علی پور نیوز
چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ میڈم عائشہ بٹ اسکا نوٹس کیوں نہیں لیا جاتا ہائی ویز پر پوری سڑک کو گھیرے یہ ٹرالر شدید دھند کے باعث روزانہ حادثات کا باعث بن رہے ہیں کون انکو ہائی ویز پر آنے کی اجازت دیتا ہے کیا ان کیلئے کوئی قانون نہیں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/23/599
علی پور نیوز
شدید دھند کے باعث گجرات یونیورسٹی کی بس کا ڈمپر سے حادثہ طالبات محفوظ بتایا گیا ہے کہ گجرات یونیورسٹی کی بس جس میں 50 سے زائد طالبات سوار تھیں ساروکی کے قریب پہنچی تو شدید دھند کے باعث ڈمپر سے ٹکرا گئی فوری طور پر دوسری بس منگوا کر طالبات کو روانہ کیا گیا یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ والدین کی بڑی تعداد نے بارہا انتظامیہ کو بسوں کی خستہ حالی بارے آگاہ کیا مگر بدستور یہی کھٹارا بسیں چلائی جا رہی ہیں جو آئے دن خراب رہتی ہیں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/530
علی پور نیوز (آواز سے آواز ملائیں)
وزیر آباد فیصل آباد سیکشن پر منچر چٹھہ کے مقام پر خطرناک ترین ریلوے کراسنگ کسی وقت بھی سنگین حادثہ رونما ہو سکتا ہے گاڑی آنے سے چند لمحے قبل عارضی طور پر رسی کھینچ کر ٹریفک روک دی جاتی ہے یہ ریلوے کراسنگ علی پور چٹھہ جامکے چٹھہ کی مصروف ترین سڑک پر واقع ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیاں گذرتی ہیں نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ریلوے پھاٹک لگانے کے احکامات جاری کریں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/510
علی پور نیوز
قائداعظم کی دلیرانہ جدوجہدنے مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلائی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا لا کالج علی پور چٹھہ میں پروقار تقریب سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ڈاکٹر مرزا شاہد رضوان ڈاکٹر محسن علی ملک پروفیسر شیخ ارشد جاوید خالد محمود چٹھہ سر عبدالخالق مرزا مختار احمد نے قائداعظم محمد علی جناح کی برصغیر میں انقلابی تحریک پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ زندہ قوم اپنے محسنوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی آج ہم قائداعظم محمد علی جناح کے فلسفے افکار پرعمل کرکے ملک و قوم کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں آج کا نوجوان قائد اعظم کی تعلیمات پر عمل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرسکتا ہے قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد کی بدولت ہمیں ایک آزاد وطن ملا اور ان کی جدوجہد نے لوگوں کو غلامی کے خطرے سے بچایا اور آزادی کی امنگ پیدا کی یقین اعتماد اور مستحکم کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ کر ایک علیحدہ آزاد ملک حاصل کیا آج ہم قائداعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتے ہیں جس کیلئے ہمیں یقین اعتماد اور مستحکم جیسے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/487
علی پور نیوز
دنیا بھر کی طرح علی پور چٹھہ میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش مذہبی روایتی جذبے کے ساتھ منا رہی ہے کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی، عبادات اور کرسمس کیک کاٹا اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/12/483
علی پور نیوز
