Qalam Publication

  • Home
  • Qalam Publication

Qalam Publication Pakistan Number 01 online book store
(1)

02/07/2023
20/06/2023

ایک ایسی روحانی کتاب جو اپنے پڑھنے والوں کا انتخاب خود کرتی ہے
پرانے وقتوں میں جب کوٸی مشکل کام شروع کرتا تو اپنے فرضی خدا سے مدد مانگتے آج میں نے بھی خود سے بڑا معمہ شروع کیا ھے اب بڑھتے ھیں پروردگار کے نام سے اور سورج کو چراغ دکھانے کی حماقت کرتے ھیں گرو رجنیش کہتا ھے میری لاٸیبریری میں ہزاروں کتابیں تھی مگر جب میرا اپنا آپ مجھ پہ آشکار ھوا تو سب کی سب بے سود تھیں مگر
The book of Mirdad
کتاب میر داد نے اپنا مقام قاٸم رکھا ۔ وہ کہتا ھے اس کتاب کو ہزار سے زاٸد مرتبہ پڑھنا چاہیے۔
یہ کتاب 1948 میں چھپی مگر کچھ پابندیوں کا سامنا ھوا اور پھر بعد میں اسے دوبارہ مارکیٹ میں لایا گیا۔ 1973 میں اسکا عربی میں ترجمہ ھوا ۔
آٸیے ایک اور اقتباس سے لذت لیتے ھیں۔۔
"دعا کیلئے تمهیں کسی هونٹ یا زبان کی ضرورت نهیں هے هاں اگر ضرورت هے تو ایک خاموش باخبر دل کی ایک اعلئ خواهش، ایک اعلئ خیال کی اور سب سے اهم ایک اعلئ قوت ارادی کی جو نه تو شبهات میں الجھتی هے نه کهیں هچکچاتی هے کیونکه الفاظ اگر ان کے اعراب میں دل موجود نه هو اور وه دھڑک نه رها هو، بے معنی هوتے هیں اور جب دل موجود هو اور دھڑک رهاهو تو زبان کیلئے بهتر یه هے که وه بے فکر هو کر سو جائے یا مهر بسته لبوں کے پیچھے چھپ جائےجس کو اپنے دل میں عبادت گاه نهیں ملتی، اس کو کسی بھی عبادت گاه میں اپنا دل حاضر نهیں ملتا"
آٸیے وقت نکالیے اور میرداد سے ملیے۔۔۔
کتابِ میر داد
ایک ایسی روحانی کتاب جو اپنے پڑھنے والوں کا انتخاب خود کرتی ہے
میخائل نعیمی
ترتیب و تعارف | محبوب تابش
232 صفحات | مجلد کوالٹی | بڑا سائز
The Book of Mirdad
by Mikhail Naimy
قیمت | 600 روپے | ڈاک خرچہ | 150 روپے
کیش آن ڈیلیوری | 750 روپے
رابطہ نمبر |03237167186

کتاب میں 227  شخصیات کے تاریخی وادبی لطائف دل چسپ و سابق اموز تاریخی واقعات اورعام لطفیے  ہیں ،۔۔کتاب میں شامل شخصیات کی...
17/06/2023

کتاب میں 227 شخصیات کے تاریخی وادبی لطائف دل چسپ و سابق اموز تاریخی واقعات اورعام لطفیے ہیں ،۔۔
کتاب میں شامل شخصیات کی فہرست مُحَمَّد ﷺ ، حضرت عمر ، حضرت علی، حضرت امام حسن ، حافظ شیرازی ، میر تقی میر ، ابن انشاء، سر سید احمد خان ، مرزا اسد اللہ خان غالب ، ڈپٹی نذیر، الطاف حسین حالی، شیخ سعدی، حافظ شیرازی، شبلی نعمانی، مہاتما گاندھی ، مولوی عبدالحق ، حسرت موہانی ، محمد علی جوہر ، راجہ حسن نظامی ، نیاز فتح پوری ، ابوالکلام آزاد ، جگر مراد آبادی، پطرس بخاری، جوش ملیح آبادی، چراغ حسن حسرت، شوکت تھانوی ، شاہد احمد دہلوی ، کنہیا لال کپور، کرشن چندر ، راجندر سنگھ بیدی ،احمد ندیم قاسمی ، قدرت اللہ شہاب ، ساحر لدھیانوی، بشیر بدر، منیر نیازی ، عطاء اللہ قاسمی ، امجد اسلام امجد ، سقراط، افلاطون، ارسطو، سکندر اعظم ، راجہ پورس، حجاج بن یوسف ، امام ابو حنیفہ، اول خلیفہ ہارون الرشید امام شافعی، ابراہیم بن ادھم ، البیرونی ، ملک شاہ سلجوقی ، تیمور لنگ ، شیر شاہ سوری ، اورنگزیب عالمگیر، نیوٹن ، نپولین رنجیت سنگھ ، ابراہم لنکن ، سگمنڈ فرائیڈ ، جارج برنارڈ شاہ شاہ ، سر ونسٹن چرچل، قائد اعظم محمد علی جناح ، آئن سٹائن، پابلو پیکاسو ، مسولینی ، پنڈت جواہر لال نہرو، ملک فیروز خان نون، احسان دانش وغیرہ،۔۔

