Friend's Media Group

  • Home
  • Friend's Media Group

Friend's Media Group updated news 24/7

*سعودی عرب/مکہ مکرمہ کے بارے میں حیران کن معلومات!**1-: یہاں پانی مہنگا اور تیل سستا هے۔*  *2-: یہاں کے راستوں کی معلوما...
15/08/2023

*سعودی عرب/مکہ مکرمہ کے بارے میں حیران کن معلومات!*
*1-: یہاں پانی مہنگا اور تیل سستا هے۔*
*2-: یہاں کے راستوں کی معلومات مردوں سے زیادہ عورتوں کو ہے اور یہاں پر مکمل خریداری عورتیں ھی کرتی هیں مگر پردے میں رہ کر۔*
*3-: یہاں کی آبادی 4 کروڑ هے اور کاریں 9 کروڑ سے بھی زیادہ هیں*
*4-: مکہ شہر کا کوڑا شہر سے 70km دور پہاڑیوں میں دبایا جاتا هے۔*
*5-: یہاں کا زم زم پورے سال اور پوری دنیا میں جاتا هے اور یہاں بھی پورے مکہ اور پورے سعودیہ میں استعمال ھوتا هے، اور الحمدلله آج تک کبھی کم نہیں ھوا*
*6-: صرف مکہ میں ایک دن میں 3 لاکھ مرغ کی کھپت ھوتی ھے-*
*7-: مکہ کے اندر کبھی باھمی جھگڑا نہیں ھوتا هے۔*
*8- سعودیہ میں تقریبا 30 لاکھ بھارتی، 18 لاکھ پاکستانی، 16 لاکھ بنگلہ دیشی، 4 لاکھ مصری، 1 لاکھ یمنی اور 3 ملین دیگر ممالک کے لوگ کام کرتے هیں، سوچو اللہ یہاں سے کتنے لوگوں کے گھر چلا رھا هے۔۔*
*9-: صرف مکہ میں 70 لاکھ AC استعمال ھوتے ھیں۔۔*
*10-: یہاں کھجور کے سوا کوئی فصل نہیں نکلتی پھر بھی دنیا کی ھر چیز، پھل، سبزی وغیرہ ملتی هے اور بے موسم یہاں پر بِکتی هے۔۔۔*
*11-: یہاں مکہ میں 200 کوالٹی کی کھجور بِکتی هے اور ایک ایسی کھجور بھی هے جس میں ھڈی یا ھڑکِل (گِڑک) ھی نہیں۔۔۔*
*12: مکہ کے اندر کوئی بھی چیز لوکل یا ڈپلیکیٹ نہیں بکتی یہاں تک کے دوائی بھی۔۔۔*
*13-: پورے سعودی عرب میں کوئی دریا یا تالاب نہیں هے پھر بھی یہاں پانی کی کوئی کمی نہیں هے۔۔۔*
*14-: مکہ میں کوئی پاور لائن باھر نہیں تمام زمین کے اندر ھی هے۔۔۔*
*15-: پورے مکہ میں کوئی نالہ یا نالی نہیں هے۔*
*16-: دنیا کا بہترین کپڑا یہاں بِکتا هے۔ جبکہ بَنتا نہیں۔۔۔*
*17: یہاں کی حکومت ھر پڑھنے والے بچے کو 600 سے 800 ریال ماھانہ وظیفہ دیتی هے۔۔۔*
*18-: یہاں دھوکا نام کی کوئی چیز ھی نہیں۔*
*19-: یہاں ترقیاتی کام کے لئے جو پیسہ حکومت سے ملتا هے وہ پورا کا پورا خرچ کیا جاتا هے۔*
*20: یہاں سرسوں کے تیل کی کوئی اوقات نہیں، پر بِکتا تو هے، یہاں سورج مُکھی اور مکئی کا تیل کھایا جاتا هے۔*
*21: یہاں هريالی نہیں یعنی درخت پودے نہ ھونے کے برابر ھیں، پہاڑ خشک اور سیاہ ھیں مگر سانس لینے میں کوئی تکلیف ھی نہیں، یہاں یہ سائنسی ریسرچ فیل هے۔۔۔*
*22-: یہاں ھر چیز باھر سے منگائی جاتی هے پھر بھی مہنگائی نہیں ھوتی۔۔۔آبِ زم زم کا سراغ لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی مزید نئے روشن پہلوؤں کے انکشافات سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق آبِ زم زم اور اس کے کنویں کی پُر اسراریت پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے اس کی قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام ھو کر رہ گئے۔عالمی تحقیقی ادارے کئی دھائیوں سے اس بات کا کھوج لگانے میں مصروف ھیں۔۔۔کہ آب زم زم میں پائے جانے والے خواص کی کیا وجوھات ھیں۔۔۔اور ایک منٹ میں 720 لیٹر جبکہ ایک گھنٹے میں43 ھزار 2 سو لیٹر*
*پانی فراھم کرنے والے اس کنویں میں پانی کہاں سے آ رھا ھے۔۔۔جبکہ مکہ شہر کی زمین میں سینکڑوں فٹ گہرائی کے باوجود پانی موجود نہیں ھے۔۔۔*

*جاپانی تحقیقاتی ادارے ھیڈو انسٹیٹیوٹ نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ھے کہ*

*آب زم زم کا ایک قطرہ پانی میں شامل ھو جائے تو اس کے خواص بھی وھی ھو جاتے ھیں جو آب زم زم کے ھیں*
*جبکہ زم زم کے ایک قطرے کا بلور دنیا کے کسی بھی خطے کے پانی میں پائے جانے والے بلور سے مشابہت نہیں رکھتا۔۔۔ایک اور انکشاف یہ بھی سامنے آیا ھے کہ ری سائیکلنگ سے بھی زم زم کے خواص میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔ آب زم زم میں معدنیات کے تناسب کا ملی گرام فی لیٹر جائزہ لینے سے پتا چلتا ھے۔ کہ اس میں*
*سوڈیم 133،*
*کیلشیم 96،*
*پوٹاشیم 43.3،*
*بائی کاربونیٹ 195.4،*
*کلورائیڈ 163.3،*
*فلورائیڈ 0.72،*
*نائیٹریٹ 124.8،*
اور
*سلفیٹ 124ملی گرام فی لیٹر موجود ھے۔۔۔*

*آب زم زم کے کنویں کی مکمل گہرائی 99 فٹ ھے۔۔۔ اور اس کے چشموں سے کنویں کی تہہ تک کا فاصلہ 17 میٹر ھے۔۔۔واضح رھے کہ دنیا کے تقریباً تمام کنوؤں میں کائی کا جم جانا، انواع و اقسام کی جڑی بوٹیوں اور خود رَو پودوں کا اُگ آنا نباتاتی اور حیاتیاتی افزائش یا مختلف اقسام کے حشرات کا پیدا ھو جانا ایک عام سی بات ھے جس سے پانی کا رنگ اور ذائقہ بدل جاتا ھے۔۔۔اللہ کا کرشمہ ھے کہ اس کنویں میں نہ کائی جمتی ھے، نہ نباتاتی و حیاتیاتی افزائش ھوتی ھے، نہ رنگ تبدیل ھوتا ھے، نہ ذائقہ۔۔۔*