سیوریج کی رکاوٹ گلی جامع مسجد مرکزی اور گلی آغا والی کے مکینوں کیلئے عذاب بنی ہوئی ہے گٹر ابل پڑے مجبوراً گندے اور آلودہ پانی سے گذرنا پڑتا ہے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے طلباء وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا نمازیوں کی مساجد تک رسائی مشکل ہو گئی مکھی مچھروں سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ بدبو اور تعفن سے سانس لینا دشوار اہل محلہ کے احتجاج پر عارضی طور پر پانی نکال دیا جاتا ہے متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمیر سلطان سے فوری اور مستقل حل کا مطالبہ کیا ہے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/11/430
علی پور نیوز (الیکشن سیل)
آئندہ انتخابات میں حلقہ پی پی 36 سےمسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے حوالے سے"علی پور ٹائمز" کے پلیٹ فارم سے عوامی رائے لی گئی اب تک کے نتائج کے مطابق 2448 افراد نے اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں ووٹ دیا عدنان افضل چٹھہ 1121 ووٹ لے کر سرفہرست ہیں
1: عدنان افضل چٹھہ 1121 ووٹ 45 فی صد
2: اعجاز احمد پرویا 584 ووٹ 23 فی صد
3: اکمل سیف چٹھہ 365 ووٹ 14 فی صد
4: عادل بخش چٹھہ 158 ووٹ 6 فی صد
5: عامر محمود رہاڑ 83 ووٹ 3 فی صد
6: سلمان ساجد چٹھہ 53 ووٹ 2 فی صد
7:شاہد نواز چٹھہ 46 ووٹ 1 فی صد
8: عثمان طالب چٹھہ 38 ووٹ 1 فی صد
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/11/391
علی پور نیوز
جماعت اسلامی علی پور چٹھہ کے زیرِ اہتمام فلسطین کے حق میں ملین مارچ’غزہ مارچ‘ میں شرکت کیلئے بہت بڑا قافلہ زیرِ قیادت ضلعی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد عبیداللہ گوہر امیر پی پی 36 محمد یاسین صدیقی اور سٹی امیر صغیر احمد ہاشمی روانہ ہوا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا فلسطینی اکیلے نہیں ہیں پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی پر زور مذمت کرتے ہیں امت مسلمہ نہتے فلسطینی عوام کیلئے اٹھ کھڑی ہو اسرائیل کی طرف سے فلسطین کی شہری آبادیوں ہسپتالوں سکولوں کے علاوہ نہتی عوام معصوم بچوں اور خواتین پر بمباری کر کے نسل کشی کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/11/364
علی پور نیوز
آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے انشاء اللہ دو تہائی اکثریت حاصل کر کے محمد نواز شریف وزیراعظم منتخب ہونگے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق پارلیمانی سیکرٹری اکمل سیف چٹھہ نے اراکین پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ترقی وخوشحالی کا سفر جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے تباہ حال ملکی معیشت کو محمد نواز شریف کی قیادت میں اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات اور انکی محرومیاں دور کریں گے حلقہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے باپ دادا اور میں 50 سال سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں سیاست میں جب قدم رکھا تو عہد کیا تھا کہ ہمیشہ اپنے ملک اور عوام کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا اور الحمدللہ آج بھی اپنے عہد پر قائم ہوں 2002 اور 2013 کے انتخابات میں حلقہ پی پی 36 سے واضح اکثریت حاصل کی آئندہ انتخابات میں پارٹی نے موقع دیا اور عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو علی پور چٹھہ جو مسلم لیگ ن کا مضبوط ترین گڑھ ہے اسکو مضبوط تر بنائیں گے پارٹی ٹکٹ کا مضبوط ترین امیدوار ہوں آئندہ انتخابات میں پی پی 36 سے ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار اح
علی پور نیوز
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سندس ارشاد کی خصوصی توجہ کے منتظر
یہاں کبھی علی پور چٹھہ حافظ آباد روڈ ہوا کرتی تھی عدم توجہ کے باعث سڑک اپنا وجود تک کھو چکی کیچڑ دلدل سے سفر دشوار ہو گیا یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں علی پور چٹھہ تا کوٹ پناہ سڑک تعمیر کر دی گئی مگر کوٹ پناہ تا حافظ آباد تعمیر کا آغاز نہ ہو سکا جس سے اہلِ علاقہ اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/11/355
