Lovely Kohat

Lovely Kohat Lovely Kohat

یہ معصوم بچہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ایمرجنسی کمرہ نمبر 38 میں لاوارث پڑا ہے۔برائے مہربانی وارث ڈھونڈنے  میں ہماری مدد ک...
16/09/2023

یہ معصوم بچہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ایمرجنسی کمرہ نمبر 38 میں لاوارث پڑا ہے۔
برائے مہربانی وارث ڈھونڈنے میں ہماری مدد کریں

10/07/2023
عرب امارات تلاش ورثاء وفات پانے والے پاکستانی جس کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے ،مذکورہ شخص کی لاش اس رسول خیمہ کے علاقے م...
08/07/2023

عرب امارات تلاش ورثاء

وفات پانے والے پاکستانی جس کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے ،مذکورہ شخص کی لاش اس رسول خیمہ کے علاقے میں ہے انتظامیہ کے مطابق اگر کل تک کسی نے رابطہ نہ کیا تو ان کو لاوارث دفن کیا جائیگا
رابطے کے لیے
+971 55 911 1744

29/06/2023

ایدھی فاﺅنڈیشن کا ایئر ایمبولینس بیڑے میں مزید 3 جہاز شامل کرنیکا فیصلہ

پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے اس حوالے سے بتایاکہ ایئر ایمبولینس بیڑے میں 3 جہازوں کا اضافہ کررہے ہیں جس میں دو امریکی اور ایک روسی جہاز ہوگا جس کے بعد ایدھی فاﺅنڈیشن کے بیڑے میں 5 ایئر یمبولینسز ہوجائیں گی۔
اس کے علاوہ بیڑے میں ایک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فاﺅنڈیشن کا ایک نیا سینٹر پنجاب میں بھی بنائیں گے، میرا بیٹا سعد بھی تربیت حاصل کرکے پائلٹ بن چکا ہے۔

09/06/2023

یہ ایک حقیقی واقعے کی تصویر ہے۔۔۔ اس لیے ہر انسان لازمی پڑھے

وہ خود ایک اعلیٰ عہدے پر فائز سرکاری ملازم تھا
اس کے تین بیٹے تھے ، تینوں سونے کا چمچ منہ میں لیے پیدا ہوئے اور شاہانہ زندگی گزرتی رہی

وقت تیزی سے گزرا
اور اس کے نام کے ساتھ (ریٹائرڈ ) لگ گیا
عہدے کی مدت ختم ہوئی
ریٹائرڈ ہو گئے اور اب زندگی کا سفر انتہاء کی طرف چل پڑا۔۔۔۔

بیٹوں نے باپ کے عہدے سے خوب لطف اٹھایا..

کہتے تھے ہمیں کیا فکر ہے
ہمارا باپ 22 گریڈ کا افسر ہے...
ہمارے کام خود بخود بنیں گے
اور بنتے بھی رہے
ایک ٹیلی فون کال پر سب کچھ قدموں میں حاضر ہو جاتا تھا

پھر وہ دن آ گیا ۔۔۔۔۔

جب بیٹے یہ بھول گئے کہ یہ وہی باپ ہے
جس کے نام و عہدے کی وجہ سے لوگ ہمیں سر سر کہتے تھے

باپ کسی بیماری کی وجہ سے چلنے پھرنے اور بولنے سے معذور ہو گیا
بیٹے کہنے لگے اب تو باپ کی کمزوری دیکھی نہیں جاتی

ایک بیٹے نے کہا کہ ابا کی جائیداد و مال کی تقسیم کرتے ہیں
نہ جانے کب مر جائے
اب تو شرم آتی ہے بتاتے ہوئے کہ
لوگ کیا کہیں گے
جب دوست آتے ہیں
تو سامنے یہ بوڑھا پڑا ہوتا ہے

چلو ایک نوکر مستقل ان کے ساتھ رہنے کے لیے رکھ لیتے ہیں جو ان کا خیال رکھے
بیس ہزار ماہانہ دے دیں گے

نوکر آ گیا اور اسی گھر کے ایک کمرے میں باپ کو فرش پر گدا لگا دیا گیا
نوکر کو کہا کہ اسکا پورا خیال رکھنا
ہمیں کوئی شکایت نہ ملے
بیٹوں کی شادیاں ہوئیں
ایک نے گرمی کی چھٹیاں گزارنے فرانس کا پروگرام بنایا
اور دوسرے نے لندن
اور تیسرے نے پیرس کا
اور ہر جگہ اپنا تعارف 22 گریڈ کے افسر کے بیٹے ہونے سے شروع کرتے۔
نوکر کو تاکید کی کہ ہماری 3 ماہ بعد واپسی ہوگی
تم بابا کا پورا خیال رکھنا اور وقت پر کھانا دینا
جی اچھا صاحب جی !

