My Balochistan

  • Home
  • My Balochistan

My Balochistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from My Balochistan, News & Media Website, .

عید مبارک
17/06/2024

عید مبارک

Gwadar Cross Jeep Rally 2024    ゚viral
21/04/2024

Gwadar Cross Jeep Rally 2024 ゚viral

27/03/2024
22/03/2024

Pakistan Air force

28/01/2024

اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کے روزگار کا مسئلہ حل کریں گے، قدوس بزنجو

حب سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کے روزگار کا مسئلہ حل کریگی۔پیپلز پارٹی حکومت میں بلوچستان کے بند بارڈرز کھول دئیے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب میں پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بارڈر پر روزگار سے وابسطہ عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔آصف زرداری کا وژن ہے کہ بلوچستان میں بارڈر ٹریڈ کو بحال کیا جائے جس سے بلوچستان میں بےروزگاری کم ہوگی انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو منشور پیش کیا ہے وہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا..

صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز صدر آصف علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلع حب میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کررہے ...
28/01/2024

صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز صدر آصف علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلع حب میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں اس موقع پر سابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بھی انکے ہمراہ موجود ہیں

28/01/2024

اٹھارویں ترمیم کے بعد بلوچستان کا بجٹ 4 بار بڑھا ہے ‘ مگر زمین پر بجٹ نظر نہیں آرہا ‘ شاید دوستوں کی جیبوں میں گیا ہے ‘ آصف زرداری

حب کراچی سے منسلک شہر ہے ‘یہاں کراچی جیسی ترقی ہونے چاہیے ‘ آصف زرداری

حب میں بھی کراچی جیسے ہسپتال ‘ سہولیات ہونی چاہیے ‘ آصف زرداری

انشااللہ ہم حب کو سنبھالے گے ‘ ترقی دینگے ‘ آصف زرداری

ہتھیار اٹھانے والے جمہوریت کیطرف آئے ‘ عوام سے ووٹ لیکر حکومت بنائے ‘ آصف زرداری

بلوچستان جمہوریت میں ترقی کرسکتا ہے ‘ لڑائی میں نہیں ‘ آصف زرداری

بلوچستان کی بقا صرف جمہوریت میں ہی ہے ‘ بلوچستان پاکستان کا دل ہے ‘ آصف زرداری

آپکا حق ’ آپکی زمین کون آپ سے لے جائیگا ؟ زمین ہماری ہے کوئی نہیں لے جاسکتا ‘ آصف زرداری

پیپلز پارٹی نے کھبی ہتھیار اٹھانے اور لڑنے کی بات نہیں کی ہے ‘ آصف زرداری

ملک میں فرفیکٹ جمہوریت نہیں مگر آہستہ آہستہ جمہوریت بہتر ہوگی ‘ آصف زرداری

پاکستان کو صرف حقیقی جمہوری نمائندے ہی سمجھ اور سنبھال سکتے ہیں ‘ آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کا حب میں جلسے سے خطاب

سابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر قیادت صوبائی حکومت دور کی جھلکیاں اہم اقدامات صحت  1۔ بلوچستان میں پہ...
27/01/2024

سابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر قیادت صوبائی حکومت دور کی جھلکیاں