علی پور نیوز
آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے انشاء اللہ دو تہائی اکثریت حاصل کر کے محمد نواز شریف وزیراعظم منتخب ہونگے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق پارلیمانی سیکرٹری اکمل سیف چٹھہ نے اراکین پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ترقی وخوشحالی کا سفر جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے تباہ حال ملکی معیشت کو محمد نواز شریف کی قیادت میں اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات اور انکی محرومیاں دور کریں گے حلقہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے باپ دادا اور میں 50 سال سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں سیاست میں جب قدم رکھا تو عہد کیا تھا کہ ہمیشہ اپنے ملک اور عوام کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا اور الحمدللہ آج بھی اپنے عہد پر قائم ہوں 2002 اور 2013 کے انتخابات میں حلقہ پی پی 36 سے واضح اکثریت حاصل کی آئندہ انتخابات میں پارٹی نے موقع دیا اور عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو علی پور چٹھہ جو مسلم لیگ ن کا مضبوط ترین گڑھ ہے اسکو مضبوط تر بنائیں گے پارٹی ٹکٹ کا مضبوط ترین امیدوار ہوں آئندہ انتخابات میں پی پی 36 سے ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار اح
علی پور نیوز
ایڈووکیٹ عامر محمود ریاڑ نے پی پی 36 سے الیکشن لڑنے کیلئے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی"علی پور ٹائمز" سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور عوام نے اگر ان پر اعتماد کا اظہار کیا تو حلقہ کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے عوام کی محرومیاں دور اور سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کریں گے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/11/170
علی پور نیوز
علی پور چٹھہ کا شمار پاکستان کی بڑی مچھلی منڈیوں میں ہوتا ہے لوگوں کی بڑی تعداد نے دریائے چناب کے مضافات میں فش فارمز بنا کر بنجر زمینوں کو نہ صرف آباد کیا بلکہ اپنے علاقے کی پہچان میں مذید اضافے کا سبب اور پرکشش کاروبار کو توسیع دی ہر سال ان میں اضافہ ہو رہا ہے علی پور چٹھہ کی منڈیوں سے پشاور راولپنڈی اسلام آباد سیالکوٹ لاہور فیصل آباد گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں مچھلی روانہ کی جاتی ہے سردی کی شدت کے ساتھ ہی مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے سلور، رہو، مراکھی، گلفام، گراس، تھیلا کے علاوہ دیگر اقسام بہت پسند کی جاتی ہیں حضرت کیلیانوالہ علی پور چٹھہ قادر آباد مچھلی کا مرکز، دریائے چناب کے ساتھ واقع فش فارم مچھلی کے ذائقہ کو دوبالا کر دیتے ہیں اس مچھلی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ نہ صرف ملک کے طول و عرض بلکہ بیرون ملک بھی بھجوائی جاتی ہے علی پور چٹھہ قادر آباد حضرت کیلیانوالہ میں درجنوں فش پوائنٹس قائم ہیں جہاں دیگر شہروں سے روزانہ ہزاروں افراد مچھلی کھانے آتے ہیں
رپورٹ محمد احمد
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/11/115
علی پور نیوز
سڑک کی تعمیر کیلئے ڈالا جائے والا پتھر سفر کرنے والوں کیلئے وبال جان بن گیا گاڑیوں موٹر سائیکلوں کے ٹائر پھٹنے اور گرنے کے واقعات دوسری جانب پتھر اڑ کر لگنے سے متعدد افراد زخمی
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/11041
علی پور نیوز
