Daily Awaz Times Karakh

  • Home
  • Daily Awaz Times Karakh

Daily Awaz Times Karakh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Karakh, Media/News Company, .

04/08/2022

ھم اھلیان پیر ابراہیم کاروتھر چھتہ تھون دکھانی کیرتھر پہاڑ پیر باری ڈاڈھارو کتیجی کی عوام
وزیر علی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو صاحب حلقہ کے منسٹر نواب شناء اللہ خان زھری صاحب وزیر بلدیات محترم جناب سردار محمد صالح بھوتانی صاحب ڈپٹی کمشنر خضدار اسٹنٹ کمشنر خضدار کرخ انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں حالیہ بارشوں سے ھمارےروڈ کو بارشوں نے ختم کردیا
ھم ان تمام حکومتی اداروں سے خاص طور پر جھلاوان حلقہ کے منسٹر نواب شناء اللہ خان زھری صاحب ڈپٹی کمشنر خضدار گزارش ھیکہ ھمارے روڈ کیلئے بلڈوزر گیریڈر روانہ کرکے روڈ کو بحال کرائے

*سیلابی ریلوں نے کرخ میں تباہی مچا دی بڑے پیمانے پر مکانات منہدم مالی نقصانات کرخ کا سندھ اور خضدار سے زمینی رابطہ منقطع...
26/07/2022

*سیلابی ریلوں نے کرخ میں تباہی مچا دی بڑے پیمانے پر مکانات منہدم مالی نقصانات کرخ کا سندھ اور خضدار سے زمینی رابطہ منقطع عوام محصور ہو کر رہ گئی*

*حکومت کرخ کو آفت زدہ علاقہ قرار دے کر اورفوری طور پر متاثرین کی مدد کریں پیپلز پارٹی کرخ کے سینئر رہنما میر جمعہ خان شکرانی کی اپیل*

*خضدار: 26 جولائی/پاکستان پیپلز پارٹی کرخ کے سینئررہنماء میر جمعہ خان شکرانی نے کہا کہ سیلابی ریلوں نے کرخ میں تباہی مچا دی ہے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے لوگوں کے مکانات منہدم ہو گئے ہیں مال مویشی سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں حفاظتی بندات بھی ٹوٹ گئے ہیں زمینداروں کے کھڑی فصلات تباہ و برباد ہوگئے ہیں کرخ کا زمینی رابطہ سندھ اور خضدار سے منقطع ہو چکا ہے یہاں کے عوام محصور ہو کر رہ گئے ہیں اسوقت کرخ کے عوام کو غذائی اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل کرخ کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے ڈپٹی کمشنر خضدار اور انتظامیہ کے متعلقہ تمام ادارے کرخ میں متاثرہ لوگوں کے مدد اور انہیں ریلیف پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکے*

26/07/2022

کرخ ۔۔۔کرخ میں دو دن کی مسلسل بارش کی وجہ سے کرخ میں سیلا بی صورت حال کرخ کا ندی جو کھوڑی سے وروم تک شہروں کے درمیان سے گزرتا ہے وہ ندی کا پانی گھر کے قریب پہنچ گیا ہے تھوڑا اور پانی اضافہ ہونے کی صورت میں ندی کا پانی گھروں میں داخل ہو سکتا ہے اس وقت چکلی شہر چھٹہ ۔اجبانی ۔جھالارو نوکجو کے شہر ندی سے خطرہ میں ہے جب کہ لکھارو بھلونک میں بھی پانی کی صورت حال خطرہ پیدا کیا ہے جب کہ لوگوں کے فصللات مال موسشی بڑی تعداد میں ندی کے پانی میں بہہ جانے کی اطلاعات ہیں ۔۔اللّه پاک رحم کرے سب کی حفاظت فرماۓ

کرخ اور خضدار کا زمینی رابطہ منقطع ۔ سندھ بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ بھلوک کے ایریا میں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ...
26/07/2022

کرخ اور خضدار کا زمینی رابطہ منقطع ۔ سندھ بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ بھلوک کے ایریا میں سیلابی ریلے میں بہہ گئی انتظامیہ سے اپیل ہےکہ نوٹس لیتے ہوئے فوری ریسکو ٹیم روانہ کریں تاکہ کسی حادثہ سے بچا جاسکیں

