News & Views Urdu

  • Home
  • News & Views Urdu

News & Views Urdu Independent Pakistan Digital (IPD) is an online news and media production network that will keep you
(10)

19/09/2023
14/12/2022

اظہار رائے کی آزادی پر پابندی کی کوشش ناکام ہوگی؟

یہ وقت بھی اختتام پہ جا ٹھہرے گا 2008 کا سال ہی ہمارے حصے میں بدنصیب تھا شاید اس لیے  زندگی و چہرے پر جوانی و مستی ایسی ...
12/12/2022

یہ وقت بھی اختتام پہ جا ٹھہرے گا

2008 کا سال ہی ہمارے حصے میں بدنصیب تھا شاید اس لیے زندگی و چہرے پر جوانی و مستی ایسی ہی منفرد انداز میں بے لگام اچھل کود فرما رہی تھی کیا پتہ یہ آخری خوشیاں ہوں عمر کے لحاظ سے ابھی پوری طرح ہوشِ بلوغت نہیں سنبھالی تھی کہ زندگی کی رعنائیوں نے گویا مہلت دیے بغیر منہ ہی پھیر لیا خوشیاں چھن گئیں مستی پر مایوسی غالب آگئی زندگی پر زندگی اس وقت دغا دے گئی جب 8 اگست 2008 کو اسلام آباد سے میری جنت میری ماں نے ہم سے ابدی بچھڑ جانے کا فیصلہ اٹل حکم خداوندی کی بجا آوری میں سانسیں روک دی خوشیوں کے دورس امکانات نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے گھر میں ویرانیوں نے ڈھیرے ڈال دیے ہمارا نام یتیموں کی فہرست میں لکھا جانے لگا گہرے گائل نے ابھی ایک سال کی کروٹ نہیں بدلی تھی کہ خاندان کے عزیزو عقارب کی جانب سے والد محترم کی دوسری شادی کی تحریک نے رہی سہی سماجی عقوبتوں کی کسر بھی پوری کردی یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرنے کے دن بھی والد محترم کی شادی رکوانے جیسے چبھتے طعنہ زنی کے بھنے جال میں جا پھنسے ہمارا وقت ہچکیوں کے گرد چکر کاٹنے میں مگن تھا اس خاندانی حبس میں ایک آسرا ان سارے قابل تردید الزامات کے جوابات یتیموں کی پرورش اور اپنی نئی زندگی کا مناسب آغاز کیلئے متحرک تھا اس مشکل وقت میں جس نے ماں جیسی ناقابل نعم البدل میں بہترین نعم البدل اپنی شریک حیات کی رحلت کے غم سے چُور والد محترم نے نہ صرف جانفشانی سے ان سارے چیلنجز کا انتہائی بردباری اور خندہ پیشانی کے ساتھ مقابلہ کیا بلکہ یتیموں کے سر پر سایہ بن کر خاندان کی اس مضر دھوپ سے بھی حفاظت فرمائی خدا خداکرکے آنسوؤں اور ہچکیوں کی بے سمت جھرمٹ میں والد محترم کی دوسری شادی بھی خود ہی کیے دی وہ دن گویا ہمارے لیے ماں کی رحلت کے بعد زندگی کا دوسرا بڑا بدنصیب اور مشکل ترین دن تھا......

ماں کی جداہی نے آزمائشوں کا سفر اور مشکلوں کے سلسلے کو بدستور جاری رکھا اور کچھ ہی سالوں بعد پڑوسیوں کے آنکھوں میں کھٹکنے لگے یوں ایک مصیبت سے ابھی فراغت نہیں پائی کی زندگی نے ایکبار پھر آزمائشوں کے اعصاب پر دستک دی تب لگا کہ قبائلی رسم و رواج کے مطابق خاندان کا آسرا معاونت اور دست شفقت ساتھ رہیگا مگر وہ خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں سکا المختصر بجائے معانت کے ہماری بے سروسامانی عزیز و عقارب کیلئے عیش و عشرت کے سامان سے آگے نہیں بڑھ سکا اس مشکل نے باب زندگی کے ایک اور اندرونی محاظ پر مسلح کر دیا زندگی گویا مصائب و الم کے بوتل میں بند ہونے لگی کیا کرتے اندر دو دو ہاتھ ہوتے یا باہر سے ہونے والے حملوں کا مقابلہ کرتے بہر حال مشکلات تو اپنی جگہ انگنت تھیں مگر صبر کی مشتعل حس نے بھی متحرک ہوکر مذید صبر کی تجویز دے ڈالی اور بالاآخر جن کا ہاتھ تھامنے آگے بڑھے تھے وہاں سے بھی کٹے ہاتھ لیکر سفر زندگانی کی مشکلات کے بھنور میں سفر جاری رکھی اس امید کے ساتھ کہ یہ وقت بھی کسی دن اختتام پہ جا ٹھہرے گا بس دعا اتنی سی ہے کہ

اللہ کسی سے سب چھین لے مگر والدین کی چھتری سے محروم نہ رکھے

06/12/2022

صدر گریجویٹ یونائیٹڈ موومنٹ طارق محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔

11/03/2022

دیامر کو تعلیم دو!!!
دیامر کیمپس کی کامیابی میں دیامر یوتھ موومنٹ کےاراکین کا کردار؟
دیامر کے منتخب سیاسی نمائندوں کی خاموشی؟
دیامر کیمپس کو بند کرنےکی سازشیں؟ دیامر کے نوجوان ہوشیار رہیں؟

09/03/2022

گلگت بلتستان غذر سے تعلق رکھنے والے جامعہ قاسمیہ کے طالب علم کو کس نے کیوں کیسے قتل کیا گیا؟ اب تک( ایف آئی آر) کیوں نہیں درج ہوئی؟
پس پردہ کہانی کیا ہے؟ جانئے اس ویڈیو میں!!!!

04/03/2022

معروف سٹوری رائٹر افتخار احمد عثمانی صاحب کی ایک غزل لے کر پھر سے آپ کی خدمت میں حاضر ہوں،
Fallow Us On Facebook

01/02/2022

منشیات فروشوں کے خلاف جنگ میں پہلی مرتبہ دیامر پولیس،علمائے کرام،سول سوسائٹی،یوتھ تنظیمیں،اور صحافی ایک پیج پر۔۔۔۔منشیات سے پاک پرامن دیامر کی بنیاد رکھنے کیلئے پولیس کا دستہ بازو بنیں۔اور ویڈیو کو آگے شیئر کریں۔

02/01/2022

Mulki Taraqqi ma RADC Ka Zimadar Kirdar.

25/12/2021

استور میں حدود تناذعہ شدت اختیار کرگیا|ویزاعلی گلگت بلتستان خالد خورشیدکے حلقہ انتخاب میں خواتین سراپا احتجاج| پرامن حل کے بجائے وزیراعلی نے جی بی سکاؤٹ اور پولیس کے دستے استور روانہ کردیئے؟؟؟

21/12/2021

بزدار اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی دُرگت|دیامر کے ساتھ سوتیلا پن سلوک بند کرو| مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرو|ورنہ بھرپور جواب دیں گے؟؟؟

21/12/2021

ہنزہ جان آباد میں منائی جانے والی تلےنو رسم|رسم گلگت بلتستان کے آخری بدھ مت آدم خور بادشاہ شیری بدت| اور مقامی لوگوں کا یقین؟؟؟
جان کر حیران رہ جائیں گے۔۔۔ویڈیو پسند آئی رائے کا اظہار کرکے رہنمائی کے ساتھ آگے شیئر کریں۔

15/12/2021

کے آئی یو یونیورسٹی دیامر کیمپس کے طلباء کا احتجاج!!! کیمپس کو ناکام کرنے میں ملوث کردار؟؟؟ جاننے کیلئے ویڈیو کو ضرور دیکھئےگا اور آگے شیئر کیجئےگا.

