Govt Higher Secondary School Khararai, Buner

  • Home
  • Govt Higher Secondary School Khararai, Buner

Govt Higher Secondary School Khararai, Buner Crafting Minds, Shaping Futures: Where Education Shapes Tomorrow.

چھٹیوں کے بعد سکول میں صفائی کا کام مکمل۔۔۔تمام درجہ چہارم ملازمین نے  سکول کی صفائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔۔سکول میں بہ...
16/04/2024

چھٹیوں کے بعد سکول میں صفائی کا کام مکمل۔۔۔

تمام درجہ چہارم ملازمین نے سکول کی صفائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔۔

سکول میں بہار اپنے جوبن پر ہے۔۔۔۔

تمام والدین سے درخواست ہے کہ سکول مکمل طور پر کھلا ہے۔ لہذا اپنے بچوں کی حاضری یقینی بنائیں۔۔۔
شکریہ۔۔۔

السلام علیکم محترم والدین !کل 15 اپریل 2024ء بروز پیر سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خراڑی معمول کے مطابق کھلے گا۔حاضری 7:...
14/04/2024

السلام علیکم
محترم والدین !
کل 15 اپریل 2024ء بروز پیر سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خراڑی معمول کے مطابق کھلے گا۔حاضری 7:30 بجے پر جبکہ چھٹی 01:35 بجے پر ہوگی۔ طلباء اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

گورنمنٹ ہائیر  سیکنڈری سکول خراڑی 9 اپریل 2024 کو کھلا رہے گا۔ تمام طلباء اور سٹاف ممبران کو صبح 7:15 بجے سکول آنے کی ہد...
08/04/2024

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خراڑی 9 اپریل 2024 کو کھلا رہے گا۔
تمام طلباء اور سٹاف ممبران کو صبح 7:15 بجے سکول آنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
پرنسپل:
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خراڑی ضلع بونیر

والدین حضرات متوجہ ہو آپ کو معلوم ہے کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شروع ہوچکا ہے تو برائے مہربانی اپنے ...
03/04/2024

والدین حضرات متوجہ ہو آپ کو معلوم ہے کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شروع ہوچکا ہے تو برائے مہربانی اپنے پانچ سال کے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل فرمائےوالدین حضرات متوجہ ہو آپ کو معلوم ہے کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شروع ہوچکا ہے تو برائے مہربانی اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل فرمائے..

الحمداللہ۔۔۔آج سکول میں سالانہ امتحانات کے نتیجہ کا علان ہوا۔۔۔پرنسپل ڈاکٹر محمد رفیق صاحب نے پاس ہونے والے طالب علموں ک...
30/03/2024

الحمداللہ۔۔۔
آج سکول میں سالانہ امتحانات کے نتیجہ کا علان ہوا۔۔۔

پرنسپل ڈاکٹر محمد رفیق صاحب نے پاس ہونے والے طالب علموں کو مبارکباد دی۔۔۔۔

طلباء سے اپنے خطاب میں پرنسپل صاحب نے فیل ہونے والے طالب علموں سے اپیل کی کہ وہ فیل ہونے ہر دل چھوٹا نہ کرے اور محنت جاری رکھیں۔۔۔ ان شاءاللہ آئیندہ اپ ضرور کامیاب ہوں گے۔۔۔

محمد الیاس ایس ایس ٹی سائنس نے سالانہ نتائیج کا اعلان کیا۔۔۔

23/03/2024
موسم سرما کی چھٹیاں ختمکل یکم مارچ 2024 سے سرمائی علاقوں کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔صوبہ بھر میں 4 مارچ...
29/02/2024

موسم سرما کی چھٹیاں ختم
کل یکم مارچ 2024 سے سرمائی علاقوں کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
صوبہ بھر میں 4 مارچ 2024 سے سکول امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔
تمام طلبہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ اور امتحان کیلئے تیار رہیں۔

شروع کریں، چاہے آپ سفر کے لیے مکمل طور پر تیار نہ ہوں۔ تمام جوابات کے بغیر ، چیلنج کو قبول کریں، اور جب گھبراہٹ محسوس ہو...
05/12/2023