*تھوڑی سی زحمت فرما کر یہ معلومات اپنے دوستوں سے بھی شئیر کیجئے۔جزاکم اللہ خیرا*

وھاڑی :مسٹر شازب سعید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وھاڑی تعینات
07/07/2023

وھاڑی :مسٹر شازب سعید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وھاڑی تعینات

1: ہڈیوں کی تعداد: 206 2: پٹھوں کی تعداد: 639 3: گردے کی تعداد: 2 4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20 5: پسلیوں کی تعداد: 24 ...
07/07/2023

1: ہڈیوں کی تعداد: 206
2: پٹھوں کی تعداد: 639
3: گردے کی تعداد: 2
4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20
5: پسلیوں کی تعداد: 24 (12 جوڑے)
6: دل کے چیمبرز کی تعداد: 4
7: سب سے بڑی شریان: شہ رگ
8: نارمل بلڈ پریشر: 120/80 ایم ایم ایچ جی

9: خون کا پی ایچ: 7.4
10: ریڑھ کی ہڈی میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 33
11: گردن میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 7
12: درمیانی کان میں ہڈیوں کی تعداد: 6
13: چہرے پر ہڈیوں کی تعداد: 14
14: کھوپڑی میں ہڈیوں کی تعداد: 22
15: سینے میں ہڈیوں کی تعداد: 25
16: بازو میں ہڈیوں کی تعداد: 6
17: انسانی بازو میں پٹھوں کی تعداد: 72
19: قدیم ترین رکن: چمڑا
20: سب سے بڑی خوراک: جگر
21: سب سے بڑا خلیہ: مادہ بیضہ
22: سب سے چھوٹا خلیہ: سپرم سیل
23: سب سے چھوٹی ہڈی: درمیانی کان کی رکاب
24: پہلا ٹرانسپلانٹ شدہ عضو: ایک گردہ
25: پتلی آنت کی اوسط لمبائی: 7 میٹر
26: بڑی آنت کی اوسط لمبائی: 1.5 میٹر
27: نوزائیدہ بچے کا اوسط وزن: 3 کلوگرام
28: ایک منٹ میں دل کی دھڑکن: 72 بار
29: جسمانی درجہ حرارت: 37 °C
30: خون کا اوسط حجم: 4 سے 5 لیٹر
31: خون کے سرخ خلیوں کی عمر: 120 دن
32: سفید خون کے خلیات کی عمر: 10 سے 15 دن
33: حمل کی مدت: 280 دن (40 ہفتے)
34: انسانی پاؤں کی ہڈیوں کی تعداد: 33
35: ہر کلائی میں ہڈیوں کی تعداد: 8
36: ہاتھ کی ہڈیوں کی تعداد: 27
37: سب سے بڑا اینڈوکرائن غدود: تھائرائڈ گلینڈ
38: سب سے بڑا لمفیٹک عضو: تللی
40: سب سے بڑی اور مضبوط ہڈی: فیمر
41: سب سے چھوٹا پٹھوں: سٹیپیڈیئس (درمیانی کان)
41: کروموسوم نمبر: 46 (23 جوڑے)
42: نوزائیدہ بچے کی ہڈیوں کی تعداد: 306
43: خون کی واسکاسیٹی: 4.5 سے 5.5 تک
44: یونیورسل ڈونر بلڈ گروپ: O
45: یونیورسل ریسیور بلڈ گروپ: AB
46: سب سے بڑا leukocyte: monocyte
47: سب سے چھوٹی leukocyte: lymphocyte
48: خون کے سرخ خلیات کی تعداد میں اضافے کو پولی گلوبولی کہتے ہیں۔
49: جسم کا بلڈ بینک ہے: تللی
50: زندگی کے دریا کو خون کہا جاتا ہے۔
51: عام خون میں کولیسٹرول کی سطح: 100 ملی گرام/ڈی ایل
52: خون کا مائع حصہ ہے: پلازما
تُو پاک ہے، اے رب، تو کتنا عظیم ہے۔
(اللہ نے سب کچھ کامل بنایا)

وہاڑی  #تیزاب  #گردی کا واقعہوہاڑی تھانہ دانیوال کی حدود میں 40سالہ شخص پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا پولیسوہاڑی ش...
04/07/2023

وہاڑی #تیزاب #گردی کا واقعہ

وہاڑی تھانہ دانیوال کی حدود میں 40سالہ شخص پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا پولیس

وہاڑی شاہداقبال بازارسے گھرجارہا تھا پولیس

وہاڑی شاہداقبال کے جسم کا آدھے سے زیادہ حصہ متاثرہوا پولیس

وہاڑی۔پولیس نے متاثرہ شخص کا بیان ریکارڈر کرکےمزید تفتیش شروع کردی

ﮐﻤﺸﻨﺮ ﺳﺮﮔﻮﺩﻫﺎ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮦ ﺍﯾﮏ ﺳﻮ 4 ﮐﻨﺎﻝ ﭘﺮﻣﺤﯿﻂ ﻫﮯ ﯾﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻡ ﮐﯽﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮦ ﻫﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﮕﮩﺪﺍﺷﺖ...
02/07/2023

ﮐﻤﺸﻨﺮ ﺳﺮﮔﻮﺩﻫﺎ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮦ ﺍﯾﮏ ﺳﻮ 4 ﮐﻨﺎﻝ ﭘﺮ
ﻣﺤﯿﻂ ﻫﮯ ﯾﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻡ ﮐﯽ
ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮦ ﻫﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﮕﮩﺪﺍﺷﺖ ﻣﺮﻣﺖ
ﺍﻭﺭ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﮯﻟﯿﺌﮯ 33 ﻣﻼﺯﻡ ﻫﯿﮟ
ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻧﻤﺒﺮ ﭘﺮ ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ ﮐﯽ ﮐﻮﭨﻬﯽ ﺁﺗﯽ ﻫﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺭﻗﺒﮧ 98 ﮐﻨﺎﻝ ﻫﮯ
ﮈﯼ ﺳﯽ ﺍﻭ ﻣﯿﺎﻧﻮﺍﻟﯽ ﮐﯽ ﮐﻮﭨﻬﯽ ﮐﺎ ﺳﺎﺋﺰ 95 ﮐﻨﺎﻝ ﺍﻭﺭ ﮈﯼ ﺳﯽ ﺍﻭ ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ 92 ﮐﻨﺎﻝ ﭘﺮ ﺗﻌﻤﯿﺮ
ﺷﺪﮦ ﻫﮯ
ﺻﺮﻑ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﺳﺎﺕ ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯿﺰ ﺍﻭﺭ 32
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯿﺰ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮨﯿﮟ 860 ﮐﻨﺎﻝ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ
ﮨﯿﮟ
ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 70 ﮐﻨﺎﻝ
ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﺳﺮﮔﻮﺩﻫﺎ 40 ﮐﻨﺎﻝ
ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 20 ﮐﻨﺎﻝ
ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ 20 ﮐﻨﺎﻝ
ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ 20 ﮐﻨﺎﻝ
ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﻣﻠﺘﺎﻥ 18 ﮐﻨﺎﻝ ﺍﻭﺭ
ﮈﯼ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﻻﮨﻮﺭ 15 ﮐﻨﺎﻝ ﮐﮯ ﻣﺤﻼﺕ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ

ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻣﯿﺎﻧﻮﺍﻟﯽ ﮐﺎ ﮔﻬﺮ 70 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻗﺼﻮﺭ 20 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺷﯿﺨﻮﭘﻮﺭﮦ 32 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 25 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﮔﺠﺮﺍﺕ 8 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺣﺎﻓﻆ ﺁﺑﺎﺩ 10 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺳﯿﺎﻟﮑﻮﭦ 9 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺟﻬﻨﮓ 18 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﭨﻮﺑﮧ ﭨﯿﮏ ﺳﻨﮕﻬﮧ 5 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻣﻠﺘﺎﻥ 13 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻭﮨﺎﮌﯼ 20 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺧﺎﻧﯿﻮﺍﻝ 15 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﭘﺎﮐﭙﺘﻦ 14 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 15 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺑﮩﺎﻭﻟﻨﮕﺮ 32 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺭﺣﯿﻢ ﯾﺎﺭ ﺧﺎﻥ 22 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻟﯿﮧ 6 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 5 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﭼﮑﻮﺍﻝ 10 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺟﮩﻠﻢ 6 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺍﭨﮏ 29 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺧﻮﺷﺎﺏ 6 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺑﻬﮑﺮ 8 ﮐﻨﺎﻝ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺭﺍﺟﻦ ﭘﻮﺭ 37 ﮐﻨﺎﻝ ﺍﻭﺭ
ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﻧﺎﺭﻭﻭﺍﻝ 10 ﮐﻨﺎﻝ ﮐﯽ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻋﻤﺎﺭﺍﺕ
ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﭘﺬﯾﺮ ﮨﯿﮟ
ﺻﺮﻑ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﺍﻥ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﺤﻼﺕ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ
ﻣﺮﻣﺖ ﺍﻭﺭ ﺗﺰﺋﯿﻦ ﻭ ﺁﺭﺍﺋﺶ ﭘﺮ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ 80 ﮐﺮﻭﮌ ﺭﻭﭘﺌﮯ
ﺳﮯ ﮐﭽﻬﮧ ﺍﻭﭘﺮ ﺧﺮﭺ ﮨﻮﺗﮯ .
ﺟﻮ ﻻﮨﻮﺭ ﮐﮯ ﺗﯿﻦ ﺑﮍﮮ ﮨﺴﭙﺘﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻻﻧﮧ ﺑﺠﭧ ﮐﮯ
ﺑﺮﺍﺑﺮ ﻫﮯ
2 ﮨﺰﺍﺭ 6 ﺳﻮ 6 ﮐﻨﺎﻟﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﺍﻥ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ
ﻧﮕﮩﺪﺍﺷﺖ ﮐﯿﻠﯿﺌﮯ 30 ﮨﺰﺍﺭ ﮈﺍﺋﺮﯾﮑﭧ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮈﺍﺋﺮﯾﮑﭧ
ﻣﻼﺯﻣﯿﻦ ﮨﯿﮟ
ﺻﺮﻑ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻻﻧﻮﮞ ﭘﺮ 18 ﺳﮯ 20 ﮐﺮﻭﮌ ﺭﻭﭘﺌﮯ ﺳﺎﻻﻧﮧ
ﺧﺮﭺ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺍﯾﮏ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﯾﮧ ﺗﻤﺎﻡ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮨﯿﮟ
ﺷﮩﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺍﻥ ﻣﺮﮐﺰﯼ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﺯﻣﯿﻦ
ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺘﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﯿﮟ
ﻟﮩﺬﺍ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺗﻤﺎﻡ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﮔﺎﮨﯿﮟ ﺑﯿﭻ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ
70 ﺳﮯ 80 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﺌﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﯾﮧ ﺭﻗﻢ ﻭﺍﭘﮉﺍ ﮐﮯ ﻣﺠﻤﻮﻋﯽ ﺧﺴﺎﺭﮮ ﺳﮯ ﺩﻭﮔﻨﯽ ﻫﮯ
ﮔﻮﯾﺎ ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺭﮨﺎﺋﺸﯿﮟ ﺑﯿﭻ ﮐﺮ ﺭﻗﻢ ﻭﺍﭘﮉﺍ ﮐﻮ ﺩﮮ ﺩﯼ
ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﺍﭘﮉﺍ ﮐﻮ ﭼﺎﺭ ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﺑﺠﻠﯽ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﺑﮍﻫﺎﻧﮯ
ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ
ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺭﻗﻢ ﮨﺎﺋﯽ ﻭﮮ ﮐﻮ ﺩﮮ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻣﻮﭨﺮﻭﮮ
ﺟﯿﺴﯽ ﺩﻭ ﺳﮍﮐﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﺳﮯ ﭘﺸﺎﻭﺭ ﺗﮏ ﻧﯿﺸﻨﻞ
ﮨﺎﺋﯽ ﻭﮮ ﺟﯿﺴﯽ ﻣﺬﯾﺪ ﺍﯾﮏ ﺳﮍﮎ ﺑﻨﺎ ﺳﮑﺘﯽ ﻫﮯ
ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺭﻗﻢ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺻﺤﺖ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ
ﻣﺤﮑﻤﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ " ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺍﻧﺴﭩﯿﭩﯿﻮﭦ ﺁﻑ
ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﺳﺎﺋﻨﺴﺰ " ﺟﯿﺴﮯ 70 ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﺑﻨﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺭﻗﻢ " ﻭﺍﺭﺳﺎ " ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﺱ
ﺭﻗﻢ ﺳﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﺻﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ 12 ﭘﻼﻧﭧ ﻟﮕﺎ
ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
ﺟﺲ ﺳﮯ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ 45 ﻓﯿﺼﺪ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﯿﻨﮯ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﻞ
ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
ﺩﻧﯿﺎ ﺑﻬﺮ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﺭﮨﺎﺋﺸﯿﮟ ﺳﮑﮍ ﺭﻫﯽ ﮨﯿﮟ
ﺁﭖ ﺑﺮﻃﺎﻧﯿﮧ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ 10 ﮈﺍﻭﺋﻨﮓ ﺍﺳﭩﺮﯾﭧ
‏( ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ‏) ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﭼﯿﻒ ﮐﻤﺸﻨﺮ ﺗﮏ ﺍﻭﺭ ﮈﭘﭩﯽ
ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯼ ﺳﮯ ﮈﭘﭩﯽ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﺗﮏ ﺳﺐ ﺍﻓﺴﺮ ﺍﻭﺭ
ﻋﮩﺪﯾﺪﺍﺭ ﺩﻭ ﺩﻭ ﺗﯿﻦ ﺗﯿﻦ ﮐﻤﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﻓﻠﯿﭩﺲ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﮯ
ﺩﮐﻬﺎﺋﯽ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ
ﺁﭖ ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﻭﮨﺎﺋﭧ ﮨﺎﻭﺱ ﺩﯾﮑﻬﯿﮟ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ
ﺻﺪﺍﺭﺗﯽ ﻣﺤﻞ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﮐﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮨﺎﻭﺱ ﺳﮯ ﭼﻬﻮﭨﺎ ﻫﮯ
ﺟﺎﭘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﮨﺎﻭﺱ ﺳﺮﮮ ﺳﮯ ہے ﻫﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﯾﮧ ﺑﮍﯼ ﺑﮍﯼ ﻣﻤﻠﮑﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮨﺎﻥ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ ہے
ﺭﻫﮯ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻣﻼﺯﻡ ﺑﯿﻮﺭﻭﮐﺮﯾﭧ ﺍﻋﻠﯽ ﺍﻓﺴﺮ ﺍﻭﺭ
ﻋﮩﺪﯾﺪﺍﺭﺍﻥ ﺗﻮ ﺁﭖ ﭘﻮﺭﺍ ﯾﻮﺭﭖ ﭘﻬﺮﯾﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﯾﮧ ﻟﻮﮒ
ﻋﺎﻡ ﺑﺴﺘﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻋﺎﻡ ﻓﻠﯿﭩﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﻋﺎﻡ ﺷﮩﺮﯾﻮﮞ ﮐﯽ
ﻃﺮﺡ ﺭﮨﺘﮯ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ
ﺍﻥ ﮐﮯ ﮔﻬﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﻻﻥ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮ ﻭﮮ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ
ﻟﻤﺒﮯ ﭼﻮﮌﮮ ﻧﻮﮐﺮ
ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮩﺎﮞ ﺁﭖ ﺍﯾﮏ ﺿﻠﻊ ﺳﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺿﻠﻊ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﮦ ﮐﺮ
ﻟﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﺑﮍﯼ ﻋﻤﺎﺭﺗﻮﮞ ﺗﻤﺎﻡ ﺑﮍﮮ ﻣﺤﻼﺕ ﻣﯿﮟ
ﺿﻠﻊ ﮐﮯ " ﺧﺎﺩﻣﯿﻦ " ﻓﺮﻭﮐﺶ ﻧﻈﺮ ﺁﺋیں گے۔
ﺧﻠﻘﺖ ﺧﺪﺍ ﻣﺮ ﺭﮨﯽ ﻫﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﻓﺴﺮ ﭨﯿﮑﺴﻮﮞ ﮐﯽ
ﮐﻤﺎﺋﯽ ﭘﺮ ﭘﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﺎﻏﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﻬﻮﻟﮯ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﻬﮯ
ﮨﯿﮟ.
پلیز دو گروپ میں لازمی فاروڈ کریں تاکہ یہ آواز ہر کسی تک پہنچ پائے۔
(منقول)