15/12/2021

چلاس اور ہوڈر کے درمیان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے رابطہ پل صوبائی حکومت اور عوامی نمائندوں کی منتظر ہے؟نوجوانوں کا حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل۔۔۔

14/12/2021

چندہ بلاور کا گلگت بلتستان کے قوم پر
ستوں کے نام نیا اور خوبصورت گانا ریلیز۔۔۔

12/12/2021

Himaliya Express Tv Promo

09/12/2021

دیامر کے مسائل اور منتخب ممبران اسمبلی؟؟؟مسائل کے حل کیلئے نوجوانوں کا کردار!دیکھئے اور سنیئے فوکس ٹوڈے میں فخرعالم قریشی کی زبانی۔۔۔

04/12/2021

سانحہ سیالکوٹ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا افسوس ناک سانحہ ہے۔جس پر پوری پاکستانی قوم سوگوار ہے۔دہشت گردوں کا تعلق کس جماعت سے ہے۔اور اب تک کتنے گرفتار ہوچکے ہیں۔

03/12/2021

انشااللہ شہر اقتدار میں بیٹھ کر گلگت بلتستان سمیت ملکی سطح پر غریب محروم اور متوسط طبقے کی آواز بننے کی کوشش کرونگا جو ہم سے دور ہیں۔

