Sada-e-Mehran

  • Home
  • Sada-e-Mehran

Sada-e-Mehran سندھ کے شھر اور مضافات کا واحد بےباک ترجمان۔ ہم سے رابط?

26/02/2024
03/02/2024

کراچی(صدائے مہران):سٹی پولیس مقابلہ دو انتہائی اہم بھتہ خور گرفتار، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ خان اور وصی لاکھوں گروپ سے ہے، زخمی حالت میں گرفتار ملزمانو کے ناموں کی شناخت شہزاد عرف کامریڈ ندیم عرف پان منڈی سے ہوئی، ملزمان ندیم پان منڈی وصی لاکھو کا انتہائی اہم کارندے ہے بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم ندیم پان منڈی لیاری گینگ وار ہلاک کامریڈ سہیل عرف ڈی سی کا سالہ ہے،ملزم ندیم پان منڈی ہلاک ملزم سلمان عرف عرف لمبے کا ماموں ہے،، سلمان عرف لمبا گزشتہ ماہ قبل ٹمبر مارکیٹ کے تاجر شہزاد کو بھتہ کے چکر میں قتل کرنے میں ملوث تھا،ملزمان نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ 2014 میں کھارادر کی حدود میں گینگ وار کامریڈ ایا زیری کے حکم پر بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ کی دکان کا مالک شوکت علی شیرازی کو معظم علی عرف شاہ جی کو گولیاں مار کر قتل کیا، مقتول شوکت علی شیرازی کا بیٹا سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں نیب قاصد ہے، جبکہ دکان پر بیٹھا شخص سید معظم علی عرف شاہ جی اتحاد ٹاؤن کے کسی مدرسے کا ریائشی تھا علاقہ تھانہ میں کئیں دکانوں آفیسوں میں جاکر کر قرآن پاک کا تلاوت کر کے اس کے عوض ملنے والے معاوضے سے گزر بسر کرتا تھا، مقابلے میں گرفتار ملزم ندیم پان منڈی وصی اللہ لاکھوں ایاز زیری استاد تاجو ارسلان پٹنی کے ساتھ مل کر متعدد اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں فائرنگ کرنے میں ملوث ہے، مقابلے زخمی شہزاد عرف کامریڈ شکیل بادشاہ خان کا اہم کارندہ ہے،ملزم شہزاد شکیل بادشاہ کے حکم پر بھتہ کی پرچیاں دینے میں ملوث ہے،ملزمان شہزاد عرف کامریڈ تاجروں بلڈروں دکانداروں کے مبائل نمبر گینگ وار کامریڈ شکیل بادشاہ کو بذریعہ واٹس ایپ فیس بک کے ذریعے دیا کرتا تھا،ملیشیا سے کال کر کے شکیل بادشاہ خان بھتہ کی ڈیمانڈ کرتا تھا سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا تمام تر انفارمیشن شہزاد عرف کامریڈ کے زریعے جاتی،تاجروں بلڈروں دکانداروں سے طے گئی بھتہ کے رقم شہزاد عرف کامریڈ شکیل بادشاہ خان کے دئیے گئے جیز کیش ایزی پیسہ کے ذریعہ اکاؤنٹ ٹرانسفر کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے بھتے کی پرچیاں ایزی پیسے جیز کیش کی پرچیاں موقعہ سے برآمد،بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جب کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔

03/02/2024

کراچی(صدائے مہران)آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کی زیر صدارت الیکشن 2024 کیسیکورٹی انتظامات اور امن و امان کی موجودہ صورتحال پر اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونیوالے اس اجلاس میں ایڈشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز،ٹی اینڈ ٹی،اے آئی جیز, آپریشن،ایم ٹی، اسٹبلشمنٹ،ٹی اینڈ ٹی اور ایڈمن نے بالمشافہ جبکہ زونل ڈی آئی جیز نے ذریعہ ویڈیولنک شرکت کی، آئی جی سندھ نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے عوام کا جوش و خروش عروج پر ہے اور امن وامان کے حوالے سے سندھ پولیس اور اسکے اقدامات انکی امیدوں کا محور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر امن وامان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاہم انکے عزائم کو ہمیں یقینی شکست سے دوچار کرنیکے لیئے تمام رینج,اضلاع اور زونز اپنے اپنے سیکورٹی انتظامات کو عوام کے بھرپور تعاون اور مدد سے مزید موثر اور فول پروف بنانا ہوگا، آئی جی سندھ نے کہا کہ گزشتہ واقعات کو مدنظر رکھنے کے علاوہ کرائم انالیسز کو بھی پیش نظر رکھ کر سیکورٹی پلان اور اسکی ترجیحات پر عمل درآمد کو مزیدسخت اور کامیاب بنایا جائے، آئی جی سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کی بدولت امن دشمن عناصر کے مزموم مقاصد اور عزائم کو پیشگی اور بروقت ریسپانس سے یقینی شکست کو اپنی تمام تر ترجیحات کا حصہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مشکوک حرکات اور سرگرمیوں کا نا صرف بروقث نوٹس لیا جائے بلکہ اس حوالے سے شہریوں کو بھی زریعہ آگاہی اور تشہیری اقدامات سے پولیس سے تعاون کی جانب راغب کیا جائے، آئی جی سندھ نے کہا کہ صوبے میں موجود حساس تنصیبات,اہم سرکاری و نجی عمارتوں وغیرہ پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کو مستعد اور الرٹ رکھنے کی بابت ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے اسلحہ کی نمائش کے خلاف عائد دفعہ 144 پر عمل درآمد سختی سے کرایا جائے اور اس حوالے سے کسی رورعایت یا پس و پیش سے اجتناب کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے اور معمولی نوعیت کے واقعات یا کسی بھی حوالے سے ملنے والی اطلاعات اور معلومات کو ہرگز نظرانداز نہ کیاجائے اور انھیں بروقت فالو کرکے ہر ممکن انسدادی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز اور اسکے اطراف کے علاقوں میں انٹیلی جینس کو بڑھایا جائے جبکہ پولنگ کے آغاز تا اختتام اور پولنگ میٹیریئل کی متعلقہ مقامات پر رسائی تک پولیس سیکیورٹی کو فول پروف اور غیر معمولی بنایا جائے تاکہ پولنگ کے عمل کو پر امن و محفوظ بنانیکے ساتھ ساتھ اسے بلاتعطل جاری رکھنے جیسے اقدامات کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہں ہمارا اولین مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ اور انھیں پر امن ماحول کی فراہمی ہیالیکشن کے روز اینٹی رائٹس/ریزرو پلاٹونز کو تیار اور الرٹ حالت میں رکھا جائے جبکہ اسپیشل برانچ اور انٹیلی جینس کے دیگر ادارے باہمی روابط سے معلومات کے تبادلوں پر عمل پیرا ہوکر ملک و سماج دشمن عناصر کے مزموم مقاصد کو خاک میں ملائیں علاوہ ازیں الیکشن کے دوران کمیونیکیشن کے زرائع کو مزید فعال اور بلاتعطل بناتے ہوئے ہر لمحہ مانیٹرنگ اور علاقوں کی صورتحال کء انٹریز کو نوٹ کیا جائے۔انہوں نے کہا امیدواران سے شیڈول ملاقات ترتیب دیکر انہیں پولیس سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کے لیئے آگاہی اور احکامات کے اجراء کے عمل کو بلاتعطل جاری رکھا جائے اور ساتھ ہی الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بروقت اقدام کو بھی یقینی بنایا جائے علاقوں میں پیٹرولنگ,رینڈم اسنیپ چیکنگ,ناکہ بندی,ریکی اور نگرانی کے لیئے خصوصی ہدایات پر عمل درآمد بھی جاری رکھا جائے۔

