Aaj News Kalabagh

  • Home
  • Aaj News Kalabagh

Aaj News Kalabagh سچ بولو سچ لکھو سچ بتاٶ چاہیے سچ کے لیے مارے جاٶ

21/04/2024

کالاباغ ایک سیاحتی تاریخی تجارتی ثقافتی شہر ہے دریائے سندھ کے کنارے بسا یہ صدیوں پرانا شہر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا پہچانا جاتا ہے دریائے سندھ میں سیاحوں کو کشتی کی سیر کرنا بہت ہی اچھا لگتا ہے کالا باغ میں سیاحت کا محور مرکز دریائے سندھ میں کشتی رانی ہے کالا باغ کی تجارت بھی دریائے سندھ کے ساتھ منسلک ہے دور دراز کے علاقوں سے روزانہ کالا باغ میں لوگ اتے ہیں اور یہاں سے خریداری کر کے سامان اپنے علاقوں میں لے کر جاتے ہیں کالا باغ سے کچھ ہی فاصلے پر وانڈا ککڑا نوالا موجود ہے جس کا زمینی راستہ کوئی نہیں وہاں سے لوگ کالا باغ میں خریداری کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اتے ہیں وانڈا ککڑا نوالا میں اگر کوئی مریض ہو تو اسے بھی کالا باغ ہسپتال تک دریائی سفر کشتی کے ذریعے کرنا پڑتا ہے طلبہ اور طالبات بھی کشتی کے ذریعے سکولوں کالجوں تک پہنچتے ہیں دریائے سندھ کے کنارے اباد تاریخی شہر پرانی ماڑی کالا باغ وانڈا ککڑنوالا اور دیگر کئی علاقے کشتی کے ذریعے دریا عبور کرتے ہیں اج کالا باغ میں کشتی چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے انتظامیہ کی طرف سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ دہشت گردی اور سیکورٹی خدشات کی وجہ سے دریائے سندھ میں کشتی چلانے پر پابندی لگادی گئی ہے اور یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لیے ہے بہت سے خاندانوں کا ذریعہ معاش روزی روٹی یہی دریائے سندھ میں کشتی چلانے سے منسلک ھے جب کشتیاں دریائے سندھ میں نہیں چلیں گی تو ان کے گھر کا نظام کیسے چلے گا کیا دہشت گردی کشتی چلانے پر پابندی لگانے سے ختم ہو جائے گی کشتیاں چلانے والے غریب خاندانوں کو انتظامیہ کی طرف سے مالی معاونت کی جائے گی دہشت گردی پر قابو پانے کی بجائے کشتیاں چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور بہت سے خاندان بے روزگار ہو گئے ہیں ائیے جانتے ہیں اس اہم رپورٹ میں کہ کشتیاں چلانے والوں کو کیا خدشات ہیں
Dco Mianwali
DPO Mianwali

20/04/2024

remember muhammad naeem yad Quran Pak written in five Rasmul hands

19/04/2024

in love with railways house to railway station shape makers Meet Ateeq Ur Rehman

17/04/2024
16/04/2024

ریلوے ٹرین ریلوے اسٹیشن سے محبت میں اپنے گھر کو ریلوے اسٹیشن کے ماڈل میں تعمیر کرنے والے عتیق الرحمن ریکارڈ کی گئی میری ڈاکیومنٹری دیکھی انڈیپینڈنٹ اردو پر
پنڈ سلطانی میں ریلوے سٹیشن کا ماڈل بنانے والے سافٹ ویئر انجینیئر

عید کے دنوں میں کالا باغ میں ٹریفک کا رش ہو جاتا ہے عید کی خوشیاں منانے کے لیے میانوالی کے ارد گرد کے علاقوں کے علاوہ دو...
08/04/2024