شروع کریں، چاہے آپ سفر کے لیے مکمل طور پر تیار نہ ہوں۔ تمام جوابات کے بغیر ، چیلنج کو قبول کریں، اور جب گھبراہٹ محسوس ہو تو بھی جلدی کریں۔ آپ کے پاس تمام جوابات نہیں ہوسکتے، اور یہ بالکل ٹھیک ہے۔ کام کرتے ہوئے، سیکھتے ہوئے، اور ترتیب دیتے ہوئے کامیابی عموماً ہوتی ہے۔

کیا استاد کے بغیر علم حاصل کیا جاسکتا ہے؟استاد کے بغیر بھی علم حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن استاد کا رول بہت اہم ہوتا ہے۔ ا...
24/11/2023

کیا استاد کے بغیر علم حاصل کیا جاسکتا ہے؟

استاد کے بغیر بھی علم حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن استاد کا رول بہت اہم ہوتا ہے۔ استاد علم کو سمجھانے، ہدایت دینے اور تعلیمی مواد کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ لیکن آج کے دور میں آن لائن سورسز، کتب، ویڈیوز اور دیگر ذرائع کے ذریعے بھی علم حاصل کیا جا سکتا ہے، مگر استاد کی راہنمائی اور تربیت کا کردار بھی غیر معمولی ہوتا ہے۔

شرارتی بچوں کو استاد کس طرح سنبھالے؟مندرجہ ذیل نکات کو مد نظر رکھ کر استاد شرارتی بچوں کو اچھی طرح سنبھال سکتا ہے۔۔۔1۔ م...
23/11/2023

شرارتی بچوں کو استاد کس طرح سنبھالے؟

مندرجہ ذیل نکات کو مد نظر رکھ کر استاد شرارتی بچوں کو اچھی طرح سنبھال سکتا ہے۔۔۔

1۔ موازنہ اور توجہ: شرارتی بچوں کو توجہ دینی چاہئے۔

2. تعلیمی منصوبہ: ان کے قابلیت اور دلچسپیوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایک منظم تعلیمی منصوبہ مدد فراہم کر سکتا ہے۔

3. مسائل کی تشخیص: اگر بچہ کسی مسئلے سے دوچار ہو، تو اس کا حل ڈھونڈنا ضروری ہے۔

4. مشورہ اور تعاون: والدین، اساتذہ، اور مدرسہ ادارے کے تعاون اور مشورہ بچوں کے لیے اہم ہوتا ہے۔

5. قابو میں رہنا: شرارتی بچوں کو قابو میں رکھنے کی تربیت دینی چاہئے۔

6. احترام اور محبت: بچوں کو احترام اور محبت سے سمجھایا جانا چاہئے۔

7. پیشہ ورانہ مداخلت: زیادہ شدید معاملات میں، پیشہ ورانہ مداخلت یا مشورہ حاصل کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔

یاد رہے شرارتی بچہ بھی دوسروں کی طرح حق رکھتا ہے اور استاد کے بھرپور مدد کا مستحق ہے۔

استاد اور شاگرد کا تعلق تعلیمی ماحول میں ایک اہم تعلق ہے۔ استاد وہ فرد ہوتا ہے جو علم یا مہارت کے داروغہ ہوتا ہے اور اسے...
22/11/2023

استاد اور شاگرد کا تعلق تعلیمی ماحول میں ایک اہم تعلق ہے۔ استاد وہ فرد ہوتا ہے جو علم یا مہارت کے داروغہ ہوتا ہے اور اسے شاگرد کو سکھانے یا تربیت دینے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ شاگرد وہ فرد ہوتا ہے جو استاد کی رہنمائی، تدریس یا تعلیم کے زریعے علم یا مہارت حاصل کرتا ہے۔

یہ تعلق معلم اور طالب علم کے درمیان مثبت تعلق کو ظاہر کرتا ہے جہاں استاد علم و فہم کو بہتر بنانے کے لیے محنت کرتا ہے اور شاگرد اس علم یا مہارت کو حاصل کرنے میں مصروف ہوتا ہے۔ اس تعلق میں استاد شاگرد کو موجودہ معلومات کے ساتھ ہدایت دیتا ہے اور شاگرد کو استاد کی رہنمائی اور تعلیمی دعم فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے مقصد کو حاصل کر سکے۔

سٹاف پکچر ۔۔۔اللہ پاک عبدالحلیم استاد کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔۔۔۔
18/11/2023

سٹاف پکچر ۔۔۔
اللہ پاک عبدالحلیم استاد کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔۔۔۔