دل چسپ ( ترمیم و اضافہ شدہ ایڈیشن)
تاریخی و ادبی لطائف دل چسپ و سابق اموز تاریخی واقعات اور عام لطفیے۔۔
تالیف محمد شمس الحق
صفحات | 485
قیمت 800 روپے | ٹی سی ایس چارجز 200 روپے
کیش اون ڈیلیوری 999 روپے
رابطہ نمبر واٹس ایپ | 03237167186

15/06/2023

Top selling collection.

It's very pleasure to see such kind of campaign against social ills especially from a mosque. Moqsues are not merely to ...
10/06/2023

It's very pleasure to see such kind of campaign against social ills especially from a mosque. Moqsues are not merely to offer rituals, but they alway played a significant role in eliminating social ills from the society. It's my wish that other mosques may follow the footprints of this

کتاب کے بارے میںملین کاپی بیسٹ سیلر سیپینز ( Sapien ) کے مصنف سے سپینز نے ہمیں دکھایا کہ ہم کہاں سے آئے ہیں۔ ہوموڈیوس ( ...
10/05/2023

کتاب کے بارے میں
ملین کاپی بیسٹ سیلر سیپینز ( Sapien ) کے مصنف سے سپینز نے ہمیں دکھایا کہ ہم کہاں سے آئے ہیں۔ ہوموڈیوس ( Homo Deus ) نے مستقبل کی طرف دیکھا۔ اکیسویں صدی کے اکیس سبق حال کی کھوج کرتے ہیں۔ ہم خود کو ایٹمی جنگ، ماحولیاتی تباہی اور تکنیکی رکاوٹوں سے کیسے بچاسکتے ہیں ؟ ہم جعلی خبروں کی وبا یا د ہشت گردی کے خطرے کے بارے میں کیا کر سکتے ہیں؟ ہمیں اپنے بچوں کو کیا سکھانا چاہیے ؟
یو وال نوح ہراری ہمیں آج کے انتہائی ضروری مسائل کے ذریعے ایک سنسنی خیز سفر پر لے جاتا ہے۔ ان کی پُر جوش نئی کتاب میں جو سنہری دھاگہ چل رہا ہے وہ مسلسل اور مایوس کن تبدیلیوں کے باوجود ہماری اجتماعی اور انفرادی توجہ کو بر قرار رکھنے کا چیلنج ہے۔ کیا ہم اب بھی اپنی تخلیق کردہ دنیا کو سمجھنے کے قابل ہیں؟
جو کہ عالمی بیسٹ سیلر رہی چکی ہیں، جن کی 12 ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں، اور
پینتالیس سے زیادہ زبانوں میں تراجم ہوئے۔

21 Lessons for the 21st Century | اکیسویں صدی کے 21 سبق
قیمت 1200 وپے | فری ہوم ڈیلیوری
صفحات 424
واٹس ایپ 03237167186

سیر لاہور مصنف | رائے صاحب منشی گلاب سنگھترتیب و حواشی | سیّد فیضان عباس نقویاشاعت | 2020ءصفحآت 14قیمت: 350
26/04/2023

سیر لاہور
مصنف | رائے صاحب منشی گلاب سنگھ
ترتیب و حواشی | سیّد فیضان عباس نقوی
اشاعت | 2020ء
صفحآت 14
قیمت: 350

سامراجی حکومت کی داستان ہندوستان میں انگریزوں ( ایسٹ انڈیا کمپنی) کی آمد سے لے کر راج کے خاتمے تک  اور یہ بتاتی ہے کہ بر...
24/04/2023