اہم اقدامات

صحت

1۔ بلوچستان میں پہلی مرتبہ ہیلتھ کارڈ کا اجراء۔
2۔ خضدار میں نو تعمیر شدہ ٹراما سینٹر کیلئے اسامیوں کی تخلیق اور بجٹ کا اجراء
3- ہیلتھ کیئر نظام کی بہتری
٭ بی ایم سی اور سنڈیمن پراونشل ہسپتال کیلئے طبی آلات، ایم آر آئی مشین، سٹی سکین اور انجیو گرافی مشین کی خریداری کیلئے 3ارب روپے کا اجراء۔
٭ بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کی مضبوطی کیلئے پی پی ایچ آئی کو ڈیڑھ ارب روپے کی سیڈ منی۔
٭ محکمہ صحت کے 179 میل سٹاف نرسز کے کنٹریکٹ میں توسیع۔
٭ خضدار میں نو تعمیر شدہ ٹراما سینٹر کیلئے اسامیوں کی تخلیق اور بجٹ کا اجراء۔
٭ ڈی ایچ کیوز کو جدید خطوط پر استوار کرنا۔
٭ ٹرشری ہسپتالوں کی مضبوطی کیلئے ضروری طبی آلات کی فراہمی۔
٭ ٹیچنگ اور ٹرشری ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیر میڈکس کی 650+500=1150نئی آسامیوں کی تخلیق۔
٭ پیرامیڈیکس کے ہیلتھ رسک الاؤنس اور پروفیشنل الاؤنس میں 100فیصد اضافہ۔
٭ شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں تعنیات ڈاکٹروں کیلئے اضافی
تعلیم
تربت میں گرلز کیڈٹ کالج کا قیام۔ کوئٹہ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا قیام
۔ بلوچستان ایجوکیشن پراجیکٹ گلوبل پارٹنر شپ کے تحت 1493اساتذہ کی مستقلی
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے زیر انتظام سرچ کمیٹی کی سفارشات پر جامعات کے وائس چانسلرز کی نامزدگی۔
اساتذہ کی ان کے متعلقہ اضلاع میں تعیناتی
غیر فعال سکولوں کی فعالی
صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹرن اساتذہ کی مستقلی۔
٭ کوئٹہ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا قیام۔
٭ 2ارب روپے کی فراہمی سے بلوچستان سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کا قیام۔
٭ بی ٹیوٹا کے تعاون سے بلوچستان کے غیر ہنر مند نوجوانوں کو ملک بھر کے بہترین ٹریننگ اداروں میں فنی تربیت کی فراہمی۔
٭ سپرویژن کیریکولیم ٹیکسٹ بک اینڈ کوالٹی ایجوکیشن بل 2018کی کابینہ سے منظوری۔
٭ شعبہ تعلیم میں نئی اسامیوں کی تخلیق
روزگار
جیڈا کے 37 کانٹریکٹ ملازمین کی مستقلی
لواحقین کوٹہ(متوفی کوٹہ ) کی بحالی
6۔ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی۔
7۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں 804اسامیوں پر بھرتی کی منظوری
8۔ پبلک سیکٹر میں نئی اسامیوں کی تخلیق
محکمہ مواصلات و تعمیرات کے 361 ملازمین کی بحالی
٭ خصوصی افراد، خواتین اور اقلیتوں کیلئے مختص کردہ خصوصی کوٹہ میں اضافے کا اعلان۔