جاز فرنچائز پر چوری کی واردات نامعلوم چور تالے توڑ کر ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے گئے بتایا گیا ہے کہ چور مرکزی دروازے کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اندرونی دروازے کا تالہ نہ کھلنے پر شیشے کا دروازہ توڑ دیا دراز میں رکھی ڈھائی سے 3 لاکھ نقدی 2 ایل سی ڈی لیپ ٹاپ یو پی ایس بیٹریاں ڈی وی آر سولر پینل واٹر ڈسپنسر اور دیگر قیمتی سامان لے گئے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/11/033
علی پور نیوز
ورثاء متوجہ ہوں
ایک بچہ سڑک پر چلتا ہوا ملا ہے جس کا ہو فوری رابطہ کرے واصف لون موبائل نمبر 03030851036
پبلک سروس میسج
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/768
علی پور نیوز
منچر چٹھہ خطرناک ترین ریلوے کراسنگ
کیا کسی حادثے کا انتظار کیا جا رہا ہے کون سنے گا عوام کی پکار ؟ کون اور کب لگوائے گا ریلوے پھاٹک ؟؟؟؟؟؟؟
ریلوے پھاٹک لگوانے والا تحصیل علی پور چٹھہ کا ہیرو نمبر 1 ہو گا
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/481
علی پور نیوز
مسلم لیگی رہنما سابق چیئرمین یونین کونسل جامکے چٹھہ چوہدری عدنان افضل چٹھہ کے فارم ہاؤس پر قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے منعقدہ ورکرز کنونشن اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی جسٹس ر افتخار احمد چیمہ، سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، امتیاز اظہر باگڑی، اعجاز احمد پرویا، شعیب الطاف چیمہ، ایڈووکیٹ عامر محمود ریاڑ، عثمان طالب چٹھہ، شاہد نواز چٹھہ، عادل اصغر چٹھہ یونین کونسلز کے چیئرمین و سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں کی شرکت اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کا 21 اکتوبر کو فقید المثال استقبال کیا جائے گا میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر دوبارہ شروع ہو گا حلقہ این اے 66 پی پی 36 اور پی پی 35 سے مسلم لیگ ن کے بڑے قافلے اپنے محبوب قائد کا استقبال کرنے لاہور پہنچیں گے اور بھرپور طریقے سے اپنے قائد کا استقبال کیا جائے گا جسٹس ر افتخار احمد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی تعمیر وترقی اور خوشحالی ہمیشہ ترجیح رہی ہے تعلیم پر خصوصی توجہ دی سیاست کے میدان میں جب قدم رکھا تو عہد کیا تھا کہ انتقامی سیاست کی حوصلہ شکنی اور اور مکمل خاتمہ کریں گے ترق
علی پور نیوز
مسلم لیگ ن علی پور چٹھہ کا ورکرز کنونشن نیشنل مارکی میں منعقد ہوا سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان، سابق ممبر قومی اسمبلی جسٹس ر افتخار احمد چیمہ، سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد، حاجی مدثر قیوم ناہرہ، اعجاز احمد پرویا، چودھری امتیاز احمد باگڑی، عامر محمود ریاڑ، بشارت علی چیمہ، سلمان ساجد چٹھہ، عدنان افضل چٹھہ، عثمان طالب چٹھہ چودھری شاہد چٹھہ عادل اصغر چٹھہ کی شرکت ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قائد محمد نواز شریف عوام کے دل کی دھڑکن اور انکے دلوں میں بستے ہیں انکی محبت کا جذبہ زندہ تھا اور زندہ رہے گا 21 اکتوبر کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی واپس آ رہی ہے جنرل مشرف کا دور ہو یا 2018 کا الیکشن ہم پر عوام نے ہر بار بھروسہ کیا 2018 کے الیکشن میں عوام کے ووٹ کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا شیر کی واپسی اس بات کی گواہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل محمد نواز شریف کے ساتھ ہے دنیا کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ ایک شخص کو سازش کر کے تین دفعہ وزارتِ عظمیٰ سے ہٹایا گیا مگر کوئی بھی سازش عوام کی محبت کو کمزور نہ کر سکی پاکستان تحریک انصاف کا دور سیاہ ترین اور تباہی کا دور تھا ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا معاشی طور پر کھوکھلا کر دیا گیا عوام