عیدالاضحٰی ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ 4 ﮐﮭﺮﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﮐﺎ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻫﻮتا ہے, ﺗﻘﺮﯾﺒﺄ 23 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻗصائی ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﮯ...
28/06/2023

عیدالاضحٰی ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ 4 ﮐﮭﺮﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﮐﺎ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻫﻮتا ہے, ﺗﻘﺮﯾﺒﺄ 23 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻗصائی ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻤﺎتے ہیں۔
3 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﭼﺎﺭﮮ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ والے ﮐﻤﺎتے ہیں۔ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻋﯿﺪ ﭘﺮ ﻫﻮتا ہے۔ : ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ملتی ہے ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﭼﺎﺭﻩ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتا ہے.
ﺩیہاﺗﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﻗﯿﻤﺖ ملتی ہے۔
اربوں روپے ﮔﺎﮌﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﻻﻧﮯ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍلے کماتے ہیں۔
ﺑﻌﺪ ﺍﺯﺍﮞ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ لیے مہنگا ﮔﻮﺷﺖ ﻣﻔﺖ ﻣﯿﮟ ملتا ہے ,
ﮐﮭﺎﻟﯿﮟ ﮐﺌﯽ ﺳﻮ ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتی ﻫﯿﮟ ,
ﭼﻤﮍﮮ ﮐﯽ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﺎﻡ ملتا ہے,
یہ ﺳﺐ ﭘﯿسہ ﺟﺲ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﻫﮯ ﻭﻩ ﺍﭘﻨﯽ ﺿﺮﻭﺭﯾﺎﺕ ﭘﺮ ﺟﺐ ﺧﺮﭺ ﮐﺮتے ہیں ﺗﻮ نا ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﮐﮭﺮﺏ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﻩ ﻫﻮتا ہے ...
یہ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ ﮔﻮﺷﺖ نہیں ﮐﮭﻼﺗﯽ , ﺑﻠکہ ﺁﺋﻨﺪﻩ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻝ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,
ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮐﻮٸی ﻣﻠﮏ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺍﺭﺑﻮﮞ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﻣﯿﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﭨﯿﮑﺲ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﭘﯿسہ ﻏریبوﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﭩﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﮮ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﻓﺎﺋﺪﻩ نہیں ہوتا ﺟﺘﻨﺎ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﺣﮑﻢ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﻓﺎﺋﺪﻩ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,
ﺍﮐﻨﺎﻣﮑﺲ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﮐﻮﻟﯿﺸﻦ ﺁﻑ ﻭﯾﻠﺘﮫ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﭼﮑﺮ ﺷﺮﻭﻉ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ کہ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺣﺴﺎﺏ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﻋﻘﻞ ﺩﻧﮓ ﺭﻩ ﺟﺎﺗﯽ ﻫﮯ .


فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۔

24/03/2023
میں نے ایک خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ کو مردوں کے برابر حقوق ملنے چاہیںتو اس نے ایک حیران کن جواب دیااس نے کہا کہمجھے براب...
11/03/2023

میں نے ایک خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ کو مردوں کے برابر حقوق ملنے چاہیں
تو اس نے ایک حیران کن جواب دیا
اس نے کہا کہ
مجھے برابر کے حقوق نہیں چاہئیں🧕

میں نے تفصیل چاہی تو اس نے کچھ یوں بیان کیا
میرا جائیداد میں
باپ کی طرف سے حصہ ہے
بھائی کی طرف سے حصہ ہے
بیٹے کی طرف سے حصہ ہے
خاوند کی طرف سے حصہ ہے
جب میں مردوں کے برابر آجاوں گی تو میں ان حقوق سے محروم ہو جاوں گی
میں کسی جگہ جاب کرتی ہوں تو مجھے جاب میں سہولت دی جاتی ہے
برابر کے حقوق میں میرا نقصان زیادہ ہے
بنک ہسپتال مارکیٹ ہر جگہ لیڈیز فرسٹ کہ اصول پر مجھے رلیف مل جاتا ہے
میں ابو سے ملنے جاؤں تو وہ کھڑے ہو کر ملتے ہیں اور بھائی کو بیٹھے بیٹھے سلام کر لیتے ہیں
ہم شہر سے باہر کہیں جائیں تو مین نے اور بیٹی نے اپنا اپنا ہینڈ بیگ پکڑنا ہوتا ہے، اور بس، باقی سامان بیٹے جانیں اور انکے پاپا۔
ایک بار راستے میں گاڑی رک گئی تھی، تو مجھے سٹیرنگ تھما کر بیٹے اور میاں نے دھکا لگایا، برابر کے حقوق ہوتے تو مجھے بھی دھکا لگانا پڑتا
سبھی بڑے اور بھاری کام خود بخود مردوں پر جا پڑتے ہیں
مجھے کبھی بل ادا کرنے نہیں جانا پڑتا، کبھی پینٹ والے کے پیچھے نہیں دوڑنا پڑتا، کبھی الیکٹریشن کے ساتھ دماغ کھپائی نہیں کرنی پڑتی،
کمانے کی ذمہ داری کبھی میری نہیں رہی، میاں نے کمانے کیلیئے نکلنا ہی نکلنا ہے
میں کبھی بھی کہہ دوں آج کچھ نہیں پکایا، گرمی لگ رہی تھی، یا موڈ نہیں تھا تو بازار سے کھانا آ جاتا یے، کوئی زبردستی نہیں ہے،،، لیکن انکو کام سے چھٹی نہیں ہے
مین انکے کپڑے جوتے بنا بتاۂے کسی کو اٹھوا سکتی ہوں، وہ ایسا نہیں کر سکتے
میاں کی انکم پر مجھے حق حاصل ہے، میری انکم پر صرف میرا
میرا لباس ان سے مہنگا ہوتا ہے، میرے جوتے کپڑون کی تعداد ان سے زیادہ ہوتی ہے،
ایسے بے شمار فایدے مجھے حاصل ہیں،
میں برابر کے حقوق لیکر گھاٹے کا سودا کروں گی؟؟؟
اتنی پاگل لگتی ہوں کیا؟؟؟
(منقول)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*

وھاڑی (فرینڈزمیڈیاگروپ) مہنگائی نے پہلے ہی ناک میں دم کر رکھا ہے انتظامیہ یونیفارم سے استثناء دے،والدین تفصیلات کے مطابق...
08/02/2023

وھاڑی (فرینڈزمیڈیاگروپ) مہنگائی نے پہلے ہی ناک میں دم کر رکھا ہے انتظامیہ یونیفارم سے استثناء دے،والدین تفصیلات کے مطابق بی_زیڈ_یو سب کیمپس وھاڑی میں سٹوڈنٹ کو یونیفارم کی سختی کے متعلق والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی فیسیں بمشکل پوری کررھے ہیں اب موسم سرما بھی اختتامی دور میں داخل ہونے کو ھے بعد میں گرم یونیفارم پر اٹھنے والے اخراجات بھی ضائع ہو جانے کا اندیشہ ہے معاشی حالات اتنے سخت ہے کہ بچے یونیفارم خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ،دوسری جانب ایڈمن اور انتظامیہ کی طرف سے 500 روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ ظالمانہ اقدام ھے معاشی بدحالی کی وجہ سے جرمانہ ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ہماری گورنمنٹ آف پنجاب اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ سے درخواست ھےکہ یونیفارم کی پابندی کو عارضی طور پر ختم کیا جاے

چولستان جیپ ریلی 2023 کا شیڈول جاری کردیا گیا 18ویں چولستان جیپ ریلی 6 فروری سے 12فروری تک منعقد ہو گی.!!!!
19/01/2023

چولستان جیپ ریلی 2023 کا شیڈول جاری کردیا گیا 18ویں چولستان جیپ ریلی 6 فروری سے 12فروری تک منعقد ہو گی.!!!!

وہاڑی (ملک عمران شفیع)ترجمان پٹرولنگ پولیس میں ضلع وہاڑی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2022 کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پٹرولنگ پول...
05/01/2023

وہاڑی (ملک عمران شفیع)ترجمان پٹرولنگ پولیس میں ضلع وہاڑی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2022 کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پٹرولنگ پولیس وہاڑی نے کل 1536 مقدمات کا اندراج کروا کر 10 کلاشنکوف،49 پسٹل،363 گولیاں،8900 گرام چرس،2623لیٹر شراب ،51000 گرام بھنگ برآمد کی ہے۔تیز رفتاری کے مرتکب 1027 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے۔1400کلو گرام مسروقہ گندم اور 10 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے گئے ہیں۔4 لکڑی چور گروہ اور 5 مویشی چور گروہ گرفتار کر کے مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کے جذبہ کے تحت 42 گمشدہ بچوں کو ورثاء کے حوالے کیاگیا ہے ۔ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے وحادثات کی روک تھام کے لیے شاہراہوں سے 178 تجاوزات ہٹوائی گئی ہیں۔3196 شہریوں کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی گئی ہیں ۔جدید تکنیک کو بروئے کار لاتے ہوئے 48 مجرمان اشتہاری 28 مفروران عدالتی کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 10410 مشکوک اشخاص وہ گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ہے۔پٹرولنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروے کار لا رہی ہے ہے۔ اس موقع پر ریڈر ریاض بھٹی اور رائے شہزاد بھی موجود تھے

میرا جسم میری مرضی نہیں ہوتا
01/12/2022

میرا جسم میری مرضی نہیں ہوتا

پنجاب میں نہروں کی بندش کا سرکاری شیڈول برائے سال 2022۔2023(Canal Closure Program by Govt of Punjab Pakistan)
25/11/2022

پنجاب میں نہروں کی بندش کا سرکاری شیڈول برائے سال 2022۔2023

(Canal Closure Program by Govt of Punjab Pakistan)

وہاڑی (ملک عمران شفیع) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے پٹرول پمپس مالکان کے ساتھ میٹنگ...
24/11/2022

