Developing Green Flag

  • Home
  • Developing Green Flag

Developing Green Flag A platform that will keep you updated about entertainment, sports and news around the Globe.

07/10/2023

حماس کی القسام بریگیڈ نے فوٹیج جاری کی ہے جس میں ان کا "صقر سکواڈرن" دکھایا گیا ہے جو پیرا گلائیڈرز کو چلاتا ہے جو آج جنوبی اسرائیل میں ان کے دہشت گردانہ حملوں کے دوران استعمال ہوئے تھے۔

07/10/2023

‏اسرائیل پر حملہ۔

حماس نے 5000 راکٹ ایک گھنٹے میں اسرائیل پر مارے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ حماس کے فوجی جوان پیدل اسرائیل میں داخل ہوگئے۔ کئی اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔

اندرونِ اسرائیل پہلی مرتبہ جنگ ہورہی ہے۔

07/10/2023

‏ٹاٹا اسٹیل کے چیئرمین جمشید پور میں ٹاٹا اسٹیل کے عملے کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ کر رہے تھے،
ایک کارکن نے ایک سنجیدہ مسئلہ اٹھایا۔ اس نے کہا کہ کارکنوں کے لیے بیت الخلاء کا معیار اور صفائی بہت خراب ہے جبکہ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایگزیکٹیو ٹوائلٹس کی صفائی ہمیشہ بہت اچھی تھی۔
چیئرمین نے اپنے اعلیٰ ایگزیکٹو سے پوچھا کہ اسے درست کرنے کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔
ایگزیکٹو نے اسے درست کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت مانگا۔
چیئرمین نے کہا کہ میں یہ کام ایک دن میں کروں گا٫ مجھے بڑھئی بھیج دیں۔
اگلے دن جب بڑھئی آیا تو اس نے صرف سائن بورڈز بدلنے کا حکم دیا۔
ورکرز کے ٹوائلٹ پر سائن بورڈ "ایگزیکٹیو" اور ایگزیکٹوز کے ٹوائلٹ پر "مزدور" لکھ دیا گیا
چیئرمین نے پھر ہدایت کی کہ اس نشان کو ہر پندرہ دن بعد تبدیل کیا جائے۔
اگلے تین دنوں میں دونوں بیت الخلاء کا معیار برابر ہو گیا۔
" قیادت" ایک ایگزیکٹیو ہونے سے کہیں زیادہ اوپر کی چیز ہے
کچھ ایسی تبدیلیوں کی پاکستان میں ضرورت ھے۔۔۔۔
زبیر غازی کی تحریر

‏"اسٹیو جابز ایک ارب پتی کے طور پر وفات پاگئے، IPhone اس کی ہی ایجاد ہیں ۔7 ارب ڈالر کے سرمایے کے ساتھ، 56 سال کی عمر می...
06/10/2023

‏"اسٹیو جابز ایک ارب پتی کے طور پر وفات پاگئے، IPhone اس کی ہی ایجاد ہیں ۔7 ارب ڈالر کے سرمایے کے ساتھ، 56 سال کی عمر میں پینکریاس کینسر کی وجہ سے،
اور یہاں کچھ اس کے آخری الفاظ ہیں...
"اس وقت، بستر میں لیٹ کر، بیمار ہوکر اپنی پوری زندگی کو یاد کرتے ہوئے، مجھے احساس ہوتا ہے کہ موت کے قریبی موقع کے موجودگی میں میری تمغہ داری اور دولت تو کسی کام کا نہیں ۔آپ کسی کو اپنی گاڑی چلانے کے لئے نوکری پر لے سکتے ہیں، اور پیسے کمانے کے لئےبھی - لیکن آپ کسی کو اپنی بیماری دینے کیلئے تنخواہ پر نہیں لے سکتے۔ جب ہم بڑھتے ہیں تو ہم عقلمند ہوتے ہیں، اور ہم دھیرے دھیرے سمجھتے ہیں کہ جب ایک گھڑی کی قیمت 30 ڈالر ہو یا 30000 - دونوں بالکل ہی وقت دکھاتی ہیں زیادہ نہیں کرسکتی ۔
چاہے ہم 150,000 ڈالر کی کار چلائیں یا 2000 ڈالر کی کار - راستہ اور فاصلہ بالکل ہی وہی ہیں، ہم وہی منزل پر پہنچتے ہیں جو مقرر ہیں۔
۔
👇5 اہم حقائق جن کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا:
1. اپنے بچوں کو امیر بنانے کی بجائے خوش رہنے کے لئے تعلیم دیں - تاکہ جب وہ بڑے ہوں تو اشیائی قیمت کی بجائے اشیائی قدر کو جانیں۔
2. اپنا کھانا دوائی کی طرح کھائیں، ورنہ آپ کو اپنی دوائی کھانے کی طرح کھانا پڑی گی۔
3. وہ جو آپ کو محبت کرتا ہے، وہ کبھی آپ کو چھوڑ کر نہیں جائے گا، حتی کہ اس کے پاس 100 وجوہات ہوں، وہ ہمیشہ ایک وجہ پائے گا کہ تھامے رہے۔
4.انسان بننے اور ہونے میں بڑا فرق ہے۔
5. اگر آپ تیزی سے جانا چاہتے ہیں - تنہا جائیں! لیکن اگر آپ دور جانا چاہتے ہیں - اکھٹے جائیں!