19/06/2022

روزنامہ آواز ٹائمز بلڈنگ، پٹیل روڈ کوئٹہ میں آگ لگ گئی ہے۔

وڈیرہ صالح جاموٹ نے بطور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار کا عہدہ سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ...
06/06/2022

وڈیرہ صالح جاموٹ نے بطور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار کا عہدہ سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے میونسپل کارپوریشن خضدار کے چیف آفیسر وڈیرہ صالح جاموٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا، وڈیرہ صالح جاموٹ کو ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خضدار عبدالقیوم عمرانی نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار کے سیٹ پر بیٹھایا، اس موقع پر خضدار سے تعلق رکھنے والےسیاسی و سماجی شخصیات نے وڈیرہ صالح جاموٹ کو بطور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ہار پہنائے،
اس سے قبل وڈیرہ صالح جاموٹ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڈانی میں تعینات تھے گزشتہ دنوں وڈیرہ صالح جاموٹ کا تبادلہ بطور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار ہوا، اہلیان خضدار وڈیرہ صالح جاموٹ کی بطور چیف آفیسر خضدار تعنیاتی کو نیک شگون قرار دیتے ہیں، کیونکہ اس سے قبل وڈیرہ صالح جاموٹ نے بطور چیف آفیسر خضدار اپنی دور تعیناتی کے موقع پر نہایت خوش اسلوبی سے اپنے خدمات سرانجام دیئے تھے، اہلیان خضدار نے امید ظاہر کی وہ حسب سابق احسن طریقے سے بطور چیف آفیسر اپنے خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی خدمات احسن طریقہ سے نبھائیں گے۔۔۔

شمولیتی پروگرام -آج پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر میں ایک شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت  پاکستان پیپلز پارٹی کے سی...
24/05/2022

شمولیتی پروگرام -آج پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر میں ایک شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ صاحب نے کی ۔ کرخ سن چکو سے جھالاوان عوامی پینل پارٹی سے رخصت ہوکر وڈیرہ علی اضغرجاموٹ وڈیرہ عزیزاللہ جاموٹ کئ ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی شامل ہوگۓ
بعد ازاں زردک کنج سے
بی این پی عوامی کے محمد نور زہری داود خان زہری اسماعیل زہری اپنے کئ ساتھیوں سمیت وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ صاحب کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نواب ثناءاللہ خان زہری کے کاروان میں شامل ہوئے ۔ شمولیتی پروگرام سے وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ صاحب اور میر جمعہ خان شکرانی صاحب اور حاجی غلام یاسین جتک صاحب ماسٹر وزیراحمدچھٹہ میر عبدالمنان موسیانی منظور احمد موسیانی نے خطاب کیا اور نئے شمولیت کرنے والے ساتھیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی اور نواب صاحب کے کاروان میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اس موقع پر عطاء محمد چانڈیو ڈاکٹر محمد حنیف جاموٹ غلامجتبی جاموٹ میر عبدالفتاح جاموٹ ماسٹر عبدالروف آخوند محمد سرور موسیانی ڈاکٹر لیاقت جتک اور چیف آف جھالاوان سوشل میڈیا ٹیم کے ممبرز مظفر جاموٹ مقبول چانڈیو موجود تھے

*آج مؤرخہ 11 مئی کو پیپلز پارٹی کا شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ نے کی* لانگڑیچی سے آج وڈ...
11/05/2022

*آج مؤرخہ 11 مئی کو پیپلز پارٹی کا شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ نے کی*

لانگڑیچی سے آج وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ اور میر جمعہ خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے *حضور بخش عبدالرسول محمد صادق امیر بخش عبدالحکیم محمد یوسف محمد اسلم عنایت اللہ محمد اکرم ساتھیوں سمیت* قوم کاسیرہ بلوچستان عوامی پارٹی کو چھوڑ کو پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے اس موقعہ پر حاجی یاسین جتک طارق عزیز آخوند میر منان موسیانی عبدالفتح جاموٹ حبیب جتک عطاء محمد موسیانی عبدالنبی موسیانی محمد ایوب کاسیرہ و دیگر سینیئر رہنماء موجود تھے