28/11/2021


احسان محمود تیرے احسان کبھی بھولے نہیں جاتے؟
تحریر: فخرعالم قریشی

اس امر حقیقے میں کوئی دو رائے کی گنجائش ہی نہیں کہ انسانوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسانوں کی مددکے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جاتا ہے بلکہ انسانوں سے اچھا سلوک روا رکھنا لازم اور فرض قرار دیا جاچکا ہے دین اسلام نے خدمت کے اس مثالی فلسفے کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے ۔اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو یکساں جسمانی صلاحیتوں اور مختلف اوصاف سے نہیں نوازا بلکہ اُن کے درمیان فرق وتفاوت رکھا ہے اور یہی فرق و تفاوت اس کائنات رنگ و بو کا حسن و جمال ہے ۔
رب ذولجلال چاہتا تو ہر ایک کو خوبصوت مال دار اور صحت مند پیدا کر دیتا لیکن یہ یک رنگی تو اس کی شانِ خلاقی کے خلاف ہوتی اور جس امتحان کی خاطر انسان کو پیدا کیا ہے شاید اس امتحان کا مقصد بھی فوت ہو جاتا ۔اُس علیم و حکیم رب نے جس کو بہت کچھ دیا ہے اُسکا بھی امتحان ہے اور جسے محروم رکھا ہے اس کا بھی امتحان ہے ۔وہ رب اس بات کو پسند کرتا ہے کہ معاشرے کے ضرورت مند اورمستحق افراد کی مدد اُن کے وہ بھائی بند کریں جن کو اللہ نے اپنے فضل سے نوازا ہے تاکہ انسانوں کے درمیان باہمی الفت ومحبت کے رشتے بھی استوار ہوں اور دینے والوں کو اللہ کی رضا اور گناہوں کی بخشش بھی حاصل ہو
انسانیت کی خدمت کے بہت سے طریقے ہیں۔ بیواؤں اور یتیموں کی مدد ،مسافروں ، محتاجوں اور فقرا اور مساکین سے ہمدردی ،بیماروں،معذوروں،قیدیوں اور مصیبت زدگان سے تعاون یہ سب خدمت خلق کے انتہائی احسن کام ہیں۔ آج کی اس تحریر کا مقصد انسانی شکل میں ایک دیے کے منور جمال کو الفاظ میں ناپنا ہے اس عظیم شخصیت کا زکر کرنے جارہا ہوں۔جو دکھی انسانیت اور مرجھائے پھولوں کیلئے ایک سدا بہار پودے کی مانند ہے۔جس نے ہمیشہ اپنی محبت بھری پیار اور خلوص مسکراہٹ سے نہ صرف گلگت بلتستان کے عوام کا دل جیتا ہے۔بلکہ اپنے منور چہرے پر درد انسانیت کو سجھائے اپنی فوجی چھڑی سے ہر یتیم بےسہارا معذور کا سہارا بنا ہے کہ جس کا خواب ایک اعلی آفیسر بننا تھا کہ جس کا خواب اعلی تعلیم حاصل کرنا تھا کہ جس کا خواب عبدالستار ایدھی بننا تھا۔آپ سے ذاتی طور نہ تو جان پہچان رہی ہے۔نہ اکیلے پن میں تفصیلی ملاقات۔البتہ دیامر پریس کلب کے اراکین کے ہمرا تین دفعہ مختصر ملاقات ہوئی ہے۔جب پہلی ملاقات میں آپ کی گفتگو سنی تو مجھے ایسے لگا کہ میں کسی عظیم شخصیت کے قریب بیٹھا ہوں اور مجھے ہر طرف سے روحانی پیشواوں سے سکون میں مزے لینے والوں کی جیسی کیفیت محسوس ہوئی۔اکثر عسکری قیادتوں کا سامنا کرنے کیلئے بڑا اچھا ویل ڈریس اور چوکس رہنا پڑتا ہے۔لیکن مجھے میجر جنرل احسان محمود کی قربت اور مصافحہ نے میری اندر انسانیت کی قدر و منزلت جگادی۔تب میں نے فیصلہ کیا کہ میں ایک بڑا انسان بنوں گا۔
اور انسانیت کی خدمت کرونگا۔آپ گلگت بلتستان کے وہ واحد فوجی جنرل رہے تھے۔جنہوں نے اپنا پورا پیریڈ بےسہاروں یتیموں مسکینوں اور انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردی۔یوں اس قلیل عرصے میں گلگت بلتستان کے نوجوان بچے بوڑھے آپ کے گرویدہ بن گئے۔گلگت بلتستان کے اندر جہاں بھی جیسے بھی رات ہو یا صبح وقت پر پہنچ کر پسماندگان سے اظہار تعزیت کی۔انکی مدد کی۔انکے ہر دکھ درد غم میں شریک رہے۔حتی کہ تعلیم کے میدان میں بھی آپ نے جو انقلاب بھرپا کیا تھا وہ ناقابل فراموش ہے۔قوم کبھی بھی آپ کے احسانات کو نہیں بھول سکتی۔آپ ہی کے مثالی دور میں گلگت بلتستان کے پسماندہ اضلاع سے سینکڑوں پوزیشن ہولڈر طلباء جن کا خواب تھا ایک بڑا آفیسر بننا جن کا خواب تھا ایک بڑا انسان بننا جن کا خواب تھا ملک اور قوم کا نام روشن کرنا مگر معاشی حالات کمزور ہونے کے باعث انکے وہ خواب ادھورے تھے۔آپ ہی نے انکے خوابوں کو عملی جامع پہناتے ہوئے سینکڑوں طلباء کو آرمی کالجوں میں فری تعلیم کا بندوبست کردیا۔جوکہ عوام گلگت بلتستان کیلئے نہ صرف فخر کی بات ہے بلکہ اس خطے کی تعمیر ترقی کیلئے آپ کا کردار نہایت اہم اور قابل تعریف رہا۔جس کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی جب اس خطے کی تاریخ لکھی جائے گی آپ کا زکر کیئے بغیر وہ تاریخ مکمل نہیں ہوگی آپ کا زکر کیئے بغیر اس محفل کا آغاز نہیں ہوگا جس کو روشنی آپ ہی کی وجہ ملی تھی۔نامکمل ہے وہ کتاب جس میں آپ کا زکر نہ ہو۔نامکمل ہے وہ علم کی بدولت سجی محفل جس کا آغاز آپ کے نام سے نہ کیا جائے۔ نا مکمل ہے وہ فلاحی ادارہ جن کے ریکارڈ میں آپ کا نام نہ ہو۔پھٹ جائے وہ زمین جہاں پر آپ کا زکر کیئے بغیر تعلیم کی محفل سجے۔آپ وہ شخص ہیں۔جس نے فوج کے خلاف پایا جانے والے ابہام کو شکست دیکر ایک عظیم عسکری قیادت ہونے کا نہ صرف ثبوت دیا ہے بلکہ ہر اس کردار کو شکست دی ہے۔جو فوج کے خلاف نفرتیں بانٹنے کیلئے ہمہ وقت سرکرداں تھے۔المختصر ان تمام قربانیوں کے پیچھے دکھی انسانیت کا درد ہمیشہ چہرے پر سجھائے مرجھائے پھولوں کیلئے سدا بہار پودا میجر جنرل احسان محمود کا سایہ ہے۔یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اسلام نے انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیا ہے۔ دکھی انسانیت کی مدد کرنا بہت عظیم کام ہے۔ تمام معاشروں میں خدمت خلق انسانی اقدارکی بلند تر صفات کا حصہ ہے۔غرض انسانیت کا درد رکھنے والا یہ مرد آہن ، مذہب ، ملت ، رنگ ، نسل سے ماوراء مخلوق خدا کی مختلف میدانوں میں خدمت کرتے ہوئے گلگت بلتستان سے الوداع ہوگئے۔ اور آنے والی نسل کے لئے بہترین نقوش چھوڑ گیا۔ اس سے بڑھ کر امانت ، دیانت ، عدل ، انصاف ، سادگی ، استقامت ، للہیت اور حسن انتظام کی کیا مثال ہوسکتی ہے۔میجر جنرل احسان محمود کے لگائے ہوئے پودوں کے ثمرات انشاللہ جلد اس معاشرے کو منتقل ہوکر یہاں سے نہ صرف جہالت کا جنازہ اٹھے گا بلکہ معاشی ناہمواری بھی اپنے آپ ختم ہو چلے گی
اﷲ تعالیٰ اس عظیم انسان کی خدمات کو قبول فرمائے اور ذخیرۂ آخرت بنائے اور ہم کو انکی محنت بطور تقلید اپنے اندر سمونے اور اس مشن کو آگے بڑھانے کی ہمت و توفیق عطا کرے ۔ آمین ۔