وہاڑی (ملک عمران شفیع) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے پٹرول پمپس مالکان کے ساتھ میٹنگ کی۔ اجلاس میں پٹرول پمپس مالکان کو پمپس پر صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر کہا کہ ضلع وہاڑی میں صفائی مہم بھر پور انداز سے جاری ہے پٹرول پمپس مالکان اپنے پمپس پر صفائی ستھرائی کو بہتر بنائیں گرین بیلٹ کو سرسبز و شاداب بنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین ماحول میسر آسکے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ دس یوم کے بعد آڈٹ کیا جائے گا تمام انتظامات ایس او پیز کے مطابق ہونے چاہیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے اس موقع پر کہا کہ۔ سکیورٹی کے حوالہ سے پٹرول پمپ بہت اہمیت کے حامل ہیں پٹرول پمپس پر سیف سٹی پروگرام کے تحت ایچ ڈی کوالٹی نائٹ ویژن سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کئے جائیں کیمرہ جات کا فوکس اس طرح ہونا ضروری ہے کہ مین روڑ اور لاکرز سمیت پٹرول پمپ کے تمام حصے کور ہوں سیکیورٹی کارڈ تجربہ کار ہونے چاہئیں سیکیورٹی گارڈ کے پاس اچھا اسلحہ ہونا چاہیے محکمہ پولیس پٹرول پمپس کے گارڈز کو تربیت فراہم کرے گا پٹرول پمپ، صرافہ مارکیٹ اور بنک کے گن مین کی فائرنگ پریکٹس اور ٹریننگ کا جلد انعقاد میں خود اپنی زیر نگرانی کرواں گاتاکہ گارڈ کی پیشہ وارانہ اہلیت کو بہتر کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کے لئے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کا پولیس کے ساتھ ایک پیج پر ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے پولیس سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید وسیم حسن، ڈی ایس پی ٹریفک وسیم احمد، ڈی ایس پی ناصر ثاقب،صدر پٹرولیم ایسو سی ایشن احسان اللہ تارڑ، جنرل سیکرٹری چوہدری شہزاد نواز چوہدری عاشق علی اور عبداللہ ظفر اور دیگر موجود تھے۔

وہاڑی (ملک عمران شفیع)ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب محمد احمد نے وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے دارلامان،ص...
24/11/2022

وہاڑی (ملک عمران شفیع)ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب محمد احمد نے وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے دارلامان،صنعت زار اور کرائسز سنٹر کا وزٹ کیا دارلامان میں مقیم خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، اور صنعت زار میں جاری ٹیلرنگ، کمپیوٹر اور بیوٹیشن کورسز کا جائزہ لیاڈائر یکٹر جنرل سوشل ویلفیئر محمد احمد نے صنعت زار میں ڈسپلے سنٹر کا بھی وزٹ کیا اور ڈسپلے سنٹر میں موجود دستکاری کی مصنوعات کو سراہا اور مصنوعات پر کیے گئے کام کی تعریف کی۔ ڈائر یکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد احمد نے دارلامان، صنعت زار اور کرائسز سنٹر میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیاانہوں نے تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کام کے معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر نے زیر تعمیر واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی جائزہ لیا۔اور کہا کہ ترقیاتی کام مکمل ہونے سے دارلامان میں مقیم خواتین کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ سے پینے کا صاف پانی میسر آئے گا حکومت پنجاب بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے صنعت زار، دارلامان اور کرائسز سنٹر میں 3 کروڑ 60 لاکھ روپے سے تعمیر ومرمت کا کام جاری ہے صنعت زار میں خواتین کو مختلف ہنر سیکھائے جارہے ہیں حکومت پنجاب کا مقصد خواتین کو باعزت روزگار کمانے کے قابل بنانا ہے اس موقع پر ڈائریکٹر پی اینڈ ای محکمہ سوشل ویلفیئر لاہور محمد سلمان، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن سلیم رضا بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں محمد نعیم عاصم موجود تھے۔

وہاڑی (ملک عمران شفیع)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے حضرت خواجہ نور محمد سہوؒ اور خواجہ صوفی ال...
24/11/2022

وہاڑی (ملک عمران شفیع)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے حضرت خواجہ نور محمد سہوؒ اور خواجہ صوفی اللہ داد سہوؒ کے عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے شیخ فاضل کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر سجادہ نشین درگاہ خواجہ نور محمد سہو ؒ بھی موجودتھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تمام متعلقہ محکموں کو تین روز ہ عرس کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حضر ت خواجہ نور محمد سہوؒاور خواجہ صوفی اللہ داد سہو ؒ کے تین روزہ عرس پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں صفائی ستھرائی، میڈیکل کیمپ، ریسکیو 1122کی ایمبولینس اور دیگر سہولیات کی فراہم کی جا رہی ہیں عرس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں اور تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے اس موقع پر کہا کہ تین روزہ عرس پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے پولیس افسران اور اہلکار چوکنا ہیں عرس پر آنے والے زائرین کی داخلی راستوں چیکنگ کو یقینی بنائی جا رہی ہے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عرس کے موقع پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اس موقع پر اے ڈی سی جنرل سید وسیم حسن،اے سی بوریوالا عادل عمر، ڈی ایس پی بوریوالا اور دیگر موجود تھے۔

وھاڑی (فرینڈزمیڈیاگروپ)پروفیسر محمد ابراہیم 19 نومبر کو  ضلع وہاڑی ، اور ضلع بہاول پور  کا دورہ کریں گے طاہر نعیم صدیقی ...
13/11/2022

وھاڑی (فرینڈزمیڈیاگروپ)پروفیسر محمد ابراہیم 19 نومبر کو ضلع وہاڑی ، اور ضلع بہاول پور کا دورہ کریں گے طاہر نعیم صدیقی تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی شعبہ تعلیم کے صدر، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اورنیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن ( نافع) پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر مُحمّد ابراہیم 19 نومبر کو بوریوالہ میں جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کی قیادت سے ملا قات کریں گے کریسنٹ ماڈل ہائی سکول بورے والامیں تعمیر سیرت کنونشن میں اساتذہ سے خطاب بھی کریں گے بعدازاں پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز اور میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور شام کو دار ارقم سکول یزمان ضلع بہاولپور میں حفظ گریجویشن کی تقریب سے خطاب کریں گے درج بالا تقاریب میں برادر محمد ابراہیم ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نافع پاکستان بھی ہمراہ ہونگے
طے شدہ شیڈول کے بارے میں نافع جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طاہر نعیم صدیقی نے اساتذہ کی ایک تقریب میں بتایا،اس موقع پر نافع ضلع وہاڑی کے میڈیا کوآرڈینیٹر ملک عمران شفیع بھی انکے ھمراہ موجود تھے

وہاڑی (ملک عمران شفیع) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کو...
15/10/2022

