GilGit Gigital

  • Home
  • GilGit Gigital

GilGit Gigital Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GilGit Gigital, Media Agency, .

خالد خورشید حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتاے ایمان  شاہ
20/09/2023

خالد خورشید حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتاے
ایمان شاہ

07/09/2023

انہیں کہنا کہ میرے وطن کا نام ہمیشہ سے بلند ہے، میرا فرض تو بس اس سبز ہلالی پرچم کے سائے میں رہ کر وطن کی بے لوث خدمت کرنا ہے، مجھے جو کچھ ملا پاکستان کے نام اور پرچم کی بدولت ملا، پاکستان کا نام اور پرچم ہمیشہ سے سربلند ہیں اور انشاء اللہ ہمیشہ سربلند رہیں گے۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد
پاک فوج ہمیشہ زندہ باد

01/09/2023
*حالیہ احتجاجی مظاہروں اور مزہبی منافرت پر مبنی تقاریر سے گلگت بلتستان کو کتنا نقصان پہنچا؟*ایک ہفتے کے دوران کیے گئے ای...
27/08/2023

*حالیہ احتجاجی مظاہروں اور مزہبی منافرت پر مبنی تقاریر سے گلگت بلتستان کو کتنا نقصان پہنچا؟*

ایک ہفتے کے دوران کیے گئے ایک حالیہ *سروے* کے مطابق؛ قراقرم ہائی وے اور ضلع سکردو میں حالیہ احتجاجی مظاہروں سے گلگت بلتستان کے سیاحتی شعبے کو روزانہ تقریباً *200 ملین* کی آمدنی کا نقصان ہوا ہے۔

علاوہ ازیں قراقرم ہائی وے اور ضلع سکردو پر احتجاج کے باعث *بین الاقوامی سیاحوں سمیت 50000* سے زائد سیاحوں نے گلگت بلتستان کے دورے منسوخ کر دیے ہیں۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا میں *فرقہ وارانہ بنیادوں پر نفرت انگیز پوسٹوں اور ویڈیو کلپس* نے سیاحوں کی توجہ سوات اور دیر کی وادی کی طرف مبذول کر دی ہے جس سے پاکستان اور دنیا میں گلگت بلتستان کے *امن انڈیکس* کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سروے کے مطابق، گلگت بلتستان کے شہریوں کی اکثریت نے فرقہ وارانہ انتہا پسندی کو مسترد کر دیا ہے اور انھوں نے ایسی تمام سرگرمیوں کو مسترد کیا ہے اور اس نفرت انگیز عمل سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ *جی بی کے شہریوں نے کہا کہ ہم مذہبی ٹھیکیداروں کے نظریے کو مسترد کرتے ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے پورے جی بی کو مفلوج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں* اور انہیں جی بی کے لوگوں کو تقسیم کرنے اور امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

*شہریوں کی اکثریت نے جی بی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ (مذہبی انتہا پسندوں اور ذیلی قوم پرستوں) اور جی بی کے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں* جو سوشل میڈیا (فیس بک، واٹس ایپ گروپس، ٹویٹر اور انسٹاگرام) میں نفرت انگیز مذہبی مواد کی تشہیر کرنے پر سرگرم ہیں۔

سروے کے دوران عوام کا مزید کہنا ہے کہ ایسی تمام سیاسی پارٹیوں پر پاپندی لگائی جائے جو مذہبی انتہا پسندی کے فروغ کے لیے سیاست کا سہارا لیتے ہیں اور ریاست کی رٹ کو چوک چوراہوں میں چیلنچ کرتے ہیں خواہ ایسی جماعتوں کا تعلق کسی بھی علاقے اور فرقے سے ہو۔

چلاس:حالیہ سیلاب نے گلگت بلتستان بھر میں تباہی مچائی تھی جس سے گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ متاثر ضلع دیامر ہوا تھا جس ک...
18/08/2023

چلاس:
حالیہ سیلاب نے گلگت بلتستان بھر میں تباہی مچائی تھی جس سے گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ متاثر ضلع دیامر ہوا تھا جس کے بعد ضلع دیامر کے منتخب کردہ نمائندے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے غائب ہی ہوگئے تھے
ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت اور چلاس حلقہ دو کے نمائندے سیدامام مالک نے سینکڑوں گھرانوں پر مشتمل گاؤں کھنر کا سڑک اپنے جیب سے بنانے کا اعلان کیا ہے
کھنر نالے کا روڈ حالیہ سیلاب سے مکمل تباہ ہوچکا تھا