علی پور نیوز
اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی کی خصوصی توجہ درکار طلباء وطالبات کو تعلیمی نقصان سے بچایا جائے سبزی منڈی ریلوے روڈ سڑک پر دوکانیں قائم ہونے سے آمدورفت میں شدید مشکلات سکول و کالج جانے والے طلباء وطالبات ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر قبضہ کر کے سبزی منڈی قائم کر دی گئی ہے
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/401
علی پور نیوز
محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالنے والے محمد یونس نے مشکل حالات میں بھی کبھی ہمت نہیں ہاری
محلہ ڈنگہ پھاٹک علی پور چٹھہ کے محمد یونس کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ہر وقت شکر ادا کرتا ہوں کہ رزق حلال کما کر بچوں کا پیٹ پالتا ہوں صبح سویرے گھر سے نکلتا ہوں دن بھر پاپ کارن پیچ کر ایک ہزار روپے تک کما لیتا ہوں جبکہ بچہ ہر اتوار "اتوار بازار"جاتا ہے جسے ماہانہ 3 ہزار ملتے ہیں جس سے گزر بسر ہو جاتی ہے اکثر سوچتا ہوں کہ اگر کچھ پیسے جمع ہو جائیں تو رھڑی پر مزید سامان بیچنے کیلئے لگاؤں مگر مہنگائی کی وجہ سے تمام پیسے خرچ ہو جاتے ہیں بجلی کا بل دینا مشکل ہو گیا ہے اکثر بچے کھلونے لانے کا کہتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر ایسے افراد کو چھوٹے کاروبار شروع کرائے جائیں جس سے وہ اپنے بیوی بچوں کیلئے روزی کما سکیں
رپورٹ احسن وسیم شیخ
تازہ ترین خبروں کیلئے دیکھتے رہیں APT News
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/380
علی پور نیوز
ہمارے ساتھ سوتیلی ماں سا سلوک بند کیا جائے گورنمنٹ ہائی سکول علی پور چٹھہ کے اساتذہ سراپا احتجاج پنشن اور گریجویٹی میں ظالمانہ ترمیم کے خلاف سرکاری سکولز اور کالجز میں آج بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل اساتذہ کا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/351
علی پور نیوز
فش فارم میں خوراک ڈالتے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جانبحق تفصیلات کے مطابق 35 سالہ سکندر ولد حفیظ اللہ سکنہ کوٹ ہرا نے گاؤں میں فش فارم بنا رکھے ہیں مچھلیوں کو خوراک ڈالنے کیلئے جب فارم کے اندر پانی میں اترا تو پانی میں بجلی کی تار سے کرنٹ لگ گیا جس سے وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر موجود
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/261
علی پور نیوز
علی پور چٹھہ گوجرانوالہ روڈ پر سفر کرنا عذاب بن گیا سڑک کی تعمیر انتہائی سست روی کا شکار 30 منٹ کا سفر 2 گھنٹے میں اعصاب شکن صورتحال میں طے کرنا پڑتا ہے کھڈوں کے باعث گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے لگے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/256
علی پور نیوز
2 موٹر سائیکلوں کی ٹکر 2 بچے حسیب اور موسی جانبحق ایک بچہ شدید زخمی
علی پور ٹائمز رپورٹ
علی پور نیوز
لمحہ فکریہ
گوجرانوالہ روڈ(ریلوے پھاٹک تا نہر لوئر چناب) موت کے گڑھے "موت" بانٹنے لگے گزشتہ روز محکمہ ہائی وے کی بے حسی 2 بچوں کی جان لے گئی رات کے اوقات میں یہ گڑھے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر جاتے ہیں زیادہ تر موٹر سائیکل سوار انکا شکار ہوتے ہیں کیونکہ سامنے سے پڑنے والی روشنی کے باعث گڑھے نظر نہیں آتے قریب پہنچ کر بچنے کی کوشش میں سامنے سے آنے والی گاڑیوں سے ٹکرا جاتے ہیں اب تک سینکڑوں افراد معذور اور کئی قیمتی جانیں ان گڑھوں کی بھینٹ چڑھ چکیں مگر محکمہ ہائی وے کے افسران آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/10/018
