بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آ کر وفاقی وزیر احسن اقبال سے معافی مانگ لی اور ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی،پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔ احسن اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا۔ہم سب پاکستانی ہیں ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چائیے اور باہمی احترام کا رشتہ بھی قائم رکھنا ہے۔
06/07/2022
برائے فروخت نیک و صالح ،پرہیز گار ،سحت مند بکرا جس نے کھبی کسی بکری کی طرف انکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھا ۔🤣
05/07/2022
مبارک ہو تحریک انصاف کے ترجمان اور انصافی لفافہ صحافی ۔۔ عمران ریاض گرفتار۔۔ 🤣🤣🤣
05/07/2022
5 جولائی 1977 تاریک کا وہ دن ہے جب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی جمہوری حکومت پر شب خون مار کر ملک کو بدترین آمریت کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا۔
khawaja Abdul jabbar founder member PPP LHR
05/07/2022
بلاول ہاؤس لاہور میں چیرمین بلاول بھٹو ذردای کی دادی کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی اللہ انکی مغترت فرمائے امین
Khawaja Abdul jabbar founder member PPP LHR
30/06/2022
🕋 لبیک اللھم لبیک ۔۔۔*
تمام امت مسلمہ کو ماہ ذولحجہ کا چاند بہت بہت مبارک ہو
Khawaja Abdul Jabbar founder member PPP LHR
💙🙂🕌
30/06/2022
Today published about the ICA Magazine of 3rd anniversary in the daily newspaper city 42 page 2.
29/06/2022
پی ٹی آئی کےلیڈر حواس باختہ ہوگئےہیں انہیں سندھ کےبلدیاتی انتخاب میں امیدوار ہی پورےنہیں ملے٬عمران خان اور انکےحواری تھیٹر کے نوٹنکی کی طرح کبھی کسی لیڈر کی نقل اتارتے ہیں اور کبھی کسی کی٬ عمران خان کو زندگی میں بھی اخلاقیات کو مدنظر رکھنا چاہیےاور سیاست میں بھی.
29/06/2022
الحمداللہ ہماری احتجاج کی کال کے بعد آج ڈی سی کچھی نوابزادہ میر جمال رئیسانی کے گھر آئے، چھ گھنٹے کےطویل مزاکرات کے بعد اور مسائل کےحل کی یقین دہانی کےبعد ہم اپنی احتجاج کی کال واپس لیتےہیں،اور ہم نے اب 15دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔عوام کی بھلائی کی جدوجہد جاری رہےگی.
28/06/2022
سروان ہاؤس کوئٹہ
نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی
الحمداللہ ہماری احتجاج کی کال کےبعد آج ڈی سی کچھی سراوان ہاؤس آئے، میرے اور سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو سے چھ گھنٹےکےطویل مزاکرات کےبعد اور مسائل کےحل کی یقین دہانی کےبعد ہم اپنی احتجاج کی کال واپس لیتےہیں،اور ہم نےاب 15دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔عوام کی بھلائی کی جدوجہد جاری رہےگی.