‏یہ تصویر ایک ہسپتال کی ہے۔ایک خاتون کینسر کے علاج کے سلسلے میں ہاسپٹل آئیں۔ ساتھ میں ایک سوٹ کیس بھی تھا جس میں رقم تھی...
09/06/2023

‏یہ تصویر ایک ہسپتال کی ہے۔
ایک خاتون کینسر کے علاج کے سلسلے میں ہاسپٹل آئیں۔ ساتھ میں ایک سوٹ کیس بھی تھا جس میں رقم تھی۔
ڈاکٹر سے علاج کی مشاورت کے لیے ڈاکٹر کے روم میں داخل ہوئی۔
ڈاکٹر کے پاس پہنچتے ہی ڈاکٹر کو التجا کرنے لگ گئی مجھے کسی طرح موت کے منہ سے بچاؤ میرا علاج کردو۔ بس یہ بیماری کسی طرح ختم ہو جائے۔
ڈاکٹر نے معائنہ کیااور ٹیسٹ وغیرہ دیکھ کر کہا کہ میں کچھ کرنے سے قاصر ہوں کینسر آخری مرحلے پر ہے۔ صحت یابی کی کوئی امید باقی نہیں ہے۔
بہت ہی بجھے چہرے سے وہ کمرے سے نکلی اور ہاسپٹل کے کوریڈور میں تمام نوٹ پھیلا دیے۔ چیخ کر کہنے لگی "کیا فائدہ مال کا "
"ہم کیوں جمع کرتے ہیں مال"
"وہ مال جس سے ہم صحت نہیں خرید سکتے وہ مال جس سے ہم وقت نہیں خرید سکتے وہ مال جس سے ہم زندگی نہیں خرید سکتے کیا فائدہ ایسے مال کا"
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو صحت وعافیت پر
اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو اس کی
جو نہ گنی جاسکتی ہیں نہ ہی شمار کی جاسکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللّٰہ ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے لئے آسانی پیدا کرے آمین یارب العالمین

‏امانتیہ تصویر ایران کے شہر زنجان کے ایک دکان والے کی ہے، اس کے پاس ایک شخص نے  سائیکل امانت چھوڑ کے گیا تھا ۔اور پھر وا...
04/06/2023

‏امانت
یہ تصویر ایران کے شہر زنجان کے ایک دکان والے کی ہے،
اس کے پاس ایک شخص نے سائیکل امانت چھوڑ کے گیا تھا ۔
اور پھر واپس ہی نہ آیا،
یہ بندہ ہر روز اس سائیکل کو دکان کے باہر رکھتا،
45 سال تک سائیکل کے مالک کے انتظار میں ہر دن سائیکل کو نکالتا شام کو اندر رکھتا ،
آخر کار دکاندار وفات پائے گئے لیکن سائیکل کا مالک واپس نہ آیا،
اس کے مرنے کے بعد حکومت نے اس امین کا مجسمہ ساتھ میں سائیکل کی تصویر بناکر چوراہے پر نصب کیا تاکہ یہ عہد وفا اور ادا امانت کی مثال بنی رہے ،
ہمیں چاہئے اس طرح کے مثبت کاموں کو بڑھ چڑھ کے پھیلائے اور اس گھٹن معاشرے میں اس طرح کے وفاداری و امانت داری کو پروان چڑھائے کیونکہ اس جیسے کارنامے ہی معاشرے کو مردہ ہونے سے محفوظ رکھتی ہے اور یہی آخرت کو سنوارتی بھی ہے