آج مؤرخہ 5 مئی 2022 کو شمولیتی پروگراممحمد عمر مینگل خیر محمد مینگل رسول بخش مینگل خدا بخش مینگل عطاءاللہ مینگل عبدالرسو...
05/05/2022

آج مؤرخہ 5 مئی 2022 کو شمولیتی پروگرام

محمد عمر مینگل خیر محمد مینگل رسول بخش مینگل خدا بخش مینگل عطاءاللہ مینگل عبدالرسول مینگل اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت بی این پی مینگل سے اور بلدیاتی امیدوار کے کزن بھائی حافظ محمد صالح شبیر احمد ظہور احمد عبیداللہ سلیم اللہ طیب احمد عبدالرزاق محمد یونس قوم کاسیرہ اور محمد صدیق چھٹہ اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت باپ پارٹی سے مستعفی ہو کر وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ اور میر جمعہ خان شکرانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے شمولتی پروگرام کے موقعہ پر محمد یاسین جتک ڈاکٹر محمد خان چھٹہ ناظم نزیر احمد کونسلر اکرو در محمد زنگیجو عطاء محمد چانڈیو عطاء اللہ جتک ڈاکٹر لیاقت جتک ودیگر بڑی تعداد میں پارٹی رہنماء موجود تھے

رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئیتُم جیسے گئے، ایسے بھی جاتا نہیں کوئیإِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون بلوچستان...
04/05/2022

رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی
تُم جیسے گئے، ایسے بھی جاتا نہیں کوئی

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

بلوچستان کے علاقے کرخ سُنچکو سے تعلق رکھنے والا نوجوان ریاض جاموٹ کچی عمر میں لُقمہِ اجل ہو گیا۔

ہاۓ۔۔ 😭😭😭😭😭😭😭
بھری جوانی میں کسی ماں کا لختِ جگر اُس سے بچھڑ جاۓ۔ یہ کسی قیامت سے کم نہیں۔

اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرماۓ۔ اور لواحقین کو صبر و جمیل کی دولت عطا فرماۓ۔ الٰہی آمین۔

09/04/2022


#ٹاپ #کورئیر #سروس

24/03/2022

اناللہ واناالیہ راجعون

*کرخ////گل بھٹ*

*سب انسپیکٹر محمد امین ساسولی کی والدہ کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں آج انتقال کرگئیں ہیں تدفین گل بھٹ قبرستان میں ہوگی* نماز جنازہ کا اعلان بعد میں ہوگا

لیویز فورس خضدار کی اہم کارواٸی زیدی لیویز کو قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار ...
16/03/2022

لیویز فورس خضدار کی اہم کارواٸی زیدی لیویز کو قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزٸی و اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب شاہوانی کے احکامات کی روشنی میں ناٸب تحصیلدار مولہ عبدالجبار لیویز انچارج مولہ نوراحمد موسیانی کی سربراٸی میں رسالدار رحیم خان کانسٹیبل حزب اللّٰہ اصغر علی نصیب اللّٰہ و دیگر اہلکاروں نے کارواٸی کرتے ہوۓ مقدمہ نمبر10/2019 بجرم زیر دفعہ 302 /324 147/149 337ADF میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد یونس ولد محمد رفیق اور ثنااللّٰہ ولد غلام حیدر ساکنان پاشتہ خان سب تحصیل مولہ کو گرفتار کرکے بند حوالات کیا*
*ملزمان 2019 میں عید کے دوران فاٸرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور دو کو زخمی کیا تھا*
*واضع رہے ڈپٹی کمشنر خضدار نے سختی سے تمام لیویز انچارجز کو ہدایت جاری ہیکہ وہ اپنے اپنے ایریا کے اشتہاری مفرور ملزمان کو گرفتار کرے
جراٸم پیشہ افراد کےلیے لیویز فورس خضدار خوف کی علامت بن چکا ہیں جراٸم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارواٸی کی جاٸی