ماہی گیری
۔ پسنی فش ہاربر اتھارٹی بورڈ کی از سر نو تشکیل
غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ۔
ماہی گیروں کے لیے رہائشی کالونی
ماہی گیر کا درجہ مزدور کے برابر قرار
گرین بوٹس کی فراہمی
2000 کشتی انجن کی فراہمی
٭ فشریز فورس کی فارمیشن کیلئے قانون سازی۔
٭ ماہی گیروں کی کشتیوں اور دیگر املاک کو سمندری طوفان کے باعث پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے فنڈز کی فراہمی
زراعت
زرعی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمدکا آغاز۔
٭ صوبے کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کسان کارڈ کا اجراء۔
٭ پٹ فیڈر لائننگ پراجیکٹ کی ری ماڈلنگ کیلئے 42ارب روپے۔
٭ کابینہ سے ربیع اور خریف کی فصلوں 2021-22اور 2022-23کیلئے کھاد پر سبسڈی کی منظوری۔
٭ زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کو مصدقہ بیجوں کی فراہمی۔
٭ مستحق کسانوں کو رعایتی قیمت پر گرین ٹریکٹرز کی فراہمی۔
٭ پنجگور میں ایگریکلچر کالج کا قیام۔
٭ زرعی یونیورسٹی کوئٹہ کی اپ گریڈیشن
٭ دریائے سندھ سے بلوچستان کو اس کے حصے کے پانی کے حصول کا یقینی بنانا۔
امن و امان
14۔ صوبے سے غیر ضروری چیک پوسٹوں کو خاتمہ
15۔ کوئٹہ میں خواتین پولیس اسٹیشن کا قیام
محکمہ پولیس بلوچستان میں اینٹی رائٹ وومن ونگ کا قیام۔
بلوچستان لیویز کو جدید خطوط اور استوار کرنا
بات چیت کے ذریعے دھرنوں کا موثر خاتمہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد
بارڈر مینجمنٹ
16۔ پاک افغان اور پاک ایران سرحد سے وابستہ عوام کے روزگار کی بحالی۔
پاک ایران سرحد مند گبد پر بارڈر مارکیٹ کا قیام۔
کوئٹہ تفتان روڈ پر زائرین کے لیے سروس ایریاز کی تعمیر۔
پانی
۔٭۔ کوئٹہ کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے محکمہ واسا کو اضافی فنڈز کی فراہمی۔
٭ صوبہ بھر میں 802 واٹر فلٹریشن پلانٹنس کی بحالی۔
صوبے میں نئے ڈیموں کی تعمیر پر عمل درامد
بہبود وکلاء
٭ وکلاء ویلفیئر فنڈ کیلئے 250ملین روپے کی منظوری
٭ کوئٹہ تربت اور سبی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کوپچاس50- لاکھ روپے گرانٹ ان ایڈ۔
٭ پاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل اور ضلع بار ایسوسی ایشن کیلئے دس 10-لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ۔
٭ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کوئٹہ کی لائبریری کیلئے 2.5ملین روپے کی منظوری۔
٭ لائرز ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ میں 3سو ملین روپے کا اضافہ۔
بلوچستان بار کونسل اور تمام ضلعی بار ایسوسییشن کے لیے مالی سال 2023 -24 میں مستقل بجٹ کی منظوری
۔ وکلاء ویلفیئر فنڈ کیلئے 250ملین سیڈ منی کا اجراء ۔
دیگر
گوادر کو سپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ
ایران سے گوادر کو 100 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا منصوبہ

چمن کوئٹہ کراچی دو رویہ شاہراہ کے تعمیراتی منصوبے پر عملدرآمد۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم کی فراہمی کیلئے 2ارب روپے کی سیڈ منی سے سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کا قیام
۔ وراثتی سرٹیفکیٹ میں آسانی کیلئے نادرا کے ذریعے رجسٹریشن
۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر کوہ اور زین کوہ میں واٹر سپلائی سکیموں کیلئے فنڈز کی فراہمی
صوبے میں تین نئے اضلاع کا قیام۔ (حب، کاریزات، اوستہ محمد)
بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ میں 2ارب روپے کا اضافہ
۔ میڈیاٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کیلئے 20ایکڑ اراضی کی فراہمی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کیلئے 300ملین روپے کا اجراء
29۔ آواران،مشکے میں 132کے وی 90کلو میٹر ٹرانسمیشن لائن کے توانائی کے منصوبے کا آغاز

ریکوڈک معاہدہ
٭ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز۔
٭ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری۔
٭ پارلیمنٹرینز کو معاہدے سے متعلق ان کیمرہ بریفنگ اور سیاسی قائدین کو اعتماد میں لینا
٭ تمام فیصلوں کی انفرادی حیثیت سے نہیں بلکہ صوبائی کابینہ سے منظوری۔
٭ معاہدے میں بلوچستان کیلئے بغیرکسی سرمایہ کاری 10فیصد کی بجائے 25فیصد حصہ
٭ رائیلٹی کی مد میں شیئرز میں 2فیصد سے 5فیصد تک اضافہ۔
٭ صوبائی ٹیکسوں کی وفاق کی جانب سے ادائیگی۔
٭ علاقے کی ترقی کیلئے 160ملین ڈالر کا سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج۔
٭ ایریا ڈویلپمنٹ فیزبلٹی کیلئے 20ملین ڈالر۔
٭ علاقے کی ڈویلپمنٹ کیلئے سی ایس آر کی مد میں 0.4فیصد۔
٭ مجموعی طور پر منصوبے سے بلوچستان کو 38فیصد مالی فوائد۔