سامراجی حکومت کی داستان
ہندوستان میں انگریزوں ( ایسٹ انڈیا کمپنی) کی آمد سے لے کر راج کے خاتمے تک اور یہ بتاتی ہے کہ برطانیہ کا عروج ہندوستان کی لوٹ مار پر کیسے قائم ہوا۔
اٹھارویں صدی میں دنیا کی معیشت میں ہندوستان کا حصہ یورپ کے برابر تھا۔ 1947 تک، دو صدیوں کے برطانوی راج کے بعد، یہ چھ گنا کم ہو چکا تھا۔ فتح اور فریب کے علاوہ، سلطنت نے باغیوں کو توپ سے اڑا دیا، غیر مسلح مظاہرین کا قتل عام کیا، ادارہ جاتی نسل پرستی کو ہوا دی، اور لاکھوں لوگوں کو بھوک سے مرنے کا سبب بنا۔
برطانوی سامراج نے خود کو حکمرانوں کے فائدے کے لیے روشن خیال استبداد کے طور پر جائز قرار دیا، لیکن ششی تھرور نے اس عہدے کو سنبھالا اور اسے منہدم کر دیا، یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ کس طرح ہر قیاس سامراجی 'تحفہ' - ریلوے سے لے کر قانون کی حکمرانی تک صرف برطانیہ کے مفادات میں ڈیزائن کیا گیا تھا۔ وہ یہ بتاتا ہے کہ کس طرح برطانیہ کے صنعتی انقلاب کی بنیاد ہندوستان کے غیر صنعتی ہونے اور اس کی ٹیکسٹائل صنعت کی تباہی پر پڑی تھی۔
نوآبادیاتی نظام کے اس جرات مندانہ اور تابڑ توڑ تجزیے میں تھرور نے برطانیہ کی داغدار ہندوستانی وراثت کی تباہ کن حقیقت کو بے نقاب کیا۔

کتاب: سامراجی حکومت کی داستان
مصنف: ششی تھرور
صفحات :۔ 320
قیمت 1200 روپے | فری ہوم ڈیلیوری
رابطہ نمبر 03237167186

10/04/2023

Review of the book 𝑰𝒏𝒕𝒆𝒓𝒗𝒊𝒆𝒘 𝒘𝒊𝒕𝒉 𝑯𝒊𝒔𝒕𝒐𝒓𝒚
اوریانا فلاشی ایک اٹالین صحافی اور ادیب ہے اوریان کو دنیا بھرمیں اس کتاب کے شائع ہونے پر کافی پزیرائی ملی. یہ کتاب دنیا کے ان ممالک کے سربراہان کی انٹرویوز کا مجموعہ ہے جن ممالک کی عالمی سیاست میں با اثر کردار تھا.
تاریخ کا دریچہ
اوریانا فلاشی کے' عالمی سطح پر شہرت رکھنے والی شخصیات کے کیے گئے انٹرویوز کا اردو ترجمہ میں مجموعہ
مترجم: منیب شہزاد
صفحات:340، سائز: A3
قیمت 800 روپے | ڈیلیوری چارجز 199 روپے
999 کیش آن ڈیلیوری
رابطہ نمبر: 03237167186

10/04/2023

ٹھنڈی سٹرک (نیا ایڈیشن)
(مال روڈ لاہور کا تاریخی، ثقافتی، سیاسی اور ادبی منظرنامہ)
اسد سلیم شیخ
صفحات: 408، نایاب تصویریں
قیمت: 1000 روپے
رابطہ: 03237167186

08/04/2023

”ہندوستان کی تاریخ مارکسی تناظر“ تحقیق و تصنیف پروفیسر عرفان حبیب ۔اردو ترجمہ ڈاکٹر انور شاہین ۔
تاریخ پبلیکیشنز لاہور۔
پروفیسر ڈاکٹر عرفان حبیب ہندوستان کے ایک جانے مانے محقق ہیں ۔آپ ایک مارکسی دانشور ہیں یعنی تاریخ کو مارکسی نقطہ نظر سے دیکھتے اور سمجھتے ہیں۔
پروفیسر عرفان حبیب صاحب نے اپنی اس کتاب میں ہندوستان کی تاریخ کے مختلف ادوار کا جاٸزہ لیا ہے جس میں مغل عہد ۔انگریزوں کا قبضہ و استحصال ۔ ہندوستانی کسانوں کی حالت۔ذات پات اور استحصال ۔سرمایہ دارانہ استعمارانہ ذہنیت اور اس کا عملی طریقہ کار وغیرہ۔
کتاب چونکہ مارکسی نقطہ نظر سے ہندوستانی تاریخ کا جاٸزہ لیتی ہے اس لیے اس میں بادشاہوں ۔ تاجروں کے اعلیٰ طبقے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے ایک عام شخص کی تاریخ اور اہمیت بھی ابھر کر سامنے آتی ہے۔
اشفاق احمد کراچی

