Hazara prime news

  • Home
  • Hazara prime news

Hazara prime news All about hazara news

11/10/2021
محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختونخوا  میں 1900 لیکچررز کی بھرتی۔ امیدواروں کے پر زور مطالبے پر کمیشن میں درخواستیں جمع کرنے کی...
27/05/2021

محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختونخوا میں 1900 لیکچررز کی بھرتی۔

امیدواروں کے پر زور مطالبے پر کمیشن میں درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع۔

وزیر اعلی کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی کامران بنگش نے تاریخ میں توسیع اور سکریننگ ٹیسٹ کے انعقاد کا معاملہ کمیشن حکام کے ساتھ اٹھا لیا۔

کمیشن نے فی الوقت درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 31 مئی تک توسیع کردی۔


۔

درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 28 مئی مقرر تھی۔

مزید ایک ہفتے کی توسیع اور سکریننگ ٹیسٹ کے انعقاد کے لئے پیر کو کمیشن حکام کا اجلاس طلب۔

چئیرمین کمیشن کی زیر صدارت کمیشن ممبران کے اجلاس میں ہونے فیصلوں کے بارے میں صوبائی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

تورغر  جدباء میں آگ لگنے کی وجہ سے بہت ساری دوکانیں جل گئ آگ اب بھی جاری
27/05/2021

تورغر جدباء میں آگ لگنے کی وجہ سے بہت ساری دوکانیں جل گئ آگ اب بھی جاری

خیبر پختونخوا حکومت  کا ایک اور احسن اقدام وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں  25 فیصد اضافے ...
26/05/2021

خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور احسن اقدام
وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا

اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا، محمود خان

اس کے علاؤہ آئندہ بجٹ میں بھی ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دیں گے ، محمود خان

مشکل مالی حالات کے باوجود صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں ، محمود خان

صوبائی حکومت ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے، محمود خان

https://youtu.be/d9ru7Q5R1NU

• ریسکیو 1122  بٹگرام  کی ہیلپ لائن 1122 پر فنی خرابی کی وجہ سے کال موصول نہیں ہو سکتی۔ ریسکیو 1122 ٹیکنیکل سٹاف ہیلپ لا...
24/05/2021

• ریسکیو 1122 بٹگرام کی ہیلپ لائن 1122 پر فنی خرابی کی وجہ سے کال موصول نہیں ہو سکتی۔ ریسکیو 1122 ٹیکنیکل سٹاف ہیلپ لائن ٹھیک کرنے کیلئے NTC /PTCL کے ساتھ رابطے میں ہیں. NTC /PTCL انتظامیہ کے مطابق فالٹ جلد ٹھیک کر دیا جائے گا۔

• آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہیلپ لائن 1122 ٹھیک ہونے تک بٹگرام میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں درجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کر کے ریسکیو1122 کی سہولیات/خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں.

03449022556
03329293017
03035890685

مانسہرہایک بچہ جس کی عمر تقریبا 13 سال ہے۔نام امیراللہ ولد عمر حیات سکنہ ٹھاکرہ لاری اڈہ مانسہرہ ہے۔کل صبح 8 بجے مدرسہ ک...
24/05/2021

مانسہرہ
ایک بچہ جس کی عمر تقریبا 13 سال ہے۔نام امیراللہ ولد عمر حیات سکنہ ٹھاکرہ لاری اڈہ مانسہرہ ہے۔کل صبح 8 بجے مدرسہ کے لئیے گیا ہے جو ابھی تک واپس گھر نہیں آیا۔
کسی کو بھی بچے کے بارے میں علم ہوتو نیچے دئیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں شکریہ۔
03445622684
03215622684
03013233330
پوسٹ کو شئیر کرنا مت بھولئیے گا۔۔

بریکنگ نیوز ایک اور وعدہ پورہ کیا بٹگرام شہر سے گزرنے والے بین الاقوامی  شاہراہ  قراقرم ہائی وئے کے ڈھائی کلو میٹر حصے ک...
24/05/2021

