Daily Awaz Times Killi Bangulzai

  • Home
  • Daily Awaz Times Killi Bangulzai

Daily Awaz Times Killi Bangulzai News reporter

08/01/2024

مستونگ میں پیپلز پارٹی کو بڑا دچکہ، بڑا استعفیٰ

مستونگ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے ہزاروں ساتھیوں سمیت راہیں جدا کرلی۔

مستونگ۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی اپنے قبائل کے ہزاروں افراد سمیت مستعفی ۔

مستونگ، مستعفی ہونے والوں میں 15 کے قریب ضلعی و تحصیل عہدیداران اور اہم قبائلی شخصیات شامل ہے،

مستونگ، پیپلز پارٹی کا منشور شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ دفن ہوگیا۔

مستونگ، یہ لوگ اب صرف بی بی شہید کے نام سے ووٹ کیش کرتے ہیں،

مستونگ، پارٹی کے ہائی کمان و سربراہ جمہوری سوچ رکھنے والے لوگ نہیں ،

مستونگ، پارٹی کے اندر جمہوری سوچ نہیں، یہ عوام کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیں،

مستونگ، بلوچستان کے حقیقی رہنماؤں کو نظر انداز کیاگیا ہے۔

مستونگ، پیپلز پارٹی بلوچستان کے متعدد اہم رہنما رابطے میں وہ بھی جلد استعفیٰ دینگے،

مستونگ، میں آزاد حیثیت سے پی پی 37 اور این اے 261 سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں،

مستونگ، پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی پارٹی نہیں رہا،

مستونگ، پیپلز پارٹی میں ورکروں کی کوئی اہمیت و حیثیت نہیں

08/01/2024
08/01/2024

صوابئی حکومت نے کوئٹہ ڈویژن کے بس، منی بس، رکشہ اور ٹوڈی کار سروس کیلئے کرایہ نامہ جاری کردیا۔ اب دیکھتے ہیں کہ اس پر کتنا عمل ہوتا ہے، آپ بھی بتائیں۔

www.awaztimes.com.pk

08/01/2024

روزنامہ آواز ٹائمز کلی بنگلزئی کوئٹہ

ٹاپ کورئیر سروسTop Courier Service
01/08/2023

ٹاپ کورئیر سروس
Top Courier Service

14/12/2022

چارسدہ ،چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری اور ریکوری پر تنگی کی رہائشی مدعی مقدمہ عباداللہ نے ایس ایچ او تنگی مظفر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے ،آواز ٹائمز

26/11/2022

آج کی سب سے بڑی خبر 🔥🔥
مشہور زمانہ ہالی ووڈ ایکٹر مورگن فری مین نے اسلام قبول کرلیا اللّٰہ تعالٰی اسلام میں ثابت قدم فرمائے آمین ❣️🤲

23/11/2022

ایک ضروری گزارش 🙋‍♂️
جرابیں پہننے والے نمازی حضرات سے گزارش ہے کہ براہ کرم مسجد میں داخل ہونے سے پہلے دیکھ لیں کہ جرابوں سے بدبو تو نہیں آرہی ہے اگر آرہی ہے
تو پیروں کی بدبو ختم کرکے مسجد میں داخل ہوں سردیوں میں مسجد پیک ہونے کی وجہ سے پوری مسجد میں ناگوار بو پھیل جاتی ہے اور جس قالین پر جراب لگ گئی وہاں سجدہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے، پچھلا نمازی تنگ ہوتا ہے،
واضح رہے کہ اس کا اہتمام بوجہ ایذاء مسلم کے فرض کے درجہ میں ہے اور اس نیت سے اہتمام کرنا کہ مسلمانوں کو تکلیف نہ ہو ثواب بھی ہے
اللہ عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
♥️♥️

Daily Awaz Times Charsadda Adnan khan from Peshawar Pakistan.
18/11/2022

Daily Awaz Times Charsadda
Adnan khan
from Peshawar Pakistan.

16/11/2022

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا لکی مروت میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کا سخت نوٹس، دہشتگرد واقعے کے بعد لکی مروت کا ہنگامی دورہ
واقعے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس جوانوں کی جرات و بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش۔
آواز ٹائمز نیوز ایجنسی چارسدہ رپورٹس
عدنان اعوان ھشتنغر

عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔09نومبر 2022 منعقد ہونے پر شائع کرنےکے تلقین دی جائے۔شکریہ Daily Awaz Time...
08/11/2022

عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔
09نومبر 2022 منعقد ہونے پر شائع کرنےکے تلقین دی جائے۔شکریہ Daily Awaz Times Charsadda

08/11/2022

علامہ اقبال ڈے تعطیل کے بارے معلومات چاہیے۔

07/11/2022

*نستہ چارسدہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ انصاری اور ریجنل پولیس افیسر مردان محمد علی کی جاری احکامات پر ڈی پی او چارسدہ خالد کے زیرنگرانی پولیس کا منشیات کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی سرڈھیری کو ملزمان کے خلاف تھانہ نستہ میں مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے ۔
Daily Awaz Times Charsadda

