65 News Alert

  • Home
  • 65 News Alert

65 News Alert مظلوم کی آواز ظلم کے خلاف
(1)

14/06/2024

اسلام آباد کے نواحی علاقے جگیوٹ کا جٹ ٹک ٹاک سٹار بن گیا
پوٹھوہاری زبان میں مزاحیہ ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے والا راجہ مہتاب دن بدن وائرل ہو رہا ہے.... منفرد انداز کی ویڈیو وجہ شہرت بنی.. طنزومزاح سے بھرپور انٹرویو دیکھ کر شئیر کریں.....

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روک دیاDr. Tariq Fazal Chaudhry Raja Khurram Nawaz Syed Muhamm...
12/06/2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روک دیا
Dr. Tariq Fazal Chaudhry Raja Khurram Nawaz Syed Muhammad Ali Bokhari

11/06/2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روک دیا

عمران خان نے کہا جو ہوا معاف کرنے کو تیار ہوں، مذاکرات کے راستے کھولے جائیں: بیرسٹر گوہرادھر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء ...
11/06/2024

عمران خان نے کہا جو ہوا معاف کرنے کو تیار ہوں، مذاکرات کے راستے کھولے جائیں: بیرسٹر گوہر
ادھر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے ایک بیان میں کہا تھا ہم تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لیے عمران خان کو اپنا منہ رکھنا پڑے گا۔

11/06/2024

اسلام آباد میں ایسی جگہ جہاں قربانی کا بکرا سے تول کر دیا جاتا ہے.......
جتنا وزن اتنے پیسے دیں بحث نہ کریں.... چھوٹا بڑا ہر قسم کابکرا.......
خوبصورت بکرے پیسے بھی کم گوشت بھی زیادہ...
جگہ جاننے کے لئے ویڈیو دیکھیں...

10/06/2024

اسلام آباد میں پہلی بار الیکٹرک بسیں چلیں گی ،30 بسیں پہنچ گئی باقی کب تک آئی گی..... بسوں کا کرایہ کیا ہو گا اور روٹ کونسا ہو گئی.... وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے وارے نیارے ہو گے.... اب ہر کوئی سرکاری بس پر سفر کرے گا

09/06/2024

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024
بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

09/06/2024

راولپنڈی کا مشہور ٹک ٹاکر راجہ وسیم گلے میں سونے کی چین پہن کر گھومتا ہے،
مونچھوں پر دیسی گھی اور مکھن کی مالش کرتا ہے اور کونساشوق رکھتا ہے ....
گپ شپ اور طنزومزاح کے ساتھ مختصر انٹرویو......
YouTube link ⤵️
https://youtu.be/Qh9EQtyEf7A

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی چھٹیوں کا اعلانوزارت تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جا...
07/06/2024

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی چھٹیوں کا اعلان
وزارت تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت وفاقی تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی ادارےموسم گرماکی چھٹیوں کے بعد یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

پاکستان بمقابلہ امریکہ... میچ ٹائی ہونے کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوابالآخر امریکہ نے سپر اور میں بھی پاکستان کو ہرا دیا...
06/06/2024

پاکستان بمقابلہ امریکہ... میچ ٹائی ہونے کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوا
بالآخر امریکہ نے سپر اور میں بھی پاکستان کو ہرا دیا....

کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر بابر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئےویرات کوہلی نے 110 ٹی ٹوئنٹی ا...
06/06/2024

کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر بابر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے
ویرات کوہلی نے 110 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 4038 رنز بنائے ہیں۔

بابر اعظمم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کے کیرئیر کی 113 ویں اننگز میں کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب پر 25000 ہزار روپے کاموٹرسائیکل چوری کا کیس ۔۔۔عمر ایوب نے مبینہ طور پر موٹرسائیکل چوری کر کے ...
06/06/2024

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب پر 25000 ہزار روپے کاموٹرسائیکل چوری کا کیس ۔۔۔عمر ایوب نے مبینہ طور پر موٹرسائیکل چوری کر کے سکینر مشین بھی چوری کی۔۔۔

عمر ایوب نے اپنے اوپر لگائے گے الزام کا اعتراف کر لیا۔۔۔

بجلی نرخوں میں مزید 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوریاضافے کا اطلاق رواں سال کے تین ماہ جون، جولائی اور اگست کے لیے...
06/06/2024