گلگت:سابق وزیراعلیٰ  و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات ثروت ص...
17/08/2023

گلگت:سابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات ثروت صباء کی ملاقات
ثروت صباء نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ کر باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور ثروت صباء میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔

17/08/2023

خالد خورشید سے سرکاری سیکیورٹی اٹھا لی گئی ۔

غذر شیر قلعہ میں 3 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی واٹر سپلائی سکیم  کی تعمیر کے دوران ٹھیکدار نے ڈنڈی ماردی، سرکاری ایگ...
17/08/2023

غذر
شیر قلعہ میں 3 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی واٹر سپلائی سکیم کی تعمیر کے دوران ٹھیکدار نے ڈنڈی ماردی، سرکاری ایگریمنٹ کے مطابق ٹھیکدار پائپ کی بچھائی کے لئے تین فٹ کھدائی کرنے کا مجاز ہے مگر اب تک ایک فٹ ہی کھدائی کی گئی ہے جس سے اندیشہ ہے کہ یہ سکیم بھی ماضی کی سکیموں کی طرح ناکام ہوگی اور لوگ پانی کی بوند بوند کے لئے ترسیں گے۔
Works Department Gilgit-Baltistan

پی ٹی آئی کی سابقہ خاتون ورکر ثروت صبا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرینگی
17/08/2023

پی ٹی آئی کی سابقہ خاتون ورکر ثروت صبا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرینگی

17/08/2023

ایف پی ایس سی کے تحت ہونے والے امتحانات میں سے صرف ہیڈ ماسٹر کے ٹیسٹ موخر ہوگئے ہیں.باقی اسامیوں پر ٹیسٹ شیڈول کے مطابق مقررہ وقت اور تاریخ سے جاری ہوں گے.ایف پی ایس سی انتظامیہ

مجھے راؤنڈو سب ڈویژن میں تعلیمی تبدیلی دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، یہ خطہ اس سلسلے میں بہت پیچھے تھا۔ڈونرز کے تعاون اور ان...
17/08/2023

مجھے راؤنڈو سب ڈویژن میں تعلیمی تبدیلی دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، یہ خطہ اس سلسلے میں بہت پیچھے تھا۔
ڈونرز کے تعاون اور ان کے اعتماد کے ذریعے، ہم نے سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ انٹرایکٹو وائٹ بورڈز، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز، کروم بوکس، ملٹی میڈیا پروجیکٹرز، آف لائن سرورز کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل لائبریریوں اور LMS کے ساتھ 13 آئی ٹی لیبز قائم کی ہیں۔

خرابی:

ایشیا فاؤنڈیشن کے 10 اسکول
KIPS کے ذریعہ 2 اسکول
1 سکول از مسٹر عزیر

Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

ہنزہ میں لیگی قیادت کی بڑی نشستصوبائی وزیر زراعت انجنئیر انور کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے بانی رہنما...
17/08/2023

ہنزہ میں لیگی قیادت کی بڑی نشست

صوبائی وزیر زراعت انجنئیر انور کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے بانی رہنماء میر آف ہنزہ کے گھر پہنچ گئے ، سابقہ گورنر میر غضنفر علی خان اور سابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی رانی عتیقہ سے اہم ملاقات،
قیادت میں بانی رہنما عتیق الرحمن ، بشیر احمد خان ، جعفر اللہ ، شیر دل میر ، نمبردار نصرت، سابق اپوزیشن لیڈر کپٹین ر شفیع خان و دیگر موجود ، پارٹی کے موجود مسائل پر تبادلہ کیا گیا ،

17/08/2023

آج ہنزہ عطاآباد لیک میں خیبر پختونخواہ سے آئے ہوئے کچھ سیاح اور مقامی عطا آباد لیک کے ہوٹلز اور بوٹ / کشتی ایسوسییشن کے درمیان بحث و مباحثہ پہ اچانک سخت لڑائی ہوگئی۔ لڑائی میں مقامی لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ جس سے سیاح تین ،چار بندوں کو شدید چوٹیں آئی۔ جس پہ ایک سیاح نے گاڑی سے پشتول نکال دیا اور سینکڑوں لوگوں کے ہجوم میں ہوائی فائرنگ کھول دی۔ خوش قسمتی سے ہجوم میں سیاح کی گولی سے سب محفوظ رہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی ممبران کابینہ / حکومت سے اہم امور پر مشاور...
16/08/2023