کراچی(صدائے مہران)الیکشن آفس کے قریب ٹرانسپورٹر نے اسمگل شدہ مال کا گودام بنا لیا جہاں سے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ...
03/02/2024

کراچی(صدائے مہران)الیکشن آفس کے قریب ٹرانسپورٹر نے اسمگل شدہ مال کا گودام بنا لیا جہاں سے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو 10لاکھ روپے، ڈی ایس پی کو 5 لاکھ روپے ہفتہ بھتہ دینے کے ساتھ ساتھ کسٹم افسران کو بھی بھاری نذرانہ دیا جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق آرٹلری میدان تھانے کی حدود صدر پاسپورٹ آفس کے قریب ارباز کوچ کے مالک دارو خان نے حاجی ستار کے ساتھ مل کر پارٹنرشپ کرلی، ارباز کوچ کے اندر کوئٹہ سے اسمگل شدہ مال کپڑا، الیکٹرونکس آئٹم، چھالیہ،کپڑا اور منشیات بھاری مقدار میں لائی جاتی ہے، الیکشن آفس کے سامنے ارباز کوچ کے مالک دارو خان اور اسکے پارٹنر حاجی ستار نے گودام بنایا ہوا جہاں پر اسمگل شدہ مال،چھالیہ اور بھاری مقدار میں منشیات رکھی جاتی ہے، مذکورہ گودام سے منشیات اور اسمگل شدہ مال فروخت کیا جاتا ہے، ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ارباز کوچ کا مالک دارو خان کوئٹہ سے اپنی کوچوں کے اندر اسمگل شدہ مال کے ساتھ ساتھ منشیات کی بھاری مقدار لے کر آتا ہے اور یہ مال اپنے گودام میں رات کے اندھیرے میں اتار دیتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دارو خان ایس ایچ او آرٹلری میدان کو مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے بھتہ دیتا ہے جس کی وجہ سے ایس ایچ او نے انکے خلاف اپنی آنکھیں بند کرلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباز کوچ کا مالک دارو خان اپنی گاڑیوں میں کوئٹہ سے بھاری مقدار میں چھالیہ کے کٹے بھی لاتا ہے اور ہول سیل میں جوڑیا بازار میں فروخت کرتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباز کے خلاف پولیس اور کسٹم افسران کوئی کارروائی نہیں کرتے ہیں، ذرائع کا کہنا دارو خان ایس ایچ او آرٹلری میدان کو 10 لاکھ روپے بھتہ دیتا ہے، جبکہ ڈی ایس پی کو بھی 5 لاکھ روپے بھتہ مبینہ طور پر دیا جاتا ہے، جبکہ کسٹم افسران کو بھی بھاری نذرانہ دیا جاتا ہے، اس لیے دارو خان کے خلاف کوئی ادارہ کارروائی نہیں کی جاتی ہے، ارباز کوچ کے مالک کے خلاف ہوم منسٹر، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی کراچی فوری طور پر کارروائی کی جائے تاکہ شہر میں نوجوان نسل منشیات اور گٹکے جیسے لت میں مبتلا نہ ہوں۔

گلشن معمار موبائل شاپ پر لاکھوں روپے کی ڈکیتی واردات جس میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح دو مصلحہ افراد نے اپنی دیدا...
26/01/2024

گلشن معمار موبائل شاپ پر لاکھوں روپے کی ڈکیتی واردات جس میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح دو مصلحہ افراد نے اپنی دیدا دلیری سے یہ واردات ڈالی۔
پیارے دوستوں اپنے کمنٹس میں ہمیں ضرور بتایئ کہ کیا پیلی پینٹ والا بندہ پولیس اہلکار نہیں لگتا؟ نیچے دی گئی تصاویر کی مدد سے اور اس کے سائڈ پاز سے اسے پہچانا جا سکتا ہے تو براہ مہربانی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں تا کہ یہ لوگ قانون کے شکنے۔میں آ سکیں۔