بجلی نرخوں میں مزید 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
اضافے کا اطلاق رواں سال کے تین ماہ جون، جولائی اور اگست کے لیے ہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں تازہ ترین اضافے کے نتیجے میں صارفین کو زیادہ بلوں کا سامنا کرنا پڑے گا...جون میں 1.90 روپے فی یونٹ، جولائی اور اگست میں 0.93 روپے فی یونٹ اضافی نرخوں کے ساتھ۔مزید برآں، اس ٹیرف میں اضافے سے بجلی کے صارفین پر 46.61 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری تنویرکی ضمانت مسترد ہوگئی۔راولپنڈی کی عدالت کی جانب سے...
06/06/2024

سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قتل کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری تنویرکی ضمانت مسترد ہوگئی۔

راولپنڈی کی عدالت کی جانب سےسنائے جانے والے فیصلے میں چوہدری تنویرکی ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا گیا۔عدالت نے چوہدری تنویر کے بیٹوں دانیال، اسامہ اور بھائی چنگیز کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کو 12 فروری کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ 12 فروری کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔

فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے، عید پر عام معافی دی جائے: شیخ رشیداسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفت...
06/06/2024

فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے، عید پر عام معافی دی جائے: شیخ رشید
اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ صنم جاوید ،عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں، عدالتیں چھوٹی پڑگئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں اس گرمی میں 500 لوگوں کی پیشی ہوتی ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے لیکن اس سے کیا پیغام جارہا ہے؟ میری درخواست ہے اس عید پر عام معافی دی جائے۔

نرخ نامہ ضلع اسلام آباد ...... سبزی، فروٹ، چکن5 جون 2024 بروز بدھ ... ریٹ لسٹ سے زیادہ ہرگز مت ادا کریںDaily Rate Islama...
05/06/2024

نرخ نامہ ضلع اسلام آباد ...... سبزی، فروٹ، چکن
5 جون 2024 بروز بدھ ...
ریٹ لسٹ سے زیادہ ہرگز مت ادا کریں
Daily Rate Islamabad



اسلام آباد فوڈاتھارٹی کی اسلام آباد میں کاروائیاں جاریIslamabad Food Authority
05/06/2024

اسلام آباد فوڈاتھارٹی کی اسلام آباد میں کاروائیاں جاری
Islamabad Food Authority

نرخ نامہ ضلع اسلام آباد ...... سبزی، فروٹ، چکن4 جون 2024 بروزمنگل ... ریٹ لسٹ سے زیادہ ہرگز مت ادا کریںDaily Rate Islama...
04/06/2024

نرخ نامہ ضلع اسلام آباد ...... سبزی، فروٹ، چکن
4 جون 2024 بروزمنگل ...
ریٹ لسٹ سے زیادہ ہرگز مت ادا کریں
Daily Rate Islamabad

اسلام آباد سے منتخب مسلم لیگ ن کے 3 اراکین اسمبلی نے الیکشن ٹربیونل پر اعتراضRaja Khurram Nawaz Anjum Aqeel KhanDr. Tar...
04/06/2024

اسلام آباد سے منتخب مسلم لیگ ن کے 3 اراکین اسمبلی نے الیکشن ٹربیونل پر اعتراض
Raja Khurram Nawaz Anjum Aqeel Khan
Dr. Tariq Fazal Chaudhry

اسلام آباد سے منتخب مسلم لیگ ن کے 3 اراکین اسمبلی نے الیکشن ٹربیونل پر اعتراض کرتے ہوئے اس کی شفافیت پر سوالات اٹھائے ہ...
03/06/2024

اسلام آباد سے منتخب مسلم لیگ ن کے 3 اراکین اسمبلی نے الیکشن ٹربیونل پر اعتراض کرتے ہوئے اس کی شفافیت پر سوالات اٹھائے ہیں، تینوں اراکین اسمبلی نے الیکشن ٹربیونل کی فوری تبدیلی کے لیے درخواستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں۔درخواست دہندگان نے پٹیشن میں استدعا کی ہے کہ’ درخواست دہندگان کو خدشہ ہے کہ انہیں انصاف نہیں ملے گا کیونکہ موجودہ ٹربیونل سے درخواست دہندگان مطمئن نہیں ہیں۔معزز ٹربیونل اس معاملے میں غیر ضروری جلد بازی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ معزز ٹربیونل کے مذکورہ عمل میں تعصب ہے، معزز ٹربیونل غیر جانبداری سے کام نہیں کر رہا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 4 کے تحت جو کہ ہر کسی کا بنیادی حق ہے اُس کے مطابق اس معاملے کو دیکھا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔
03/06/2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔

نرخ نامہ ضلع اسلام آباد ...... سبزی، فروٹ، چکن3 جون 2024 بروز سوموار ... ریٹ لسٹ سے زیادہ ہرگز مت ادا کریںDaily Rate Isl...
03/06/2024