12/03/2022
پاکستان پیپلز پارٹی خضدار کے سینیئر رہنماؤں کا نومنتخب کابینہ کے خلاف اہم اجلاس، اجلاس میں کرخ مولہ زہری باغبانہ توتک خض...
27/02/2022

پاکستان پیپلز پارٹی خضدار کے سینیئر رہنماؤں کا نومنتخب کابینہ کے خلاف
اہم اجلاس،
اجلاس میں کرخ مولہ زہری باغبانہ توتک خضدار سے سینکڑوں سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی،
اجلاس سے سینیئر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خضدار کے ضلعی صدر میر عبدالرحمان زہری کے بطور ضلعی صدر تعیناتی غیر دستوری ہے، موجودہ ضلعی صدر عبدالرحمان زہری کی قیادت میں کی جانے والی لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ،
مرکزی قیادت، صوبائی قیادت اور چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان سے زہری پارٹی کے دستور کے مطابق ضلعی صدر کے لیے الیکشن کرانے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان پیپلز پارٹی خضدار کے سینیئر رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں خضدار کرخ مولہ زہری باغبانہ توتک و دیگر علاقوں سے پاکستان پیپلز پارٹی خضدار کے سینیئر رہنماؤں نے کثیر تعداد شرکت کی، اجلاس سے وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ، عید محمد ایڈوکیٹ، ڈاکٹر حضور بخش زہری، میر جمعہ خان شکرانی، میر بشیر احمد جتک، میر ذاکر احمد باجوئی، میر محمد اکبر جتک، حاجی محمد یاسین جتک، قاضی نذیر احمد، میر حسن خان قلندرانی، مقبول جام، سرفراز احمد، الطاف حسین جاموٹ و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ میر عبدالرحمان زہری کی بحیثیت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے ضلعی صدر منتخب ہونے کو ہم کسی صورت قبول نہیں کرتے ہیں، موجودہ ڈسٹرکٹ صدر کی تعیناتی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اجلاس میں مقررین کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں حاجی عبدالمنان جاموٹ، میرفیصل زہری،عبدالوھاب خدرانی، میر جمال خان جاموٹ، حاجی عبد الفتاح جاموٹ، میر محمد عالم موسیانی، نذیر احمد چھٹہ، میر عبدالرحمان قلندرانی، ڈاکٹر محمد خان چھٹہ، ڈاکٹر حنیف جاموٹ، حاجی عثمان، عبدالنبی کرخی، طارق احمد آخوند، آصف احمد آخوند، قربان علی، عبدالستار چھٹہ، شمس رند، نصیر احمد، ماسٹر عبدالغفار، شعیب احمد، عبداللہ محمد شریف، عبدالمنان، عطاء محمد زہری، جان محمد چھٹہ، عطااللہ چانڈیو، حاجی دلمراد آخوند، سکندر رند، احمد نواز رند دین محمد شاہوانی، دریا خان جاموٹ، محمد مرید و دیگر پارٹی کارکنان شریک تھے،
اجلاس میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ صدر نہ پارٹی کے ساتھ مخلص ہے اور نہ ہی نواب صاحب کا خیرخواہ ہے، ان کی وجہ سے ماضی میں بھی ہمیں کافی سیاسی نقصا

*لیویز فورس خضدار کی مثالی کارکردگیوں کی بدولت خضدار میں جراٸم کا شرح کافی کم ہیں**ڈپٹی کمشنر خضدار  کا لیویز اہلکاروں ک...
24/02/2022

*لیویز فورس خضدار کی مثالی کارکردگیوں کی بدولت خضدار میں جراٸم کا شرح کافی کم ہیں*
*ڈپٹی کمشنر خضدار کا لیویز اہلکاروں کی تقریب سرٹیفیکٹ کے دوران خطاب*
*تفصیلات کا مطابق آج مورخہ 24 فروری2022 کو سہیل الرحمٰن کانفرنس ہال میں لیویز فورس کرخ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گٸی*
*جس میں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزٸی اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد جان جمالدینی اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ ناٸب تحصیلدار کرخ عبدالجبار سپرینٹنڈنٹ لیویز عنایت اللّٰہ سپرینٹنڈنٹ ریونیو علی گوھر کرخ کے معتبرین میر جمعہ خان شکرانی وڈیرہ فاروق جاموٹ و دیگر معتبرین نے شرکت کی*
*ڈپٹی کمشنر خضدار نے لیویز آفیسراں سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ لیویز فورس خضدار نے اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت جراٸم کی شرح کو کافی کنٹرول کیا ہوا ہیں لیویز فورس کے جوان عوام کی خدمت اور انکی حفاظت دل و جان سے کرتے ہیں انکا ایک مثال لیویز فورس کرخ کی حالیہ کارکردگی انتہاٸی مطلوب قاتل لالو کی گرفتاری ہیں جو تین تین قتل کرکے کرخ میں اپنا دہشت پھیلایا ہوا تھا اور کٸی عرصے سے پہاڑوں میں مفرور تھا کرخ ایک امن والا علاقہ ہیں لیکن اس قاتل کی وجہ سے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا تھے*
*ڈپٹی کمشنر خضدار نے لیویز کمانڈر نزیراحمد زہری اور کارواٸی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کوتعریفی اسناد اور کیش پراٸز دیا*
*ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو اہلکار محنت ، خلوص اور لگن سے کام کرے گا اسے عزت و احترام سے نوزا جائے گا۔ انہوں نے کہا یہی وہ حقیقی سپاہی ہیں جو محکمے ، اور علاقے کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں

آج مورخہ 23 فروری کو مینگل اور چھٹہ کا 118 سال پرانا تنازعہ حل ھو گیا۔‐-------------------------------------------چھٹہ ا...
24/02/2022

آج مورخہ 23 فروری کو مینگل اور چھٹہ کا 118 سال پرانا تنازعہ حل ھو گیا۔
‐-------------------------------------------چھٹہ اور مینگل قبائل دیرینہ علاقائی حد بندی کا تنازعہ جو 118 سال کے عرصہ پر محیط تھا جس کی بناء پر کم وبیش 5 جنگیں ھوئی ان جنگوں میں اگر چہ طرفین کا کوئی جانی نقصان نہیں ھوا تاھم کافی مالی نقصان ھوا ۔ آخری جنگ 3 ماہ 10 جاری رھی ۔ بلوچستان سرداروں اور نوابوں کی اماجگاہ ھے جہاں تمام قبائلی تنازعات قبائلی جرگوں میں حل کئے جاتے ھیں لیکن چھٹہ ، مینگل اقوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل کرنے کی کسی نواب یا سردار نے نہ کوشش کی نہ ھی یہ اعزاز کسی کو نصیب ھوا۔ 118 سال قبل اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے طرفین نے برٹش گورنمنٹ کی نگرانی میں منصب مقرر کئے جن جن میں اس وقت کے نواب موسیانی کو چھٹہ اقوام جبکہ نواب شاھوانی کو مینگل اقوام نے اپنا منصف مقرر کیا ۔ موقع ملاحظہ کرنے کے بعد انھوں نے متفقہ طور پر حد بندی مقرر کی اور اراضی کی تقسیم بھی کی جس کو طرفین نے قبول کیا جس کا حوالہ بلوچستان گزیٹیر میں موجود ھے ۔ تاھم بعد میں اس پر عمل درآمد نہیں ھوا۔ 118 بعد پہلی بار سندھ کے نامور اور برفت قوم کے سردار جناب ملک اسد سکندر

رپورٹ:سکندر خان سارونہ: 22فروری 2022 کوملک اسد سکندر صاحب، سردار محمد صالح بھوتانی، مینگل ہاؤس کنگوری تشریف لائے، ملک اس...
22/02/2022

