30/05/2021
شہید بینظیرآباد
رپورٹ جنید احمد دن نیوز
نواب شاہ
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا شھر بھر میں 10 سے 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے رہائشی مکینوں کے ساتھ ساتھ کاروری مراکز میں تاجر برادری کو بھی خاصی مشکلات کا سامنا ہے شھریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث گھروں تک محدود رہنے کا کہا جارہا ہے لیکن حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث حکومتی اعلان پر عمل کرنے سے قاصر ہیں تو دوسری جانب تاجر برادری کا کہنا ہے کہ کہ پہلے ہی لاک ڈاؤن لوڈ کے باعث کاروباری اوقات کم ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے تو کم کاروباری اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دو روز قبل واپڈا حکام کو کاروباری اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے لئے لکھے گئے خط کے بعد حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے
جبکہ اس سلسلے میں حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جلد ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا
شھریوں اور تاجر برادری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی سمیت اعلی حکام فوری طور پر نوٹس لے کر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلوائیں