Orakzai News

Orakzai News خیبر پختونخوا کے سینئر صحافیوں کے زیر نگرانی،خبر مکمل تصدیق کے ساتھ ہوگی۔

Yum e Taqbeer
27/05/2024

Yum e Taqbeer

 ہنگو: پی ٹی آئی نے PK93 پارٹی ٹکٹ تبدیل کر کے شاہ فیصل خان کو دے دیا؟؟؟ سوشل میڈیا، واٹس ایپ گروپس میں باضابطہ نظر ثانی...
07/02/2024


ہنگو: پی ٹی آئی نے PK93 پارٹی ٹکٹ تبدیل کر کے شاہ فیصل خان کو دے دیا؟؟؟ سوشل میڈیا، واٹس ایپ گروپس میں باضابطہ نظر ثانی نوٹیفیکیشن، امیدواروں کی فہرست گردش کر رہی ہے۔ جاری کردہ مبینہ فہرست میں یوسف خان اور اورنگزیب خان کے ٹکٹس برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

پٹرول 40 روپے اور ڈیزل 15 روپے سستا علامیہ جاری۔
15/10/2023

پٹرول 40 روپے اور ڈیزل 15 روپے سستا علامیہ جاری۔

14/10/2023

پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ کرم کے جنرل سیکرٹری مہدی حسین پی ٹی ائی سے دستبردار ہوگئے۔

07/10/2023

اورکزئی سکاؤٹس کے زیر اہتمام تاریخی اور صحت فزا مقام سمانہ میں تین روزہ آزادی فیسٹول زور و شور سے جاری ہے۔ ملک بھر سے 66 پائلٹس پیرا گلائڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔اس ثقافتی میلے کی مزید تفصیل جانتے ہیں سمانہ میں موجود ہمارے نمائندے منظور خان سے .

07/10/2023

ہنگو:ہنگو عوام نے مول کمپنی کو اتوار تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔
ہنگو:اگر پریشر ٹھیک نہیں کیا گیا،تو ایس ایم ایس کی کنٹرول عوام اپنے ہاتھوں میں لے لی گئی۔مولانا عبد الجلیل
ہنگو:ہمیں پولیو سے بائکاٹ اور روڈوں پر نکلنے کیلئے مجبور نہ کریں۔میئر عامر غنی۔
ہنگو:ہم ہنگو میں بد آمنی ہرگز پھیلانا نہیں چاہتے۔ٹیکا خان
ہنگو:اگر تحفظات اسی طرح قائم رہے تو پورا ہنگو شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔ٹریڈ یونین صدر ظفر اقبال۔
ہنگو:رائلٹی فنڈز ضلع ہنگو میں چرچ کی جائے ناکہ پورے صوبے میں۔اے این پی صدر گل صاحب شاہ۔

07/10/2023

ضلع ہنگو میں بھی پیسکو اور انتظامیہ نے کنڈہ مافیا اور نادھندگان کے خلاف آپریشن مزید تیز کر دیا ہے ،اور آپریشن میں 70 لاکھ ریکوری کر کے 500 سے زائد کنڈے ہٹا دیے ہیں۔اس آپریشن کے متعلق مزید جانتے ہیں ہنگو سے ہمارے نمائندے منظور خان سے

07/10/2023

ہنگو کے علاقے کربوغہ شریف کا آڑو اپنی مٹھاس اور نفاست کے لحاظ سے صوبے بھر میں مشہور ہے اگر حکومت توجہ دے تو اس پھل کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ مزید تفصیل منظور خان کی اس رپورٹ میں۔

07/10/2023

مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی۔شہری 2 وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے۔مہنگائی بڑھنے سے سفید پوش طبقہ پریشان ہوگیا۔ضلع ہنگو کے عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے،عوام کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی شاہ خرچوں کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے اس حوالے سے مزید جانتے ہیں ہنگو سے بول نیوز کے نمائندہ منظور خان سے

07/10/2023

سمانہ جشن آزادی فیسٹول میں حصہ لینے والی غیر ملکی پیراگلائڈر لیدا حضوری کا پشتو زبان میں منظور خان کے ساتھ خصوصی انٹرویو۔

06/10/2023

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کوہاٹ جلسے میں عوامی رائے۔

15/07/2023

ضلع ہنگو اور اورکزئی کی خوبصورت ترین سیاحتی مقام سمانہ ٹاپ جو کہ سطح سمندر سے 7000 فٹ بلندی پر واقع ہے۔خیبر پختونخوا کلچرل اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ نے سمانہ کو سیاحتی پوائنٹ متعارف کرانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں۔روڈز،ہوٹلنگ اور وائکنگ ٹریک کے تعمیراتی کاموں کو ختمی شکل دی جا رہی مزید تفصیلات سے ہمیں آگاہ کررہے ہیں اورکزئی سے ہمارے نمائندے منظور خان جی منظور۔

31/05/2023

کے نوجوان و سنجیدہ صحافی اور میرا جگری دوست نے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں لوہا منوانے کے بعد اب الیکٹرانک میڈیا میں بھی قدم رکھا اور بول نیوز ٹی وی چینل کے ساتھ منسلک ھو گئے. ھم بول نیوز کے انتظامیہ کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے ایک قابل اور مستعد صحافی کو تعینات کرلیا ....

16/05/2023
لکی مروت (u/s   ) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد اسماعیل خان مروت کا چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ اور ہلڑبازی کے حوا...
17/04/2023

لکی مروت (u/s ) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد اسماعیل خان مروت کا چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ اور ہلڑبازی کے حوالے سے عوام کے نام اہم پیغام

ہوائی فائرنگ ہنستے بستے گھروں کا بے رحم قاتل ہے. اسماعیل مروت

ون ویلنگ بعد میں پشیمانی اور معزوری کاسبب اور عمر بھر کا پچھتاوا ہے ،اسماعیل مروت

ہوائی فائرنگ کسی بے گناہ انسان کی جان لے سکتی ہے۔ اسماعیل مروت

ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں.

دوسروں کے گھر اجاڑنے والے سخت قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں.اسماعیل مروت

ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرتے ہوے شخص پکڑا گیا کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہوگی والدین سے گزارش ہے بچوں پر کڑی نظر رکھیں ،اسماعیل مروت

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسماعیل خان مروت نے آمدہ عید الفطر کی چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں اور ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کے سلسلے میں لکی ہیڈ کوارٹر کی عوام کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ الوداعی مراحل میں ہے جبکہ عیدالفطر کی آمد آمد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاند رات کے موقع پر کچھ ناسمجھ لوگ عید کی خوشی کی خبر سنتے ہی ہوائی فائرنگ شروع کر دیتے ہیں لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کی بندوق سے نکلی ہوئی گولی کسی معصوم کی جان لے سکتی ہے اس لیے ہوائ فائرنگ سے اجتناب کریں نکلی ہوئی گولی کسی معصوم کی جان لے سکتی ہے کیونکہ بندوق سے نکلی گولی آسمان یا فضاء میں جذب نہیں ہوتی بلکہ واپس زمین ہی کا رخ کرتی ہے جو روئے زمین پر کسی جاندار کی جان لے سکتی ہے۔ انہوں نے عوام کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یوں اپنی چند منٹ کی خوشی کیلئے کسی خاندان کی خوشیاں برباد نہ کریں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کی فائرنگ کی بھینٹ چڑھنے والا انسان گھر کا واحد کفیل ہو۔ سو آپ ایک خاندان کو ساری عمر کیلئے بھوک, افلاس اور نہ ختم ہونیوالی رنجش کا تحفہ دے جاتے ہیں۔ آپ کا نام سرکار کی کتابوں کیساتھ ساتھ اوپر والے کے ہاں بھی قاتلوں میں تحریر کیا جاتا ہے۔ اس کی بجائے اگر ہوائی فائرنگ کے ان پیسوں سے کپڑے یا کچھ خوراک وغیرہ کی اشیاء خرید کر کسی نادار کے گھر پہنچاکر ان کو بھی اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل کیا جاسکتا ہے جس سے اللہ بھی خوش ہوتا ہے, انسانی اور اسلامی حق بھی ادا ہوتا ہے اور ضمیر بھی مطمئن ہوتا ہے۔ آئیے! آج مل کر سب عہد کریں کہ خود بھی ہوائی فائرنگ نہیں کرینگے اور دوسروں کو بھی منع کریں گے،
آخر میں ڈی ایس پی لکی ہیڈ کوارٹرز اسماعیل مروت کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرکے دوسروں کے ہنستے بستے گھروں کو اجاڑنے والے بے رحم قاتل کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں.اور ون ویلنگ کرتے ہوے کوئ پکڑا گیا تو کسی کی سفارش قابل قبول نہیں اور ان کیلئے قانونی کارروائی سے بچنے کی قطعی کوئی گنجائش نہیں ہے اسلئے ایسے عناصر کسی بھی قسم کی نرمی کی توقع نہ رکھیں بلکہ بلاتفریق سخت قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں اور جب تک میں ہیڈ کوارٹرز ڈی ایس پی ہوں تو علاقے کا امن کسی صورت خراب نہیں ہونے دونگا، محمد اسماعیل خان ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لکی مروت

