#desihotreel #reels #reelsviral #reels2023 #reelsvideo #reelsfb #reel #reelsviralfb #reels #desi
اوکاڑہ//ڈاکٹر کے ساتھ ڈکیتی
اوکاڑہ(غالب نیوز،جاوید راہی سے) اوکاڑہ بائی پاس پر ڈکیتی کی واردات
اوکاڑہ ڈاکٹر زاہد گیلانی ڈیوٹی سے واپس گھر جارہے تھے کہ ڈاکوں نے گاڑی روک لی
اوکاڑہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کا ڈاکٹر زاہد گیلانی پر تشدد
اوکاڑہ پسٹل کے بٹ مار کر سر پھاڑ دیا
اوکاڑہ ڈاکو موبائل فون لیپ ٹاپ اور نقدی لوٹ کر فرار
اوکاڑہ زخمی ڈاکٹر کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا
اوکاڑہ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی
سی ای او گیپکو کی ہدایت پر ڈسکہ میں بھی ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر4کا بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری سات بجلی چوروں کے کیخلاف مقدمات درج کرکے 8 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کردیے گئے
ڈسکہ ( غالب نیوز ) سی ای او گیپکو کی ہدایت پر ڈسکہ میں بھی ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر4کا بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری سات بجلی چوروں کے کیخلاف مقدمات درج کرکے 8لاکھ روپے کے جرمانے بھی کردیے گئے ۔ ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر4عمیر احسن نے بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف چلائی مہم کے دوران بجلی چوری کرتے ہوئے سات ملزمان عزت بیگ ‘کاشف بیگ ‘محمدرضوان سکنہ بیک چک ‘محمدعلی سکنہ آلو مہار ‘محمدایوب سکنہ باقر پور ‘سخاوت علی سکنہ مندرانوالہ اور عبدالغفار سکنہ بیگ چک کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروادئیے اور متعدد بجلی چوروں کو لاکھوں روپے جرمانے بھی کردئیے ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن نمبر4 عمیر احسن کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کرنیوالے چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہووہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے بجلی چوروں کیخلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے اور جوبھی بجلی چوری کرتے ہوئے پایاگیا اس کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
شیخوپورہ : موٹروے پر زائرین مریم آباد کی بس الٹ گئی میلہ مریم آباد زائرین کی بس موٹروے پر تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے الٹ گئی بس الٹنے سے 57 زائرین زخمی اور 6 جاں بحق ریسکیو
شیخوپورہ ( غالب نیوز ) M2 موٹروے نزد خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج زائرین مریم آباد کی بس الٹ گئی بس تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے الٹ گئی بس الٹنے سے 57 زائرین زخمی اور 6 زائرین جاں بحق ہوگے ریسکیو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوراً ریسپانس کر کے زخمی ہونیوالے افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ہسپتال شفٹ کرنا شروع کر دیا جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد ریسکیو آپریشن کی کمانڈ کر رہے ہیں شیخوپورہ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور اور پولیس بھی جائے حادثہ پر موجود ریسکیو آپریشن جاری ہے
اوکاڑہ غالب نیوز
روز با روز مہنگائی اور زائد بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دیگر اشیاء میں اضافہ کے خلاف انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ کے صدر شیخ ریاض و دیگر عہداران نے قیادت کی ۔
اور موبائیل ایسوی ایشن اوکاڑہ کے صدر علی حسن جنرل سیکٹری عمر کاکا نے میزبانی کرتے ہوئے وینس چوک اوکاڑہ سے ریلی کا آغاز کیا
احتجاجی ریلی قافلے کی صورت میں وینس چوک سے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی اور بجلی میں ذائد اضافی ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ نہ مانے پر 31 اگست کو پورے پاکستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
احتجاجی ریلی میں چودھری فیاض ظفر نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شرکت کی اور خطاب کیا انجمن تاجران کے صدر شیخ ریاض۔جنرل سیکٹری عبدالوحید بھلر اور دیگر عہداران جن میں اکبر علی خان، ملک لیاقت علی ۔رانا طاہر محمود حاجی ذین الحسن ، علی حسن صدر موبائیل ایسوی ایشن جنرل سیکٹری عمر کاکا نے خطاب میں اپنا اپنا اظہار کیا ۔
احتجاجی ریلی گول چوک جاکر اختتام پزیر ہوئی ۔
سٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحش اور بیہودہ مجرے بند کرنے کے لیے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
عامر میر کی ڈرامیٹک پرفارمینس ایکٹ 1876 سمیت تمام متعلقہ قوانین میں ترامیم کی ہدایت
صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل
کمیٹی 7 دن کے اندر 150 برس پرانے قوانین پر نظر ثانی کے بعد ترامیم تجویز کرے گی۔ عامر میر
مجوزہ ترامیم کی منظوری پنجاب کابینہ کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی۔ عامرمیر
سٹیج ڈراموں میں ڈانسز پر مکمل پابندی کی تجویز دی جا رہی ہے۔ عامر میر
ڈرامیٹک پرفارمینس ایکٹ سمیت تمام قوانین میں ترامیم کا مقصد تھیٹر کو بچانا ہے۔ عامر میر
پنجاب کونسل آف آرٹس ایکٹ 1975 کی شق 15 کونسل کو ایسے قوائد و ضوابط کی تیاری کا اختیار دیتی ہے جو ایکٹ کی تمام دفعات پرموثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
سٹیج ڈراموں میں فحش مجرے معاشرے کو اخلاوی تباہی کی جانب لے جا رہے تھے۔ عامر میر
نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے اور حقیقی تھیٹر کے احیاء کے لیے حکومتی مداخلت نا گزیر تھی۔ عامر میر
سٹیج ڈراموں اور تھیٹرز بارے سخت اقدامات اپنی ثقافت اور پرفارمنگ آرٹ کے تحفظ کے لیے ہیں۔ عامر میر
جینون فنکاروں نے تھیٹرز میں فحاشی روکنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی ہے، عامر میر
مظلوم عورت ہے یا شاطر ایک مرتبہ تحقیقات ضرور ہونی چاہیے
#CMpunjabofficial
#RPODGKhan