Breaking newsPetrol news pirice
16/09/2023

Breaking news
Petrol news pirice



02/09/2023

SADA E MEHRAN



31/08/2023

*SADA E MEHRAN
BREAKING NEWS



LIST OF HIGH PROFILE LAND GRABBERS IN KARACHI*
1.AG MAJEED
2.MNA ABDUL QADIR PATEL
3.MPA TARIQ ARAIN
4.MPA NASIR SHAH
5.DR ASIM
6.ALI HASSAN BROHI
7.TAIMOOR DOMKI
8.SSP FAROOQ AWAN
9.SSP RAJA UMAR KHATTAB
10.DIG TARIQ DHAREJO
11.PS JALAL KHAN
12.SHARJEEL KHARAL
13.JAMEEL SOOMRO
14.SIDDIQUE ADAM JEE
15.FAISAL MUCHAR(GFS)
16.MUHAMMAD ALI SHAH
17.MUHAMMAD ALI SHEIKH
18.MUHAMMAD ALI CHACHAR
19.JAMEEL MEMON
20.DAWOOD IBRAHIM AND COMPANY
21.SSP ANTI ENCROACHMENT MURTAZA
22.FAIZ MUHAMMAD PALARI
23.SAIMA BUILDERS
24.FALAK NAZ BUILDERS
25.GULMOHAR CITY
26.BAHRIA TOWN
27.JANNAT CITY
28.EMAN CITY
29.MPA LIAQUAT ASKANI
30.ADAM JOKHIO
31،WASI HEDER & IMRAN SIDQI
*NOTE*
IN EVERY SINGLE LAND GRABBERS MINIMUM 20 WORKERS ARE WORKING.AFTER EARNING THE MILLIONS OF DOLLAR THEY INVEST IN FOREIGN COUNTRIES.AND THEN IN THE END ASIF ALI ZARDARI GETS THE MONEY OF LAND GRABBERS.THEY SAID 25•/• OF THESE MONEY GIVEN TO ARMY OF PAKISTAN THROUGH THE SINDH ISI COMMAND.
(MEANS IN THESE TIMES EVERYBODY ARE NAKED)
REPORT BY:
HIGH PROFILE INTELLIGENCE SINDH

26/02/2023

Korangi crossing daketi karte hwe daket pakre g*i

CHHIPA INFORMATION BUREAUچھیپا انفارمیشن بیورو۔(CIB) MESSAGE NUMBER:B-163وقت:05:47تاریخ 2023-02-15دن:بدھکراچی: اسٹیل ٹاﺅ...
15/02/2023

CHHIPA INFORMATION BUREAU
چھیپا انفارمیشن بیورو۔(CIB)
MESSAGE NUMBER:B-163
وقت:05:47تاریخ 2023-02-15دن:بدھ
کراچی: اسٹیل ٹاﺅن سمار گوٹھ کرسچن پاڑہ کے قریب پولیس مقابلہ 04 ڈاکو زخمی۔چھیپا ذرائع۔
زخمی ہونے والے ڈاکوﺅں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔چھیپا ذرائع۔
زخمی ہونے والے ڈاکوﺅں کی شناخت سجاول ولد ساجد علی عمر26سال، شاہد ولد محبوب عمر25سال، عامر خان ولد اسلام خان عمر30سال، ساجد ولد پیر محمد عمر30سال۔چھیپا ذرائع۔
چھیپا ایمبولینس ۔1020📞

DISTRICT EAST POLICEDATED 13-02-2023POLICE ENCOUNTERتھانہ سچل پولیس مقابلہ, ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار  اسلحہ ایمونیش...
15/02/2023

DISTRICT EAST POLICE
DATED 13-02-2023
POLICE ENCOUNTER

تھانہ سچل پولیس مقابلہ, ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ ایمونیشن و موٹرسائیکل برآمد۔

اسٹریٹ کراٸم میں میں ملوث انتہاٸی مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

تھانہ سچل پولیس گشت پر مامور تھی, مسلحہ ڈکیت ملزمان چھینا جھپٹی کررہے تھے, پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا,

ملزمان نے پولیس کو قریب آتے دیکھتے ہی جان سے مارنے کی نیت سے مجرمانہ قوت سےپولیس پر فاٸرنگ شروع کردی

دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ الاظہر گارڈن نزد پوسٹ آفس سوسائٹی کے قریب پیش آیا,

ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ملزم ساتھی فائرنگ کرتے ھوئے فرار ہوگیا

گرفتار زخمی ملزم کا نام رحیم ولد گل رسول عمری 26سالہ معلوم ہوا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ضرب پستول 30بور بمعہ راؤنڈ و موٹرسائیکل برآمد ہوئی ۔

ابتداٸی تفتش میں معلوم ہوا ہیکہ گرفتار ملزم عادی مجرم ہے۔

گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

برآمدہ موٹر ساٸیکل کی تصدیق کی جا رہی ہے

جبکہ ملزم کے خلاف مقدمات قائم کئے گئے۔ مقدمہ الزام نمبر174/2023بجرم دفعہ 353/324/34ت پ مقدمہ الزام نمبر 175/2023بجرم دفعہ SAA 23IA

ملزم کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جا رہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

*ترجمان ضلع ایسٹ پولیس*

15/02/2023

ٹکرز

لانڈھی پولیس کا صبح سویرے ڈکیتوں سے مبینہ مقابلہ

ملزمان صبح کے اوقات دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں اور شہریوں کو لوٹتے تھے,پولیس

ملزمان لانڈھی ساڑھے پانچ سے شہری کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے,پولیس

گشت پر مامور موٹر سائیکل سوار جوانوں نے روکنے کی کوشش کی,پولیس

پولیس کو تعاقب کرتا دیکھ ملزمان نے فائرنگ کی,

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار,

ہلاک ڈکیت کی شناخت سومار کے نام سے ہوئی,پولیس

زخمی ڈکیت کا نام راشد بتایا جارہا ہے,

ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول,8 چھینے ہوئے موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے موٹر سائیکل تحویل میں لے لی ہے,پولیس

فائرنگ کی آواز سے علاقہ گونج اٹھا عوام نے بہادر جوانوں کی کاروائی دیکھ کر سندھ پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے,

ہلاک اور زخمی ڈکیت کو ضابطے کی کاروائی کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے,پولیس

15/02/2023

CHHIPA INFORMATION BUREAU
چھیپا انفارمیشن بیورو۔(CIB)
MESSAGE NUMBER:B-159
وقت:20:42تاریخ 2023-02-14دن:منگل
کراچی: نیو کراچی ایوب گوٹھ طارق میڈیکل کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔چھیپا ذرائع۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔چھیپا ذرائع۔
زخمی ہونے والے شخص کی شناخت اللہ دتہ ولد منظور عمر35سال۔چھیپا ذرائع۔
چھیپا ایمبولینس ۔1020📞

15/02/2023

*لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا*

*لانڈھی اور کورنگی کے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس مقابلوں کے بعد اسٹریٹ کرائم میں خاطرخواہ کمی نظر آرہی ہے,ایس ایس پی کورنگی*

*پولیس جوانوں کی بہادری دیکھ کر عوام کا سندھ پولیس زندہ باد کا نعرہ لگانا ہماری بڑی کامیابی ہے,ساجد امیر سدوزئی*