07/11/2022

پشاور پولیس نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم، خیبر نیٹ ٹیم (NET) اور تھانہ پشتخرہ پولیس کی مشترکہ کاروائی

رہائشی مکان میں قائم منشیات فیکٹری سیل، مرکزی ملزم گرفتار، کاروائی کے دوران فیکٹری سے 13 کلو گرام اعلی کوالٹی تیار ہیروئن، ہیروئن تیار کرنے میں استعمال ہونے والا کیمیکل، ڈیجیٹل سکیل اور دیگر مختلف اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں، تھانہ پشتخرہ میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Daily Awaz Times Charsadda

07/11/2022

کسی کوبھی ادارےیاافسروں کی بےعزتی کی اجازت نہیں دی جائےگی، آئی ایس پی آر


Daily Awaz Times Nawa Killi Quetta
Daily Awaz Times Khuzdar
Daily Awaz Times Ziarat
Daily Awaz Times Quetta
Daily Awaz Times Charsadda
Daily Awaz Times Dalbandin
Daily Awaz Times Muslim Bagh
Daily Awaz Times Basima
Daily Awaz Times Charsadda

05/11/2022
05/11/2022

*ٹریفک پولیس چارسدہ کا چنگ چی اور گاڑیوں پر غیر اخلاقی تصاویر،نازیبہ و غیر اخلاقی جملوں کے خلاف مہم*

*مہم کے دوران درجنوں چنگ چی و گاڑیوں پرجرمانہ عائد کرتے ہوئے گاڑیوں سے فلمی تصاویر، نازیبہ و غیر اخلاقی جملے ہٹادیئے گئے۔شہر بھر میں ٹریفک پولیس کاگاڑیوں پر غیر اخلاقی اشعار لکھنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔ ڈی ایس پی ٹریفک شہنشاہ گوہر خان*

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کو گاڑیوں پر نازیبہ و غیر اخلاقی اشعارکے بارے میں عوامی شکایات موصول ہوئی۔جس پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مہم جاری کی۔
عدنان اعوان ھشتنغر
آواز ٹائمز نیوز ایجنسی چارسدہ رپورٹس

31/10/2022

خاتون صحافی صدف نعیم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی
اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی بخشش عطاء فرمائے آمین۔

آواز ٹائمز نیوز ایجنسی چارسدہ رپورٹس
عدنان اعوان ھشتنغر

31/10/2022

پشاور
تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے شہر کے گنجان آباد رہائشی علاقوں میں گھروں میں لوٹ مار کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم ضلع خیبر کا رہائشی ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خود کو حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کر کے تلاشی کے بہانے گھروں میں داخل ہو کر نقدی، قیمتی طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹنے میں ملوث ہے، ملزم کو گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر بھانہ ماڑی پولیس نے گرفتار کیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے گروہ میں شامل دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جن کی گرفتاری کی خاطر ڈی ایس پی سبرب مختیار علی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزم کے قبضے سے ابتدائی طور پر لوٹی گئی رقم اور ایک عدد قیمتی موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
Awaztimes News reporter
Adnan Awan Hashtnaghar

28/10/2022

* تھانہ سرڈھیری چارسدہ میں قرآن خوانی اہتمام۔*
موجودہ حالات کے پیش نظر ملک کی سلامتی اور پولیس شہداء کے بلند درجات کے لئے ختم القرآن پاک کا اہتما م کیا گیا، ختم القرآن میں ڈی ایس پی سرکل سرڈھیری صنوبر خان ، ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری اشفاق خآن اور دیگر پولیس جوانوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ختم القرآن کے موقع پر موجودہ حالات کے پیش نظر ملک میں امن و امان اور پولیس شہداء کے ایصال و ثواب اور بلند درجات کے لئے دعائیں کی گئی۔
ڈیلی آواز ٹائمز نیوز ایجنسی چارسدہ رپورٹس
عدنان اعوان ھشتنغر

27/10/2022

*ڈی ایس پی سیکیورٹی شہنشاہ گوہر خان کا چارسدہ کچہری کا دورہ۔ سیکیورٹی انتظامات اور سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ۔ ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے ملاقات ، سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری* ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سیکیورٹی شہنشاہ گوہر خان کا سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے چارسدہ کچہری کا تفصیلی دورہ کیا۔کچہری میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا۔ پولیس کی جانب سے کچہری کے ا حاطوں پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اورسیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیکورٹی پر مامور پولیس گاردات اور ڈیوٹی پرموجودپولیس اہلکاروں کے پاس سرکاری اسلحہ و ایمونیشن کا بھی جانچ پڑتال کیا اور ساتھ دوران ڈیوٹی چوکس رہنے اور کسی بھی مشکوک اشخاص یا سرگرمیوں پر کھڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کئے۔ اس موقع پر انچارج سیکورٹی کچہری افتحار خان بھی موجود تھے۔Awaz times News
Adnan awan Hashtnaghar
Daily Awaz Times Charsadda

27/10/2022

سوات : کانسٹیبل نیاز علی ڈیوٹی پر جاتے وقت خوازہ خیلہ کے علاقے میں ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوئے جو بعدازاں سیدو شریف ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔
Awaztimes News reporter
ADNAN awan Hashtnaghar
Daily Awaz Times Charsadda .