گڈ گورننس

٭ عام عوام کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ تک آسان رسائی۔
٭ صاف و شفاف اور پر امن بلدیاتی انتخابات کا انعقاد۔
٭ پارکنگ پلازہ سرکلر روڈ کی تکمیل اور فعالی۔
٭ جنوبی بلوچستان پیکج پر تیزی۔
٭ کفایت شعاری کو فروغ دینے کیلئے وزراء کے فیول کوٹے میں 50فیصد کمی اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی
٭ صوبے میں مسائل کے حل کیلئے سیاسی ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کا فروغ۔
٭ صوبائی سلیکشن بورڈکی تجویز پر صوبائی افسران کی بروقت ترقیاں۔
٭ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ای ٹینڈرنگ اور ای بڈنگ کے نظام کا آغاز

قدرتی آفات اور امداد و بحالی
ہرنائی زلزلہ زدگان کی مالی معاونت۔
سیلاب متاثرین کی بروقت امداد و بحالی۔
سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں انفراسٹرکچر کی بحالی۔
عوام اقدامات
کوئٹہ میں شاہد آفریدی کرکٹ اکیڈمی کا قیام۔
صوبے میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ای خدمت مراکز کا قیام
ٹریفک انجینئرنگ بیورو کا قیام
ماہ رمضان میں صوبے کے ایک لاکھ خاندانوں کو ایک ماہ کے راشن کی فراہمی
لینڈ ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن
سیندک میٹل لمیٹڈ کی جانب سے صوبے کو 2.5 ارب روپے کی ادائیگی
صوبے میں 19 سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد
بلوچستان میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے نمائشی میچ کا انعقاد
ہاکرز ویلفیئر فنڈ کا قیام
پرامن ماحول میں ڈیجیٹل مردم شماری

کوٸٹہ سیکڑیری فاریسٹ ولی کاکڑ چیف کنزرویٹر واٸلڈ لاف شریف الدین بلوچ پروجیکٹ ڈاٸریکٹر بلین ٹری سونامی پروگرام نیاز خان ک...
19/12/2022

کوٸٹہ سیکڑیری فاریسٹ ولی کاکڑ چیف کنزرویٹر واٸلڈ لاف شریف الدین بلوچ پروجیکٹ ڈاٸریکٹر بلین ٹری سونامی پروگرام نیاز خان کاکڑ کی ہدایت پر ڈپٹی کنزرویٹر واٸلڈ لاٸف تکتو سید عطاالرحمان تارن نے مختلف شکاریوں سے اہم اجلاس کرکے انہيں مارخور کی کنزرویشن کے لیٸے آٸندہ کسی بھی قسم کے شکار نہ کرنے کی ہدایت دی جس پر شکاریوں نے آٸندہ شکار نہ کرنے کی یقین دہانی کرواٸی اور کہا کہ وہ ہر طریقے سے مارخور کی حفاظت کریں گے ڈپٹی کنزرویٹر واٸلڈ لاٸف تکتو سید عطاالرحمان تارن نے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ بوستان تکتو کے مقام پر نہلی منغوٹیان درک کے علاقے میں کسی بھی قسم کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی اگر کسی نے شکار کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف واٸلڈ لاٸف ایکٹ کے تحت کارواٸی ہوگی جس پر شکار پارٹی نے بھی پہاڑوں اور مارخور کی حفاظت کی یقین دہانی کرواٸی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share