Fresh News International

  • Home
  • Fresh News International

Fresh News International Media

29/11/2025

مکمل اور درست سفری دستاویزات رکھنے والے کسی بھی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا، وزیر داخلہ
محسن نقوی کی اسلام آباد ایئر وپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو، فراڈ میں ملوث ویزا ایجنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

29/11/2025

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی بریت کی درخواست مسترد کر دی،

29/11/2025

عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ

29/11/2025

کچھ وزراء جھوٹ کے پلندے کھول رہے ہیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ یہ لوگ کس حد تک گر رہے ہیں ،عمران خان کی قید تنہائی طویل ہو گئی ہے عمران خان سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئی ہیں منگل والے دن بھرپور تیاریوں سے ملاقات کے لیے آنے کا اعلان کیا گیا ہے انٹرنیشنل میڈیا پر بات اب ہائی لائٹ ہو رہی ہے ۔ثمینہ پاشا

29/11/2025

’’میں آج سے چینی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں‘‘
’’ایک سال میں چینی 50 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے بہتر ہو گا کہ پاکستان کے عوام صرف دو ماہ کے لیے چینی کا استعمال چھوڑ دیں شکر یا گُڑ استعمال کریں یہ قیمت 100 روپے فی کلو سے بھی نیچے چلی جائے گی‘‘
سینئر صحافی حامد میر کا ایکس پر پیغام

29/11/2025

ایئر بس طیاروں کو فوری سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی ضرورت، دنیا بھر میں پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ

29/11/2025

متحدہ عرب امارات نے ویزوں پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کی، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے عام پاکستانی شہریوں کو دبئی کے ویزے نہ ملنے سے متعلق سینیٹ کمیٹی میں وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی بریفنگ کو پرانا ریکارڈ قرار دے دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے خارجہ آفس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ویزوں پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کی۔ ان کے مطابق یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی ویزا پابندی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کمیٹی کو ممکنہ طور پر پرانے ڈیٹا کی بنیاد پر بریفنگ دی گئی، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یو اے ای کی جانب سے پاکستان کے لیے کوئی نئی پابندی نافذ نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ یو اے ای عام پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری نہیں کر رہا اور پابندی لگنے کے قریب پہنچ کر بھی ویزوں کا اجرا نہیں ہو رہا۔

یو اے ای میں قومی پرچم کی بےحرمتی پر 25 سال قید، 5 لاکھ درہم جرمانے کا اعلان

دوسری جانب یو اے ای کے سفیر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستانیوں کو یومیہ 500 ویزے جاری کیے جا رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویزا اجرا معمول کے مطابق جاری ہے۔

29/11/2025

اگر آپ کی زمین یا پراپرٹی پر کسی نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے تو اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کرائیے، دِنوں میں فیصلہ ہو گا، مریم نواز کا ایکس پر اعلان

29/11/2025

متحدہ عرب امارات نے دنیا کو حیران کر دیا، دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر نے دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ کی نقاب کشائی کر دی
چاندی کی اس اینٹ کا وزن 1971 کلوگرام ہے جو متحدہ عرب امارات کے قیام کے سال 1971 کی علامتی نمائندگی کرتا ہے
اس دیوقامت اینٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام درج کرا لیا ہے

29/11/2025

وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی ہدایت دے دی

29/11/2025

’’انڈین آرمی چیف کا یہ بیان کہ ہم نے آپریشن سندور کے دوران ایک ٹریلر دکھایا خود فریبی کی حامل سوچ کا عکاس ہے، جس ٹریلر میں7 جہاز گریں، 26 مقامات پر حملہ، ایس-400کی بیٹریاں تباہ ہوں تو ایسے ٹریلر پر مبنی فلم ان کیلئے ڈراؤنی فلم بن جائے گی‘‘
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

29/11/2025

خون اور تجارت ساتھ نہیں چل سکتی!!ہمارے نزدیک وہی دہشتگرد اچھا ہے جو اپنے انجام کو پہنچ گیا!آئی ایس پی آر کا افغانستان کو کلیئر پیغام!

Address


Telephone

+923005210580

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fresh News International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fresh News International:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share