بریکنگ نیوز
ایک اور وعدہ پورہ کیا
بٹگرام شہر سے گزرنے والے بین الاقوامی شاہراہ قراقرم ہائی وئے کے ڈھائی کلو میٹر حصے کو کشادہ اور خوبصورت بنانے کیلئے ایم این اے پرنس محمد نواز خان کی ذاتی کوششوں سے این ایچ اے نے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کر دیا ،
جس سے بٹگرام شہر میں شاہراہ ریشم کے ڈھائی کلو میٹر حصے کو ازسر نو تعمیر کیا جائے گا سڑک میں رکھے گئے بلاگ ہٹائیں جائیں گے اور اسکی جگہ سڑک کے درمیان بریکر نصب کیے جائیں گے ،
ایم این اے پرنس محمد نواز خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بٹگرام شہر کے اندر سڑک پر رکھے گئے بلاگ سے سڑک مزید تنگ ہو چکا تھا جس سے گاڑی چلانے والوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ، عوام کے اس مشکلات کو دیکھتے ہوئے میں اس نے مسلے کو این ایچ اے کے چیئرمین کے سامنے رکھا۔ جس پر محکمہ این ایچ اے نے بٹگرام شہر کے اندر شاہراہ ریشم کے ڈھائی کلو میٹر روڈ کیلئے خطیر رقم مختص کر دی

21/05/2021

بٹل میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لیے تاریخی مظاہرہ

21/05/2021

نعیم خان ترند کا پرجوش خطاب

محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نے سکول کھولنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ۔کورونا شرح کم رکھنے والے اضلاع میں سکول مروجہ ...
21/05/2021

محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نے سکول کھولنے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ۔

کورونا شرح کم رکھنے والے اضلاع میں سکول مروجہ طریقہ کار کے تحت 24 مئی سے کھل جائیں گے۔

بٹگرام، بونیر ، چترال اپر اور لوئر ، ڈی آئی خان ، ہنگو ، خیبر ، کوہستان اپر اور لوئر ، کولئی پالس ، کرک، کرم، لکی مروت ، مہمند، ملاکنڈ، اورکزئی ، سوات ، جنوبی اور شمالی وزیرستان ، ٹانک اور تورغر میں کل سے سکول کھولنے کا اعلامیہ جاری ۔

جن اضلاع میں کورونا شرح 05 فیصد یا زیادہ ہے، وہاں سکول بند رہیں گے۔

20/05/2021
20/05/2021

Kohistan documentary
کوہستان پر بنائ گئ ہزارہ نیوز کی ایک چھوٹی سی کاوش ۔

صوبائی کابینہ خیبر پختونخوا  میں ردوبدل کا اعلامیہ جاری۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے فضل شکور کو قانون ، عاطف خان کو خورا...
20/05/2021

صوبائی کابینہ خیبر پختونخوا میں ردوبدل کا اعلامیہ جاری۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے فضل شکور کو قانون ، عاطف خان کو خوراک و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، شکیل خان پبلک ہیلتھ ، خلیق الرحمن کو ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ، تاج محمد خان ترند کو توانائی اور شفیع اللہ خان جیل خانہ کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ اعلامیہ جاری

(☆بٹگرام پولیس میں اہم تبادلہ جات☆)کارسرکار کی بہتر انجام دہی اور عوام کے بہتر مفاد میں ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان ن...
19/05/2021

(☆بٹگرام پولیس میں اہم تبادلہ جات☆)

کارسرکار کی بہتر انجام دہی اور عوام کے بہتر مفاد میں ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے ذیل تبادلہ جات عمل میں لائے ہیں۔

(1) انسپکٹر نوید خان ایس ایچ او تھانہ چانجل سے ایس ایچ او تھانہ بنہ الائی۔
(2) سب انسپکٹر ظہیر احمد خان ایس ایچ او تھانہ بنہ سے کلوز ٹو پولیس لائن۔
(3) سب انسپکٹر میرافضل خان Oii تھانہ کوزہ بانڈہ سے ایس ایچ او تھانہ چانچل۔
(4) سب انسپکٹر حسن خان ایس ایچ او تھانہ پزنگ سے کلوز ٹو لائن۔
(5) سب انسپکٹر محبت شاہ تھانہ سٹی بٹگرام سے ایس ایچ او تھانہ پزنگ۔
(6) اے ایس آئی فضل رحیم خان تھانہ شملائی سے تھانہ سٹی بٹگرام۔
(7) ہیڈ کانسٹیبل شاہ احمد محرر تھانہ سٹی بٹگرام سے کلوز ٹو پولیس لائن۔
(8) ہیڈ کانسٹیبل رفیع الحق آئی ایچ سی تھانہ سٹی بٹگرام سے محرر تھانہ سٹی بٹگرام تعینات نوٹفکیشن جاری۔

اس موقع پر ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ نئے تعینات شدہ پولیس افسران ڈیپارٹمنٹ اور عوام کی توقعات پر پورا اترینگے جو کارسرکار کی بہتر انجام دہی اور عوام کو فوری انصاف دلانے کیلئے دن رات محنت کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ناقابل اور کام چور پولیس افسران کی بٹگرام پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔


19/05/2021

این سی او سی اجلاس کے اہم فیصلوں بارے پریس ریلیز جاری۔۔
آج کے این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں بارے اہم فیصلے بھی کئے گئے جس کے مطابق 5 فیصد سے کم کورونا کیسز کی شرح رکھنے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے جبکہ باقی اضلاع میں 7 جون 2021ء سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات 20 جون 2021ء کے بعد لئے جائیں گے۔


19/05/2021

خداراہ یہ ذندگی بڑی انمول ہے اسے ٹک ٹاک اور بے ہودہ شوق کی نظر نہ کریں پلیز خدارا احتیاط کریں
ٹک ٹاک کا جنون آج ایک اور زندگئ لے گیا
سوات: تحصیل کبل کے علاقے مابنڑ میں ٹک ٹاک نے نوجوان کی جان لے لی
سوات: ٹک ٹاک کے لئے ویڈیو بناتے ہوئےانیس سالہ حمیدا للہ چل بسا
سوات: انیس سالہ حمیداللہ سر پر پستول رکھ کر ویڈیو بنارہاتھا کہ گولی چل گئی ،پولیس
سوات: نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کبل اسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس

آپ کا قومی شناختی کارڈ ہی آپ کا صحت کارڈ ہے۔ علاج کے لیے ضلع کی سطح پر نامزد ہسپتالوں کی تفصیل
19/05/2021

آپ کا قومی شناختی کارڈ ہی آپ کا صحت کارڈ ہے۔

علاج کے لیے ضلع کی سطح پر نامزد ہسپتالوں کی تفصیل

۔۔مانسہرہ:  جرنیل ،مخالف  بیا نیہ تھری ایم پی او ۔اور  دہشت گردی  کی  دفعات کے  تحت  گرفتار سابق ایم پی اے و رہنما JUI م...
19/05/2021

۔۔مانسہرہ: جرنیل ،مخالف بیا نیہ
تھری ایم پی او ۔اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت گرفتار
سابق ایم پی اے و رہنما JUI مفتی کفایت اللہ کو دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔۔۔۔

19/05/2021

فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اسرائیلی مظالم کے خلاف ڈسٹرکٹ بٹگرام میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

غزہ پر اسرائیل کے وحشيانہ حملےفیصل ایدھی کا فلسطین جانے کا فیصلہ اعلانمکمل پروگرام: https://bit.ly/3fnDKg9
19/05/2021

غزہ پر اسرائیل کے وحشيانہ حملے
فیصل ایدھی کا فلسطین جانے کا فیصلہ اعلان
مکمل پروگرام: https://bit.ly/3fnDKg9

آپ کا قومی شناختی کارڈ ہی آپ کا صحت کارڈ ہے۔
19/05/2021

آپ کا قومی شناختی کارڈ ہی آپ کا صحت کارڈ ہے۔

ناجائز تعلقات کا شاخسانہ ،تھانہ خاکی کی حدود دگئی اکبر آباد خواجگان میں خاوند  نے اپنی بیوی اور اسکے آشنا کو قتل کر دیا ...
18/05/2021

ناجائز تعلقات کا شاخسانہ ،تھانہ خاکی کی حدود دگئی اکبر آباد خواجگان میں خاوند نے اپنی بیوی اور اسکے آشنا کو قتل کر دیا ملزم فرار، مقدمہ درج

17 مئی سے مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ..پبلک ٹرانسپورٹ 17 مئ کے بجاۓ 16 مئ سے کھولنے کا حکم جاری۔۔ن...
17/05/2021

17 مئی سے مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ..

پبلک ٹرانسپورٹ 17 مئ کے بجاۓ 16 مئ سے کھولنے کا حکم جاری۔۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں 17 مئی سے کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی سربراہی میں ہوا جس میں ملک میں کورونا وبا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں دکانیں اور مارکیٹیں 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
این سی او سی کے مطابق تمام دفاتر نارمل اوقات کار کے تحت 17 مئی سے کھلیں گے تاہم دفاتر میں 50 فیصد حاضری رکھی جائے گی۔50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا۔
اس کے علاوہ این سی او سی نے انٹرسٹی اور انٹراسٹی ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، انٹرا سٹی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 17کے بجائے 16 مئی سے بحال کی جائے گی۔
کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے این سی او سی کا اجلاس دوبارہ 19 مئی کو ہو گا۔

16/05/2021

مانسہرہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جامب سے سیل کیے جانے والے تمام کاروباری مراکز 12 بجے سے اوپن ہو جائیں گے کل سے اپنی دکانیں/مارکیٹیں وغیرہ کھول سکتے ہیں

16/05/2021

بانیاں کےپاس سی پیک روڈ پرایمبولینس اور کار میں تصادم،
الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مانسہرہ۔۔تھانہ صدر کی حدود سانڈے سر میں چوری کی کارواٸی کے دوران  رنگے ہاتھوں پکڑا گیا چور۔۔اہلیان علاقہ نے گروہ کے فرار...
14/05/2021