ہنگو(کے پی اپڈیٹس) ہنگو پولیس کی برق رفتار کاروائی، قتل کے ملزم کو  بارہ گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا، ظہر کی نماز ک...
17/04/2023

ہنگو(کے پی اپڈیٹس) ہنگو پولیس کی برق رفتار کاروائی، قتل کے ملزم کو بارہ گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا، ظہر کی نماز کو جاتے ہوئے خان اصغر نامی شخص کو قتل کیا گیا، ڈی پی او کے احکامات پر ایس ایچ او کی کامیاب کاروائی، قاتل خزیفہ کو گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ظہر کی نماز کے لیے جانے والےخان اصغر کو وچ بازار میں قتل کر دیا گیا ۔جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات صادر کیے
جس پر ایس ایچ او سٹی فیاض خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کامیاب کاروائی کی اور قتل کے مرکزی ملزم حزیفہ ولد میر رحمان ساکن شاہو خیل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک 30 بور پستول اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ایس ایچ او فیاض خان کے مطابق قتل کی واردات کے دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

15/04/2023

ہنگو/پولیس ٹیکرز
ہنگو۔ضلع کرم سے ڈی آئی خان منشیات کی باری مقدار میں سمگلنگ ناکام

مخبر کی اطلاع پرماموں خوڑہ چیک پوسٹ کے انچارج داؤد خان نےڈی ایس پی ٹل عرفان خان کی نگرانی میں ناکہ بندی کےدوران موٹرکار کےخفیہ خانوں سے40000ہزار260گرام چرس برامدکرکےبین الصوبائی منشیات سمگلر کوگرفتارکرلیا۔

09/04/2023

گذشتہ روز دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس مولانا محمد احمد لدھیانوی کے سربراہی اجلاس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کی جس پر پی ٹی آئی اور بعض اس کے اتحادی جماعت ، جماعت وحدت المسلمین نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کررکھا ہے لیکن اس حوالے سے حقائق کچھ اور ہیں۔
مولانا لدھیانوی کا کسی زمانے میں سپاہ صحابہ سے تعلق تھا جس طرح علامہ عباس ناصر کا تحریک جعفریہ سے تھا۔ دونوں پر پابندیاں لگنے کے بعد مولانا لدھیانوی نے تنطیم اہلسنت والجماعت کے نام سے الگ تنظیم بنائی جبکہ علامہ عباس ناصر وغیرہ نے جے ڈبلیو ایم (جماعت وحدت المسلمین بنائی)۔ علامہ لدھیانوی کسی مقدمے میں مطلوب نہیں اور ۲۰۱۳ اور ۲۰۱۸ کے انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں ۔ اگر جماعت وحدت المسلمین کا عمران خان کی حمایت میں سیاست پر شور نہیں مچایا جاتا تو علامہ لدھیانوی کی سیاست پر شور کیوں ہے۔
مولانا لدھیانوی کے ساتھ پریس کانفرنس میں دوسری اہم شخصیت دارلعلوم حقانیہ کے مولانا حامد الحق حقانی تھے ۔ وہ گذشتہ دس سال پی ٹی آئی کے حمایتی رہے اور ان کے درالعلوم حقانیہ کو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے سرکاری خزانے سے سکولوں کے فنڈز کے کروڑوں روپے بھی دئے ۔ اگر وہ سب کچھ حلال تھا تو اب حامد الحق کی کوئی سرگرمی حرام کیوں ہے؟
تیسرے شخص اس پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان خلیل تھے ۔ ان کی تنظیم پر پابندی لگنے کے بعد وہ انصارالامة کے نام سے پرامن سیاسی سرگرمیاں کررہے ہیں اور کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔ گذشتہ انتخابات میں انہوں نے اور ان کے بیٹے کے تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر کی حمایت کی ۔ تب وہ جرم نہیں تھا تو اب جرم کیوں ہے ۔
مولانا لدھیانوی کے ساتھ پریس کانفرنس میں آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے پی ٹی آئی کے رکن مولانا مظہر سعید شاہ بھی بیٹھے تھے ۔
اگر عمران خان کا جماعت وحدت المسلمین کا ساتھ ملانا مذہب یا فرقہ واریت کے کارڈ کا استعمال نہیں تو پھر مولانا لدھیانوی کا دفاع پاکستان کونسل کے فورم سے سرگرمی کیسے مذہبی کارڈ کا استعمال ہے ۔