23/11/2021

چلاسی چلغوزے نے چائنہ کی مارکیٹ میں دھوم مچادی۔۔۔
چلاس کا رہائشی معروف پاکستانی تاجر عبدالمتین نے چلغوزہ کی فروخت میں چین کی مارکیٹ میں سکہ جما دیا۔ایک ہی دن میں 78 کروڈ روپے کا چلغوزہ فروخت۔۔۔

10/11/2021
10/11/2021
04/11/2021

دنیا بھر میں چرچا ہمارا ہے
اس دفعہ ورلڈ کپ ہماراہے
ٹی T20 ورلڈ کپ 2021 ہمارا ہے!!! گلگت بلتستان کے نامور شاعر و گلوکار مجید احمر نے پاکستانی ٹیم کو نیا ترانہ بطور تحفہ ریلیز کردیا۔۔۔

17/10/2021

چلاس: دیامر کے بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا سلسلہ وقفے قفے سے جاری ہے۔بابوسر ٹاپ جموداس کے مقام پر سیاحوں کی چار گاڑیاں پھنس چکی تھی۔ڈپٹی کمشنر دیامر کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو ٹیمیں 1122 جائے وقوع کی طرف روانہ۔۔۔

13/10/2021

چلاس: سابق صوبائی حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق تھور میں منعقدہ تعلیمی جرگہ سے خطاب کررہے ہیں۔

13/10/2021

چلاس: حضرت اقدس شیخ الحدیث و القرآن مولانا عبدالقدوس صاحب نے سیرت النبی کانفرنس سے متعلق دیامر انتظامیہ کے غیر شرعی فیصلے پرسخت تشویش کا اظہار کیا
اور عوام الناس دیامر اور علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہرگز سیرت النبی کانفرنس میں شرکت نہ کریں۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو پیغام جاری۔۔۔۔۔

10/10/2021

چلاس: دیامر کے قومی منصوبے اب تک التوا کا شکار کیوں ہیں؟
کمشنر کو ٹھیکداروں کے خلاف ایکشن کیوں لینا پڑا؟
۔PWD میں کیا کچھ ہورہا ہے! دیکھئے فوکس ٹوڈے میں فخرعالم حسینی کی ویلاگ

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News & Views Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News & Views Urdu:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share