26/06/2022
چین میں تعلیم حاصل کرنے والے 7000 اسٹوڈنٹس کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے بعد
پاکستان کی وزارت خارجہ کا ایک اور کارنامہ
آسٹریلیا 6000 پاکستانی اسٹوڈنٹس کو تعلیمی ویزا اور اسکالرشپ دے گا۔
Khawaja Abdul jabbar founder member PPP LHR
26/06/2022
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر محمد عاصم کرد گیلو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کچی میں حالیہ بلدیاتی الیکشن میں شکست خوردہ عناصروں نے اپنی شکست کو واضح طور پر دیکھ کر کچھی بولان عوام کے ساتھ انتقامی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کچھی بولان میں جلبانی نہر کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا اور اس سے پہلے بھی کچھی بولان کی غیور عوام کے ساتھ انتقامی کارروائی ہوتی رہی حالیہ بلدیاتی الیکشن میں انہوں نے اپنی شکست کو صاف اور واضح طور پر دیکھ کر کچھی کی غیور عوام کے ساتھ ظلم و جبر کا سلسلہ جاری رکھ رہے ہیں جس کی ہم سخت سے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہم نے کئی بار ضلع کچھی کی انتظامیہ کو اس مسئلے کے بارے میں آگاہی فراہم کی لیکن ایک کچھی کی انتظامیہ ہے جس کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی آئندہ کچھ دنوں میں ہم اپنے پارٹی رہنماؤں اور کچھی بولان کے قبائلی عمائدین کے ساتھ مل کر احتجاج کی کال چلائیں گے اور کوئٹہ سے لے کر جیک آباد کی قومی شاہراہ کو مکمل طور پر بند رکھیں گے ہم مخالفوں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ کی ان حرکتوں سے کچھی بولان کی عوام ڈرنے والی نہیں ہے اور کچھی بولان کی عوام نے ان کو مکمل طور پر مسترد کردیا اور مخالفین جنرل الیکشن میں اپنی شکست کو صاف دیکھ کر یہ انتقامی کاروائی کر رہے ہیں کچھی بولان میں اس ناانصافی کے خلاف کچھی بولان کے تمام قبائلی عمائدین رابطے میں ہیں اور اس ظلم و جبر کے خلاف کچی بولان کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں اور میں اپنے عوام کو کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑوں گا احتجاج کے طور پر کوئٹہ سے لے کر جیکب آباد تک کی قومی شاہراہ بلاک ہونے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کچھی پر ہوگی.
26/06/2022
ساغر صدیقی کے والد نے ساغر کی پسند کو یہ کہہ کر ٹھکرا دیا تھا کہ ہم خاندانی لوگ ھیں کسی تندور والے کی بیٹی کو اپنی بہو نہیں بنا سکتے غصہ میں اس لڑکی کہ گھر والوں نے لڑکی کی شادی پنجاب کے ایک ضلع حافظ آباد میں کردی تھی جو کامیاب نہ ہوئی
لیکن ساغر اپنے گھر کی تمام آسائش و آرام
چھوڑ چھاڑ کر داتا کی نگری رہنے لگا- (داتا دربار لاہور)
جب اسکی محبوبہ کو پتا چلا کہ ساغر داتا دربار ہے۔ تو وہ داتا صاحب آ گئی کافی تلاش کہ بعد آ خر تاش کھیلتے ھوئے ایک نشئیوں کے جھرمٹ میں ساغر مل ہی گیا
اس نے ساغر کو اپنے ساتھ چلنے کو کہا اور یہ بھی بتایا کہ مجھے میرے خاونذ نے ھاتھ تک نہیں لگایا اور ہماری داستان محبت سن کر مجھے طلاق دیدی ھے اب اگر تم چاہو تو مجھے اپنا لو
ساغر نے کہا
بندہ پرور کوئی خیرات نہیں
ھم وفاؤں کا صلہ مانگتے ھیں
غربت، ڈپریشن، ٹینشن کی وجہ سے ساغر صدیقی کے آخری چند سال نشے میں گزرے اور وہ بھیک مانگ کر گزارہ کیا کرتے تھے گلیوں میں فٹ پاتھ پر سویا کرتے تھے لیکن اس وقت بھی انھوں نے شاعری لکھنا نہ چھوڑی۔