عید کے دنوں میں کالا باغ میں ٹریفک کا رش ہو جاتا ہے عید کی خوشیاں منانے کے لیے میانوالی کے ارد گرد کے علاقوں کے علاوہ دور دراز سے بھی لوگ یہاں گھومنے پھرنے اتے ہیں ان دنوں میں نو عمر لڑکے گروپوں کی شکل میں موٹر سائیکلوں پر نکل پڑتے ہیں اور ریس لگاتے ہیں ون ویلنگ کرتے ہیں سڑک پر ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے حادثات کا سبب بنتے ہیں جیسا کہ گزشتہ سال بھی ٹریفک حادثات کی وجہ سے کئی نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ایس ایچ او تھانہ کالا باغ کو چاہیے کالا باغ ریلوے برج پر اپنا عملہ تعینات کر کے نو عمر نوجوان موٹر سائیکل سواروں کے گزرنے پر پابندی لگائے اور ان سے سختی سے پیش ائیں تاکہ سڑک پر ہونے والے ٹریفک کے حادثات سے بچا جا سکے والدین کو بھی چاہیے کہ عید کے دنوں میں اپنے بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے دیں عید کےدنوں میں ٹریفک بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے عید کے دنوں میں خوشی کے ماحول میں کئی گھروں میں صف ماتم بچھ جاتی ہے تھوڑی سی سختی کرنے سے ایک بڑے غم سے بچا جا سکتا ہے اپنے بچوں کی زندگی عزیز ہے تو عید کے دنوں میں بچوں کو موٹر سائیکل سواری نہ کرنے دیں تھوڑی سی احتیاط کرنے سے اپ کے بچوں کی زندگی کی ضمانت بن سکتی ہے
Dpo Mianwali
kalabagh

یہ ہیں میرے پیارے دوست کلاس فیلو سجاد احمد پراچہ کالاباغ کے گنے چنے چند تاجران میں ایک تاجر جو ہمیشہ ایمانداری اور نمبر ...
07/04/2024

یہ ہیں میرے پیارے دوست کلاس فیلو سجاد احمد پراچہ کالاباغ کے گنے چنے چند تاجران میں ایک تاجر جو ہمیشہ ایمانداری اور نمبر ایک کوالٹی کی چیز مناسب ریٹ پر فروخت کرتے ہیں اور بہت اچھے اخلاق کے مالک ہیں اپنے گاہک کو مطمعن کرتے ہیں کبھی ناجائز منافع نہیں لیا گاہک کے پاس اگر رقم کم ہوتو پھر بھی گاہک کو مایوس ہوکر خالی ہاتھ نہیں جانے دیتے ان کا کہنا ہے کہ تجارت سنت رسول ہے اور اسے اگر ایمانداری سے کیاجائے تو اللہ پاک ہمیشہ نفع دیتا ہے اور ایماندار تاجر کبھی نقصان میں نہیں رہتا بے ایمانی سے تجارت کرنے والا اور دھوکے سے چیزیں بیچنے والا کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا میری کامیابی کا راز ایمانداری اور مناسب ریٹ ہے اللہ پاک تمام تاجران کو نبی پاک ص کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

05/04/2024

یہ مناظر راولپنڈی صدر بازار کے ہیں جہاں پر مسافروں اور مزدوروں اور راہگیروں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جاتا اس کے لیے نہ کوئی نمائش کی جاتی ہے اور نہ ہی دکھاوا بہت عزت کے ساتھ لوگوں کو بٹھایا جاتا ہے جن لوگوں نے موجودہ کھانا مثلا چاول نہیں کھانے تو انہیں دوسرا کھانا مہیا کیا جاتا ہے مریضوں کے لیے الگ سے کھانا دیا جاتا ہے افطاری کے بعد بچ جانے والا کھانا اواز لگا کر بلایا جاتا ہے جن لوگوں نے کھانا گھر لے کر جانا ہو تو آ کر لے لیں ان لوگوں کو پیک کرکے دیا جاتا ہے یہ نظارہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اج بھی ہمارے ملک میں بہت سے لوگ موجود ہیں جو مسافروں کے لیے افطاری کا اہتمام کرتے ہیں مسافروں کی خدمت اور کھانا کھلانے کی اسلامی روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں افطاری کا اہتمام علاقے کے مخیر حضرات تاجران ماہ رمضان کے پورے مہینے میں کرتے ہیں اللہ پاک نے جزائے خیر عطا فرمائے