وہاڑی (ملک عمران شفیع) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ خاص طور پر بوسٹر خوراک کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت عوام کو بوسٹر ڈوز لگوانے کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرے۔عوام کو بوسٹر ڈوز لگوانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ ایسے افراد جن کو کورونا ویکسی نیشن کی پہلی اور دوسری خوراک لگائے ہوئے 6ماہ گزر چکے ہیں ان کو بوسٹر خوراک لگانا انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ کورونا جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رہ سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ تمام آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز میں کورونا ویکسی نیشن کے کاؤنٹرز داخلی برآمدے میں نمایاں جگہ پر لگائے جائیں اور جو بھی لوگ آئیں ان کو کورونا ویکسی نیشن کریں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کی پہلی اور دوسری خوراک کے ٹارگٹ کو سوفیصد کیا جائے تاکہ کوئی بھی کورونا ویکسی نیشن کرانے سے رہ نہ جائے کورونا ویکسین لگوانے سے کمیونٹی کا تحفظ یقینی ہو تا ہے اس لئے شہری بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور ایسے افراد جنہوں نے پہلی دو ڈوز لگوا لی ہیں۔انہیں چاہیے کہ کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں اور اپنے اندر کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت بہتر بنائیں۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں بھی بوسٹر خوراک لگانے کا عمل شروع کیا جائے اس حوالے سے سی ای او ایجو کیشن اور ڈی ڈی ایچ اوز تعلیمی اداروں کو ہدایات اور شیڈول جاری کریں گے کہ کورونا ویکسی نیشن ٹیمیں تعلیمی اداروں میں 12سال سے زائد عمر کے بچوں اور اساتذہ کو کورونا ویکسی نیشن کی بوسٹر خوراک لگائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز کی کارکردگی کوبہتر بنایا جائے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متحرک ہو کر کام کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت دی کہ آرایچ سی اور بی ایچ یو ز میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے پر بھی خصو صی توجہ دی جائے تاکہ معمول کے مطابق بچوں کوبیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جا سکیں۔اجلا س میں بتایا گیا کہ ضلع وہاڑی میں اب تک 20لاکھ 38ہزار 486افراد کو کورونا ویکسی نیشن کی پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے جو کہ ٹارگٹ کا 97فیصد ہے جبکہ 19لاکھ 45ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسی نیشن کی دوسری خوراک بھی لگائی جا چکی ہے جو کہ ٹارگٹ کا 92فیصد ہے۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل سید وسیم حسن، اے سی وہاڑی نعمان محمود، اے سی ایچ آر ایم محمد شفیق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد نواز، ڈپٹی منیجر پی ایچ ایف ایم سی فرقان صدیقی اور آئی ایچ اوز موجود تھے

وہاڑی(ملک عمران شفیع) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس منعقد...
15/10/2022

وہاڑی(ملک عمران شفیع) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کاجائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کا واحد ذریعہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے انسداد ڈینگی ٹیمیں گھروں،زیرتعمیر عمارتوں، سروس سٹیشنز، قبرستانوں،جوہڑوں، تالابوں اور دیگر ہاٹ سپاٹس کی سرولنس جاری رکھیں۔ڈینگی لاروے کو تلاش کیا جائے گھروں میں سرولنس کے دوران لوگوں کو آگاہی دی جائے۔ عوام کے تعاون کے بغیر ڈینگی لاروے کی افزائش کوروکنا ممکن نہیں ہے۔ ڈینگی لاروے کے خاتمے کے لیے ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ڈینگی لاروے کی افزائش کوروکا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی فرضی سرگرمیاں نہیں ہونی چاہیے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے دوران کوئی ڈی وی آرز زیر التواء نہیں ہونا چاہیے افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی مانیٹرنگ موثر انداز سے جاری رکھیں۔ہر ہفتے کو تمام سرکاری دفاتر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں موجود ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ پر خصو صی توجہ دی جائے اور انہیں تمام ادویات اور سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔ تمام متعلقہ محکمے انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کریں صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر اے ڈی سی جنرل سید وسیم حسن، اے سی نعمان محمود، اے سی ایچ آر ایم محمد شفیق،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد، سی ای او ایجوکیشن محمد اسلم اعجاز،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ذاکر علی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایم ایس ڈاکٹر احمد نواز، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انور، سی او ضلع کونسل ناصر نعمان،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرچوہدری عاصم ہدایت،ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد بشیر، سی ای او ایم سی وہاڑی علی احمد صابر، پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سکول سجاد حیدر، ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف اور دیگر افسران موجود تھے۔

جڑانوالہ میں منگنی ختم ہونے پر نوجوان نے منگیتر کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی...
12/10/2022

جڑانوالہ میں منگنی ختم ہونے پر نوجوان نے منگیتر کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
جڑانوالہ میں لاہور روڈ پر نوجوان منگنی ختم ہونے کا صدمہ برداشت نہ کرسکا اور انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی منگیتر اور میٹرک کی طالبہ آمنہ کو قتل کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔
یہ واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب آمنہ چنگ چی رکشے میں سوار اسکول جا رہی تھی کہ اچانک اس کے منگیتر مظہر نواز نے وہاں پہنچ رکشے کو روکا اور لڑکی کو اس میں سے اتار کر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، قتل کے فوری بعد لڑکے نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
اس ہولناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لوگوں کی بھی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی۔
سٹی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکا لڑکی آپس میں کزن اور سابق منگیتر تھے، لڑکی کےگھر والوں نے منگنی ختم کردی تھی جس پرملزم نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

موسم سرما میں سوئی گیس کی فراہمی کا شیڈول
12/10/2022

موسم سرما میں سوئی گیس کی فراہمی کا شیڈول

پاکپتن پولیس کے سب انسپکٹر سرور اکرم ڈاکوؤں کے ساتھ کراس فائرنگ میں شہادت کے رتبے پر فائز ۔ فائرنگ تبادلے میں ایک ڈاکو ب...
11/10/2022

پاکپتن پولیس کے سب انسپکٹر سرور اکرم ڈاکوؤں کے ساتھ کراس فائرنگ میں شہادت کے رتبے پر فائز ۔ فائرنگ تبادلے میں ایک ڈاکو بھی ہلاک ۔ سرور اکرم شہید نے 2015 میں پولیس سروس جوائن کی ، ایک کمسن بیٹے کے والد تھے۔ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار

Today coverage 5/10/2022
05/10/2022

Today coverage 5/10/2022

05/10/2022

*اردو زبان کا خوب صورت انداز*

ایک حجّام کی دکان پر لکھا ہوا تھا:
*"ہم دِل کا بوجھ تو نہیں؛ لیکن سر کا بوجھ ضرور ہلکا کر سکتے ہیں۔"*

لائٹ کی دکان والے نے بورڈ کے نیچے لکھوایا تھا:
*"آپ کے دِماغ کی بتی ،بھلے جلے یا نہ جلے، مگر ہمارا بلب ضرور جلے گا"*

ایک چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا تھا....
*"میں بھلے ہی عام ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"*

ایک ریسٹورینٹ نے سب سے الگ فقرہ لکھوایا تھا.....
*"یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ اطمینان سے تشریف لائیں۔"*

