ترکی اپڈیٹ: ہولناک زلزلے سے 1700 بلڈنگ گر گئے ہیں
ہلاکتوں کی تعداد 2500 سے زیادہ ہوگئی ہے
اللہ پاک رحم کرے آمین
24/09/2022
کوہستان:-حالیہ سیلاب کے دوران کیال آر سی سی پل کے ایک حصے کو نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے پل پر صرف 20 ٹن تک لوڈ گاڑیاں چھوڑ رہے تھے FWO نے اپنے ٹیموں کو ضروری مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر سائٹ پر متحرک کیا ہے پل کے تباہ شدہ پیلرز کی مرمت کا کام جاری ہے جو اگلے تین دن تک مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد 40 ٹن تک کی لوڈ گاڑیوں کو پل پر گزرنے کی اجازت ہوگی
30/07/2022
محرم لباس کی تبدیلی کا نہیں
بلکہ
کردار کی تبدیلی کا تقاضہ کرتا ہے .
30/07/2022
گلگت چنار باغ دو پل کے اوپر لڑکا لڑکی کو ذبح کرتے ہوئے گرفتار پولیس نے لڑکے کو پکڑ لیا لڑکی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل :
19/07/2022
سکردو : حسنین ترابی
سکردو۔ روندو شود پل کے قریب موٹر بائیک اور ہائی روف گاڑی میں تصادم تین افراد ذخمی ایمرجنسی سروسیز ریسکیو 1122 روندو کے اہلکارں نے ابتدائی طبعی امداد دے کر سول ہسپتال ڈامبوداس منتقل کر دیا۔جبکہ ایک زخمی کو سکردو آر ایچ کیو سکردو منتقل کیا جارہا ہے۔
16/07/2022
سرکاری سکولوں میں تعلیم کی بہتری کا امید لگانا قیامت کی آخری نشانی ہے۔
04/07/2022
افسوس ناک خبر:
جوتل میں غلام عباس نامی شخص کو اس کے داماد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔۔۔ ان کے آ پس میں بچی کی رخصتی پر کافی عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا
03/07/2022
اسیران کو رہا نہ کرنے کی صورت میں 8 ممبرانِ اسمبلی نے اپنے استعفے تیار رکھے ہیں
03/07/2022
ایک سیاح کا ناصرآباد دھرنا کے مظاہرین کو دھمکی ۔
میں چاہوں تو تم سب کو ختم کر کے روڑ خالی کروا سکتا ہو۔تم لوگ مجھے جانتے نہیں۔
مقامی لوگوں کی ویڈیو بنانے کی کوشش مگر بھاگ نکلا۔
03/07/2022
فرنچ پیرا گلائڈر کا سراغ مل گیا ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جائے گا ۔
زندہ ھے یا نھیں کچھ کہنا قبل از وقت ھے ۔
ھنزہ ضلعی انتظامیہ
01/07/2022
جاوید منوا. الیاس صدیقی. اور سہیل کا انجمن امامیہ کا اہم شخصیت سے ملاقات کروانے میں کامیاب. دھرنا جلد ختم ہوگا ۔
27/06/2022
گلگت بلتستان کے بے روزگاروں کیلئے بری خبر حکومت نے سرکاری نوکریوں پر پابندی عائد کر دیا ۔
19/06/2022
استور روڑ میں لینڈ سلائٹگ سے ٹورسٹ کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ہے
17/06/2022
ا فسوس تلو بروق کے GMS سکول میں 11 تاریخ کو ایپایمنٹ ہو نے والی ٹیچر اب تک غایب لیکن انتیظامیہ خرگوش کی نیند سو رہی ہے
10/06/2022
: نوجوانوں کو ڈھائی کروڑتک آسان شرائط پر قرض دینے کی اسکیم ،نوجوانوں کو کاروبارکیلئے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دیے جائینگے ،ملک بھر کے طلبہ کو 1لاکھ لیپ ٹاپ آسان قسطوں پر فراہم کیئے جائینگے ،
بجٹ تقریر ۲۰۲۲-۲۳
09/06/2022
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے💔
08/06/2022
ہماری مذہیی جماعتیں ثقافت اور سیاحت کے لیے روڈ پر آسکتا ہے میرا ان لوگوں سے معصومانہ سوال ہے ؟۔ کہ بلتستان ریجن میں زخیرہ اندوزی رشوت خوری سود خوری کے خلاف کب احتجاج ہوگا ۔کیا ان افراد کی جانب سے سالانہ عوام سے لی گٸی زخیرہ اندوزی ۔رشوت خوری اور سود خوری کے رقم سے خمس وغیرہ نکلتے ہے ان کی شرعی کیا احکامات ہے۔کتنے مذہبی رہمناء نے ان افراد کے ناجاٸز خمس یہ کہہ کر واپس کیاہو کہ شرعی طور پر آپ کا لین دین درست نہیں ہے ۔اس طرح کے اب تک کتنے واقعہ سامنے آچکا ہے ۔ کیا یہ اقدام معاشرے کے لیے کتنا برا ہے رہنماٸی فرمایا جاٸے۔
07/06/2022
غذر , پھنڈر کے گاؤں چھشی میں سنگدل باپ نے اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو تیز دھار آلے زبح کردیا پولیس نے سنگدل باپ کو گرفتار کرلیا۔مزید تحقیقات شروع,ذرائع
07/06/2022
افسوس ناک خبر
غزر بوبر سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی یا اللہ رحم کر غذر والو طریقے بدلو ارادے نہیں یہ جو آپ کر رہے ہیں وہ بلکل غلط ہے😢
06/06/2022
استاد کو عزت دو....!