علی پور نیوز
ہوم کالج فار گرلز کے زیرِ اہتمام محفل تلاوتِ قرآن و نعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری سیف علی چٹھہ، چودھری اصغر علی ریاڑ، حاجی اللہ دتہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی اکمل سیف چٹھہ، چودھری احمد شیر ریاڑ، سعید الحسن، رائل کیمبرج سکول اور ہوم سکول علی پور چٹھہ کے اساتذہ نے شرکت کی رائل کالج کی بچیوں نے تلاوت، نعت، اسماہ الحسنی اور قصیدہ بردہ شریف پیش کیا پرنسپل بابر بلال چودھری نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے اور اپنے دل میں اللہ اور رسول کی محبت کا درس دیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا یہ عظیم احسان اور انعام ہے کہ اس نے ہمیں ایمان اور اسلام کی دولت سے مالا مال فرمایا سب سے اعلیٰ احسان اور انعام یہ ہے کہ ہمیں افضل الانبیاء، امام المرسلین، خاتم النّبیین حضرت محمد ﷺ کا امتی بنایا اگر ہم دنیا و آخرت کی کامیابی چاہتے ہیں تو ہمیں خود کو دین اسلام میں مکمل طور پر ڈھالنا ہو گا دونوں جہانوں کی کامیابی اسی میں مضمر ہے اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور کردار کو صحیح معنوں میں اپنانے کی توفیق، اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق قائم اور ہمارے پیارے وطن کی حفاطت
علی پور نیوز
صحافت کو معاشرے کی تیسری آنکھ اور جمہوریت کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے کسی بھی جمہوری حکومت میں تمام اہم اداروں کی بقاء اور سلامتی کیلئے صحافت کا وجود ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو وطن میڈیا گروپ ناصر اقبال مہر نے رانا حبیب اللہ راجپوت کو تحصیل رپورٹر وطن میڈیا گروپ کا کارڈ دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا چیئرمین پریس کلب سید مستجاب حسین زیدی نے کہا کہ صحافت ایک سماجی خدمت ہے سماج کی اچھائیاں اور برائیاں صحافت کے ذریعے ہی سامنے آتی ہیں عوام میں سماجی اور سیاسی شعور بیدار کرنا، صحت مند ذہن اور نیک رجحانات کو پروان چڑھانا جذبہ ہمدردی رواداری محبت کو فروغ دینا اور عوامی مشکلات و مسائل کی آئینہ داری کرنا صحافیوں کا بنیادی فریضہ ہے زرد صحافت کی ہمیشہ حوصلہ شکنی کی صدر الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا عبدالکریم چوہدری نے کہا کہ مثبت صحافت خدمتِ خلق کا بہت بڑا ذریعہ ہے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کی جانب ارباب حکومت کی توجہ مبذول کروانا صحافت کا طرہ امتیاز ہے صدر میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر احسان شریف ڈار نے کہا کہ’’صحافت ایک عظیم مشن ہے اس کا مقصد لوگوں کو تازہ ترین خبروں سے آگاہ کرنا ہوتا ہے صحافت رائے عامہ کی ترجمان اور عکاس بھی ہوتی ہے اور رائے عامہ کی رہنمائی کے فرائض
علی پور نیوز
علی پور چٹھہ کا امیر حمزہ چوک حادثات کا مرکز بن گیا چاروں اطراف سے آنے والی چھوٹی بڑی گاڑیاں پیدل چلنے والوں کیلئے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں صبح کے اوقات میں چوک میں رش نظر نہیں آ رہا جبکہ دن بھر تجاوزات کی بھرمار سے گذرتا بھی مشکل ہوتا ہے جنہیں ختم کیا جانا بہت ضروری ہے جبکہ حادثات سے بچاؤ کیلئے پوسٹ آفس روڈ اور ڈاکٹر خالد زمان روڈ پر اسپیڈ بریکر بنا دیئے جائیں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/09/735
علی پور نیوز
انجمن جانثاران مصطفٰی علی پور چٹھہ کے زیرِ اہتمام میلاد ریلی جامع مسجد صدیقہ ریلوے روڈ سے نکالی گئی جو اللہ والا چوک گوجرانوالہ روڈ گورمے چوک آرائیاں والا چوک رسول نگر روڈ مدینہ چوک سے ہوتی ہوئی حیدری چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں
علی پور ٹائمز رپورٹ apt/09/719