28/06/2021
تھانہ سربند کی حدود پشتخرہ بالا میں پلاٹ تنازعہ پر دو فریقین کے مابین جرگہ ہو رہا تھا جس کے دوران فریق اول حیدر آفریدی وغیرہ اور فریق دوم اصغر آفریدی وغیرہ کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے
فائرنگ کے نتیجے میں فریق اول سے حیدر، کاشف اور واحد گل جبکہ فریق دوم سے اصغر، اور امیر بہادر لگ کر جاں بحق ہو چکے ہیں
اسی طرح فریق اول سے عرفان نامی شخص بھی لگ کر شدید زخمی ہو چکا جس کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ جاوقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں .