Barrister Sultan Media Cell women wing BMT

  • Home
  • Barrister Sultan Media Cell women wing BMT

Barrister Sultan Media Cell women wing BMT Barrister Sultan Media Cell women wing BMT

26/06/2023
24/07/2021

حلقہ میرپور کی خواتین کے نام سٹی صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ شاہ بانو ظفر کا مختصر اور اہم پیغام

سیکرٹری ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز انصاف یوتھ ونگ آذادکشمیر انعم عباس کی ایل اے 20 پونچھ 3 میں پی ٹی آئی کشمیر کے نامزد...
12/07/2021

سیکرٹری ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز انصاف یوتھ ونگ آذادکشمیر انعم عباس کی ایل اے 20 پونچھ 3 میں پی ٹی آئی کشمیر کے نامزد امیدوار اسمبلی سردار خطاب اعظم کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت
انعم عباس سیکرٹری ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز انصاف یوتھ ونگ آذادکشمیر نے برمنگ خورد ڈنہ چوٹی میں ایک شمولیتی پروگرام کروایا اس پروگرام میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی شمولیتی پروگرام میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اور جے کے پیپلز پارٹی کی درجنوں متحرک خواتین نے انعم عباس کی کاوشوں سے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کر کے سردار خطاب اعظم خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے
انعم عباس سیکرٹری ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز انصاف یوتھ ونگ آذادکشمیر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین کو خوش آمدید کہتی ہوں ان شاءاللہ نئی شامل ہونے والی خواتین سے حلقہ میں پارٹی مضبوط ہو گی سردار خطاب اعظم خان الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے ہم ان کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلا کر ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گی

22/06/2021
پی ٹی آئی وویمن ونگ میرپور  کی ضلعی سینئر نائب صدر  پروین برکت چوہدری اور زاہدہ پروین گھر تشریف لائیں اور  ڈور ٹو ڈور کم...
15/06/2021

پی ٹی آئی وویمن ونگ میرپور کی ضلعی سینئر نائب صدر پروین برکت چوہدری اور زاہدہ پروین گھر تشریف لائیں اور ڈور ٹو ڈور کمپئین کے لئے مشاورت ۔۔۔انشااللہ تمام خواتین ملکر قائد کشمیر بیریسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی کے لئے کام کریں گی ---

03/06/2021




02/06/2021




سیاست میں اختلاف رائے ہونا کوئی بری بات نہیں مگر فریق مخالف کے بارے میں اخلاقی اقدار سے گری ہوئی حرکتیں کرنا قابل افسوس ...
02/06/2021

سیاست میں اختلاف رائے ہونا کوئی بری بات نہیں مگر فریق مخالف کے بارے میں اخلاقی اقدار سے گری ہوئی حرکتیں کرنا قابل افسوس بھی ہے اور قابل مذمت بھی ۔۔۔

حلقہ ایل اے 24 بلوچ سے  میجر (ر)سردار مشتاق احمد سدوزئی اپنے ساتھیوں سمیت کھلاڑی بن گئے۔اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں...
02/06/2021

حلقہ ایل اے 24 بلوچ سے میجر (ر)سردار مشتاق احمد سدوزئی اپنے ساتھیوں سمیت کھلاڑی بن گئے۔

اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کیا۔

اس موقع پر حلقہ ایل اے 24 بلوچ سے میجر (ر)سردار مشتاق احمد سدوزئی کے ہمراہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سردار خلاد بلوچ، سئنیر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، سردار عبدالعزیز، سردار غلام شبیر انقلابی،سردار مبارک علی، سردار عدنان عارف، صوبیدار (ر)محمد شمیم،صوبیدار (ر) محمد افضل،سردار نعیم خالق، حاجی سردار مسعود،حاجی حوالدار محمد یونس،سردار محمد حفیظ،سردار صداقت جاوید، سردار محمد الطاف، حافظ سردار محمد الیاس، سردار عدنان منیر، سردار عرفان منیر، سردار عبدالغفور،سردار کفایت علی، سردار مبارک حسین، سردار سرفراز، سردار عثمان غنی، سردار محمدع الیاس، سردار حماد افتخار،سردار مشتاق حسین، سردار مطلوب حسین، سردار حنیف، سردار محمد اشرف، سردار محمد عنایت، سردار محمد سعید، حافظ سردار امجد، سردارمحمد نصیر، سردار وزیر حسین، سردار طیب امتیاز، سردار غلام رسول، سردار محمد ریاست، سردار سرفراز، سردار محمد زمان، محمد تاج یعقوب، سردار محمد یعقوب، عبدالرحمن اور دیگر شامل ہیں۔

جبکہ اس موقع پر تقریب میں سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،پی ٹی آئی کے امید وار اسمبلی سردار فہیم ربانی،پی ٹی آئی کے امید وار اسمبلی سردار ارزش، اسحاق طاہر، ڈاکٹر عابدین،راجہ گلفراز،راجہ شجاعت، سردار سعید، سردار فراز، سردارماجد شریف،ساجد عباسی، راجہ سجاد اور دیگر بھی شریک تھے۔

اس موقع پرشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیرکے اقتدار کا سورج اب طلوع ہونے کو ہے اور جوق در جوق عوام کی پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اس بات کا اشارہ ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام اب کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں اورتبدیلی چاہتے ہیں

اوراسی لئے آئے روز لوگ بڑی تعداد میں عمران خان کے ویژن کے آگے بڑھانے کے لئے پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں ووٹ کی پرچی کی طاقت سے انشاء اللہ لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی۔

پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر حکومت میں آکر تمام طبقات کو بلا تفریق انکے حقوق دلوانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے بڑی پراجیکٹس شروع کرے گی۔

اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو فرداً فرداً ہار پہنائے اورپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہوئے ہیں آپ لوگوں کو مایواسی نہیں ہو گی اور آپ لوگوں کو پارٹی میں جائز مقام دیا جائے گا۔۔

01/06/2021
*بیرسٹر سلطان میڈیا سیل کی پانچویں سالگرہ پر ہیڈ آف میڈیا سیل نصیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ کی خصوصی تحریر*BSMCمیڈیا سیل آج ...
01/06/2021

*بیرسٹر سلطان میڈیا سیل کی پانچویں سالگرہ پر ہیڈ آف میڈیا سیل نصیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ کی خصوصی تحریر*

BSMC
میڈیا سیل آج پانچ سال کا ہو گیا

*آج سے پانچ سال قبل یکم جون 2016 میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میڈیا سیل کا افتتاح کیا تھا*

پانچ سال قبل میں نے جو بیچ بویا تھا وہ آج تن آور درخت بن چکا ہے جس کی جڑیں آزاد کشمیر کے 33 حلقوں سمیت دنیا کے 20 ملکوں میں پھیل چکی ہیں

*اکتوبر میں میڈیا سیل کے زیر اہتمام BMT بیرسٹر سلطان سوشل میڈیا ٹیم کی تشکیل کا آغاز کیا گیا*

بی ایم ٹی کی تشکیل بھی سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک نیا تجربہ تھا
جو انتہائی کامیاب رہا اس وقت میرپور ڈویژن پونچھ ڈویژن مظفرآباد ڈویژن مشرق وسطیٰ یورپ میں بی ایم ٹی کے 140 ممبران ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نیوز کو سوشل میڈیا پر شئیر کر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کا فریضہ انجام دیتے ہیں
آمدہ الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی انتخابی مہم میں بی ایم ٹی کا کردار ہراول دستے کا ہو گا

*گزرے پانچ سالوں پر نظر دوڑاوں تو ایک طرف محبتوں کی لازوال داستانیں نظر آتی ہیں تو دوسری طرف مشکلات کے وہ لمحے بھی بڑی تعداد میں نظر آتے ہیں جب کچھ لوگوں کی طرف سے میری مخالفت کے طوفان برپا کیے گئے دونوں کا حساب کیا جائے تو محبتوں کی لازوال داستانیں مخالفتوں کے طوفانوں سے کہیں گنا بڑی ہیں*

میڈیا سیل کی کامیابی اور ہر سو پھیکی شہرت کو دیکھتا ہوں تو اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہوں کہ یہ کامیابی اور یہ شہرت اللہ تعالیٰ کے کرم و فضل کے بغیر ممکن نہیں اور ساتھ ہی اس کامیابی میں اپنے پیاروں اور مخلص دوستوں کی دعاؤں کا بھی بڑا عمل دخل ہے
ظاہری اور دنیاوی حساب سے اگر میں میڈیا سیل کی کامیابی کو دیکھوں اور اس کا عمیق جائزہ لوں تو اس کامیابی میں میری مسلسل محنت کا بنیادی رول ہے میں روزانہ پندرہ سولہ گھنٹے کام کرتا ہوں دوسری چیز ایمانداری ہے میں نے سوشل میڈیا کے کام کو ہمیشہ پوری ایمانداری سے کیا ہے کبھی اس میں بے ایمانی نہیں کی تیسری چیز میری planning اور حکمت عملی ہے میں ہمیشہ منصوبہ بندی اور جامع حکمت عملی سے کام کرتا ہوں اپنے کام کو ہفتہ وار اور ماہوار ترتیب دیتا ہوں
چوتھی چیز میرا شوق اور میری لگن ہے میں اپنے کام کو شوق و لگن سے کرتا ہوں کبھی بددلی سے کام نہیں کیا
*ایک چیز جو شاید سب سے اہم ہے وہ یہ کہ میں تمام تر محنت اور کوشش اس یقین کے بھروسہ پر کرتا ہوں جو مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہے میرا کامل یقین ہے کہ جب کوئی انسان ایمانداری سے اور مسلسل محنت سے کام کرے تو خدا کی ذات اس کا صلہ کامیابی کی صورت میں ضرور دیتا ہے یہ یقین میرے لیے آکسیجن ہے یہ یقین میرا حوصلہ ہے یہ یقین میری اصل طاقت ہے*

کسی بھی نیٹ ورک کی کامیابی پوری ٹیم ورک کا نتیجہ ہے میڈیا سیل کے ایڈمن عماد اسٹنٹ ایڈمن غوث علی اور ڈپٹی ایڈمن عادل چوہدری کا بھی اس کامیابی میں اہم رول ہے یہ تینوں بھی اپنے اپنے کام کو پوری ایمانداری سے کرتے ہیں اس کے علاوہ بی ایم ٹی کے سارے ممبران بھی میڈیا سیل کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے میڈیا ایڈوائزر سید کمال حیدر شاہ صاحب بھی میڈیا سیل کے ساتھ ہمیشہ بھرپور تعاون کرتے ہیں ان کی مشاورت کا بھی اہم رول ہے
*میڈیا سیل کے نظام کو چلانے میں ان تمام شخصیات کا بھی بہت اہم کردار ہے جو میڈیا سیل سے ماہانہ میڈیا کوریج کرواتے ہیں انہی شخصیات کی وجہ سے میڈیا سیل کے اخراجات پورے ہوتے ہیں یہ شخصیات بھی میڈیا سیل کا انتہائی اہم حصہ ہیں*



‏وزیر اعظم و چئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر اسمبلی کے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہ...
30/05/2021

‏وزیر اعظم و چئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر اسمبلی کے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے، کچھ نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، آزاد کشمیر کی 45 نشستوں کیلئے 300 امیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست دی تھی۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا اپنے حلقہ انتخاب میرپور ایل اے تھری میں مخالفین کو بڑا سرپرائز  سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپ...
23/05/2021

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا اپنے حلقہ انتخاب میرپور ایل اے تھری میں مخالفین کو بڑا سرپرائز سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور و سابق سٹی صدر پیپلز پارٹی الحاج غلام رسول عوامی اور سابق امیدوار اسمبلی حلقہ میرپور مرزا افضل کی ایم ترین وکٹیں گرا کر اپنے حلقہ انتخاب میں اپنی پہلے مستحکم پوزیشن کو فیصلہ کن حد تک مستحکم بنا دیا ایل اے تھری میرپور سمیت میرپور ڈویژن میں پی ٹی آئی کشمیر کا ٹیمپو آسمان چھونے لگا.۔۔۔

Address


Telephone

+923345806550

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Barrister Sultan Media Cell women wing BMT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Barrister Sultan Media Cell women wing BMT:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share