رپورٹ:سکندر خان
سارونہ: 22فروری 2022 کوملک اسد سکندر صاحب، سردار محمد صالح بھوتانی، مینگل ہاؤس کنگوری تشریف لائے، ملک اسد سکندر صاحب نے مینگل اور چھٹہ برادری کے درمیان زمینی تنازعہ کا خوش اسلوبی سے تصفیہ کرکے دونوں اقوام کو آپس میں شیروشکر کردیا، سردار اخترجان مینگل ، سردار اسداللہ مینگل، میرگورگین مینگل نے انکا شکریہ اداکیا کہ آپ ہمارے خیرمیں حصہ داربنے، ملک اسد سکندر صاحب نے کہا میری یہ خوش نصیبی ہیکہ اتنی پرانی لڑائی کی خاتمے کا ذریعہ مجھے رب نے بنایا، اور دونوں قبائل کا مشکور ہوں یہ عزت مجھے عطاکیا، اس موقع پہ انکے ہمراہ ملک سکندر جونیئر، سردار عرفان بھوتانی شہزاد بھوتانی، فرحان بھوتانی, مینگل اور چھٹہ قبائلی عمائدین کثیر تعداد میں موجود تھے عوام پس میں گلے لگ گئے اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی

اہم نیوز اپڈیٹباریجہ برادری کے معززین کی سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی صاحب سے ایک اہم ملاقات سیاسی ا...
21/02/2022

اہم نیوز اپڈیٹ
باریجہ برادری کے معززین کی سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی صاحب سے ایک اہم ملاقات سیاسی اور قبائلی طور پر مکمل ساتھ رہنے اور بھوتانی کارواں میں شمولیت کا اعلان-
سردار محمد صالح بھوتانی صاحب نے خضدار سے آنے والے باریجہ برادری کے معززین کو بھوتانی کارواں میں شمولیت پر دل کی گھرائیوں سے ویلکم کرتے ہوئے ان کو اپنے ہر ممکن ساتھ دینے کا عظم ظاہر کیا۔

*لیویز فورس کرخ کی اہم کاروائی قتل و اقدام قتل کے 3 مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق جناب ڈ...
17/02/2022

*لیویز فورس کرخ کی اہم کاروائی قتل و اقدام قتل کے 3 مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق جناب ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئ صاحب اسسٹنٹ کمشنر خضدار جناب محمد جان جمالدینی صاحب کے اشتہاری ملزمان کے خلاف سخت احکامات کی روشنی میں لیویز لائن آفیسر کرخ رسالدار نزیر آحمد زہری نائب تحصیلدار کرخ عبدالجبار شیخ محرر لیویز فورس کرخ شیر محمد جاموٹ،دفعیدار میر حسن، کانسٹیبل محمد یاسین و دیگر عملہ لیویز نے کرخ لیویز کو قتل و اقدام قتل کے 3 مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم لعل محمد عرف لالو جو کہ ایف آئی آر نمبر 03/2002 بجرم زیر دفعہ 302،34 ت پ 01/2019 بجرم زیر دفعہ 324، 34 ت پ، 02/2021 بجرم زیر دفعہ 302،34 ت پ میں انتہائی مطلوب تھا کو گرفتار کر لیا گیا لیویز فورس کرخ کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی

16/02/2022

امن زنده آباد
سردار محمد صالح ڀوتاڻي ۽ سردار اختر جان مينگل
پنھنجي فيصلي جو امين سردار ملڪ اسد سڪندر خان کي مقرر ڪري ڇڏيو

علائقي ۾ خوشي ۽ ملڪ صاحب جي ڪوششن کي ساراھڻ جو عمل جاري

آج سردار محمد اسلم بزنجو سابق صوبائی وزیر سے میر اشرف علی مینگل سکریڑی ادب ثقافت نیشنل پارٹی بلوچستان کی قیادت میں نیشنل...
05/02/2022

آج سردار محمد اسلم بزنجو سابق صوبائی وزیر سے میر اشرف علی مینگل سکریڑی ادب ثقافت نیشنل پارٹی بلوچستان کی قیادت میں نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما عبدالصمد مینگل، زرینہ کھٹان کے یونٹ سکیریڑی محمدیوسف مینگل، غلام مصطفیٰ مینگل، عبدالسلام مینگل نے ان کی رہائش گاہ بزنجو ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔ سردار محمد اسلم بزنجو نے خضدار سے آئے ہوئے نیشنل پارٹی کے ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انشاء اللہ تعالی آنے والے دنوں میں بلوچستان میں نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جائے گا۔ تمام ورکر پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔رپورٹ سکندرخان خضدار