06/05/2023

یہ تصویر مانچسٹر کی ہے
چور کا نہ مذہب ہوتا ہے اور نہ قوم 😊
برائے مہربانی وہ کولر اور گلاس والی تصویر دیکھا دیکھا کر اپنی قوم (🇵🇰) پر لعن طعن کرنا چھوڑ دیں۔

06/04/2023
‏دنیا کے طاقتور ترین شخص کا خطاب پانےوالا امریکی باڈی بلڈر Ronnie Coleman ،جس نے اٹھاٸیس چیمپین شپ اپنے نام کیں اور آٹھ ...
04/04/2023

‏دنیا کے طاقتور ترین شخص کا خطاب پانےوالا امریکی باڈی بلڈر Ronnie Coleman ،

جس نے اٹھاٸیس چیمپین شپ اپنے نام کیں اور آٹھ بار مسٹر اولمپین کا ٹائٹل جیتا۔

کبھی منوں وزن اٹھایا کرتا تھا۔
آج ہسپتال میں پڑا دو کلوں وزن اٹھانے سے بھی قاصر ہے۔
ساری جوانیاں، ساری قوتیں اور طاقتیں، بادشاہیاں اور سلطنتیں فقط اس ایک پروردگار کی ہیں۔۔
فقط اسی کی قوت و طاقت ہمیشہ رہے گی..
باقی سب قوتیں ختم ہوجاٸیں گی۔۔
ہر عروج کو زوال ہے صرف اس خدا کی سلطنت لازوال ہے۔
اسی سے دل لگانے کی ضرورت ہے۔

‏میں نے پوچھا، اعظم چاچا! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً پچاس احباب ہوں گے، مجھے پکوڑے چاہئیں، آپ کو اڈوانس کتنے پیسے...
27/03/2023

‏میں نے پوچھا، اعظم چاچا! کل میرے گھر میں افطاری ہے، قریباً پچاس احباب ہوں گے، مجھے پکوڑے چاہئیں، آپ کو اڈوانس کتنے پیسے دے جاؤں؟
چاچا جی نے میری طرف دیکھا اور سوالیہ نظروں سے مسکرائے ۔
"کتنے پیسے دے سکتے ہو"
مجھے ایسے لگا، جیسے چاچا جی نے میری توہین کی ہے،
مجھے ایک عرصے سے جانتے ہوئے بھی یہ سوال بے محل اور تضحیک تھی،
میں نے اصل قیمت سے زیادہ پیسے نکالے اور چاچا جی کے سامنے رکھ دئیے،
چاچا جی نے پیسے اٹھائے اور مجھے دیتے ہوئے بولے،
وہ سامنے سڑک کے اس پار اس بوڑھی عورت کو دے دو،
کل آ کر اپنے سموسے پکوڑے لے جانا،
میری پریشانی تم نے حل کر دی، افطاری کا وقت قریب تھا اور میرے پاس اتنے پیسے جمع نہیں ہو رہے تھے کہ اسے دے سکتا ، اب بیچاری چند دن سحری اور افطاری کی فکر سے آزاد ہو جائے گی۔
میرے جسم میں ٹھنڈی سی لہر دوڑ گئی۔
وہ کون ہے آپکی ؟؟
میرے منہ سے بے اختیار سوال نکلا ۔ چاچا جی تپ گئے،
وہ میری ماں ہے ، بیٹی ہے اور بہن ہے ۔ تم پیسے والے کیا جانو، رشتے کیا ہوتے ہیں، جنہیں انسانیت کی پہچان نہیں رہی انہیں رشتوں کا بھرم کیسے ہو گا؟
پچھلے تین گھنٹے سے کھڑی ہے، نہ مانگ رہی ہے اور نہ کوئی دے رہا ہے۔
تم لوگ بھوکا رہنے کو روزہ سمجھتے ہو اور پیٹ بھرے رشتےداروں کو افطار کرا کے سمجھتے ہو ثواب کما لیا۔
"اگر روزہ رکھ کے بھی احساس نہیں جاگا تو یہ روزہ نہیں، صرف بھوک ہے بھوک"
میں بوجھل قدموں سے اس بڑھیا کی طرف جا رہا تھا اور سوچ رہا تھا، اپنے ایمان کا وزن کر رہا تھا، یہ میرے ہاتھ میں پیسے میرے نہیں تھے غریب پکوڑے والے کے تھے، میرے پیسے تو رشتوں کو استوار کر رہے تھے۔
چاچا جی کے پیسے اللہ کی رضا کو حاصل کرنے جا رہے تھے۔
میں سوچ رہا تھا کہ اس بڑھیا میں ماں، بہن اور بیٹی مجھے کیوں دکھائی نہیں دی؟
اے کاش میں بھی چاچا جی کی آنکھ سے دیکھتا۔
اے کاش تمام صاحبان حیثیت بھی اسی آنکھ کے مالک ہوتے۔