حالیہ میٹرک کے امتحانات میں محکمہ تعلیم روندو کے ماہر ریاضی دان ہر دل عزیز شخصیت استاد محترم جناب حسن صاحب طورمک سے ایگزام ڈیوٹی سے واپس ڈمبوداس جاتے ہوئے سکویو کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوا جنہیں آر ایچ کیو ہسپتال سکردو منتقل کیا جہاں قابل اور فرض شناس ڈاکٹروں نے علاج شروع کیا لیکن شدید چوٹ کی وجہ سے انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی ریفر کیا گیاہے۔
استاد حسن صاحب ایک قابل اور فرض شناس آفیسر ہیں ڈائریکٹر ایجوکیشن جناب نذیر صاحب خصوصی طور پر عیادت کیلے آرایچ کیو ہسپتال سکردو تشریف لائے اور دل جوئی کی جوکہ قابل تعریف ہیں کیونکہ استاد معاشرے کا معمار ہوتا ہے ایسے میں استادوں کے احترام کے ساتھ اس طرح کے واقعات میں ان کے ساتھ دینا فرض ہے۔
استاد حسن صاحب کو راولپنڈی شفٹ کیا گیا ہے یقیناََ آج کے اس مہنگائی کے دور میں ایک فرد کی تنخواہ آٹے میں نمک کے برابرنہیں ہوتا ایسے میں حسن صاحب کے علاج و معالجے کیلے خطیت رقم کی ضرورت ہے محکمہ تعلیم سمیت فیڈرل بورڈ کے زمہ داروں سے اپیل ہے کہ اسطرح کے قومی معماروں کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہاء نہ چھوڑیں اور انکی مدد کرکے انہیں بہترین علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کریں ۔۔ تاکہ اسطرح کے فرض شناس آفیسرز کے بچے سمیت دیگر افراد اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں ...
ساتھ تمام دوست احباب سے گزارش ہے کہ استاد محترم کی شفایابی کیلے دعا گو رہئیے گا اور پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجے تاکہ زمہدار محکمے تک بات پہنچ سکے اور لوگوں تک بھی تاکہ دعا میں شامل ہو سکے۔۔شکریہ
23/05/2022
روندو کے گاؤں یلبو میں جنات نے دھیرے جمالے۔۔ پورہ گاؤں زلزلے کی وجہ سے خالی پڑا ہے۔۔ اب انسانوں کے جگے جنات نے پورہ گاؤں میں قدم جمالیا ہے اور باقاعدہ نماز جمعہ بھی ادا کرتے ہیں ۔۔۔۔
21/05/2022
یونین وائز پوسٹوں کی تقسیم آئ جی پولیس گلگت بلتستان کا احسن اقدام
گلگت بلتستان پولیس ڈیپارٹمنٹ میں حالیہ بھرتیوں کیلئے مشتہر ہونیوالے پوسٹوں کو یونین وائز تقسیم کرنا آئ جی گلگت بلتستان کا دور اندیشی اور پسماندہ علاقوں سے محبت قابل تعریف اقدام ہے میں ذاتی اور اخلاقی طور پر محترم IG کے اس فیصلے کو سراہتا ہوں ۔ پوسٹوں کا یونین وائز تقسیم سے پسماندہ علاقوں کو ان کے حقوق ملیں گے اور مستحق نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ نوجوانوں کے سیکیورٹی اداروں میں ملازمت ملنے سے پسماندہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی آئے گی جو خطے میں امن اور استحکام کا باعث بنے گا_ امید ہے IG صاحب اپنے زیر نگرانی شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیاں کرواکر مستحق نوجوانوں کو ان کا حق دلوائے گا۔
اور جو لوگ اس یونین وائز تقسیم کی مخالفت کرتے ہیں ان سے گزارش ہیکہ وہ بھی پسماندہ علاقوں کی ترقی اور پسماندگی دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرے _
21/05/2022
جس تیزی کے ساتھ گلگت بلتستان میں سرکاری اساتذہ کی گریڈ میں آۓ روز اضافہ ہورہاہے ایسی طرح سرکاری سکولوں میں معیار اورنظام روز بہ روز خراب ہورہا ہے ۔ اساتذہ کی پروموشن ۔مراعات اور سینارٹی لسٹ انکی کارکردگی اور بچوں کے سالانہ رزلٹ کے ساتھ منسلک کیا جاٸے۔ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم والدین کی فریاد ۔
21/05/2022
14/05/2022
سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان کے نام ایک کھلا خط
محترم سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان
السلام علیکم
بذریعہ خطِ ہذا میں آپ کی توجہ گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں کی تعلیمی نظام کو غیر معیاری بنانے والے تین اہم مسائل کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں اور ان کے فوری حل کے لئے عارض ہوں۔یہ مسائل مندرذیل ہیں :
1۔یہ کہ گلگت بلتستان کے سرکاری اسکول عارضی اساتذہ کرام سے بھرے پڑے ہیں جو ہیڈماسٹرز کے یا سیاسی شخصیت کی جان پہچان کی وجہ سے سکولوں میں بھرتی ہوکر بغیر کسی ٹیسٹ کے اساتذہ بن چکے ہیں۔ بیشتر مشکل مضامین بھی وہی پڑھاتے ہیں جس سے سٹوڈنٹس کا مستقبل داو پہ لگا ہے۔ایک طرف حکومت مفت تعلیم دینے کا دعویدار ہے اور دوسری طرف ان اساتذہ کی تنخواہ بچوں سے فیس شکل میں ادا ہوتی ہے۔ لہذا قابل اور معیاری اساتذہ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنا فرض پورا کریں۔
2۔یہ کہ اساتذہ کرام کی ایکسپرٹیس( تدریسی مہارتوں) کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی کلاسز کی تقسیم نہیں ہوتی۔ انگلش کی کتاب میں قابل اساتذہ مطالعہ پاکستان پڑھاتے ہیں اور مطالعہ پاکستان میں قابل بیشتر اساتذہ کوئی اور مضمون پڑھاتے ہیں۔ایک قابل استاد اور جدید تعلیم سے واقف ٹیچر جن کی کلاس سینئر سٹوڈنٹس ہونے چاہئے وہ ایک پرائمری اسکول کے ساتھ منسلک رہتا ہے۔لہذا عمل بھی منصفانہ اور معقول ہونا چاہئے۔
3۔اب تیسرے اہم مسئلے کی جانب آپ کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں،
سرکاری اسکولوں میں پہلی کلاس سے نویں کلاس تک کا طرز امتحان آج بھی روایتی ہے جس میں سٹوڈنٹس صرف مشقی سوالات یاد کر کے لکھتے ہیں جبکہ نویں کے بعد فیڈرل بورڈ یکسر مختلف پیپر پیٹرن سے امتحان لیتی ہے جو سٹوڈنٹس کی کاکردگی میں کمی اور ان کی ذہنی دباو کا مرکزی وجہ بن جاتا ہے۔اس لئے استدعا ہے نویں سے پہلے کے امتحانات بھی فیڈرل بورڈ کی پیپر پیٹرن کے مطابق لیا جائے۔
امید ہے کہ آپ ان بنیادی اور اہم مسئلے کو حل فرمائیں گے اور سرکاری اسکولوں میں تعلیم کو معیاری بنانے کے لئے اپنا فرض سرانجام دیں گے۔
وسلام
25/04/2022
عید گفٹ
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے اہل شدہ خواتین کو عید پہ سات ہزار روپے بطور عید پیکج دیا جائے گا
ذرائع
Be the first to know and let us send you an email when ASIA PAK TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.