27/10/2022

چارسدہ:ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس جوانوں کو ضروری ہدایات جاری ۔

ڈی پی او چارسدہ نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائےجائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی پولیو ٹیم کسی بھی علاقہ میں پولیس سیکیورٹی کے بغیر نہ جائے اس کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوان کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔
پولیس جوان اپنی اور پولیو ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ مہم کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے پولیو ٹیم کے ہمراہ پولیس نفری ہر حالت میں موجود رہے گی۔
احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئےڈی ایس پی سٹی نے اپنے علاقے میں مختلف بی ایچ یوز کے دورے کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات چیک کیےاور سیکیورٹی کا وقتا فوقتا جائزہ لے رہے ہیں۔جبکہ ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندیویاں لگائی گئی ہے اور پٹرولنگ کا سلسلہ بھی جاری ۔۔۔
Adnan Awan Hashtnaghar
Daily times News Kpk Pakistan.

27/10/2022

*ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان کا دورہ چارسدہ۔چارسدہ میں شرپسندوں کے فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل بلال جان کے گھر آمد۔شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کے بلنددرجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔*

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان نےچارسدہ کا دورہ کرتے ہوئے شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل بلال جان کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد اور ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ بھی موجود تھے۔
ڈی آئی جی مردان محمد علی خان نے کہا کہ شہیدبلال جان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی اور ان کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ شہید کے خاندان کا بھر پور خیال رکھا جائے اور ان کے ورثاء کو شہید پیکج جلد از جلد ادا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء ہمارے سر کے تاج ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن قائم ہوا ہے اور یقین دلایا کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے ۔ڈی آئی جی مردان نے اس عزم کابھی اعادہ کیا کہ ملکی مفاد اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔
Adnan Awan Hashtnaghar
Daily times News team Kpk Pakistan.

27/10/2022

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ملازمین کا احتجاج
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین ملازمین کے حقوق میں شدید نعرہ بازی انتظامیہ سے مطالبات کہ ملازمین شہدا کے اہل خانہ کو حقوق دو اور ان کے بچوں کو بھرتی میں تاخیر نہ کریں۔ ملازمین کے تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے طرز مناسبت بڑھانے کے لیے پرزور مطالبہ کیا گیا۔
احتجاج کی نگرانی صوبائی سیکرٹری جنرل گوہر تاج خان اور پیسکو ہیڈکوارٹر چیرمین ناصر خان اور مختلف ضلعوں سے آ ئیں ممبران یونین کی قیادت میں جاری ہے۔
عدنان اعوان ھشتنغر آواز ٹائمز نیوز رپورٹ پشاور خیبرپختونخوا

27/10/2022

*چارسدہ پولیس کا ڈرائیور کانسٹیبل شکیل خان سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک۔کانسٹیبل شکیل کی نماز جنازہ سٹیشن کورونہ ڈاگ میں اداکی گئی۔تدفین کے بعد پولیس افسران نے قبر پر پھول چڑھائے ۔*

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انوسٹی گیشن ونگ کرائم سین یونٹ کے ڈرائیور کانسٹیبل شکیل خان کی نماز جنازہ سٹیشن کورونہ ڈاگ میں ادا کرتے ہوئے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان ، ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ ، آر آئی پولیس لائن انسپکٹر بہار خان اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔ بعد از نماز جنازہ مرحوم کانسٹیبل کے قبر پر افسران نے پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ مرحوم کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نےمرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ چارسدہ پولیس دکھ کی اس گھڑی میں ان کی لواحقین کیساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
ڈیلی آواز ٹائمز نیوز
عدنان اعوان ھشتنغر رپورٹس

27/10/2022

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ملازمین کا احتجاج شدید نعرہ بازی انتظامیہ سے گذارشات ہیں کہ ملازمین کو اپنے جائز حقوق دو اور اپنے محکمے کے ملازمین سے ناروا سلوک بند کیا جائے۔
احتجاج کی نگرانی صوبائی سیکرٹری جنرل گوہر تاج خان اور پیسکو ہیڈکوارٹر چیرمین ناصر خان کی قیادت میں جاری ہے۔
عدنان اعوان ھشتنغر آواز ٹائمز نیوز رپورٹ پشاور خیبرپختونخوا

27/10/2022

یوم یکجہتی کشمیر
27 اکتوبر 2022
۔عدنان اعوان ھشتنغر آواز ٹائمز نیوز ایجنسی چارسدہ خیبر پختونخوا پاکستان

21/10/2022

اسلام آباد عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں واقع پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر مزید سینکڑوں اہلکاروں کی نفری پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہےکہ ناصرف پولیس بلکہ ایف سی کا تازہ دم دستہ بھی بنی گالہ پہنچ گیا ہے۔سینکڑوں سیکورٹی اہلکاروں مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Killi Bangulzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share