میری غربت نے میرے فن کا اڑا رکھا ہے مزاق۔۔
تیری دولت نے تیرے عیب چھپا رکھے ہیں
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانےکس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
آؤ اک سجدہ کریں عالمِ مدہوشی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خدا یاد نہیں۔
ساغر صدیقی ۔ ۔ ۔
کہتے ہیں کہ جب جنرل ایوب خان صاحب پاکستان کے صدر تھے تو ان دنوں جنرل ایوب خان صاحب کو بھارت میں ایک مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا جب مشاعرہ سٹارٹ ہوا تو ایک شاعر نے ایک درد بھری غزل سے اپنی شاعری کا آغاز کیا۔
جب وہ شاعر شاعری کر کے فارغ ہوا تو جنرل صاحب اس شاعر کو کہتے ہیں کہ محترم جو غزل آپ نے سٹارٹ میں پڑھی بہت درد بھری غزل تھی یقیناً کسی نے خون کے آنسووں سے لکھی ہو گی اور داد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت پسند آئی ہے تو وہ شاعر بولے جناب عالی اس سے بڑی آپ کے لئے خوشخبری اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اس غزل کا خالق، اس کو لکھنے والا لکھاری یعنی شاعر آپ کے ملک پاکستان کا ہے، جب جنرل صاحب نے یہ بات سنی تو آپ دھنگ رہ گے اتنا بڑا ہیرا میرے ملک کے اندر اور مجھے پتہ ہی نہیں جب آپ نے اس شاعر سے اس غزل کے لکھاری یعنی شاعر کا نام پوچھا تو اس نے کہا جناب عالی اس درد بھرے شاعر کو ساغر صدیقی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
جب جنرل صاحب پاکستان واپس آئے اور ساغر صدیقی صاحب کا پتہ کیا تو کسی نے بتایا کہ جناب عالی وہ لاہور داتا صاحب کے قریب رہتے ہیں تو جنرل صاحب نے اسی وقت اپنے چند خاص آدمیوں پہ مشتمل وفد تحائف کے ساتھ لاہور بھیجا اور ان کو کہا کہ ساغر صدیقی صاحب کو بڑی عزت و تکریم کے ساتھ میرے پاس لاو اور کہنا کہ جنرل ایوب خان صاحب آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔
جب وہ بھیجا ہوا وفد لاہور پہنچا تو انہوں نے اپنا تعارف نہ کرواتے ہوئے داتا دربار کے سامنے کھڑے چند لوگوں سے شاعر ساغر صدیقی کی رہائش گاہ کے متعلق پوچھا تو ان کھڑے چند لوگوں نے طنزیہ لہجوں کے ساتھ ہنستے ہوئے کہا کہ کیسی رہائش؟؟ کون سا شاعر؟؟ ارے آپ اس چرسی اور بھنگی آدمی سے کیا توقع رکھتے ہیں اور پھر کھڑے ان چند لوگوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیکھیں سامنے پڑا ہے چرسیوں اور بھنگیوں کے جھرمٹ میں، جب وہ جنرل ایوب خان صاحب کا بھیجا ہوا وفد ساغر صدیقی صاحب کے پاس گیا اور ان کو جنرل صاحب کا پیغام دیا تو ساغر صدیقی صاحب کہنے لگے جاو ان سے کہہ دو کہ ساغر کی کسی کے ساتھ نہیں بنتی اسی لئے ساغر کسی سے نہیں ملتا (جب ساغر صدیقی نے یہ بات کہی تو بشمول ساغر نشے میں مست وہاں موجود ہر نشئی ایک زور دار قہقہے کے ساتھ کچھ دیر کے لئے زندگی کے دیے غموں کو بھول گیا) بہرحال بےپناہ اسرار (ترلوں) کے باوجود وہ وفد واپس چلا گیا اور سارے احوال و حالات سے جنرل صاحب کو آگاہ کیا۔
کہتے ہیں کہ جنرل ایوب خان صاحب پھر خود ساغر صدیقی صاحب سے ملنے کے لئے لاہور آئے اور جب ان کا سامنا ساغر صدیقی صاحب سے ہوا تو ساغر صدیقی صاحب کی حالت زار دیکھ کر جنرل صاحب کی آنکھوں سے آنسووں کی اک نہ رکنے والی جھڑی لگ گئ اور پھر انہوں نے ہاتھ بڑھاتے ہوئے غم سے چور اور نشے میں مست ساغر صدیقی سے جب مصافحہ کرنا چاہا تو ساغر صدیقی صاحب نے یہ کہتے ہوئے ان سے ہاتھ پیچھے ہٹا لیا
