Qaumi Safeer

Qaumi Safeer A Daily Newspaper Published Under SOHNI DHARTI Group of Newspapers!

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qaumi Safeer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qaumi Safeer:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

قومی سفیر کے بارئے میں

23مارچ1990ء سے ”ہفت روزہ سوہنی دھرتی” کی صورت میں شائع ہونے والا اخبار وقت کے ساتھ ساتھ2012ء میں ایک میڈیا گروپ کی شکل اِختیار کر گیا۔ اِس اِدارہ کے ذیلی اِداروں میں سوہنی دھرتی گروپ آف نیوز پیپرز (جس کے تحت ہفت روزہ سوہنی دھرتی،روزنامہ سٹی انفارمیشن ڈیٹ اور روزنامہ قومی سفیر شائع ہوتے ہیں)، سوہنی دھرتی پبلشرز آف پاکستان اور پاک ایشیاء ویب چینل شامل ہیں۔

روزنامہ قومی سفیر 2012 کو وجود میں آیا، یہ ایک اردو اخبار ہے جو سوہنی دھرتی پبلیکیشنز کی جانب سے شائع ہوتا ہے اور سوہنی دھرتی میڈیا گروپ کی ملکیت ہے۔ یہ اخباربیک وقت ملتان اور بہاول پور سے شائع ہوتا ہے۔

سوہنی دھرتی میڈیا گروپ کے چیئرمین پاکستان میں شخصیات پر کتب لکھنے والے منفرد اَسلوب کے مصنف ”سید آصف جاہ جعفری” ہیں۔ انہوںنے پاکستان کے طالب علموں کی راہ نمائی کی خاطر اپنی کتب کو کتب فروشوں کی بجائے سکول ، کالج اور سرکاری لائیبریریز میں پھیلا کر ایک ایسا کام کیا ہے کے ہر پڑھنے لکھنے والا مختلف اَدوار میں ہونے والی تاریخی واقعات اور مختلف شخصیات کے کارناموں سے واقف ہو سکے گا۔ سید آصف جاہ جعفری کو اُن کی اَدبی خدمات پرسرکاری اور غیر سرکاری تنظیمات نے مختلف ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا ہے ۔

سوہنی دھرتی میڈیا گروپ کے C.E.O. ایک ہمہ جہت ، کرشماتی شخصیت کے مالک ”سید عالی جاہ” ہیں۔ شعبہ ابلاغِ عامہ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ”ہفت روزہ سوہنی دھرتی” کو ایک اَخبار سے ایک میڈیا گروپ میں بدلنے میں ان کی لگن ، سوچ اور جہد مسلسل ایک مثال ہے۔ اپنے ذاتی صحافتی ادارہ ہونے کے باوجود آفتاب، تعلیمی دنیا، آوازِ جمہور(لندن)وغیرہ میں بھی کام کر کے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار بھرپور طریقہ سے کیا۔ الیکٹرانک میڈیا میں بطور پروڈیوسر، ڈائریکٹر اپنی شناخت بنانے کے لیے (حال ہی میں)7نیوز میں بھی کام کر چکے ہیں۔ پاکستان میں ویب چینل کے اِجراء کہ حوالے سے وہ بہت پُر جوش ہیں اور پاکستان کو میڈیا انڈسٹری کی ایک نئی اور جدید صنف دینے کے لیے 2012ء سے کوشاں ہیں۔