•علماء اور سیاست (اشاعت دھم)•تاریخ اور سیاست ( اشاعت نہم)•تاریخ اور مذہبی تحریکیں (اشاعت پنجم)مصنف | ڈاکٹر مبارک علیکیش ...
01/04/2023

•علماء اور سیاست (اشاعت دھم)
•تاریخ اور سیاست ( اشاعت نہم)
•تاریخ اور مذہبی تحریکیں (اشاعت پنجم)
مصنف | ڈاکٹر مبارک علی
کیش اون ڈیلیوری 1100 روپے
رابطہ نمبر | واٹساپ | 03237167186

01/04/2023

معروف نفسیات دان ڈیل کارنیگی کی شہرۂ آفاق کتابوں کا مجموعہ
جنہیں پڑھ کر کروڑوں افراد جینے کا ہنر سیکھ چکے ہیں-
کلیات ڈیل کارنیگی
ڈیل کارنیگی کی چھ کتابوں کا دلکش مجموعہ
1- پریشان ہونا چھوڑئیے، جینا سیکھئے
2- میٹھے بول میں جادو ہے
3- کامیاب لوگوں کی دلچسپ باتیں
4- گفتگو تقریر ایک فن
5- 39 بڑے آدمی
6- مانیں نہ مانیں
ضخامت 916 صفحات | مجلد کوالٹی | بڑا سائز
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر میسج کریں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت کے ساتھ اپنے گھر بیٹھے حاصل کریں، شکریہ!
رابطہ 03237167186 | WhatsApp
کچھ ڈیل کارنیگی کے بارے میں!
ڈیل کارنیگی 24 نومبر 1888ء میں مسوری امریکہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا مکمل نام ڈیل بریکن ریج کارنیگی (Dale Breckenridge Carnegie) ہے۔ آپ نے وارنسبرگ سٹیٹ ٹیچرز کالج میں تعلیم حاصل کی۔ ایک منجھے ہوئے سیلز مین اور معروف اَداکار کے طور پر آپ نیویارک جاتے اور YMCA کے ارکان کو کمیونی کیشنز کی تعلیم دیتے۔ 1912ء میں بین الاقوامی سطح پر ’’ڈیل کارنیگی کورس‘‘ کا آغاز کیا۔ آپ نے کئی شہرۂ آفاق کتابیں تحریر کیں۔

30/03/2023

ڈاکٹر اسرار احمد کا بیان القرآن , قرآن کریم کا سب سے معروف مجموعہ تفیسر ہے۔ سات جلدوں پر مشتمل سیٹ ، پریمیم کوالیٹی کے پیپر، پرنٹنگ اور پانڈنگ کے ساتھ 3000 صفحات پر مشتمل ہے، اپنا آرڈر بک کرنے کے لیے ابھی Book Now پر کلک کریں.

بڑا سائز
خوبصورت جلد بندی
خصوصی رعایتی ھدیہ: 4500 روپے | فری ہوم ڈلیوری
WhatsApp: 03237167186

الکیمسٹ | Alchemist ترجمہ خالد مح٘مود خانصفحات 180قیمت بمعہ ڈیلیوری 600 روپےرابطہ نمبر | 03237167186 | WhatsApp
23/06/2022

الکیمسٹ | Alchemist
ترجمہ خالد مح٘مود خان
صفحات 180
قیمت بمعہ ڈیلیوری 600 روپے
رابطہ نمبر | 03237167186 | WhatsApp

الکمیسٹ ناول پائلو کوئلو کا وہ عظیم ناول ہے جو تقریبا دنیا کی ہر زبان میں ترجمہ ہو  چکا ہےپائلو کوئلو کسی تعارف کا محتاج...
23/06/2022

الکمیسٹ ناول پائلو کوئلو کا وہ عظیم ناول ہے جو تقریبا دنیا کی ہر زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے
پائلو کوئلو کسی تعارف کا محتاج نہیں انکے کتب دنیا کے 124 پڑھے اور ترجمے کیے جاچکے ہیں
یہ ناول ایک نوجوان(سینتیاگو) ، ایک خانہ بدوش عورت، ایک بادشاہ, ایک لڑکی(فاطمہ) اور ایک کیمیاگر پر مشتعمل ہے
ان سب کرداروں کا کردار بہت اہم رہا ہے خاص کر بادشاہ اور کیمیاگر کا!
ناول کا مقصد کسی قیمت پر بھی اپنی خواہش اور خواب کی تکمیل کرنا ہے
اس ناول میں نوجوان سینتیاگو کا خواب ایک خزانے کی تلاش تھی جسے اس نے اپنے گاؤں میں دو بار دیکھا تھا کہ اسے مصر کے احراموں میں ایک خزانہ ملے گا
دو بار یہ خواب دیکھنے کے بعد وہ اس خواب کو حقیقت کرنے کیلئے گھر سے مصر تک سفر پر نکل پڑا
دوران سفر اس نے کیا کچھ سیکھا اور کن کن تکلیفوں سے اسے دوچار ہونا پڑا یہ میں نہیں بتاؤں گا ورنہ ناول کو پڑھنے کا شوق شاید آپ سے نکل جائے کیونکہ جب پورا ناول اور اسکا مقصد اگر کھل کر سامنے آجائے تو شاید آپ کہیں 'ناول تو سمجھ میں آگیا بس'
لیکن یہ ناول ایسا ہے کہ اگر آپ پڑھنے بیٹھینگے تو ایک ہی دن میں پورا پڑھ کے دم لیں گے -- یہ اور بات ہے کہ میں نے چار دن لگا دیے(اپنی مصروفیات کی وجہ سے)
اس ناول میں آپ کو آفاقی زبان، صحرا، محبت، مشقت، لگن، ناکامی کے بعد کامیابی، تقدیر، جنگ، خوداعتمادی، انتظار، صحرا وغیرہ کو سمجھنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا
اس ناول کی کچھ کمال سطریں آپ کی نظر کر رہا ہوں
> ہر رحمت جسے قبول نہ کیا جائے وہ لعنت بن جاتی ہے
> عام چیزیں زیادہ غیر معمولی ہوتی ہیں بس داناء ہی انہیں سمجھ پاتے ہیں
> اگر تم پہلی دفعہ تاش کھیلو تو تم جیت جاؤ گے کیونکہ زندگی خود چاہتی ہے کہ آپ اپنی تقدیر سنواریں اور اسے 'مدد کا قانون' کہتے ہیں
> ایک ایسی زبان بھی ہے جسے لفظوں کی ضرورت نہیں پڑتی جسے آفاقی زبان کہتے ہیں اور اسکی مدد سے فطرت سے باتیں کر سکتے ہیں
> صحرا ایک ایسی آوارہ اور آزاد طبع عورت کی طرح ہے جو مردوں کو پاگل کردیتی ہے
> مطمئن اور خوش انسان وہ ہے جس کے دل میں خدا موجود ہو
> جستجو مبتدی کی خوشی قسمتی سے شروع ہوتی ہے اور فاتح کی آزمائش پر ختم ہوتی ہے
> جو کچھ ایک دفعہ ہو چکا ہے وہ پھر نہیں ہوگا لیکن جو دو دفعہ ہو چکا ہے وہ ضرور تیسری دفعہ ہوگا(عربی کہاوت)
ان سب باتوں کے علاوہ ایک بات جو مجھے بے حد پسند آیا کہ
"اگر تم ہمیشہ حال پر توجہ دوگے تو خوش رہوگے، تم دیکھو گے کہ صحرا میں بھی ایک زندگی ہیئے، کیونکہ زندگی اس لمحے کا نام ہیئے جس میں تم رہ رہے رہو"
یعنی یاد ماضی خود کو ہی زندگی سے بیزار کرانے کی مترادف ہیئے جس لمحے تم جہاں رہ رہے ہو خوشی سے رہو کیونکہ یہی زندگی ہیئے۔
جس نے یہ ناول پڑھا ہوا ہے اس کی یاد تازہ ہوگئی ہوگی جس نے نہیں پڑھا امید ہے وہ ضرور پڑھینگے..!

الکیمسٹ | Alchemist
ترجمہ خالد مح٘مود خان
صفحات 180
قیمت بمعہ ڈیلیوری 600 روپے
رابطہ نمبر |03237167186 | WhatsApp

04/06/2022
وحیدالدین خان (پیدائش | یکم جنوری 1925) ایک ہندوستانی اسلامی اسکالر اور امن کارکن ہیں جو قرآن کے بارے میں ایک تفسیر لکھن...
02/05/2021

وحیدالدین خان (پیدائش | یکم جنوری 1925) ایک ہندوستانی اسلامی اسکالر اور امن کارکن ہیں جو قرآن کے بارے میں ایک تفسیر لکھنے اور اسے عصری انگریزی میں ترجمہ کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ وہ دنیا کے 500 سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں میں درج ہے۔

سابق سوویت صدر میخائل گورباچوف کی سرپرستی میں ، خان کو ڈیمیگرس پیس انٹرنیشنل ایوارڈ ( The Demiurgus Peace International Award ) ملا ہے۔ جنوری 2000 میں بھارت کا تیسرا سب سے بڑا شہری اعزاز ، پدم بھوشن ، قومی شہری ایوارڈ ، مدر ٹریسا اور راجیو گاندھی قومی سدبھاون ایوارڈ (2009) کے ذریعہ پیش کیا گیا۔ جنوری 2021 میں انہیں ہندوستان کا دوسرا اعلی شہری اعزاز ، پدما وبھوشن سے نوازا گیا۔..

12 بکس سیٹ مولانا وحید الدن خان
کل صفحات | 2761 ہارڈ کور
قیمت | -/3500روپے کیش آن ڈیلیوری
رابطہ نمبر| 03237167186

The story of how the East India Company took over large swaths of Asia, and the devastating results of the corporation r...
29/04/2021

The story of how the East India Company took over large swaths of Asia, and the devastating results of the corporation running a country.

In August 1765, the East India Company defeated the young Mughal emperor and set up, in his place, a government run by English traders who collected taxes through means of a private army.

The creation of this new government marked the moment that the East India Company ceased to be a conventional company and became something much more unusual: an international corporation transformed into an aggressive colonial power. Over the course of the next 47 years, the company's reach grew until almost all of India south of Delhi was effectively ruled from a boardroom in the city of London.

Author: William Dalrymple
Page count: 576
Genre: Biography
Book Type: Paper-Back
Weight: 720 gm

Price: 2000/- with free home delivery all over the Pakistan.

For order click the book now button !

Contact or WhatsApp
03237167186

نمبر 1 وجہ جو لوگوں کو اپنی مرضی سے حاصل کرنے سے روکتی ہے وہ توجہ کی کمی ہے۔ وہ لوگ جو اپنی مرضی پر توجہ دیتے ہیں ، ترقی...
29/04/2021

نمبر 1 وجہ جو لوگوں کو اپنی مرضی سے حاصل کرنے سے روکتی ہے وہ توجہ کی کمی ہے۔ وہ لوگ جو اپنی مرضی پر توجہ دیتے ہیں ، ترقی کرتے ہیں۔ جو نہیں کرتے ، جدوجہد کرتے ہیں۔ پاور آف فوکس میں آپ کو خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی حکمت عملی دریافت ہوگی جو دنیا کے کامیاب ترین مرد اور خواتین استعمال کرتے ہیں۔ معلوم کریں کہ کس طرح:
اپنی طاقت پر فوکس کریں اور ہر اس چیز کو ختم کریں جو آپ کو پیچھے رکھے ہوئے ہے۔
خراب عادات کو ایسی عادات میں تبدیل کریں جو آپ کو قرض سے پاک اور مالدار بنائیں گے۔
کام اور خاندانی زندگی کے مابین ایک بہترین توازن بنائیں - بغیر کسی جرم کے!
آپ کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت آپ کے مستقبل کا تعین کرے گی۔ اب شروع کریں!
کتاب: سوچ کی طاقت
مصنف: Jack canfield, Mark Victor Hansen
ترجمہ: یاسر فراز
قیمت: -/1200 روپے ھوم ڈلیوری کے ساتھ۔

اعلیٰ کوالٹی پیپر اور بہترین پیکنگ کے ساتھ گھر بیٹھے پورے پاکستان بھر میں حاصل کریں فری ھوم ڈلیوری کے ساتھ۔.
Whats app 03237167186