کہ
جس عہد میں لٹ جائے غریبوں کی کمائی،،،
اس عہد کے سلطان سے کوئی بھول ہوئی ہے
24/06/2022
جو دوسروں کی ضمانتیں ضبط کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا آج خود ضمانتیں کرواتا پھر رہا ہے واہ میرے مولا جس جس نے تکبر کیا اسے تونے یوں ہی ذلیل کیا
24/06/2022
اللّٰہ تعالٰی میری والدہ ماجدہ کی قبر مبارک پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے آمین
23/06/2022
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے وزارت کےتمام 600 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی زندہ باد
پاکستان پیپلزپارٹی آئے گی روزگار لائے گی 🇵🇰
Khawaja Abdul jabbar founder member PPP LHR
22/06/2022
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
صدر آصف علی زرداری صاحب کی والدہ،
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی دادی رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں
Khawaja Abdul jabbar founder member PPP LHR
18/06/2022
ویلڈن چئیرمین آپ نے اپنی بہترین سفارتکاری سے پاکستان کا بہترین امیج دنیا کے سامنے پیش کیا اور پاکستان کو جو بلیک لسٹ میں. جانے والا تھا گرے لسٹ سے بھی نکلوادیا۔
Khawaja Abdul jabbar founder member PPP LHR
18/06/2022
پاکستانیو! مبارک ہو
پاکستان کو FATF کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا-
ایک بار پھر ثابت ہوا کہ اچھی سفارتکاری سے پاکستان بین الاقوامی دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کر سکتا ہے۔ ویلڈن چیرمین بلاول بھٹو زرداری
🇱🇾 🇱🇾
Khawaja Abdul jabbar founder member PPP LHR
18/06/2022
جو انگریز افسران ہندوستان میں ملازمت کرنے کے بعد واپس انگلینڈ جاتے تو ان کو وہاں پبلک پوسٹ کی ذمہ داری نہ دی جاتی
دلیل یہ تھی کہ
تم ایک غلام قوم پر حکومت کر کے أۓ ہو
جس سے تمہارے اطوار اور رویے میں تبدیلی آ گی ہے
یہاں اگر اس طرح کی کوئی ذمہ داری تمہیں دی جائے گئی
تو تم آزاد انگریز قوم کو بھی اسی طرح ڈیل کرو گے
اس مختصر تعارف کے ساتھ درج ذیل واقعہ پڑھئے
ایک انگریز خاتون جس کا شوہر برطانوی دور میں پاک و ہند میں سول سروس کا آفیسر تھا
خاتون نے زندگی کے کئی سال ہندوستان کے مختلف علاقوں میں گزارے
واپسی پر اس نے اپنی یاداشتوں پر مبنی بہت ہی خوبصورت کتاب لکھی
خاتون نے لکھا ہے کہ :
میرا شوہر جب ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر تھا اُس وقت میرا بیٹا تقریبا چار سال کا اور بیٹی ایک سال کی تھی
ڈپٹی کمشنر کو ملنے والی کئی ایکڑ پر محیط رہائش گاہ میں ہم رہتے تھے
ڈی سی صاحب کے گھر اور خاندان کی خدمت گزاری پر کئی سو افراد معمور تھے
روز پارٹیاں ہوتیں، شکار کے پرواگرام بنتے ضلع کے بڑے بڑے زمین دار ہمیں اپنے ہاں مدعو کرنا باعث فخر جانتے
اور جس کے ہاں ہم چلے جاتے وہ اسے اپنی عزت افزائی سمجھتا
ہمارے ٹھاٹھ ایسے تھے کہ
برطانیہ میں ملکہ اور شاہی خاندان کو بھی مشکل سے ہی میسر تھے
ٹرین کے سفر کے دوران نوابی ٹھاٹھ سے آراستہ ایک عالیشان ڈبہ ڈپٹی کمشنر صاحب کی فیملی کے لیے مخصوص ہوتا تھا
جب ہم ٹرین میں سوار ہوتے تو
سفید لباس میں ملبوس ڈرائیور ہمارے سامنے دونوں ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو جاتا