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی ممبران کابینہ / حکومت سے اہم امور پر مشاورتی نشست منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی مخلوط حکومت کی پہلی ترجیح گلگت بلتستان کی متوازن، یکساں اور پائیدار ترقی کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنا اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔ عوام کے مسائل کا ادراک ہے جس کیلئے پوری کابینہ اپنی توانائیوں کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ ترقی برابری، یکساں حقوق اور متوازن کرنے کیلئے ضروری نشاندہی اور اس کیلئے بہتر حکمت عملی مرتب کرنی ہے جس میں تمام اضلاع اور ڈویژنز کو برابری کے سطح پر لایا جائے گا۔سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد اور گلگت بلتستان لیول کی سکیموں کے ازسر نو جائزہ لینے سمیت مختلف منصوبوں کی ایڈمن اپرول بروقت یقینی بنانے کے حوالے سے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس میں تینوں ریجنز سے تین صوبائی وزراء شامل ہوں گے جو اپنی سفارشات تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کریں گے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گورننس کے نظام کو بہتربنانے اور عوام کی مسائل کو جلد حل کرنے کیلئے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ وزراء کی مشاورت کو یقینی بناتے ہوئے اپنی سفارشات متعلقہ فورم میں بھیجیں جس پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال کرنے کے حوالے سے ینگ ڈاکٹرز کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس قانون پر عملدرآمد کو روکنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مشاورت سے اس مسئلے کو قانونی طورپر مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا، جس کیلئے صوبائی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی YDA کے نمائندوں سے رابطہ کرے گی۔ نگران وزیر اعظم پاکستان سے جلد ملاقات متوقع ہے جس میں گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل کے حل پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے منتخب نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے قیام کیلئے ہدایات دیئے گئے جو اپنے علاقوں میں بحالی کے کاموں کی نگرانی کریں گے اور شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزراء نے اس بات اعادہ کیا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی قیادت میں تمام وزراء متحد و متفق ہیں اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے مل کر کام کریں گے۔ عوام کو موجودہ حکومت کے عملی اقدامات کے مثبت ثمرات جلد نظر آئیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو تمام کابینہ اراکین نے اپنے محکموں اور اجتماعی ترجیحات کے حوالے سے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

16/08/2023

کل دن 1بجے سے 3بجے کے درمیان پارک ہوٹل گلگت سے امپھری گلگت کے درمیان ایک پرس گم ہوا ہے جس میں کچھ نقدی سمیت ضروری کاغذات تھے جس بھائی کو بھی ملے پلیز رابطہ کرے
03555622366

گلگت ؛ صوبائی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اریگیشن فتح اللّٰہ خان سے سینئر وزیر عبدلحمید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سمیت دیگر وفود ...
15/08/2023

گلگت ؛ صوبائی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اریگیشن فتح اللّٰہ خان سے سینئر وزیر عبدلحمید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سمیت دیگر وفود ملاقات کررہے ہیں۔
مختلف مسائل اور انکے حل سے متعلق گفتگو ہوئی۔

15/08/2023

آئی جی پی نے منشیات کے روک تھام کے لیئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیا

15/08/2023

غذر گاہکوچ میں جشن آزادی کے تقریبات میں شرکت کے بعد ریسکیو 1122 غذر کا عملہ وطن عزیز سے محبت کے اظہار کے طور پر ریلی کی شکل میں ریسکیو اسٹیشن سنگل کی جانب جارہے ہیں۔

‏گلگت بلتستان پولیس کرکٹ ٹیم  کا فورس کمانڈر اور انسپکٹر جنرل آف پولیس  گلگت  بلتستان کے ہمراہ  سٹی پارک گلگت میں ایک گر...
15/08/2023

‏گلگت بلتستان پولیس کرکٹ ٹیم کا فورس کمانڈر اور انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کے ہمراہ سٹی پارک گلگت میں ایک گروپ فوٹو۔

‏جی بی پولیس کرکٹ ٹیم  نے 14 اگست کو جشن آزادی  کے حوالے سے GB کی سطح پر منعقد کرکٹ ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھ...
15/08/2023