سیلف ہیلپ کے موضوع پر تین بیسٹ سیلرکتب کا اردو ترجمہتین کتب کی رعایتی قیمت:1500 روپے|فری ہوم ڈیلیورییہ کتب آرڈر کرنے کے ...
29/04/2021

سیلف ہیلپ کے موضوع پر تین بیسٹ سیلرکتب کا اردو ترجمہ
تین کتب کی رعایتی قیمت:1500 روپے|فری ہوم ڈیلیوری
یہ کتب آرڈر کرنے کے لیے ہمیں پیج پر ابھی ان باکس کریں یا ان نمبروں پر کال، میسج یا وٹس ایپ کریں اور بذریعہ ڈاک کیش آن ڈیلیوری کی سہولت کے ساتھ گھر بیٹھے کتب حاصل کریں:
03237167186

An urdu Translation of World best seller book ''Principle-Centered Leadership''  سٹیفن آر کووے کی ان طاقتور اصولوں کو سی...
29/04/2021

An urdu Translation of World best seller book ''Principle-Centered Leadership''
سٹیفن آر کووے کی ان طاقتور اصولوں کو سیکھیں جو دنیا کے بہت سارے اعلیٰ ذمہ داروں اور انتہائی بااثر رہنماؤں کو سکھاتی ہیں۔ طویل مدتی کارکردگی کو بڑھانے اور اعلیٰ اعتماد کی ثقافت پیدا کرنے کے لیے اپنے تنظیم کے وسائل اور ڈھانچے کو سیدھا بنائیں - حتمی مسابقتی فائدہ۔

کتاب: بااصول لیڈرشپ
مصنف: سٹیفن آر کووے
ترجمہ: حافظ مظفر محسن

قیمت: -/1100

صفحات: 376

اعلیٰ کوالٹی پیپر اور بہترین پیکنگ کے ساتھ گھر بیٹھے پورے پاکستان بھر میں حاصل کریں.

For order click the book now button !

Contact 03064194644
What'sapp 03237167186

20 Famous Books Summaries in Urdu a bundle of 2 including Leadership & Management | Personal Development Price = 1400Cal...
29/04/2021

20 Famous Books Summaries in Urdu a bundle of 2 including Leadership & Management | Personal Development
Price = 1400
Call / Sms / Whatsapp: 03067167186
Free Cash On delivery

🏆🏆Leadership & Management

1. Small Acts of Leadership
2. Power of Positive Leadership
3. Learning Leadership
4. Leader Eat Last
5. First Break all Rule
6. Strength Based Leadership
7. Great Team
8. Five Minds of the Future
9. Expert Secret
10. Leading the Charge

💎Personal Development

1. The 7 Habits of Highly Effective People
2. Million Dollar Habits
3. Awakening the Giant within
4. Eat That Frog
5. Maximum Achievement
6. How to Stop Worrying & Start Living
7. The Magic of Thinking Big
8. The 5 Second Rule
9. The Miracle Morning
10. Think and Grow Rich
Call / Sms / Whatsapp / 03237167186

"آج سے ایکھ لاکھ سال قبل، کم از کم چھ انسانی پرجاتیاں اس کرۂ ارض پر آباد تھیں، آج صرف ایک آباد ہے۔۔"(موجود منظرنامہ)انسا...
28/04/2021

"آج سے ایکھ لاکھ سال قبل، کم از کم چھ انسانی پرجاتیاں اس کرۂ ارض پر آباد تھیں، آج صرف ایک آباد ہے۔۔"(موجود منظرنامہ)
انسان سیارے کی حدود پھلانگتا ہے۔ جوہری ہتھیار نوعِ انسانی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ حیات فطری چناؤ کی بجائے ذہین ڈیزائن سے تراشی جاتی ہے۔
مستقبل(منظر نامہ):
ذہین ڈیزائن زندگی کا بنیادی اصول بن جائے گا؟ ہومو سیپین کی جگہ مافوق الانسان ہستیاں لے لیں گی۔ ""ستر ہزار سال پہلے کا ہومو سیپین ایک غیر اہم حیوان تھا، جو افریقہ کے ایک کونے میں اپنے کام سے کام رکھے ہوئے تھا۔ آنے والے ہزاروں سالوں میں وہ سارے سیارے کا حاکم اور ماحولیات کے لیے خطرہ بن گیا۔ آج وہ خدا بننے کے لیے تیار ہے۔۔۔