اور سفر کے آغاز کی اجازت طلب کرتا
اجازت ملنے پر ہی ٹرین چلنا شروع ہوتی
ایک بار ایسا ہوا کہ
ہم سفر کے لیے ٹرین میں بیٹھے تو روایت کے مطابق ڈرائیور نے حاضر ہو کر اجازت طلب کی
اس سے پہلے کہ میں بولتی میرا بیٹا بول اٹھا جس کا موڈ کسی وجہ سے خراب تھا
اُس نے ڈرائیور سے کہا کہ ;
ٹرین نہیں چلانی
ڈرائیور نے حکم بجا لاتے ہوئے کہا کہ :
جو حکم چھوٹے صاحب
کچھ دیر بعد صورتحال یہ تھی کہ
اسٹیشن ماسٹر سمیت پورا عملہ جمع ہو کر میرے چار سالہ بیٹے سے درخواست کر رہا تھا
لیکن
بیٹا ٹرین چلانے کی اجازت دینے کو تیار نہیں ہوا
بالآخر
بڑی مشکل سے میں نے کئی چاکلیٹس دینے کے وعدے پر بیٹے سے ٹرین چلوانے کی اجازت دلائی تو سفر کا آغاز ہوا
چند ماہ بعد میں دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے واپس برطانیہ آئی
ہم بذریعہ بحری جہاز لندن پہنچے
ہماری منزل ویلز کی ایک کاونٹی تھی جس کے لیے ہم نے ٹرین کا سفر کرنا تھا
بیٹی اور بیٹے کو اسٹیشن کے ایک بینچ پر بٹھا کر میں ٹکٹ لینے چلی گئی
قطار طویل ہونے کی وجہ سے خاصی دیر ہو گئی
جس پر بیٹے کا موڈ بہت خراب ہو گیا
جب ہم ٹرین میں بیٹھے تو عالیشان کمپاونڈ کے بجائے فرسٹ کلاس کی سیٹیں دیکھ کر بیٹا ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کرنے لگا
وقت پر ٹرین نے وسل دے کر سفر شروع کیا تو بیٹے نے باقاعدہ چیخنا شروع کر دیا
وہ زور زور سے کہہ رہا تھا
یہ کیسا الو کا پٹھہ ڈرائیور ہے
ہم سے اجازت لیے بغیر ہی اس نے ٹرین چلانا شروع کر دی ہے
میں پاپا سے کہہ کر اسے جوتے لگواؤں گا
میرے لیے اُسے سمجھانا مشکل ہو گیا کہ :
یہ اُس کے باپ کا ضلع نہیں ایک آزاد ملک ہے
یہاں ڈپٹی کمشنر جیسے تیسرے درجہ کے سرکاری ملازم تو کیا
وزیر اعظم اور بادشاہ کو بھی یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ
صرف اپنی انا کی تسکین کے لیے عوام کو گھنٹوں سٹرکوں پر ذلیل و خوار کرتے ہیں
اس غلامی سے نجات کی واحد صورت یہی ہے کہ
ہر طرح کے تعصبات اور عقیدتوں کو بالا طاق رکھ کر ہر پروٹوکول لینے والے کی مخالفت کرنی چاہئیے
ورنہ صرف 14 اگست کو جھنڈے لگا کر اور موم بتیاں سلگا کر خود کو دھوکہ دے لیا کیجئیے کہ ہم آزاد ہیں
13/06/2022
.وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○
میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا ❤
Khawaja Abdul Jabbar founder member PPP LHR
13/06/2022
Inshallah g ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
13/06/2022
انشا اللہ ہم پاکستان کو اس بحران سے نکالنے گۓ
آصف علی زرداری ❤️🤞❤️
Khawaja Abdul jabbar founder member PPP LHR
12/06/2022
ماڈل ٹاؤن میں پولیس کانسٹیبل کمال احمد کے قاتل یوتھیے میجر (ر) ساجد حسین کو صرف 20 دن کے اندر ضمانت پر رہا کردیا گیا ، پولیس کو آئندہ ہنگامہ آرائی پر تلے شر پسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے پہلے سو بار سوچنا ہوگا ؟ ،
او پئی جے قانون کی بالا دستی 👎👎👎
کانسٹیبل کے مبینہ قاتل ۔۔۔۔۔۔اور مقتول کانسٹیبل کا بے بس بیٹا
12/06/2022
ایک داڑھی والا آدمی مجھے دیکھ رہا تھا میں اٹھ کر اسکے پاس جا بیٹھا اور میں نے اس سے پوچھا ’’کیا آپ مسلمان ہیں ؟
اس نے مسکرا کر جواب دیا ’’نہیں میں جارڈن کا یہودی ہوں۔ میں ربی ہوں اور پیرس میں اسلام پر پی ایچ ڈی کر رہا ہوں‘
میں نے پوچھا ’’تم اسلام کے کس پہلو پر پی ایچ ڈی کر رہے ہو؟‘‘
