پر مزاحمت کرنےوالاطالب علم جانبحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ:
فسٹ ائیرکاطالب علم حمادگھر جارہا تھا مسلحہ ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش۔پولیس

ٹوبہ ٹیک سنگھ:
حماد نامی طالب علم کے مزاحمت مزاحمت کرنےپرڈاکوؤں کی فائرنگ سےشدیدزخمی ہوگیا۔پولیس

ٹوبہ ٹیک سنگھ:
طالب علم کوتشویشناک حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر رجانہ منتقل کردیا گیا۔پولیس

ٹوبہ ٹیک سنگھ:
زخموں کی تاب نالاتےہوئےطالب علم جانبحق ہوگیا۔پولیس

ٹوبہ ٹیک سنگھ
ضلع بھر چوری ڈکیتی اور نوسر بازی کی وارداتوں میں اضافے پر شہریوں میں خوف و ہراس

ٹوبہ ٹیک سنگھ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف شہباز خان وزیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

10/04/2023

ٹکر،

ٹنڈوالہ یار سے۔۔۔

ٹنڈوالہ یار تھانہ داسوڑی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ۔۔۔

30 سے زائد مختلف مقامات میں انتہائی مطلوب ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک۔۔۔

ہلاک ملزم کی شناخت سلیمان لونڈlund ولد نیم لونڈ کے نام سے ہوئی۔۔۔پولیس ذرائع

10/04/2023

کندیاں/حادثہ

کندیاں کے قریب علی والی کے مقام پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے

کندیاں:حادثے میں 8 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی

کندیاں:زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا

کندیاں:حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ریسکیو ذرائع

ریجنل یونین آف جرنلسٹس سے وابستہ جنوبی پنجاب کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک اور اہم سنگِ میل عبور ہوگیا.پرائیوٹ س...
10/04/2023

ریجنل یونین آف جرنلسٹس سے وابستہ جنوبی پنجاب کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک اور اہم سنگِ میل عبور ہوگیا.
پرائیوٹ سیکڑ کے سب سے بڑے اور معتبر ایجوکیشنل گروپ سپرئیر گروپ آف کالجز اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے مابین معاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر دستخط کی تقریب سپرئیر گروپ آف کالجز کے ریجنل ہیڈ کوارٹر ملتان میں ہوئی، سپرئیر گروپ آف کالجز کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر یاسر خان اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس جنوبی پنجاب کے صدر یاسر شیخ نے معاہدے پر دستخط کئے، طے پانے والے معاہدے کے مطابق سپرئیر گروپ آف کالجز آر یو جے سے وابستہ صحافیوں کے بچوں کو حسبِ ذیل معاونت فراہم کرے گی، میڑک میں 95 فی صد نمبرز حاصل کرنے والوں بچوں انٹرمیڈیٹ تک تعلم مکمل فری، 90 فی صد 94 فیصد نمبرز لینے والوں بچوں کو فیسوں کی مد میں 90 فی صد رعایت، 85 فیصد سے 89 فیصد تک نمبرز کے حامل طلباء و طالبات کے 80 فی صد فیسوں میں رعایت، 80 سے 84 فی صد نبمرز لینے والوں کے 70 فیصد فیس میں رعایت حاصل ہوگی جبکہ 80 فی صد سے کم نمبرز والے بچوں کے لئے فلیٹ 50 فیصد فیس معاف ہو گی نہ صرف بلکہ آر یو جے سے وابستہ صحافیوں کے قریبی رشتہ دارطلباء و طالبات کو 35 فی صد رعایت حاصل ہوگی، آر یو جے سے وابستہ صحافیوں کے بچے جنوبی پنجاب کے 30 زائد شہروں میں واقع سپرئیر گروپ آف کالجز کی برانچوں میں اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے. سپرئیر گروپ آف کالجز کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر یاسر خان اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس جنوبی پنجاب کے صدر یاسر شیخ کیمطابق اس تاریخی معاہدے سے صحافیوں کے بچوں کو نہ صرف بہترین تعلیمی اداروں میں حصولِ علم کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگا بلکہ روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا. اس موقع پر چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی آر یو جے انجنیئر امجد فاروق ڈاہا، پروفیسر نعیم گیلانی و دیگر بھی موجود تھے

01/12/2022

‏جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف لگانے کا فیصلہ ادارے کا ہے، جنرل عامر کیلئے میں نے لابنگ کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا کیونکہ وہ 6ویں نمبر پر تھے، آصف زرداری

01/12/2022

*انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم نے 506 رنز بنا کر پہلے دن سب سے زیادہ رنز بنانےکا ریکارڈ قائم کردیا... 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف 494 رنز بنائے تھے*

01/12/2022

آرمی چیف عاصم منیر کے بعد میجر جنرل احمد شریف کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کو کور کمانڈر کراچی تعینات کر دیاگیا

01/12/2022

١-لیفٹیننٹ جنرل سعید کمانڈر 5کور ٹو سی جی ایس

٢- لیفٹینٹ جنرل شاہد سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹیس کوئٹہ

٣-لیفٹیننٹ جنرل محمد علی آرمی اسٹریٹیجک فورس سنٹرل سے کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات

٤-یفٹیننٹ جنرل ثاقب کمانڈر لاجسٹک سپورٹ سے کورکمانڈر بہاولپور تعینات

٥-لیفٹیننٹ جنرل نعمان کریا وائس سی جی ایس اے سے کمانڈر لاجسٹک سپورٹ تعینات

٦-لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر سے کورکمانڈر کراچی تعینات

٧-لیفٹیننٹ جنرل شہباز جی او ١٠ ڈویژن سے اے ایس ایف سی تعینات

٨-میجر جنرل احمد شریف ڈی جی ڈی ای ایس ٹی او سے ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

01/12/2022

شاہ رخ خان سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے شکر گزار
شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی (DUNKI)‘‘ کی سعودی عرب میں شوٹنگ مکمل

01/12/2022


میجر جنرل احمد شریف نئے ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات۔ذرائع

30/11/2022

پرویز الہٰی نہیں چاہتے اسمبلی تحلیل ہو، پی ٹی آئی میں بغاوت؟ عمران خان کو انتظار کر رہے ہیں کب پرویز الہٰی کی چھٹی کروانی ہے۔ نجم سیٹھی کی بڑی پیشگوئی

30/11/2022

‏خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے مطابق ’وفاق پر دباؤ ڈالنے کے لیے صرف خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے فائدہ نہیں ہوگا۔

30/11/2022

اِنکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں مزید 15 روز کی توسیع کا فیصلہ

ٹیکس ریٹرن 15 دسمبر تک فائل کئے جاسکیں گے

30/11/2022

20 دسمبر سے پہلے پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں سے پہلے استعفے دے دیں گے۔ فواد چوہدری

30/11/2022

جمعتہ المبارک کو پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی توڑنے کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ میاں اسلم اقبال

محکمہ انٹی کرپشن کی رپورٹ کرپشن ایپ کا اجرا
30/11/2022

محکمہ انٹی کرپشن کی رپورٹ کرپشن ایپ کا اجرا

پنجاب پولیس کا آن لائن کمپلینٹ سسٹم
30/11/2022

پنجاب پولیس کا آن لائن کمپلینٹ سسٹم

Address


Telephone

+923014641924

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Popular News HD Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share