30/03/2024

بہار کے موسم کی آمد کے بارے میں ہر علاقے میں اپنی رسمیں ہیں بہار کے موسم کے شروع ہونے پر کہیں جشن منایا جاتا ہے کہیں اس کا استقبال کرنے کے اپنے اپنے ریت و رواج ہیں کالاباغ ایک تاریخی ثقافتی تجارتی شہر ہے اس شہر میں کیا میں پاکستان سے پہلے ہندوؤں کی کافی ابادی ہوا کرتی تھی صدیوں پرانے اس شہر کی اپنی روایات ہیں جن کئی روایات کو لوگ ابھی تک زندہ رکھے ہوے ہیں چیتری پھولوں کے ہار جو کالاباغ میں بہار/ چیت کے شروع میں لوگ اپنے گلوں میں ڈال کر بہار کا استقبال کرتے ہیں

29/03/2024

کالا باغ میں گرج چمک اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش یا میرے مالک رحمت کی بارش عطا فرما جانی اور مالی نقصانات سے محفوظ فرما امین

کالا باغ کی بہترین درسگاہ ملک اعظم خان میموریل سکول کے بعد اب ملک اعظم خان میموریل گرلز کالج کا اغاز کیا جا رہا ہے جس می...
29/03/2024

کالا باغ کی بہترین درسگاہ ملک اعظم خان میموریل سکول کے بعد اب ملک اعظم خان میموریل گرلز کالج کا اغاز کیا جا رہا ہے جس میں انٹرمیڈیٹ کلاسوں میں داخلے جاری ہیں ملک اعظم خان میموریل میں پڑھنے والی طالبات نے ہر سال میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اس سکول میں طلبہ اور طالبات کے ساتھ محنت کی جاتی ہے اپنی اس اعلی کارکردگی کی وجہ سے کالا باغ کے بہترین سکولوں میں سے نمبر ایک سکول سمجھا جاتا ہے اپنی اس اعلی روایات کو جاری رکھتے ہوئے اب انٹرمیڈیٹ کلاسوں میں بھی طالبات کو محنت کے ساتھ تعلیم دی جائے گی اور طالبات کے لیے ایک اعزاز کی بات ہوگی کہ وہ ملک اعظم خان میموریل کالج میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں کالا باغ میں طالبات کے لیے ایک اچھے کالج کی بہت کمی تھی جو اب ملک اعظم میموریل کالج نے پوری کر دی ہے آپ کی بچیوں کے بہترین مستقبل کے لیے ملک اعظم خان میموریل کالج بہترین انتخاب ہوگا

27/03/2024

کس کس کا منہ بند کریں جب دباو کے چرچے عام ہوے

گزشتہ کئی دنوں سے شام کے اوقات میں کالا باغ لاری اڈا پر ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے جس سے کوئی بڑا جانی نقصان ہو سکتا ہے ہما...
23/03/2024

گزشتہ کئی دنوں سے شام کے اوقات میں کالا باغ لاری اڈا پر ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے جس سے کوئی بڑا جانی نقصان ہو سکتا ہے ہمارے پیارے دوست محمد شعیب انجینیئر پی ایم ڈی سی کالا باغ کی گاڑی پی ایم ڈی سی افس لاری اڈا پر کھڑی تھی اندھی گولی گاڑی کی بیک سکرین توڑتی ہوئی سیٹ پر جا لگی شکر ہے خدا کا کہ اس وقت گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا ورنہ جانی نقصان بھی ہو سکتا تھا سکیورٹی ادارے لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کہ اہلکار بھی کئی دنوں سے فائرنگ کی اواز سنتے ہوں گے سوال یہ ہے کہ وہ فائرنگ کی اواز سن کر کوئی کاروائی کیوں نہیں کرتے RPO Sargodha

*کالاباغ کا الوداعی تحفہ*

میرا کالاباغ (میانوالی) میں تقریبا 11 سال بہت اچھا وقت گزرا ہے لیکن یہاں سے ملنے والا الوداعی تحفہ بھی یادگار رہے گا کیونکہ حال ہی میں ٹرانسفر کی خبر ملی ہے۔

جمعرات کی صبح کم و بیش 10 بجے لاری اڈا کالاباغ کے گرد و نواح میں ہونے والے ہوائی فائر سے پی ایم ڈی سی آفس میں کھڑی میری کار کی بیک سکرین ٹوٹ گئی اور گولی کا سکہ پچھلی سیٹ پر پڑا ہوا تھا۔

پولیس و دیگر کے مطابق یہ 30 بور / 9mm کی بلٹ ہے اور انسانی جسم میں 1 انچ تک دھنس سکتی ہے۔