وہ شرما گیا اور تھوڑی دیر سوچ کر بولا ’’میں مسلمانوں کی شدت پسندی پر ریسرچ کر رہا ہوں‘‘
میں نے قہقہہ لگایا اور اس سے پوچھا ’’تمہاری ریسرچ کہاں تک پہنچی؟‘‘
اس نے کافی کا لمبا سپ لیا اور بولا ’’میری ریسرچ مکمل ہو چکی ہے اور میں اب پیپر لکھ رہا ہوں‘‘
میں نے پوچھا ’’تمہاری ریسرچ کی فائنڈنگ کیا ہے؟‘‘
اس نے لمبا سانس لیا‘ دائیں بائیں دیکھا‘ گردن ہلائی اور آہستہ آواز میں بولا ’’میں پانچ سال کی مسلسل ریسرچ کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں مسلمان اسلام سے زیادہ اپنے نبی سے محبت کرتے ہیں۔ یہ اسلام پر ہر قسم کا حملہ برداشت کر جاتے ہیں لیکن یہ نبی کی ذات پر اٹھنے والی کوئی انگلی برداشت نہیں کرتے‘‘
یہ جواب میرے لیے حیران کن تھا‘ میں نے کافی کا مگ میز پر رکھا اور سیدھا ہو کر بیٹھ گیا‘
وہ بولا ’’میری ریسرچ کے مطابق مسلمان جب بھی لڑے‘ یہ جب بھی اٹھے اور یہ جب بھی لپکے اس کی وجہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات تھی‘ آپ خواہ ان کی مسجد پر قبضہ کر لیں‘ آپ ان کی حکومتیں ختم کر دیں۔ آپ قرآن مجید کی اشاعت پر پابندی لگا دیں یا آپ ان کا پورا پورا خاندان مار دیں یہ برداشت کرجائیں گے لیکن آپ جونہی ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام غلط لہجے میں لیں گے‘ یہ تڑپ اٹھیں گے اور اس کے بعد آپ پہلوان ہوں یا فرعون یہ آپ کے ساتھ ٹکرا جائیں گے‘‘
میں حیرت سے اس کی طرف دیکھتا رہا‘ وہ بولا ’’میری فائنڈنگ ہے جس دن مسلمانوں کے دل میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نہیں رہے گی اس دن اسلام ختم ہو جائے گا۔ چنانچہ آپ اگر اسلام کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کومسلمانوں کے دل سے ان کا رسول نکالنا ہوگا‘‘
اس نے اس کے ساتھ ہی کافی کا مگ نیچے رکھا‘ اپنا کپڑے کا تھیلا اٹھایا‘ کندھے پر رکھا‘ سلام کیا اور اٹھ کر چلا گیا
لیکن میں اس دن سے ہکا بکا بیٹھا ہوں‘ میں اس یہودی ربی کو اپنا محسن سمجھتا ہوں کیونکہ میں اس سے ملاقات سے پہلے تک صرف سماجی مسلمان تھا لیکن اس نے مجھے دو فقروں میں پورا اسلام سمجھا دیا‘
میں جان گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اسلام کی روح ہے اور یہ روح جب تک قائم ہے اس وقت تک اسلام کا وجود بھی سلامت ہے‘ جس دن یہ روح ختم ہو جائے گی اس دن ہم میں اور عیسائیوں اور یہودیوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا.
_*شئیر کرنے کا بلکل نہیں کہوں گا، یہ آپ کا اپنا ظرف ہے* _
Be the first to know and let us send you an email when Awam ki Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Videos
فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی داخل ہونے سے روک دیاگیا ، بیٹا بیٹا کرنا، حوالے دینا، ترلے منتیں کرنا بھی کام نہ آئے ۔۔۔ بڑے رسوا ہو کر تی
Qawali night and dinner Party arranged by Saad butt and Hamza butt, Guests, Naeem Rathore, taufeeq butt, Khawaja Adnan, Shahzad Saleem, Rao Muhammad Asghar, Khawaja Aftab, Rehman bhai,
غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا
سعودی عرب میں ایک شراب خانے کے افتتاح کے موقع پر شہزادہ سلمان اور شہزادہ زید کرونا کی شدید لہر کے ساتھ شفاء کی پریوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے ھوئ