کیا غیر مطمئن اور لاپرواہ خداؤں سے زیادہ کوئی خطرناک ہو سکتا ہے؟ جسے یہ بھی نہ معلوم ہو کہ وہ آخر چاہتا کیا ہے؟"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یووال نوح ہراری کی تاریخِ انسانی پر عمدہ کتاب 'بنی نوع انسان کی تاریخ' سے چند اقتباسات۔
(Copied Hina Jamshed)

An Urdu Translation of " Sapiens: A Brief History of Humankind Book by Yuval Noah Harai.
بنی نوح انسان کی مختصر تاریخ
مصنف | یووال نوح ہراری۔
ترجمہ | عقیل عباس سومرو
۔قیمت | 900 روپے

An Urdu Translation of "A Brief history of Time" By Stephen Hawkingوقت کی مختصر تاریخ
(بگ بینگ سے بلیک ہول تک)
ترجمہ | پروفیسر طفیل ڈھانہ
۔قیمت | 400 روپے

رابطہ نمبر | 03237167186
کیش آن ڈیلیوری 1000 روپے

من کی آواز عورت، جسے مرد نے ہمیشہ سربستہ راز تصور کیا، مرد تخلیق کاروں کا موضوع رہی، لیکن عورت کی کیفیات کی مکمل عکاسی ا...
28/04/2021

من کی آواز
عورت، جسے مرد نے ہمیشہ سربستہ راز تصور کیا، مرد تخلیق کاروں کا موضوع رہی، لیکن عورت کی کیفیات کی مکمل عکاسی ایک عورت ہی کر سکتی ہے، عورت کے احساسات و جذبات کو ایک عورت کو ہی بیان کر سکتی ہے، انداز چاہے تند ہو، سبک ہو، یا نرم رو ہو۔
زہرا کا دھیما نرم رو انداز اسکی کہانیوں میں بھی نظر آتا ہے۔
زہرا زندگی کی حقیقتوں اور مسائل کو گہرائ سے جانچتی اور پرکھتی ہے، گھریلو و ازدواجی مسائل کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق سمجھنا اور لکھنا زہرا کا خاصہ ہے جو اسکے بلاگز میں بھی نظر آتا ہے اور من کی آواز کی کہانیوں میں بھی۔

بتول آپا اور سونی کلائیاں دو مختلف ازدواجی مسائل پر لکھے گئے افسانے ہیں۔ زہرا نے کہانی کی بنت میں عورت کے احساسات کو بہ خوبی بیان کیا ہے۔ دونوں کہانیوں کا انجام یاسیت زدہ ہونے کے بجائے عورت کی مرضی پر کیا گیا ہے۔
دور جدید کی عورت زندگی کی کہانی کا انجام بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
بے اثر دوائ ایک جاندار مختصر کہانی ہے، ہم بے اثر ادویات کے زیر اثر ہیں، اور اسی اثر کے نتیجے میں
" مقتل " اور "بھٹکے ہوئے قافلے "جیسی کہانیاں وجود میں آتی ہیں۔
من کی آواز میں شامل مختصر کہانیاں پر تاثر اور بھرپور ہیں، بیان کی سادگی کے ساتھ خوابیدہ بے حسی کو جگاتی یہ کہانیاں اردو ادب میں بہترین اضافہ ہیں۔
نیلی آنکھوں والی گڑیا اور قبر کی پہلی رات
خصوصی انسانوں کی کہانیاں ہیں۔
خصوصی انسانوں اور انکے مسائل پر لکھنا اہل قلم و اہل دل کا فرض ہے اور زہرا نے یہ فرض بہ خوبی نبھایا ہے۔
قبر کی پہلی رات کی اختتامی سطور میں گہرا تاثر پنہاں ہے۔
" قبر کی روشنی تاریکی میں بدلنے لگی، یکدم آوازیں گونجنے لگیں، سوال بار بار دہرائے گئے، آخر کار سوال کرنے والے تھک ہار کر ناکام چلے گئے اور وہ اپنے دوسرے جنم کی پہلی جیت پر مسکرانے لگا "
زہرا سے مستقبل کی امید وابستہ ہے، زہرا کی مزید کتابیں بھی ہمارے ہاتھوں میں آئیں گی اور ہم اردو افسانوں اور کہانیوں کی چاشنی سے لطف اندوز ہونگے۔
مطربہ شیخ
Contact No. 03237167186

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qalam Publication posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qalam Publication:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share