سب چلے گئے وہ باپ اکیلا گھر کے کمرے میں لیٹا سانس لیتا رہا
نہ چل سکتا تھا
نہ خود سے کچھ مانگ سکتا

نوکر گھر کو تالا لگا کر بازار سے بریڈ لینے گیا تو اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا لوگوں نے اسے ہاسپٹل پہنچایا
اور وہ قومے سے ہوش میں نہ آ سکا

بیٹوں نے نوکر کو صرف باپ کے کمرے کی چابی دے کر باقی سارے گھر کو تالے لگا کر چابیاں ساتھ لے گئے تھے

ملازم اس کمرے کو تالا لگا کر چابی ساتھ لے کر گیا تھا کہ ابھی واپس آ جاؤں گا
اب بوڑھا ریٹائرڈ سرکاری افسر کمرے میں لاک ہو چکا تھا
اور وہ چل پھر نہیں سکتا تھا
کسی کو آواز نہیں دے سکتا تھا
لہذا
تین ماہ بعد جب بیٹے واپس آئے اور تالا توڑ کر کمرہ کھولا گیا
تو لاش کی حالت وہ ہو چکی تھی جو تصویر میں دکھائی دے رہی ہے

محترم خواتین و حضرات
عبرت کا مقام ہے یہ واقعہ
ہم کس طرح اپنی اولاد کے لئے حلال و حرام کی پرواہ

کئے بغیر ان کا مستقبل سنوارنے کے لئے تن من دھن کھپاتے ہیں
اور زیادہ سے زیادہ دولت جائیدادیں بنا کر ان کا مستقبل محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں

اور سوچتے ہیں کہ یہ اولاد کل بڑھاپے میں میری خدمت کرے گی

اعلیٰ ترین غیر ملکی سکولوں میں دنیاوی تعلیم دلواتے ہیں
اور دین اسلام کی تعلیم
دلوانے کو توہین سمجھتے ہیں جس میں سکھایا جاتا ہے کہ والدین کی خدمت میں عظمت ہے

ہر انسان جو بوتا ہے اسی کا ہی پھل پاتا ہے

ہمیں بھی سوچنے سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنی اولاد کو کیا تعلیم دلوا رہے ہیں
کہیں ہمارا حال بھی ایسا تو نہیں ہونے والا

.....کاپی

تلاش گمشدہیہ بچہ جس کی عمر تقریبا"  6 سال ہے،  تعلق کوہاٹ جرما سے ہے لیکن راولپنڈی ماموں کے گھر ملنے گئے تو وہاں پر گم ہ...
25/05/2023

تلاش گمشدہ
یہ بچہ جس کی عمر تقریبا" 6 سال ہے، تعلق کوہاٹ جرما سے ہے لیکن راولپنڈی ماموں کے گھر ملنے گئے تو وہاں پر گم ہوگیا ہے، آپ سے گزارش ہے کوہاٹ اور راولپنڈی کے گروپس میں اس پوسٹ کو شئیر کردیں کہ شاید آپ کے ایک شئیر سے یہ بچہ اپنے والدین تک پہنچ جائے
Contact: 03334506901 - 03214114675

یہ وہ آدمی ہے جس کو دیکھتے ہوۓ ہم بڑے ہوئے ، جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو کرکٹ کا شوق پیدا ہوا۔ اور جس کی ریٹائرمنٹ پر ب...
23/05/2023

یہ وہ آدمی ہے جس کو دیکھتے ہوۓ ہم بڑے ہوئے ، جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو کرکٹ کا شوق پیدا ہوا۔ اور جس کی ریٹائرمنٹ پر بہت لوگوں نے کرکٹ دیکھنا چھوڑ دی۔
لوگ صرف اسی کی بیٹنگ دیکھنے بیٹھے ہوتے تھے ،اُس کے آؤٹ ہوتے ہی ٹی وی بند ہو جاتا تھا،
اسٹیڈیم خالی ہو جاتا تھا
ایک لائن شاہد آفریدی کے لیے۔

دوستوں گرمی کاموسم شروع ہوچکا ہےگھر کے تمام پنکھوں کے نٹ بولٹس ضرور چیک کریں اور یہ پیغام صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے شیئر ضر...
21/05/2023

دوستوں گرمی کاموسم شروع ہوچکا ہےگھر کے تمام پنکھوں کے نٹ بولٹس ضرور چیک کریں اور یہ پیغام صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے شیئر ضرور کریں 🙏

08/05/2023
سوئزر لینڈ سے آئے مہمانوں کو پاکستان کے سوئزر لینڈ ( سوات ) سے خزانہ ملا ھے ۔ پاکستانی قوم حسرت سے دیکھ رہی ھے کہ یہ خزا...
08/05/2023

سوئزر لینڈ سے آئے مہمانوں کو پاکستان کے سوئزر لینڈ ( سوات ) سے خزانہ ملا ھے ۔ پاکستانی قوم حسرت سے دیکھ رہی ھے کہ یہ خزانے ہماری قسمت میں کیوں نہیں ہیں🙈

آپ سب سے گزارش ہے کہ اس گرمی کے موسم میں پرندوں کی بھی ضرورت  کا خیال رکھیں ، اپنے گھروں کی چھتوں اور بالکونیوں میں روزا...
06/05/2023

آپ سب سے گزارش ہے کہ اس گرمی کے موسم میں پرندوں کی بھی ضرورت کا خیال رکھیں ، اپنے گھروں کی چھتوں اور بالکونیوں میں روزانہ کی بنیاد پر پانی کے برتن بھر کر ضرور رکھیں ۔
حدیث ہے کہ : ہر زندہ جاندار کے ساتھ بھلائی کرنے پر ثواب ہے ( بخاری جلد 3 ، حدیث 948)

Address


Telephone

+923355478766

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lovely Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share