الحمدللہ، گولی خالی کار کو لگی۔
یہی گولی کسی کو آنکھ سے معذور کر سکتی تھی۔
یہی گولی کسی بچی کا چہرہ اور مستقبل مسخ کرسکتی تھی۔
یہی گولی کسی بچے کے سر میں لگ سکتی تھی جیسے عید گاہ مسجد کالاباغ میں آخری روزے کو شام کے بعد لگی تھی۔

کل صبح تقریبا 8 بجے اور شام 6 بجے حمزہ ہوٹل کالاباغ کے آس پاس دوبارہ ہوائی فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ رمضان جیسے مقدس مہینے میں اور آبادی کے قریب یہ شیطانی عمل ذیادہ قابل مذمت ہے۔

لاری اڈہ اور حمزہ ہوٹل کا شمار کالا باغ کے گنجان آباد علاقوں میں ہوتا ہے۔ ایسی جگہ ہوائی فائرنگ سے جانی / مالی نقصان کا قوی اندیشہ ہے۔ لہذا پولیس یا خفیہ اداروں کو اطلاع دیکر ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں اور اپنی ذات سمیت اپنے خاندان اور عزیز و اقارب کی جانی و مالی حفاظت بہتر بنائیں۔

پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے مجرم کی تلاش جاری ہے۔

19/03/2024

تھوڑی دیر پہلے میں بازار سے گزر رہا تھا تو ایک بچہ پکوڑے بیچنے والے کے پاس ایا اور بولا کہ مجھے 20 روپے کے پکوڑے دے دو افطاری کے لیے پکوڑے بیچنے والے کے پاس کافی گاہک کھڑے تھے اس نے بچے کو کہا کہ سائیڈ پر کھڑے ہو جاؤ ابھی دیتا ہوں میں بھی تجسس سائیڈ پر کھڑا ہو گیا کہ یہ بچے کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہے جب دوسرے گاہکوں سے فارغ ہو گیا پکوڑے بیچنے والا تو اس نے بچے سے پوچھا کہ کتنے پیسوں کے پکوڑے لینے ہیں بچے نے 20 روپے اس کے ہاتھ پر رکھے اور کہا کہ 20 روپے کے پکوڑے دے دو پکوڑے بیچنے والے نے کچھ سموسے پکوڑے اور الو کی چپس شاپر میں ڈالی اور بچے کو پکڑا دیے اور 20 روپے بھی اس کی جیب میں ڈالے اور کہا کہ جاؤ بیٹا یہ لے کر گھر میں جاؤ اور میرے لیے دعا کرنا بچے کے جانے کے بعد میں بھی پکوڑے بیچنے والے کے پاس ایا اور بتایا کہ میں سب دیکھ رہا تھا کہ تم بچے کے ساتھ بہت اچھا سلوک کر رہے تھے بہت خوشی ہوئی مجھے تو اس نے کہا کہ 20 روپے کے پکوڑے لینے کے لیے کوئی غریب گھر کا ہی بچہ آسکتا ہے اس مہنگائی کے دورمیں مجھے اللہ پاک اپنا رزق عطا کر رہا ہے میں ایسے بچے اور بڑے گاہک بھی جو 20 30 روپے کے پکوڑے مانگیں تو کوشش کرتا ہوں کہ انہیں افطاری کے لیے اپنی طرف سے کچھ دے دوں اللہ پاک اس وجہ سے میرے کاروبار میں برکت دیتا ہے اور جو کچھ مجھے عطا کرتا ہے وہ میرے لیے کافی ہے کاش کہ ایسا ہم سب سوچ رکھتے ماہ مقدس میں بانٹنے سے برکتیں حاصل ہوتی ہیں اور رزق دینے والی اللہ پاک کی ذات ہے اور وہ جو کچھ ہمارے نصیب میں لکھ دیتا ہے وہ ہم سے کوئی چھین نہیں سکتا اور ہم کو اسی پر قناعت کرنی چاہیے

15/03/2024

ایک المیہ یہ ہے پاکستان اسلامی ریاست ہے اور خداکے گھر میں نمازیوں کی حفاظت پولیس اہلکار کرتے ہیں

Address


Telephone

+923060011571

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aaj News Kalabagh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aaj News Kalabagh:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share