نرخ نامہ ضلع اسلام آباد ...... سبزی، فروٹ، چکن
3 جون 2024 بروز سوموار ...
ریٹ لسٹ سے زیادہ ہرگز مت ادا کریں
Daily Rate Islamabad

Office of the Deputy Commissioner, Islamabad
Chief Commissioner Islamabad
MCI Weekly Bazar Islamabad

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَاعلان فوتگی نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کے سکائ پارک ون گلبرگ اور ب...
02/06/2024

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ
اعلان فوتگی نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کے سکائ پارک ون گلبرگ اور بھٹی ٹاون کے مالک اور علاقے کی بزرگ شخصیت الحاج جاوید بھٹی کا ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ مورخہ 3 جون بروز سوموار 11 بجے گلبرگ گرین 5اسٹار ہوٹل پلاٹ والی جگہ ادا کیا جائے گی۔

02/06/2024

ملک بھر میں 15 جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان

نرخ نامہ ضلع اسلام آباد ...... سبزی، فروٹ، چکن2 جون 2024 بروز اتوار ... ریٹ لسٹ سے زیادہ ہرگز مت ادا کریںDaily Rate Isla...
02/06/2024

نرخ نامہ ضلع اسلام آباد ...... سبزی، فروٹ، چکن
2 جون 2024 بروز اتوار ...
ریٹ لسٹ سے زیادہ ہرگز مت ادا کریں
Daily Rate Islamabad

Office of the Deputy Commissioner, Islamabad
Chief Commissioner Islamabad

MCI Weekly Bazar Islamabad

حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیلئے چھپن چھپائی کھیل رہی ہے، ہائیکورٹاسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ ...
01/06/2024

حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیلئے چھپن چھپائی کھیل رہی ہے، ہائیکورٹ
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری کابینہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار کیوں ہیں؟ سیکرٹری داخلہ ایم سی آئی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفکیشن کا قانونی جواز فراہم کریں ورنہ حکم امتناع جاری کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عالیہ نے عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر سیکرٹری کابینہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت سے جاری گزشتہ سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری کابینہ رپورٹ جمع کرائیں کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار کیوں ہے؟ وفاقی حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیلئے چھپن چھپائی کھیل رہی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے تیار ہیں، اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی رپورٹ جمع کروائی گئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق کابینہ میں معاملات زیر التوا ہونے کے باعث ایم سی آئی کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہو سکا، عدالت نے اپنے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ مختلف حکومتی وزارتوں، اداروں کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا بہانہ نہیں ہو سکتا، یہ آئین اور سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے، قانون کے مطابق ایم سی آئی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی صرف 6 ماہ کے لیے کی جا سکتی ہے، ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی مدت میں ہر چھ ماہ بعد توسیع قانون کے برخلاف ہے۔

حکم نامہ میں عدالت نے مزید کہا ہے کہ شہریوں کو اپنے نمائندوں کے انتخاب سے دور رکھ کر ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے ایم سی آئی کو چلانا خلاف قانون ہے، وفاقی حکومت اسلام اباد میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ میں تذبذب کا شکار دکھائی دیتی ہے، عدالت نے ہدایت دی کہ سیکرٹری داخلہ ایم سی آئی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی سے متعلق نوٹی فکیشن کا قانونی جواز فراہم کریں، قانونی جواز فراہم نہ کرنے پر حکم امتناع جاری کیا جائے گا، کیس کی مزید سماعت 8 جولائی 2024 کو ہوگی۔

Chief Commissioner Islamabad Office of the Deputy Commissioner, Islamabad Dr. Tariq Fazal Chaudhry Raja Khurram Nawaz Capital Development Authority - CDA, Islamabad Anjum Aqeel Khan

4 گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کرلی۔سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں...
01/06/2024

4 گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کرلی۔

سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں۔خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا سراہا اور شاباش دی۔

01/06/2024

اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والی بلڈنگز اور پلاٹوں کو سیل کرنے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا معاملہڈی سی اسلام آباد کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی منظوری30 کلومیٹ...
01/06/2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی منظوری
30 کلومیٹر سے زائد سفر پر 10 روپے تک کمی کی جائے گی، فیصلہ
کرایہ نامہ تمام گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کرنا لازمی قرار
فیصلہ ٹرانسپورٹ یونین کے وفد کے ساتھ ہوئے میٹنگ میں کیا گیا
ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے کرایوں میں کمی پر تعاون کی یقین دہانی
کرایوں میں کمی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، فیصلہ
تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کل سے گاڑیوں کے کرائے چیک کرنے کی ہدایت۔
Office of the Deputy Commissioner, Islamabad

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 65 News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 65 News Alert:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share