‏جی بی پولیس کرکٹ ٹیم نے 14 اگست کو جشن آزادی کے حوالے سے GB کی سطح پر منعقد کرکٹ ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔ اس سلسلے میں آج پولیس ٹیم نے رنراپ ٹرافی IGP کی خدمت میں پیش کی۔ IGP نے ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور مستقبل میں بہتر کھیل کیلئے سخت محنت کی تاکید کی۔

ریسکیو 1122غذر۔جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی زیر سرپرستی ایک پروقار تقر...
15/08/2023

ریسکیو 1122غذر۔
جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی زیر سرپرستی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس سلسلے میں PWD ریسٹ ہاؤس سے یادگار شہدا تک ریلی بھی نکالی گئی،جس میں ضلعی انتظامیہ،ریسکیو 1122 سمیت سرکاری محکموں کے زمہ داران،سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بعد از یادگار شہدا پر شاندار تقریب کا اہتمام ہوا جس کا مہمان خصوصی فورس کمانڈر FCNA تھے۔

روندو:شاہراہِ بلتستان پر زلزلہ متاثرین روندو کی جانب سے معاوضہ کی عدم فراہمی کے خلاف دھرنا جاری ,مظاہرین نے شاہراہِ بلتس...
15/08/2023

روندو:
شاہراہِ بلتستان پر زلزلہ متاثرین روندو کی جانب سے معاوضہ کی عدم فراہمی کے خلاف دھرنا جاری ,
مظاہرین نے شاہراہِ بلتستان کو مکمل بلاک کردیا ۔۔۔

14/08/2023

جشن آزادی پاکستان کے موقع پر بچوں کے نعرے پاکستان زندہ باد دیکھیے وسیل تاج کی خصوصی رپورٹ

14/08/2023

فورس کمانڈر گلگت بلتستان ٹورنامنٹ کے حوالے سے اظہار خیال کر رہے ہیں
رپورٹ وسیل تاج

14/08/2023

جشن آزادی ٹورنامنٹ سٹی پارک گلگت میں منعقد ہوا۔
دیکھیے وسیل تاج کی خصوصی رپورٹ

گلگت بلتستان کا خواب  آگے بڑھتا ہے!*پلاسٹک فری گلگت بلتستان*آج 14 اگست 2023 کو پلاسٹک فری گلگت بلتستان مہم کے سلسلے میں ...
14/08/2023

گلگت بلتستان کا خواب آگے بڑھتا ہے!
*پلاسٹک فری گلگت بلتستان*

آج 14 اگست 2023 کو پلاسٹک فری گلگت بلتستان مہم کے سلسلے میں فیض آباد، نومل میں ایک *نان ووون بیگز پروڈکشن یونٹ* کا افتتاح کیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی؛ اس موقع پر ممبر جی بی قانون ساز اسمبلی، سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات، کمشنر گلگت ڈویژن، ڈپٹی کمشنر گلگت، ڈائریکٹر جی بی-ای پی اے، اے سی گلگت، سرکاری افسران، کمیونٹی عمائدین اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔

اس سے قبل گلگت بلتستان کی حکومت نے سینکڑوں دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان کے درمیان ایک مسابقتی عمل کے بعد گلگت ڈویژن میں دو کاروباریوں کو 9.5 ملین* کے بلاسود قرضے فراہم کیے تھے۔ دوسرے مرحلے میں اسی قسم کا قرضہ بلتستان اور دیامر ڈویژن تک دیا جائے گا۔
نصب شدہ سہولت میں ماحول دوست بیگز کی *1 ٹن فی دن کی پیداواری صلاحیت* ہے جو اسے 30 ٹن ماہانہ بناتی ہے۔ گلگت کی کل سنگل پلاسٹک بیگز کی ضرورت 16 ٹن ہے، اس لیے اسے پاکستان کے دیگر خطوں میں ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ یہ سہولت کلائنٹس کی ضرورت کے مطابق متعدد سائز کے بائیوڈیگریڈیبل بیگ تیار کر سکتی ہے۔ اسی طرح کا ایک اور یونٹ *سنگول، ضلع غذر* میں بھی قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔

*ہمارا مقصد - پلاسٹک فری جی بی*۔

Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

Address


Telephone

+923466085481

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GilGit Gigital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share