الیکٹرونک دکان پر سلوگن پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا...
*"اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جائیں۔"*

ایک گول گپے والے کے ٹھیلے پر یوں لکھا تھا.....
*"گول گپے کھانے کے لیے دِل بڑا ہو نہ ہو، منھ بڑا رکھیں،اور پورا کھولیں۔"*

ایک پھل والے کے یہاں تو غضب کا فقرہ لکھا دیکھا....
*"آپ تو بس صبر کریں، پھل ہم دے دیں گے۔"*

گھڑیوں کی دکان پر بھی ایک زبردست فقرہ لکھا دیکھا...
*"بھاگتے ہوئے وقت کو اپنے بس میں رکھیں، چاہے دیوار پر ٹانگیں، یا ہاتھ پر باندھیں۔"*

بالوں کی ایک کمپنی نے تو اپنے ہر پروڈکٹ پر لکھ دیا *"ہم بھی بال بال بچاتے ہیں۔"*

ایک دندان ساز کا لکھا فقرہ پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا
*"دانت کوئی بھی توڑے،لگا ہم دیں گے"*

چٹائی بیچنے والے نے کہا *" 900 روپے میں خریدیں ۔ ساری عمر بیٹھ کر کھائیں ۔"*

ایک دکان میں لکھا ہوا دیکھا

*دکان کے اوقات کار:*
*صبح 9 سے شام 6 تک،*
*ہم اپنی اوقات میں رہتے ہیں*

وہاڑی (ملک عمران شفیع) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا شیزا رحمان نے سبزی منڈی کا وزٹ کیا انہ...
04/10/2022

وہاڑی (ملک عمران شفیع) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا شیزا رحمان نے سبزی منڈی کا وزٹ کیا انہوں نے اس موقع پر سبزیوں وپھلوں کی دستیابی اور نیلامی کے عمل کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شیزار رحمان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کا مفاد سب سے پہلے ہے کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سبزی منڈی کے باقاعدگی سے وزٹ کئے جائیں گے اور نیلامی کے عمل کو چیک کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر شیزا رحمان نے مزید کہا کہ مارکیٹ کمیٹی افسران سبزیوں وپھلوں کی ڈیمانڈ اور سپلائی پر بھی نظر رکھیں ڈیمانڈ اور سپلائی میں توازن نہ ہونے سے سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے جس سے عام آدمی کی قوت خرید متاثر ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وہاڑی (ملک عمران شفیع) حکومت پنجاب کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی بوریوالا میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے حوالے سے تقریب کا...
04/10/2022

وہاڑی (ملک عمران شفیع) حکومت پنجاب کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی بوریوالا میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیا گیاتقریب کے مہمان خصوصی سی او ایم سی اکرم واہلہ تھے تقریب میں حسن قرات، نعت اورتقاریر کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور سیرت النبی ؐ،اسوہ حسنہ کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا سی او ایم سی بوریوالا اکرم واہلہ نے اس موقع پر کہا کہ شان رحمت اللعالمین ؐ منانے کا مقصد رسول پاک ؐ سے محبت کو فروغ دینا ہے حضور ؐ کی ذات اقدس ہمارے لئے اسوہ کامل ہے ہم نے شان نبی اکرم ؐ بیان کرکے دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے آپ ؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ہیں رسول پاک ؐ کی بڑھائی بیا ن کرنے سے تسکین قلب ملتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نبی اکرم ؐ رہتی دنیا تک کیلئے ہدایت کا سر چشمہ ہیں نبی کریم ؐ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں آپ ؐ کی تعلیمات انسانیت کیلئے محبت کا درس ہے ان پر عمل کر کے ہم اپنی زندگی سنوار سکتے ہیں۔

وہاڑی (ملک عمران شفیع) حکومت پنجاب کے حکم اور ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ می...
04/10/2022

وہاڑی (ملک عمران شفیع) حکومت پنجاب کے حکم اور ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں ضلعی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات میں بوائز اور گرلز کے لئے الگ الگ سیکنڈری سطح اور ایلیمنٹری سطح پر عشرہ شان رحمت العالمین ؐ کے سلسلہ میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔سیکنڈری سطح کے بوائز کے مقابلے گورنمنٹ ماڈ ل ہائیر سیکنڈری سکول وہاڑی میں سی ای او ایجو کیشن چوہدری محمد اسلم اعجاز کی سربراہی میں ہوئے۔ گرلز سیکنڈری سطح کے مقابلے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایچ بلاک وہاڑی میں ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور کی سربراہی میں ہوئے۔ اسی طرح ضلع کی سطح پر بوائز سکولز ایلیمنٹری لیول کے مقابلے گورنمنٹ ہائی سکول 43 ڈبلیو بی میں ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ محمد اسلم سنپال کی سربراہی میں اور گرلز کے مقابلے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول شرقی کالونی وہاڑی میں ڈی ای او ایلیمنٹری فی میل مصباح رفیق کی سربراہی میں ہوئے۔ مرکزی تقریب میں سی ای اوایجو کیشن چوہدری محمد اسلم اعجاز نے حسن قرات، نعت اور سیر النبی ؐ کے حوالے سے تقاریری مقابلوں کی غرض و غائیت اور اہمیت کو واضح کیا۔ ضلع لیول پر گورنمنٹ ماڈ ل ہائیر سیکنڈری سکول میں ہونے والے مقابلوں میں قرآت میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے طالب علم حافظ عبد الصمد،نعت میں بھی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے طالب علم عمیر یامین اور تقریر میں آفاق ہائی سکول کے طالب علم احمد معیز نے اول پوزیشن حاصل کی،گرلز سیکنڈری سطح کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایچ بلاک میں ہوئے ان میں حافظہ سحر فاطمہ طالبہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 441 ای بی بوریوالا قرات میں، شعبان عروج طالبہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میلسی نعت اور ریمل فاطمہ طالبہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جلہ جیم میلسی تقریر میں اول پوزیشن حاصل کی۔جبکہ ضلع لیول کے ایلیمنٹری سکولز کے گورنمنٹ ہائی سکول 43 ڈبلیو بی میں ہونے والے مقابلہ میں قرآت میں گورنمنٹ پرائمری سکول 439 ای بی کے طالب علم محمد یاسر شفیق،نعت میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے طالب علم علی احمد اور تقریر میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 95 ڈبلیو بی کے طالب علم ثقلین عابد نے اول پوزیشن حاصل کی،گرلز ایلیمنٹری سطح کے مقابلے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول شرقی کالونی میں ہوئے۔ان میں مدحت رسول طالبہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول وارڈ نمبر 8 قرات میں،فخرالنساء طالبہ گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول وہاڑی نعت اور اشمل فاطمہ طالبہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیاقت پورہ وہاڑی تقریر میں اول پوزیشن حاصل کی۔

Address


Telephone

+923136263578

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Friend's Media Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share