*حب کو نیا ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ*سینئر صوبائ وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی آج بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں ا...
01/02/2022

*حب کو نیا ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ*

سینئر صوبائ وزیر بلدیات سردار محمد صالح
بھوتانی کی آج بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں انکی تجویز اور کوششوں سے حب کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی گئ ہے۔

نیا ضلع حب ، وندر ، گڈانی ، ساکران اور دریجی پر مشتمل ہوگا۔

حب کو ضلع بنانا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور سینئر صوبائ وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔

حلقہ پی بی 49 کی عوام کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

*منجانب : کارکنان بھوتانی کارواں۔۔۔*

پیر ابراہیم آبشار ایک قدرتی طور پر پائے جانے والے گہرے پانی کا تالاب ہے جو پاکستان کے جنوبی صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار ک...
26/01/2022

پیر ابراہیم آبشار ایک قدرتی طور پر پائے جانے والے گہرے پانی کا تالاب ہے جو پاکستان کے جنوبی صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار کے وسط میں واقع ہے۔ یہ خضدار سے تقریباً 3 گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہے۔

ندی کے پانی میں قدرتی طور پر پائے جانے والے معدنیات ہوتے ہیں جو صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔اور اسکا پانی سردی میں بھی گرم ہوتا ہے پہاڑوں سے پانی قدرتی طور پر سال بھر تیز رفتاری سے نیچے آتا ہے۔ کراچی اور بلوچستان سے آنے والے سیاح فطرت کے کمالات کا مشاہدہ کرنے کے لیے پیر ابراہیم کا دورہ کرتے ہیں۔

آبشار تک پہنچنے کے لیے 4×4 جیپوں کی ضرورت ہے jhalawan rent a car سے بہترین گاڑیاں بُک کرواہے کیونکہ اس دور دراز منزل تک پہنچنے کے لیے کوئی مناسب مسلسل سڑک نہیں ہے۔ اس آف روڈ کے ذریعے جیپ سفاری زندگی میں ایک بار کا تجربہ ہے۔

مولا چھوٹوک کے برعکس، پیر ابراہیم کی آبشار تک پہنچنے کے لیے ٹریکنگ کی ضرورت نہیں ہے اور کیمپنگ آبشار کے ساتھ ہی کی جاتی ہے جو سیاحوں کے لیے مولا چھوٹوک سے کہیں بہتر تجربہ بناتی ہے۔ پیر ابراہیم کا ایک اور اہم فائدہ یہ ہے کہ اس میں گہرا پانی ہے اور جیپ میں سفر کا وقت تقریباً 3 گھنٹے ہے جب کہ مولا چھٹوک کے جیپ کے 5 گھنٹے کے سفر کے مقابلے میں۔

پیر ابراہیم کی سرگرمیوں میں آبشار کا دورہ، لائف جیکٹس پہن کر گہرے پانی میں تیراکی، کیمپنگ، بون فائر اور ستاروں کی نگاہیں شامل ہیں۔ اس علاقے کا رات کا منظر حیرت انگیز ہوتا ہے جب آسمان پر بادل اور چاند نہیں ہوتے، اس میں لاکھوں ستارے موجود ہوتے ہیں کیونکہ بلوچستان کے اس دور دراز علاقے میں کوئی ہوا یا روشنی کی آلودگی نہیں ہے۔


*اطلاع عام تھانہ پولیس کرخ* کرخ کے شہریوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اب اپنے موٹرسائکل کے کاغذات اپنے پاس رکھیں پولیس کسی بھ...
21/01/2022

*اطلاع عام تھانہ پولیس کرخ*

کرخ کے شہریوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اب اپنے موٹرسائکل کے کاغذات اپنے پاس رکھیں پولیس کسی بھی وقت چھاپہ مار سکتی ہے اور اگر کسی کے پاس کاغذات نہ پائے گئے تو ان کے خلاف کاروائی ہوگی ایسی کاروائی کا مقصد کرخ میں موٹرسائکلوں کی چوری ختم ہوجائے ایس ایچ او کرخ محمد صالح رند نے کہا ہے کہ رات کو آوارہ گھومنے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہوگی رات کو 11:00 کے بعد بغیر کسی ضرورت کے گھر سے نہ نکلیں کرخ کی عوام کو چاہئے کہ ایسے میں کرخ پولیس کا ساتھ دے تاکہ خراب ماحول اور چوری پر قابو پایاجاسکے

