Overviews

Overviews OTV Overview News HD
A trusted and impartial platform for news and current affairs, empowering the voices of overseas Kashmiris and everyday citizens.

Committed to delivering accurate, balanced, and transparent journalism with integrity.

24/09/2024

میرپور 11 ہزار پلاٹس کی بحالی کا مطالبہ، پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن اور شہری تنظیموں کی تاخیر پر احتجاج کی دھمکی

24/09/2024

میرپور کونسلر وارڈ F2 ناصر محمود کی رہائش گاہ پر اوورسیز کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر
#میرپور

24/09/2024

ذوالفقار الحسن مرزا قائم مقام صدر تنظیم جرال راچپوت کے زیر صدارت اجلاس

24/09/2024

مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے، اشرف ایاز ایڈووکیٹ

24/09/2024

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار تبسم صادق ایڈووکیٹ کی الیکشن مہم عروج پر

24/09/2024

میرپور آزادکشمیر ۔۔۔۔۔ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن میرپور کے صدر شیخ رشید، جنرل سیکرٹری شہزاد لون، صدر چیمبر آف کامرس سید صابر حسین شاہ، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری عارف اور دیگر رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ادارہ ترقیات میرپور (ایم ڈی اے) کی بندش کو میرپور کی ترقی اور اوورسیز پاکستانیوں کے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کو ڈبونے کی سازش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے کو بند رکھ کر اسلام آباد اور پاکستان کی مختلف ہاؤسنگ سکیموں کو کامیاب بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ ایم ڈی اے، جو ماضی میں حکومتیں بنانے کا کردار ادا کرتی رہی ہے، آج خود کنگال ہو چکی ہے۔ اگر ادارے کے 11 ہزار پلاٹس غیر قانونی ہیں تو ان کی الاٹمنٹ کرنے والے ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ کئی پلاٹس 3 سے 4 جگہوں پر فروخت ہو چکے ہیں، جس سے خریدار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی تھی، جس نے 40 دن میں فیصلہ کرنا تھا، لیکن 80 دن سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کمیٹی کوئی فیصلہ نہیں کر سکی۔ اس تاخیر سے پلاٹس کے خریدار پریشان ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا سلسلہ جاری ہے۔
رہنماؤں نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود سمیت چار اسمبلی ممبران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہری مسائل کے حل اور الاٹیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں
آخر میں شرکاء نے مطالبہ کیا کہ میرپور کے ترقیاتی منصوبے فوری طور پر شروع کیے جائیں، غیر قانونی الاٹمنٹ کو روکا جائے، اور ادارے کی بندش سے اوورسیز میرپوریوں کو جو نقصان ہو رہا ہے، اس کا فوری ازالہ کیا جائے۔

24/09/2024

ایم ڈی اے 11 ہزار اگرغیر قانونی الاٹمنٹ ہے توغلط الاٹمنٹ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی

ڈی آئی جی میرپور چوہدری سجاد حسین ،ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت، اور ایڈیشنل ایس پی عامر نوابی کی قیادت میں جاری گرین...
24/09/2024

ڈی آئی جی میرپور چوہدری سجاد حسین ،ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت، اور ایڈیشنل ایس پی عامر نوابی کی قیادت میں جاری گرینڈ آپریشن کے دوران میرپور پولیس نے ایک مشکوک رکشہ نمبر MRVA 982 کو روکا۔ رکشہ ڈرائیور جاوید اقبال ساکن جادہ کے غیر تسلی بخش جواب پر تلاشی لی گئی، جس کے نتیجے میں 100 بڑی خالی شراب کی بوتلیں، بوتلوں کے سٹیکر، اور 132 چھوٹی الکول کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ جاوید اقبال اور اس کے ساتھی فیضان ولد محبت علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی شہر میں شراب کی فروخت کی روک تھام کے لئے کی

""اعلانِ فوتگی""۔۔۔۔۔چوہدری حافظ کاشف نذیر بجاڑ(سینئر نائب صدر آزادکشمیر چیمبر آف کامرس)کی والدہ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔...
24/09/2024

""اعلانِ فوتگی""۔۔۔۔۔
چوہدری حافظ کاشف نذیر بجاڑ(سینئر نائب صدر آزادکشمیر چیمبر آف کامرس)کی والدہ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔ نمازِ جنازہ:آج 24 ستمبر 2024🕖 شام 7 بجے نانگی جنازہ گاہ ادا کی جائے گی

23/09/2024

جاتلاں: کرم الہی ویلفیئر ٹرسٹ کا خواتین کی خود کفالت کے لیے اہم اقدام

23/09/2024

لندن سلاؤ اسلامک ٹرسٹ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کا جلوس....میرپور حسین خانپوری کی رپورٹ
slough