‏ایک عورت نے ہمسائیوں کے دروازے پر دستک دی اور ان سے نمک مانگ لیا، اسکا بیٹا یہ منظر دیکھ رہا تھا کہنے لگا "امی جی! ابھی...
25/03/2023

‏ایک عورت نے ہمسائیوں کے دروازے پر دستک دی اور ان سے نمک مانگ لیا، اسکا بیٹا یہ منظر دیکھ رہا تھا کہنے لگا "امی جی! ابھی کل ہی تو میں نمک بازار سے لے آیا تھا پھر یہ ہمسائیوں سے مانگنے کی کیا ضرورت تھی؟"
ماں جی کہنے لگی، "بیٹا! ہمارے ہمسائے غریب ہیں وہ وقتاً فوقتاً ہم سے کچھ نہ کچھ مانگتے رہتے ہیں مجھے معلوم ہے کہ ہمارے کچن میں نمک موجود ہے لیکن میں نے ان سے نمک صرف اس لئے مانگ لیا تاکہ وہ ہم سے کچھ مانگتے ہوئے ہچکچاہٹ اور شرمندگی محسوس نہ کریں، بلکہ وہ یہ سمجھیں کہ ہمسائیوں سے حسب ضرورت چیزیں مانگی جا سکتی ہیں، یہ ہمسائیوں کے حقوق میں سے ہے۔"
🌹خوبصورت معاشرے ایسی ہی ماؤں سے تشکیل پاتے ہیں۔

آج سندھ کے ایک گاؤں میں مردم شمری کے دوران ایک صدی سے بھی زیادہ عمر 106 سال کا شخص موجود تھا  اس کی پیدائش 1917 کی تھی ،...
24/03/2023

آج سندھ کے ایک گاؤں میں مردم شمری کے دوران ایک صدی سے بھی زیادہ عمر 106 سال کا شخص موجود تھا اس کی پیدائش 1917 کی تھی ، ان کی عمر BPS کی ایپ لکھنے سے قاصر رہا ایپ میں عمر کے کالم صرف دو ڈیجٹ کا ہے
اس لیے ان کی عمر کم کرکے 99 سال لکھی گئی،شاید سافٹ ویئر بنانے والوں کو یقین تھا کہ 99 سے زیادہ `آدمی ژندہ نہیں ہوگا ان کو چاہیے کہ ایپ میں درستگی کرلیں تاکہ دنیا کو پتہ لگے کہ ہمارے ہاں بھی اچھی صحت اور طویل عمر کے اشخاص بھی موجود ہیں 😎😎

01/02/2023
27/01/2023

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو رلا بھی دیتی ہیں۔

29/11/2022
28/10/2022
28/10/2022
28/10/2022
25/10/2022
24/10/2022

کینیا

24/10/2022

اِنٌالِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون

تجھ کو کس پھول کا کفن ہم دیں
‏تو جدا ایسے موسموں میں ہوا
‏جب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں
‏انتظار بہار بھی کرتے
‏دامن چاک سے اگر اپنے
‏کوئی پیمان پھول کا ہوتا
‏آ تجھے تیرے سبز لفظوں میں
‏دفن کر دیں کہ تیرے فن جیسی
‏دہر میں کوئی نو بہار نہیں


23/10/2022

‏اناللہ وانا الیہ راجعون
💔💔💔😭😭😭😭

23/10/2022

کھیل کادن

Address


Telephone

+923156204653

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Developing Green Flag posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Developing Green Flag:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share