کراچی(کرائم رپورٹر/ندیم اسلم) لانڈھی پولیس نے صبح سویرے دودھ سپلائی والی گاڑیوں اور نوکری پر جانے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیتوں کو مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈکیت کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اسلحہ,چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل تحویل میں لے لیا ہے ہلاک ڈکیت اور زخمی ملزم کو ضابطے کی کاروائی کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈکیت کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی نے نمائندہ K21 سے دوران گفتگو بتایا کہ اکثر ایسی شکایتیں موصول ہورہی تھی کہ صبح سویرے دودھ سپلائی کےلئے جانے والے ڈرائیوروں کو مسلح ملزمان لوٹ لیتے تھے جبکہ صبح سویرے نوکری پر جانے والے شہری بھی ان ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹ جاتے تھے اس طرح کی وارداتوں کی روک تھام کےلئے ہر کرائم میٹنگ میں نئی حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ہدایت دی جاتی تھی جس پر ایس ایچ او لانڈھی فرخ ہاشمی نے صبح ڈیوٹی تبدیلی کے دوران پولیس موبائلوں اور موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے جوانوں کو مشکوک افراد پر نظر رکھنے اور ان کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت دی تھی صبح سویرے لانڈھی پولیس کے موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے جوانوں کو ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹ جانے والے شہری نے بتایا کہ میں انٹرویو کےلئے جارہا تھا مجھے دو لڑکے موٹر سائیکل پر لوٹ کر لانڈھی ساڑھے پانچ نمبر سے نیوی کی دیوار کی جانب فرار ہوئے ہیں موٹر سائیکل گشت کے جوانوں نے تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی تھی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا ہلاک ڈکیت کی شناخت سومار کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ڈکیت کا نام راشد بتایا جارہا ہے ترجمان کورنگی پولیس نے ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی پیش کردیا ہے ہلاک ڈکیت سومار کے خلاف شاہ لطیف ٹاؤن اور لانڈھی میں ڈکیتی سمیت کئی سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی راشد کے خلاف ڈکیتی اور اسلحہ ایکٹ کے تحت کئی مقدمات درج ہیں صبح سویرے علاقہ فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا تھا جس سے شہری بڑی تعداد میں گھروں سے نکل آئے اور پولیس جوانوں کی بہادری دیکھ کر سندھ پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے پولیس نے ہلاک اور زخمی ڈکیت کو ضابطے کی کاروائی کےلئے اسپتال منتقل کردیا ہے,

*پريس رليز*.*مؤرخہ 2023-02-14**ایس آئی یو / سی آئی اے کی کاروائی*.*دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب**دو دہشتگرد بمع دھماکہ خیزموا...
15/02/2023

*پريس رليز*.

*مؤرخہ 2023-02-14*

*ایس آئی یو / سی آئی اے کی کاروائی*.

*دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب*

*دو دہشتگرد بمع دھماکہ خیزمواد گرفتار جبکہ ان کے ایک مفرور ساتھی کی تلاش جاری*

دونوں دہشتگردوں کو *نارتھ ناظم آباد* سے گرفتار کیا گیا جب وہ دھماکہ خیزمواد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔

*گرفتار و مفرور دہشتگردوں کے نام:*
*(1) گل نواب خان ولد شاھ عزت خان*
*(2) تنویر شاھ ولد سید گلاب*
*(3) زبیح اللہ ولد تائید گل (مفرور)*

گرفتار دہشتگردوں سے *1000 ڈیٹونیٹرز اور دو کوائل ڈیٹونیٹر وائر* برآمد۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دھماکہ خیزمواد پشاور سے لائے تھے جو کہ دہشتگرد کاروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا.

دھماکہ خیزمواد ان کے مفرور ساتھی زبیح اللہ کے ذریعے پشاور سے کراچی لایا گیا تھا۔

ملزمان کا ایک ساتھی چادر شاہ پنجاب میں دھماکہ خیزمواد کے ساتھ گرفتار ہوا تھا جس کو 8 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

*دھماکہ خیزمواد کی برآمدگی* پر ملزمان کے خلاف *تھانہ ایس آئی یو* میں دھماکہ خیزمواد ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

*جنید احمد شیخ (پی ایس پی)،*
*ایس ایس پی، ایس آئی یو، سی آئی اے کراچی۔*

11/02/2023

*لانڈھی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی**تین منشیات فروش اور شراب سپلائر گرفتار,ایس ایچ او لانڈھی**ملزمان کے قبضے...
09/02/2023