مانسہرہ۔۔تھانہ صدر کی حدود سانڈے سر میں چوری کی کارواٸی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا چور۔۔اہلیان علاقہ نے گروہ کے فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی بھی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ۔۔۔

14/05/2021
13/05/2021


خدارا اپنے بچوں کو کنٹرول کریں ۔عید ٹور سے دور رکھیں
۔آپ کی عید کی خوشی آپ کے گھر ماتم لاسکتی ہے
نہایت فسوس ناک خبر
گول مسجد نزد کس پل بٹگرام کے قریب 2 بچے ندی میں نہا رہے تھے کہ دونوں ڈوب گئے ایک کو زخمی حالات میں نکال لیا جبکہ ایک بچہ فوت ہوگیا۔۔
فوت ہونے والے بچے کا نام محمد حمزاہ ولد نیاز احمد قوم سواتی سکنہ شنگلی بالا ہے
جبکہ زخمی کا نام معاذاللہ ولد عادل نواز قوم سواتی سکنہ بانڈیگوں حال شنگلی بالا بتایا جارہا ہے
غم زدہ خاندان کے اس دکھ غم میں برابر کے شریک ہے
اللہ انہیں صبر استقامت دیں آمین

13/05/2021

عید کےدن دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک کاسوشل ویلفیرافسران کے ہمراہ دارالامان کا دورہ۔

انہوں نے دارلامان میں مٹھائی تقسیم کی، کیک کاٹا اور بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔ انہوں نے تمام خواتین، بچوں سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

12/05/2021

عید کا چاند نظر آگیا رویئت ہلال کمیٹی کی نیوز کانفرنس

12/05/2021

ضلع روئت ہلال کمیٹی بٹگرام کا اجلاس29رمضان المبارک, 12مئی 2021 بروز بدھ ضلعی ہیڈ کوارٹر بٹگرام میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کا مقصد شوال المکرم کے چاند کے روئت کے لیے شھادتیں وصول کرکے زونل اور مرکزی روئت ہلال کمیٹی کو ارسال کرنا ہے,لہذا تمام اہلیان بٹگرام و آلائی سے گذارش ہے کہ وہ اپنی اپنی مساجد میں شوال المکرم کے مہینے کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور کسی مقام سے چاند نظر آجاہے تو مندرجہ ذیل نمبروں پر اطلاع کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر ان کو بروقت شھادت کے لیے بلایا جاسکے.
مولانا شاہد ڈسٹرکٹ خطیب/ڈسٹرکٹ چیئرمین روئت ہلال کمیٹی بٹگرام : 03028101235
طہماس ایوب اسسٹنٹ کمیشنر بٹگرام.03465999013
محمد سلیم ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنر بٹگرام.
03015040504
مولانا ایاز تحصیل خطیب بٹگرام: 03028793626

11/05/2021
‏غزہ پر 150 سے زائد اسرائیلی فضائی حملوں میں 28 فلسطینی شہید، خواتین اور بچے بھی شہید ہونے والوں میں شامل
11/05/2021

‏غزہ پر 150 سے زائد اسرائیلی فضائی حملوں میں 28 فلسطینی شہید، خواتین اور بچے بھی شہید ہونے والوں میں شامل

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایات پر ضلع بٹگرام کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے ہمراہ ریونیو فیلڈ سٹاف (گرداورا...
11/05/2021

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایات پر ضلع بٹگرام کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے ہمراہ ریونیو فیلڈ سٹاف (گرداوران و پٹواریان) کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں جو مختلف مقامات پر پبلک ٹرانسپورٹ، لاک ڈاون اور ایس او پیز کا جائزہ لے رہےہیں- عید کے دنوں میں کورونا کے پھیلاو کا خطرہ زیادہ ہے شہری صرف ضرورت کے پیش نظر گھروں سے نکلیں اور بلا ضرورت سفر نہ کریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر محمد سلیم صاحب نے  اسسٹنٹ کمشنر پٹن کے ہمراہ انٹری پوائنٹ چکئی کا دورہ کیا، چیک پوسٹ پر ...
11/05/2021

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر محمد سلیم صاحب نے اسسٹنٹ کمشنر پٹن کے ہمراہ انٹری پوائنٹ چکئی کا دورہ کیا، چیک پوسٹ پر تعینات شدہ سٹاف کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں سینکڑوں گاڑیاں چیک کیں اور کئی ٹوریسٹ گاڑی واپس بھیج دی گئی

Address


Telephone

+923043145142

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara prime news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hazara prime news:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share