08/04/2023

قبائلی ضلع خیبر ملک دین خیل میں دھماکہ تین افراد شہید
خیبر:تحصیل باڑہ علاقہ ملک دین خیل میں بم دھماکہ

خیبر: دھماکے میں ایک صوبیدار سمیت 2 اہلکار شہید ہونے کی اطلاع،متعدد اہلکار زخمی،

‏KPKمیںPTIکےسوشل میڈیاپراجیکٹ بندکر دیےگئے،1300سوشل میڈیاکارکنوں کی بھاری تنخواہ کے بدلےخدمات حاصل کی گئیں.۔نوٹیفیکیشن ج...
07/04/2023

‏KPKمیںPTIکےسوشل میڈیاپراجیکٹ بندکر دیےگئے،1300سوشل میڈیاکارکنوں کی بھاری تنخواہ کے بدلےخدمات حاصل کی گئیں.
۔نوٹیفیکیشن جاری۔👇👇

07/04/2023

ہنگو/ منشیات سمگلنگ ناکام
ہنگو، اورکزئی پولیس نے بھاری مقدار میں چرس باڑہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ڈی پی او نزیر احمد خان
ہنگو،چرس موٹر کار نمبر LED 184 کے خفیہ مقامات میں چھپائی گئی تھی، ڈی پی او
ہنگو، گاڑی سے 15000 گرام چرس برامد۔ایک ملزم گرفتار ڈی پی او

06/04/2023

پولیس کا یہ رویہ قابل مزمت ہے۔

05/04/2023

ہوشیار باش
پشاور سے آنے والی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کے مسافروں سے دوران تلاشی بھاری تعداد میں جعلی کرنسی جو کے چپلوں میں چھپائی گئی برآمد ہوئی ہے عوام پانچ ہزار اور ایک ہزار والے نوٹ لیتے وقت ذرا ہوشیا ر رہیں

افسوس ناک خبر.....دیرتالاش بازار میں فائرنگ.....ٹریفک اہلکار بخت زمین شہید ہوگیا....تالاش بازار باجوڑو چوک میں ڈیوٹی پر ...
04/04/2023

افسوس ناک خبر.....دیر
تالاش بازار میں فائرنگ.....ٹریفک اہلکار بخت زمین شہید ہوگیا....

تالاش بازار باجوڑو چوک میں ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک اہلکار بخت زمین پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا.جسکو علاج معالجہ کیلئے شمشی خان ہسپتال تالاش لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا..
واقع کی اطلاع ملتی ہی ڈی پی او جائے وقوعہ پہنچ گئے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے لوئردیر پولیس کی سرچ اپریشن جاری ہے.......

ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی۔مفت آٹے کی ایک دن کا مکمل کوٹہ (گندم) غائب کرنے کی جرم میں ھدایت فلور مل کو تین دن کے لئے ...
04/04/2023

ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی۔
مفت آٹے کی ایک دن کا مکمل کوٹہ (گندم) غائب کرنے کی جرم میں ھدایت فلور مل کو تین دن کے لئے سیل کر دیا گیا۔

03/04/2023

کفر کا نظام چل سکتا ہے
ظلم کا نظام چل نہیں سکتا ۔۔۔
دیر کے علاقہ خال رباط کا ندیم نامی یہ نوجوان بیت اللہ شریف میں کلام پاک پر حلف لیکر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔۔اس دردناک ویڈیو نے خاص طور پر ضلع دیر پائین کے حوالے سے کئی سوالات چھوڑ گئے ۔جہاں ملزم کی گرفتاری پر انعامات اور ملزم کو گناہگار سمجھ جانے والی معاشرہ پولیس افیسران کی حوصلہ افزائی تو کرلیتے ہیں مگر آج تک کسی نے یہ نہیں پوچھا کہ پابند سلاسل ہونے والے کا جرم کے ساتھ تعلق ہے یا نہیں ...پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افیسران کا اس ویڈیوں بیان پر ایکشن لینے اور شعبہ تفتیش کے حوالے سے ھر کیس کے بارے میں ٹھوس تحقیقات کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈی ایس پی عمر حیات کا اسلام آباد سے کوہاٹ تبادلہ کر دیا گیا۔
01/04/2023

ڈی ایس پی عمر حیات کا اسلام آباد سے کوہاٹ تبادلہ کر دیا گیا۔

28/05/2022

ہنگو/ فائرنگ
ہنگو،تھانہ سٹی کے علاقے میروبک بانڈہ میں دو فریقین میں فائرنگ۔پولیس
ہنگو۔فائرنگ کے نتیجہ میں دو افراد جان بحق۔پولیس
ہنگو۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی۔پولیس

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Orakzai News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Orakzai News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share