23/09/2024

میرپور پولیس نے دوہرے قتل کیس میں وحید پوٹھی سمیت 4 افراد گرفتار کرلیا

23/09/2024

قیصر شہزاد عطاری عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
#میرپور

23/09/2024

میرپورفورڈ اتھارٹی کا دودھ فروشوں پر شکنجہ،، دو روزہ الٹی میٹم رجسٹریشن نہ کروانے والوں کا کاروبار بند اور جیل بھیجنے کا فیصلہ۔

23/09/2024
برطانیہ: سردار نوید اسحاق کے ہاں تین بچوں کی پیدائشراولاکوٹ پاچھیوٹ اپر بھاگیانہ سے تعلق رکھنے والے سردار نوید اسحاق کے ...
23/09/2024

برطانیہ: سردار نوید اسحاق کے ہاں تین بچوں کی پیدائش
راولاکوٹ پاچھیوٹ اپر بھاگیانہ سے تعلق رکھنے والے سردار نوید اسحاق کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔ عزیز واقارب اور دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو صحت و سلامتی عطا فرمائے، آمین۔

حکومت کا دوہرہ معیار: احتساب بیورو میں بغیر  پی ایس سی افسران کی تعیناتی۔۔۔۔حکومت احتساب بیورو کے ذریعے باقیوں کا احتساب...
23/09/2024

حکومت کا دوہرہ معیار: احتساب بیورو میں بغیر پی ایس سی افسران کی تعیناتی۔۔۔۔حکومت احتساب بیورو کے ذریعے باقیوں کا احتساب چاہتی ہے، لیکن سفارشی لوگوں کے ذریعہ اور بغیر پی ایس سی تعینات ہونے والوں سے میرٹ کی توقع کیسے رکھ سکتی

23/09/2024

میرپورفورڈ اتھارٹی کا دودھ فروشوں پر شکنجہ،، دو روزہ الٹی میٹم رجسٹریشن نہ کروانے والوں کا کاروبار بند اور جیل بھیجنے کا فیصلہ۔

23/09/2024

نوجوان وکیل زوالقرین نقوی نے آزاد کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے انتخابات کے خلاف ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا

*میرپور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،  12 بوتل شراب برآمد،02پستول ،03میگزین120 دانہ راوند برآمد* ترجمان ڈسٹرکٹ...
23/09/2024

*میرپور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 12 بوتل شراب برآمد،02پستول ،03میگزین120 دانہ راوند برآمد*
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس میرپور کے مطابق افسر مہتمم تھانہ پولیس نیو سٹی میرپور حافظ ظہیر نے ہمراہ نفری کاروائی کرتے ہوئے اسد علی شاہ اور محمد واجد ساکنان سیکٹر ڈی نیو سٹی میرپورسے 12 بوتل شراب برآمد ہونے پر گرفتار کرتے ہوئے مذکوران کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی زیر ضبطی لایا جاکر مقدمہ کا اندراج عمل میں لاتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
جبکہ تھانہ پولیس تھوتھال نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نوشاد الرحمن سکنہ ٹھیکریاں چکسواری (حال) شوکت سکیم میرپور ک قبضہ سے ایک پستول 45 بور امپورٹڈ معہ 02 میگزین اور پستول 30 بور معہ 120 دانہ راوند ،02 پستول بکس اور 02پستول کوور برآمد ہونے پر گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

میرپور آزاد کشمیر: ایس ایس پی خاور علی شوکت کی بڑی کامیابی گمنام دوہرے قتل۔کا سراغ لگالیا۔۔ پولیس تھانہ نیو سٹی نے میاں ...
22/09/2024

میرپور آزاد کشمیر: ایس ایس پی خاور علی شوکت کی بڑی کامیابی گمنام دوہرے قتل۔کا سراغ لگالیا۔۔ پولیس تھانہ نیو سٹی نے میاں بیوی کے مبینہ قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں معروف سیاسی رہنما وحید پوٹھی بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی خاور علی شوکت کے مطابق، مقتولین وحید پوٹھی کے ڈیرے پر کام کرتے تھے اور چند ماہ قبل اچانک غائب ہو گئے تھے۔ ایک ڈیڈ باڈی نہر اپر جہلم سے ملی تھی، جبکہ خاتون کی لاش کے حوالے سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ تفتیش جاری ہے اور ملزمان سے مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

22/09/2024

آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس خالد رشید چوہدری نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال، ایمرجنسی سروسز اور کشمیر کارڈیالوجی سینٹر کا دورہ

22/09/2024

سیاسی و سماجی شخصیت محترمہ شازیہ مختار نے وزیر حکومت آزاد کشمیر، محترمہ پروفیسر تقدیس گیلانی کی عوامی خدمات کو خراج تحسین

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Overviews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share