*خضدار* *11جنوری بروز منگل ۔میرحاجی کلیم اللہ خان ساسولی کی  سرداری شہر زیدی میں تعزیت کا سلسلہ جاری رہا سندھ بلوچستان ک...
11/01/2022

*خضدار*
*11جنوری بروز منگل ۔میرحاجی کلیم اللہ خان ساسولی کی سرداری شہر زیدی میں تعزیت کا سلسلہ جاری رہا سندھ بلوچستان کراچی اور ملک کے دیگر حصوں سے قبائلی عمائدین سیاسی رہنماء طلباء رہنماء سرکاری آفیسرز ومختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں مرحوم کے فرزند سردارذادہ میرظفر علی خان ساسولی سردار ذادہ میر عبدالقیوم ساسولی میرشھجان ساسولی میرسرتاج ساسولی بھائی زادہ چیف آف ساسولی سردار نصر اللہ خان ساسولی۔بھائی سابقہ ایس ایس پی میرگل خان ساسولی میرنواب خان ساسولی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار اسد اللہ مینگل صوبائ وزیر لوکل گورنمنٹ سردار محمد صالح بوتھانی چیف آفیسر گڈانی وڈیرا صالح جاموٹ چیف آفیسر خضدار نظر زہری سردار خلیل رحمٰن محمد حسنی سردار محمد اعظم ساسولی میر ثنااللہ ساسولی عبدالباسط ساسولی امان اللہ ساسولی میرولیدبگٹھی ایڈووکیٹ میرمنظور احمد ساسولی حاجی محمد رفیق ساسولی حاجی بشیر احمد ساسولی ٹکری عجب خان ساسولی فتح محمد ساسولی نصیراحمد ساسولی جاوید دوست ساسولی ۔ودیگر سینکڑوں قبائلی افراد نے سرداری شہر زیدی میں جاکر تعزیت کا اظہار اور فاتح خوانی کی دعا کی اللہ تعالٰی میر حاجی کلیم اللہ خان ساسولی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔۔* ۔۔۔ ۔*

میر یونس عزیز زہری کی والدہ انتقال کرگئی ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
07/01/2022

میر یونس عزیز زہری کی والدہ انتقال کرگئی ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

مینگل قبائل کی سربراہ سردار اسد اللہ خان مینگل اپنے قبیلے کے دیگر معززین متبرین کے ہمراہ  سردار محمد اسلم بھوتانی اور سر...
01/01/2022

مینگل قبائل کی سربراہ سردار اسد اللہ خان مینگل اپنے قبیلے کے دیگر معززین متبرین کے ہمراہ سردار محمد اسلم بھوتانی اور سردار ذولفقار علی بھوتانی صاحب کے والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کے لئے دریجی بھوتانی ہاؤس پہنچ گئے ۔
سینئر صوبائ وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی ، ذوالفقار بھوتانی ، عرفان صالح بھوتانی اور فرحان صالح بھوتانی سے تعزیت وصول کی ۔ اس موقع پر دریجی کے معززین بھی موجود تھے

https://www.facebook.com/106090338062765/posts/309538187717978/
18/12/2021

https://www.facebook.com/106090338062765/posts/309538187717978/

ضلع خضدار تحصیل زہری۔پیر شہر جھل سے ایک شخص کی لاش برآمد
شناخت نوکر خان ولد ملنگ خان میراجی مینگل کے نام سے ہوئی ہے

تفصیلات کے مطابق زہری شہر سے متصل پیر شہر جھل سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے اطلاع ملتے ہی لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا لاش کی شناخت نوکر خان ولد ملنگ خان میراجی منیگل سکنہ نورگامہ زہری سے ہوئی ہے سپتال زرائع کے مطابق متوفی کئ موت گلا دبانے کے باعث پیش آئی ہین لیویز مزید تحققیات کر رہی ہے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Karakh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share