رحیم اللہ کو جی ایچ ایس ایس خراڑئی میں فرسٹ پوزیشن اور 909 نمبر حاصل کرنے پر نقد انعام دیا۔۔۔اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں ...
07/09/2023

رحیم اللہ کو جی ایچ ایس ایس خراڑئی میں فرسٹ پوزیشن اور 909 نمبر حاصل کرنے پر نقد انعام دیا۔۔۔

اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں عطاء فرمائے۔۔۔

14/08/2023

عباد خان طالب علم کلاس ششم ملی نغمہ پیش کرتے ہوئے۔۔۔۔
14 اگست 2023
76 واں جشن آزادی
جی ایچ ایس ایس خراڑئی امازی ضلع بونیر

ختم القرآن 14 اگست 2023 76 واں جشن آزادیجی ایچ ایس ایس خراڑئی امازی ضلع بونیر
14/08/2023

ختم القرآن
14 اگست 2023
76 واں جشن آزادی
جی ایچ ایس ایس خراڑئی امازی ضلع بونیر

ایسے طلباء جو 2023 میں میٹرک پاس کرلیں گے، یتیم ہیں اور کالج میں مزید تعلیم حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ تو ان کیلئے...
26/07/2023

ایسے طلباء جو 2023 میں میٹرک پاس کرلیں گے، یتیم ہیں اور کالج میں مزید تعلیم حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ تو ان کیلئے امہ ھائر سیکنڈری سکول میں مفت تعلیم کرنے کا سنہرا موقع ہے۔۔۔۔

ہمارا ایک دوست اس ادارے سے فارغ التحصیل ہے۔ اور اس ادارے کا انتظام سے سو فیصد مطمئن ہے۔ اس کا پروفائل لنک ہے: https://www.facebook.com/adnanahmad.siddiqui?mibextid=ZbWKwL

اگر اپ کے اس پاس کوئی یتم طالب علم ہے تو ان کو ضرور مطلع کیجئے۔

عادِ اعظم HCF  معلوم کرنے کی آخر ضرورت کیا ہے؟ اور ہماری روزمرہ زندگی سے اس کا کیا تعلق ہے؟ اس بات کا جواب ہم ایک مثال س...
05/07/2023

عادِ اعظم HCF معلوم کرنے کی آخر ضرورت کیا ہے؟ اور ہماری روزمرہ زندگی سے اس کا کیا تعلق ہے؟

اس بات کا جواب ہم ایک مثال سے لیتے ہیں۔
فرض کیا ہمارے پاس سرخ(Red) رنگ کے 72 غبارے ہیں، پیلے(Yellow) رنگ کے 120 غبارے ہیں جبکہ سبز(Green) رنگ کے 96 غبارے ہیں۔ ہم یہ سب غبارے زیادہ سے زیادہ بچوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں تا کہ سب غبارے بچوں میں پورے پورے تقسیم ہو جائیں اور کوئی غبارہ باقی نہ بچے۔
اب چونکہ ہر قسم کے غبارے بچوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد پر تقسیم کرنے ہیں لہٰذا بچوں کی تعداد وہ بڑے سے بڑا عدد ہو گا جس پر 72، 120 اور 96 پورے پورے تقسیم ہو جائیں۔ گویا کہ بچوں کی تعداد عادِ اعظم کے برابر ہونی چاہیئے۔
ان تینوں اعداد یعنی 72، 120 اور 96 کا عادِ اعظم 24 ہوتا ہے جو نیچے دی گئ تصویر میں ہم معلوم کر چکے ہیں لہٰذا یہ غبارے زیادہ سے زیادہ 24 بچوں میں تقسیم کیے جائیں تو یہ غبارے پورے پورے تقسیم ہو جائیں گے لیکن اگر بچوں کی تعداد 24 سے زیادہ ہو گی تو سب بچوں میں غبارے پورے پورے تقسیم نہیں کئے جا سکیں گے۔ یوں ہم اپنی روزمرہ زندگی کے اس طرح کے مسائل عادِ اعظم سے حل کر لیتے ہیں۔

قربانی کے آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ صاف ستھرا ماحول بہتر صحت کا ضامن ہے۔
29/06/2023

قربانی کے آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
صاف ستھرا ماحول بہتر صحت کا ضامن ہے۔

Address


Telephone

+923452711499

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Higher Secondary School Khararai, Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Govt Higher Secondary School Khararai, Buner:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share