*لانڈھی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی*

*تین منشیات فروش اور شراب سپلائر گرفتار,ایس ایچ او لانڈھی*

*ملزمان کے قبضے سے منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد,مقدمہ درج,فرخ ہاشمی*

کراچی(کرائم رپورٹر/ندیم اسلم) لانڈھی پولیس کی مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروش اور شراب کا سپلائر گرفتار منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے لانڈھی کے مختلف علاقوں سے منشیات فروخت کرنے والے تین منشیات فروش جن میں فیضان ولد عبدالنسیم,واصف حسین ولد منظور حسین اور ریحان ولد ابرار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پاؤ کے قریب اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے ایس ایچ او لانڈھی فرخ ہاشمی کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں ماضی میں مختلف تھانوں سے گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں پولیس نے ملزمان نے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے دوسری کاروائی ہیڈ محرر لانڈھی جمیل احمد عباسی نے مخبر خاص کی اطلاع پر زمان آباد کے قریب کی کاروائی کے دوران شراب کا سپلائر گووندا ولد گوٹو کو شراب کی بوتلوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم کے قبضے سے 8 شراب کی بوتلیں برآمد کرکے ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

09/02/2023

سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار،

مخبر کی اطلاعات پر سی ٹی ڈی کراچی نے ملا عبدالمنان گروپ سے وابستہ کمانڈر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،

سی ٹی ڈی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے عبدالمالک ولد ابراہیم کو گرفتار کرکے 30 بور پستول بلا لائسنس برآمد کی،

ملزم ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ 2011 سے داعش ملا عبدالمنان گروپ سے وابستہ رہاہے، سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر

گرفتار ملزم افغان باشندہ ہے اور کافی عرصہ سے کراچی میں مقیم پزیر ہے،

ملزم رمضان المبارک کے مہینے میں کراچی سے چندہ جمع کرکے افغانستان میں داعش کو دیا کرتا ہے، انچارج چوہدری صفدر

ملزم حوالہ ہنڈی کے کام سے وابستہ ہے، اور لاکھوں روپے حوالہ ہنڈی کے زریعے افغانستان بھیج چکا ہے،

گرفتار ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات حاصل کرلی گی ہیں جسکا فرانزک معائنہ کرایا جارہاہے،

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں، سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر

ہیڈ کوارٹرزپاکستان رینجرز(سندھ)مورخہ 8فروری2023پریس ریلیز  ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل اظہر وقاص نے سائیٹ ایسوسی ایشن ک...
09/02/2023

ہیڈ کوارٹرزپاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ 8فروری2023
پریس ریلیز
ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل اظہر وقاص نے سائیٹ ایسوسی ایشن کراچی کا دورہ کیااور ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی۔اس موقع پر سائیٹ ایسوسی ایشن کے صدر ریاض الدین اور ممبران نے ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کا استقبال کیا اور شہر قا ئد میں پا ئیدار امن کے قیا م میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار اور شہدا ء کی قر با نیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی جی رینجرز (سندھ) نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معا شی انجن ہے اور تاجر برادری کا ملکی تر قی میں کلید ی کردار ہے۔ سا ئیٹ ایریا اور دیگر انڈ سٹریل ایریاز میں سیکیورٹی کو مز ید مؤ ثر بنا یا جا رہا ہے۔ صنعتکار بلاخوف وخطر کارو باری سر گر میاں جار ی رکھیں۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) نے علاقہ سیکٹر کمانڈرز کو بزنس کمیونٹی کے سیکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر انڈسٹریز کے ممبران نے کراچی میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں قا نو ن نا فذ کر نے والے اداروں کی خد مات کو سراہا اوربحالی امن کے اقدامات میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

ترجمان سندھ رینجرز

Address


Telephone

+923322490591

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada-e-Mehran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share